Baaghi TV

Category: کشمیر

  • ناروے :عید کے بعد  فواد چوہدری نے کیا خطاب کیا ؟ دنیا تعریف کرنے لگی

    ناروے :عید کے بعد فواد چوہدری نے کیا خطاب کیا ؟ دنیا تعریف کرنے لگی

    اوسلو:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ناروے میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد عوام الناس سے خطاب کیا ، اپنے خطاب میں‌ فواد چوہدری نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کے لیے دعائیں کریں اللہ ان کو ظالم ، قابض اوردہشت گرد بھارت سے جلد نجات دے

    فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر پوری امت کا مسئلہ ہے ، کسی فرد یا گروہ کا مسئلہ نہیں ، اگر آج ہم کشمیریوں کے لیے نہ اٹھے تو ہم مجرم ہوں گے . فواد چوہدری نے کہا کہ مسلمان دہشت گرد ہیں . یہ دہشت گردی ہندوو یہود کررہے ہیں. دنیا میں ایک طرف مسلمان عید کی خوشیاں منارہے ہیں اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے جانوروں کی قربانی دے رہے ہیں اور کشمیری اپنی نسلوں کی قربانی دے رہے .
    https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1160598426859593728
    فواد چوہدری نے دنیا بھر سےآئے ہوئے پاکستانیوں اور دیگر مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں اور ان کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں.

  • کشمیر زندہ جہنم ہے ، امریکی اخبار نے یہ کیوں کہا ؟ نئی بحث  چھڑگئی

    کشمیر زندہ جہنم ہے ، امریکی اخبار نے یہ کیوں کہا ؟ نئی بحث چھڑگئی

    نیو یارک:جو بھی کشمیر کے حالات سے واقف ہے وہ جانتا ہے کہ ہر کوئی کشمیر کو جنت نظیر کہتا ہے . لیکن امریکی اخبار نے زندہ جہنم کہہ کر ، نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے. اطلاع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پر عالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دنیا سے کٹی مقبوضہ وادی کو غصے اور خوف کا زندہ جہنم قرار دے دیا۔

    نیو یارک ٹائمز لکھتا ہے کہ سری نگر کے چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں ، لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں، لوگوں کے پاس راشن ختم ہو چکا ہے اور وہ بھوکا رہنے پر مجبور ہیں۔ وادی بھر میں تمام دکانیں بند ہیں، اے ٹی ایم مشینیں خالی ہو چکی ہیں۔ مواصلاتی نظام کے تمام ذرائع کٹ چکے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو ہے۔

    بھارت کی طرف سے کشمیر کو باقاعدہ ہتھیانے کے بعد نیویارک اخبار سے بات کرتے ہوئے کشمیریوں نے بتایا کہ انہیں اشیا ئے ضروریہ کی خریداری کیلئے بھی باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا ،بچوں کیلئے دودھ بھی میسر نہیں ہے۔

    اخبارلکھتا ہے کہ جمعہ کی دوپہر کو ہزاروں لوگ پرامن طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے سری نگر کی گلیوں میں نکل آئے۔ آزادی کے نعرے لگاتے اور کشمیری جھنڈا لہراتے مظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں برسانی شروع کر دیں جس جسے کئی لوگ زخمی ہو گے۔

  • کشمیریوں کی  کوئی عید نہیں ، شاہ فیصل کے بیان نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    کشمیریوں کی کوئی عید نہیں ، شاہ فیصل کے بیان نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    سری نگر: کشمیری سکالر اور سول سروسز کے سنیئرآفیسر ، کشمیری رہنما شاہ فیصل نے ایک ایسی ٹویٹ کردی ہے کہ جس نے سب کو ہلا کررکھ دیا ہے. شاہ فیصل اپنے ٹویٹ پیغام میں دنیا والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہماری بھی کوئی عید ہے ، شاہ فیصل مزید کہتے ہیں کہ کشمیریوں کا سب کچھ لٹ گیا .

    شاہ فیصل اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ بھارتی قابض افواج نے ہمارے گھر بار لوٹ لیا ہمیں اپنا غلام بنایا ، شاہ فیصل کہتے ہیں کہ ان حالات میں ہماری خوشیاں کس کام کی ہیں. جب تک ہمیں 1947 سے ہمارا لوٹا ہوا مال ومتاع واپس نہیں کردیا جاتا، ہمیں آزاد نہیں کردیا جاتا، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا ، اس وقت تک ہماری کوئی عید نہیں ہے،

    https://twitter.com/shahfaesal/status/1160569983602008064

    سابق سینیر سول سروس آفیسر شاہ فیصل کہتے ہیں کہ ہماری تذلیل کی جارہی ہے، جب تک ہماری لٹی ہوئی عزتوں کو واپس نہیں کردیا جاتا ہمیں کوئی عید نہیں ہے. ہماری عید تب ہوگی جب تمام کشمیری آزاد ہوں گے اور ان کو ان کا گھر بار لوٹا دیا جائے گا.

  • کشمیری رعایت کے مستحق نہیں‌، عیدالاضحی  فوج کی موجودگی میں منائیں تو ٹھیک ورنہ ! بھارتی جرنیلوں کی خباثت ننگی ہوگئی

    کشمیری رعایت کے مستحق نہیں‌، عیدالاضحی فوج کی موجودگی میں منائیں تو ٹھیک ورنہ ! بھارتی جرنیلوں کی خباثت ننگی ہوگئی

    سری نگر: بھارتی قابض افواج نے کشمیری مسلمانوں کے لیے مساجد کے دروازے بھی بند کردیئے ،عید الاضحیٰ کی ادائیگی بھی بھارتی فوجیوں کی مرضی سے مشروط قرار دے دی گئی . اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق قابض حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کی نماز کے لیے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن کم لوگوں کا اجتماع ہونے کے باوجود ہنگامے پھوڑ پڑے تھے۔ادھر خبریں ہیں کہ مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہنگامی حالات کے پیش نظر اشیائے خورونوش کا ذخیرہ کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد وادی بھر میں قابض بھارتی فوج کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ادھر مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگی ہیں۔ کشمیری عوام میں بھارتی اقدامات پر غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

  • بھارت نے کشمیر میں جانوروں کی قربانی سے متعلق جاری کیا نیا حکم نامہ، کیا کہتے ہیں‌ کشمیری عوام؟ اہم خبر

    بھارت نے کشمیر میں جانوروں کی قربانی سے متعلق جاری کیا نیا حکم نامہ، کیا کہتے ہیں‌ کشمیری عوام؟ اہم خبر

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کرفیو کی وجہ سے کشمیری عوام جانوروں کی خریداری بھی نہیں کر پارہے اور بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، مقامی کشمیریوں نے بھارت کے نئے حکمنامہ کو مداخلت فی الدین قرار دیا ہے، کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد اب مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی قربانی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کشمیری پرعزم ہیں کہ وہ کل عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کر ہر صورت زندہ کریں گے،

    بھارتی فوج کی طرف سے کرفیو کے باوجود کشمیری عوام ہزاروں کی تعداد سڑکوں‌پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں اور اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں،

  • پاکستان  چین کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر کیا کرنے جارہا، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    پاکستان چین کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر کیا کرنے جارہا، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے دورے پر بڑا اہم اعلان کیا ہے . انہوں نے کہا کہ ہم چین کی مدد سے مسئلہ کشمیر کودنیا کے سب سے مؤثر فورم پر اٹھانے جا رہے ہیں.پاکستان نے کہاہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ چین کی مدد سے سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارت کے پاس کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ بھارتی حکومت کے اس غیرقانونی اقدام کی مذمت کے لیے معاملہ سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی حکومت کشمیر کے خصوصی اسٹیٹس کو ختم کرنے کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل میں اٹھائے گی۔ اس حوالے سے ہمیں سلامتی کونسل میں چین کی معاونت کی ضرورت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بیجنگ نے اسلام آباد کو یقین دلایا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پرپاکستان کی تمام مساعی کی معاونت کرے گا۔ چین نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کرکے پہلے ہی پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

  • علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول پر جاکر بھارتی فوج سے  لڑنے کا اعلان کردیا

    علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول پر جاکر بھارتی فوج سے لڑنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کوہتھیانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ ، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاکر لڑنے کا اعلان کردیا۔

    ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کشمیر کیلئے خون کا پہلا قطرہ میرا گرے گا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ پورا ملک کشمیری بھائیوں کیلئے لڑنے کو تیار ہے اور اگر ایسی صورتحال ہوئی تو لائن آف کنٹرول پر جاکر لڑوں گا۔

  • وزیر خارجہ عید کی نماز کہاں ادا کریں گے؟

    وزیر خارجہ عید کی نماز کہاں ادا کریں گے؟

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مظفر آباد میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی عید کی نماز مظفر آباد میں ادا کریں گے جبکہ کشمیر ریلی سے خطاب بھی کریں گے. عید کے روز کشمیر ریلی عید گاہ سے آزادی چوک تک نکالی جائے گی. وزیر خارجہ کشمیری مہاجرین سے اہم ملاقات بھی کریں گے. دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی حریت رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی. دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں وزیرخارجہ نے کپتان کو دورہ چین کے حوالے سے آگاہ کیا.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل آٹھ روز سے کرفیو نافذ ہے کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد وزیر خارجہ نے عید مظفر آباد میں منانے کا اعلان کیا ہے.

  • بھارت سخت مشکل میں ، چین اور روس خلاف ہوگئے ، بھارتی صحافی کا انکشاف

    بھارت سخت مشکل میں ، چین اور روس خلاف ہوگئے ، بھارتی صحافی کا انکشاف

    اسلام آباد: بھارت اس وقت سخت مشکل سے دوچار ہے . دنیا کی دوبڑی طاقتوں کی طرف سے بھارت کے خلاف محاذ بن گیا . بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس نے پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

    اطلاعات کے مطابق بھارت کے سابق فوجی، مصنف اور بھارتی صحافی پراوین ساہنے نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ روس اور چین بھارت کے ساتھ اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

    بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کے لیے کشمیر کے معاملے پر جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا اور ویسے بھی بھارتی فوج انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

    پراوین ساہنے نے بھارتی فوج کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کے لیے ناکارہ بنا دیا ہے اور آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے۔

  • ایرانی آرمی چیف کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون ،اگر جنگ ہوئی تو پھر کیا ہوگا ؟ سب بتا دیا

    ایرانی آرمی چیف کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون ،اگر جنگ ہوئی تو پھر کیا ہوگا ؟ سب بتا دیا

    اسلام آباد : ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کشمیر کی تازہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کہا ہےکہ بھارت کو کشمیریوں کا حق ان کو واپس کرنا پڑے گا، ایرانی آرمی چیف نے افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کشمیریوں کے موقف کی حمایت کرتا ہے .

    جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتےہوئے ایرانی آرمی چیف نے کشمیر کے واقعات اور حادثات کے حوالے سے صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فریقین اس معاملے میں عوام کی منشا کے برخلاف کشمیر کی سرنوشت کے بارے میں کسی بھی عجلت پسندانہ فیصلے سے گریز کریں گے۔ ایرانی جنرل نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں

    ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستان ایران سرحد کی تازہ ترین صورتحال اور دو طرفہ فوجی تعاون کے بارے میں بھی اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی فوج کی سربراہ نے ایران کی جانب سے کشمیر کی صورتحال اور مشترکہ سرحدی سیکورٹی پر توجہ دینے کی قدر دانی کی۔