Baaghi TV

Category: کشمیر

  • شہبازشریف نے کشمیرپر ریفرنڈم کرانے کاعمران خان کا بیان مسترد کردیا

    شہبازشریف نے کشمیرپر ریفرنڈم کرانے کاعمران خان کا بیان مسترد کردیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کشمیرپر ریفرنڈم کرانے کاوزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد کردیا-

    باغی ٹی وی : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کر کے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں تنازعہ جموں وکشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی موقف پوری قوم مسترد کرتی ہے

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہوگئے ہیں جو 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے پہلے ہی آچکے ہیں

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر نے مزید کہا کہ تنازعہ جموں وکشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میںشفاف، آزادانہ استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق سے ہوگا، پاکستان اور کشمیر کے عوام کا یہی موقف ہے

    قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کوئی حل ان پر ٹھونسنا بھارت کی مدد کرنا اور کشمیر کاز سے غداری کے مترادف ہے-

  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری مہم آج اختتام پزیر، انتخابات کا میدان کل سجے گا

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری مہم آج اختتام پزیر، انتخابات کا میدان کل سجے گا

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری مہم آج اختتام پزیر ہوگئی اور انتخابات کل ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : آزاد کشمیر میں آج پولنگ کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے جب کہ پولنگ عملہ اپنی جائے تعیناتی کے لئے روانہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔پولنگ کل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 7 سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 45 حلقوں میں سے 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

    تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک 1992 سمیت کل 6139 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

    پاکستان میں بسنے والے چار لاکھ پانچ ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے، آزاد کشمیر میں رینجرز طلب کر لی گئی ہے، فوج سٹینڈ بائی ہے جبکہ پنجاب میں پولیس امن و امان سنبھالے گی۔

    آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دارالحکومت مظفرآباد کی نشست حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 پر 2011 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ سینئر ترین پارلیمینٹیرین خواجہ فاروق سے ہے۔

    حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد 5 میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا مقابلہ مسلم کانفرنس کے راجہ ثاقب مجید سے ہے جبکہ حلقہ ایل اے 32 میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان اپنے آبائی حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر سے مدمقابل ہیں۔

    وادی لیپہ کی نشست حلقہ ایل اے 33 سے بھی راجہ فاروق حیدر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیوان علی خان ہوں گے۔

    سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان حلقہ ایل اے 14 میں پی ٹی آئی کے امیدوار میجر ریٹائرڈ لطیف خلیق کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔

    حلقہ ایل اے 15 میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس اور مسلم کانفرنس کے راجہ یاسین ہیں، تنویر الیاس کا نام آزاد کشمیر کے اگلے وزیراعظم کے طور پر بھی لیا جا رہا ہے لہٰذا یہاں بھی مقابلہ کانٹ دار ہونے کا امکان ہے۔

    حلقہ ایل اے 16 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر کے مد مقابل ہیں۔

  • بھارت کا پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں اور صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف

    بھارت کا پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں اور صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف

    بھارت کی جانب سے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے 25 کشمیری رہنماؤں اور صحافیوں کی جاسوسی کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے ان 25 کشمیری رہنماؤں کی بھی جاسوسی کی جو دہلی کی سرکاری پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے یہ عمل 2017ء سے 2019ء تک جاری رہا اور اس عمل میں بھارت کی ایک ایسی ایجنسی ملوث تھی جو اسرائیل کے این ایس او گروپ کی خدمات حاصل کرتی ہے۔

    بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی شاہ گیلانی کے خاندان کے 4 افراد کے فونز کو ہدف بنایا گیا ان افراد میں سید علی گیلانی کے داماد، صحافی افتخار گیلانی اور ان کے سائنسدان بیٹے نسیم گیلانی بھی شامل تھے۔

    یہی نہیں بلکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کا فون بھی نشانے پر تھا اور ان کے ڈرائیور اور انسانی حقوق کے رہنما وقار بھٹی کے فون کو بھی ہدف بنایا گیا حریت پسند رہنما بلال لون اور ایس اے آر گیلانی کے فون کا بھی اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے تجزیہ کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خاندان کے 2 افراد کے فونز کی بھی جاسوسی کی گئی یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا جب محبوبہ مفتی مقبوضہ وادی کی وزیرِ اعلیٰ اور بی جے پی کی اتحادی تھیں۔

    ان کے علاوہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے متعدد دیگر سیاست دان ، انسانی حقوق کے کارکن ، صحافیوں اور کاروباری شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کے فون کی پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کی گئی۔

  • آزاد کشمیر انتخابات تحریر :  محمد حماد

    آزاد کشمیر انتخابات تحریر : محمد حماد


    آزاد کشمیر کی عوام ۲۵ جولائی بروز اتوار آزاد کشمیر کی گیارہویں قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا انتخاب کرے گی۔ ان انتخابات میں ۳.۲ ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں ۱.۷۵ ملین مرد ووٹرز جبکہ ۱.۴۶ ملین خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ۳۲ سے زائد سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں جن کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    وزیراعظم عمران خان، بلاول بھٹو، مریم نواز سمیت تمام جماعتوں کے مرکزی قائدین نے انتخابات میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خود انتخابی مہم چلائی اور جلسوں سے دھواں دار خطابات کئے۔ ان جوشیلی تقریروں نے نہ صرف انتخابی ماحول کو مزید گرمایا بلکہ انتخابی وعدوں نے عوام میں ایک نئی امید کو بھی جنم دیا کہ شاید توقعات کے برعکس اس بار یہ وعدے عملی شکل بھی اختیار کریں۔

    انتخابی وعدوں کے ساتھ ساتھ تقاریر میں ایک افسوسناک چیز بھی دیکھنے میں آئی۔ ایک بار پھر مودی کے یار اور غداری کے نعرے انتخابی جلسوں کی زینت بنے۔ سرحد پار کشمیریوں کی آواز بننے اور انھیں اتحاد و اتفاق کا پیغام دینے کے بجائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے کشمیر کا سودا کرنے اور کشمیر بیچنے کے الزامات لگائے گئے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ سیاسی قیادت کو چاہئے کہ زاتی و سیاسی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دے کیونکہ خدانخواستہ ملک کو کوئی نقصان پہنچا تو یہ سیاست بھی نہیں رہے گی۔

    بہرحال اب فیصلہ عوام کے اپنے ہاتھ میں ہے کہ وہ کن امیدواروں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہمیں دعاگو رہنا چاہئے کہ آزاد کشمیر کے لوگ بہترین نمائندوں کا انتخاب کریں اور انتخابی جلسوں میں کئے گئے وعصے حقیقت کا روپ دھاڑیں۔


    Muhammad Hammad

    Muhammad Hammad is a writer ,blogger,freelance Journalist, influencer ,Find out more about his work on  Twitter  account 

     


  • کشمیر پر اقوام متحدہ کی خاموشی  تحریر: محمد عدیل علی خان

    کشمیر پر اقوام متحدہ کی خاموشی تحریر: محمد عدیل علی خان

    اقوام متحدہ کو چائنہ میں مسلمانوں پر ظلم نظر آتا ہے جو صرف پروپیگنڈا ہے اصل ظلم اقوام متحدہ کو نظر نہیں آتا کشمیر 700 دنوں سے کرفیو میں پڑا ہوا ہے اقوام متحدہ یہاں پر جائزہ لینے کے لئے کیوں نہیں آتا کشمیری ماؤں کی عزتیں لیلام ہو رہی ہے …وہ نظر نہیں آتا کشمیر میں بھارتی فوج نے ماؤں بیٹیوں کے ساتھ جو ظالمانہ سلوک کر رہی ہے وہ دنیا کو نظر کیوں نہیں آتا جب ان کے بیٹوں کو انکے سامنے زبح کیا جاتا ہے جب انکی بیٹیوں کی انکے سامنے عصمت دری کی جاتی ہے انکا بہت ہی گندے طریقے سے ریپ کیا جاتا ہے کہاں مر گئی اقوام متحدہ‏کشمیر میں انسانی حقوق کی وہ خلاف ورزی کی جا رہی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہم پاکستانی کیا کرتے سوتے سوتے ہیش ٹیگ چلا دیتے ہیں ان کی اہمیت ہماری نظر میں اتنی ہے لیکن کشمیری پاکستان کو کس نگاح سے دیکھتے ہیں وہ میں آپ کو بتاتا ہوں…..!‏میری ملاقات اسلام آباد میں ایک کشمیری بھائی سے ہوئی میں جب ان سے ملا تو ان کے چہرے پے وہ خوشی نہیں تھی جو ایک پاکستانی کو دیکھ کر ہونی چاہئیں جب میں نے ان سے اس اداسی کا سبب پوچھا کہ بھائی آپ پاکستان میں ہے آپ کو خوش ہونا چاہیے لیکن آپ اداس ہے تو اس کشمیری بھائی نے کہا کہ‏عدیل بھائی جب پاکستان کی طرف ہجرت کا سوچتے ہیں تو ہماری مائیں ہمیں ایک ہی نصیحت کرتی ہیں بیٹا جب تم پاکستان کی سرزمین پر پہنچا پہلے سیدھا پاؤں اور پھر الٹا پاؤں رکھنا اور وہ دعا پڑھنا جو مسجد میں داخل ہوتے وقت پڑھتے ہیں اور پھر شکرانے کے نوافل ادا کرنا پاکستان کی مٹی پر‏اس نے کہا عدیل بھائی جب پاکستان میں گوما تو مجھے محسوس ہوا کہ میں ابھی بھی ہندوستان میں ہو ہر طرف ہندوستان گانے ہندوستانی سقافت ہی نظر آئی پاکستان اور ہندوستان میں مجھےکوئی فرق محسوس ہی نہیں ہوا عدیل بھائی ہم وہاں پر ہندوستان سے آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور یہاں پر‏ہندوستانی کلچر ہندوستان لوگوں سے محبت..عدیل بھائی اس سے ہمیں یہ چیز سمجھ آتی کہ ہماری قربانیاں رائیگاں جائی گی پاکستان سے ہم کشمیری اتنی محبت کرتے ہیں لیکن پاکستانی اب بھی ہندوستانی کلچر کو اپنانے میں لگے ہوئے ہیں اس سے بہتر ہے کہ ہم بھی آزادی کی لڑائی لڑنا چھوڑ دیں‏یہ باتیں کر کے وہ کشمیری بھائی تو چلا گیا لیکن مجھے سوچ میں ڈال کر چلا گیا جب تک وہ کشمیری بھائی میری آنکھوں سے اوجھل نہیں ہوا تب تک میں نے شرم سے سر نہیں اٹھایا یہ ملاقات یہی ختم ہوئی ہمیں کشمیری بھائیوں کا مسئلہ اب عالمی عدالت میں پورے پاکستان کی عوام نے اٹھانا ہے کب تک‏وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ میں صرف تقریریں کرتا رہے گا اب بھی وقت ہے پاکستانیوں سنبھلنے کا…….

    Twitter.https://twitter.com/iAdeelalikhan?s=09

  • آزاد کشمیر الیکشن مہم میں وزراء کی شرکت، شیری رحمان نے اٹھائے سوال

    آزاد کشمیر الیکشن مہم میں وزراء کی شرکت، شیری رحمان نے اٹھائے سوال

    آزاد کشمیر الیکشن مہم میں وزراء کی شرکت، شیری رحمان نے اٹھائے سوال
    وفاقی وزیر کی الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود کشمیر انتخابات میں شرکت پرنائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ردعمل دیا ہے

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر الیکشن کمیشن کے حکم کی دھجیاں اڑا رہے، آزاد کشمیر سے نکل جانے کے حکم کے باوجود جلسوں میں شرکت کرتے رہے، وفاقی وزیر امور کشمیر الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل کی توہین کی، الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد ان کو کشمیر سے نکل جانا چاہئے تھا، پابندی کے باوجود وزیر کی جلسوں میں شرکت الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعظم خاموش رہے، وزیراعظم نے چیف الیکشن کمیشنر کے خط کا جواب تک نہیں دیا، کیا یہ ہے نئے پاکستان میں الیکشن کا معیار؟ کشمیر الیکشن وفاقی حکومت کے لئے عام انتخابات کا ٹیسٹ کیس ہوگا، وفاقی حکومت کشمیر انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ 25جولائی کا دن کشمیر میں تیر کی فتح کا دن ہوگا،پیپلزپارٹی نے کشمیر کے حقیقی نمائندوں کو ٹکٹ دئیے،کشمیری عوام بھاری تعداد میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے،کشمیری عمران خان کے نئے پاکستان سے سبق حاصل کریں،پی ٹی آئی الیکشن میں خرید و فروخت کی منڈی لگاکر کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہے

  • عید کے ایام میں بھی بھارتی فوج کے مظالم،دو کشمیری شہید

    عید کے ایام میں بھی بھارتی فوج کے مظالم،دو کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں عید کے ایام میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں

    ضلع بارہمولہ کے سوپور کے وار پورہ علاقے میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کر دیئے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کے بعد ایس او جی سوپور سی آر پی ایف اور فوج کی 22 آر آر نے مشترکہ طور پر علاقے کا محاصرہ کیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انکاونٹر کے شروع ہوتے ہی علاقے میں موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ۔ جموں وکشمیر پولیس کے سرابراہ دلباغ سنگھ کے مطابق سوپور میں جاری انکاونٹر میں ایک اعلی کمانڈر سمیت ایک عسکریت پسند پھنسے ہونے کی خبر تھی۔

    بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا،اس حوالہ سے جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینیئر پولیس افسر نے ساوتھ ایشین وائر کو نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر جموں و کشمیر میں عسکری مخالف کارروائیوں میں کمی آئی تھی۔ تاہم اب پابندیوں میں نرمی کے بعد جون مہینے کے آغاز سے ہی دوبارہ تیزی آئی ہے۔رواں برس کے پہلے پانچ مہینوں میں تقریبا 40 عسکری واقعات پیش آئے تھے ۔جون کی پہلی تاریخ سے اب تک (52 روز میں) 34 واقعات پیش آئے ہیں۔

  • کشمیر     تحریر : محمد حنظلہ شاہد

    کشمیر تحریر : محمد حنظلہ شاہد

    لفظ کشمیر سنتے ہی زہن میں غلامی کا تصّور نمایاں ہو جاتا ہے۔وادی کشمیر جو کے بہت عرصے سے غلامی کی زنجیر میں بندھی پڑی ہے۔اگر خوبصورتی کی بات کی جائے تو کہتے ہیں اگر زمین پر کوئی جنت ہے تو وہ ہے”کشمیر”مگر اس زمین کی جنت میں لوگوں کے ساتھ جہنم بھی زیادہ بدتر سلوک کیا جاتا ہے ۔کشمیر ایک متنا زعہ علاقہ ہے اس کا ایک حصہ پاکستان اور دوسرا حصہ بھارت کے قبضہ میں ہے اور باقی کچھ حصہ پاکستان نے ایک معاہدے کے تحت چینیوں کو حفاظت کے لیے دیا گیا ہے اور تھوڑا سا علاقہ گلگت بلتستان کے نام سے جانا جاتا ہے ۔تقاضا اور وقت کے فیصلے بهی کتنے انمول ہوتے ہیں نا!
    روایات اور تقاضہ اف!
    یُوں بھی کہہ سکتے ہیں کے کشمیریوں نے اپنی پوری زندگی ہی غلامی کی نظر کی ہے۔
    کبھی کبھی سکھوں کی غلامی، کبھی پٹھانوں کی غلامی،کبھی مہاجروں کی غلامی، بہرحال اس غلامی کے رواں دواں میں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انسان مشکلات کا سامنا کر لیتا ہے مگر عزتوں کی پامالی جب کی جائے تو اس کا کفارا کوئی عمر بھر بھی نہیں پورا کر سکتا ۔خیر غلامی سے نکلنے کے لیے آزادی ضروری ہے اور آزادی کے لیے خود لڑنا پڑتا ہے،خود اٹھنا پڑتا ہے اور خود سے خود کو فتح کرنا پڑتا ہے۔
    "آزاد پنچھیو سے کوئی تو پوچھے
    آسمان پر اڑنے کا مزا کیسا ہے
    فقط اتنا ہی کہیں گے
    ایک آزاد اڑان عمر بھر کے سکون کے لیے کافی ہے۔”

