Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت،ایئر لائن کو دھمکیوں کے بعد 10 ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت،ایئر لائن کو دھمکیوں کے بعد 10 ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت میں پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے بعد ایک ہی دن میں 10 بڑے ہوٹلوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے

    بھارت میں ایئر لائنز کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے بعد ایک ہی دن میں دس ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے،ہوٹلوں کو دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی، ایک ہی ای میل 10 ہوٹلوں کو کی گئی ہے،
    27 اکتوبر کو دوپہر تقریباً 12:45 بجے، لکھنؤ، اتر پردیش کے 10 بڑے ہوٹلوں کو ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔ بھیجنے والے نے دھمکی دی کہ اگر 55,000 ڈالر (تقریباً 46,24,288 روپے) کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو وہ ان ہوٹلوں کی عمارتوں کو اڑا دے گا۔ ان ہوٹلوں میں میریٹ، سارا کا، پکڈیلی، کمفرٹ وسٹا، فورچون، لیمون ٹری، کلارک اوادھ، کاسا، دیال گیٹ وے، اور سلویٹ شامل ہیں۔

    ای میل میں لکھا تھا، "بم آپ کے ہوٹل کے احاطے میں سیاہ بیگ میں چھپے ہوئے ہیں۔ میں 55,000 ڈالر چاہتا ہوں یا میں دھماکے کر دوں گا اور خون ہر جگہ بکھر جائے گا۔ بموں کو ناکارہ کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو وہ پھٹ جائیں گے۔” دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے پولیس انسپکٹر جدیدہ نے بتایا کہ ہوٹلوں کو دھمکیاں اتوار کو ملی تھیں، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ ان مقامات کی تلاشی لی گئی۔ ای میل بھیجنے والے نے اپنا نام ایڈم لینزا بتایا اور یہ ای میل sandyhookchildkilling[at]outlook.com سے بھیجی گئی۔ یہ ای میل صبح 8:03 بجے بھیجی گئی تھی۔ بھیجنے والے نے ہوٹلوں سے کہا کہ وہ اپنے بنیادی ای میل shaikha.nasser20077[at]gmail.com پر اس سے رابطہ کریں تاکہ بھتہ ادا کیا جا سکے۔

    ہوٹلوں کو بم دھمکیوں کے علاوہ، بھارتی ایئر لائنز بھی پچھلے چند ہفتوں میں بم دھمکیوں میں بے مثال اضافے کا سامنا کر رہی ہیں۔ 11 دنوں میں دھمکیوں کی کل تعداد 275 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں جمعہ کو 25 سے زیادہ الرٹس شامل ہیں۔ مختلف ایئر لائنز کی ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو دھمکیاں دی گئیں۔ انڈیگو نے بتایا کہ اس کی 8 پروازوں کو سیکیورٹی سے متعلق الرٹس ملے۔ اسی طرح، 6 اسپائس جیٹ پروازوں کو بھی جمعہ کو بم دھمکیاں موصول ہوئیں۔ 7 وِستارا اور 5 ایئر انڈیا کی پروازوں کو بھی اسی طرح کی دھمکیاں ملی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، جمعرات کو مختلف ایئر لائنز کی 70 سے زیادہ پروازوں کو سیکیورٹی دھمکیاں ملی تھیں۔

    ان میں ایئر انڈیا کی 20 پروازیں، انڈیگو کی 20 پروازیں، وِستارا کی 20 پروازیں، اور اکیسا ایئر لائنز کی 13 پروازیں شامل ہیں۔ ایئر لائنز کو موصول ہونے والی دھمکیوں کی کل تعداد پچھلے 11 دنوں میں 275 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اگرچہ یہ دھمکیاں جھوٹی ثابت ہوئی ہیں، لیکن اس سے فضائی صنعت کو مالی نقصان اور پروازوں کی کارروائیوں میں خلل پیدا ہوا ہے۔ سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت، کسی بھی پرواز کو دھمکی موصول ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی ہوتی ہے، اور ایئرپورٹ کو جلد از جلد مسافروں کی تخلیہ کے لیے انتظامات کرنا ہوتے ہیں۔

    ایک ہی دن میں انڈیا کے درجنوں مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول

    امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

    کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

    جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

    بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

     ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

    بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

  • اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار کی شہادت کے بعد ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں بچا،حماس

    اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار کی شہادت کے بعد ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں بچا،حماس

    دوحہ: فلسطین کی مزاحمتی حکمراں جماعت حماس کے کمانڈر یحیی سنوار کی شہادت کے بعد بھی حماس مجاہدین نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی تیاریاں جاری ہیں ایسے میں قطر میں مقیم ذرائع نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں حماس کے سینئر رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد دوحہ میں مقیم اس کے عہدے داران میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ ان کے پاس اب کھونے کے لیے کچھ نہیں بچا۔

    ذرائع نے وضاحت کی کہ یہ سوچ اور فکر یرغمالیوں کی رہائی کےلیے ہونے والے مذاکرات پر اثر انداز ہوگی اور حماس کے نقطہ نظر پر گہرے اثرات مرتب کرے گی، کیونکہ وہ تاحال قیدیوں کو چھوڑنے کےلیے اپنی شرائط پر ڈٹے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں سے اولین شرط غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔

    یحییٰ سنوار کی وصیت اور تنظیم کیلئے ہدایات نامہ منظر عام پر آگیا

    ذرائع نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد جو بھی نکات طے پائیں گے ان پر غزہ میں فوجی کونسل سے مشاورت کی جائے گی جو اگلے اقدامات کیلئے اپنے نمائندوں کی رہنمائی کرے گی، دوحہ اور غزہ کے درمیان رابطوں میں پیچیدگی کی وجہ سے مشاورتی عمل میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے مجاہدین نے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا تھا جس میں 1200 اسرائیلی مارے گئے اور 250 افراد کو قیدی بنالیا گیا تھا جبکہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں۔

    علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

  • علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

    علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

    ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عبرانی زبان کا اکاؤنٹ کھولا گیا جسے ایک دن بعد معطل کر دیا گیا۔مذکورہ اکاؤنٹ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کھولا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : اس اکاؤنٹ پر خامنہ ای نے ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ صیہونی حکومت نے غلطی کی، ہم اسے سمجھائیں گے کہ ایرانی قوم کے پاس کس قسم کی طاقت، صلاحیت، اور کیا ارادہ ہے۔

    انہوں نے عبرانی زبان میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے دو روز قبل کیے گئے حملے کو نظر انداز یا بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے، صہیونی ریاست ایران کے بارے میں غلط اندازے لگا رہی ہے، وہ ایران کو نہیں جانتے، کیونکہ وہ تہران کی قابلیت، صلاحیت اور اس کے لوگوں کے عزم کو ٹھیک طرح سمجھے ہی نہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اس بارے میں اچھی طرح سمجھا دیا جائے۔

    خامنہ ای نے اس اکاؤنٹ کو اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے جواب میں کھولا تھا، جس میں اسرائیل نے تہران اور آس پاس کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔

    معطل ہونے کے بعد اکاؤنٹ پر ظاہر کیا گیا کہ یہ ایکس کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے، تاہم، خامنہ ای کا مرکزی اکاؤنٹ اب بھی فعال ہے، جہاں وہ انگریزی اور عربی میں بھی پوسٹس کرتے ہیں۔

    دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای شدید بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے بعد ان کی جانشینی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں امنہ ای کے دوسرے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای، کو ممکنہ طور پر جانشین مقرر کیا جا سکتا ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم عسکری تنظیم پاسداران انقلاب کور کو سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کے عمل میں مشاورتی کردار حاصل ہےیہ بھی ممکن ہے کہ سپریم لیڈر کے جانشین کے معاملے پر پاسداران انقلاب کی رائے کو اہمیت دی جائے ایران میں پاسداران انقلاب ایک مضبوط ادارے کی حیثیت رکھتا ہے-

    رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تیاری کے قریب پہنچ چکا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے یورینیم کی مطلوبہ مقدار کو افزودہ کرنے کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے، جس سے ایران کو چند ہفتوں میں بم بنانے کی صلا حیت حاصل ہو سکتی ہے اس پیشرفت کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں –

  • یحییٰ سنوار کی وصیت اور تنظیم کیلئے ہدایات نامہ منظر عام پر آگیا

    یحییٰ سنوار کی وصیت اور تنظیم کیلئے ہدایات نامہ منظر عام پر آگیا

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید کی وصیت اور حماس کیلئے ہدایات نامہ سامنے آگیا۔

    حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے آخری تحریری احکامات ظاہر کرتے ہیں کہ ان میں اسرائیلی یرغمالیوں کے بارے میں واضح ہدایات شامل ہیں۔فلسطینی اخبار القدس نے 3 صفحات پر مشتمل یہ دستاویزات شائع کی ہیں، جن کو سنوار کی "وصیتیں” اور "ہدایت نامے” قرار دیا جا رہا ہے۔16 اکتوبر کو اسرائیل کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے یحییٰ سنوار نے اپنی ہدایات میں اسرائیلی یرغمالیوں کے محافظوں کو کہا کہ "دشمن کے قیدیوں کی جان کا خیال رکھیں اور انہیں محفوظ بنائیں، کیونکہ یہ ہمارے پاس سودے بازی کا واحد ذریعہ ہیں۔”یحییٰ سنوار نے لکھا کہ "دشمن کے قیدیوں” کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ فلسطینی قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ ان کی تحریر میں اس فرض کو پورا کرنے والے افراد کو انعام دینے کا بھی ذکر کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یحییٰ سنوار کی شہادت کے وقت غزہ میں 101 اسرائیلی یرغمالی موجود تھے، جن میں سے 60 کے زندہ ہونے کی اطلاع تھی۔تحریر کے دوسرے صفحے پر یرغمالیوں کی تعداد اور مقامات کا تذکرہ ہے، جس میں غزہ شہر میں 14، غزہ کے وسط میں 25 اور رفح میں 51 یرغمالیوں کا ذکر ہے جبکہ چوتھے گروپ کے 22 افراد کا کوئی مقام نہیں دیا گیا۔آخری صفحے میں ان 11 خواتین یرغمالیوں کے نام شامل ہیں جنہیں جنگ بندی کے دوران رہا کیا گیا تھا اور جن کے پاس غیر ملکی شہریت بھی تھی۔اب تک اسرائیل کی طرف سے ان دستاویزات پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو یرغمالیوں کے خاندانوں کے فورم نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔

    افغانستان نے پہلی بار ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا

    مزدوری کیلئے پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    لاہور میں پیٹرول مانگنے کے بہانے موٹر سائیکل سوار قتل کر دیا

    پی ٹی آئی نے بھارتی نوازی میں حریت ریلی کے خلاف سازش کی، وقار مہدی

    کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار

  • مزدوری کیلئے پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    مزدوری کیلئے پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    مزدوری کے لیے اسلام آباد سے تھائی لینڈ جانے والے پاکستانی شہری حماد الرحمٰن کو اغوا کر لیا گیا جب کہ مغوی اس کی رہائی کے لیے اہل خانہ سے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مغوی حماد الرحمٰن کے والد کا کہنا ہےکہ بیٹے کو ایئر پورٹ سے اغوا کیا گیا، انہوں نے اپیل کی کہ حکومت میرے بیٹے کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے گھر والوں کو ٹیلی گرام پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے حماد الرحمٰن کو برما بارڈر کے قریب رکھا ہوا ہے، اسے جس مقام پر مغوی کو رکھا گیا ہے وہاں مزید بھی پاکستانی شہری بھی مغویوں کی تحویل میں موجود ہیں۔حماد الرحمٰن کے والد نے بتایا کہ مغوی پر روزانہ تشدد کیا جاتا ہے اور رہائی کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ روزگار کی عدم فراہمی پر پاکستانیوں کی کشیر تعداد بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے پر مجبور ہے .

    لاہور میں پیٹرول مانگنے کے بہانے موٹر سائیکل سوار قتل کر دیا

    پی ٹی آئی نے بھارتی نوازی میں حریت ریلی کے خلاف سازش کی، وقار مہدی

    کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتارسندھ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی شہادت کا معمہ،ملزم گرفتار کرلیا گیا

  • ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی بیماری کی خبریں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی بیماری کی خبریں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای شدید بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے بعد ان کی جانشینی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خامنہ ای کے دوسرے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای، کو ممکنہ طور پر جانشین مقرر کیا جا سکتا ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم عسکری تنظیم پاسداران انقلاب کور کو سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کے عمل میں مشاورتی کردار حاصل ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سپریم لیڈر کے جانشین کے معاملے پر پاسداران انقلاب کی رائے کو اہمیت دی جائے۔ ایران میں پاسداران انقلاب ایک مضبوط ادارے کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی شمولیت اس معاملے کو مزید اہم بناتی ہے۔
    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مئی میں سابق صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد مرشد اعلیٰ کے جانشینی کے مسئلہ پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ سید ابراہیم رئیسی کو مرشد اعلیٰ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا اور ان کی شہادت نے ایران کی سیاسی اور عسکری حلقوں میں جانشینی کے موضوع کو ایک نیا رخ دیا ہے۔یاد رہے کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے جون 1989 میں امام سید روح اللّٰہ خمینی کے انتقال کے بعد سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس وقت سے وہ اس منصب پر فائز ہیں۔ خامنہ ای کی قیادت میں ایران نے مختلف داخلی و خارجی چیلنجز کا سامنا کیا اور خطے میں اہم کردار ادا کیا۔
    رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تیاری کے قریب پہنچ چکا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے یورینیم کی مطلوبہ مقدار کو افزودہ کرنے کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے، جس سے ایران کو چند ہفتوں میں بم بنانے کی صلاحیت حاصل ہو سکتی ہے۔ اس پیشرفت کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ایران میں سپریم لیڈر کی ممکنہ جانشینی اور جوہری پیشرفت کی خبروں کے بعد بین الاقوامی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آسکتے ہیں۔ ایران کے جوہری پروگرام پر مزید دباؤ، عالمی پابندیوں میں اضافہ اور علاقائی صورتحال پر اثرات جیسی پیشرفت کا امکان ہے۔

  • ایران کے خلاف اسرائیلی حملے میں روس کا S-300 میزائل ڈیفینس سسٹم تباہ

    ایران کے خلاف اسرائیلی حملے میں روس کا S-300 میزائل ڈیفینس سسٹم تباہ

    تہران: معروف امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل” نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایران کا روس سے فراہم کردہ S-300 میزائل ڈیفینس سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ سسٹم روس کے جدید ترین S-400 کی پچھلی نسل کا نمائندہ تھا، اور اس کی تباہی ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق، ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے پاس موجود تمام میزائل ڈیفینس سسٹم، بشمول S-300، اب ناکارہ ہو چکے ہیں۔ اس کی بنیاد پر، یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے اس کے فوجی نظام کی حفاظت کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
    ایران نے اسرائیلی حملے کے نتائج کو بیان کرنے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لیا ہے۔ حکام نے زیادہ تر معاملات پر خاموشی اختیار کی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہیں۔ ایرانی فوج کے سربراہ نے صرف یہ کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دو صحرائی علاقوں میں راڈارز کو نشانہ بنایا اور کچھ شہری علاقوں میں بھی کامیابی حاصل کی۔
    "وال اسٹریٹ جرنل” کی رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی میزائل بنانے والی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس کی بحالی میں ایران کو کئی سال لگ سکتے ہیں۔ اس سے ایران کی میزائل کی پیداوار کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جو کہ اس کی فوجی حکمت عملی کے لیے اہم ہے۔رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ ایران کی ایٹمی اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ اسرائیلی قیادت نے اس ہدایت کی پاسداری کرتے ہوئے ایٹمی اور تیل کی تنصیبات کو واضح طور پر نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے، جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ علاقائی سلامتی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔اس سلسلے میں ایران کی جانب سے روس کے فراہم کردہ میزائل ڈیفینس سسٹم کی تباہی کے حوالے سے باضابطہ ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اس حملے کے جواب میں کہا تھا کہ ایران اسرائیلی حملے کا "منہ توڑ جواب” دے گا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اپنی فوجی حکمت عملی میں سختی لانے کے لیے تیار ہے۔یہ تمام واقعات خطے میں جغرافیائی سیاسی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں، اور ایران کی دفاعی حکمت عملی اور جوابی کارروائیوں کا اندازہ لگانا ایک چیلنج بن چکا ہے۔

