امریکی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل کے حملے کا ممکنہ جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے، جو خطے میں مزید تنازعات کو جنم دے سکتا ہے۔ رپورٹ میں امریکی میڈیا نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب حتمی اور تکلیف دہ ہوگا، جو اسرائیلی جارحیت کا بھرپور ردعمل ہوگا۔ تاہم، امریکی میڈیا نے اپنے ذرائع کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ ذرائع ایرانی ہیں اور ان کے مطابق ایران کے فوجی ڈھانچے پر کیے جانے والے حالیہ اسرائیلی حملے ایران کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق، ایران نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اپنے فوجی انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن داخلی ذرائع سے ملنے والی معلومات اس کے برعکس ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے اس کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایران کو اسرائیل کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔” وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ اگر ایران اس کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اسرائیل پر جوابی حملہ کرتا ہے تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ "ایران کو اس معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اگر وہ جوابی کارروائی کا انتخاب کرتا ہے تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔” ترجمان کے اس بیان کو خطے میں امریکی پالیسی کی سمت کے تعین میں اہم سمجھا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اسرائیل کو خطے میں اپنے اتحادی کی حیثیت سے ہر ممکن حمایت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے کیے جانے والے مبینہ حملے کے جواب میں اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایران کے خلاف میزائل حملے کیے تھے، جن میں ایران کے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں ایران نے دو فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعلان کیا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران کی فوجی طاقت کو کمزور کرنا ہے، اور ان حملوں نے ایران کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹس میں بھی امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران 5 نومبر کو اسرائیلی جارحیت کا جواب دیتا ہے تو اس کے خطے پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ اس سے نہ صرف ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگا بلکہ امریکا کے ساتھ بھی تعلقات میں مزید بگاڑ آ سکتا ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ کچھ یورپی ممالک نے ایران اور امریکا کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے، لیکن حالیہ واقعات کے بعد یہ کوششیں مشکل نظر آتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو خطے میں نئے تنازعے کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا، جو عالمی امن کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے بعد یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی نے خطے میں خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران کو دی جانے والی وارننگ اور اسرائیل کی حمایت کا اعلان خطے میں طاقت کے توازن کو مزید بگاڑ سکتا ہے۔ ایران کا ممکنہ ردعمل نہ صرف اسرائیل بلکہ خطے کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس لیے عالمی طاقتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس کشیدگی کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ خطے میں مزید تنازعے سے بچا جا سکے۔
Category: بین الاقوامی
-

اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لیے ایران کی ممکنہ تیاری
-

سعودی عرب میں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر پابندی عائد
ریاض: سعودی عرب میں بالی ووڈ کی آنے والی نئی فلم سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 اور اجے دیوگن کی سنگھم اگین کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت نہیں مل سکی ہے اور اسے حساس مواد پر مبنی فلمیں قرار دے کر ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سنگھم اگین کو ہندو مسلم مذہبی تنازعہ جبکہ بھول بھلیاں 3 کو ہم جنس پرستی پر مبنی مواد کے باعث ریلیز سے روکا گیا ہے۔
بالی ووڈ کی ان دونوں میگا اسٹار کاسٹ فلموں کو دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا، باکس آفس پردونوں کے درمیان زبردست ٹکراو ہونے جا رہا ہے دونوں فلموں کے پروڈیوسرز ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اورزیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی اپنی فلم پہنچانے کی تگ ودور میں مصروف ہیں-
اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی …
ہارر کامیڈی فلم بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان کے ساتھ مادھوری، ودیا بالن اور ترپتی ڈمری شامل ہیں جبکہ سنگھم اگین میں اجے دیوگن کے ساتھ ، اکشے کمار، کرینہ کپورخان، دیپیکا پڈوکون، سلمان خان، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، ارجن کپور اور رنویر سنگھ نے اداکاری کی ہے-
ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟
-

فلکیاتی حساب سے رمضان 2025 کا آغاز کب ہو گا؟
یکم رمضان آئندہ برس یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ میں ہونے کا امکان ہے-
باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق فلکیاتی حساب کے مطابق امکان ہے کہ یکم رمضان آئندہ برس یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ ہو گی اور رمضان کا مہینہ 29 یا 30 دن کا ہو گا اس بات کا تعین عرب اور اسلامی ممالک میں متعلقہ اداروں کی جانب سے فلکیاتی سروے رپورٹیں سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔
فلکیاتی حساب کے مطابق 29 شعبان 1446 بروز جمعہ 28 فروری 2025 کو غروب آفتاب کے بعد رؤیت ہلال کا عمل انجام دیا جائے گارمضان کی صحیح تاریخ کا تعین ہلال کا چاند نظر آنے سے ہوتا ہے، جو اسلامی (ہجری) کیلنڈر میں نویں مہینے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، اسلامی کیلنڈر قمری ہے، اس لیے گریگورین کیلنڈر میں ہر سال رمضان کا صحیح آغاز تقریباً 10 سے 12 دنوں میں ہوتا ہے توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے ہو گا۔
کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری
فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی …
-

مودی نے بھارتی فوج کی وردی پہن کر فوجی جوانوں کے ہمراہ منائی دیوالی
بھارت بھر میں دیوالی، جو روشنیوں کا تہوار ہے، دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔
دیوالی کی تیاریوں کا آغاز کئی ہفتے پہلے ہی ہو جاتا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہیں، نئے کپڑے خریدتے ہیں اور مختلف قسم کی مٹھائیاں تیار کرتے ہیں۔ بازاروں میں بھی خاص رونق ہوتی ہے، جہاں لوگ دیوالی کی خریداری کے لیے رش لگاتے ہیں۔ تہوار کے دن، لوگ اپنے گھروں کو روشنیوں سے سجاتے ہیں۔ دیاں، لائٹس، اور رنگ برنگی چیزیں ہر طرف نظر آتی ہیں۔ بچے پھلجڑیوں کا شوق بھی پورا کرتے ہیں، جس سے ماحول میں خوشی اور جوش و خروش پیدا ہوتا ہے۔ دیوالی کے دن لوگ اپنے گھروں میں خاص پوجا کرتے ہیں، اس دن لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر مٹھائیاں بانٹتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔ دیوالی کا تہوار نہ صرف روشنی اور خوشی کا پیغام ہے بلکہ یہ محبت، بھائی چارے اور امید کا بھی اظہار کرتا ہے۔ بھارت کے مختلف حصوں میں اس تہوار کی اپنی خاص روایات ہیں، جو اسے مزید دلچسپ بناتی ہیں۔اگرچہ اس سال دیوالی کی تقریبات میں کچھ مقامات پر فضائی آلودگی کا مسئلہ بھی سامنے آیا ہے، لیکن لوگ اس دن کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دیوالی کی یہ تقریبات ہر سال کی طرح لوگوں کو خوشی، امن اور خوشحالی کی یاد دلاتی ہیں۔
دیوالی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع کچھ میں بھارتی فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی اور انہیں مٹھائی پیش کی،اس دوران بھارتی وزیراعظم مودی فوجی وردی میں نظر آئے،مودی نے دیوالی کے موقع پر ایکس میں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہم وطنوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد۔ روشنیوں کے اس تہوار پر میں سب کی صحت، خوشی اور خوشحال زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔ قبل ازیں گجرات کے نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں خطاب کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی طاقت کی وجہ سے اندر اور باہر کچھ عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ بھارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو غلط پیغام دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ب آسام کے تیز پور میں 4 کور ہیڈ کوارٹر میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی،اس موقع پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ دیوالی کے موقع پر آپ کے درمیان ہوں، مجھے توانگ جانا تھا، مگر شاید اوپر والا یہی چاہتا تھا کہ میں تیز پور میں آپ بہادر سپاہیوں کے ساتھ دیوالی مناؤں،ہم بہتر تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں، لیکن بعض اوقات حالات ایسے پیدا ہوتے ہیں کہ ہمیں اپنے مفادات کا تحفظ کرنا پڑتا ہے۔ حکومت امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اور آپ کا یہاں رہ کر حفاظت کرنا بہت متاثر کن ہے۔، جب بھی میں آپ کے درمیان آتا ہوں تو مجھے نئی توانائی ملتی ہے۔ آپ لوگ اپنے خاندان سے دور رہتے ہیں تو گھر کی کمی محسوس ہونا فطری ہے۔ آپ کی لڑائیاں دنیا کو نظر آتی ہیں، مگر آپ کے اندر کی روزمرہ کی لڑائی بھی اہم ہے۔
رقص کی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پرخواجہ سرا ڈولفن ایان نے جاری کیا ویڈیو پیغام
بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت
لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
-

حزب اللہ کے نئے سربراہ کا اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان
حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے کہ حسن نصراللہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے-
باغی ٹی وی : نعیم قاسم نے بدھ کے روز کہا کہ ہم حسن نصر اللہ کے تیار کردہ جنگی منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھیں گے غزہ کی حمایت کرنا ہمارا فرض تھا ہم غزہ کی حمایت کے لیے محاذ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں اسرائیل 7 اکتوبر 2023 کے فوراً بعد ہمارے خلاف جنگ شروع کرنا چاہتا تھا ایران وہ ہے جس نے ہمارے منصوبے کی حمایت کی، ہم کسی کی طرف سے نہیں لڑ رہے ہیں، اور کوئی ذاتی مفاد بھی نہیں ہے، ہم اپنے مقصد کے لیے لڑتے ہیں۔
انہوں نے ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر لڑ رہے ہیں اور کوئی ہم سے کچھ نہیں مانگ رہا ہےانہوں نے نشاندہی کی کہ ایرانی پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی جنہیں 4 سال قبل بغداد کے ہوائی اڈے پر ایک امریکی حملے میں قتل کر دیا گیا تھا یہ وہ شخص تھے جنہوں نے مزاحمت کے محور کی قیادت کی اور اسے با صلاحیت بنایا۔
فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
انہوں نے لبنان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 17 ستمبر کو پھٹنے والے پیجر آلات پر بات کرتے ہوئے کہا پیجر حملوں میں ہمارے ارکان میں سے 4000 مرد اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا حزب اللہ نے نصر اللہ کی شہادت کے بعد 8 دن کے اندر اپنی صفوں کو دوبارہ منظم کرلیا ہے حزب اللہ میں اب بھی پہلی صفوں کے رہنما موجود ہیں حزب اللہ مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ کے لیے تیار ہے، ہم جنگ بندی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور ہم اپنی شرائط پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بند کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ تمام سیاسی بنیادوں پر تمام باتیں اسی ہیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے سیاسی حل کی تجویز پر اتفاق نہیں ہے انہوں نے یہ کہتے ہوئے اشارہ کیا کہ ہم (ایوان نمائندگان کے سپیکر) نبیہ برّی سے متفق ہیں اور وہ ہماری طرف سے بات کر رہے ہیں۔
کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری
واضح رہے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد حزب اللہ نے نعیم قاسم کو منگل 29 اکتوبر کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر کو شہید کردیا گیا تھا 23 ستمبر کے بعد سے اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے، جنوبی علاقے اور مشرق میں البقاع پر حملے تیز کردیئے ہیں۔
-

سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ایک اور ملزم گرفتار
ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی اور 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر گزشتہ روزجان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی دھمکی دینے والے نامعلوم فرد نے 2 کروڑ تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا، ملزم کی جانب سے ممبئی کی ٹریفک پولیس کو ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ اگر پیسے نہیں دیے گئے تو سلمان خان کو قتل کردیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے باندرہ کے بلیو فیم اپارٹمنٹ کے رہائشی 56 سالہ اعظم محمد مصطفی کو ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے حکام نے گرفتار ملزم سے موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کرلیا جو جرم میں استعمال کیا گیا تھا پولیس نے جانچ کے دوران موبائل نمبر کی کال کی تفصیلات کا ریکارڈ اکٹھا کیا اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مشتبہ شخص کو باندرہ سے گرفتار کیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کاروائی کرینگے،ترجمان دفترخارجہ
واضح رہے کہ پولیس عہدیداروں نے اس سے قبل جمشید پور کے ایک شخص کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکی دینے اور پانچ کروڑ روپے تاوان مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،پاک بھارت کرکٹرز کی تصاویر وائرل
-

سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،پاک بھارت کرکٹرز کی تصاویر وائرل
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-
باغی ٹی وی : ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے فوٹوسیشن کے دوران منوج تیواری نے پاکستانی کپتان فہیم اشرف اور آصف علی کےساتھ تصویربنوائی،بعد ازاں اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جو دیکھتے ہیں وائرل ہو گئی-

تصویر شئیر کرتے ہوئے منوج تیواری نے لکھا کہ سرحدوں نے تقسیم کیا ،کرکٹ نے اکٹھا کردیا،ہانگ کانگ سکسز میں پاک انڈیا میچ کیلئے سب تیار ہیں، فوٹو سیشن کے دوران فہیم اشرف اور آصف علی کے ساتھ تصویربنائی۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے3 نومبرتک ہوگا ایونٹ میں شریک 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم پول سی میں بھارت اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے اور یکم نومبر کو پاکستان ٹیم پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا میچ بھارت سے کھیلے گی ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اور کوارٹر فائنل دو نومبر کو جبکہ سیمی فائنل اور فائنل تین نومبر کو ہوں گے۔
پاکستان ٹیم کا 7 رکنی دستہ فہیم اشرف کی قیادت میں 7 بنکاک ، ہانگ کانگ میں ہے، ٹیم میں آصف علی، عامر یامین، دانش عزیز ، حسین طلعت، شہاب خان اور محمد اخلاق بھی شامل ہیں،جبکہ سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بلے باز سلیم یوسف بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ گئے ہیں۔
سپر سکس ٹورنامنٹ کا آغاز پہلی بار 1993 میں کیا گیا تھا تاہم یہ تواتر کے ساتھ نہ ہوسکا اور آخری ایڈیشن 2017 میں کھیلا گیا تھا۔یہ ٹورنامنٹ چھ سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر میں واپس آیا ہے-
ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، موجودہ چیمپئن، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نے پانچ بار ٹورنامنٹ جیتا ہے جبکہ پاکستان چار ٹائٹلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا، بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے ایک ایک بار یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔
-

بائیڈن کے تبصرے پر ردعمل، ٹرمپ کی کچرا جمع کرنیوالے ٹرک میں بیٹھ کر کملا اور بائیڈن پر ٹرولنگ
ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام گرین بے، وسکونسن میں اپنے نجی طیارے سے اترے اور جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو ٹرول کرنے کی کوشش میں، نارنجی رنگ کی چمکیلی حفاظتی واسکٹ پہن کر کوڑے کے ٹرک میں سوار ہو گئے۔
باغی ٹی وی: سی این این کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کی مہم ختم ہونے سے چار روز قبل بدھ کے روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے زیر انتظام ایک خصوصی "کچرا ٹرک” میں نظر آئے انہوں نے ٹرک کے ڈرائیونگ سیٹ میں بیٹھ کر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے، ٹرمپ نے یہ قدم امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ریپبلکن امیدوار کے حامیوں کو "کچرا” قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اگرچہ ٹرمپ پہلے ہی اپنے سیاسی حریفوں کو "کچرا” قرار دے چکے ہیں تاہم وہ جو بائیڈن کے بیان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچرا جمع کرنے والے ایک ٹرک پر سوار ہو گئے جس پر "امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنائیں” کا موٹو تحریر تھا۔ یہ ٹرک وسکونسن کے ہوائی اڈے پر ٹرمپ کا منتظر تھا جہاں انھیں صحافیوں سے گفتگو کرنا تھا۔
جو بائیڈن نے منگل کے روز اپنی انتخابی مہم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ "واحد کچرا جو میں دیکھ رہا ہوں وہ ٹرمپ کے حامی ہیں”، جوبائیڈن کی اس بات نے ٹرمپ کو مظلوم کا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔
ٹرمپ نے صحافیوں کے سامنے کہا کہ "کیا آپ کو میرا کچرے کا ٹرک پسند آیا ؟ یہ ٹرک کملا ہیرس اور جو بائیڈن کے اعزاز میں ہے”،صدر کو "خود پر شرم آنی چاہئے،”انہیں ایسا کبھی نہیں ہونے کہنا چاہئے تھا-ٹرمپ نے کہا کہ 250 ملین امریکن کچرا نہیں ہیں
ریپبلکن پارٹی کے حامی صدر بائیڈن کے بیان پر مشتعل ہیں تاہم ٹرمپ کے مخالف گروپ "لنکولن پروجیکٹ” نے ٹرمپ کا ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ اس کلپ میں وہ 7 ستمبر کو وسکونسن ریاست میں ریپبلکنز کے ایک اجتماع سے خطاب میں نائب صدر کملا ہیرس کے گرد "افراد” کو کچرا قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب بائیڈن نے ذاتی طور پر ٹرمپ کے حامیوں کو "کچرا” کہنے کی تردید کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ منگل کی رات ایک ویڈیو کال پر ان کے تبصرے کی غلط تشریح کی گئی ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے، صفائی کی ڈیوٹی پر، اصرار کیا کہ صدر صرف ایک شخص کے بارے میں بات کر رہے ہیں-
-

امریکی میڈیا کا اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے حوالے سے بڑا دعویٰ
امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملےکا جواب دےگا۔
باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران کے امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل کے خلاف جوابی حملے کی سی این این کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے بدھ کو کہا کہ ایران کو گزشتہ ہفتے کے آخر میں اپنی سرزمین پر اسرائیل کے حملوں کا جواب نہیں دینا چاہیے، اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے تو امریکا اسرائیل کے دفاع کیلئے کھڑا رہے گا۔
سی این این کے مطابق ممکنہ طور پر امریکی صدارتی ووٹنگ سے پہلےاسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل حتمی اور تکلیف دہ ہوگا۔
دریں اثنا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس بارے میں کوئی واضح موقف نہیں دیا تھا کہ ایران ” حملہ کر سکتا ہے یا نہیں ، لیکن اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ "انہیں جواب نہیں دینا چاہیے،ملر نے اس بارے واضح بات نہیں کی تھی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کو 5 نومبر سے پہلے جواب دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ میں اپنی دونوں حکومتوں کے درمیان حقیقی یا تصوراتی رابطے کے بارے میں بات نہیں کروں گا۔ لیکن اور میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ایران اس پیغام کو بالکل واضح طور پر جانتا ہے، انہیں اس تنازعے کو بڑھانا نہیں چاہیے-
واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایران نے اپنے 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی،ایران نے اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا تھا کہ اسرائیل کو حملے کا مناسب اور صحیح وقت پر جواب دیا جائے گا۔
-

کینیڈا کی حکومت کی جانب سے امیت شاہ پر لگائے گئے الزامات تشویشناک ہیں،امریکا
واشنگٹن: کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ملوث ہونے کے الزامات پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے لگائے گئے الزامات تشویشناک ہیں۔
باغی ٹی وی: میتھیو ملر نے کہا کہ اس معاملے پر کینیڈا کی حکومت کے ساتھ مشاورت جاری رکھی جائے گی ،واضح رہے کہ دو روز قبل کینیڈین نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کینیڈین شہریوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دیا تھا۔
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے سلسلے میں قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں ڈیوڈ موریسن نے واضح کیا کہ انہوں نے امریکی اخبار میں امیت شاہ کے نام کی تصدیق کی تھی سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ نے خالصتان کے حامیوں کو پکڑنے کے لیے ایجنسیوں کو ہتھیار بنایا۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ امیت شاہ کی پرتشدد کارروائیاں امریکا اور کینیڈا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خالصتان ریفرنڈم بھارتی دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہے گا، اور یہ کہ اس معاملے کی سنجیدگی دونوں ممالک کے تعلقات پر اثرانداز ہو سکتی ہے-