Baaghi TV

Category: برطانیہ

  • برطانیہ کی متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

    برطانیہ کی متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

    لندن: برطانیہ نے متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دے دی-

    باغی ٹی وی : برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان کےمطابق اردن سمیت خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک 2024 میں الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل ہوجائیں گے،ان ممالک کے شہریوں کو ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اور اردن کے باشندوں کو اب ملک میں داخل ہونے کے لئے وزٹ ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اردن، بحرین، سعودی عرب، کویت، سلطنت عمان، قطر اور امارات سمیت تمام خلیجی ممالک الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن سسٹم (ای ٹی اے) پر منتقل ہوجائیں گے، جو وزٹ ویزا کی ضرورت کو ختم کرتا ہے –

    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عثمان ڈار کی والدہ کا خواجہ آصف پر بڑا الزام

    ویزا استثنیٰ کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کے حوالے سے حکومت نے تصدیق کی ہے کہ یہ 22 فروری 2024 کی تاریخ کے بعد ہوگی، سیاحوں کو ہر عمر کے لئے الیکٹرانک طور پر 10 برطانوی پاؤنڈ مالیت کا ٹریول پرمٹ حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کرانی ہوگی، یہ اجازت نامہ سیاحوں کو جاری کیا جائے گا۔

    القسام بریگیڈز کے ساتھ جھڑپ، اسرائیلی اسپیشل فورسز کے 20 اہلکار …

  • رواں سال بھی برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں میں "محمد” سرفہرست

    رواں سال بھی برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں میں "محمد” سرفہرست

    لندن: برطانیہ میں رواں سال نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے میں سب سے مقبول نام "محمد” رہا ہے-

    باغی ٹی وی :گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ میں محمد نام مقبولیت میں سرفہرست رہا ہے اور زیادہ تر والدین اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ محمد لگانا لازمی سمجھتے ہیں ،بے بی سینٹر کے شائع کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، اسلامی نام محمد نے اس سال برطانیہ میں لڑکوں کے ناموں میں ایک بار پھر سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔

    برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کیے گئے سروے کے مطابق بھی برطانیہ میں مسلمان گھرانوں میں نوزائیدہ بچوں کا نام محمد رکھنے کا رحجان کسی بھی دوسرے نام کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے،ویب سائٹ نے 2023 کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کے لیے سرفہرست 100 ناموں کی فہرست دی، جس میں محمد ملک کا سب سے مشہور نام ہے، جس کی درجہ بندی یہ کئی سالوں سے برقرار ہے ہر 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ محمد لگایا گیا جب کہ دیگر ناموں میں علی، احمد، عبداللہ، موسیٰ، عمر اور حمزہ شامل ہیں۔

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

    جبکہ سروے کے مطابق لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ نام فاطمہ، مریم، عائشہ اور زہرہ رکھے گئے،اس سال لیلیٰ نام بھی والدین میں کافی مقبول رہا۔

    جہلم کے ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہونیوالے تنویر سپرا

  • انس سرور کو برطانوی سیاست میں اہم عہدہ مل گیا

    انس سرور کو برطانوی سیاست میں اہم عہدہ مل گیا

    پاکستانی سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کو برطانوی سیاست میں اہم عہدہ مل گیا۔

    باغی ٹی وی : انس سرور ایک اسکاٹش سیاست دان ہیں جو 2021 سے اسکاٹش لیبر پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں وہ 2016 سے گلاسگو خطے کے لئے اسکاٹش پارلیمنٹ (ایم ایس پی) کے رکن ہیں وہ 2010 سے 2015 تک گلاسگو سینٹرل کے لئے رکن پارلیمنٹ (ایم پی) رہے ہیں۔

    انس سرور نے نجی طور پر آزاد ہچیسنز گرامر اسکول سے تعلیم حاصل کی اور گلاسگو یونیورسٹی میں جنرل ڈینٹسٹری کی تعلیم حاصل کی 2010 کے عام انتخابات میں گلاسگو سینٹرل سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے تک پیسلے میں ڈینٹسٹ کے طور پر کام کیا جب وہ اپنے ریٹائر ہونے والے والد محمد سرور کے جانشین بنےہاؤس آف کامنز میں اپنی مدت کے دوران انھوں نے 2011 سے 2014 تک اسکاٹش لیبر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

    انس سرور 2015 کے عام انتخابات میں اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) سے اپنی نشست ہار گئے تھے لیکن ویسٹ منسٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ گلاسگو علاقائی فہرست پر 2016 کے اسکاٹش پارلیمنٹ کے انتخابات میں منتخب ہوئے۔

    رچرڈ لیونارڈ کے ہاتھوں 2017 کے اسکاٹش لیبر لیڈر شپ کے انتخابات میں شکست کھانے کے بعد وہ 2021 کے قائدانہ انتخابات میں اسکاٹش لیبر پارٹی کے قائد منتخب ہوئے انس سرور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھوں نے 2021 کے اسکاٹش پارلیمنٹ کے انتخابات میں اسکاٹش لیبر کی قیادت کی ، جس میں اسکاٹش لیبر پچھلے انتخابات کے مقابلے میں حزب اختلاف میں رہی۔

  • برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتا ہے،برطانوی  قانونی ماہرین

    برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتا ہے،برطانوی قانونی ماہرین

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "دی گارڈین” کے مطابق گزشتہ دنوں برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنیوالوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےبرطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی –

    جیمز کلیورلی کا قانونی ہجرت پر کریک ڈاؤن کرنے کا منصوبہ بہت سے بین الاقوامی جوڑوں کے لیے الجھن اور پریشانی کا باعث بن رہا ہے،برطانوی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہےکہ حکومتی فیصٌلے پر وکلاء نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتاہے۔

    افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

    ہوم سکریٹری نے پیر کو امیگریشن میں کمی لانے کے لیے ایک پانچ نکاتی منصوبے کا اعلان کیا، ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بھی نئے امیگریشن قانون کو اب تک کی سب سے بڑی پابندی قراردیا ہے۔

    Cleverly کی بہت سی تبدیلیاں ہنر مند کارکنوں کے لیے برطانیہ کا ویزا حاصل کرنا مشکل بنانے پر مرکوز تھیں لیکن ہوم سکریٹری نے برطانویوں کے لیے غیر ملکی شراکت داروں اور خاندان کے افراد کو ملک میں لانا بھی مشکل بنا دیا، برطانوی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے مطابق اسپانسرکرنےکے لیے سالانہ آمدنی 38 ہزار 700 پاؤنڈ ہونی چاہیے جس سے 70 فیصد کارکن اپنےخاندان برطانیہ نہیں لاسکیں گے، اگر پارٹنر پہلے ہی برطانیہ میں ہے تو دونوں کی آمدنی کو مد نظر رکھا جاناچاہیے۔

    حماس کی قید سے رہائی پانیوالے اسرائیلیوں سے ملاقات نیتن یاہو کو مہنگی پڑگئی

  • میجر (ر) عادل راجہ  نے گرفتاری کی تردید کر دی

    میجر (ر) عادل راجہ نے گرفتاری کی تردید کر دی

    لندن : پاکستانی اداروں کیخلاف مہم چلانے کے الزامات پر کورٹ مارشل ہونے والے سابق فوجی افسر اور یوٹیوبر عادل راجہ نے لندن میں اپنی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جنگ نے دعویٰ کیا تھا کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیاسفارتی ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلئے بلایا تھا برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو پاک فوج کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔
    https://x.com/soldierspeaks/status/1731935453090087367?s=20
    تاہم اس گرفتاری کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تھی،آفیشل ایکس ہینڈل پرعادل راجہ نے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ برطانوی پولیس کی جانب سے میری گرفتاری/پوچھ گچھ کی ’جعلی خبر‘ جو چند گھنٹے قبل پاکستانی میڈیا یعنی بلیک میلنگ کے کاروبار کی جانب سے شائع کی گئی تھی، پاکستانی خبر رساں اداروں کی ساکھ کو بے نقاب کرتی ہے۔
    https://x.com/MurtazaViews/status/1731932084837417450?s=20
    دوسری جانب جنگ اور دی نیوز کے لندن میں رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے ایکس ہینڈل پر میٹروپولیٹن پولیس کے حوالے سے بتایا تھا کہ عادل راجہ کو گرفتار نہیں کیا گیا،مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عادل راجہ کو لندن پولیس نے گرفتار کیا ہے لیکن وہ میٹروپولیٹن پولیس کے علاقے سے باہر لندن میں رہائش پزیر ہیں، رپورٹ کیے گئے جرائم پولیس کارروائی کے زمرے میں نہیں آتے ہیں۔ برطانوی سفارتی ذرائع عادل راجہ کی گرفتاری سے لاعلم ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف بیان بازی پر میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے خلاف لندن پولیس نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں پولیس کی جانب سے ان کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے یوٹیوب اور ٹویٹر پر برطانوی قوانین کی خلاف وزری کی ہے ، فوری طور پر پیش ہو کر اپنا موقف واضح کریں۔

