Baaghi TV

Category: برطانیہ

  • لندن میں راہگیروں اور پولیس پر حملہ  کرنیوالا  تلوار بردار شخص گرفتار

    لندن میں راہگیروں اور پولیس پر حملہ کرنیوالا تلوار بردار شخص گرفتار

    لندن: برطانیہ کے شہر لندن کے مشرقی علاقے میں تلوار بردار شخص کے راہ گیروں پر حملے ، شہری خوف سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ہیناولٹ میں ایک شخص نے گھر پر گاڑی دوڑا دی اور اہل خانہ پر تلوار سے حملہ کردیا جس پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو تلوار بردار شخص نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے،حملہ آور شخص نے راہ گیروں کو بھی نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 5 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

    ایمبولینس سروس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 10 کے قریب افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا 5 زخمیوں کو گہرے زخمیوں کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

    پولیس نے 36 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکا ہے۔،تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ واقعہ دہشت گردی ثابت نہیں ہوا۔

  • جنسی زیادتی کے 24 ملزمان کو 346 برس قید کی سزا

    جنسی زیادتی کے 24 ملزمان کو 346 برس قید کی سزا

    برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 24 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے

    عدالت نے جنسی زیادتی کرنے والے 24 ملزمان کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو مجموعی طور پر 346 برس قید کی سزا دی ہے،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سزا پانے والوں میں 42 سالہ خرم رازق کو 22 سال، 46 سالہ ناصر حسین کو 18 سال، 44 سالہ ظفر قیوم کو 30 سال، 47 سالہ انصار قیوم کو 20 سال، 43 سالہ محمد جبار قیوم کو 13 سال، 45 سالہ محمد عمران زادہ کو 15 سال، 37 سالہ مائیکل برکنشا کو 8 سال، 40 سالہ عمران مہربان کو 13 سال، 38 سالہ سرکوت یاسین کو 15 سال، 48 سالہ محمد سلیم ناصر کو 19 سال، 37 سالہ عرفان خان کو 12 سال، 39 سالہ عمر فاروق حسین کو 18 سال، 40 سالہ سرفراز حسین ریاض کو 15 سال، 38 سالہ ظفر اقبال کو 17 سال، 38 سالہ ناصر اقبال کو 10 سال، 47 سالہ محمد کو 17 سال، 42 سالہ بلال پٹیل کو 13 سال، 53 سالہ آصف علی کو 24 سال ، 39 سالہ محمد توصیف حنیف کو ساڑھے 9 سال، 38 سالہ علی شاہ کو 10 سال، 38 سالہ موشین ندات کو ساڑھے سات سال، 49 سالہ سرفراز میراف کو ساڑھے چار سال، 38 سالہ محمد نظام ناصر کو سات سال قید اور 45 سالہ امیر علی حسین کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    جن ملزمان کو عدالت نے سزا سنائی وہ ویسٹ یارکشائر میں 1999 سے 2012 کے درمیان متعدد کم سن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے مرتکب پائے گئے ہیں، اس کیس کی ابتدا 2018 میں 8 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے دوران ان ملزمان کی گرفتاریوں سے ہوئی، تحقیقات کے دوران ملزمان کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا اور دیگر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی سامنے آئے،، ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی ختم ہونے کے بعد ملزمان کے نام اور تصاویر بھی سامنے آچکے ہیں.

    فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • کینسر کے مرض میں مبتلا  بادشاہ چارلس  کی آخری رسومات کا منصوبہ تیار کرنا شروع

