Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارت کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہا ہے ،مشعال ملک

    بھارت کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہا ہے ،مشعال ملک

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہاہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں رہنماؤں سے کوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا ،یاسین ملک کےکیس کی 11ستمبر کو سماعت ہے ،بھارت کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہاہے،خبریں آرہی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 8سے 9ماہ جاری رہ سکتاہے ، 29 اگست کے بعد سے بھارت میں طیاروں کی آمد پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے،

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    مشعال یاسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نےکشمیر کا اقتصادی بلیک آؤٹ کیا ہواہے .کشمیریوں کا حوصلہ بڑھتاجا رہاہے ،کشمیریوں پرجنگ سالوں سےمسلط ہے ،مودی سیاستدان نہیں قاتل ہے،ہندوستان نےہمیشہ پاکستان کودھوکادیا ،

    مقبوضہ کشمیر میں زندگیاں خطرے میں، اور مظفرآباد میں بے شرمی کی تمام حدیں عبور کر لی گئیں

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو تین ہفتے گزر گئے ،بھارتی فوج کرفیو میں معمعولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بدستور تین ہفتے تک تسلسل کے ساتھ کرفیو رکھنے کی روایت دنیا میں نہیں ملتی ،مہذب دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ جہاں بھی کرفیو ہو وہاں دوسرے دن نرمی کی جاتی ہے یا ایک دو دن بعد کرفیو اٹھا لیا جاتاہے تاکہ لوگ اشیائے ضرورت لے سکیں.بھارت نے یہ سب ریکارڈ توڑ دیے اور مسلسل تیسرے ہفتے سے کرفیو جاری ہے . بیمار ادویات لینے سے قاصر ہیں. بچے دودھ پینے سے محروم ہیں.لوگوں کے پاس اشیائے ضروریات کی قلت ہے.کشمیری اب ضرورت زندگی سے دو دو ہاتھ تنگ ہیں.ان تمام حالات میں کشیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں.

    ثابت ہوگیا بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

    مقبوضہ کشمیر میں مام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا

  • آزاد کشمیر کے صدر نے شیخ رشید کے ساتھ ملاقات میں وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    آزاد کشمیر کے صدر نے شیخ رشید کے ساتھ ملاقات میں وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فاقی وزیر برائے ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ایوان صدر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے سردار مسعود خان سے مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میں محصور کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے سیاسی و سفارتی کوششوں کو تیز کرے اور عالمی برادری سے اپیل کرے کہ وہ محصور آبادی کو خوراک اور ادویات پہچانے کے لیے انسانی راہداری کھولے.

    قبل ازیں مظفر آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران شیخ شید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 21 دن سےکرفیو نافذ ہے، وہاں نہ تو اشیائے خوردونوش ہے اور نہ ہی ادویات، بھارت نے وادی کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے، آج نہ لائن آف کنٹرول ہے اور نہ ہی شملہ معاہدہ، کشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادتو ختم ہوچکی، مودی کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیرکا معاملہ دوبارہ اجاگرہوا، ساری دنیا کا میڈیا ہٹلرمودی کےخلاف ہوتا جارہا ہے، سری نگر کی آواز پاکستان کی آوازہوگی۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سری نگرکی آوازپاکستان کی آوازہوگی ، کشمیری 72 سال سے اپنا خون دے رہے ہیں، 72 سالوں سے وہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، میانداد چھکا لگاتا ہے اور بھارت کو شکست ہوتی ہے تو چھ کشمیری اس خوشی میں شہید ہو جاتے ہیں کہ پاکستان جیت گیا ہے

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آزاد کشمیر کے دورے پر ہیں

  • سری نگر سول سیکرٹریٹ کی عمارت سے ریاست جموں و کشمیر کا ریاستی پرچم ہٹا دیا گیا اور ترنگا لہرا دیا گیا ۔

    سری نگر سول سیکرٹریٹ کی عمارت سے ریاست جموں و کشمیر کا ریاستی پرچم ہٹا دیا گیا اور ترنگا لہرا دیا گیا ۔

    سری نگر : بھارتی ظالم قابض افواج کی طرف سے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کی ناپاک کوششیں جاری ہیں. اطلاعات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی شناخت کشمیری پرچم کو سرینگر سول سیکریریٹ سے اتار کر وہاں ترنگا لہرا دیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق سری نگر میں سول سیکٹریٹ کی عمارت سے ریاست جموں و کشمیر کا ریاستی پرچم ہٹا نےکے بعد حالات برے کشیدہ ہیں اور کشمیری نوجوان بھارتی عزائم کے خلاف آہنی دیوار بنتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے سامنے بھر پور مزاحمت کررہے ییں، دوسری طرف کشمیری قائدین نے بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے

  • مودی حکومت کا قیدی آصف سلطان امریکہ کے پریس فریڈم ایوارڈ کے لیے نامزد ، بھارت کے لیے پھر شرم کا مقام

    مودی حکومت کا قیدی آصف سلطان امریکہ کے پریس فریڈم ایوارڈ کے لیے نامزد ، بھارت کے لیے پھر شرم کا مقام

    سری نگر: بھارت کی ہٹ دھرمی اور بے شرمی کو ایک بار پھر شکست ، بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے کشمیری صحافی آصف سلطان کو امریکن نیشنل پریس کلب کی جانب سے ’پریس فریڈم ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    38 سالہ کشمیری صحافی آصف سلطان اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے باز نہ آنے کے جرم کی پاداش میں گزشتہ ایک سال سے پابند سلاسل ہیں۔ امریکہ کے نیشنل پریس کلب کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ امسال ان کا سالانہ ’John Aubuchon Press Freedom Award‘ ایوارڈ کشمیری صحافی آصف سلطان کو دیا جائے گا۔

    آصف سلطان کو گزشتہ سال 27/28 اگست کو جھوٹے الزامات کے تحت قابض بھارتی حکومت کی ایما پر بھارتی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے وقت کشمیری صحافیوں نے عائد کردہ تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور لغو قرار دیا تھا۔کشمیریوں نے آصف سلطان کو ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے.

  • مودی سرکار کا ایک اور گھناؤنا اقدام، ایسی کی حرکت کہ کشمیریوں‌ میں‌ مزید اشتعال پھیل گیا

    مودی سرکار کا ایک اور گھناؤنا اقدام، ایسی کی حرکت کہ کشمیریوں‌ میں‌ مزید اشتعال پھیل گیا

    بزدل بھارت نے ایک اور گھناؤنا اقدام اٹھاتے ہوئے سول سیکریٹریٹ سے ریاست جموں و کشمیر کا پرچم اُتار دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیوکا21واں روز ہے اور غاصب فوج نے سول سیکریٹریٹ پر ترنگا لہرا دیا ہے، بھارتی قابض انتظامیہ کی اس حرکت پر مقامی کشمیریوں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے،

    سول سیکرٹری پر اس سے قبل کشمیر کا پرچم لگا ہوا تھا تاہم اب ترنگا لہرائے جانے پر کشمیری عوام میں اشتعال پیدا ہو گیا ہے. مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ جس دن کرفیو اٹھا لیا گیا وہ بھارت کا ترنگا کسی طور یہاں نہیں رہنے دیں گے،

  • ظالم ، قابض ، مکار بھارت نے مقبوضہ کشمی کوجیل بنا دیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر

    ظالم ، قابض ، مکار بھارت نے مقبوضہ کشمی کوجیل بنا دیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر

    نیویارک: ظالم ، قابض اور مکار بھارت نے کشمیریوں پر قیامت برپا کررکھی ہے ، مقبوضہ وادی کو جیل میں‌تبدیل کرکے بھارت نے ساری دنیا کی غیر کو للکارا ہے ، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے ایک ریلی کے دوران کیا ، ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرقیادت اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دہشت گرد دہشت گرد مودی دہشت گرد کے نعرے لگائے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ہے وادی کو جیل بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کر رہا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا منصوبہ ہے، بھارتی فوج ایل اوسی پر کشمیریوں کو بھی قتل کر رہی ہے۔

  • نمائندہ باغی ٹی وی کے توجہ دلانے پر پیمرا متحرک

    نمائندہ باغی ٹی وی کے توجہ دلانے پر پیمرا متحرک

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے) کشمیریوں پر آج جس قدر سخت حالات آن پڑے ہیں اس سے پہلے کبھی نہ تھے ایک طرف ہندوستان نے جہاں کشمیری کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے وہیں دوسری طرف کشمیر میں ظلم و تشدد کا بازار گرم رکھا ہے
    یہ وہ حالات ہیں کہ ہر کشمیری پاکستان کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھتا ہے اور ایسا ہونا بالکل فطری امر ہے
    بھارت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کرنے پر پاکستان نے جہاں ایک طرف دنیا کو اس جانب توجہ دلائی وہیں دوسری طرف بھارت سے تجارت معطل کر کے اس کی فلموں کی پاکستان میں نمائش بند کرنے کا حکم دے دیا
    تاکہ نہ صرف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہو سکے بلکہ پاکستان قوم کو لہو و لعب سے نکال کر کشمیریوں کی یقینی مدد کے ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جا سکے
    لیکن ان سب اقدامات کے باوجود شیخوپورہ شہر میں ڈی سی این کیبل نیٹ ورک نہ صرف انڈین فلمیں بلکہ انڈین چینل دھڑلے سے چلاتا رہا
    یہ یقینا کشمیریوں سے اور کشمیر کاز سے غداری کے ضِمن میں آتا ہے
    ان حالات میں جبکہ ہندوستان کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے کرفیو کا نفاذ کیے ہوئے ہے تاکہ کشمیری اپنی موت آپ مر جائیں، پاکستانی شہروں میں ہندوستانی فلموں کی  نمائش کیسے قبول کی جا سکتی ہے
    یہی سوچتے ہوئے نمائندہ باغی ٹی وی شیخوپورہ محمد فہیم شاکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے مقتدر اداروں کو توجہ دلائی تاکہ وہ اس ساری صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے مذکورہ کیبل نیٹ ورک پر قانون کے اطلاق کو یقینی بنائیں

    اس شکایت پر پیمرا لاہور ٹیم نے نہ صرف شیخوپورہ شہر کا دورہ کیا بلکہ میسرز سنی کیبل نیٹ ورک جو کہ میسرز ڈی سی این کیبل کا لوگو استعمال کر کے انڈین چینلز اور فملین چلانے میں ملوث پائے گئے تھے، کو سزا کے طور بند کر دیا

     

    اور نمائندہ باغی ٹی وی کی ٹویٹ کے ریپلائی میں اس بات کو واضح طور پر درج کیا

    جس پر جہاں نمائندہ باغی ٹی وی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو سراہا وہاں دیگر لوگوں نے بھی اس اقدام کی توصیف کی


    آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی پشتیبانی کے لیے تیار ہوجائیں اور انہیں کسی بھی صورت تنہا نہ چھوڑیں

     

  • مودی کو اعلی ترین ایوارڈ دے کرعربوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا کشمیریوں کو مایوس کیا

    مودی کو اعلی ترین ایوارڈ دے کرعربوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا کشمیریوں کو مایوس کیا

    متحدہ عرب امارات نے مودی کو اعلی سول ایوارڈ دے کر مسلم دنیا میں اپنا قد کافی چھوٹا کر لیا ہے .دنیا بھر کےمسلمان خصوصا کشمیر اور پاکستان کے مسلمان اس اقدام پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں. جس وقت مقبوضہ کشمیرکومکمل لاک ڈاون کرکےبنی نوع انسان کی تاریخ کی سب سےبڑی نسل کشی کےساتھ ساتھ کشمیری بیٹیوں کی عصمتوں کو بےبس بھائیوں کے سامنےتارتار کیاجارہا تھا عین اسی وقت اہل عرب”مودی” نامی قصائی کوامارات کے سب سے بڑےاعزاز سےنوازرہےتھے.

    ان حالات میں بحیثیت مسلم لیڈر متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کو سوچنا چاہیے تھا کہ ملکی مفادات اپنی جگہ پر سہی. مگر خلاقی اقدار ، دینی حمیت اور اسلامی اخوت بھی کسی چیز کا نام پے
    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یواے ای کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یواے ای پرکسی تیسرے ملک سے تعلقات سے متعلق قدغن نہیں لگا سکتے،کابینہ کی منظوری کے بعد کشمیرکے بارے میں اگلا لائحہ عمل جلد شیئر کریں گے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج تقسیم ہوچکا ہے۔بھارتی اقدام پر بھارت کے اندر بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ کل مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرپیلٹ گن اورآنسوگیس کا استعمال ہوا۔ دنیا نے دیکھا کہ سب سےبڑی جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 21ویں روز بھی کرفیو ، بھارتی مظالم جاری

    مقبوضہ کشمیر میں 21ویں روز بھی کرفیو ، بھارتی مظالم جاری

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ، قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں 21ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

  • کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو شاعری سے نمایاں کریں، وزیر تعلیم  شفقت محمود کی تاکید

    کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو شاعری سے نمایاں کریں، وزیر تعلیم شفقت محمود کی تاکید

    لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے بہت مفید مشورے دینا شروع کردیئے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو نظم اور شعر و شاعری سے نمایاں کرنا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق ادبی بیٹھک میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قوم متحد ہوگئی ہے ہمیں اس مسئلے کو نظم اور شعر و شاعری کے ذریعے بھی اجاگر کرنا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو مشکل حالات تھے مگر اب معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں، آج روپے کی قدر بھی مستحکم ہورہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار اچھا ہورہا ہے۔