Baaghi TV

Category: برطانیہ

  • باکسر عامر خان کا اپنے گھر فلسطینی پرچم لگا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی

    باکسر عامر خان کا اپنے گھر فلسطینی پرچم لگا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا لیا۔

    باغی ٹی وی : باکسر عامر خان نے اپنے گھر فلسطینی پرچم لہر کر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔


    اس حوالے سے باکسر عامر خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے۔

    عامر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر فلسطین کا پرچم لگا لیا ہے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ FreePalestine بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

    غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

    خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

    یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے انجین آلتان

  • فخر عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کو ہیرو قرار دیا

    فخر عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کو ہیرو قرار دیا

    معروف پاکستانی اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو ہیرو قرار دیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے گزشتہ روز صبح کے وقت چہل قدمی کرتے ہوئے اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کیا اور اپنی چند تصویریں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیں۔


    برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنی ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور کلین گرین پاکستان ادارے کو مخاطب کرکے یاد دلایا کہ ’صفائی نصف ایمان ہے۔‘

    برطانوی ہائی کمشنر کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد صارفین کی جانب سے ہائی مشنر کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا جن میں اداکار ،میزبان اور گلوکار فخر عالم بھی شامل ہیں-

    فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو اسلام آباد کی گلیوں سے کچرا جمع کرکے شہر کی انتظامیہ کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے پر ہیرو قرار دے دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخرِ عالم نے پاکستانی عوام سے سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے سے بعض رہنے کی اپیل کی ہے۔


    گلوکار نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کرسچن ٹرنرآپ کا شکریہ، آپ ہمارے ہیرو ہیں اور قدرت کے چیمپیئن ہیں۔

    فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست آپ پر خدا کی رحمت ہو۔

    اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ،فخر عالم بھارت پر برس پڑے

  • پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی یوٹیوب پلیٹ فارم کا حصہ بن گئے

    پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی یوٹیوب پلیٹ فارم کا حصہ بن گئے

    برطانوی شاہی جوڑا ڈیوک اور ڈچسس آف کیمبرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے5 مئی بدھ کے روز یوٹیوب پر اپنا چینل بنالیا –

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے اکاؤنٹ پر 24 گھنٹے کے دوران 28ہزار فالوورز ہوگئے اور پہلی ہی ویڈیو کو ایک گھنٹے کے اندر 16ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے اکاؤنٹ پر سبسکرائبرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت ایک لاکھ 94ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

    جبکہ ویڈیو کو اب تک دیکھنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو چکی ہے-

  • ڈیانا زندہ ہوتیں توبہو میگھن مارکل سے مل کر خوش ہوتیں

    ڈیانا زندہ ہوتیں توبہو میگھن مارکل سے مل کر خوش ہوتیں

    ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کے چھوٹے بیٹے ڈیوک آف یارک پرنس اینڈریو کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا سے ملنے کا موقع تو لیڈی ڈیانا اپنی بہو سے مل کر خوش ہوتیں-

    باغی ٹی وی :سارہ فرگوسن شہزادی ڈیانا کی سابق دیورانی ہیں کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا سے ملنے کا موقع تو نہ مل سکا لیکن اگر وہ لیڈی ڈیانا سے ملتیں تو ڈیانا ان سے ملکر خوش ہوتیں۔

    سارہ فرگوسن کا ’گوڈ مارننگ برٹین‘ کا ایک 3 برس پرانا انٹریو وائرل ہو رہا ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈچز آف یارک نے آنجہانی ڈیانا کو یاد کرتے ہوئے اس سوال پر کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کی سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی پر انکا ردِعمل کیا ہوتا سارہ فرگوسن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ ان لڑکوں کی شادی سے بہت پہلے ڈیانا چلی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود ان دونوں نے بہت اچھے طور پر اپنے کام کیے، اسکا کریڈٹ ان کی ماں کو جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیانا کی شفقت اور محبت کا ہی نتیجہ ہے اور میں ایمانداری سے سمجھتی ہوں کہ اگر وہ ہوتیں تو اپنی حیرت انگیز بہوئوں میگھن اور کیتھرائن پر فخر کرتیں اور دونوں بیٹوں کو گلے لگا کر کہتیں کہ تم نے بہترین بیویوں کا چناؤ کیا۔

  • بافٹا ایوارڈ کی آن لائن تقریب :شہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا

    بافٹا ایوارڈ کی آن لائن تقریب :شہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا

    74ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز ’بافٹا ایوارڈز‘ کی کورونا وبا کے باعث آن لائن تقریب منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز ’بافٹا ایوارڈز‘ کی کورونا وبا کے باعث آن لائن تقریب منعقد کی گئی جبکہ بڑی کیٹیگریز کے اعلان آج ہوں گے۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق ’بافٹا ایوارڈز‘ کی آن لائن تقریب کی پہلی رات فلم ما رینی، بلیک بوٹم نے 2 اعزازات اپنے نام کئے فلم دی ٹرائل آف شکاگو 7 اور فلم نومبا لینڈ بہترین فلم کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز ’ نومیڈ لینڈ ‘ کی مرکزی اداکارہ ’فرینسس میکڈورمینڈ‘ نےاپنےنام کیا ۔

    بافٹا ایوارڈزمیں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم’ ‘ان دی فادر‘میں ضعیف باپ کا کردارادا کرنےوالے آسکر ایوارڈ یافتہ ’اینتھونی ہوپکنز نےاپنے نام کیا۔

    دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد، ہالی وڈ کے مشہور اداکار چیڈوک بوزمین، اور ڈینیل کلیا بہترین اداکاروں جبکہ انگلش اداکارہ ونیسا کربی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں-

    شوکےموقع پرملکہ برطانیہ کے شوہرشہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

    تقریب کےدوران مختلف گلوکاروں نےاپنی آواز کا جادوبھی جگایا جبکہ شو کےدوران سماجی فاصلےکےساتھ محدود تعداد میں شوبزستاروں نےبھی شرکت کی۔

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل  کی پہلی  ڈاکیومینٹری کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی پہلی ڈاکیومینٹری کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

    برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی دستاویزی فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی : مارچ 2020 میں شاہی حیثیت چھوڑ نے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس ستمبر میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کیا تھا شاہی جوڑے نے مذکورہ معاہدہ اپنے اخراجات چلانے اور کمائی کرنے کے لیے کیا تھا۔

    معاہدے کے مطابق دونوں میاں بیوی اپنے بیٹے ’آرچی‘ کے نام سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں اور شوز بنائیں گے۔

    تاہم اب مذکورہ معاہدے کے تحت شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے پہلی دستاویزی فلم بنائے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق آرچی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ہیری اور میگھن مارکل پہلی دستاویزی فلم ’اسپورٹس‘ پر بنائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے پہلی ڈاکیومینٹری ’ہارٹ آف انوکٹس‘ کے نام سے بنائے گا، جسے شہزادہ ہیری کی ہی فلاحی تنظیم ’انوکٹس گیمز‘ کی معاونت سے بنایا جائے گا۔

    نیٹ فلیکس کے لیے پہلی ڈاکیومینٹری ’ہارٹ آف انوکٹس‘شہزادہ ہیری کی ہی فلاحی تنظیم ’انوکٹس گیمز‘ کی معاونت سے بنائی جائے گی-

    دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ دستاویزی فلم میں شہزادہ ہیری بھی دکھائی دیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ میگھن مارکل بھی اس میں دکھائی دیں گی یا نہیں۔

    ’ہارٹ آف انوکٹس‘ کی کہانی دنیا بھر کے ایسے اسپورٹس مین کے گرد کی جدوجہد پر مبنی ہوگی، جو ’انوکٹس گیمز‘ میں شریک ہوئے ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پہلی دستاویزی فلم بنائیں گے جس میں دنیا بھر کے ایسے حوصلہ مند افراد کو دکھایا جائے گا جنہوں نے نامکمل جسم اور ذہن کے باوجود کھیلوں میں حصہ لے کر اپنی زندگی کو تبدیل کیا۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ دستاویزی فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم امکان ہے کہ اسے ’انوکٹس گیمز 2022‘ کے سالانہ ایونٹ سے قبل ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ انوکٹس گیمز فاونڈیشن‘ ہر سال مختلف طرح کے کھیلوں کے ایونٹ منعقد کرتی ہے، اس تنظیم میں صرف ایسے لوگ ہی کھیل سکتے ہیں، جو تشدد، جنگ یا دیگر وجوہات کی وجہ سے زخمی یامتاثر ہوئے ہوتے ہیں۔

    ’انوکٹس گیمز‘ کا مقصد زندگی کے برے لمحات، تشدد، جنگ، خوف اور استحصال کے شکار افراد کو کھیلوں کے ذریعے خوشگوار زندگی گزارنے کا مقصد فراہم کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن نے رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرکے ابتدائی طور پر کینیڈا اور بعد ازاں امریکا کیلی فورنیا میں رہائش اختیار کی تھی اور وہ آزادانہ طور پر اںٹرٹینمنٹ، فیشن، کھیل اور صحت کے شعبوں میں کام کرکے الگ پہچان بنانے سمیت خود مختار ہونا چاہتے ہیں۔

  • محض 24 گھنٹوں میں یورپ میں سردی کی شدید لہر

    محض 24 گھنٹوں میں یورپ میں سردی کی شدید لہر

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ برطانیہ میں ابھی سردی کا موسم جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ ایسٹر کے موقع پر بھی برفانی ہوائوں اور مختلف علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم آرکٹک ہوائوں نے راتوں رات برطانیہ میں داخل ہوئیں اور شدید برف باری ہوئی، شدید برفانی طوفان کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے شمالی سکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی تھی تاہم موسم کی پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اب درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہونے کا امکان ہے لیکن برفباری نہیں ہوگی۔ یخ بستہ موسم کے باوجود لوگوں سے کہا گیا کہ اگرچہ کوروناکی پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں لیکن وہ گھروں سے باہر صرف اپنے دوستوں اور فیملی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں۔

    ادھر سینسبری کی ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 51 فیصد سے زیادہ برطانوی گھرانوں نے امسال ایسٹر پر باربی کیو یا پکنک کا پروگرام بنایا ہوا ہے۔تاہم فائف، اسٹریچ لائیڈ اور ہائی لینڈز میں برفانی جھکڑ چلنے اور برفباری کی وجہ سے یہ پروگرام خطرے میں پڑتے نظر آئے۔

    محکمہ موسمیات کی وارننگ کے مطابق بالائی علاقوں میں 15 سینٹی میٹر تک برف گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو شام 6 بجے سے زرد وارننگ جاری کردی تھی۔ محکمہ موسمیات کے کریگ سنیل کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرما کا مزہ چکھنے کے بعد اب سردی بڑھنے کا امکان ہے، جو ایسٹر کے اختتام ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ اگرچہ سال کے اس حصے میں برفباری کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن بہت سے لوگوں کو موسم کی اس تبدیلی سے دھچکہ لگ سکتا ہے۔ ہفتہ کو جنوب مشرق اور لندن میں درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ پیر کو لندن میں درجہ 8 درجہ سینٹی گریڈ پر آجانے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 13 اور 10 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،

    موسم کی خرابی کے باوجود برطانوی شہری گڈ فرائی ڈے کی تعلیم جوش وخروش کے ساتھ منایا اور بڑی تعداد میں لوگ پارکوں اور ساحلی علاقوں کا رخ کیا۔

    میٹروپولیٹن پولس نے مجوزہ مظاہروں کے پیش نظرطویل اختتام ہفتہ کیلئے وارننگ جاری کی ہے، جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں جمع نہ ہوں۔ پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں جہاں ضرورت محسوس کی گئی ہے، کارروائی کی جائے گی۔

    تاہم آرکٹک ہوائوں نے راتوں رات برطانیہ میں داخل ہوئیں اور شدید برف باری ہوئی، شدید برفانی طوفان کی وجہ سے درجہ حرارت منجمند ہونے کی حد تک بڑھ گیا-

    سخت سردی کا موسم محض 24 گھنٹے میں آیا برطانیہ کے ساحل اور پارکوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے عوام کی بھر مار تھی اور 18C (64.4F) کے گرم درجہ حرارت میں ایسٹرانجوائے کر رہے تھے-

    پیر کی صبح درجہ حرارت بہت کم تھا کیونکہ سردی بڑھانے والی شمالی ہوائیں چل رہی تھیں۔ پارہ 1 ڈگری کے ساتھ شمال میں اور بمشکل ہی جنوب میں نقطہ انجماد کی حد تک بڑھ گیا ہے۔

  • سلمان خان کی فلم کا آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے اسکول کے نصاب میں شامل

    سلمان خان کی فلم کا آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے اسکول کے نصاب میں شامل

    بالی ووڈ سُپر اسٹارسلمان خان اور اداکار و پروڈیوسر ارباز خان کی مشہور بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ کا گانا ’منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے اسکول کے نصاب میں شامل کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے موسیقی کا نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلموں کے گانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے اسکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گیت شامل کیے گئے ہیں جن میں ’سہیلا رے‘، ’جے ہو‘ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ شامل ہیں۔

    یہ نصاب 15 میوزک ایجوکیشن اسپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ارباز خان کی فلم ’دبنگ‘ میں یہ گیت ’منی بدنام ہوئی‘ بطور آئٹم سانگ شامل کیا گیا تھا جس میں اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے ڈانس کیا ہے۔

  • پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    شہزادی ہیری کی اہلیہ اور برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کے انٹرویو میں کیے گئے تہلکہ خیز انکشافات نے عالمی سطح پر طوفان برپا کر رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیا تہلکہ خیز انٹرویو نشر کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایاگیا۔

    برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

    برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے اس انٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے سنسنی خیز انٹرویو ٹی وی چینلز اورعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا،کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی-

    ایک طرف جہاں لوگوں کی اکثریت شاہی جوڑے کی حمایت میں کھڑی ہے تو وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین مختلف اور منفرد میمز شیئر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میگھن مارکل اور ہیری کی اوپرا ونفرے کے شو میں کی گئی گفتگو کو پاکستانی خاندانوں میں ساس بہو کے جھگڑوں سے مماثلت دیتے ہوئے دلچسپ ٹوئٹ شیئر کیےجا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک صارف نے میگھن کے ساتھ اوپرا ونفرے کے بجائے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی اداس تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال پوچھا سسرال پر کبھی کوئی دم یا تعویذ کیا ہے؟


    https://twitter.com/MehdiAHG/status/1369310538740695040?s=20
    https://twitter.com/QuratShah19/status/1369512921508818946?s=20
    https://twitter.com/M_U_S_P/status/1369369263933452288?s=20

    ایک صارف نے کہا کہ اگر میگھن تعویز کرتی تو سسرال محل سے باہر ہوتا وہ خود نہیں-
    ایک صارف نے ملکہ الزبتھ اور شہزادہ چارلس کی ایڈیٹ تصویر شیئر کی جس پر پاکستانی خاندانوں میں استعمال کیا جاننے والا عام جملہ درج تھا، اتنا پیارا بچہ تھا ہمارا ہیری، اسی چڑیل نے ہی اسے پٹیاں پڑھائی ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ کتنی مکار ہے یہ لڑکی-

    ایک صارف نے میگھن اور ہیری کے انٹرویو والی تصویر پر لکھا کہ جب ملکہ ایک بار میگھن کے پاس آئیں اور کہا کہ پنکھا بند کرو، تمہارے باپ کا گھر نہیں ہے۔

     

    میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

    میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے متعلق کیا بڑا انکشاف

    برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

    پرنس ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیزانٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

    شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر الزامات ،ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

  • شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر الزامات ،ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

    شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر الزامات ،ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

    حال ہی میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں برطانوی شاہی خاندان پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے الزامات پر ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیا تہلکہ خیز انٹرویو نشر کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایاگیا۔

    برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

    برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے اس انٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے سنسنی خیز انٹرویو ٹی وی چینلز اورعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا،کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی جبکہ میگھن کے والد تھامس مارکل نے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

    برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا تھا یہاں تک کہ برطانوی وزیراعظم نے بھی اس انٹرویو کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا تھا کہ شاہی خاندان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔

    تاہم اب برطانوی شاہی خاندان پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے الزامات پر ملکہ برطانیہ الزبتھ نے ردعمل دیا ہے-

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو پیش آنے والے مشکل حالات پر افسوس ہے اور وہ ان کے بیٹے پر نسل پرستانہ تبصروں سے متعلق نجی طور پر بات کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔

    بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص نسل پرستی کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر تشویش ہے۔ اگرچہ بیان کیے گئے واقعات کی تفصیلات مختلف ہوسکتی ہیں تاہم انہیں سنجیدگی سے دیکھا جارہا اور شاہی خاندان نجی طور پر ان پر بات کرے گا۔

    شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا آرچی ہمیشہ خاندان کا ہردلعزیز حصہ رہیں گے۔

    میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

    میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے متعلق کیا بڑا انکشاف

    برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

    پرنس ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیزانٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی