Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    کیا فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان قیادت کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے؟

    فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فتنہ الخوارج کے لیڈر نور ولی کے ہاتھوں کمانڈر رحیم عرف شاہد عمر اور مزید تین خوارجی طارق، خاکسار اور عدنان مارے گئے.نور ولی کی اقتدار کی ہوس ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جو اختلافات کو قتل و غارت اور خونریزی کے ذریعے حل کر رہا ہے ۔ دھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے، فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ کی قیادت کے حصول کے لیے تنازع اس واقعے کی بنیادی وجہ بنی ہے۔ افغان سرزمین ان کی بدامنی کا میدان جنگ بنی ہوئی ہے، جو خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔

    تحریک خوارج پاکستان ٹی ٹی پی جو دین کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، اس کا اصل میں دین کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ یہ مجرموں کا ایک ٹولہ ہے جو صرف اقتدار اور طاقت کے لیے سرگرم ہے۔تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے یہ گروہ اپنے آپ کو دین اور اسلام کے محافظ کے طور پر پیش کرتے ہیں، مگر ان کی سرگرمیاں دین سے دور اور مجرمانہ ہیں۔ یہ تنظیم اپنے مخصوص مفادات کے لیے مسلسل خونریزی اور دہشت گردی کے راستے اختیار کر رہی ہے، اور ان کا اصل مقصد دین کی تعلیمات کی پاسداری نہیں، بلکہ صرف اقتدار اور طاقت کا حصول ہے۔

    ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات اور قیادت کی جنگ نے اس تنظیم کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان جاری یہ تصادم خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے اور یہ تحریک دراصل دین کے لبادے میں ایک دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے، جو اپنے اقتدار کے لیے بے گناہ انسانوں کا خون بہا رہی ہے

  • گولڈن ٹیمپل،گولیاں چل گئیں، سکھبیر سنگھ بادل تھے نشانہ

    گولڈن ٹیمپل،گولیاں چل گئیں، سکھبیر سنگھ بادل تھے نشانہ

    امرِتسر کے تاریخی گولڈن ٹیمپل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں سکھ جماعت کے اہم رہنما اور بھارتی سیاسی جماعت اکالی دل کے صدر، سکھبیر سنگھ بادل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

    سکھویر سنگھ بادل کو بدھ کی صبح گولی مارنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ دربار صاحب کے سامنے حملہ آور کی فائرنگ سے گولڈن ٹیمپل احاطہ میں ہنگامہ مچ گیا،موقع پر موجود لوگوں نے حملہ آور کو پکڑ لیا،اکالی دل کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل دربار صاحب کے دروازے پر دربان کے طور پر اپنی خدمات دے رہے تھے، تبھی ایک حملہ آور آیا اوراپنی جیب سے پستول نکال کر ان پر تان دیا،اس کے بعد سکھبیر سنگھ بادل کے بغل میں کھڑے سیوا داروں میں سے ایک آگے بڑھتا ہے اور حملہ آور کو روکتا ہے۔ جب تک وہ روک پاتا ہے، تب تک فائرنگ ہو جاتی ہے۔ تاہم گولی چلنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

    واقعہ کے بعد حملہ آور کو فوراً شہریوں نے پکڑ لیا، جہاں پر گولی چلائی گئی وہاں پر سکھبیر سنگھ بادل موجود تھے، انہیں اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ، گولی سیدھے دیوار سے جا کر لگی۔ ملزم کا نام نارائن سنگھ چوڑا بتایا جاتا ہے۔ فی الحال پولیس اسے حراست میں لے کر تحقیقات کر رہی ہے،

    اس حملے کے بعد گولڈن ٹیمپل کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور اندرونی اور بیرونی راستوں پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔اس حملے کی سیاسی رہنماؤں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ، بھگونت مان نے کہا کہ "یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ ملوث افراد کو سخت سزا دی جا سکے۔” کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق، حملہ آور کا تعلق کسی انتہا پسند گروپ سے ہو سکتا ہے، تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی معلومات نہیں مل سکیں۔ پولیس نے اس حملے کو ایک سنگین سلامتی کے مسئلے کے طور پر لیا ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فرانس اور سعودی عرب ایک پیج پر

    فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فرانس اور سعودی عرب ایک پیج پر

    فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور ممکنہ فلسطینی ریاست کے درمیان دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

    صدر میکرون کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وہ اس کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو جون میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے عالمی سطح پر توجہ کا مرکز رہا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مزید سفارتی کوششیں کی جائیں۔صدر میکرون نے کہا کہ وہ اور سعودی ولی عہد فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے اپنے سفارتی کوششوں کو مزید بڑھائیں گے، تاکہ اس بحران کو حل کرنے کی راہ پر گامزن ہوا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد عالمی شراکت داروں کو اس معاملے کے حل کی جانب متوجہ کرنا ہے۔

    صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آیا فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا؟ تو میکرون نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کریں گے جب یہ قدم دو طرفہ تسلیم کی تحریک کے آغاز کے طور پر اٹھایا جائے گا۔صدر میکرون نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اس بات کا خواہاں ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی جانب قدم بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس یورپی اور غیر یورپی اتحادیوں کو اس معاملے میں شامل کرنا چاہتا ہے جو اس دو ریاستی حل کی سمت میں قدم بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی اور فلسطین کے مکمل آزاد ہونے تک اس کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے تعلقات قائم نہیں کیے جا سکتے۔ یورپی یونین کے بعض نمائندوں نے فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ سفارتکاری کو سراہا ہے، تاہم بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے بغیر فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کرنا پیچیدہ مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔

    فرانسیسی صدر کا یہ اعلان عالمی سیاست میں اہم تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اگر یہ کانفرنس کامیاب ہوتی ہے اور دونوں طرف سے مذاکرات کی راہ ہموار ہوتی ہے، تو یہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دیرینہ تنازعہ کے حل کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

  • سابق بھارتی نائب وزیر اعلیٰ پنجاب کو بیت الخلا صاف کرنے کی سزا

    سابق بھارتی نائب وزیر اعلیٰ پنجاب کو بیت الخلا صاف کرنے کی سزا

    روحانی رہنماؤں نے بھارتی پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر بادل سنگھ سمیت ان کے والد اور دیگر سکھوں کو توہین مذہب کے الزام میں بیت الخلا اور عازمین کے جوتے صاف کرنے سمیت دیگر سزائیں سنادیں۔

    بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل 2007 سے 2017 تک بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ رہے جب کہ اسی دور میں ان کے والد پرکاش سنگھ بادل وزیر اعلیٰ رہے اور ان پر سکھوں کے مذہب کی توہین کرنے کے الزامات تھے۔سکھوں کے امرتسر میں قائم مقدس مقام ’اکال دل‘ میں جتھیدار گیانی رگھوبیر سنگھ سمیت پانچوں اعلیٰ مذہبی پیشواؤں نے سکھبیر سنگھ بادل اور ان کے والد سمیت دیگر سکھوں کو توہین مذہب کی سزا سنائی۔ان سمیت ان کی کابینہ میں شامل دوسرے سکھ سیاست دانوں اور رہنماؤں پر بھی توہین مذہب کے الزامات تھے، ان پر سب سے بڑا الزام سکھ مذہب کو بدنام کرنے والے گرو رحیم سنگھ کی مدد کا تھا اور سب نے اپنے الزاموں کو تسلیم بھی کیا تھا۔سکھبیر بادل سنگھ سمیت دیگر سکھوں نے مذہبی توہین کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد انہیں سزا سنادی۔سابق نائب وزیر اعلیٰ پنجاب کو امرتسر میں گولڈ ٹیمپل کے بیت الخلا صاف کرنے سمیت وہاں آنے والے عازمین کے جوتے پالش کرنے کی سزا بھی سنائی گئی جبکہ انہیں یہ سزا بھی سنائی گئی کہ وہ بیت الخلا اور جوتے پالش کرنے کے بعد نہا کر لنگر کے برتن بھی دھوئیں گے جب کہ وہ دوسرے مقدس گردواروں میں بھی جاکر یہی خدمات سر انجام دے کر اپنی سزا پوری کریں گے۔سکھبیر بادل سنگھ کے والد کو دیا گیا خطاب بھی واپس لیا گیا جب کہ ماضی کی پنجاب حکومت کی کابینہ میں شامل دوسرے سکھ سیاست دانوں کو بھی توہین مذہب پر بیت الخلا دھونے، جوتے پالش کرنے اور جھاڑو پونچا کرنے سمیت برتن دھونے جیسی سزائیں سنائی گئیں۔

    کے الیکٹرک نے کراچی ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی کاٹ دی

    وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    جنوبی کوریا میں صدر نے مارشل لاء نافذ کردیا

    حکومت کر لی، اب آرام سے جیل کاٹو، مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

  • ٹی ٹونٹی، سفیان مقیم نے 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    ٹی ٹونٹی، سفیان مقیم نے 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں سفیان مقیم نے پاکستان کے لیے بہترین بائولنگ فگرز کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

    بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کا یہ فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یہ کسی بھی پاکستانی بائولر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بہترین اعدادو شمار ہیں، اس سے قبل سابق فاسٹ بائولر عمر گل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں اور اس کے بعد 2013ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف بھی 6 رنز دیکر 5 کھلاڑی آئوٹ کیے تھے۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پاکستان ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں میدان میں اتری ہے جبکہ زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی جس سے قومی ٹیم کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم میں عمیر یوسف، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، سفیان مقیم شامل ہیں جب کہ زمبابوے کی ٹیم برائن بینیٹ، تادیواناشے مارومانی (وکٹ کیپر)، ڈیون مائرز، سکندر رضا (کپتان)، ریان برل، کلائیو مداندے، تشنگا میوزیکیوا، ویلنگٹن مساکڈزا، رچرڈ نگروا، بلیسنگ مزاربانی، ٹریور گوانڈو پر مشتمل ہے۔

  • وزیراعظم کا ریاض میں خطاب کے دوران آبی تحفظ اور ماحولیاتی چیلنجز پر زور

    وزیراعظم کا ریاض میں خطاب کے دوران آبی تحفظ اور ماحولیاتی چیلنجز پر زور

    وزیراعظم شہباز شریف نےون واٹر سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر پانی کے تحفظ اور آبی وسائل کے مسائل پر تفصیل سے بات کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس کے بروقت انعقاد پر سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا، اور پانی کے وسائل کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کے لیے پانی کی فراہمی خطرے میں ہے اور دنیا کی نصف آبادی پانی کی کمی کے مسائل سے دوچار ہے۔ پاکستان میں 30 فیصد آبادی خشک سالی کا سامنا کر رہی ہے، جبکہ ملک کے 70 فیصد علاقے بنجر اور نیم بنجر ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عالمی سطح پر پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ پانی کی حد بندیوں سے قوموں کے درمیان روابط اور ایکوسسٹم کی تشکیل ہوتی ہے، اور عالمی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں بڑے چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پانی کے مسائل پر بات چیت کو ترجیح دی ہے اور سندھ طاس معاہدہ اس کی مثال ہے۔پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات انتہائی سنگین ہیں، اور اس وقت پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو شدید ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہیں۔انہوں نے پانی کے ذخائر کے تیزی سے کم ہونے، گلیشیئرز کے پگھلنے اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات کی طرف بھی اشارہ کیا، اور کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب نے پاکستان کے آبی وسائل کو شدید نقصان پہنچایا اور لاکھوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔وزیراعظم نے اس موقع پر ’ریچارج پاکستان‘ پروگرام کا ذکر کیا، جس کا مقصد آبی نظام کی بحالی اور ماحولیاتی نظام پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ پاکستان کی واٹر پالیسی پانی کے بہتر انتظام، واٹر شیڈ کے نظام کی بہتری اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مرتب کی گئی ہے۔وزیراعظم نے عالمی سطح پر پانی کے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی سوچ اور قیادت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مضبوط سیاسی عزم اور علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پانی سے متعلق تحقیق اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ پاکستان کا عزم ہے کہ وہ دریاؤں، جھیلوں اور آبی ذخائر کا تحفظ یقینی بنائے گا، تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے پانی کے وسائل کو محفوظ رکھا جا سکے۔

    وزیراعظم کی فرانسی صدر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

    بلاول بھٹوسے چینی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتےحکومت کو معاملات ٹھیک کرنے پڑیں گے،علی خورشیدی

  • حدیقہ کیانی دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین میں شامل

    حدیقہ کیانی دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین میں شامل

    برطانوی ادارے نے دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق 90ء کی دہائی میں پاپ میوزک سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ پاکستانی میوزیکل آئیکون حدیقہ کیانی اپنی ورسٹائل آواز اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے جانی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ حدیقہ کیانی اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے وسیلۂ راہ منصوبہ شروع کیا تھا جو بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں متاثرین کی امداد کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بے گھر خاندانوں کی مدد کریں، گزشتہ سال انہوں نے اس منصوبے کے تحت متاثرہ علاقوں میں 370 گھر اور دیگر سہولتیں تعمیر کروائیں۔