    کینسر کے مرض میں مبتلا بادشاہ چارلس کی آخری رسومات کا منصوبہ تیار کرنا شروع

    لندن: بکنگھم پیلس کے عہدیداروں نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی آخری رسومات کا منصوبہ تیار کرنا شروع کردیا ہے کیونکہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی صحت بگڑتی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے شاہ چارلس کے جنازے کی کارروائی کو ”آپریشن مینائی برج“ کا نام دیا ہے، جس کی تیاریاں ملکہ الزبتھ کی تدفین کے ایک دن بعد ہی شروع ہوگئی تھیں فروری میں 75 سالہ بادشاہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے وہ زیادہ تر منظرِ عام سے اوجھل رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس نے کبھی یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس کینسر کی تشخیص ہوئی ہے لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے جو اس بیماری کی سب سے قابل علاج شکلوں میں سے ایک ہے تاہم پردے کے پیچھے کنگ چارلس کے معاونین باقاعدگی سے کئی سو صفحات پر مشتمل دستاویز کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں ان کے شاہی جنازے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

    27 اپریل تاریخ کے آئینے میں

    فوجی حکام نے اخبار کو تصدیق کی کہ آپریشن مینائی برج کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے لیکن اس بات پر زور دیا کہ یہ اسٹینڈرڈ طریقہ کار ہے تمام شاہی ارکان نے جنازے کے منصوبوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے جن کی درجہ بندی پُل پر مبنی کوڈ ورڈز کے ساتھ کی گئی ہے، جیسے ملکہ الزبتھ کے جنازے کے منصوبے کا مشہور نام ’آپریشن لندن برج‘ تھا، شاہ چارلس کی موت کے منصوبے کا نام اس پُل پر رکھا گیا ہے جو جزیرے انگلیسی کو ویلش کی سرزمین سے ملاتا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام …

    شاہی جنازوں کی منصوبہ بندی میں شامل ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ یہ کوئی جذباتی چیز نہیں ہے، یہ ایک کام ہے، جسے بہت سنجیدگی سے لیا جاتا ہےایک عہدیدار نے کہا کہ یہ صرف رسمی کارروائی ہے کیونکہ سیارے پر موجود ہر وی وی آئی پی اس موقع پر پہنچتا ہے اس لیے آپ کو ایک بڑے سیکیورٹی آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے، مکمل پلان کو 2 ہفتے تک عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے ہر پہلو کو پہلے سے احتیاط سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی …

  • 3 حالتیں جب دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے

    3 حالتیں جب دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے

    لندن: ایک ڈینٹسٹ نے وہ 3 حالتیں بتائی ہیں جن میں دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : سمارٹ ڈینٹل ایستھیٹکس کی کلینیکل ڈائریکٹر اور لندن اسکول آف فیشل ایستھیٹکس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شادی منوچہری 3 حالتوں میں دانتوں کو برش کرنا نقصان دہ قرار دیا،ڈاکٹر منوچہری نے بتایا کچھ حالات ایسے ہیں جس میں آپ کا برش کرنے کا بہت دل کرتا ہوگا لیکن حقیقت میں یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے ایک ہی وجہ ہے جو تینوں حالات میں یکساں اور وہ ہے منہ میں تیزابیت کی سطح یعنی pH۔

    ڈاکٹر شادی منوچہری کے مطابق قے/الٹی کے بعد دانتوں کو برش نہ کریں معدے سے آنے والا مواد تیزابیت والا ہوتا ہے لہذا اگر آپ اپنے دانتوں کو اُلٹی کرنے کے بعد فوراً برش کریں گے تو آپ بنیادی طور پر تیزابیت کو اپنے دانتوں پر رگڑ رہے ہیں جو انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے دانت معدنیات ہیں اور تیزاب معدنیات کو تباہ کرتا ہے یہ تیزابیت تھوک کے ذریعے قدرتی طریقے سے ہی ختم ہوجائے گی اور اس میں تقریباً 30 سے​​60 منٹ لگ سکتے ہیں۔

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

    انہوں نے مزید بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد بھی فوراً برش نہیں کرنا چاہیئے جب ہم کچھ بھی کھاتے ہیں، چاہے وہ ناشتہ ہو، دوپہر کا کھانا، یا چھوٹی موٹی چیزیں تو آپ کے دانتوں پر موجود بیکٹیریا اسے میٹابولائز کرتے ہیں اور اسے تیزاب میں بدل دیتے ہیں۔

    علاہ ازیں میٹھی چیزیں مٹھائی یا میٹھا مشروب وغیرہ، تو یہ میٹھا ہمارے دانتوں پر موجود قدرتی بیکٹیریا بھی اپنی غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاہم اس تغذیے کے عمل کے نتیجے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے اس میں بھی تھوک کو وقت دیں کہ وہ قدرتی طور پر اس تیزابیت کو نیوٹرلائز کردے۔

    یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

  • ایران اسرائیل کشیدگی،برطانیہ نے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے

    ایران اسرائیل کشیدگی،برطانیہ نے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے

    لندن:ایران کی جانب سےاسرائیل پر کئے جانے والے حملے کے بعد برطانیہ نے اپنے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے۔

    باغی ٹی وی :برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حملے کےبعد متعدد اضافی لڑاکا طیارے اور ایندھن بھرنے والے ٹینکروں کو مشرق وسطیٰ میں منتقل کیا گیا ہے،ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ فضائی اثاثے شام اور عراق میں مسلح گروپ داعش کے خلاف برطانیہ کے موجودہ آپریشن کو تقویت دیں گے اور ساتھ ہی ضرورت کے مطابق ہمارے موجودہ مشن کی حدود میں کسی بھی فضائی حملے کو روکیں گے۔

    ایک ترجمان نے کہا کہ طیاروں کی ایک بڑی تعداد کو رومانیہ سے عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے، ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

  • برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو

    برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو

    برطانوی حکومت نے برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو کردیے ہیں

    نئے قواعد کے تحت ہنر مند اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں کیلئے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کیا گیا ہے، اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 26ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کی گئی ہے تاہم کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہوگی،نئے قواعد کے تحت سوشل کیئر کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اب زیر کفالت افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے، فیملی ویزا کیلئے بھی کم از کم تنخواہ کی حد 18 ہزار600 سے بڑھا کر 29ہزارپاؤنڈ کی گئی ہے،فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد کو 2025 تک پہلے 34 ہزار500 اور پھر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردیا جائے گا تاہم فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب برطانیہ کے امیگریشن حکام نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کی ہے اور چھاپے کے دوران 12 شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق بھارت سے نکلا، گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، گرفتار افراد گدے اور کیک کے کارخانے میں ملازم تھے،برطانوی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مڈلینڈ میں یہ کاروائی کی گئی، ایک بھارتی خاتون کو نجی گھر سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے، چار مجرموں کو برطانیہ سے باہر کرنے یا ان کی بھارت حوالگی پر غور کئے جانے تک حراست میں لیا گیا ہے۔ بقیہ 8 ملزمان کو اس شرط پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا کہ وہ مستقل طور پر حاضری دیں گے.

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • لندن میں مقیم   پاکستانی صحافی  "را ” کی ہٹ لسٹ پر ہے،خالصتان حامی سکھ رہنما کا انکشاف

    لندن میں مقیم پاکستانی صحافی "را ” کی ہٹ لسٹ پر ہے،خالصتان حامی سکھ رہنما کا انکشاف

    لندن:خالصتان کے حامی سکھ رہنما نے پاکستانی صحافی کو خالصتان کے ایشوکے حوالے سے کوریج پر بھارتی ریاست کی جانب سے جان کے خطرات کےسامنے کا انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی : انگریزی موقر اخبار "دی نیوز” کے مطابق دبندرجیت سنگھ، جو ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں اور دس سال قبل سکھ فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، نے انکشاف کیا کہ دی نیوز/جیو ٹی وی کے صحافی سکھوں کے مسائل، خاص طور پر خالصتان ریفرنڈم اور سکھس فار جسٹس کی کوریج کی وجہ سے ہندوستانی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

    یہ انکشاف برطانیہ کی سکھ فیڈریشن کے لیڈر دبندرجیت سنگھ نے سکھ چینل اکال ٹی وی پر اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے کہ لندن میں مقیم پاکستانی صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو خالصتان کے ایشوکے حوالے سے کوریج پر بھارتی ریاست کی جانب سے جان کے خطرات کا سامنا ہے ، برطانیہ کی میٹروپولٹین پولیس کو بھی ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے آگاہی ہے۔

    بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ، خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی

    سکھ فیڈریشن نے یہ بات اپنے ایک ٹوئٹ اور ویڈیو انٹرویو میں بھی بتائی ہے، دبندرجیت سنگھ نے کہا کہ برطانوی انٹیلی جنس سینٹر جی سی ایچ کیو ہر چیز کو مانیٹر کر رہا ہے اور یہ چیز ان کے علم میں ہے اور جی سی ایچ کیو نے بھارتی ہٹ لسٹ کی مانیٹرنگ بھی کی ہوگی ،انہیں کینیڈ ا سے بھی انٹیلی جنس ملی ہوگی، 1984 میں بھارت اس وقت کی برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر سے اس معاملے پر براہ راست رابطے میں تھا چنانچہ برطانوی انٹیلی جنس کو اس معاملے پر 40 سالہ تجربہ ہے۔

    بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےکینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی، برطانوی اخبار

    واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے درمیان پاکستانی اور کینیڈین انٹیلی جنس نے ایسی دستاویزات جاری کی ہیں جو بیرون ملک دہشتگرد ی میں بھارتی کردار کو اجاگرکرتی ہیں اور ان میں پاکستان کے اندر پرمجیت سنگھ پنجوار کے قتل جیسے معاملات بھی شامل ہیں، بھارت کشمیر اور خالصتان کے مسائل پر رپورٹنگ کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے جانا جاتا ہے گزشتہ سال، بھارت نے رانا ایوب اور سی جے ورلیمین سمیت دیگر ممتاز صحافیوں کے ساتھ مرتضیٰ علی شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی-

    بھارتی حکومت نے پاکستان میں متعدد افراد کے قتل کا حکم دیا،برطانوی اخبار

    جبکہ بھارت نے بیرون ملک مقیم ان لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دیا ہے بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی را کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی براہ راست اپنے دفتر سے کنٹرول کرتے ہیں اور وہ آئندہ ماہ انتخابا ت میں تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں،سکھ رہنما کا مذکورہ انکشاف اس لئے بھی قابل غو رہے کیونکہ دی گارڈین اخبار نے اس ہفتے ایک بڑی خبر میں انکشاف کیا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے غیر ملکی سرزمین پر رہنے والے لیکن ہندوستان کے خلاف بولنے والوں کو ختم کرنے کی وسیع حکمت عملی کے تحت پاکستان میں تقریباً 20 افراد کو قتل کیا۔

  • عالمی شہرت یافتہ برطانوی ناول نگاراورشاعرہ شارلٹ برونٹے

    عالمی شہرت یافتہ برطانوی ناول نگاراورشاعرہ شارلٹ برونٹے

    لندن: عالمی شہرت یافتہ برطانوی ناول نگاراورشاعرہ شارلٹ برونٹے 21 اپریل 1816 میں پیدا ہوئی اور 31 مارچ 1855 میں برسلز میں ڈلیوری کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی اس طرح وہ دنیا سے بے اولاد چلی گئی لیکن ان کے شاہکار ناول ”جین آئیر“ نے اسے ادب کی دنیا میں ہمیشہ کے لیےزندہ کردیا۔

    برونٹے کے والد کا نام پیٹرک برونٹے والدہ کا نام ماریا برانویل اور شوہر کا نام آرتھر بیل نکولس ہے۔ وہ ایک غریب خاندان میں پیداہوئی اس نے معاشی تنگدستی کی وجہ سے نوکرانی کا کام بھی کیا لیکن اس کے باوجود اس نے تعلیم بھی حاصل کی اور تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ ہوئی لیکن اس کی شہرت اور خوشحالی کا آغاز اس کے ناول جین آئر سے ہوا یہ ایک شاہکار ناول ہے جس کا اردو سمیت دنیاکی کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور اس ناول پر 10 فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں ۔ اس کے دیگر مشہور ناولوں میں شرلی، ایما، پروفیسر اور ویلٹ شامل ہیں

  • برطانوی حکومت کا چین پر سائبر حملوں کا الزام،2 چینی شخصیات اور ٹی پی گروپ پر پابندیاں

    برطانوی حکومت کا چین پر سائبر حملوں کا الزام،2 چینی شخصیات اور ٹی پی گروپ پر پابندیاں

    لندن: برطانوی حکومت نے چین پر سائبر حملوں کا الزام لگا تے ہوئے کہا کہ برطانیہ سائبر حملے روکنے کیلئے کچھ بھی کرنے سے نہیں رکے گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نائب وزیراعظم اولیورڈاؤڈن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکومت سے وابستہ کرداروں نے جمہوری اداروں اور ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا،برطانیہ سائبر حملے روکنے کیلئے کچھ بھی کرنے سے نہیں رکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اولیور ڈاؤڈن نے 2 چینی شخصیات، چینی حکومت سے وابستہ پی ٹی گروپ پر بھی پابندیاں لگا دیں اور کہا کہ چینی سفیر کو طلب کیا جائے گا، چین کا انسانی حقوق کا احترام نہ کرنے، اظہار رائے کی آزادی نہ دینے پر تشویش ہے۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے اگست 2021 میں الیکٹورل کمیشن پر کیے گئے تھے، حملے کے ذریعے 40 ملین ووٹر اور 43 انفرادی شخصیات بشمول اراکین پارلیمنٹ و لارڈز کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی، چین پر تنقید کرنے والے متعدد لارڈز اور اراکین پارلیمنٹ سائبر حملوں کا نشانہ بنے دیگر مغربی ممالک کی طرف سے بھی چینی سائبر حملوں سے متعلق تشویش سامنے آنے کا امکان ہے،برطانیہ کی طرف سے سلامتی کونسل کے ساتھی رکن پر سائبر حملوں کے الزام سے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھے گی۔

    ہندی شاعرہ، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم،مہا دیوی ورما

    گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں،چئیرمین اوگرا

  • دہشت گردی سرگرمیوں میں عادل راجہ کے ملوث ہونے کے ثبوت ناکافی ہیں، برطانوی پولیس

    دہشت گردی سرگرمیوں میں عادل راجہ کے ملوث ہونے کے ثبوت ناکافی ہیں، برطانوی پولیس

    کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ ساؤتھ ایسٹ (سی ٹی پی ایس ای) نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر، سابق پاکستانی فوجی افسر عادل راجہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کر دیا، 9 مئی کی دہشت گردی سے متعلق ان کی گرفتاری پر ان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردی سرگرمیوں میں عادل راجہ کے ملوث ہونے کے ثبوت ناکافی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا کارکن کو برطانیہ کے دہشت گردی ایکٹ 2000ء کے سیکشن 59 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔یوٹیوبر عادل راجہ کو 12 جون 2023 کو تھیمز ویلی پولیس کے سی ٹی پی ایس ای کے جاسوسوں نے دہشت گردی کے جرائم پر چیشام کے علاقے سے پاکستان میں 9 مئی کے تشدد سے متعلق دہشت گردی کے جرائم کے شبے میں گرفتار کیا تھا لیکن پولیس نے اب اس کیس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
    پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے محکمے نے کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کے مشورے کے بعد تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ "ناکافی ثبوت” کی وجہ سے راجہ کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عادل راجہ کو برطانیہ سے باہر کام کرنے کے لیے ایک غیر برطانوی شخص کو اکسانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن پولیس نے سابق فوجی افسر کو "بغیر کسی الزام کے” تفتیش سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عادل راجہ کو 9 مئی واقعات کے ایک ماہ بعد گرفتار کیا گیا تھا۔