Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے

    ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بلند ہو گئے.

    باغی ٹی ی : امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن کے عرب اکثریتی آبادی والے شہر ڈیربورن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بلند ہو گئے، ڈیربورن میں ڈیموکریٹس کی مشرق وسطی پالیسی پر ناراضگی کے باعث ووٹرز کی رائے منقسم ہے، اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران بھی سڑکوں پر جمع ہجوم میں یو ایس اے اور فلسطین کی آزادی کے نعرے سنائی دیتے رہے-

    امریکی میڈیا کے مطابق مقامی ووٹر کا کہنا ہے کہ مشی گن کے میدان میں مسلمان ووٹرز ہار اور جیت کا فرق پیدا کرسکتے ہیں، غزہ جنگ پر بائیڈن انتظامیہ کے موقف سے ناراض عرب ووٹرز کے علاقوں میں کملا ہیرس کو روایتی ڈیموکریٹ ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ عرب نژاد امریکیوں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

    اسرائیل پر حملہ،امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا

    اسرائیل پر حملہ،امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا

    آج بھی دنیا کے تین آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

  • ہانگ کانگ  ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ: آسٹریلیا کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ: آسٹریلیا کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    مونگ کوک: ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 108 رنز کا ہدف دیا تھانمونگ کوک میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 6 اوورز میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 107 رنز بنائے آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف نے حاصل کی۔

    پاکستان نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، آصف علی نے 8 گیندوں پر 32 جبکہ محمد اخلاق نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے ، عامر یامین 24 اور فہیم اشرف 19 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے۔

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی،قبل ازیں روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی-

  • آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم پربڑا الزام عائد

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم پربڑا الزام عائد

    میلبرن: بھارتی اے کرکٹ ٹیم پر آسٹریلیا اے کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کے آخری روز گیند تبدیل کی گئی، آخری روز آسٹریلیا اے کو جیت کے لیے 86 رنز درکار تھے، بال ٹیمپرنگ کے الزام پر گیند تبدیل کی گئی۔

    بھارتی کھلاڑی امپائر شان کریگ کے گرد جمع ہو کر گیند تبدیل کرنے پر سوال کرنے لگے اور امپائر سے بہت بحث کی جبکہ امپائر شان کریگ کو اسٹمپ مائیک سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ جب آپ گیند کھرچو گے تو ہم گیند تبدیل کریں گے، اب اور بحث نہیں ہو گی، کھیل کا آغاز کریں، اس پر بات نہیں ہو گی، اگر آپ نے کھیلنا ہے تو جو گیند آپ کے ہاتھ میں دی گئی ہے اس سے کھیلنا ہے، گیند تبدیل کرنے کے معاملے پر بھارتی کھلاڑی نے امپائر سے تلخ جملے بولے۔

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان

    بھارتی وکٹ کیپر ایشن کیشن نے کہا کہ یہ ایک احماقانہ فیصلہ ہے،امپائر نے ایشن کیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایکسکیوز می، آپ کے رویے پر آپ کو رپورٹ کیا جائے، آپ کا رویہ غیر مناسب ہے، آپ کی ٹیم کے عمل کی وجہ سے گیند تبدیل کی گئی۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا اے نے بھارت اے کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔

    اسرائیل پر حملہ،امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا

  • اسرائیل پر حملہ،امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا

    اسرائیل پر حملہ،امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا

    امریکا نےزور دیتے ہوئے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگرایران نے تل ابیب پر حملہ کیا تو امریکہ اسرائیلیوں کو نہیں روک سکے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکی حکام نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے، امریکی میڈیا نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ایران اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    گزشتہ روز بھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اقدامات پر امریکا و اسرائیل کو سخت جواب ملے گا تہران میں ایک تقریب میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت سمیت دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ بلاشبہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کریں گے، اس کا انہیں منہ توڑ جواب ملے گا۔

    ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ تہران کا ردعمل اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات نہ ہوجائیں، حالانکہ دیگر خبر رساں اداروں نے ایران کا ردعمل ووٹنگ سے پہلے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔

    ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ہم نے ایرانیوں سے کہا ہےکہ ہم اسرائیل کو روک نہیں سکیں گے ہم اس بات کو یقینی نہیں بنا سکیں گے کہ اگلا حملہ پچھلے حملے کی طرح نپا تلا اور ہدف پر ہوگا، یہ پیغام براہ راست ایرانیوں تک پہنچایا گیا تھا، ویسےاس طرح کے براہ راست مواصلات کا شاذ و نادر ہی انکشاف کیا جاتا ہے،سوئس حکومت کے ذریعے واشنگٹن سے تہران کو ایک پیغام پہنچایا گیا۔

  • جنوبی غزہ  میں  2 اسرائیلی فوجی ہلاک،1 شدید زخمی

    جنوبی غزہ میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک،1 شدید زخمی

    جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی فوج کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ ہلاک ہونے والے دونوں فوجیوں کا تعلق گیواتی بریگیڈکی شیکڈ بٹالین سے تھا فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں شیکڈ بٹالین سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے گزشتہ ایک سال سے جاری غزہ جنگ میں مجموعی طور پر780 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے اکتوبر کا مہینہ رواں سال کا سب سے زیادہ مہلک مہینہ رہا ہے جنوبی لبنان میں جاری زمینی آپریشن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 37 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ غزہ میں ایک اسرائیلی قیدی کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 9 اسرائیلی شہری اور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ان میں سے سب سے زیادہ مہلک حملہ یکم اکتوبر کو تل ابیب کے قریب ہوا جس میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوئے اکتوبر میں اسرائیل پر ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں میں مجموعی طور پر 13 شہری ہلاک ہوئے جبکہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں 6 اسرا ئیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے، غزہ اور لبنان میں ہونے والی زمینی جنگ، ڈرون اور راکٹ حملوں اور اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں اور شہریوں سمیت 88 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

  • قومی ترانہ پڑھتے وقت امریکی گلوکارہ کے منہ سے گالی نکل گئی

    قومی ترانہ پڑھتے وقت امریکی گلوکارہ کے منہ سے گالی نکل گئی

    قومی ترانہ پڑھتے وقت امریکی گلوکارہ کے منہ سے گالی نکل گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اور گلوکارہ کو معافی مانگنی پڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریپر لومس نے صدارتی امیدواروں کے مباحثے سے قبل ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران قومی ترانہ پڑھا لیکن اس دوران وہ بیچ میں کچھ الفاظ شاید بھول گئیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ ترانہ پڑھتے پڑھتے گالی دیتی ہیں۔

    گلوکارہ کی جانب سے گالی دئیے جانے کے بعد وہ منتظمین سے قومی ترانہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت لیتی ہیں۔ لیکن گلوکارہ کو وہاں موجود افراد بتاتے ہیں کہ ان کی پرفارمنس براہ راست دکھائی جا رہی ہے، اس لیے وہ دوبارہ قومی ترانہ نہیں پڑھ سکتیں اور اسی کو جاری رکھیں۔
    https://youtu.be/8wbhnBomZik
    گلوکارہ معذرت کرکے قومی ترانے کو پڑھنا شروع کرتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد وہ مزید غلطی کرتی ہیں اور ترانہ پڑھنے کے دوران ہی کہتی ہیں کہ وہ پریشان ہوگئی تھیں نوجوان گلوکارہ کی جانب سے قومی ترانہ پڑھنے کے دوران گالی نکالنے اور پھر دوبارہ غلطی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کا مذاق بھی اڑایا گیا،جس پر اداکارہ نے معافی مانگی-

  • خلاء  میں دو آنکھوں جیسی کہکشاؤں کی تصویر جاری

    خلاء میں دو آنکھوں جیسی کہکشاؤں کی تصویر جاری

    امریکی خلائی ادارے ناسا نے دور دراز خلاء میں دو گھورتی آنکھوں جیسی ڈراؤنی کہکشاؤں کی تصویر جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : ناساکے مطابق تصویر میں دیکھی جانے والی یہ اسپائرل کہکشائیں زمین سے 11 کروڑ 40 لاکھ نوری سال فاصلے پر موجود ہیں جن کے نام آئی سی 2163 اور این جی سی 2207 ہیں جاری کی گئی تصویر میں سرخ اور گلابی چمکیلے رنگوں کے پس منظر میں تاریک کائنات اور دور دراز موجود کئی کہکشائیں موجود ہیں،ناسا کے مطابق دائیں جانب موجود آئی سی 2163 کروڑوں برس قبل آہستہ آہستہ این جی سی 2207 کے پیچھے سرک گئی ہے۔

    ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری کے مطابق کہکشاؤں کے رنگوں کی وضاحت جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مِڈ-انفرا ریڈ لائٹ اور قابلِ دید اور الٹرا وائلٹ روشنی ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ممکن ہوئییمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ میں نصب مِڈ انفرا ریڈ آلا (جس کو MIRI بھی کہا جاتا ہے) ایسا آلہ ہے جو کہکشاؤں کی نئی خصوصیات سامنے لانے میں مدد دیتا ہے۔

  • جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

    جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

    ٹوکیو: جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کی اونچائی 3 ہزار 776 میٹر یعنی 12 ہزار 460 فٹ ہے جو جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ہے،ماؤنٹ فیوجی ہر سال اکتوبر کے آغاز سے ہی برف کی چادر اوڑھ لیتا ہے لیکن بدلتے موسم اور بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے رواں سال اکتوبر کے ماہ میں بلند و بالا پہاڑ برف سے محروم رہا ماؤنٹ فیوجی پر رواں سال تاحال برف باری نہ ہونے کی وجہ سے 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال جاپان میں ریکارڈ توڑ گرمی دیکھی گئی ہے اور جون سے اگست تک اوسط درجہ حرارت میں 1.76 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے،ماؤنٹ فیوجی جاپانی جزیرے ہونشو پر واقع ایک فعال اسٹراٹو آتش فشاں ہے، جس کی چوٹی کی بلندی 3,776.24 میٹر (12,389 فٹ 3 انچ) ہے، یہ سب سے اونچا ہے۔

    پی آئی اے 25 مارچ 2025 تک بند؟ 100 جہازکہاں سے آئینگے؟

    بہت ہو گیا،اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    کنگ خان، شاہ رخ خان کتنے اثاثوں کے مالک؟

  • بم کی دھمکیوں کے بعد ایئر انڈیا کی پرواز سے ملی بارودی گولی

    بم کی دھمکیوں کے بعد ایئر انڈیا کی پرواز سے ملی بارودی گولی

    بھارتی پروازوں کو مسلسل بم دھماکوں کی دھمکیوں کے بعد اب ایک پرواز سے ایک گولی ملی ہے،

    27 اکتوبر کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر ایک ایئر انڈیا کی پرواز AI916، جو دبئی سے نئی دہلی آئی تھی، میں ایک گولی ملنے کا واقعہ پیش آیا۔ ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق، یہ گولی پرواز کی نشست کی جیب میں پائی گئی۔یہ پرواز 27 اکتوبر کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر محفوظ طریقے سے اتری، اور تمام مسافروں کو کامیابی سے اتار لیا گیا۔ واقعے کے بعد ایئر انڈیا نے ایئرپورٹ پولیس کے ساتھ فوری طور پر شکایت درج کرائی اور حفاظتی پروٹوکولز کی سختی سے پیروی کی۔ترجمان نے کہا، "ہمارے AI916 پرواز کی جیب میں ایک بارود کی گولی ملی، جس کے بعد ایئر انڈیا نے ایئرپورٹ پولیس کو فوراً شکایت کی۔

    اسی دوران، ایئر انڈیا کی ایک اور پرواز AI216 کو نیپال کے تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم دھمکی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ نیپال کے ہوائی اڈے پر ایک ہفتے کے اندر موصول ہونے والی دوسری جعلی کال تھی۔پرواز کو 2:41 بجے دوپہر کو تری بھون ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد دھمکی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث حکام نے ایمرجنسی پروٹوکول فعال کر دیا۔نیپال پولیس کے اے آئی جی کیرن باجرچاریہ نے بتایا کہ "ہمیں طیارے پر کوئی مشکوک چیز یا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔” نیپال فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم اور پولیس کینائن ڈویژن نے ایئرپورٹ کے ایک الگ حصے میں ممکنہ دھماکہ خیز مواد کی تلاش کے لیے فوری کارروائی کی۔چار گھنٹوں کی تلاش کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ دھمکی ایک جعلی کال تھی، کیونکہ کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسر گیانندر بھل نے بھی اس کی تصدیق کی کہ "حفاظتی چیک کے دوران کوئی خطرناک چیز نہیں ملی، اور ہوائی اڈے کی صورتحال اب معمول کے مطابق ہے

    ایک ہی دن میں انڈیا کے درجنوں مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول

    امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

    کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

    جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

    بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

     ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

    بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

  • مشرق وسطیٰ میں امریکی بی 52 طیارے،بحری جہازتعینات

    مشرق وسطیٰ میں امریکی بی 52 طیارے،بحری جہازتعینات

    امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق، یہ تعیناتی مشرق وسطیٰ میں ملٹری ری ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے۔مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود طیارہ بردار جہاز اور تین جنگی جہاز رواں ماہ کے وسط تک واپس امریکا چلے جائیں گے۔پینٹاگون کے مطابق، اسرائیل کی دفاع اور حوثیوں کے حملوں سے اتحادیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

    یہ اقدام اسرائیل کے دفاع اور ایران کو انتباہ کے طور پر کیا جائے گا۔ امریکی وزارت دفاع نے پینٹاگان سے جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر دفاع واضح طور پر مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ایران یا اس کے شراکت داروں یا اس کے زیر انتظام گروپوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں امریکی افراد یا مفادات کو نشانہ بنایا تو امریکا اپنے عوام کے دفاع کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کرے گا۔مذکورہ نئے ہتھیاروں میں بیلسٹک میزائل کے خلاف دفاعی وسائل، لڑاکا طیارے، B-52 بم بار طیارے اور دیگر نوعیت کے فوجی طیارے شامل ہیں۔

    مشرق وسطیٰ میں امریکی طیاروں اور بحری جہازوں کی اس تعیناتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے سنجیدہ ہے، لیکن اس کے اثرات خطے کی موجودہ صورت حال پر مزید تناؤ پیدا کر سکتے ہیں۔ جنگی طاقت کا مظاہرہ ایک طرف تو حفاظتی اقدام ہو سکتا ہے، مگر دوسری جانب یہ علاقائی تنازعات کو بھی بھڑکا سکتا ہے۔