Baaghi TV

Category: کشمیر

  • میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاری کیا اہم پیغام، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاری کیا اہم پیغام، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    حریت کانفرنس ع جموں کشیر کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ ہر قسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب کی بار بھی ان شاء اللہ تعالیٰ، اللہ کی نصرت و تائید سے موجودہ حالات کا ہمت و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کریں گے،

    میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیت بھی شیئر کی ہے اور کشمیری قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گھبرانے کے بجائے حوصلوں کو بلند رکھیں، اللہ کی ذات پر بھر پور توکل اور بھروسہ رکھ کر اجتماعیت کا مظاہرہ کریں،

  • یٰسین ملک سے متعلق خطرناک افواہوں پر مشعال ملک رو پڑیں، عالمی برادری سے کیا مطالبہ کیا؟ اہم خبر

    یٰسین ملک سے متعلق خطرناک افواہوں پر مشعال ملک رو پڑیں، عالمی برادری سے کیا مطالبہ کیا؟ اہم خبر

    جموں‌کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے یاسین ملک سے متعلق کوئی معلومات نہیں مل رہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کےبارے میں بھی خطرناک قسم کی افواہیں سامنےآرہی ہیں، میرا دل کہتا ہے یاسین ملک زندہ ہیں، یاسین ملک کی بہن کاکہنا ہےکہ انکی طبیعت اتنی خراب ہےوہ کھڑےبھی نہیں ہوسکتے،

    مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صوتحال سے عالمی برادری کو آگاہ رکھنا چاہیے، میں پاکستان سے اپیل کرتی ہوں وہ یاسین ملک کے مسئلے کو اٹھائے، یاسین ملک کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،ان کو اسپتال منتقل کیا جائے، واضح رہے کہ یٰسین ملک کی تہاڑ جیل میں‌ طبیعت سخت خراب ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے حوالہ سے طرح طرح کی خبریں پھیل رہی ہیں‌ تاہم بھارتی حکومت ابھی تک اس حوالہ سے کچھ بھی نہیں‌ بتا رہی ہے،

  • بھارتی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کشمیر سے متعلق کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    بھارتی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کشمیر سے متعلق کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران، خفیہ ایجنسی کے عہدیداران سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ امیت شاہ اگلے ہفتہ مقبوضہ کشمیر جائیں گے جہاں وہ پہلے جموں‌ جاکر ہندوانتہاپسند تنظیموں‌کے عہدیداران، فوجی کمانڈروں اور ریاستی گورنر سے ملیں گے، اسی طرح وہ وادی کشمیر بھی جائیں گے تاہم اس سے قبل بھارتی پارلیمنٹ کے سیشن میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کا بل پیش کئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں جس پر ہونے والے احتجاج کے پیش نظر کشمیر میں اضافی فوج پہنچائی گئی ہے اور کشمیری قیادت کو نظربند یا جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے،

    رپورٹ کے مطابق امیت شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کشمیریوں کے احتجاج سے نمٹنے پر بھی تفصیل سے غوروفکر کیا گیا، واضح رہے کہ دو دن پہلے ہی حکومت نے ایڈوائزری جاری کرکے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو جموں‌کشمیر سے نکل جانے کی ہدایات جاری کی ہیں، امرناتھ یاتریوں کے بیس کیمپ سے بھی یاتریوں کو جانے کیلئے کہہ دیا گیا ہے،

    یاتریوں اور سیاحوں کو واپس بلانے سے متعلق حکومت کی ایڈوائزری سے جموں و کشمیر کے عوام میں‌ خوف و ہراس کی کیفیت ہے اور وہ اس بات کا اندیشہ ظاہر کررہے کہ مودی حکومت آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ آرٹیکل 35 اے سرکاری نوکریوں اور زمین کے معاملات میں ریاست کے باشندوں کے خصوصی اختیارات دیتا ہے،

  • بھارتی حکومت کشمیر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سید علی گیلانی نے پول کھول دیا، بڑی خبر

    بھارتی حکومت کشمیر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سید علی گیلانی نے پول کھول دیا، بڑی خبر