  • چن شاہ کی زیرصدارت حلقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

    چن شاہ کی زیرصدارت حلقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف سٹی مظفرآباد کے صدرسید چن شاہ کی رہائش گاہ پرکارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے.

    اس میٹنگ میں مہمان خصوصی نامزد امیدواراسمبلی خواجہ فاروق احمد کو سٹی میں الیکشن کے حوالے سے سٹی کہ عہدیداران نے وارڈ وائزالیکشن کمپین کے بارے میں بریف کیا گیا ہے، الیکشن کمپین کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے.

    اس موقع پہ خواجہ فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی تحریک انصاف کی جیت کا دن ہے، آزاد کشمیرمیں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، کارکنان اورعہدیدارعمران خان کا پیغام گھرگھر پہنچانے میں کردارادا کریں، الیکشن کمپین کو تیز کرنے کا کہا گیا ہے، الیکشن والے دن ووٹرزکو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنے پرغورکیا گیا ہے.

  • آزاد کشمیر انتخابات:امن و امان کیلئےمقامی پولیس، دیگرصوبوں سےسول آرمڈ فورسزاور فوج کو تعنیات کی جائے گا

    آزاد کشمیر انتخابات:امن و امان کیلئےمقامی پولیس، دیگرصوبوں سےسول آرمڈ فورسزاور فوج کو تعنیات کی جائے گا

    آزاد کشمیر کے انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقر رکھنے کے لیے تقریباً 43 ہزار 500 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے بات کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری شکیل قادر خان نے بتایا کہ آزادانہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کے لیے انتظامیہ الیکشن کمیشن آزاد کمشیر کی ہدایات کے مطابق امن و امان برقر رکھنے کے علاوہ ووٹرز اور امیدواروں کو پُرامن ماحول فراہم کرنے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

    چیف سیکریٹری نے بتایا کہ امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آزاد کشمیر سے 5 ہزار 300 پولیس اہلکاروں، پنجاب پولیس سے 12 ہزار، خیبرپختونخوا سے 10 ہزار اور اسلام آباد پولیس سے ایک ہزار، فرنٹیئر کانسٹیبلری سے 400 جبکہ پاک فوج کے 6 سے 7 ہزار اور رینجرز کے 3 ہزار 200 اہکار طلب کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 826 کو حساس جبکہ ایک 209 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 6 سیکیورٹی اہلکار، حساس پر 4 جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے بتایا کہ تمام حکومتی محکموں مثلاً کمیونکیشن اینڈ ورکس اور بجلی کو انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ انتظامات کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ عید الاضحیٰ پر تمام سرکاری ملازمین کو صرف ایک روز کی چھٹی دی گئی ہے تمام پریزائیڈنگ افسران اور مجسٹریٹ کے علاوہ 250 افسران کو بھی مسجٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں تا کہ وہ موقع پر فیصلہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور انتظامی مشینری کو تمام ضروری مالی وسائل فراہم کردیےگئے ہیں سرکاری مشینری کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر بھی مکمل طور پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں سرکاری ملازمین کی تعیناتیوں، تبادلوں اور ترقیوں پر مکمل پابندی عائد ہے سوائے چند ضروری کیسز کے جس کے لیے کمیشن سے پیشگی اجازت لے لی گئی ہے جبکہ نئی تعیناتیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔

    چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی اور ضلعی سطح پر معلومات وصول کرنے کے لیے کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اہلکار پولنگ بوتھ میں نہیں بلکہ پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں تعینات کیے جائیں گے۔