Baaghi TV

Category: کشمیر

  • راولا کوٹ: لینڈسلائیڈنگ سے7افرادجاں بحق

    راولا کوٹ: لینڈسلائیڈنگ سے7افرادجاں بحق

    راولا کوٹ میں .لینڈسلائیڈنگ سے7افرادجاں بحق ہوئے گئے
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر.راولاکوٹ کے مطابق راولا کوٹ کے علاقےپوٹھی چھپریاں میں لینڈسلائیڈنگ سے7افرادجاں بحق ہو گئے،4مکانات تباہ ہو گئے.
    مکانات کےملبےسے2افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، روالا کوٹ میں شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں.

    واضح رہے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کی (رات) سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث دریاوٰں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روز راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مالاکنڈ، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر شاہ فیصل کی وجہ گرفتاری سامنے آگئی

    جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر شاہ فیصل کی وجہ گرفتاری سامنے آگئی

    جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر شاہ فیصل کی گرفتاری کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی پارٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ شاہ فیصل عالمی عدالت انصاف میں آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے پر بھارت کے خلاف مقدمہ کرنا چاہتے تھے۔

    شاہ فیصل کودہلی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا جہاں سے کشمیر واپس بھیج دیا گیا۔انہوں نے پہلے ترکی اور پھر ہالینڈ جانا تھا۔ شاہ فیصل اس وقت سری نگر کے شیری کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی)میں ہیں جسے اب سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا جاوید نے وزیرداخلہ امیت شاہ کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں بند رکھا گیا ہے۔

  • بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے، مشعال ملک

    بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے، مشعال ملک

    کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے، بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کےواقعات ہمیں اپنےمقصدسےنہیں ہٹاسکتے، کشمیر سے بڑا مسئلہ اس وقت کوئی نہیں، کشمیرمیں مظالم کوروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے،

    مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں‌کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی،

  • عدنان سمیع بھارت نوازی میں حد سے نکل گئے، کشمیر سے متعلق کس طرح کی ہرزہ سرائی؟ اہم خبر

    عدنان سمیع بھارت نوازی میں حد سے نکل گئے، کشمیر سے متعلق کس طرح کی ہرزہ سرائی؟ اہم خبر

    پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے ایک بار پھر بھارت سے وفاداری نبھاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر انڈیا کا اٹوٹ انگ ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے، اس میں اپنی ناک گھسانا بند کرو، پاکستانی صارف نے عدنان سمیع سے کہا کہ اگر ہمت ہے تو کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ایک میسج کرو پھر دیکھو انڈیا تمہارا کیا حال کرتا ہے؟ جس پر گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کی وفاداری نبھانا شروع کر دی،


    عدنان سمیع نے لکھا کہ میرا باپ بھی 1942 میں‌ بھارت میں پیدا ہوا اور 2009 مرا بھی انڈیا میں‌ ہی تھا، عدنان کی ان ٹویٹس پر بھارتی شہریوں کی طرف سے اس کی تعریف کی گئی جبکہ پاکستانی صارفین نے اس پر شدید تنقید کی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا بارھواں روز

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا بارھواں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بارھویں روز میں داخل ہو گیا ہے. مسلسل کرفیو سے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے. جبکہ کشمیری عوام کے معمولات زندگی متاثر ہیں.

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے مسلسل بارہ روز سے کرفیو نافذ ہے. مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں فوج تعینات ہے. موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے. جس کی وجہ سے وادی کا رابطہ پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے. اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی اپلوڈ نہیں ہو رہے.

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاست دانوں کو بھی گرفتار یا نظر بند کیا ہوا ہے. گرفتار شدگان اور نظر بند افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے.

    دریں اثناء کرفیو سے اشیائے ضروریہ کی بھی قلت ہو چکی ہے. بچوں کی غذا کی کمی ہے. جان بچانے والی ادویات بھی کمیاب ہیں. اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے.

  • بھارت، کشمیر اسمبلی کے ممبر عبد الرشید کے ریمانڈ میں توسیع

    بھارت، کشمیر اسمبلی کے ممبر عبد الرشید کے ریمانڈ میں توسیع

    بھارت کی دہلی کورٹ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے ممبر انجینئر عبد الرشید کے ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کر دی ہے. عبد الرشید اس وقت بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی حراست میں ہیں.

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ عبد الرشید کے خلاف سنگین الزامات ہیں جس کے لیے انہیں مزید سوالات کرنے کی ضرورت ہے جس پر سپیشل جج نے ان کے ریمانڈ میں اضافے کی منظوری دے دی.

    انجینئر عبد الرشید کے وکیل اینکٹ سرنا نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موکل پہلے ہی تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے.

    یاد رہے کہ انجینئر عبد الرشید پہلے بھارت نواز سیاست دان ہیں جنہیں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے کسی مقدمہ میں حراست میں لیا ہے. ان سے 2017 میں بھی سوالات کیے گئے تھے.

  • مقبوضہ کشمیر، آزادی صحافت بھی خطرے میں

    مقبوضہ کشمیر، آزادی صحافت بھی خطرے میں

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک انگلش اخبار سے منسلک صحافی کو حراست میں لے لیا. 26 سالہ عرفان امین ملک کو ترال میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا. عرفان سرینگر سے شائع ہونے والے انگلش روزنامہ میں کام کرتے تھے. اسے ترال پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے.

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عرفان کو رات ساڑھے گیارہ بجے حراست میں لیا گیا. عرفان کے والد محمد امین ملک نے بتایا کہ بھارتی فوج رات کو ان کے گھر پہنچی اور عرفان کو ترال پولیس سٹیشن لے گئے. امین ملک نے الزام لگایا کہ انہیں بیٹے سے ملنے نہیں دیا جا رہا.

    عرفان کی والدہ حسینہ کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس افراد نے دیوار پھلانگی اور گھر میں گھس آئے. انہوں (افراد) نے کہا کہ وہ عرفان کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں.

  • کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ،ہمارے وزیر خارجہ کو کیا کرنا چاہیے تھا،  خاص رپورٹ

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ،ہمارے وزیر خارجہ کو کیا کرنا چاہیے تھا، خاص رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ : معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنا موقف پیش کرتےہوئے کہا کہ آج سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں کشمیر کے مسئلے پر ارکان سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوگی. کشمیر پر یہ اجلاس 50 سال بعد ہو رہا ہے اور یہ اجلاس پاکستان کی اپیل پر ہو رہا ہے. اس اہم اجلاس میں ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شرکت نہیں کر رہے ہیں . جب کہ اتنے اہم اجلاس سے لوگ توقع کر رہے تھے کہ بطور وزیر خارجہ ان کو بھی اس وقت اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے بلکہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ وہ عید بھی نیورک میں گزارتے اور کشمیر کے حوالے سے لابنگ کرتے اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت حاصل کرنے کے لے زیادہ سے زیادہ ممالک کو اپنے ساتھ ملاتے . مگر افسوس اور حیرت اس بات پر ہے کہ اس اہم موقع پر بھی وہ اقوام متحدہ میں نہیں ہیں‌ ان کی اس عدم شرکت کا کیا مطلب ہو سکتا ہے .؟ وزیر خارجہ کی غیر حاضری سے کئی سوالات اور اشکال جنم لے رہے ہیں.

    ہمارے وزیر خارجہ کی عدم شرکت کا یہ مطلب بنتا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کو اتنی اہمیت ہی نہیں دی کہ وہ بذات خود اجلاس میں شریک ہوتے اور پاکستان کی سائیڈ ایک قد آور شخصیت کی شمولیت سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی .یا وہ اس لیے نہیں شریک ہوئے کہ ان کو اس مسئلے پر جو کچھ ہونے جا رہا ہے اس کا پہلے سے علم ہے اور پاکستانی قوم کو علم نہیں جس پر وہ امیدیں لگائے بیٹھی ہے .. یا وہ اس وجہ سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے کہ بھارت کو سپورٹ کرنے والی بین الاقوامی کمیونٹی کی آنکھوں میں جو شر اور برائی ہے اس کا سامنا نہیں کر نا چاہتے اور اس طرح ناکامی کی صورت ان کو خفت کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس اجلاس کا نتیجہ جو بھی ہو شاہ محمود قریشی کو بطور وزیر خارجہ لازمی شرکت کرنا چاہیے تھی. کشمیر کے مسئلے کی سنگینی اور صورت حال کے تناظر میں ان کا اس اجلاس سے غیر حاضر ہونا کیا ان کے عہدے کے لیے مناسب ہے .

  • مقبوضہ کشمیر،حریت فورم نے کشمیری عوام سے کیا اپیل کر دی

    مقبوضہ کشمیر،حریت فورم نے کشمیری عوام سے کیا اپیل کر دی

    مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم نے سول سوسائٹی ، وکلاءتنظیموں، صحافیوں ، تاجروں ، ٹرانسپورٹرز اور ملازمین کے تعاون سے کشمیری قوم ، وادی کشمیر ، جموں اور کارگل کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں اور اپنے جائز حق خود ارادیت کے لئے آواز اٹھائیں۔
    بھارتی بھی کشمیر کے معاملے پر مودی کیخلاف ہونے لگے
    سری نگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں ، انہوں نے لوگوں سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اس کو دو حصوں میں تبدیل کرنے کے بھارتی مذموم ڈیزائن کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی۔
    حریت فورم نے کہا کہ کشمیری قوم ہندوتوا پر مبنی سازشوں کو کبھی قبول نہیں کرے گی اور ہندو بنیاد پرستوں کو کشمیری اپنے مادر وطن میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

    دریں اثنا حریت فورم نے عوام سے کرفیو اور نام نہاد پابندیوں کی خلاف ورزی کی بھی اپیل کی۔ جموں وکشمیر کشمیریوں کی سرزمین ہے جو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

  • جموں و کشمیر:محبوبہ کی بیٹی بھی بھارت کے نشانے پر

    جموں و کشمیر:محبوبہ کی بیٹی بھی بھارت کے نشانے پر

    ریاست جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے وہاں کے کئی سیاستداں گرفتاریا نظر بند ہیں۔ انہی سیاست دانوں میں سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں۔ محبوبہ کی بیٹی التجا جاوید نے اپنا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا راز فاش ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط بھی تحریر کیا ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق التجا جاوید نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ”آج بھارتی یوم آزادی پر بھی کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں قید کیا ہوا ہے، انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے“۔

    انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ’مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر میں دوبارہ بولی تو مجھے خطرناک نتائج بھگتنے پڑیں گے“۔

    دریں اثنا التجا جاوید نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ ”میرے ساتھ مجرموں جیسا برتاو کیا جا رہا ہے اور مجھ پر مستقل نظر رکھی جا رہی ہے۔ مجھے اپنی زندگی کے ساتھ ان کشمیریوں کے لئے بھی ڈر ستا رہا ہے جنہوں نے کشمیر کے لئے آواز اٹھائی ہے“۔