    حریت کانفرنس گ جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی سازشوں‌ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت خصوصی حیثیت والی دفعات 370 اور 35 اے ختم کر کے یہاں‌ آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی گھناؤنی اور مکروہ سازشیں کر رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد نے کہا کہ بھارت سرکار کی جانب سے ایسی کسی بھی مہم جوئی کی پوری طاقت سے مزاحمت کی جائے گی، خصوصی دفعات کو کھوکھلا اور بے اثر کرنے کے اصل ذمہ دار اور مجرم یہاں کے ہندنواز سیاستدان ہیں جنہوں نے جاہ وحشمت کی لالچ میں اِن کی روح کو ختم کرکے رکھ دیا تاکہ اُن کے آقاؤں کے خاکوں میں رنگ بھر کر وہ اپنی وفاؤں کا صلہ حاصل کرتے رہیں،

    بزرگ کشمیری قائد نے کہاکہ لینڈ گرانٹس بل کے مطابق غیر ریاستی لوگوں کو 90سال کے لیے زمین دینے کا قانون انہی شعبدہ بازوں نے بنایا، اُن کی بکاؤ قیادت نے علی الاعلان کہہ دیا کہ 370کوئی قرآنی آیت تو نہیں جس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور اگر یہ رکاوٹ ختم ہوگی تو ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل جائیں گے، آج یہی لوگ خصوصی پوزیشن کے بچاؤ کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں،

    سید علی گیلانی نے کہاکہ مرکزی حکومت کو سرزمین کشمیر پر للکارنے کا ڈرامہ رچانے والوں کی لگام تھوڑی سی کیا کَسی گئی کہ پوراخاندان بشمول قانونی ضمیر فروش دہلی کے ’’آستانہ‘‘ پر سجدہ ریز ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ کشمیر میں حالات اس وقت انتہائی خراب ہیں اور سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کو پیغام دیا ہے کہ بھارت کشمیر میں تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے اگر کشمیریوں‌ کا قتل جاری رہا اور آپ سوئے رہے تو کل قیامت کو اس کا حساب دینا پڑے گا،

  • شاہ محمود قریشی کا  سیکریٹری جنرل او آئی  سے ٹیلی فونک رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا سیکریٹری جنرل او آئی سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی یوسف احمد العثیمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا.

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی یوسف احمد العثیمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے . مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی جارحیت اور صور ت حال پر بات چیت ہوئی. بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم نے پہاڑ توڑ رہا ہے .او آئی سی نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

    اس سے پہلے پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کو خط لکھ چکے ہیں. انڈیا نے پچھلے چند دنوں میں 38 ہزار فوج کشمیر میں‌ تعینات کر دی ہے اور ایک طرف آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر گولہ بارود اور کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا جارہا ہے تو دوسری جانب جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، پچھلے تین دنوں میں کئی مقامات پر بھارتی فوج نے کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا ہے جس کی تصدیق آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے،

  • بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کا بھارتی واویلہ دفن ہو گیا ، خود ہی اعتراف کرنا پڑا کہ کہ کوئی در اندازی نہیں ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا.فوج کی طرف سے حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی فوجی کو اغواہ نہیں کیا گیا اور نہ کوئی حملہ کیا گیا.دونوں ممالک کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہوا در اندازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا..بھارت کا در اندازی کا واقعہ دفن ہو گیا .
    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی جانب سے خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ پاک فوج نے ایل او سی عبور کی ،یہ سکرین شاٹ بھارتی ٹی وی کے تھے تا ہم پاک فوج کے ترجمان فوری میدان میں آ گئے اور بھارتی پروپیگنڈوں کی تردید کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی بے نقاب کر دیا

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا تھا کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے، انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہد ہے، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے

  • سابق کرکٹر عرفان پٹھان کو بھی کشمیر چھوڑنے کا آرڈر مل گیا.

    سابق کرکٹر عرفان پٹھان کو بھی کشمیر چھوڑنے کا آرڈر مل گیا.

    بھارتی حکام نے بھارت کےسابق کرکٹرعرفان پٹھان کو کشمیرسے نکل جانے کےلیے کہہ دیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بھارت کےسابق کرکٹرعرفان پٹھان کو کشمیرسے نکل جانے کےلیے کہہ دیا.چند روز سے جاری غیر معمولی صورت حال کی وجہ سے بھارتی حکام سیاح اور غیر ملکی افراد کو وادی سے نکال رہی ہے اس سلسلےمیں سابق فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ کشمیر چھوڑ دیں.
    واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر چھوڑنے کے اعلان کے بعد عوام کی بڑی تعداد کے ائیرپورٹ پہنچنے کے باعث ٹکٹوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے مبینہ خدشے کے پیش نظر زائرین اور سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے جب کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت سرکار کی جانب سے یہ سب کچھ آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

  • کشمیریوں کے سوا ہر کسی کو ہنگامی بنیادوں پر نکالا جارہا ہے، بھارت کے عزائم ٹھیک نہیں لگتے، محبوبہ مفتی نے خبردار کردیا

    کشمیریوں کے سوا ہر کسی کو ہنگامی بنیادوں پر نکالا جارہا ہے، بھارت کے عزائم ٹھیک نہیں لگتے، محبوبہ مفتی نے خبردار کردیا

    سری نگر:بھارتی عزائم ٹھیک نہیں لگتے ، بھارت کشمیر سے کشمیریوں کے علاوہ ہر کسی کو ہنگامی بنیادوں پرنکال کر بھارت واپس بھیج رہا ہے. اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ کچھ کرنے جارہاہے،

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیری قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جس طرح بھارتی حکام مقبوضہ وادی سے کشمریوں کے علاوہ ہر کسی کونگامی بنیادوں پر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں اس سے یہ بات روز روشن کی طرح آشکار ہوچکی ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ کچھ کرنے جارہا ہے.

    محبوبہ مفتی نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ رکھتے ہوئے کہاہے کہ بھارت یاتریوں،سیاحوں، بھارت سے آئے ہوئے ملازمین ، مزدوروں ، کھلاڑیوں سمیت تمام بھارتیوں کو مقبوضہ وادی سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچا رہا ہے، اب اس کےبعد کسی کشمیری کو بھارت کے عزائم سے واقف ہوجانا چاہیے،

    دوسری طرف بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا حوالہ د یتے ہوئے محبوبہ مفتی نے انکشاف کیا ہے کہ 100 سے زیادہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کو بھی جلد از جلد کشمیر چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے . لٰہذا اب کسی کشمیری کو ان حالات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے

  • حالات مزید خراب ، بھارتی فوج کے کمانڈوز پونچھ کی سرحدی علاقے میں تعینات کردیئے گئے

    حالات مزید خراب ، بھارتی فوج کے کمانڈوز پونچھ کی سرحدی علاقے میں تعینات کردیئے گئے

    مقبوضہ کشمیر میں‌صورت حال انتہائی کشیدہ ، بھارت نے پونچھ کے علاقے میں کمانڈوز کو بھیج دیا ، بھارتی عزائم نے کشمیر میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے. بھارتی افواج کے ٹاپ کی فوجی بٹالین کو ٹاسکے دے دیاگیا ،

    باغی ٹی وی کو مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ پونچھ کے علاقےمیں بھارت نے کمانڈوز کو تعینات کردیا ہے. یہ کمانڈوز جنہیں رپیڈ فورس کہا جاتا ہے اس وقت پونچھ کی شاہراہوں پر مارچ کررہی ہیں.

    ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے یہ دستے پاکستانی سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں اور امکان ہے کہ سرحدی علاقوں میں کوئی بڑا آپریشن ہونے جارہاہے. دوسری طرف کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی عزائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • بھارت کو کلسٹر بموں کے استعمال سے روکنے کا بڑا مطالبہ آگیا

    بھارت کو کلسٹر بموں کے استعمال سے روکنے کا بڑا مطالبہ آگیا

    بھارت کو کلسٹر بموں کے استعمال سے روکنے کا بڑا مطالبہ آگیا .بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے.ریڈ کراس

    تفصیلات کے مطابق عالمی انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس نے بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال کرنے پر کہا ہے کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے. ریڈ کراس نے بھارت کو کلسٹر بموں کے استعمال نہ کرنے پر عالمی برادری سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

    اس سے پہلے .آئی ایس پی آر نے عالمی برادری سے کلسٹر بموں کےاستعمال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا. ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،رواں برس بھارت نے اب تک 1824 بار ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی