Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امت مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں،مسلم ممالک کو متحد ہونا ہو گا،خامنہ ای

    امت مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں،مسلم ممالک کو متحد ہونا ہو گا،خامنہ ای

    تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔

    باغی ٹی وی: ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے جنوری 2020 میں آخری بار نماز جمعہ کی امامت کی تھی،اب تقریباً 5 برس بعد جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ہر ملک کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں-

    انہوں نے کہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے،ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے، امت مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں، قرآن کا درس ہے کہ مسلم اقوام متحد رہیں، ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے، قرآن میں مومنیں کے اتحاد سے مراد رحمت الہی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    توشہ خانہ ٹو کیس :بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

    شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

    واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

  • ایرانی وزیر خارجہ  اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    بیروت: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: لبنان کی این این اے نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی ایرانی طیارے میں رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں یہ ایران کے کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنان کا پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان سے 30 گاؤں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے دوسری جانب گزشتہ رات ہی لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، اسرائیل نے رات گئے بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل شہر میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

    دوسری جانب بیروت پر اسرائیلی فوج کے بمباری کے دوران حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ملی ہیں،ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنائے جانے کے اطلاع برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے اسرائیلی فوج یا حزب اللہ نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں حزب اللہ کے میزائل مینوفیکچرنگ یونٹ کے کلیدی ماہر محمود یوسف انیسی کو شہید کرنے کا بھی دعوٰی کیا ہے۔

    نیو یارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں خیال ظاہر کیا ہے کہ جس وقت اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا تب ہاشم صفی الدین شاید کسی انڈر گراؤنڈ بنکر میں حزب اللہ کے سینیر کمانڈرز اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں شریک تھے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ شب اسرائیلی فوج کی بمباری اب تک کی شدید ترین بمباری میں سے ایک تھی، AXIOS نامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ بمباری حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کی جانے والی بمباری سے بھی زیادہ شدید تھی۔

  • افغان کرکٹر  راشد خان نے  شادی کرلی

    افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی

    کابل: افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے کابل میں شادی کرلی –

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں ہوئی، کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی،افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےدولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں.
    sports
    سابق افغان کپتان محمد نبی کی جانب سے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے،ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہیں دنیا بھرسے مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
    sports
    دوسری جانب افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کےایکس اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں ،تصاویر میں شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے،تاہم راشد خان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

  • عالمی طاقتیں اسرائیل کے تنازع سے دور رہیں،ایران کا انتباہ

    عالمی طاقتیں اسرائیل کے تنازع سے دور رہیں،ایران کا انتباہ

    ایران نے دیگر ممالک کو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں خود کو شامل نہ کرنے کے لیے خبردار کیا ہے، یہ بیان حال ہی میں اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ملک نے اسرائیل کے حملے میں مدد فراہم کی تو اسے بھی اس تنازع کا حصہ سمجھا جائے گا اور اس کو بھی جائز ہدف قرار دیا جائے گا۔ایرانی مشن کے مطابق، ایران کا ردعمل صرف حملہ آور کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے دیگر ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس تنازع میں ملوث ہونے سے پرہیز کریں اور اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے اس جھگڑے سے دور رہیں۔ یہ بیان سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس کے تقریباً 24 گھنٹے بعد آیا ہے، جس میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کی حیثیت سے بیان کی۔
    ایرانی سفیر نے اس اجلاس میں مزید کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ایران مزید دفاعی اقدامات کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کے اس بیان کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری کی حفاظت کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایران کی اس دھمکی کے پس منظر میں حالیہ دنوں میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے، جس نے خطے میں سیاسی اور عسکری ماحول کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور اس سلسلے میں عالمی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار رہیں۔یہ بیان اس وقت آیا ہے جب اسرائیل کے ساتھ متعدد دیگر ممالک کے تعلقات بھی کشیدہ ہیں، اور ایران کی اس تنبیہ سے خطے کی جغرافیائی صورتحال میں مزید ابہام پیدا ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا اثر بین الاقوامی تعلقات اور عالمی سلامتی پر بھی پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر نئی جغرافیائی تقسیم اور طاقت کے توازن میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

  • اسرائیل کو ایرانی جوابی کارروائی سے روکا گیا: بائیڈن کا دلاسہ

    اسرائیل کو ایرانی جوابی کارروائی سے روکا گیا: بائیڈن کا دلاسہ

    امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی برادری کو یقین دلایا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے خلاف جوابی کارروائی کرنے سے روکا گیا ہے، یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران نے دو دن قبل اسرائیل پر 200 سے زائد سپر سونک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ بائیڈن نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ اسرائیل کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے گریز کرے، کیونکہ اس کے نتیجے میں لڑائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔صدر بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی نازک ہے اور کسی بھی بڑے واقعے کا وقوع پذیر ہونا کئی ممالک کو جنگ کی آگ میں جھونک سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہم نے اسرائیل کو ایران کے خلاف جوابی کارروائی کی اجازت نہیں دی۔ اس مرحلے پر زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔اس تناظر میں، اسرائیلی اخبار "ییدیعوت آہرونوت” نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی کمانڈو یونٹ (ایگوز) نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران حزب اللہ کے جانبازوں کو ایک اسرائیلی فوجی کی لاش اغوا کرنے سے روک دیا۔ یہ واقعہ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
    جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور حزب اللہ کے جانبازوں کے درمیان خونی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ بعض مقامات پر اسرائیلی زمینی دستوں کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے، جبکہ بیک اپ کے لیے اسرائیلی توپ خانہ بھی موجود ہے۔ حزب اللہ کے کارکنوں نے بھی دفاعی لائنیں مضبوط کر رکھی ہیں، جس کے باعث صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔یہ واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی صورتحال کس حد تک خطرناک ہو چکی ہے، اور ایک جانب بائیڈن انتظامیہ کی کوششیں ہیں کہ اسرائیل کو ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے روکا جائے، تو دوسری جانب علاقے میں جاری لڑائی کے اثرات بھی عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت عالمی برادری کی نظر اس کشیدہ صورتحال پر ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ تمام فریقین صلح کے راستے پر گامزن ہوں گے۔

  • یورپی یونین کی انتونیو گوتریس کے لیے حمایت کا اعلان: عالمی امن کے لیے عزم کی توثیق

    یورپی یونین کی انتونیو گوتریس کے لیے حمایت کا اعلان: عالمی امن کے لیے عزم کی توثیق

    یورپی یونین نے حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خلاف چلنے والی مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ حمایت اس وقت سامنے آئی ہے جب مختلف حلقوں کی جانب سے گوتریس پر امن کے حصول میں ناکامی کا الزام لگایا جا رہا ہے، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے تناظر میں۔یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں جاری ہر تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ان پر امن کے حصول میں ناکامی کا الزام لگانا درست نہیں۔” بوریل کا یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یورپی یونین گوتریس کی خدمات اور ان کی کوششوں کی قدر کرتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی امن و سلامتی کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
    جوزپ بوریل نے مزید کہا کہ "ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی تمام تنازعات اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کے لیے ان کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گوتریس کی قیادت میں اقوام متحدہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے کارکنوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔بوریل نے کہا کہ "ہم ان کے خلاف بلاجواز حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں، جن کا مقصد ان کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔” اس کے ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی ہلاکتوں کی بھی مذمت کی، جو کہ ان کی بہادری اور انسانی خدمت کے عزم کی علامت ہیں۔
    یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عالمی برادری میں امن و سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، اور مختلف تنازعات کے نتیجے میں انسانی ہمدردی کے بحران بھی جنم لے رہے ہیں۔ یورپی یونین کی اس حمایت کے نتیجے میں توقع کی جا رہی ہے کہ عالمی برادری میں گوتریس کے کردار کو مزید تقویت ملے گی، اور ان کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔یورپی یونین کا یہ موقف ظاہر کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور امن کی بحالی کے لیے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس بیانیے سے واضح ہوتا ہے کہ یورپی یونین انسانی حقوق کی حفاظت اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کی پاسداری کے لیے بھی پختہ عزم رکھتی ہے۔

  • حوثیوں کے ڈرون حملے، متعدد اسرائیلی زخمی

    حوثیوں کے ڈرون حملے، متعدد اسرائیلی زخمی

    یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کر دیے، شیلٹرز کی طرف بھاگنے والے متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے، تل ابیب میں چار زور دار دھماکے سنے گئے۔

    حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے جمعرات کی صبح تل ابیب کو 5 ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی کامیاب کارروائی کا اعلان کیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ 2 ڈرون تل ابیب تک پہنچے۔یحییٰ سریع نے المسیرہ ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں کہا کہ یافا کے ایک اہم ہدف کو متعدد ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائی کامیاب رہی کیونکہ ڈرون بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے ہدف تک پہنچے اور دشمن انہیں نہیں گرا سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ یافا کی یہ کارروائی "الفتح الموعود والجهاد المقدس” کے پانچویں مرحلے کا حصہ ہے اور یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ اور لبنان پر حملے بند نہیں ہو جاتے۔

    دوسری جانب، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے جنوب میں واقع بات یام کے علاقے میں دو ڈرون طیاروں کا پتہ لگایا، جن میں سے ایک کو تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا ایک کھلی جگہ پر جا کر گرا۔

    دوسری جانب جنوبی لبنان میں میونسپلٹی کی عمارت پر حملے میں حزب اللّٰہ کے 15 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے داغے گئے دو ڈرونز اور راکٹوں میں متعدد مار گرائے۔بیروت کے گنجان آباد علاقے میں اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ سے منسلک طبی ادارے کے 6 ارکان شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں کے دوران 46 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے۔ لبنان میں گھسنے کی کوشش پر اسرائیل نے ڈویژن کمانڈر سمیت 8 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی، صہیونی فوج کے تین ٹینک تباہ کردیے گئے۔غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی، جس میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,788 افراد شہید اور 96,794 زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

  • شام پر اسرائیل کا فضائی حملہ،حسن نصر اللہ کے داماد شہید

    شام پر اسرائیل کا فضائی حملہ،حسن نصر اللہ کے داماد شہید

    شام پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصر اللہ کے داماد حسن جعفر قصیر شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے داماد حزب اللہ کے سینیئر رکن اور یونٹ 4400 کے کمانڈر محمد جعفر قصیر کے بھائی تھے حزب اللہ کے داماد حسن جعفر قصیر ایک روز قبل ہی شام کے دارالحکومت پہنچے تھے ،حسن نصر اللہ کے داماد کے بھائی محمد جعفر قصیر کو بھی گزشتہ روز فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

    اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ محمد جعفر قصیر ایران کے نہایت قریب تھے اور ایران سے جنگی اسلحہ لانے کے ذمہ دار تھے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں کم از کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ بدھ کو ایران نے اسرائیل کی جانب 180 میزائل داغے تھے جبکہ شمالی لبنان میں اسرائیلی کی زمینی کارروائی کے دوران اس کے آٹھ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں مرکزی بیروت کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز قائم تھا۔

    دوسری جانب یمن سے حوثیوں نے تل ابیب میں پانچ ڈرون حملے کیے جس سے اسرائیل کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھازمینی کارروائی میں ناکامی پر صہیونی فوج کے لبنان پر فضائی حملے کیے اور چوبیس گھنٹے میں چھیالیس سے زائد شہری شہید کردیےلبنانی سرحد کے قریب شیلنگ میں مصروف اسرائیلی ہیلی کاپٹر پرحزب اللہ کا جوابی حملہ ہونے پر ہیلی کاپٹر رفوچکر ہوگیا۔

  • گزشتہ 10 برس سے بھارت میں مقیم مبینہ پاکستانی خاندان گرفتار

    گزشتہ 10 برس سے بھارت میں مقیم مبینہ پاکستانی خاندان گرفتار

    بنگلور: بھارت میں گزشتہ 10 برس سے جعلی دستاویزات پر مقیم مبینہ پاکستانی خاندان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور کی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان کے چار شہریوں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق وہ شہر کے نواحی علاقے میں ہندو ناموں اور شناخت کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے، 48 سالہ راشد علی صدیقی، ان کی 38 سالہ اہلیہ ‏عائشہ حنیف، ان کی والدہ روبینہ اور والد محمد حنیف کو بنگلور کے علاقے راجہ پورہ میں غیر قانونی طور پر رہنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ خاندان راجپورہ گاؤں میں شنکر شرما، آشا رانی، رام بابو شرما اور رانی شرما کے فرضی ناموں کے ساتھ رہ رہا تھا ان چاروں کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ، فریب، فرضی دستاویزات بنانے اور مختلف دیگر معاملات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،گذشتہ اتوار کی شب جب پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خاندان کے گھر پر چھاپہ مارا تو راشد نے اپنا نام شنکر شرما بتایا لیکن گھر کی دیواروں پر لکھی تحریر دیکھ کر پولیس کو شک ہوا، جس میں لکھا تھا مہدی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور جشن یونس۔

    پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    پولیس کے مطابق راشد صدیقی نے بتایا کہ وہ بنگلور کے نواحی علاقے میں 2018 سے رہ رہا ہےان کے پاس بھارت پاسپورٹ سمیت آدھار شناختی کارڈ بھی موجود تھا اس کے علاوہ دیگر اہلخانہ کے افراد کے تینوں افراد کے پاس بھی ہندو ناموں کے پاسپورٹ اور آدھار کارڈ موجود تھے،ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار کیا گیا خاندان بھارت آنے سے پہلے بنگلہ دیش میں مقیم تھا جبکہ جوڑے کی شادی بھی وہیں ڈھاکہ میں ہوئی تھی۔

    عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری …

    رپورٹ کے مطابق راشد صدیقی کراچی کے علاقے لیاقت آباد کا رہائشی ہے جبکہ ان کی اہلیہ، ساس اور سسر کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے راشد سمیت دیگر خاندان کی گرفتاری اس طرح ہوئی کہ جب چنئی کے ایک امیگریشن افسر نے 24 ستمبر کو بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا جو جعلی دستاویزات کے ذریعے حاصل کیے گئے بھارتی پاسپورٹ کا استعمال کر رہے تھےدورانِ تفتیش ان کےپاس سے بعض مذہبی مبلغین کی تصاویر بھی ملیں، راشد اور ان کی بیوی اور دیگر افراد ریاض گوہر شاہی ( ایک روحانی پیشوا ،جنھیں ان کے پیروکار ’امام مہدی‘ کہتے ہیں) کے پیروکار بتائے جاتے ہیں۔

    اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

  • اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

    اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

    نیویارک: ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد چین نے بھی اسرائیل کو تنبیہ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین کے مندوب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع پر چین گہری تشویش میں مبتلا ہے، مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اسرائیل کا لبنان میں داخل ہونا لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، فریق ممالک اشتعال انگیز بیان بازی سے اجتناب کریں، فریقین خصوصاً اسرائیل تحمل کا مظاہرہ کرے اور اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے۔

    دوسری جانب اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے پاسدارانِ انقلاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے،سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے،اجلاس میں روس کا کہنا تھا کہ اسرائیل، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف

    اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا ہےکہ اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی اور ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کے تصور سے بھی باہر ہوں گےیران تمام مہذب قوموں اور اپنے ہی عوام کا دشمن ہے ، سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔

    دوسری جانب ایرانی مندوب کا کہنا تھاکہ اسرائیل خطے کو ناقابلِ بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے، کشیدگی میں اضافہ روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بند کرے اسرائیل کی گزشتہ دو ماہ سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں اور خطے میں توازن اور روک تھام کے لیے ایران کے میزائل حملے ضروری تھے، اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے،سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوائے۔

    لاہور میں بھی دفعہ 144 نافذ

    اجلاس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوئتریس کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، اب دو ریاستی حل کا وقت آگیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