Baaghi TV

Category: برطانیہ

  • کورونا سے بچاؤ کے لیے کیپسول تیار

    کورونا سے بچاؤ کے لیے کیپسول تیار

    واشنگٹن:کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ کیپسول کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ابتدائی نتیجے کے مطابق تیار کی جانے والی کیپسول نے کورونا کے مریضوں کے لیے موت کے خطرات 50 فیصد تک کم کئے ہیں اگر اس کیپسول کی منظوری مل گئی تو یہ کورونا کے علاج کے لیے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی دنیا کی پہلی اینٹی وائرل دوا ہوگی۔

    اس ضمن میں امریکی کمپنی مرک اینڈ کو انکارپوریشن نے بتایا ہے کہ اس کی کورونا کے علاج کے لیے تجرباتی دوا مولنیوپیراویر کے استعمال سے مریض کے اسپتال میں داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرتی ہے۔

    پنجاب میں پھرلاک ڈاؤن نافذ؛کہاں اورکیسے عمل کیا جائے گا ساری تفصیلات آگئیں

    کمپنی کی جانب سے اس تجرباتی دوا کے کلینکل ٹرائل کے عبوری نتائج جاری کیے گئے ہیں مرک اور اس کی شراکت دار کمپنی ریجبیک بیک بائیو تھراپیوٹیکس امریکہ میں اس دوا کے لیے ہنگامی استعمال کی منظوری جلد از جلد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسی طرح دنیا بھر میں ریگولیٹری اداروں کے پاس بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ مثبت نتائج کے باعث ٹرائل کے تیسرے مرحلے کو روک دیا گیا ہے۔
    کور
    ٹرائل میں 775 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور نتائج میں دریافت کیا گیا کہ پلیسبو گروپ میں 8 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ دوا استعمال کرنے والے گروپ کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔

    مرک 2021 کے آخر تک اس دوا کے ایک کروڑ کورسز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے 17 لاکھ امریکی حکومت کو فروخت کیے جائیں گے۔

    کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ رطانیہ میں کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے تیار کر لیا گیا ہےسائنسدانوں نے ناک میں ڈالے جانے والے اسپرے کو فوکس ویل کا نام دیا ہے جو کورونا وائرس سے آسانی سے متاثر ہونے والے افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    اس اسپرے کو بھارت میں 600 تندرست ایسے طبی کارکنان پر آزمایا گیا ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مدد کر رہے تھے ناک کے دونوں نتھنوں میں ایک مرتبہ اسپرے کرنے کے بعد یہ 8 گھنٹے تک کسی وائرس کے حملے کو محفوظ رکھتا ہے اور اسپرے کی افادیت 66 فیصد ظاہر ہوئی یعنی 66 فیصد افراد کورونا کی وبا سے محفوظ رہے۔

    اسپرے کو تیار کرنے والے برطانوی سرجن اور اسٹارٹ اپ کے سربراہ راکیش اوپل نے اپنی ایجاد کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ویکسین ہی اس وبا سے سب سے مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم انہوں نے اس ناک کے اسپرے کو حفاظتی لباس جیسا اہم قرار دیا ہے۔

  • پیٹرول بحران: برطانوی فوج میدان میں آگئی

    پیٹرول بحران: برطانوی فوج میدان میں آگئی

    برطانیہ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیورز پیر سے تعینات کیے جائیں گے کو پیٹرول اسٹیشن تک پیٹرول پہنچائیں گے برطانیہ میں لاری ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث پیٹرول کی ترسیل چیلنج بن گئی ہے اور عوام کئی روز سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیورز جلد تعینات کیے جائیں گے تاکہ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی قلت میں حکومت کو عارضی طور پر مدد فراہم کی جائے۔

    اس سے قبل پیٹرول کی کمی کے باعث برطانیہ میں خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 10 لیٹر پٹرول فروخت کرنے کی کوشش کی تھی ٹ فیس بک پر ایک خاتون صارف نے پٹرول کے دو کینیوں کی تصاویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی تھی کہ وہ پٹرول کے دو کین 50 پاؤنڈز کے عوض فروخت کرنا چاہتی ہیں پوسٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ قیمت میں کین شامل نہیں ہیں۔

    برطانیہ: سوشل میڈیا پر پٹرول بیچنے کی کوشش، عوام میں شدید غم وغصہ

    فیس بک کی خاتون صارف نے پٹرول کی جو قیمت بتائی تھی وہ پمپس پہ فروخت کیے جانے والے پٹرول کی قیمت سے چار گنا زائد تھی اسٹاک پورٹ کی رہائشی خاتون کی جانب سے جیسے ہی یہ پوسٹ شیئر کی گئی تو لوگوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا-

    واضح رہے کہ برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پٹرول کی ترسیل میں خلل ایک بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پٹرول کی سپلائی کو معمول پر لانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

    پٹرول کی قیمتیں ایک طریقے سےکم ہوسکتی ہیں‌:وزیراعظم کےنام حیران کن تجویز

    لندن سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپوں پر گزشتہ چند روز سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں جب کہ لوگوں نے آنے والے دنوں میں پٹرول نہ ملنے کے خدشات کی وجہ سے اپنی ضروریات سے زیادہ پیٹرول خریدنا بھی شروع کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کے وزرا مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے اور صرف وقتی طور پر پٹرول پمپوں تک تیل کی ترسیل ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے جو جلد معمول پر آجائے گی۔برطانیہ میں

    18 ہزار سال قبل انسان مرغیاں نہیں بلکہ خطرناک پرندہ پالتے تھے

  • برطانیہ: سوشل میڈیا پر پٹرول بیچنے کی کوشش، عوام میں شدید غم وغصہ

    برطانیہ: سوشل میڈیا پر پٹرول بیچنے کی کوشش، عوام میں شدید غم وغصہ

    برطانیہ میں خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 10 لیٹر پٹرول فروخت کرنے کی کوشش کی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک خاتون صارف نے پٹرول کے دو کینیوں کی تصاویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی کہ وہ پٹرول کے دو کین 50 پاؤنڈز کے عوض فروخت کرنا چاہتی ہیں پوسٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ قیمت میں کین شامل نہیں ہیں۔

    فیس بک کی خاتون صارف نے پٹرول کی جو قیمت بتائی تھی وہ پمپس پہ فروخت کیے جانے والے پٹرول کی قیمت سے چار گنا زائد تھی۔

    اسٹاک پورٹ کی رہائشی خاتون کی جانب سے جیسے ہی یہ پوسٹ شیئر کی گئی تو لوگوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

    افغان فضائی حدود میں امریکی ڈرونز کی پیٹرولنگ پر طالبان نے نرم لہجے میں سخت وارننگ دے دی

    خاتون صارف نے اس کے بعد فیس بک سے پوسٹ ہٹادی لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ پوسٹ پٹرول کے فروخت کیے جانے کی وجہ سے ہٹائی گئی ہے اور یا پھر عوامی ردعمل سے مجبور ہو کر ہٹائی ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پٹرول کی ترسیل میں خلل ایک بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پٹرول کی سپلائی کو معمول پر لانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

    لندن سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپوں پر گزشتہ چند روز سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں جب کہ لوگوں نے آنے والے دنوں میں پٹرول نہ ملنے کے خدشات کی وجہ سے اپنی ضروریات سے زیادہ پیٹرول خریدنا بھی شروع کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کے وزرا مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے اور صرف وقتی طور پر پٹرول پمپوں تک تیل کی ترسیل ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے جو جلد معمول پر آجائے گی۔

  • منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی

    منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی

    لندن: برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور شریف خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے مطابق 21 ماہ کی تحقیقات اور 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔

    برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ برطانوی کرائم ایجنسی نے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرا دی۔

    شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

    جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں۔ شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس دسمبر 2019 میں عدالتی حکم پر منجمد کیے گئے تھے تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اور یو اے ای میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔

    شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس کو اعلیٰ درجے کی تحقیقات سے مشروط کیا گیا تھا-

    کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

  • بلین ٹری منصوبہ: بورس جانسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر

    بلین ٹری منصوبہ: بورس جانسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے سے متاثر ہو کر اپنے ملک میں درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گےدرختوں کا منصوبہ لگانے کیلئے تمام ممالک کو وزیراعظم عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے-

    1100 میں سے 1100 نمبر: خیبر پختونخوا میں بورڈز امتحانات کے نتائج متنازع ہو گئے

    بورس جانسن نے کہا کے پاکستان دس ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے برطانوی وزیراعظم نے دس ارب درختوں کا منصوبہ شروع کرنے پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی۔