  • برٹش ایئرویز نے نیویارک اور برطانیہ کے اہم ہوائی اڈے کے درمیان پروازیں 2025 تک منسوخ کردیں

    برٹش ایئرویز نے نیویارک اور برطانیہ کے اہم ہوائی اڈے کے درمیان پروازیں 2025 تک منسوخ کردیں

    برٹش ایئرویز نے نیویارک اور برطانیہ کے ایک بڑے ہوائی اڈے کے درمیان تمام پروازیں 2025 تک منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایک سنگین مسئلے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جس کا فوری حل ممکن نہیں ہے۔ برٹش ایئرویز نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہونے کا امکان نہیں ہے اور مسافروں کو متبادل پروازوں یا سفری منصوبوں پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایئرلائن نے اس اقدام کی وجہ تفصیل سے بیان نہیں کی تاہم یہ عندیہ دیا ہے کہ یہ کوئی عارضی مسئلہ نہیں بلکہ ایک طویل مدتی مشکل ہے جس کے حل میں وقت لگ سکتا ہے۔
    برطانیہ اور امریکہ کے درمیان روزانہ ہزاروں مسافر برٹش ایئرویز کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور یہ فیصلہ یقینی طور پر ان مسافروں کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔ کاروباری افراد، سیاح اور طلباء سمیت مختلف طبقے کے افراد اس پابندی سے متاثر ہوں گے۔ مسافروں کو اپنے سفری منصوبے تبدیل کرنے اور متبادل ایئر لائنز کا انتخاب کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔برٹش ایئرویز کے ایک نمائندے نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایک انتہائی سنجیدہ مسئلے کے پیش نظر لیا گیا ہے، جس کا حل فوری طور پر ممکن نہیں۔ ایئر لائن نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے برٹش ایئرویز کی آفیشل ویب سائٹ یا کسٹمر سروس سے رابطہ کریں۔
    ایئرلائن کی انتظامیہ کے مطابق وہ اس مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، تاہم مسافروں کو یہ توقع رکھنی چاہیے کہ ان پروازوں کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔ برٹش ایئرویز کا یہ اقدام ہوابازی کی صنعت میں موجودہ چیلنجز اور مختلف ایئرلائنز کی جانب سے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ فیصلہ برٹش ایئرویز کے لیے ایک بڑا قدم ہے جو دنیا بھر میں اپنی وسیع پروازوں اور بہترین سروس کے لیے مشہور ہے۔ 2025 تک پروازوں کی منسوخی سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ انتہائی سنگین ہے اور برٹش ایئرویز کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کو بھی ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • اسرائیل: فلسطینی حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک

    اسرائیل: فلسطینی حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک

    تل ابیب: وسطی تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ شہری شامل ہیں، وہاں موجود ایک مسلح شہری نے گولی مار کر ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا،سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں –

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے میں 24 زخمیوں کا علم ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 35 ہے زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاحال ٹرک ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم حلیے سے وہ فلسطینی شہری لگ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ایک فلسطینی نوجوان نے مرکزی ہائی وے پر فائرنگ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 4 شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل دیا

    نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل دیا

    پونے: بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں 113رنز سے شکست دی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھرمچل سینٹنر کا شکار بننے کے بعد ویرات کوہلی اپنی مایوسی اور غصے پر قابو نہ پا سکے اور ڈریسنگ روم جاتے ہوئے سیڑھیوں پر رکھے آئس باکس پر بلا دے مارا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی،ویڈیو میں 12 رنز پر وکٹ گنواکر ڈریسنگ روم جاتے ویرات کوہلی کو بلا آئس باکس پر مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

    دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی جہاں نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں کوہلی کے جارحانہ رویے پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

    ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے …