Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • چین کا انسان بردار خلائی مشن روانہ

    چین کا انسان بردار خلائی مشن روانہ

    بیجنگ: چین کا انسان بردار خلائی مشن شینزو 19 تین خلابازوں کو لے کر تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق 3 چینی خلانورد جن میں ایک خاتون خلاباز بھی شامل ہے، بدھ کی صبح تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگئے، اس خلائی مشن کو’’ ڈریم مشن’’ کا نام دیا گیا ہے،نئی تیانگونگ ٹیم چاند پر مستقل اسٹیشن بنانے اور وہاں خلابازوں کو رکھنے کے ہدف کے تحت اپنے تجربات کرے گی،خلائی عملے کے مشن میں چاند کی مٹی سے اینٹیں تیار کرنے کا تجربہ بھی شامل ہو گا۔

    شینزو 19 مشن نے بدھ کی صبح 4 بج کے 27 منٹ پر شمال مغربی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اڑان بھری چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق شینزو 19 کے عملے میں 34 سالہ وانگ ہاؤزے بھی شامل ہیں، جو چین کی واحد خاتون خلائی انجینئر ہیں، وہ عملے کے مشن میں حصہ لینے والی تیسری چینی خاتون ہیں –

    سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات جاری

    خلا میں مواد کی نقل و حمل کی زیادہ لاگت کی وجہ سے چینی سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ چاند کی مٹی کو مستقبل میں بیس (اڈے)کی تعمیر کے لیے استعمال کر سکیں گے تیانگونگ، جس کا بنیادی ماڈیول 2021 میں شروع کیا گیا تھا، تقریباً 10 سال تک استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔

    قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں” بینچر”منتخب،پی ٹی آئی کا ادارے کے باہر احتجاج

  • آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ: ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل  ٹاپ ٹین میں شامل

    آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ: ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل ٹاپ ٹین میں شامل

    دبئی: آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کیے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے، بھارت کےیشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں” بینچر”منتخب،پی ٹی آئی کا ادارے کے باہر احتجاج

    قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں” بینچر”منتخب،پی ٹی آئی کا ادارے کے باہر احتجاج

    برطانیہ کی قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور بینچرمنتخب کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ حکام کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، قاضی فائز عیسیٰ نے مڈل ٹیمپل کی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی شرکت کر سکتے ہیں جس پر ان کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی، اس موقع پر مڈل ٹیمپل انتظامیہ نے بینچرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کر رکھا ہے۔

    قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شامل کیا گیا تو تحریک انصاف نے ادارے کے باہر سابق چیف جسٹس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں نہ صرف پارٹی کی برطانیہ میں مقامی قیادت متحرک ہو چکی ہے بلکہ مرکزی قیادت نے بھی کارکنان کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی کال دے دی ہے-

    سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے،پی ٹی آئی کے کارکن شام سے لندن کے مڈل ٹیمپل کے باہر احتجاج کر رہے تھےاس موقع پر ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا تھا۔

    مڈل ٹیمپل لندن کی چار تاریخی اور معتبر قانونی اداروں میں سے ایک ہے، ان اداروں میں قانون کے طلبہ کو تربیت دی جاتی ہے اور وکالت میں داخلہ کے لیے لائسنس دیا جاتا ہے،اس کے ممبران میں نہ صرف برطانوی بلکہ عالمی سطح پر کئی اہم قانونی شخصیات شامل رہی ہیں، مڈل ٹیمپل کے گریجویٹس میں سر تھامس مور، ایڈمنڈ برک اور مہاتما گاندھی جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔

    قاضی فائز عیسیٰ نے اسی عظیم قانونی درسگاہ سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی اور ان کے والد قاضی عیسیٰ بھی مڈل ٹیمپل کے گریجویٹ تھے جبکہ قاضی فائز عیسیٰ نے بھی 42 سال قبل یہیں سے قانون کی تعلیم مکمل کی جبکہ ان کی صاحبزادی سحر قاضی نے بھی اسی ادارے سے قانون کی ڈگری مکمل کر رکھی ہے۔

  • الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کمی،  عالمی سطح پر ای وی انقلاب مشکلات کا شکار

    الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کمی، عالمی سطح پر ای وی انقلاب مشکلات کا شکار

    الیکٹرک گاڑیاں (EVs) کو ماحولیاتی مسائل کے حل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جنہیں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ضروری قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم، اس "الیکٹرک انقلاب” میں حالیہ مہینوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں دنیا کی تین بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے، اور عوام کی طرف سے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے گرم جوشی میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔الون مسک کی کمپنی ٹیسلا، جسے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، نے بھی فروخت میں کمی کا سامنا کیا ہے۔ کمپنی کی چوتھی سہ ماہی 2023 میں 484,500 گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی تھی، تاہم پہلی سہ ماہی 2024 میں یہ تعداد گھٹ کر صرف 386,800 رہ گئی۔چین کی کمپنی BYD، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرتی ہے، نے بھی رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں فروخت میں کمی دیکھی ہے۔
    پہلی سہ ماہی 2024 میں کمپنی نے 300,000 سے کچھ زیادہ گاڑیاں فروخت کیں، جو کہ پچھلی چوتھی سہ ماہی 2023 کے 526,000 کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔جرمنی کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ووکس ویگن کو بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ چوتھی سہ ماہی 2023 میں کمپنی نے 239,500 الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں، تاہم پہلی سہ ماہی 2024 میں یہ تعداد کم ہو کر 136,400 ہو گئی۔ حالانکہ، دوسری سہ ماہی 2024 میں فروخت دوبارہ بڑھ کر 180,800 تک پہنچ گئی۔ووکس ویگن نے فروخت میں اس کمی کے سبب تین فیکٹریوں کو بند کرنے اور ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ الیکٹرک گاڑیوں کی منتقلی کے عمل میں سست رفتاری کی عکاسی کرتا ہے۔یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف عوام کی دلچسپی اور فروخت میں طویل مدتی اضافے کے باوجود، حالیہ عرصے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، جو کہ عالمی سطح پر ماحولیاتی چیلنجز اور مستقبل کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی افادیت پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

  • افغان ناظم الامور کی پاکستان سے سکیورٹی تعاون کی اپیل

    افغان ناظم الامور کی پاکستان سے سکیورٹی تعاون کی اپیل

    پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور مولوی سردار شکیب نے حالیہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے سکیورٹی مسائل پر شکایات ہیں، مگر افغانستان کی حکومت کا موقف ہے کہ وہ غیر ریاستی عناصر کی حمایت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے اور خطے میں امن و استحکام کی خواہش رکھتے ہیں۔مولوی سردار شکیب نے وضاحت کی کہ "ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے، ہم غیر ریاستی عناصر کی حمایت نہیں کرتے۔” انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان کو قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کچھ غیر ریاستی عناصر افغان سرزمین سے دراندازی کر رہے ہیں، جو پاکستان کے لیے سکیورٹی مسائل پیدا کر رہے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں اقتدار میں آئے تین برس کی انتہائی قلیل مدت ہوئی ہے اور ہم وسطی و جنوبی ایشیا میں رابطے کا ذریعہ بننا چاہتے ہیں۔” افغان ناظم الامور نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کے موجودہ چینلز کی اہمیت ہے، جو دونوں ممالک کے لیے سکیورٹی اور ترقی کے نئے مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔مولوی سردار شکیب کی اس گفتگو سے واضح ہوتا ہے کہ افغان حکومت اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے، خاص طور پر سکیورٹی کے حوالے سے۔ ان کا یہ بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم کیا جا سکے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں تناؤ برقرار ہے، اور دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان سکیورٹی اور تعاون کے مسائل پر بات چیت کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

  • طالبان حکومت کا ٹی وی چینلز کے لیے ریڈیو نشریات کا حکم

    طالبان حکومت کا ٹی وی چینلز کے لیے ریڈیو نشریات کا حکم

    افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نشریات کو صرف ریڈیائی نشریات تک محدود کر دیں۔ یہ فیصلہ حالیہ حکم نامے کے تحت کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز کو جانداروں کی تصویروں اور ویڈیوز کی نشریات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افغانستان کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے ٹی وی اور ریڈیو چینلز کے مالکان کے ساتھ ایک ملاقات میں اس نئی پالیسی کے بارے میں وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کا حکم ہے کہ جانداروں کی تصاویر اور ویڈیوز کی نشریات جاری رکھنے والے چینلز کی نشریات بند کر دی جائیں گی۔قندھار میں، سرکاری ٹی وی کی نشریات کو پہلے ہی ریڈیو میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اور اب ملک کے دیگر ٹی وی چینلز کو بھی بتدریج ریڈیائی نشریات کی طرف منتقل کیا جائے گا۔ ایک سرکاری وزیر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ فیصلہ سرکاری ٹی وی تک محدود رہے گا، مگر اب یہ واضح ہو رہا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو اس فیصلے کے تحت پابند کیا جائے گا۔
    یہ تبدیلی افغانستان میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے تشویشات کو بڑھا سکتی ہے۔ طالبان حکومت کے تحت، میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے۔ اس نئے فیصلے کا مقصد مذہبی احکام کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں عوامی معلومات تک رسائی میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس فیصلے پر شدید تنقید کر رہی ہیں، جس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔ بہت سے مبصرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسے اقدامات افغانستان کے شہریوں کے حقوق کو سلب کرنے کی ایک کوشش ہیں اور اس سے عوامی آگاہی اور معلومات تک رسائی مزید محدود ہو جائے گی۔اس نئی پالیسی کے تحت، مستقبل میں ٹی وی چینلز کی نشریات میں کمی اور تبدیلیاں متوقع ہیں، جس کے اثرات ملکی ثقافتی اور سماجی زندگی پر پڑ سکتے ہیں۔

  • کیمیکل فیکٹری کی آڑ میں  منشیات کی تیاری، 95 کلو گرام میتھمفیٹامائن  برآمد

    کیمیکل فیکٹری کی آڑ میں منشیات کی تیاری، 95 کلو گرام میتھمفیٹامائن برآمد

    بھارت کے گریٹر نوئیڈا شہر میں پولیس نے بھاری مقدار میں 95 کلو گرام غیر قانونی منشیات برآمد کی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 25 اکتوبر کو نوئیڈا کی ایک خفیہ (Methamphetamine Lab) کیمیکل لیب کا پردہ فاش کیا جسے ایک تاجر اور ممبئی میں مقیم ایک کیمسٹ غیر قانونی طور پر چلا رہے تھے-

    رپورٹ کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) اور دہلی پولیس کے خصوصی سیل کی ایک مشترکہ ٹیم نے گریٹر نوئیڈا میں کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر فیکٹری ضبط کرلی چھاپہ اس وقت مارا گیا جب اس بات کا پتہ چلا کہ میکسیکن ڈرگ ’کارٹیل ڈی جالیسکو نیووا جنریشین‘ کے ارکان بھی منشیات کی تیاری کے عمل میں ملوث ہیں۔

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو …

    رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران تقریباً 95 کلو گرام میتھمفیٹامائن ٹھوس اور مائع شکل میں برآمد کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ مختلف کیمیکلز اور جدید مینوفیکچرنگ مشینری بھی برآمد ہوئی منشیات بنانے کے عمل کی نگرانی کے لیے ممبئی کے ایک کیمسٹ کی خدمات حاصل کی گئیں، دریں اثنا، دہلی میں مقیم کارٹیل کے ایک رکن نے تیار کردہ ادویات کے معیار کی بھی جانچ کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں مشتبہ افراد کو 27 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور جج نے انہیں مزید پوچھ گچھ کے لیے مزید تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا، ایک اور پیشرفت میں، پولیس نے بعد میں راجوری گارڈن میں بزنس مین کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا۔

    انسداد پولیو مہم،مشکلات کا سامنا، فائرنگ،سیکورٹی اہلکاروں سےاسلحہ چھین لیا گیا

  • اسرائیلی فوج  کی غزہ میں  عمارتوں پر وحشیانہ بمباری،درجنوں فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں عمارتوں پر وحشیانہ بمباری،درجنوں فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح بیت الہیہ شہر میں بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایک بار پھر بیت الہیہ شہر میں قائم رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 77 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے، عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جن میں کچھ مقامی لوگ تھے جب کہ کچھ لوگوں نے جبالیہ کیمپ سے جبری بے دخلی کے بعد گزشتہ روز ہی عمارت میں پناہ حاصل کی تھی۔

    دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے وادی بیقہ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 58 زخمی ہوگئے۔

    ادھر امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی CIA کے ڈائریکٹر بیل بیرنز نے اتوار کے روز اپنے اسرائیلی اور قطری ہم منصب کے ساتھ غزہ اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک نئے فارمولے پر بات چیت کی، اس فارمولے کے تحت تجویز پیش کی گئی ہے کہ 28 روز کی مدت کے لیے جنگ بندی عمل میں لائی جائے، اس کے ساتھ حماس تنظیم 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے اور اس کے مقابل اسرائیل درجنوں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے-

    تاہم اس فارمولے میں حماس کا مرکزی مطالبہ شامل نہیں جس پر وہ گذشتہ مہینوں کے دوران قائم ہے وہ مطالبہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور جنگ کا خاتمہ ہے۔

    ایک اسرائیلی ذمے دار نے واضح کیا ہے کہ اگر فریقین میں سے کسی نے بھی اپنے موقف میں لچک پیدا نہ کی تو کسی بھی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکے گا”۔

    جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کل پیر کے روز زور دیا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے پر نہیں بلکہ صرف جزوی سمجھوتے پر آمادہ ہوں گے۔

  • حزب اللہ نے نعیم قاسم کو نیا سربراہ منتخب کر لیا

    حزب اللہ نے نعیم قاسم کو نیا سربراہ منتخب کر لیا

    لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔

    اس سے پہلے، حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد، حزب اللّٰہ نے سینئر رہنما شیخ نعیم قاسم کو عارضی سربراہ مقرر کیا تھا۔ حزب اللّٰہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہاشم صفی الدین کو 3 ہفتے پہلے بیروت میں حملے کے دوران نشانہ بنایا تھا۔ ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کے کزن تھے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے بیروت میں بمباری کے نتیجے میں حسن نصراللّٰہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا، جس کی بعد میں حزب اللّٰہ نے بھی تصدیق کی اور اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ حزب اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حسن نصراللّٰہ شہید ہو گئے ہیں اور یہ کہ اسرائیل کے خلاف غزہ اور فلسطین کی حمایت میں جنگ جاری رہے گی، اور لبنان اور اس کے لوگوں کے دفاع میں بھی یہ جنگ جاری رہے گی۔

    حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کا مختصر تعارف
    نعیم قاسم کو حزب اللہ کے سربراہ مقرر کیا گیا ہے ان کی پیدائش 1961 میں لبنان کے شہر بعلبک میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے ابتدائی تعلیم و تربیت لبنان میں حاصل کی اور بعد میں حوزہ علمیہ قم، ایران میں دینی تعلیم حاصل کی۔ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے نظریات کو پھیلانے اور تنظیم کی سیاسی حکمت عملیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کی سیاسی شاخ کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر 2005 کے پارلیمانی انتخابات میں۔نعیم قاسم نے حزب اللہ کی فوجی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا ہے، خاص طور پر 2006 کی لبنان جنگ کے دوران، جہاں حزب اللہ نے اسرائیلی افواج کے خلاف مضبوط مزاحمت کی۔ ان کی قیادت میں حزب اللہ نے مختلف فوجی حکمت عملیوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ نعیم قاسم کی حیثیت صرف لبنان تک محدود نہیں ہے، بلکہ وہ عالمی سطح پر بھی حزب اللہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے بیانات میں اکثر ایران، شام اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ حزب اللہ کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جاتا ہے۔ حال ہی میں، نعیم قاسم نے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی مضبوطی اور لبنان میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔نعیم قاسم حزب اللہ کے ایک مرکزی اور بااثر رہنما ہیں۔ ان کی قیادت میں حزب اللہ نے نہ صرف سیاسی میدان میں بلکہ فوجی سطح پر بھی اپنی موجودگی کو مستحکم کیا ہے۔ ان کا کردار لبنان کی سیاست اور خطے کی جغرافیائی صورتحال میں اہمیت کا حامل ہے۔

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    مانچسٹر میں پرسیٹویچ میں واقع مسجد بلال کو مشکوک خط موصول ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر مسجد کو بند کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریسٹویچ کی بلال مسجد کو بڑا کیمیائی انتباہ موصول ہوا، خط میں نامعلوم مادہ پر مشتمل مشکو ک پیکج موصول ہونے کے بعد ایمرجنسی ٹیمیں بوری اولڈ روڈ پر واقع عمارت کے قریب پہنچ گئیں،حکام اس واقعے کے پیچھے محرکات کو بے نقاب کرنے اور مسجد کو ملنے والے پراسرار خط کی اصل نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ کسی نے جان بوجھ کر خوف پھیلانے کے لیے کیا یا واقعی کیمیکل کے استعمال سے نقصان پہنچانے کی حقیقی کوشش تھی۔

    گریٹر مانچسٹر فائر اینڈ ریسکیو سروس (GMFRS) کے ایک ترجمان نے کہا کہ فائر فائٹرز کو گریٹر مانچسٹر پولیس کی مدد کے لیے بلایا گیا تاکہ پریسٹویچ میں بیوری اولڈ روڈ پر واقع ایک احاطے میں ایک واقعے میں گریٹر مانچسٹر پولیس کی مدد کی جا سکے۔