Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مسئلہ کشمیر؛ دو جوہری مسلح ممالک کے مابین نیوکلیئر فلیش پوائنٹ    تحریر:  محمد بلال

    مسئلہ کشمیر؛ دو جوہری مسلح ممالک کے مابین نیوکلیئر فلیش پوائنٹ تحریر: محمد بلال

    اس حقیقت سے ہر کوئی آشنا ہے کہ جنگ عظیم اول کے بعد مزید جنگوں کے خطرات سے بچنے کیلئے اور عالمی انصاف کی فراہمی کیلئے انسانی حقوق کے سب سے پہلے ادارے لیگ آف نیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا چونکہ یہ ادارہ اپنے مقاصد پورے کرنے میں ناکامیاب رہا اور جنگ عظیم دوم کی وجہ بنا تو اِسے ختم کردیا گیا اور جنگ عظیم دوم کے بعد اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیاجو ابھی تک اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اس کی سیکیورٹی کونسل کی سب سے اہم ذمہ داری عالمی امن و انصاف کو یقینی بنانا اور دنیا کو جنگوں کی ہولناکیوں سے بچانے کے لئے اقدام کرنا ہے لیکن73سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل بھارت سے اپنی منظور کردہ متعدد قراردادوں کے باوجود عالمی قوانین کی پاسداری کروانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور اب بھی ناکام نظر آرہی ہے اور بھارت جب چاہے کشمیر میں ظلم و ستم کی نئی داستانیں قائم کررہا ہے۔ مسئلہ کشمیر اس وقت عالمی سطح پر ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور یہ دنیا کے امن کیلئے بھی ایک شدید خطرہ ہے، اگر یہ مسئلہ جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو دنیا ایک بہت بڑی جوہری تباہی کا سامنا کرسکتی ہے۔یہ مسئلہ گزشتہ 73 سال سے دو ایٹمی قوتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان چلا آرہا ہے، تقسیم ہند کے وقت لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور ہندوگٹھ جوڑ اس مسئلے کی بنیاد بنا، کیونکہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی تھی اور کشمیر ایک مسلم اکثریتی علاقہ بھی تھا لیکن اس کا الحاق پاکستان کے ساتھ کرنے نہ دیا گیا۔ کشمیریوں کی شروع سے ہی مذہبی، ثقافتی و سماجی ہم آہنگی موجودہ پاکستان کے لوگوں سے تھی اور جغرافیائی لحاظ سے بھی موجودہ پاکستان سے منسلک تھا یہی وجہ ہے کہ تقسیم ہند کے بعد کشمیریوں کی بڑی اکثریت نے پاکستان میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ کشمیریوں کے اس رجحان کو دیکھتے ہوے بھارت نے جموں میں مسلمانوں کا قتل عام شروع کردیا جس کے ردعمل میں قبائلی مجاہدین کشمیری مسلمانوں کی مدد کو پہنچنا شروع ہوگئے اور جب بات ڈوگرا فوج و ہندوتوا شدت پسندوں کے بس سے باہر ہوگئی تو نہرو سرکار نے بھارتی فوج کو کشمیر میں داخل کردیا جس کے نتیجے میں پاک بھارت جنگ پھوٹ پڑی جس میں بھارتیوں کی زبردست پٹائی ہوئی تو نہرو سرکار فوراً اقوام متحدہ جا پہنچی۔ اقوام متحدہ کی ثالثی پر پاکستان نے جنگ بندی کردی اور معاملہ عالمی قوانین کے تحت اقوام متحدہ پر چھوڑ دیا۔ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور معاملہ استصواب رائے کے زریعے حل کرنے کے فارمولے کے تحت طے پایا۔ اس ضمن میں سیکیورٹی کونسل نے متعدد قراردادیں پاس کیں لیکن ہٹ دھرم بھارت مختلف ہتھکنڈوں سے ٹال مٹول کرتا رہا۔ اسی دوران بھارت نے 1954 ء میں نام نہاد الیکشن کرواکر پٹ کشمیر اسمبلی سے بھارت کے ساتھ الحاق کی منظوری لیکر اسے اپنا اٹوٹ انگ قرار دے دیا جس کے جواب میں UNSC نے قرارداد 122 پاس کی جس میں نام نہاد کشمیر الیکشن اور نام نہاد اسمبلی کے قانون کو مسترد کرتے ہوئے استصواب رائے کے مطابق الحاق کا فیصلہ قائم رکھا۔1998ء کے پاک بھارت ایٹمی دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ نے قرارداد 1172 کے ذریعے دونوں ممالک پر کشیدگی ختم کرنے اور تعلقات کی بہتری کے لئے زور دیا لیکن بھارت اپنی فطرت سے باز نہ آیا وقتی دکھاوا کرکے بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں کی سرپرستی کرتا رہا جس کی زندہ مثال کلبھوشن ہے اور حالیہ دنوں ڈجی آ ایس پی آرا اور وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں پش کیا گیا ڈوزئیر بھی بھارتی مداخلت کے شواہد ہیں پاکستان بارہا اقوامِ عالم کو یہ باور کروا رہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے جو خطہ کو جوہری تباہی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ ماضی میں بھی دونوں ممالک کے مابین چار ہولناک جنگیں ہوچکی ہیں اور گزشہ سال 27 فروری 2019 کو تازہ جھڑپ میں پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے MIG-21 مار گراۓ اور ایک پائلٹ ابھینندی کو گرفتار کیا بعد ازاں خطے میں امن کی خاطر جزبہ خیر سگالی کے تحت اسے رہا کر دیا گیا یہاں یاد رہے دونوں ممالک ہی ایٹمی قوت ہیں اور ممکنہ طور پر جنگ کی صورت دونوں ایٹمی ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کرسکتی ہیں ایسے میں یہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ سات دہائیوں سے لٹکے مسئلہ کشمیر کا حل اپنی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کرے جسےبھارت مختلف ہتھکنڈو بشمول ڈیموگرافی کی تبدیل اور حیلے بہانوں کا استعمال کرکے ستر سالوں سے گریز کررہا ہے۔بھارت نے 5اگست 2019ء کو جو اقدام کیا وہ سراسر اقوام متحدہ کی تمام تر قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور آج بھارت کے اس غیر آئینی اقدام کو 2 سال ہونے کو ہیں لیکن اقوام متحدہ کی خاموشی جوں کی توں قائم ہے۔ بھارت سرکار نے 5اگست 2019ء سے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر کہ عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر تمانچہ مارا ہے۔ اگر ایسے میں اقوام متحدہ نے کوئی پیشرفت نہ کی تو دونوں ممالک کے درمیان ایک ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے جس کہ نتائج نا صرف جنوبی ایشاء بلکہ پوری دنیا پر مرتکب ہونگے۔

    @Bilal_1947

  • آزاد کشمیر کے الیکشن تحریر : سعدیہ ناز

    آزاد کشمیر کے الیکشن تحریر : سعدیہ ناز

    جب بھی الیکشن کی بات ہوتی ہے تو وہاں کا موسم بڑا گرم ہو جاتا ہے جہاں الیکشن ہو رہے ہوتے ہیں،سیاسی پارہ ہائی ہو جاتا ہے۔
    ساری سیاسی پارٹیاں بڑے جوش اور جذبے سے الیکشن کے دنگل میں اترتی ہیں، کارکنان سے لے کر پارٹی رہنماؤں تک سارے ہی لوگ الیکشن مہم کی تیاریوں میں مصروف ہوتے ہیں اور اپنی تیاری مکمل کر کے میدان میں اترتے ہیں.سب سیاسی پارٹیاں اپنی جیت کے دعوے کر رہی ہوتی ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے کیوں کہ حلقہ، شہر اور صوبے کے لوگ اس پارٹی کو جتواتے ہیں جس پارٹی نے وہاں کے لوگوں کے لیے کام کیا ہوتا ہے۔ اب عوام بھی اتنی بیوقوف نہیں رہی، پہلے کام پھر ووٹ.
    25 جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے ہیں الیکشن اور ساری سیاسی جماعتوں نے آزاد کشمیر میں ڈال لیے ہیں ڈیرے۔جلسے جلوس بڑے جوش و جذبے سے ہو رہے ہیں.
    اگر ہم مسلم لیگ ن کی بات کریں تو اس کی قیادت کر رہی ہیں مریم صفدر ،دیکھا جائے تو پچھلے کچھ عرصے سے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے۔لیکن مریم صفدر کی تقریروں سے لگتا ہے جیسے وہاں کسی اور جماعت کی حکومت ہے، تقریر میں وہی پرانے نعرے بازی، وہی پرانے وعدے جو کبھی وفا ہی نہیں ہوئے۔ جہاں پر آپ کی پہلے سے حکومت ہے وہاں آپ نے پہلے ہی کچھ نہیں کیا تو اب کیا کریں گے؟ آزاد کشمیر کے وزیراعلیٰ راجہ فاروق حیدر سے ہی پوچھ لیں انہوں نے اپنے حلقہ کے لوگوں کے لیے کیا کیا ہے؟ نا تو وہاں کوئی سڑک پکی ہوئی ہے،نا کوئی ایسا ہسپتال بنایا ہے جہاں غریب عوام کا مفت علاج ہو سکے اور نا ہی لوگوں کو صاف پانی پینے کو ملتا ہے۔ اب آپ خود سوچیں وہاں لوگ کیا ایسی پارٹی کو ووٹ دیں گے جس نے حکومت میں ہوتے ہوئے کوئی کام نہیں کیا۔ سب سے بڑی چیز کشمیر کی عوام پوچھتی ہے مسلم لیگ ن نے کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں کیوں نہیں لڑا؟ کیوں خاموش بیٹھی رہی ؟ سب سے بڑی چیز جب نریندرا مودی میاں نواز شریف کی دعوتوں میں آتا تھا تو نواز شریف نے مودی سے مسئلہ کشمیر پر کیوں بات نہیں کی؟
    میرے خیال میں کشمیر کے لوگ باشعور ہیں انہیں پتا ہے انہیں کس جماعت کو ووٹ دینا ہے۔
    اگر ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی بات کریں تو شاید اس جماعت کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے کیوں کہ چیئرمین بلاول زرداری آزاد کشمیر کے الیکشن کو چھوڑ کر امریکہ گئے ہوئے ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت آصفہ زرداری نے سنبھالی ہوئی ہے.آصفہ زرداری جس کے بارے میں لوگوں کو لگتا ہے جیسے دوسری بینظیر بھٹو ہو۔لیکن میرے خیال میں کشمیر کے لوگ یہ نہیں دیکھیں گے سامنے بینظیر کی بیٹی ہے یا خود بینظیر ہے بلکہ وہ تو یہ دیکھیں گے کہ سامنے والی جماعت نے ہمارے لیے کیا کیا ہے۔اور جس جماعت کا چیئرمین خود امریکہ میں بیٹھا ہو اور بہن کو سیاسی مہم کے لیے بھیج دے میرے خیال میں کشمیر کی عوام اتنی بیوقوف نہیں.
    اور اگر ہم پاکستان تحریک انصاف کو دیکھیں جس نے 2018 میں عام انتخابات جیت کر حکومت بنائی ہے اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔کشمیر کے لوگوں کے لیے اس سے بڑی چیز اور کیا ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تو نہیں ہے لیکن وہاں کے لوگوں کو صحت انصاف کارڈ دیا گیا ،وہاں کے لوگوں کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل کیا گیا۔حکومتی جماعت نے باقی صوبوں کی طرح آزاد کشمیر کو بھی ہر چیز میں شامل کیا. یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہے کبھی جیت کے دعوے کر رہی ہے تو کبھی دھاندلی کا رونا شروع ہے ابھی سے۔مسلم لیگ ن کو بھی پتا کہ آزاد کشمیر کے لوگ بھی تبدیلی چاہتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے لوگ مسلم لیگ ن کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں۔
    بہرحال کوئی بھی جیتے لیکن الیکشن کمیشن کو یہ یقین دہانی کرانی چاہیے کہ آزاد کشمیر کی الیکشن شفاف ہو ۔
    میرا تو ساری سیاسی جماعتوں کو مشورہ ہے کہ کوئی بھی جیتے کوئی بھی ہارے آپ لوگوں نے الیکشن کمیشن کے نتائج کو تسلیم کرنا ہے۔جیتنے اور ہارنے والا ایک دوسرے کو گلے لگا کر ایک اچھے سیاستدان اور اچھے پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دے۔کیوں کہ کوئی بھی جیتے آخرکار ہم ہیں تو سب ہی پاکستانی.
    @sadianaz123

  • آصفہ بھٹو کشمیر پہنچ گئیں، شاندار استقبال،کہا کشمیر کے لیے ہماری جان بھی حاضر

    آصفہ بھٹو کشمیر پہنچ گئیں، شاندار استقبال،کہا کشمیر کے لیے ہماری جان بھی حاضر

    آصفہ بھٹو کشمیر پہنچ گئیں، شاندار استقبال،کہا کشمیر کے لیے ہماری جان بھی حاضر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو آزاد کشمیر الیکشن مہم میں پہنچ گئیں

    کوہالہ پل مظفرآباد میں آصفہ بھٹونے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے ہمارا رشتہ 3نسلوں سے ہے ،ہم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں،میں آج پہلی بار کشمیر آئی ہوں،کشمیر جنت نظیر ہے ،کشمیر بے نظیر ہے،ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیر کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے 25جولائی کو سب تیر پر ٹھپہ لگائے،تیر کشمیر کا نشان ہے ہم نے جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور کشمیریوں کے جمہوری حقوق کیلئے آج بھی ہماری جانیں حاضر ہیں۔

    آصفہ نے جلسے میں نعرے بھی لگوائے، اس موقع پر آصفہ بھٹو کا شاندار استقبال کیا گیا

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی، اب آزاد کشمیر الیکشن میں بلاول کے امریکہ جانے کے بعد آصفہ زرداری انتخابی مہم چلانے پہنچی ہیں

  • نوازشریف کے خلاف ریاست کی سب چالیں برباد ہوچکی ،مریم نواز

    نوازشریف کے خلاف ریاست کی سب چالیں برباد ہوچکی ،مریم نواز

    پلندری میں مسلم لیگ ن نے سیاسی میدان سجایا ہے، اس جلسے سے مریم نوازشریف نے خطاب کیا ہے.

    اپنے خطاب میں مریم نوازشریف نے میاں نوازشریف اور شہبازشریف کی طرف سے کشمیر کی عوام کو سلام پیش کیا ہے، تپتی دھوپ میں آنے والی عوام میں کو میریم نوازشریف نے اپنا سلام پیش کیا ہے، آزاد کشمیر والوں نے میاں نواز شریف کا دل خوش کردیا ہوگیا ہے، نواز شریف نے وڈیو کال کے ذریعے جلسے سے خطاب کیا ہے، پانچ سال سے میاں نوازشریف کو آپ کی ہمدردی کی وجہ سے ان مسائل میں ڈالا گیا ہے، پوری ریاست کو نوازشریف کی دشمنی میں جھونک دیا گیا ہے، تمام ریاستی ادارے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے نوازشریف کے پیچھے لگ گئے ہیں.

    ہم کہتے ہیں کہ خدا کا خوف کرو اتنا ظلم نا کرو، جسسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جب نواز شریف اور مریم نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ دینا چاہا تو ایک ادارے کی طرف سے انہیں کال کی کہ انہیں ضمانت نا دی جائے، ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، نیب کورٹ کے جج ارشد ملک نے بھی خدا کے خوف سے سچ بول دیا کہ مجھ سے زبردستی نوازشریف کا فیصلہ کروایا گیا ہے، اتنے ظلم کے باوجود ریاست کو ہمارے خلاف کردیا گیا ہے، مگر اتنے ظلم کے باوجود عوام نے نوازشریف سے محبت کم نہیں ہوئی ہے، نوازشریف مخالفوں سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ تمھاری سب چالیں برباد ہوچکی ہیں.

  • برنالہ میں مسلم لیگ ن کی سیاسی طاقت کی تیاریاں مکمل

    برنالہ میں مسلم لیگ ن کی سیاسی طاقت کی تیاریاں مکمل

    مریم نوازشریف کی آزاد کشمیر میں سیاسی مہم جاری پے، آج آزاد کشمیر برنالہ میں مسلم لیگ ن اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پنڈال سجا دیا گیا ہے، جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، برنالہ میں مسلملیگ ن کا یہ پہلا جلسہ ہوگا، جلسہ باقاعدہ آغاز6 بجے کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف اورنائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف جلسہ سے خطاب کریں گی، پرجوش انداز میں کارکنان مہمانوں کا استقبال کریں گے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی، کثیر تعداد میں عوام کے آنے کی امید کی جارہی ہے.

  • انڈوں اورفائرنگ کے واقعات پرالیکشن کمیشن کی خاموشی کیوں؟

    انڈوں اورفائرنگ کے واقعات پرالیکشن کمیشن کی خاموشی کیوں؟

    جہلم کے قریب پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پوراوروزیرمواصلات مراد سعید کے قافلے پرانڈے اورپتھرپھینگے گئے ہیں، اس قافلے میں پی ٹی آئی کے دیگررہنما بھی شامل تھے، یہ قافلہ انتخابی جلسہ کی طرف جا رہا تھا، لنک روڈ ڈ پرکھڑے سیاسی رہنما نے اس واقعہ کی وڈیو بھی بنائی ہے، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان قافلے پرانڈے اورپتھرپھینک رہے ہیں، پی ٹی آئی کے مصدقہ ٹویٹراکاؤنٹ نے اس وڈیوکولگانے ساتھ لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدرکی ہدایت پریہ حملہ کیا گیا ہے، اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے انہوں نے یہ حملہ کروایا ہے.

    اس پرردعمل دیتے ہوئےعلی امین کے گارڈزنے ہوائی فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، مگرالیکشن مہم کے دوران سرعام اسلحہ کی نمائش اورفائرنگ پر پاپندی ہوتی ہے، وفاقی وزرا کی طرف سے کیے گئے اس عمل پر کوئی ایکشن لیا جاسکے گا، کیا وفاقی وزرا پرہونے والے حملے پر کوئی ایکشن ہوگا، ان دونوں واقعات سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی ظاہرہوسکے گی.

    الیکشن کمیشن نے ابھی تک اس واقعہ کا نوٹس نہیں لیا ہے، آزاد کشمیر کے الیکشن میں ان واقعات پرابھی تک کسی ادارے نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہے.
    کیا الیکشن کمیشن کسی جماعت کی نمائندگی کررہا ہے، الیکشن کمیشن پر کسی قسم کا دباؤ ڈالا گیا ہے، الیکشن مہم کے دوران اس قسم کی واقعات کو روکا کیوں نہیں جاسکا ہے، ایکشن لینے کے بعد دونوں‌ واقعات میں ملوث ذمہ داروں قانونی کاروائی کی جائے گی.

  • سردارتنویرالیاس کا دورہ مظفرآباد

    سردارتنویرالیاس کا دورہ مظفرآباد

    رہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس خان نے مظفرآباد کے حلقہ چارہٹیاں دوپٹہ کا دورہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی کنوئنیرآئی ایس ایف آزاد کشمیرجبارخان کی رہائش گاہ پرآمد ہوئی ہے، ان کا شانداراستقبال کیا گیا ہے، پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی ہیں، پھولوں کے ہارپہنائے گئے ہیں، اس موقع پرپروفیسرتقدیس گیلانی صدرشعبہ خواتین، عبدالرزاق خان، نزیرخان مغل، جاوید خان مغل، نمبرداراسد لطیف خان، بلال خان، ناہید خان مغل اوردیگرقائدین بھی موجود تھے.

    پی ٹی آئی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے عالمی فورم پرکشمیرکا کیس لڑا ہے، کشمیرکی حق خوداردیت کیلئے ہرفورم پرکیس لڑیں گے، کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں، ہمیشہ کھڑے رہیں گے.

  • مریم کا آزاد کشمیر میں جلسہ، کیپٹن ر صفدر بیمار ہو گئے

    مریم کا آزاد کشمیر میں جلسہ، کیپٹن ر صفدر بیمار ہو گئے

    مریم کا آزاد کشمیر میں جلسہ، کیپٹن ر صفدر بیمار ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بیٹے نوازشریف کا سلام لائی ہوں

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچ والوں نے میرا بہترین استقبال کیا ،میری رگوں میں کشمیری خون ہے،آج کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناسازتھی عدالت نہیں گئے،میں نے بھی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی،میں نے کہا بلوچ والوں سے مل کر ہی واپس جاوَ ں گی یہ لوگ نوازشریف سے ڈرتے ہیں ،عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے،نوازشریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئیں،کشمیر کے چپے چپے پر نوازشریف کا نام لینے والے موجود ہیں،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب انکی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں،کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکا میں کی گئی،ملکی راز صرف قوم کو معلوم نہیں باقی سب کو معلوم ہوتے ہیں،آج پڑھا کہ عوام پر پیٹرول بم گرانے کی سازش کی جارہی ہے،جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے ،تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجاتاہے،تیل کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سائیکل پر دفتر جاتے ہیںنواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبوں کو گروی رکھنے کی سازش کر رہے ہیں جان بچانے والی ادویات میں 10ویں بار قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، نوازشریف کو جیل میں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی قتل کی سازش کی گئی یاد رکھیں آج ننانوے والے حالات نہیں ہیں آج نواز شریف اکیلا بھی نہیں ہے آج نواز شریف کی بیٹی اسکی سپاہی بن کر کھڑی ہے.

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

    وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

    صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    بربادی اور فسادی کو روکنا ہے تو روک لو ورنہ پھر مت رونا،مریم نواز

  • عمران خان کے وزرا آزاد کشمیر میں کیا کرتے ہوئے پکڑے گئے؟ مریم نواز نے لگایا سنگین الزام

    عمران خان کے وزرا آزاد کشمیر میں کیا کرتے ہوئے پکڑے گئے؟ مریم نواز نے لگایا سنگین الزام

    عمران خان کے وزرا آزاد کشمیر میں کیا کرتے ہوئے پکڑے گئے؟ مریم نواز نے لگایا سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن مہم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں .عمران خان کے وزرا پیسے بانٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں عمران خان نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے عدالتی فیصلوں نے واضح کردیا کہ ن لیگی رہنما وَں پر کرپشن کاکوئی الزام نہیں جب الیکشن کمیشن کاعملہ برآمد ہوا توسب کے منہ لٹکے ہوئے تھے ،عمران خان آئیں توان سے پوچھنا کیا کشمیرکوبھی ریورس گیئر لگانے آئے ہیں،عمران خان آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ چوری کی سیٹیں نکلوانا شیروں کو آگیا ہے،حکومت سارے حربے استعمال کرنے کے باوجود ن لیگی رہنماوَں پر کرپشن ثابت نہیں کرپائی،مریم نواز کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی نوازشریف کا جرم صرف ایک ہے کہ عوام نے ان کوچھوڑنے سے انکارکردیا،کیا کشمیریوں کو بھی قطاروں میں کھڑا کرنے آرہے ہوعمران خان کشمیر آ کر اپنا وقت ضائع نہ کریں کشمیریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں آزاد کشمیر کی عوام راجہ فاروق حیدر اور ان کے ساتھیوں کو جہنوں نے بکنے اور جھکنے سے انکار کردیا شاباش کشمیر ،انسان جب بوڑھا ہو جاتا ہے تو پیچھے مڑ کر اپنے اعمال کی طرف دیکھتا ہے ،عمران خان پاکستان اور کشمیری عوام سے معافی مانگیں،فوج کی جب جب تنخواہیں بڑھیں نوازشریف کے دور میں بڑھیں،پاک فوج کے جوان ہماری دشمن سے حفاظت کرتے ہیں

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

    وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

    صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

  • ووٹ مانگنے نہیں آئی، کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت نہیں اللہ کے ہاتھ میں ،مریم نواز

    ووٹ مانگنے نہیں آئی، کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت نہیں اللہ کے ہاتھ میں ،مریم نواز

    کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے آزاد کشمیر میں‌ الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی لیپہ کے لوگوں کے لیے نوازشریف کا سلام لائی ہوں

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے وادی لیپہ کےلوگوں کے لیے پیار بھیجا ہے،بنت کشمیر مریم نواز کا آپ سب کو  سلام ،وادی لیپہ کی ایک بچی نے مجھے بنت کشمیر کا خطاب دیا مریم نواز کشمیر کی سچی بیٹی ہیں ،وادی لیپہ کے لوگوں کو بتاناچاہتی ہوں کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے،عمرا ن خان کو بتانا چاہتی ہوں آپ آئے ہی نہیں گونیازی گو نیازی کا نعرہ لگ گیا ،عمران خان کو کشمیر میں آنے کی ضرورت نہیں آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے،کشمیریوں کا حق کوئی چھین لے ،نواز شریف اور مریم نواز نہیں دیکھ سکتے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں ووٹ مانگنے نہیں آئی ہوں ،یہاں کے مخلص لوگوں سے ملنے آئی میں خوش ہوں کہ کشمیر کا چپہ چپہ دیکھا، ملک میں مہنگائی سے ہرشخص متاثر ہوا ہے ،کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے نوازشریف کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں ،نوازشریف حب الوطن ہیں ،وہ اس دھرتی کا بیٹا ہیں.مجھے پتا چلا لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہوتی تو شوگر کے مریضوں نے ادویات لانا چھوڑ دیں کیونکہ اخراجات پورے نہیں ہو رہے،نوازشریف نے جن لوگوں پر تنقید کی اس سے اداروں پر تنقید نہ سمجھا جائے،وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا،وفاق سے ملنے والابجٹ کشمیریوں کاحق ہے،انسولین کی چھوٹی سی شیشی 1100 روپے کی ہوگئی میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں ،کیا کشمیریوں کی روٹی چھیننے آرہے ہو؟ کیا نواز شریف کے وقت میں ایک ایک کلو چینی کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا ،عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے ایک ایک کلو چینی کا تھیلہ دے دیا گیا آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جارہے ہیں