Baaghi TV

Category: برطانیہ

  • 7 سالہ بچی کا ملکہ برطانیہ کے نام منفرد خط

    7 سالہ بچی کا ملکہ برطانیہ کے نام منفرد خط

    لندن: برطانیہ کی 7 سالہ بچی نے ملکہ الزبتھ کو پالتو کتوں کی تلاش میں مدد کے لیے دلچسپ خط لکھ دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ کے علاقے لیٹ چلی سے تعلق رکھنے والی لوئس نامی 7 سالہ بچی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے نام دلچسپ خط میں پالتو کتوں کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

    ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کر گئے


    رپورٹس میں بتایا گیا کہ سات سالہ بچی اپنے کسی رشتے دار کے دو کتے کھو جانے پر فکر مند ہوئی اور ملکہ برطانیہ کو اپنے ہاتھوں سے خط لکھا جس میں لوئس نے الزبتھ سے درخواست کی کہ وہ مدد فراہم کریں برطانیہ کے ایوان شاہی کے پتے پر ارسال کے گئے خط میں لکھا تھا کہ ہمارے کسی عزیز کے دو کتے تقریباً سات ماہ سے لاپتہ ہیں، وہ اپنے پالتو جانوروں سے بہت محبت کرتے تھے۔

    آرمینیا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے


    خط متن کے مطابق اب تک کتوں کی کوئی خبر نہیں جس کی وجہ سے ان کے مالکان شدید مایوسی کا شکار ہیں، آپ برطانیہ کی ملکہ ہیں، براہ کرم پالتو جانوروں کی تلاش میں ہمارا ساتھ دیں بچی نے ملکہ الزبتھ سے درخواست کی کہ میری اور روبی نامی کتوں کی گمشدگی کی خبر ریڈیو یا ٹیلی ویژن کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کریں تاکہ انہیں جلد تلاش کیا جاسکے۔

    خیال رہے مالکان نے کتوں کی گمشدگی کا پوسٹر بھی تیار کیا، تاہم اب تک ان کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔

    امریکا کی کیپیٹل ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت

  • آنکھوں کےتفصیلی معائنےسےدرست حیاتیاتی عمرمعلوم او قبل ازوقت موت کااندازہ لگایاجاسکتاہے

    آنکھوں کےتفصیلی معائنےسےدرست حیاتیاتی عمرمعلوم او قبل ازوقت موت کااندازہ لگایاجاسکتاہے

    لندن : ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے تفصیلی معائنے سے نہ صرف درست حیاتیاتی عمر معلوم کی جاسکتی ہے بلکہ قبل ازوقت موت کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھوں کی حیاتیاتی عمر اگر بقیہ عمر سے زائد ہوتو وہ کئی امراض اور جسمانی کیفیات کو ظاہر کرتے ہوئے قبل ازوقت موت کی اطلاع بھی دیتی ہیں-

    باغی ٹی وی :برٹش جرنل آف اوپتھیلمولوجی میں شائع رپورٹ کے مطابق عمرگزرنے کے ساتھ بیماریاں اور جسمانی تبدیلیاں آگھیرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عین یکساں عمر والے دو افراد میں بھی یہ کیفیات مختلف ہوسکتی ہیں اس طرح ماہ وسال کی بجائے اگردرست جسمانی حیات معلوم کی جائے تو وہ اصل عمر سے زائد ہوسکتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بیماریاں اور جسمانی تبدیلیاں اصل عمر سے بڑھ کربھی ہوسکتی ہیں۔

    پرانی باتیں بھول کر ہم نئی چیزیں اور مہارتیں سیکھنے کا عمل بہتر بناتے ہیں،ماہرین

    یعنی اگر کسی شخص کو 40 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑا اور قلب کو نقصان پہنچا ہے تو اب دل کی عمر اصل عمر سے زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ مرض نے دل کو مزید بوڑھا کردیا ہے جسم میں بعض کیمیکل، بایومارکر، جینیاتی کیفیات، دماغی صلاحیت، امنیاتی نظام اور بلڈ پریشر سے بھی بدن کی حیاتیاتی عمر معلوم کی جاسکتی ہے۔ ساتھ میں یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ کیفیات کس قدر جان لیوا بھی ہوسکتی ہیں۔

    تاہم اب سائنسدانوں نے 40 سے 69 سال تک کے47 ہزار افراد کی آنکھوں میں پچھلے گہرے ترین حصے ’فیونڈس‘ کی 80 ہزار تصاویر لیں اور ان تمام تصاویر کو مشین لرننگ الگورتھم سے گزارا تو سافٹ ویئر نے اصل عمر کے مقابلے میں ریٹینا کی حیاتیاتی عمر کا درست اندازہ پیش کیا51 فیصد افراد کے ریٹینا کی عمر کا فرق 3 سال، 28 فیصد کا 5 سال اور چار فیصد افراد میں 10 برس کا فرق سامنے آیا یوں ان سارے لوگوں کی آنکھوں کی حیاتیاتی عمر خود ان کی عمر سے زائد تھی۔

    مودی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی

    ان میں سے بڑی عمر کے 49 تا 67 فیصد افراد دل یا کینسر کے امراض سے ہٹ کر بھی قبل ازوقت موت کے دہانے پر تھے یعنی آنکھوں کا بڑھاپا موت کے خطرے کو دو سے تین فیصد تک بڑھا سکتا ہے اور اس کی ایک طرح سے پیشگوئی بھی کی جاسکتی ہے تاہم اب ماہرین اس کی دیگر وجوہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ آنکھیں بدن کا روزن ہوتی ہیں اور ان سے بہت ساری طبی کیفیات معلوم کی جاسکتی ہیں۔

    قبل ازیں دماغی ماہرین کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق کے مطابق بھولنا دراصل کچھ نیا سیکھنے ہی کی ایک صورت ہے آئرلینڈ کے ڈاکٹر ٹوماس ریان اور کینیڈا کے ڈاکٹر پال فرینکلینڈ کے نئے نظریے کے مطابق بھولنا دراصل کچھ نیا سیکھنے ہی کی ایک صورت ہے دونوں دماغی ماہرین نے انسانی یادداشت اور سیکھنے کے عمل کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا ہے۔

    تحقیق میں دونوں ماہرین ڈاکٹر ریان اور ڈاکٹر پال کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا دماغ یہ بھی سیکھتا ہے کہ مختلف حالات کے تحت کون کونسی معلومات اہم ہیں اور کونسی نظرانداز کرنے کے قابل ہیں بدلتے حالات کے ساتھ ساتھ ’ضروری‘ یا ’اہم‘ معلومات کی نوعیت بھی بدلتی رہتی ہے اور ہمارا دماغ ایسی پرانی معلومات پر توجہ نہیں دیتا جو موجودہ حالات سے مطابقت نہ رکھتی ہوں۔

    تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ نیوروسائنس میں کسی خاص علم یا مہارت سے متعلق یادداشت محفوظ کرنے والے دماغی خلیوں کے مجموعے ’اینگرامز‘ (engrams) کہلاتے ہیں جب ہم اس بارے میں کوئی بات یا واقعہ یاد کرتے ہیں تو اس سے متعلق اینگرامز میں سرگرمی پیدا ہوتی ہے اور یوں وہ یادداشت ہمارے ذہن میں تازہ ہوجاتی ہے۔

    چاند کی چڑھتی تاریخوں میں شارک کے حملے بڑھ جاتے ہیں،تحقیق

  • کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار کر لیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا رپورٹ نے اپنی رپورٹ میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ دوا ساز کمپنی آئی او ایس بائیو نے فلووڈ کے نام سے ایک کیپسول تیار کیا، جو کورونا اور عام نزلے دونوں کے لیے مفید ہے ایک ماہ کے ٹرائلز کے دوران اس دوا کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیپسول مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

    آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن نے کہا کہ دوا کے انسانی تجربات اس سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے، اگر یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو خاص طور پر سردیوں میں نزلے اور وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ گولی بہت مفید ہوگی کیونکہ یہ مدافعتی نظام کو متحرک اور اُسے بڑھا سکتی ہے۔

    وین چینن نے کہا کہ ہم اس وقت بوسٹر ویکسی نیشن کی طرف جارہے ہیں جبکہ ہر سال ہم نزلے کی ویکسی نیشن بھی تیار کررہے ہیں، اس وقت ہماری کوشش کسی ایسی دوا یا کیپسول کی تیاری ہونی چاہیے جس کی مدد سے یہ دونوں کام ممکن ہوسکیں۔

    آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین نے بتایا کہ ہم نے اس دوا کا جانوروں پر تجربہ کیا ہے جو انتہائی شاندار رہا، ہماری کوشش طبی عملے اور مریضوں کو تحفظ دینے کی ہے تاکہ اسپتالوں اور ویکسین کلینکس میں ہجوم کم سے کم ہوسکے۔

    کرونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ جان سے گئی:کیا دنیا ایسے مذاق کی حقیقت بھی جان…

    کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین نے کہا کہ اب ہمارے پاس کیپسول کی صورت میں ٹو ان ون فارمولا آگیا ہے، جسے کمرے کے درجہ حرارت میں بھی رکھا جاسکتا ہے، مستقبل میں ترقی یافتہ ممالک بھی اس دوا کو تیار کرسکیں گے۔

    قبل ازیں ماہرین نے پی سی آر ٹیسٹ کے بجائے ایکس رے سے چند منٹوں میں 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے انقلابی قرار دیا جارہا ہے نئی ٹیکنالوجی میں وائرس کا پتا لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے، ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فرنٹ لائن پر طبی عملے کے لیے مددگار ثابت ہو گا-

    ونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ کے سائنسی ماہرین نے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے ایکسرے مشین میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کر کے وائرس کی تشخیص کامیابی سے کی ماہرین کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی جسم میں موجود کورونا سمیت دیگر وائرس کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 98 فیصد درست نتائج دیتی ہے۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    ماہرین کے مطابق انہوں نے اس تجربے کی آزمائش بھی کی، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ پی سی آر کے مقابلے میں وائرس تلاش کرنے کا بہتر اور تیز ترین طریقہ ہے کیونکہ پی سی آر کی رپورٹ کے لیے کم از کم دو گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ اس کی مدد سے 19ویں منٹ میں 98 فیصد درست نتیجہ حاصل ہوجاتا ہے۔

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں…

  • برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

    برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے27 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہا 27جنوری سے ملک میں عائد کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ عوامی مقامات پرماسک پہننا بھی لازمی نہیں ہوگا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو گھرمیں قطرنطینہ کرنا ہوگا۔ شہریوں کوگھروں سے کام کرنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا 27 جنوری سے تقریبات میں شرکت کے لئے ویکسینیشن کی حیثیت یا تازہ منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیوس ایجنڈا 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ فوری طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن کی وجہ سے اس کے شرح پھیلاؤ میں کمی آئے۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو اور یہ ہمیشہ انسانی معاشرے میں موجود رہے لیکن ساتھ ہی امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے سبب اسپتالوں میں عائد کی جانے والی ہنگامی صورتحال کا سال رواں میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

    مائیکل ریان نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ کار ویکسینیشن کرانا اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مستقبل میں کورونا مستقل بنیادوں پر انسانی معاشرے میں رہتا بھی ہے تو وہ اس قدر مہلک و خطرناک ثابت نہیں ہو گا جتنا اپنے ابتدائی دور میں تھا کورونا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے بھی انسانوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھ رہی ہے-

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

  • 79 سالہ برطانوی شہری پر بطخیں پالنے پر پابندی

    79 سالہ برطانوی شہری پر بطخیں پالنے پر پابندی

    لندن: حکومت نے 79 سالہ شہری ایلن گوسلنگ پر اگلے ایک سال تک بطخیں پالنے پر پابندی لگا دی ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے "ڈیلی میل” کے مطابق برٹش کاؤنٹی ڈیوون میں رہنے والےگوسلنگ اس فیصلے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں لیکن برطانوی محکمہ صحت کا یہ فیصلہ نہ صرف ان کی بلکہ ان کے اہلِ خانہ اور آس پاس رہنے والوں کی صحت کےلیے بھی ضروری تھا۔

    لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ کی بوری بند لاش برآمد

    رپورٹ کے مطابق کرسمس سے چند روز قبل گوسلنگ کو شدید زکام ہوگیا تھا اور وہ بیمار ہوگئے تھے۔ مقامی طبّی ادارے کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ برڈ فلو (H5N1) میں مبتلا ہیں جو ماضی میں بھی انسانی وباؤں کا باعث بن چکا ہےجب تفتیش کا دائرہ بڑھایا گیا تو پتا چلا کہ عمر رسیدہ ایلن گوسلنگ نے اپنے فارم پر برسوں سے کئی بطخیں پال رکھی تھیں جن کی تعداد پچھلے سال 160 ہوچکی تھی گوسلنگ کو ان ہی میں سے کسی بطخ سے برڈ فلو ہوا تھا۔

    ایلن گوسلنگ کی بہو نے ’ڈیلی میل‘ کے نمائندے کو بتایا کہ فوری حفاظتی اقدامات کے تحت یہ تمام بطخیں ہلاک کرکے وہاں سے ہٹا دی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ اگلے ایک سال تک گوسلنگ کے بطخیں پالنے پر پابندی بھی لگا دی گئی جب گوسلنگ صحتیاب ہوکر گھر واپس آئے اور انہیں یہ خبر سنائی گئی تو وہ بہت اداس ہوگئے’’انہیں ان کے تمام ’دوستوں‘ سے دور کردیا گیا اور اب ان کے پاس کچھ بھی نہیں رہا-

    دنیا کے سب سے بڑے اور نایاب ہیرے کی نمائش

    گوسلنگ کا ارادہ تھا کہ وہ صحت یاب ہونے کے فوراً بعد مزید بطخیں خرید لائیں گے لیکن پابندی کی یہ خبر ان پر بجلی بن کر گری اور وہ نڈھال ہو کر رہ گئے ایلن گوسلنگ اب بھی اپنی بطخوں کو یاد کرکے اداس ہوجاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ان میں سے کئی بطخوں کو انہوں نے خود پالا تھا جبکہ کچھ بطخیں بارہ یا تیرہ سال کی بھی تھیں۔

    دوسری جانب برطانیہ میں نئے برڈ فلو کا پہلا مریض ہونے کی بناء پر صحت کے اداروں نے گوسلنگ پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے کیونکہ ایسے افراد ہی کسی وبا کا نقطہ آغاز ثابت ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ برڈ فلو ایک ہلاکت خیز بیماری ہے جو پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے ماضی میں کئی بار یہ بیماری وبائی شکل اختیار کرچکی ہے جس کے نتیجے میں کروڑوں پرندوں کے علاوہ درجنوں انسان بھی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثر ہونے والے انسان بھی لاکھوں میں ہیں برڈ فلو کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے H5N1 قسم سے متاثرہ ہونے والے 50 فیصد لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    برطانیہ میں 6 کے بجائے 4 دن کام پر ٹرائل کا آغاز

    1997ء سے قبل کسی پرندے کے وائرس سے انسانوں میں انفلوئنزا پھیلنے کے شواہد نہیں ملے ہیں 1997ء میں H5N1 قسم کے وائرس نے جو قبل ازیں صرف پرندوں کو متاثر ہوئے جن میں سے چھ ہلاک ہوئے۔ پھر 2003ء میں ہانگ کانگ میں اسی وائرس سے دو افراد متاثر ہوئے جن میں ایک ہلاک ہوا۔ اور پھر2004ء میں تھائی لینڈ میں اس وائرس سے 31 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 22 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ایک اور وائرس H7N7نے فروری 2003 میں ہالینڈ میں 83 افراد کو معمولی سا متاثر کیا اور ایک شخص ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ کسی اور قسم کے پرندوں کے وائرس سے کہیں بھی انسانی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ پرندوں کے وائرس کی ایک اور قسم H9N2 ہے جو مرغیوں میں بھی معمولی بیماری پیدا کرتی ہے۔ اس سے عموما ہلاکتیں نہیں ہوتیں۔ اس نے ہانگ کانگ میں 1999ء میں ہی چند بچوں کو متاثر کیا مگر وہ سب صحت یاب ہو گئے۔ پرندوں کو متاثر کرنے والے انفلوئنزا وائرس H5N2 نے 1983ء میں امریکا میں بڑے پیمانے پر پولٹری کی صنعت کو متاثر کیا مگر اس سے کسی انسان کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

    کورونا ویکسین کے بعد معذور شخص تندرست ہو گیا

    انفلوئنزا کی تاریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پرندوں کے وائرس عموما انسانوں کو متاثر نہیں کرتے۔ 1983ء میں امریکہ میں وائرس سے بڑے پیمانے پر مرغیاں متاثر ہوئیں جنہیں تلف کرنا پڑا۔ ابتدا میں جب H5N2 ظاہر ہوا تو اس سے پرندوں میں بیماری کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس کے باعث فوری طور پر مرغیوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس وقت امریکی ڈاکٹر ویپسٹر نے پیشن گوئی کی کہ پرندوں کے وائرس انسانوں میں منتقل ہو کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتے ہیں۔

    1997ء میں پہلی بار ہانگ کانگ میں H5N1 وائرس جو صرف پرندوں کو متاثر کرتا تھا، انسان پر حملہ آور ہوا۔ اس حملے کی زد میں آنے والے افراد میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو پولٹری فارمز پر کام کرتے تھے۔

    بورس جانسن پراستعفے کادباو:بھارتی لابی متحرک بھارتی نژاد رشی سوناک متوقع برطانوی…

  • برطانوی الزامات بہت زیادہ 007 ٹائپ فلمیں دیکھنے کا نتیجہ ہیں ،چین

    برطانوی الزامات بہت زیادہ 007 ٹائپ فلمیں دیکھنے کا نتیجہ ہیں ،چین

    بیجنگ: چین نے برطانیہ کی سیکیورٹی سروسز کی جانب سے ایک مشتبہ چینی ایجنٹ کے قانون سازوں کو متاثر کرنے کی کوشش کے انتباہ کو بہت زیادہ 007 ٹائپ کی فلمیں دیکھنے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی ارکان اسمبلی کی جاسوسی کرنے یا ان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں چین نے جمعہ کے روز برطانوی سیکیورٹی سروسز کی جانب سے ایک غیر معمولی عوامی انتباہ کو مسترد کر دیا کہ ایک مشتبہ چینی ایجنٹ قانون سازوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور کہا کہ یہ "بہت زیادہ 007 فلمیں” دیکھنے کا نتیجہ ہے-

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے پریس کانفرنس میں اس الزام کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ برطانوی حکام جیمز بانڈ کی کتاب اور فلم 007 دیکھنے کے بہت زیادہ شوقین ہیں اور شاید اسی بنیاد پر رپورٹ تیار کی ہے۔

    چین کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی حکام نے ایک روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ لندن میں مقیم ایک وکیل نے برطانیہ کی کاؤنٹر انٹیلی جنس اور خفیہ ایجنسی ایم آئی -5 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر جان بوجھ کر سیاسی مداخلت کی سرگرمیوں میں ایک مشتبہ چینہ شخص کرسٹین لی ملوث ہے۔

    ایران پرامریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین کا سخت ردعمل

    ہاؤس آف کامنز کی اسپیکر لنڈسے ہوئل کے دفتر سے جاری بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ کہ کرسٹین لی نے مبینہ طور پر چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے عطیات کے ذریعے اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے کام کیا تھا۔

    MI5 کے سیکیورٹی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لی "چینی کمیونسٹ پارٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے” کام کر رہے تھے اور انہوں نے چین اور ہانگ کانگ کے اعداد و شمار کا جواب دیا۔

    چین :عالمی تجارتی سرپلس 2021 میں 676.4 بلین ڈالر تک بڑھ گیا

  • انجیکشن سےخوفزدہ شہری کورونا سے ہلاک

    انجیکشن سےخوفزدہ شہری کورونا سے ہلاک

    کمپیوٹر گیمز ڈویلپر کا ماہر برطانوی شخص انجیکشن سے اس قدر خوف زدہ تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوا سکا اور کورونا سے ہلاک ہو گیا۔

    باغی ٹی عی : برطانوی اخبار کے مطابق 51 سالہ سٹیورٹ گلِیرے نامی شہری کو 20 دسمبر کو اسپتال لایا گیا جہاں وہ ایک دن بعد ہی دم توڑ گیا موت سے پہلے اسپتال سے سٹیورٹ نے ایک پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا کہ میری حالت اچھی نہیں مجھے95 فیصد آکسیجن لگائی جا رہی ہے۔لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

    کورونا وبا:ملک میں اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    ہلاک ہونے والے شہری کی اہلیہ نے اپیل کی ہے کہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے، اگر آپ کو اس کا خوف بھی ہے پھر بھی اپنی جان کی حفاظت کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔

    ڈیویلپمنٹ کمپنی جسٹ ایڈ واٹر کے سی ای او کی حیثیت سے سٹیورٹ گلِیرے گیمنگ انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت تھے ان کے دو بچے تھے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پھپھڑے شدید حد تک خراب ہو چکے تھے، جس نے انہیں سانس لینے کے قابل تک نہ چھوڑا تھا۔

    سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    واضح رہے کہ دنیا میں کورونا کی نئی لہر میں تیزی برقرار ہے ایک دن میں دنیا بھر میں 27 لاکھ 72 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اسپین میں ایک لاکھ 35،ارجنٹائن میں ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے بھارت میں ایک لاکھ 85 ہزار،برطانیہ میں ایک لاکھ 20 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ، فرانس میں 3 لاکھ68 ہزار،اٹلی میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کئے گئے جبکہ امریکہ میں 6 لاکھ 72 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے-

    کورونا وبا:ملک میں ایک ہزار 467 کیسز رپورٹ،2 افراد جاں بحق

    پاکستان میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ، ایک دن میں مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 120 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 2 ہزار 74 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 987 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 4.70 فیصد رہی۔

    مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری بارعالمی وبا کا شکار

    گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار010، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار842، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 924، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 660، بلوچستان میں 33 ہزار 664، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 715 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433 ہو گئی ہے کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار083افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا 5 ہزار 945، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 748 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • صرف 40 منٹ جاری رہنے والی تاریخ کی مختصر ترین جنگ

    صرف 40 منٹ جاری رہنے والی تاریخ کی مختصر ترین جنگ

    اینگلو- زنزیبار جنگ (27 اگست 1896) یہ جنگ برطانوی راج اور زنزیبار سلطنت کے درمیان بہت ہی مختصر تصادم پر مبنی تھی –

    باغی ٹی وی : 1896 میں ، براعظم کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے افریقی ممالک میں یورپی ممالک کی نوآبادیات تھیں افریقہ میں سیاسی منظرنامے پر فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کا غلبہ ہے۔ کبھی کبھی ، افریقی ممالک نے اپنے نوآبادیاتی آقاؤں کے خلاف بغاوت کی یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد تک نہیں تھا کہ بہت ساری افریقی ممالک نے یورپی مالکان سے آزادی حاصل کی۔

    بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند نہیں کی تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے،نصیر الدین شاہ

    اینگلو زنزیبار جنگ اسی نوآبادیاتی جدوجہد کا حصہ تھی زنزیبار موجودہ دور میں تنزانیا کا حصہ ہے تاہم اس وقت اس کی ایک عظیم سلطنت ہوا کرتی تھی جو مسلمانوں کے ہاتھ میں تھی برطانیہ کے حامی سلطان حماد بن تھوینی کا صرف تین سال اقتدار میں رہنے کے بعد جنگ سے 2 دن پہلے 25 اگست 1896 کو انتقال ہوگیا-

    حکومت کی باگ ڈورسلطان کے کزن خالد بن برگش نے سنبھال لی یہ افواہیں تھیں کہ نئے سلطان نے بوڑھے کو زہر دے دیا ، شاید اس لئے کہ خالدبرطانوی نوآبادیاتی حکمرانی سے متفق نہیں تھی وہ چاہتا تھا کہ اس کا ملک خودمختار ہو تاکہ اس غلام منافع بخش تجارت سے فائدہ اٹھاسکےجو اس وقت افریقہ میں موجود تھا لیکن برطانوی راج کو یہ شخص پسند نہیں تھا برطانیہ کی خواہش تھی کہ وہ اس کے بجائے اپنے من پسند دیدہ حمود بن محمد کو تخت پر لاکر بٹھائے۔

    سعودی عرب پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے، امریکہ کی شدید مذمت

    ایک سال قبل دونوں حکومتوں کے مابین ہوئے معاہدے کے تحت زنزیبار سلطان کے چناؤ کا حتمی فیصلہ برطانیہ کے ہی ہاتھ میں تھا لیکن خالد نے اس معاملے میں برطانیہ کی مداخلت کو ماننے سے انکار کردیا تاہم برطانیہ نے اسے دعوتِ جنگ پر محمول کیا۔

    خالد کو 27 اگست صبح 9 بجے حکومت سے دستبردار ہونے کی مہلت دی گئی لیکن خالد شاہی محافظوں کے ساتھ اپنے قلعے میں محفوظ ہوگیا اور 2800 سپاہی جنگ کیلئے تیار ہوئے صبح 9 بجے برطانیہ اپنی 1000 کی فوج لے کر پہنچ گیا۔ سپاہیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود زنزیبار کے پاس برطانوی فوج کے مقابلے میں نہ تو بہترین ہتھیار تھے اور نہ ہی جنگی تربیت جبکہ برطانوی افواج بہت اچھی طرح سے لیس تھیں اور خالد کے خیال سے کہیں زیادہ خطرناک تھیں-

    اردن کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی،ارکان آپس میں دست گریباں

    لد کا اپنی بحری جہاز میں اکیلا جہاز ، گلاسگو ، ایک عیش و آرام کی کشتیاں تھی جسے ملکہ وکٹوریہ نے انہیں دیا تھا۔ یہ لڑائی کے لئے موزوں نہیں تھا ، اور خاص طور پر قابل نہیں تھا کہ وہ رائل نیوی کو بہت زیادہ اعلی سطح پر لے سکے۔ راؤسن کی کمان میں ایچ ایم ایس سینٹ جارج کی سربراہی میں رائل نیوی کے پانچ جہاز ، گلاسگو کے پاس فضلہ بچھایا اور اپنے عملے کو بچایا۔

    ٹھیک 9 بجے توپوں کو حکم دیا گیا فائر اور توپوں نے گولے برسانے شروع کردیے اندھا دھند فائرنگ اور بِلا رُکے حملے میں 3،000 میں سے 500 زنزیبار کے سپاہی و شہری زخمی اور ہلاک ہوئے اور برطانوی فوج کے 100 میں سے صرف ایک سپاہی ہلاک ہوا جبکہ صرف 40 منٹ کے بعد ، خالد کی فوجیں وہاں سے بھاگ گئیں دنیا کی تاریخ کی مختصر ترین جنگ ختم ہوگئی 9 بج کر 40 منٹ پہ آخری دو فائر ہوئے اور جنگ ختم ہوگئی۔

    اسرائیل نے شامی بندرگاہ پر میزائلوں سے حملہ کردیا

    خالد اور اس کے قریبی حلقہ نے قریبی جرمن قونصل خانے میں پناہ کی درخواست کی برطانیہ نے بالآخر پہلی جنگ عظیم کے دوران خالد پر قبضہ کرلیا ، اور یہ وہ وقت تھا جب اس نے جلاوطنی کی زندگی بسر کرنے اور سلطانی سے اپنا دعوی ترک کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

    اس بمباری کو تاریخ کی مختصر ترین جنگ کا خطاب دیا حمود کو نیا حکمران قرار دے دیا گیا اور ایک بار پھر امن بحال ہوا برطانوی مطالبات کا حصول کرتے ہوئے ، اس نے سن 1897 میں صدیوں قدیم مشرقی غلام تجارت پر غلامی پر پابندی عائد کرکے اور غلاموں کو آزاد کرکے ، ان کے مالکان کو معاوضہ دے کر ، زنزیبار کے کردار کو ختم کیا-

    مغربی ممالک نے ہمارے گھر کی دہلیز پر جارحیت کی تو بھرپور جوابی وار کریں گے،روسی…

  • برطانیہ :24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    برطانیہ :24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 363 افراد اومی کرون کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد اومی کرون ویرینٹ کے متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے برطانیہ میں بوسٹر ڈوز لگوانے کا سلسلہ بھی جاری ہے-

    برطانیہ: اومی کرون سے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 44 افراد متاثر

    وزیراعظم بورس جانسن نے تصدیق کردی ہے کہ کرسمس سے قبل مزید پابندیاں نہیں لگیں گی کرسمس کے بعد پابندیوں کے حوالے سے اقدامات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، ضرورت پڑی تو پابندیاں لگائیں گے۔

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    رپورٹس کے مطابق دو دن قبل بھی برطانیہ میں اومی کرون کے 8 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے دوسری جانب جرمنی نے برطانیہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے جہاں کورونا وائرس کا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی کمپنیاں برطانیہ سے محض انہی مسافروں کو جرمنی لاسکتی ہیں جو یا تو جرمن شہری ہیں یا پھر یہاں کے رہائشی ہیں، تاہم فلائٹس پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ریل اور بحری جہاز کے ذریعے سفر کرنے والوں پر بھی یہی پابندی لاگو ہوگی۔

    اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

  • برطانیہ: اومی کرون سے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 44 افراد متاثر

    برطانیہ: اومی کرون سے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 44 افراد متاثر

    برطانیہ میں ڈیلٹا سے 70 گنا زیادہ خطرناک کورونا کے اومیکران ویریئنٹ نے تباہی پھیلا دی ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 44 ہوگئی ہے لندن سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 45 ہزار 145 ہوگئی ۔ اومی کرون کے سبب 104 افراد اسپتال میں داخل ہوئے اور 12 اموت ہوچکی ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ نئے ویریئنٹ سے بچاو کے لیے گزشتہ روز 8 لاکھ 46 ہزار 466 افراد کو بوسٹر لگایا گیا۔

    برطانیہ:چند گھنٹوں میں‌ اومی کرون کے 93 ہزار سے زائد کیسز:ہرطرف خوف اوربے بسی کے…

    دوسری جانب برطانیہ میں اومی کرون کی صورتحال پر غور کے لیےکابینہ کی ورچوئل میٹنگ آج ہوگی برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مزید پابندیوں کےنفاذ کے بارے میں 3 آپشنز پر غور کا امکان ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے سبب مشکل کا سامنا ہے، مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔عوام احتیاط سے کام لیں اور جلد از جلد بوسٹر ڈوز لگوائیں

    بچ جاو:بچا لو:احتیاط اپنالو:اومیکرون 89 ممالک کو متاثرکرچکا،کنٹرول نہیں…

    میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں 12 سے 15 برس کے بچے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے اہل قرار دیئے گئے ہیں اور 12 ہفتے قبل پہلی ڈوز لگوانے والے دوسر ی ڈوز لگواسکیں گے۔

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    واضح رہے کہ پاکستان نے برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے سبب برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئےتمام مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ سے بالواسطہ فضائی مسافروں کا بھی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل مسافروں کی ویکسینیشن اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لازمی ہو گی۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سو فیصد ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کے لیے برطانیہ کی براہ راست پروازیں ایڈجسٹ کرے۔دوسری جانب سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک پرواز کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت رکھا جائے گا کہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔سی اے اے حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کوروناوائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جا رہے ہیں۔

    اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی