Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت:مسجد گرا کر مندر کی کوشش،ہنگامے

    بھارت:مسجد گرا کر مندر کی کوشش،ہنگامے

    بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ضلع سنبھل میں مودی سرکار نے ایک اور مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کی ٹھانی تو ہنگامے پھوٹ پڑے، جن میں اب تک 3 افراد مارے جاچکے ہیں اور کئی زخمی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو اتر پردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ایک ہجوم نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کیا جس سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ سروے سے پہلے بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی، لیکن صبح جمع ہونے والے بھیڑ نے پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور شرپسندوں کو بھگا دیا۔سنبھل کی شاہی جامع مسجد کو لے کر عدالت میں کیس چل رہا ہے۔ جس میں ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ یہ ہری ہر مندر ہے، جسے گرا کر مسجد بنائی گئی۔ کیس کی سماعت میں عدالت کے حکم کے بعد اتوار کی صبح 7.30 بجے سے سروے کیا جا رہا تھا۔ عدالت کے حکم پر ایڈووکیٹ کمشنر سروے کے لیے پہنچے تھے۔ اسی دوران شاہی جامع مسجد کے باہر بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی اور سروے کے حوالے سے ہنگامہ شروع ہو گیا۔ہنگامہ آرائی کے واقعے کے بعد حالات اب قابو میں ہیں۔ جگہ جگہ پتھرؤں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں جلا دی گئیں۔ علاقے میں کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں تین افراد مارے گئے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج بھی جاری ہے۔ایس پی سنبھل نے دو لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے واضح طور پر موت کی وجہ نہیں بتائی۔گولی لگنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موت کیسے ہوئی پوسٹ مارٹم سے واضح ہو گا۔سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کو لے کر ہنگامہ آرائی کے بعد مراد آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کی پولیس نے سنبھل میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ امروہہ، مرادآباد اور رام پور اضلاع کی پولیس فورس نے کشیدہ علاقے میں پولیس موجود ہے اور مسلسل فلیگ مارچ کر رہی ہے۔دوسری طرف آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے سنبھل کے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ توڑ پھوڑ اور پتھراؤ میں ملوث نہ ہوں۔شہاب الدین نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے امن کا پیغام دیا ہے۔ اس پر عمل کریں۔ سنبھل کی جامع مسجد ایک تاریخی مسجد ہے۔ اس کے لیے قانونی جنگ بھرپور طریقے سے لڑی جائے گی۔

    مری میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

  • دنیا کے کئی ممالک میں پی ٹی آئی کا احتجاج

    دنیا کے کئی ممالک میں پی ٹی آئی کا احتجاج

    پاکستان میں عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب لندن اور پیرس سمیت بیرون ملک کئی شہروں میں پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائی کے لیے عمران خان کی کال پر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس مظاہرے کی قیادت پارٹی رہنما یاسر قدیر، عابد ملک، عمر رحمان، چوہدری افضال ڈھل، چوہدری ابرار کیانی، اکرام رانجھا، چوہدری سلیم بوڑا، چوہدری ماجد چیمہ، چوہدری عبدالرحمن، راجہ طاہر سدول، چوہدری گلزار لنگڑیال، شبانہ چوہدری، نینا خان، ناصر خان، آصفہ ہاشمی نے کی۔مظاہرین نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، شدید سردی اور بارش کے باوجو مظاہرین گھنٹوں پاکستانی سفارت خانہ پیرس کے گرد شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ سفارت خانہ کے باہر پہنچ کر مختلف رہنماؤں نے خطاب کرتے عمران خان سمیت تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔تحریک انصاف بیلجیئم کے زیر اہتمام آج یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بھی ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ حکومت کو غیر منتخب قرار دیتے ہوئے ان سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے قائد کی گرفتاری اور پی ٹی آئی کو اس کی انتخابی جیت سے محروم کرنے کیلئے طاقتور حلقوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔اپنی تقاریر میں مقررین نے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے آج کے احتجاج کیلئے پیش کردہ تین بڑے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے دوران شرکاء وقفے وقفے سے مسلسل نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

    پی ٹی آئی احتجاج: ٹرین سروس بھی بند کردی گئی
    احتجاج کی کال سےروزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ، وزیر خزانہ

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

  • ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

    ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

    ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی 348 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح اور ٹرمپ انتظامیہ میں ایلون مسک کو حکومتی کارکردگی کے محکمے میں اہم عہدہ ملنے کے بعد ایلون مسک کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ’ ٹیسلا ’ اور مسک کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت ان کی مجموعی ’ دولت ’ کی مالیت بھی بڑھ چکی ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین فرد بن چکے ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت محض 20 روز کے دوران 70 ارب ڈالر بڑھ چکی ہے۔ایلون مسک کے اثاثوں کی خالص مالیت 334.3 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کے امیر ترین فرد بننے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان کی کمپنی ٹیسلا کے اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت میں زبردست اضافہ ہوا، یہ پیش رفت امریکا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

    الخدمت نے باہمت یتیم طلبہ میں ایوارڈزتقسیم کردیے

    بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

  • بھارت میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ،علاج کی   نئی تکنیک دریافت

    بھارت میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ،علاج کی نئی تکنیک دریافت

    بھارتی سائنسدانوں نے منکی پاکس وائرس (MPV)، جو حال ہی میں ایمپاکس کے نام سے جانا جاتا ہے، کی تشخیص اور علاج کے لیے ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق اس وائرس کی وائرولوجی کو سمجھنے اور اس کی تشخیص و علاج کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کی گئی ہے۔گزشتہ تین سالوں میں ایمپاکس وائرس دو بار بین الاقوامی صحت ایمرجنسی قرار دیا جا چکا ہے۔ اس وائرس کے پھیلاؤ کی غیر متوقع نوعیت، منتقلی کے طریقوں اور علامات کی پیچیدگی کے باعث اس کے بارے میں مزید تحقیق ضروری ہے۔ایمپاکس ایک ڈبل اسٹرینڈ ڈی این اے (dsDNA) وائرس ہے، جس کی تشخیص کے لیے پولیمریز چین ری ایکشن (PCR) عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم، روایتی طریقے بعض اوقات غیر مخصوص نتائج دیتے ہیں، جو تشخیصی عمل میں مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

    نئی تکنیک: جی-کوآڈرپلکس (GQ)

    سائنسدانوں نے ایمپاکس وائرس کے جینوم میں ایک غیر روایتی ڈی این اے ساخت، جی-کوآڈرپلکس (GQ)، کی شناخت کی ہے۔ یہ ساخت گوانین سے بھرپور سیکوینسز پر مبنی ہوتی ہے، جو ہائیڈروجن بانڈنگ کے ذریعے منفرد جی-ٹیٹراڈز بناتی ہیں۔ جی-کوآڈرپلکس کو نشانہ بنا کر ایک مخصوص فلوروسینٹ پروب تیار کی گئی ہے جو وائرس کی درست تشخیص میں مدد دیتی ہے۔

    تحقیق کے نتائج

    سائنسدانوں نے ایمپاکس وائرس کے جینوم میں چار مخصوص جی-کوآڈرپلکس سیکوینسز کی نشاندہی کی ہے، جو دیگر وائرسز اور انسانی جینوم میں موجود نہیں ہیں۔پروب، جسے BBJL کہا جاتا ہے، ان جی-کوآڈرپلکس سیکوینسز کے ساتھ منسلک ہو کر فلوروسینٹ سگنل کو 250 گنا بڑھا دیتا ہے۔یہ تکنیک SARS-CoV-2 وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم کی توسیع ہے۔

    طبی اثرات

    یہ نئی تحقیق نہ صرف ایمپاکس وائرس کی بہتر تشخیص کے لیے مددگار ہے بلکہ اس کے ذریعے وائرس کے علاج کے لیے نئی راہیں بھی کھل سکتی ہیں۔ جی-کوآڈرپلکس جیسے غیر روایتی ڈی این اے اسٹرکچرز کے استعمال سے ایسی تکنیکیں تیار کی جا سکتی ہیں جو موجودہ تشخیصی مسائل جیسے کہ غیر مخصوص نتائج کو ختم کر سکیں۔بھارتی سائنسدانوں کی یہ کامیابی عالمی سطح پر وائرولوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے ایمپاکس وائرس کی روک تھام اور علاج کے لیے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

    گنڈا پور کا قافلہ صوابی سے روانہ، بشری بی بی ہمراہ

    زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز سےشکست

    کراچی سےجانے والے پی ٹی آئی کارواں کا سکھرمیں دھرنا

  • زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز  سےشکست

    زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز سےشکست

    بلاوائیو میں کھیلی جارہی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 206 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، تاہم، ڈک ورتھ لوئس کے تحت پاکستان کو 80 رنز سے شکست ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق بارش سے قبل پاکستان نے 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے، محمد رضوان اور عامر جمال کریز پر موجود تھے۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اوپنر عبداللہ شفیق 11 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ صائم ایوب 17 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق نے ایک رن اور صائم ایوب نے 11 رنز بنائے۔اس سے قبل میچ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 40 کے مجموعی اسکور پر جویلورڈ گمبی 15 کے انفرادی اسکور پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیون مائرز 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماوتا ایک جبکہ بلیسنگ مزربانی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضا 39 رنز بناکر فیصل اکرم کا شکار بنے۔رچرڈ نگروا نے ٹیم کیلئے 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور فیصل اکرم نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں میزبان ٹیم کو کم ازکم اسکور پر آؤٹ کریں اور دورے کا فاتحانہ آغاز کریں۔اس موقع پر زمبابوین ٹیم کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ ہوم گرؤنڈ پر پاکستان کیخلاف جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔

    زمبابوے کا اسکواڈ
    کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز

    پاکستان کا اسکواڈ
    کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، حسیب اللہ خان، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین، اور فیصل اکرم

  • یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    متحدہ عرب امارات میں مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یہودی ربی (مذہبی پیشوا) کی لاش مل گئی۔ اس کا تعلق اسرائیل سے تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے دعوٰی کیا ہے کہ زوی کوگن کو یہودیوں سے منافرت (اینٹی سیمیٹزم) کی بنیاد پر اغوا کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔اسرائیلی مولدوون ربی تین دن قبل لاپتا ہوگیا تھا۔ یہ ربی متحدہ عرب امارات میں آرتھوڈوکس یہودی گروپ چیبیڈ سے وابستہ تھا اور حلال گوشت فروخت کرنے والی رِمان مارکیٹ چلاتا تھا۔اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اس واقعے کے حقیقی ذمہ داروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائے گی۔اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے زوی کوگن کی لاش کا سراغ لگانے اور اسرائیلی حکومت کو مطلع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اتوار کی صبح زوی کوگن کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ اسرائیل کا باشندہ ہے اور حوالے کے طور پر صرف یہ بتایا گیا کہ وہ مولدوون ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ 28 سالہ ربی کی لاش کہاں ملی۔اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ آج کل یو اے کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جو اسرائیلی باشندے وہاں ہیں وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محفوظ مقامات پر رہنے کو ترجیح دیں۔

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

  • ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    پرتھ:ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی۔

    باغی ٹی وی: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا،پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی، ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں عبور کیا، وہ 100 سنچریاں بنانے والے دنیا کے 37 ویں پلیئر ہیں۔

    ویرات کوہلی نے تیز ترین 27 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا،بھارت کے بیٹرز میں 100 سنچریاں بنانے والے اس وقت ویرات کوہلی واحد متحرک کرکٹر ہیں،آخری مرتبہ 100 سنچریوں کا سنگ میل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2020 میں عبور کیا تھا، انگلینڈ کے جیک ہوبز 199 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

    علاوہ ازیں ویرات کوہلی ایک ایسا منفرد ریکارڈ ہے جو شاید کوئی نہ توڑ سکے، انہوں نے کرکٹ کی تاریخ کا یہ جو نا قابل یقین ریکارڈ بنایا ہے وہ اپنے بلے سے نہیں بلکہ بولنگ سے بنایا ہے،ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں بغیر کوئی گیند کرائے وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے،سال 2011 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے کوئی آفیشل گیند پھینکے بغیر انگلش بیٹر کیون پیٹرسن کی وکٹ حاصل کر لی تھی۔

  • اے آر رحما ن کا طلاق کی خبروں پر قیاس آرائیاں کرنیوالوں کو ہتک عزت کا نوٹس

    اے آر رحما ن کا طلاق کی خبروں پر قیاس آرائیاں کرنیوالوں کو ہتک عزت کا نوٹس

    ممبئی: آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے اہلیہ سے طلاق کی خبروں پر افواہیں پھیلانے والوں کو ہتک عزت کے نوٹسز بھجوا دیئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے تقریباً شادی کے 30 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے وکیل وندنا شاہ نے کہا ہے کہ یہ ایک مشترکہ اور باہمی رضامندی پر مبنی فیصلہ ہے، اے آر رحمان کی طلاق کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی بینڈ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا-

    اس خبر کے بعد بھارتی میڈیا اور یوٹیوبرز کو ریٹنگ کے حصول کےلیے ایک نیا موضوع ہاتھ آگیا ہےاور ویوز کے لیے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اے آر حمان اوران کی بینڈ کی گٹارسٹ موہنی ڈے کا آپس میں تعلق ہے، تاہم موہنی ڈے نے اس کی سختی سے تردید کردی۔

    اے آر رحمان افواہیں پھیلانے والوں پر سخت برہم ہیں جن کے خلاف انہوں نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا بھارتی میڈیا کے مطا بق اے آر رحمان نے ان تمام لوگوں کو قانونی نوٹس جاری کردیا ہے جو انہیں اور ان کے خاندان کو نشانہ بناتے ہوئے ہتک آمیز اور "قا بل اعتراض” مواد پھیلا رہے ہیں۔

    اے آر رحمان نے ایکس پر بیان میں کہا کہ میری قانونی ٹیم کی طرف سے تمام تہمت لگانے والوں کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس میں اس طرح کے مواد کو ہٹانے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے، جس کی عدم تعمیل پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، نفرت پھیلانے والوں کو مطلع کیا جاتا کہ اگلے ایک گھنٹے کے اندر اندر قابل اعتراض مواد کو ہٹا دیں اور اس کام کےلیے زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے کی مہلت ہے۔

    اے آر رحمان اور سائرہ 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں خدیجہ اور رحیمہ جب کہ ایک بیٹا امین ہیں۔

  • اسرائیلی وزیراعظم  کو گرفتار کیا تو  برطانیہ کی معیشت تباہ کر دی جائے گی،لنزی گراہم

    اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کیا تو برطانیہ کی معیشت تباہ کر دی جائے گی،لنزی گراہم

    واشنگٹن:امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزی گراہم نے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے حکم پر گرفتار کیا گیا تو برطانیہ کی معیشت تباہ کر دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق گراہم نے واضح طور پر کہا کہ وہ ممالک جو آئی سی سی کے حکم کی پیروی کریں گے، انہیں اقتصاد ی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا یہ دھمکی اس وقت دی گئی جب عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یووا ف گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اس فیصلے کے بعد برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کو اپنے قانونی فرائض ادا کرنا ہوں گے، جس سے آئی سی سی کے فیصلے کی پیروی کی بات سامنے آئی۔

    یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے بھی کہا تھا کہ تمام رکن ممالک اس فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے مطابق، اسرائیلی رہنماؤں نیتن یاہو اور گیلنٹ پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کے الزامات ہیں، جس کے باعث دونوں افراد کو مفرور مجرم سمجھا جا رہا ہے۔

    کینیڈا نے آئی سی سی کے حکم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے فیصلے کا احترام کرتا ہے، جبکہ اٹلی اور نیدرلینڈز نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو اور گیلنٹ ان کے ممالک میں داخل ہوتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، اس تناظر میں برطانوی وزیراعظم کو اس معاملے میں مشکل فیصلوں کا سامنا ہے اور عالمی سطح پر اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

  • پی ٹی آئی والے گول گول گھوم کر جہاں سے آئے وہیں واپس جائیں گے،کامران ٹیسوری

    پی ٹی آئی والے گول گول گھوم کر جہاں سے آئے وہیں واپس جائیں گے،کامران ٹیسوری

    لندن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے گول گول گھوم کرواپس وہیں جائیں گے جہاں سے آئے تھے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ سیاسی، جذباتی اور آخری اوور کا گیم ہے،اس کے بعد اوورختم ہوجائےگا، ان کی باتوں سے فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہےبشریٰ بی بی کے بیان کو ان کی اپنی پارٹی نے بھی اون نہیں کیا اگر بانی نے بشریٰ بی بی سے ایسی کوئی بات کی ہے تو حلف توڑا ہے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کچھ ہوا بھی تھا تو بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم راز افشا نہ کرنے حلف اٹھایا ہےاگر یہ سب بہت سی باتوں کو جوڑ کر رہے ہیں تو یہ ملکی خودمختاری و سالمیت کے خلاف ہے پاکستان معاشی استحکام کیلئے کوششیں کر رہا ہے، دوست ممالک ساتھ ہیں، پی ٹی آئی والے جو بھی کریں گے وہ نہ دوست ممالک کو پسند آئے گا نہ ہی پاکستانی عوام کو پسند آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایسا دوست ملک ہے جس نے پاکستان کو ہمیشہ مشکل حالات سے نکالا، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ مذہبی اور بردرانہ تعلقات ہیں سیاسی طور پر وہ جو باتیں کر رہے ہیں وہ سیاسی لوگ ضرور کرتے ہیں، اس سے پہلے بھی جو اپوزیشن میں رہے وہ ان سے زیادہ باتیں کرتے رہے۔