    حکومت کر لی، اب آرام سے جیل کاٹو، مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے دور رہنے کامشورہ

    پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے، سعید غنی

  • وزیراعظم کی فرانسی صدر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

    وزیراعظم کی فرانسی صدر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقد ہونے والے ون واٹر سربراہی اجلاس کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے دو طرفہ ملاقات کی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے صدر میکرون کو ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر مبارکباد دی اور موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور میں فرانس کے قائدانہ کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران صدر میکرون کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے فراہم کی گئی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں کی ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے فرانس کو پاکستان میں موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی دعوت دی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل پر روابط مزید مستحکم کرنے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہو گئی

    مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتےحکومت کو معاملات ٹھیک کرنے پڑیں گے،علی خورشیدی

    علی امین گنڈاپور کا قیام امن پر سکیورٹی اداروں کو سلام

  • منفی پروپیگنڈے، بنگلہ دیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر

    منفی پروپیگنڈے، بنگلہ دیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر

    بنگلہ دیش میں ملک دشمن عناصر کے طور پر سرگرم اور ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر کردی گئی۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا چینلز حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمےکے بعد سے بھارت بنگلہ دیش کیخلاف مسلسل منفی پروپیگینڈا کر رہا ہے،کبھی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ بنگالی ہندوئوں کیخلاف تعصبانہ کارروائی میں ملوث ہے اور کبھی ان پر حملوں کا الزام عائد کیا جاتا ہے،بھارت کی جانب سے یہ تمام منفی پروپیگینڈا کرنے کیلئے نجی نیوز ٹی وی چینلز کا استعمال کیا جا رہا ہے جن کی نشریات بنگلہ دیش میں بھی دکھائی جاتی ہیں،اسی بنیاد پر اب بنگلہ دیش کے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پٹیشن کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک آپریشن ایکٹ 2006ء کے تحت ایڈووکیٹ اکلاس الدین بھویاں کی جانب سے دائر کردی گئی ہے، ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا ہے اور جسٹس فاطمہ نجیب اور جسٹس سکدار محمود درازی پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے،درخواست میں وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ، بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن کے سیکرٹریوں کو مدعی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے” بنگلہ دیشی میڈیا کےمطابق سٹار جلسہ ، سٹار پلس، زی بنگلہ اور ریپبلک بنگلہ پر پابندی کا مطالبہ کیاگیا ہے،درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ بھارتی چینلز پر اشتعال انگیز خبریں دکھائی جا رہی ہیں،بنگلہ دیشی ثقافت کے خلاف مواد نوجوانوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے،مزید یہ الزام لگایا گیا ہے کہ یہ چینل بغیر کسی اصول کی پیروی کیے چلائے جارہے ہیں۔

    ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں منظور، اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹریبونلز کو منتقل

    کے الیکٹرک نے کراچی ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی کاٹ دی

    علی امین گنڈاپور کا قیام امن پر سکیورٹی اداروں کو سلام

  • جنوبی کوریا میں صدر نے مارشل لاء نافذ کردیا

    جنوبی کوریا میں صدر نے مارشل لاء نافذ کردیا

    جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے ملک میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں مارشل نافذ کردیا،صدر جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران کے پیش نظر مارشل لا نافذ کردیا،صدر یون سک یول کا کہنا تھا کہ وہ مارشل لاء کے ذریعے ایک آزاد اور جمہوری ملک کی تعمیر نو کریں گے،یون نے اپنے لائیو ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ایک آزاد خیال جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کی طرف سے لاحق خطرات سے بچانے اور ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے کے لیے میں یہاں ہنگامی مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنانے اور ان تخریبی، ریاست مخالف عناصر کی طرف سے پیدا ہونے والی بدامنی کے خلاف قوم کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ناگزیر اقدام ہے۔ دوسری جانب حکمران پیپلز پاور پارٹی کے رہنما ہان ڈونگ ہون نے کہا کہ مارشل لا کا اعلان غلط ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر مارشل لا کے اعلان کی مخالفت کریں گے جبکہ یون کے اعلان کے بعد لبرل اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے مبینہ طور پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ ختم

    حکومت کر لی، اب آرام سے جیل کاٹو، مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

    پاکستان کا سکیورٹی کونسل میں مسلم ممالک کی مستقل نشست کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے، سعید غنی