Baaghi TV

Category: کشمیر

  • امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار، وائٹ ہاؤس کا اہم اعلان

    امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار، وائٹ ہاؤس کا اہم اعلان

    وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں، جی سیون سمٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ بھارتی وزیراعظم مودی سے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے

    ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد وزیر خارجہ نے ایسا کام کیا کہ بھارت ہوا پریشان

    دوسری جانب فرانس نے بھی زور دیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرے۔

    جی سیون اجلاس فرانس میں کل سے شروع ہوگا۔ کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔

     

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش دو روز قبل کی تھی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے لئے جو بھی میرے بس میں ہوا میں کروں گا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہفتے کو فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا،

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے تین روز قبل بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات بھی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہیں اوربھارت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے

    اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

     

    کشمیر پر ثالثی، بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ،مودی جواب دے، اپوزیشن

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

     

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

  • بھارت 5 اگست سے پہلے کی پوزیشن پر واپس جائے ، کشمیریوں پر مظالم بند کرے ، اقوام متحدہ ماہرین کا مطالبہ

    بھارت 5 اگست سے پہلے کی پوزیشن پر واپس جائے ، کشمیریوں پر مظالم بند کرے ، اقوام متحدہ ماہرین کا مطالبہ

    اسلام آباد :بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے 5 اگست سے پہلے والی پوزیشن پر واپس چلا جائے ، ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے ماہرین نے کیا ، ماہرین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کا قصور وار مودی کو ٹھہراتے ہوئے فوری طور پر آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج پر کریک ڈاﺅن ختم کرنے پر زور دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرن نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا بھارت کو ذمہ دار قرار دیا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق 4 اگست سے مقبوضہ وادی کا دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ذرائع ابلاغ کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    بھارت کی جانب سے بندشیں خطے میں اندرونی خلفشار کا باعث ہیں۔ وادی میں صحافیوں، حریت رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق بھی آگاہ ہیں۔ گھروں پر چھاپے اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔اقدامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں‌ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خطے میں ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر بھی تشویش ہے،زائد طاقت کا استعمال آخری حربے کے طور پر ہی کیا جائے۔

  • بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا

    بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا

    سری نگر: بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود کشمیری نوجوان سماجی کارکن شہلا رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں۔ اگر ان کی بات غلط ہے تو قابض اہلکار اور حکومت تحقیقات کرائے وہ ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ کشمیر کی بیٹی شہلا رشید نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فوج ، کشمیری نوجوانوں کو گھر سے اٹھا کر لے گئی اور اسپیکر کے ذریعے سب کو ان کی آہ و پکار سنائی گئی۔ ان نوجوانوں پر انسانیت سوز ظلم وستم کیا گیا جس کی صدائیں پوری وادی میں جان بوجھ کر سنائی گئیں جس کا مقصد خوف اور دہشت کا بازار گرم کرنا تھا۔

    بھارتی حکومت اور فوج کی ہٹ دیکھیں کہ شہلا رشید کی طرف سے حقائق کی تحقیقات کرنے کی بجائے بھارتی حکومت اور فوج نے انہیں جھوٹا قرار دیا ۔ جس کے جواب میں وہ اب کہتی ہیں کہ اگر وہ غلط ہیں تو ان پر قابض فوج مقدمہ کرے تاکہ وہ عدالت کے سامنے ثبوت رکھیں گے اور پھر پتا چل جائے گا کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ ۔ شہلا رشید کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور کشمیری رہنماوں نے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بربریت قرار دیا ہے

  • بریکنگ: کشمیر میں مزید 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بریکنگ: کشمیر میں مزید 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثے میں دو کم عمر لڑکوں سمیت 4 افرادجاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع ریاستی میں ایک سڑک حادثے میں 2 کم عمر لڑکوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ چھ لوگ زخمی ہو گئے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مہور سے بٹوئی جانے والی ایک چھوٹی مسافر گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ زخمی افراد کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مہور اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی میں داخل کیا گیا ہے۔

  • امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے کشمیر سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے کشمیر سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ” جینوسائیڈ واچ“ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا الرٹ‌ جاری کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، امریکی غیر سرکاری تنظیم نینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں‌ جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی کے تناظر میں‌ اقوا م متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ انڈیا کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ دنیا بھر کے تنازعات والے علاقوں پر گہری نگاہ رکھتی ہے، اس نے کشمیریوں‌ کی نسل کشی کا الرٹ جاری کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا ہندوتوا کا نظریہ، کشمیر میں بھارتی جابرانہ فوجی آمریت، علاقے میں مواصلات کے ذرائع کی معطلی، بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ، تشدد ، خواتین کی آبروریزی، بلاجواز بے انتہا پکڑ دھکڑ کشمیر یوں کی نسل کشی کی طرف اشارہ ہیں،

    امریکی غیر سرکاری تنظیم جینوسائیڈ واچ نے الرٹ میں کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں، واضح‌ رہے کہ آج ہی وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک انٹرویو کے دوران 80 لاکھ کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ ظاہر کیا اور کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی باتوں‌ کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا،

  • اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

    اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے ماہرین کے مطابق ذرائع ابلاغ کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی جانب سے بندشیں خطے میں اندرونی خلفشار کا باعث ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 4 اگست سے مقبوضہ وادی کا دنیا سے کوئی رابطہ نہیں۔

    ماہرین نے آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج پر کریک ڈاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تشویش ہے۔ بھارت کے اقدام سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    اقوام متحدہ کے ماہرین نے گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہ اقدامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • باغی ٹی وی پول، اکثریت نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت جنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا

    باغی ٹی وی کے پول میں وزیٹرز کی اکثریت نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت کا امکان ظاہر کر دیا۔

    پول میں پوچھا گیا تھا کہ کیا مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت جنگ ہو سکتی ہے تو 74فی صد نے اس کا جواب ہاں میں دیا۔ جبکہ 26فی صد نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جنگیں ہو چکی ہیں۔

  • جعلی فنڈنگ کیس، مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ممبرانجینئر عبدالرشید عدالتی تحویل میں

    جعلی فنڈنگ کیس، مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ممبرانجینئر عبدالرشید عدالتی تحویل میں

    دہلی کی ایک عدالت نے جعلی فنڈنگ کیس میں گرفتار کشمیر اسمبلی کے سابق ممبر انجینئر عبدالرشید کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

    انجینئر عبدالرشید بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے پوچھ گچھ کے اختتام پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جہاں ضلعی جج یشونت کمار نے ان کو دو ہفتوں کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔این آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔

    انجینئر عبدالرشید کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے ہندوستان نواز سیاستدان ہیں جنھیں بھارتی بدنام زمانہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اس کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ انجینئر عبدالرشید کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • برسلز سے بھی کشمیریوں کے حق میں اچھی خبر آ گئی

    برسلز سے بھی کشمیریوں کے حق میں اچھی خبر آ گئی

    کشمیر کونسل یورپ نے برسلز میں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیر پر ناجائز قبضہ کے خلاف دھرنا دیا۔

    دھرنا برسلز میں یورپی یونین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سامنے پلیس شمان میں دیا گیا۔ دھرنے میں یورپ میں مقیم کشمیریوں ، پاکستانیوں اور ان کے ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    دھرنے کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی ظلم وجبر کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ شرکاء بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    یاد رہے کہ کشمیر کونسل یورپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مستقل کرفیو کے نفاذ کے خلاف مختلف مقامات پر دھرنے ،پرامن احتجاجی کیمپوں، مظاہروں اور دیگر اجتماعات کا اہتمام کیا ہے۔ کشمیر کونسل ای یو نے بھی یورپی یونین کے عہدیداروں کو خط لکھنا شروع کیا اور بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

  • پاکستان جانے والا پانی بند کردیں گے ، بھارتی وزیر گجندرا سنگھ نے اپنی خباثت ظاہر کردی

    پاکستان جانے والا پانی بند کردیں گے ، بھارتی وزیر گجندرا سنگھ نے اپنی خباثت ظاہر کردی

    نئی دہلی :بھارتی وزراء پاکستان کی دشمنی میں تمام حدیں پھلانگنے لگے ، اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر برائے ہائڈرو پاور نے کہاہے کہ پاکستان جانے والا پانی بند کرنا اولین ترجیح ہے۔ ہائڈرو پاور اور دیگر پروجیکٹ بناکر زرعی پانی کو بھارت میں ہی استعمال کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر برائے ہائڈرو پاور گجندرا سنگھ نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو زیادہ پانی جارہا ہے اور موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ اس پانی کو پاکستان بھیجنے کے بجائے بھارت میں زراعت کیلئے استعمال کیا جایے۔گجندراو سنگھ نے کہاکہ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بھارت کے حصے پانی نہ جائے۔یاد رہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے ایک طرف پانی روک رکھا ہے تو دوسری طرف ڈیموں میں جمع پانی سے سیلابی صورت حال پیدا کرکے معاشی اور زرعی نقصانات کررہا ہے