    فرخ‌ حبیب نے کہا کہ یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہے یہ خوش آئند امر ہے آج عالمی دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے

    یاسر حسین کی نوشین شاہ کو تنبیہہ

    یاد رہے کہ عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے معترف ہیں۔ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ، ورلڈ اکنامک فورم میں پذیرائی حاصل ہوئی ہےصدر ورلڈ اکنامک فورم بورگ برینڈے نے بھی کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو سراہا ہے۔

    حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشوونما ہورہی ہے۔

    صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  • دو کبوتروں کی شاہانہ زندگی ، جن پر سالانہ 9 لاکھ روپے خرچ کئے جاتے ہیں

    دو کبوتروں کی شاہانہ زندگی ، جن پر سالانہ 9 لاکھ روپے خرچ کئے جاتے ہیں

    برطانوی خاتون نے دو کبوتروں کو گود لیا ہے جن پر سالانہ 4000 برطانوی پاؤنڈ (نو لاکھ روپے) خرچ کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کبوتروں کو غذائیت بخش مہنگے کھانے کھلائے جاتے ہیں الگ کمرہ ہے اور پیمپر نما کپڑوں کی الماری بھی ہے۔ دونوں کے لیے نرم بستر ہیں اور سیر کے لیے بچوں جیسی گاڑی بھی خریدی گئی ہے۔

    ہارر فلمیں دیکھیں اور لکھ پتی بن جائیں

    موس اور اسکائی نامی پرندوں پر ان کی مالکن میسی بے تحاشہ رقم خرچ کرتی ہیں اور انہیں سیر کرانے کے لیے بچوں کو لے جانے والی خاص اسٹرولر گاڑی بھی تیار کی گئی ہے 23 سالہ خاتون میگی کو دونوں کبوتر ان کے گھر کے پاس ملے تھے جنہیں وہ اپنے ساتھ لے آئیں۔

    میگی کا کہنا ہے کہ ان کی جان بچانے کے لیے نلکیوں اور ہاتھ سے کھانا دیا اور کئی روز تک دونوں پرندوں کا خیال رکھا گیا اب یہ پرندے ان کے دوست بن چکے ہیں اور ان سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن اب یہ دونوں پرندے ایک شاہانہ زندگی گزاررہے ہیں ان کی سالگرہ منائی جاتی ہے اور کبوتروں کو ڈھیروں تحفے ملتے ہیں۔

    دنیا کا سب سے بوڑھا پینگوئن”موچیکا ” چل بسا

    میگی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگلی کبوتروں کو پرواز کرتے ہوئے چوہے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ چھوٹے پرندوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اور اپنی تعداد بڑھاتے رہتے ہیں تاہم میگی کا خیال ہے کہ یہ پرندے بھی کسی دوسرے جانورکی طرح پیارے ہیں اور ان سے محبت کی جانی چاہیئے۔

    میگی نے دونوں پرندوں کے لیے الگ الگ کمرے بنائے ہیں جہاں ان کے کپڑے، کھلونے ، پیمپر نما قیمتی پوشاک اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ ہرپرندے کے لیے دو درجن سے زائد کپڑے بنائے گئے ہیں جن میں سے ایک کی قیمت 40 سے 50 ڈالر تک ہے۔

    میگی کے مطابق شام کو وہ تھوڑی دیر پرواز کرتے ہیں اور تازہ ہواخوری کے بعد دوبارہ ان کے پاس آجاتے ہیں شام میں انہیں سیر کے لیے باہر بھی لے جایا جاتا ہے جس کے لیے شاہانہ پردوں والی خاص گاڑی بنائی گئی ہے۔

  • پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات

    پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات

    پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر نکلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے کچھ عرصہ قبل کورونا کے خدشات کے پیش نظر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا جس کے باعث پاکستانی شہری برطانیہ کا سفر نہیں کرسکتے۔ تاہم پاکستان کے رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکلنے کے امکانات ہیں۔

    برطانیہ رواں ہفتے ریڈ لسٹ پر نظر ثانی کرے گا جس میں پاکستان اور مصر سمیت 24 ممالک کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کے امکانات ہیں۔

    پی سی ٹرویل ایجنسی کے سی ای او پال چارلس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کورونا کی کوئی نئی قسم سامنے نہیں آئی جب کہ برطانیہ میں کورونا کے ڈیلٹا قسم پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے موجودہ حالات کی روشنی بہت سارے ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ سفری شعبے کو مضبوطی سے بحال کرنے میں مدد دینے کے لئے اس فہرست حجم تیزی سے کم کیا جاسکتا ہے۔ اب کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے جس پر سفر کو روکا جائے۔

    یاد رہے کہ اپریل میں برطانیہ نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ ان ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کو کورونا وائرس کی نئی اقسام سے بچایا جا سکے۔

    کورونا وائرس: سعودی عرب کا یو اے ای سمیت 3 ممالک سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

    برطانوی حکومت نے اس فیصلے کے حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان ممالک سے آنے والے ایسے افراد جن کے پاس برطانیہ یا آئرلینڈ کی شہریت موجود ہو یا کسی تیسرے ملک کے ایسے شہری جن کے پاس برطانیہ کا ریزیڈنسی ویزا موجود ہو، انھیں برطانیہ پہنچے پر 10 دن تک سرکاری طور پر منظور شدہ ہوٹل میں لازمی قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

    خیال رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں پر 10 روزہ ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لازم ہے ، جس کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو 2 ہزار پاؤ نڈ یعنی پانچ لاکھ پاکستانی روپے کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعد ازاں برطانیہ نے ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات میں بھی تقریباً 400 پاؤنڈ کا اضافہ کر دیا تھا جو قرنطینہ کرنے والوں کو خود ادا کرنے ہوں گے۔

    حکومت اور روزمرہ زندگی میں شرعی قوانین کا اطلاق ہو گا ، سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ

  • پاکستان میں دی گئی اسلامی طلاق برطانیہ میں قابل قبول نہیں ہوگی        برطانوی عدالت

    پاکستان میں دی گئی اسلامی طلاق برطانیہ میں قابل قبول نہیں ہوگی برطانوی عدالت

    برطانیہ کی ہائی کورٹ کی ایک جج نے فیصلہ دیا ہے کہ پاکستان میں دی گئی اسلامی طلاق برطانیہ میں قابل قبول نہیں ہونی چاہیے کیونکہ انگلینڈ اور ویلز کے قوانین کے تحت مختلف قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : لندن ہائی کورٹ کی جج مسز جسٹس اربتھناٹ نے ایک ایسے جوڑے کے درمیان خاندانی عدالت میں کیس کا فیصلہ سنایا جن کی شادی ٹوٹ گئی تھی اور دونوں اپنے مقدمات عدالت میں لے گئے تھے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ پاکستان میں دی گئی پہلی طلاق برطانیہ میں جائز ہے یا نہیں۔

    عاصم حسین نے کہا کہ اس کی بیوی نازیہ پروین سے شادی ، جو تقریبا 14 سال قبل پاکستان میں ہوئی تھی ، کو منسوخ کر دینا چاہیے کیونکہ وہ ابھی اپنے پہلے شوہر سے شادی شدہ تھی جب وہ شادی کر رہی تھی۔

    عاصم حسین نے عدالت کو بتایا کہ نازیہ پروین کی اپنے پہلے شوہر سے اسلامی طلاق کو انگریزی قانون کے تحت انگلینڈ میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

    دوسری جانب نازیہ پروین نے اختلاف کیا اور عدالت کو بتایا کہ ان کے پہلے شوہر سے ان کی طلاق کو انگلینڈ میں تسلیم کیا جانا چاہیے اور اسے حتمی اور جائز قرار دیا جانا چاہیے۔

    لندن ہائی کورٹ کی جج مسز اربتھناٹ نے عاصم حسین کے حق میں فیصلہ سنادیا۔اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا فیصلہ "پہلی” طلاق کی درستگی اور شناخت سے متعلق ہے جو کہ انگلینڈ اور ویلز کے قانونی دائرہ اختیار میں ہے۔

    جج نے کہا کہ اس کے فیصلے نے طلاق اور پاکستان میں دوسری شادی پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔

  • افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ سپر پاور نہیں رہا     برطانیہ

    افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ سپر پاور نہیں رہا برطانیہ

    افغانستان سے انخلا کے بعد سے امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، برطانیہ

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والس نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد سے امریکہ اب سپر پاور نہیں رہاانہوں نے کہا کہ یہ بھی صاف ظاہر ہے کہ برطانیہ بھی سپرپاور نہیں لیکن جو طاقت افغانستان میں ٹھہر نہیں سکی وہ بھی سپر پاور کہلانے کا حق گنوا بیٹھی ہے۔

    جوبائیڈن کا 9/11 حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم

    برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر میری رائے لی جائے تو ٹرمپ کا طالبان سے کیا گیا معاہدہ موت تھی۔

    والس نے کہا کہ دوحہ میں ہونے والا طالبان کے ساتھ معاہدہ بھی بوسیدہ ہے، جس میں ہارے ہوئے طالبان کو یہ بتایا گیا کہ وہ جیت چکے ہیں اور اب طالبان افغانستان میں حکومت کرنے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان امارات اسلامیہ میں طالبان کی جانب سے نئی حکومت بنانے پر مشاورت جاری ہے معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا، نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

    گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا،جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی افغان…

    امریکہ کے لئے مزید شرمندگی: طالبان نےامریکی فوجی سازوسامان ایران کے حوالے کر دیا

    عرب امارات سے پہلی بین الاقوامی پرواز کابل ائیرپورٹ پہنچے گی

    متحدہ عرب امارات کا طیارہ کابل ائیرپورٹ لینڈ کرگیا

    ملک سے فرار نہیں ہوا، پجنشیر میں موجود ہوں امراللہ صالح

  • کابل: برطانیہ کا آج انخلا ختم کرنے کااعلان   جنرل سر نک کارٹر

    کابل: برطانیہ کا آج انخلا ختم کرنے کااعلان جنرل سر نک کارٹر

    داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظربرطانیہ نےکابل ایئرپورٹ سے شہریوں کے انخلا کا عمل آج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر نے خبر دار کیا ہے کہ داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خطرے کے درمیان کابل سے انخلاء اپنے انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

    جنرل سر نک کارٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی سانسوں کو روکنا چاہیے اور اس آخری ہوائی جہاز کے بارے میں سوچنا چاہیے کابل سے تمام اہل افراد کا انخلا نہیں
    ہوسکے گا، جو بہت افسوسناک ہے۔

    برطانوی حکام کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے کے بعد کابل ائیرپورٹ پر دوبارہ حملے کاخطرہ بڑھ گیا ہے،جنرل سر رچرڈ بیرنس نے کہا کہ داعش کا خطرہ برطانوی سرزمین تک پہنچ گیا ہے۔

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

    سر نک کارٹر نے کہا ہے کہ ہمارے امریکی اتحادیوں کو بہت مشکل چیلنج درپیش ہونے والا ہے کیونکہ آئی ایس آئی ایس کے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اور اب بھی بہت سے مایوس افغان وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ برطانوی پروازیں اب بنیادی طور پر سپاہیوں اور عہدیداروں کو واپس لے کر آرہی ہیں، حکام کے مطابق150 برطانوی اور 1000 افغانی باشندے جو باہر جانا چاہتے تھے ہوائی اڈے تک نہیں پہنچ سکے 13 اگست سے اب تک 14ہزار543 افراد کو کابل سے نکالا گیا ہے ، جن میں افغان اور برطانوی شہری شامل ہیں، اور اب توجہ سفارت کاروں اور سروس اہلکاروں کو باہر نکالنے پر مرکوز ہے۔

    یاد رہے کہ کابل ائیر پورٹ پر حملے میں کم از کم 170 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں 13 امریکی فوجی ، دو برطانوی اور ایک برطانوی شہری کا بچہ شامل ہے۔

    برطانوی سفارتخانے سےاہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

    واضح رہے کہ برطانیہ نے افغانستان سے انخلا مکمل ہوتے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا ہے تاہم برطانوی سفارتخانے کی انخلا کے دوران رہ جانے والی اہم دستاویزات اور اور سی وی طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق طالبان نے برطانیہ کے لیے کام کرنے والے افغان باشندوں کی حساس دستاویزات ضبط کر لیں ان دستاویزات میں افغان باشندوں کے رابطہ نمبرز، گھروں کے پتے اور دیگر معلومات موجود ہیں۔

    دستاویزات کابل میں برطانوی سفارتخانے نے انخلا کے دوران چھوڑ دی تھیں افغان باشندوں کی دستاویزات برطانوی سفارتخانے کے فرش پہ بکھری ہوئی تھیں۔ افغان باشندوں نے ملازمت کے لیے برطانوی سفارتخانے کو درخواستیں دی تھیں ان حساس دستاویزات کے باعث افغان باشندوں کی باآسانی شناخت ہوسکے گی۔