    علاوہ ازیں رواں برس جون میں اسلام آباد کے علاقے جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر بیرون ملک مقیم چار افراد کے خلاف غداری اور بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں صحافی شاہین صہبائی ، وجاہت ایس خان ، سیدحیدر رضامہدی اور عادل فاروق راجہ کو نامزد کیا گیا، مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ ان 4 افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ،مقدمے میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

  • جمائما گولڈ سمتھ کس کے ساتھ ہے؟

    جمائما گولڈ سمتھ کس کے ساتھ ہے؟

    جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غزہ میں عارضی جنگ بندی کے حوالے سے کی گئی یونیسیف کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال کرنے والے لوگوں کے تمام شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے بتادوں کہ میں واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کی حامی ہوں۔ برطانوی فلمساز نے لکھا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ میں نے یونیسیف کے لیے 20 سال سے زیادہ عرصے کام کیا ہے اور اس پورے عرصے کے دوران میں نے پوری دنیا میں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے مہم کی حمایت کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہوں۔یاد رہے کہ اکتوبر میں جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ تھا اور ایک اسرائیلی بچہ تھا اور تصویر میں دونوں ہی بچے جنگ سے متاثرہ نظر آ رہے تھے۔


    س سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایک پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ ہے اور ایک اسرائیلی بچہ ہے اور دونوں ہی جنگ سے متاثرہ ہیں۔اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہوں۔
    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک 6150 بچوں اور 4 ہزار خواتین سمیت کم از کم 15ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

  • برطانیہ :پہلی بار خنزیروں میں پھیلے خطرناک وائرس کی انسانوں میں موجودگی کا انکشاف

    برطانیہ :پہلی بار خنزیروں میں پھیلے خطرناک وائرس کی انسانوں میں موجودگی کا انکشاف

    لندن: برطانیہ میں پہلی بار خنزیروں میں پھیلے خطرناک وائرس کی انسانوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے اطلاع دی ہے کہ برطانیہ میں فلو اسٹرین ”H1N2“ کا پہلا انسانی کیس رپورٹ ہوا ہے، جوکہ سوائن فلو کی ایک ذیلی قسم ہے،سوائن فلو کی یہ قسم خنریز میں زیادہ عام ہوتی ہے اور یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں کسی انسان میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔

    برطانوی ایجنسی اس وائرس کی خصوصیات کا تعین کرنے اور اس سے انسانی صحت کو لاحق خطرے کا اندازہ لگانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اس کیس کا پتہ ”UKHSA“ اور رائل کالج آف جنرل پریکٹیشنرز (RCGP) کے ذریعے کی جانے والی معمول کی نیشنل فلو سرویلنس (نگرانی) کے دوران چلا۔

    جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    سانس کی شکایت کے بعد جب ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کیے تو مریض کو وائرس سے متاثرہ پایاایجنسی کے مطابق متاثرہ فرد کو ہلکی سی بیماری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا ہے تاہم، وہ شخص انفیکشن کا شکار کیسے ہوا اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا اور تفتیش جاری ہے۔

    انفلوئنزا A(H1) وائرس دنیا کے بیشتر خطوں میں خنزیروں کی آبادی میں پایا جاتا ہے اور انہیں متاثر کرتا رہتا ہے جب ایک انفلوئنزا وائرس جو عام طور پر خنزیروں میں پھیلتا کرتا ہے کسی شخص میں پایا جاتا ہے تو اسے ’ویرینٹ انفلوئنزا وائرس‘ کہا جاتا ہے۔ H1N1, H1N2 اور H3N2 خنزیروں میں سوائن انفلوئنزا اے وائرس کی بڑی ذیلی قسمیں ہیں اور کبھی کبھار انسانوں کو عام طور پر خنزیر یا آلودہ ماحول سے براہ راست یا بالواسطہ رابطے کے بعد متاثر کرتی ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دفتری اوقات پر عملدرآمد کےلئے نگرانی شروع کردی گئی

    2005 سے عالمی سطح پر انفلوئنزا A(H1N2)v کے کل 50 انسانی کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ابتدائی معلومات کی بنیاد پر، برطانیہ میں پایا جانے والا انفیکشن ایک الگ کلیڈ (1b.1.1) ہے، جو دنیا میں انفلوئنزا A(H1N2) کے حالیہ انسانی کیسز سے مختلف ہے لیکن یہ برطانیہ کے سوائن وائرس سے ملتا جلتا ہے۔

    H1N1 وائرس کی وہ قسم ہے جو 2009 میں وبا کی طرح پھیلی تھی اور اس کے لیے ہی سوائن فلو کی اصطلاح استعمال ہونا شروع ہوئی تھی اب یہ وائرس انسانوں میں سرد موسم میں عام گردش کرتا ہے اور اسے سوائن فلو نہیں کہا جاتا۔

    امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ

  • سویلا بریور مین کے برطانوی وزیر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ

    سویلا بریور مین کے برطانوی وزیر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ

    سابق برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریور مین نے منصب سے ہٹائے جانے کے بعد برطانوی وزیر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی-

    باغی ٹی وی : سابق برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریور مین نےرشی سونک کو ناکام، نااہل اور دھوکے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کو روکنے کا وعدہ کیا لیکن وعدہ پورا کرنے کے بجائے ان کے ساتھ دھوکا کیا رشی سونک اپنے وعدے پورے کرنے کے اہل ہی نہیں یا ان کا ارادہ ہی نہیں تھا، ضمنی انتخابات میں ہمیں مسلسل شکست ہو رہی ہے، منصوبے ناکام ہو رہے ہیں اور رشی سونک معاملات کو منظم کرنے میں ناکام رہے، اب زیادہ وقت نہیں ، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    سویلا برویور مین کا کہناتھا کہ رشی سونک سڑکوں پر بڑھتی انتہا پسندی اور یہودیوں کی مخالفت کو چیلنج کرنے میں بھی ناکام رہے، میں ہَیٹ مارچوں پر پابندی لگانے، تعصب کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنے پر زور دیتی رہی،ایک برس غیرقانونی مائیگریشن ایکٹ بنانے پر ضائع کیا، مائیگریشن ایکٹ کا مقصد غیر قانونی تارکین کی آمد کو روکنا تھا، اب معاملہ وہیں پہنچ گیا ہے جہاں سے شروع کیا تھا۔

    برطانوی وزیراعظم نے خاتون وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا

    واضح رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کو رشی سونک نے برطرف کیا تھا سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کا سامنا تھا، وزیراعظم رشی سونک نے سویلا کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا کہا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

    حماس کی حمایت کرنے والوں کو ختم کردینا چاہئے، اسرائیلی وزیر

  • برطانوی وزیراعظم نے خاتون وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا

    برطانوی وزیراعظم نے خاتون وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا

    سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وزیر خارجہ تعینات

    برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ جبکہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ تعینات کر دیا ہے

    دفتر برطانوی وزیراعظم 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے،ڈیوڈ کیمرون کو سیکرٹری آف اسٹیٹ تعینات کرنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے

    قبل ازیں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ کو برطرف کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے خاتون وزیر داخلہ سویلا بریورمین کوبرطرف کر دیا ہے،انہوں نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں شروع کر دی ہیں،برطانوی وزیر داخلہ کو برطانیہ میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں سے نمٹنے کی حکمت عملی میں ناکامی پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا،برطانوی وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو عہدہ چھوڑنے کا کہا جس پر خاتون وزیر داخلہ نے عہدہ چھوڑ دیا

    واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلیوں میں میں تشدد کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فوری قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے پرتشدد واقعات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے آخر میں ملک میں یہودی برادری میں خوف کی جو فضا دیکھی گئی وہ قابل مذمت ہے۔میں نے پولیس کمشنر کو بتایا کہ وہ اس کے لیے جوابدہ ہیں اور مجھے بھی یہی امید ہے میں پولیس کمشنر سے دوبارہ ملاقات کروں گا۔

    اس سے قبل بھی سنک نے برطانیہ میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے بعد یہود دشمنی کی مذمت کی تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اس ہفتے کے آخر میں ہم نے اپنی سڑکوں پر نفرت دیکھی جہاد کی دعوتیں نہ صرف یہودی برادری کے لیے بلکہ ہماری جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہیں،ہم اپنے ملک میں یہود دشمنی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ پولیس انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری کارروائی کرے گی

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

  • برطانیہ:  احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر  غزہ کےالشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں

    برطانیہ: احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر غزہ کےالشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں

    لندن: غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری روکنے کیلئے ہونے والے احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : غزہ میں ہسپتالوں کے اطراف لڑائی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جنگ کو شروع ہوئے 36 روز مکمل ہوگئے ہیں اس وقت اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں موجود ہسپتالوں کا گھیراؤ کرلیا ہے، الشفا ہسپتال میں آکسیجن کی کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر بڑی تعداد میں اموات ہو رہی ہیں، ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں،تاہم اب صیہونی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کمپلیکس کے اندر لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے، یہ صورت حال زخمیوں کو بچانے میں ناکامی کی نشاندہی کر رہی ہے، الشفا ہسپتال کے قرب و جوار میں جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی ٹینک الشفاکمپلیکس کے ارد گرد کے علاقے کے شمالی حصے سے 200 میٹر کے فاصلے پر ہیں ہسپتال کے ارد گرد حملے کئے جارہے ہیں، انڈونیشیا ہسپتال کے اطراف بھی صہیونی فوج موجود ہے۔

    صیہونی فوج کی غزہ کے اسپتال سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش

    فلسطینی خاتون وزیر صحت ’’می الکیلہ‘‘ کے مطابق الشفا ہسپتال میں ایندھن کی کمی اور آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث کم از کم 39 شیر خوار بچوں کی موت کا خطرہ ہے، انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود 39 نوزائیدہ بچے کسی بھی لمحے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں، ایک نومولود ہفتہ کی صبح جاں بحق بھی ہوگیا۔

    غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ پٹی کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کمپلیکس میں ایندھن مکمل طور پر ختم ہونے کے بعد آج آپریشن روک دیا گیا۔

    دوسری جانب ہسپتالوں پر بمباری روکنے کیلئے برطانیہ کے ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور بمباری رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

    دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے ،ترجمان القسام بریگیڈز

    https://x.com/IrnaEnglish/status/1723396453853192559?s=20
    احتجاج میں موجود ایک خاتون ڈاکٹر نے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر کا میسج پڑھ کر سنانا چاہا لیکن دل خراش میسج پڑھ کر وہ سب کے سامنے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اسرائیلی بربریت پر ان کی آنکھیں بھر آئیں،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، خاتون ڈاکٹر سمیت احتجاج میں موجود دیگر ڈاکٹرز کو بھی روتے دیکھا جا سکتا ہے،احتجاج میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی جانب سے بھرپور نعرے لگائے گئے-

    غزہ کے الشفا ہسپتال میں بمباری سے تباہ کن صورتحال

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمت کرکے خاتون ڈاکٹر نے پیغام پڑھ کر سنایا جس میں لکھا تھا کہ ہم میڈیکل اسٹاف زندہ رہنا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں رہ سکتے اور ہو سکتا ہے صبح تک ہم سب مارے جائیں، ہم یہاں قتل نہیں ہونا چاہتے ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں، برائے مہربانی آپ لوگ ہمارے لیے کچھ کریں، جو ہوسکتا ہے اپنی حکومت سے بات کریں، عالمی اداروں سے کہیں کہ مدد کیلئے سامنے آئیں۔

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا …