Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • دہلی چلو مارچ ، بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھرمتحرک

    دہلی چلو مارچ ، بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھرمتحرک

    دہلی چلو مارچ ، بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھرمتحرک ہو گئی ہے

    ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی اپنے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کی دوبارہ متحرک ہو ئی ہے،کسان یونینوں اور حکومت کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد، پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں نے دہلی چلو تحریک 6 دسمبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،”دہلی چلو مارچ” کسان مزدور مورچہ اور کسان یکجہتی مورچہ کے زیر اہتمام ہو رہاہے،ہریانہ میں بی جے پی کی مزاحمت کے بعد، کسانوں نے ٹریکٹر کی بجائے چھوٹے جتھوں میں دہلی پیدل جانے کا فیصلہ کیا ہے،کسانوں کے ‘دہلی چلو’ مارچ کے پیش نظر دارالحکومت کی سرحدوں اور اس سے متصل پورے خطے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں

    کسان رہنما سرون سنگھ پانڈھر کے مطابق،”مودی سرکار کسانوں کے جائز مطالبات کو نظرانداز کر رہی ہے، حالانکہ وہ پچھلے 10 مہینوں سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں”ہم نے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ہریانہ پولیس کو آگاہ کیا کہ ہمارا مارچ پرامن ہوگا،وزیر مملکت برائے ریلوے روینت سنگھ بٹّو اور ہریانہ کے وزیر زراعت نے کسانوں کو دہلی پیدل جانے کا اشارہ دیا، وقت آگیا ہے کہ وہ وعدوں کو پورا کریں،کسان رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر دہلی جانے کی اجازت نہ ملی تو تصادم ہوگا

    فروری میں کسانوں کی دہلی جانے کی پہلی کوشش ہریانہ میں سیکورٹی فورسز کی سخت مزاحمت کا شکار ہوئی، جس میں کئی کسان جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے،”دہلی چلو مارچ” کسانوں کے اتحاد اور مودی سرکار کی زرعی پالیسی میں کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف مزاحمت کی علامت بنی ہوئی ہے،مودی سرکار کسان مارچ تحریک اور آزادی حق رائے کا گلا گھو نٹ کر اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ،29 افراد شہید

    غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ،29 افراد شہید

    شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 29 افراد شہید ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی شہر بیت لاہیا کے کمال عدوان اسپتال کے ارد گرد اسرائیلی حملوں میں طبی عملے سمیت 29 افراد شہید ہوئے ہیں۔اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسپتال کے شمالی اور مغربی اطراف میں فضائی حملوں کا ایک سلسلہ تھا جس میں شدید اور براہِ راست فائرنگ کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عملے کے چار ارکان شہید ہوئے۔سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ جمعہ کی صبح سے کمال عدوان اسپتال کے ارد گرد اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج اسپتال میں داخل ہوئی اور مریضوں کو باہر نکالا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا، چھاپے کے بعد ہسپتال میں کوئی سرجن نہیں بچا۔

    ڈاؤن سنڈروم کی شکار بچی ایک دن کیلیے وزیراعلیٰ سندھ بنی

    بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، قاتل آج بھی آزاد

    عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

    آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

  • انگلینڈ کے 50 کرکٹرز کا دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ پرغور

    انگلینڈ کے 50 کرکٹرز کا دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ پرغور

    انگلینڈ کے 50 معروف کرکٹرز کا اگلے سال دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ پرغورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق بائیکاٹ بیرون ملک فرنچائز ٹورنامنٹس میں کھیلنے پر پابندی کے خلاف احتجاج ہوگا،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے این او سی سے متعلق اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا،‏انگلینڈ کرکٹ بورڈ ان ٹورنامنٹس کے لیے این او سی جاری نہیں کرے گا جو انگلش سمر کے دوران ہوں گے،ای سی بی پالیسی میں پاکستان سپر لیگ بھی شامل تھی.ای سی بی پالیسی میں انڈین پریمیئر لیگ کو استثنی حاصل تھی،پالیسی اگلے سال یہ پابندی میجر لیگ کرکٹ، کینیڈا کے گلوبل T20 لیگ، لنکا پریمیئر لیگ اور کیریبین پریمیئر لیگ پر بھی لاگو ہوگی۔ ای سی بی کا یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس میں مایوسی کا باعث بنا ہے،انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اس ہفتے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ساتھ ایک سلسلہ وار ملاقاتیں کیں،پیر کو کھلاڑیوں کے ساتھ 2ملاقاتیں ہوئیں جس میں50 کھلاڑی شریک ہوئے،ملاقاتوں کے بعدپروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے قانونی مشورہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،کھلاڑیوں نے اگلے سال کے ہنڈرڈ کے سلسلے میں اجتماعی موقف اپنانے پر ابتدائی بات چیت کی ہے۔ انگلش کھلاڑیوں کے ایک گروپ نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ دی ہنڈریڈ ٹیموں کی جانب سے برقرار رکھنے کے بارے میں ہونے والی بات چیت کا حصہ نہ بنیں اور پھر اس وقت تک ڈرافٹ میں داخل ہونے سے انکار کر دیں جب تک کہ ای سی بی این او سی کے حوالے سے اپنی پالیسی کو نرم نہیں کرتا۔

    ڈاؤن سنڈروم کی شکار بچی ایک دن کیلیے وزیراعلیٰ سندھ بنی

    عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

    عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

    الخدمت کے رضا کارہی اس کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،منعم ظفر خان

  • بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، قاتل آج بھی آزاد

    بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، قاتل آج بھی آزاد

    بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل ہوگئے، انتہاپسند ہندوؤں کے حملے میں دو ہزار مسلمان شہید ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق 6دسمبر 1992 کو اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد پر حملہ کرنے والوں کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی، آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تھا۔9 نومبر 2019 کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد شہادت میں ملوث تمام ملزم بری کردیئے۔بابری مسجد کی شہادت کے دوران مسلمانوں نے شدید احتجاج اور مزاحمت کی،فسادات میں 2 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوگئے ،2009 میں جسٹس منموہن سنگھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بی جے پی رہنماؤں سمیت 68 افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق 1992 سے اب تک صرف بھارتی ریاست گجرات میں 500 مساجد اور مزارات گرائے جا چکے ہیں۔

    عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

    آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

    الخدمت کے رضا کارہی اس کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،منعم ظفر خان

    نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    سرفراز دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

  • آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

    آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

    آسٹریلیا میں یہودی عبادت گاہ سینا گوگ میں حملہ آوروں نے آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کرزخمی ہوگئے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سیناگوگ پرلگنے والی آگ اتنی خوفناک تھی کہ درجنوں فائر فائٹرز اور ٹرکوں نے بمشکل قابو پایا.آتشزدگی میں یہودی عبادت گاہ کا ایک حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا پولیس اور امدادی ٹیموں نے سیناگوگ میں پھنسے شہریوں کو نکالا پانچ افراد جھلس جانے کے باعث زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے درجن سے زائد افراد کی دھوئیں کے باعث حالت غیر ہوگئی.سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنے دو حملہ آوروں نے آتش گیر مادہ پھینکا اور آگ لگا کر فرار ہوگئے میلبرن پولیس نے دو مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک انھیں ناکامی کا سامنا رہا ہے تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.یاد رہے کہ اس سیناگوگ کو ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے یہودیوں نے 1960 میں تعمیر کرایا تھا جس سے اسے تاریخی اہمیت بھی حاصل ہے اسرائیل کی غزہ میں 8 اکتوبر 2023 سے جاری مسلسل بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہیں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں اسرائیل کی اس جارحیت کے بعد سے متعدد ممالک میں اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں.

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    مغربی ہواؤں کے باعث بارش ،سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

  • تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر 13 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 6 ایگزیکٹوز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 5 دسمبر سے کر دیا گیا ہے. چین کی طرف سے بلیک لسٹ میں شامل امریکی افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے اور ان کے ساتھ کاروبار کرنا ممنوع ہو گا چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ بلیک لسٹ میں شامل امریکی ایگزیکٹوز کے چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا نے حال ہی میں چین کے علاقے تائیوان کو مزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے. چین کی طرف سے بلیک لسٹ کی گئی امریکی کمپنیوں میں سائبرلکس کارپوریشن، نیروس ٹیکنالوجیز، ہیوک اے آئی ، کراٹوس ان مینڈایریئل سسٹمز، فائرسٹارم لیبز، سینیکسس، شیلڈاے آئی، ریڈ سکس سلوشنز، ریپڈ فلائٹ، برنک ڈرونز، ٹیلی ڈائن بران انجینئرنگ، ڈومو ٹیکٹیکل کمیونیکیشنز، اور گروپ ڈبلیو شامل ہیں.اس کے علاوہ ریتھیان کے ذیلی ادارے کے دو عہدیداران باربرا بورگونووی اور گیرارڈ ہوبر، بی اے ای سسٹمز کے سی ای او چارلس وڈبرن، یونائیٹڈ ٹیکنالوجیز یونٹ کے سینئر عہدیدار رچرڈ کرافورڈ ، ڈیٹا لنک سلوشنز کے صدر بیتھ ایڈلراوربرنک ڈرونز کے سی ای او بلیک ریسنک پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں. واضح رہے کہ اکتوبر میں امریکی محکمہ دفاع نے تائیوان کے لئے تقریبا 2 بلین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری دی تھی جس میں نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم (این اے ایس اے ایم ایس) اور ریڈار سسٹم شامل ہیں.چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ون چائنا کے اصول اور چین امریکا کے تین مشترکہ اعلامیوں کی صریح خلاف ورزی ہے اورامریکا ایسے اقدامات سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے.

    حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

    سندھ حکومت نےغریب طلبا کو اسکالر شپ کے کروڑوں روپے جاری کر دیے

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا کینیا کا خیر سگالی دورہ

  • روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

    بدنام زمانہ روسی سائبر جاسوسی گروپ "ٹورلا” دیگر ہیکرز کو ہیک کر رہا ہے، پاکستانیہیکرز کے گروپ "اسٹورم-0156” کے انفراسٹرکچر کو ہائی جیک کرکے اپنے خفیہ حملے انجام دے رہا ہے جو پہلے سے متاثرہ نیٹ ورکس پر کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی تحقیق کے مطابق اس حکمتِ عملی کو استعمال کرتے ہوئے، ٹورلا (جسے "سیکریٹ بلزرڈ” بھی کہا جاتا ہے) نے اسٹورم-0156 کے پہلے سے متاثرہ نیٹ ورکس، جیسے افغان اور بھارتی حکومتی ادارے، تک رسائی حاصل کی اور اپنے میلویئر ٹولز تعینات کیے۔لومن کے بلیک لوٹس لیبز کی ایک رپورٹ کے مطابق، جو اس مہم کو جنوری 2023 سے مائیکروسافٹ کی تھریٹ انٹیلیجنس ٹیم کی مدد سے ٹریک کر رہی ہے، ٹورلا کا یہ آپریشن دسمبر 2022 سے جاری ہے۔

    ٹورلا گروپ کی شناخت

    ٹورلا (جسے "سیکریٹ بلزرڈ” بھی کہا جاتا ہے) روسی ریاست کے زیرسرپرستی کام کرنے والا ہیکنگ گروپ ہے جو روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (FSB) کے مرکز 16 سے منسلک ہے۔ یہ یونٹ غیر ملکی اہداف سے ڈیٹا کے حصول، انکوڈنگ، اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا ذمہ دار ہے۔یہ خطرناک عناصر 1996 سے خفیہ سائبر جاسوسی مہمات کے ذریعے دنیا بھر میں حکومتوں، اداروں، اور تحقیقاتی مراکز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
    انہیں امریکہ کے سینٹرل کمانڈ، پینٹاگون، ناسا، مشرقی یورپ کی متعدد وزارتِ خارجہ، اور فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ پر سائبر حملوں کے پیچھے ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔حال ہی میں، "فائیو آئیز” اتحاد نے ٹورلا کے "اسنیک” سائبر جاسوسی میلویئر بوٹ نیٹ کو ناکام بنایا، جو آلات کو متاثر کرنے، ڈیٹا چوری کرنے، اور نیٹ ورکس میں چھپنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

    اسٹورم-0156 پر حملہ

    لومن نے کئی سالوں سے اسٹورم-0156 کے حملوں کی نگرانی کی ہے کیونکہ یہ گروپ بھارت اور افغانستان پر حملے کر رہا تھا۔اس نگرانی کے دوران، محققین نے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سرور (C2) دریافت کیا جس پر "hak5 Cloud C2” کا بینر دکھائی دیا۔ یہ C2 اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر کسی بھارتی حکومتی نیٹ ورک پر ایک فزیکل ڈیوائس، جیسے وائی فائی پائن ایپل، نصب کرنے میں کامیاب رہے۔مزید تحقیق کے دوران، لومن نے اسٹورم-0156 کے نیٹ ورک میں ٹورلا کی موجودگی دریافت کی جب عجیب نیٹ ورک رویے دیکھے گئے، جیسے کہ C2 تین VPS آئی پی ایڈریسز کے ساتھ تعامل کر رہا تھا جو روسی ہیکرز سے منسلک تھے۔

    ٹورلا کی مزید کارروائیاں

    2022 کے آخر میں، ٹورلا نے اسٹورم-0156 کے متعدد C2 نوڈز میں داخل ہوکر اپنے میلویئر پےلوڈز، جیسے ٹائنی ٹورلا بیک ڈور ویرینٹ، ٹو ڈیش بیک ڈور، اسٹیچی زی کلپ بورڈ مانیٹر، اور منی پاکٹ ڈاؤن لوڈر، تعینات کیے۔مایئکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ رسائی زیادہ تر افغان حکومت کے اداروں، بشمول وزارتِ خارجہ، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس (GDI)، اور افغان حکومت کے غیر ملکی قونصل خانوں پر بیک ڈورز نصب کرنے کے لیے استعمال ہوئی۔

    ہیکرز کے خلاف ہیکنگ

    2023 کے وسط تک، روسی حملہ آوروں نے اسٹورم-0156 کے اپنے ورک سٹیشنز میں بھی داخل ہوکر میلویئر ٹولز، چوری شدہ اسناد، اور ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔لومن کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ریاستی حملہ آوروں کے ماحول میں نسبتاً آسان ہوتی ہیں کیونکہ یہ جدید سیکیورٹی ٹولز استعمال کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

    جدید حکمت عملی

    ٹورلا کا یہ طریقہ کار، جس میں وہ دیگر حملہ آوروں کے انفراسٹرکچر کا استحصال کرتے ہیں، انہیں بغیر اپنا آپ ظاہر کیے خفیہ طور پر انٹیلیجنس جمع کرنے کا موقع دیتا ہے، جبکہ ذمہ داری کو منتقل کرنے اور شناخت کو پیچیدہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔روس کے ہیکرز 2019 سے اس حکمت عملی کو استعمال کر رہے ہیں، جب انہوں نے ایرانی ریاستی حمایت یافتہ گروپ "آئل ریگ” کے انفراسٹرکچر اور میلویئر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک پر حملے کیے۔

  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا کینیا کا خیر سگالی دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا کینیا کا خیر سگالی دورہ

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا کینیا کا خیر سگالی دورہ کیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں افریقہ کے دورے پر ہے ۔پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں کینیا کی عوام کو مفت علاج، آپریشنز اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔کینیا کی عوام نے پاک بحریہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔قبل ازیں ممباسا بندرگاہ پہنچنے پر کینیا کے اعلی سول و عسکری اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پٴْرتپاک استقبال کیا۔کمانڈنگ آفیسر کی کینیا کے اعلی سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے کینیا کی عوام اور بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔دورے کا مقصد انسانی ہمدردی کے جذبے کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور پاکستان کے مثبت تاثر کا فروغ ہے۔

    قومی ٹیم زمبابوے سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ

    سی پیک اتھارٹی ایکٹ کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا جائے،سفارش

    بلوچستان اور وزیرستان میں موبائل ،انٹرنیٹ سروس خراب،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

  • قومی ٹیم زمبابوے سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ

    قومی ٹیم زمبابوے سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ

    لاہور: قومی اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے بلاوائیو سے ڈربن کے لیے روانہ ہوگیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کے لیے قومی ٹیم بلاوائیو سے روانہ ہوگئی ہے۔زمبابوے سے سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، حارث رؤف، صائم ایوب، ابرار احمد، محمد حسنین، عثمان خان، عباس آفریدی، جہانداد خان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عمیر بن یوسف ڈربن کے لیے روانہ ہوئے۔کپتان محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی ٹیم کو ڈربن میں جوائن کریں گے۔ حسیب اللہ خان، عرفات منہاس، عامر جمال، صاحبزادہ فرحان اور قاسم اکرم براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

    ذرا کان لگا کر سننے کی دیر ہے. تحریر:تابندہ سراج

    سی پیک اتھارٹی ایکٹ کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا جائے،سفارش

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں خوشگوار تبدیلی

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں خوشگوار تبدیلی

    ایک طویل عرصے تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدہ تعلقات میں اب خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے

    5 اگست کو بھارتی کٹھ پتلی حسینہ واجد کی حکومت کا عوامی انقلاب سے خاتمہ اور عبوری حکومت کا قیام بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اوربراہ راست ہوائی سفر طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا،اب بنگلہ ڈیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایس ایم محبوب عالم نے اعلان کیا ہے کہ ” دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی، جس سے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا” ”حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرس اینڈ سمال انڈسٹری کے تعاون سے دونوں ممالک کے درآمد کنندگان و برآمد کنندگان کے لیے نمائش منعقد کی جائے گی”

    ایس ایم محبوب عالم نے پاکستان کی کاروباری برادری کو جنوری 2025 میں ڈھاکہ میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے،اور کہا کہ ”بنگلہ دیش 80 ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے”

    حیدرآباد چیمبر کے صدر محمد سلیم میمن نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت پر روشنی ڈالی،اس موقع پر حیدر آباد چیمبر کے صدر نے 11 نومبر کو پاکستان سے بنگلہ دیش کیلئے پہلی براہ راست کارگو کا بھی ذکر کیا،حیدرآباد چیمبر کے صدرنے بنگلہ دیشی تاجروں کو پاکستان میں نمائشوں میں شرکت کی ترغیب دی اور کہا کہ ”پاکستانی تاجروں کو بنگلہ دیش میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیاجائے”محمد سلیم میمن نے ڈھاکہ میں پاکستانی مصنوعات کے برآمد کنندگان کو درپیش کسٹم کلیئرنس کے مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھے گا””پاکستان سے براہ بنگلہ دیش کی پروازوں سے دونوں ممالک کی تاجر برادری فائدہ اٹھا کر کاروبار کو وسعت دی سکتی ہے”