Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ کشمیر، حریت لیڈروں‌ پر مقدمات اور گرفتاریوں‌ میں تیزی کا خدشہ

    بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ کشمیر، حریت لیڈروں‌ پر مقدمات اور گرفتاریوں‌ میں تیزی کا خدشہ

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ دورہ کے دوران اعلی فوجی حکام اور ریاستی حکام سے ملاقات کی ہے. اس دوران انہیں‌ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیری مجاہدین کے خلاف جاری آپریشنوں‌ سے آگاہ کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بھارتی وزیر داخلہ نے سری نگر میں سکیورٹی کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کہا ہے کہ کشمیری مجاہدین کے خلاف کاروائیاں‌ تیز کی جائیں گی اور کشمیری مجاہدین کو مبینہ طور پر فنڈنگ کے حوالہ سے کاروائی جاری رکھی جائے گی. ان کے اس اعلان کے بعد مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے خلاف مزید اقدامات ہو سکتے ہیں. اس سے پہلے بھی بھارتی ایجنسی این آئی اے کئی کشمیری لیڈروں‌ کو گرفتار کر کے بھارتی جیلوں‌ میں منتقل کر چکی ہے جبکہ حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ بھارت سرکار این آئی اے کو کشمیری قیادت کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پراستعمال کر رہی ہے.

    بھارتی وزیر داخلہ کا آج جمعرات کو کشمیر میں‌ دوسرا دن تھا. انہوں نے تجویز دی کہ کشمیری مجاہدین سے جھڑپوں میں مارے جانے والے فوجیوں اور اہلکاروں کی برسیاں ان کے آبائی علاقوں میں منائی جانی چاہئیں. اسی طرح‌ عوامی مقامات کو مرنے والے اہلکاروں کے ناموں سے منسوب کیاجانا چاہیے. مقبوضہ کشمیر میں اسپیشل سکریٹری برائے اندرونی سلامتی اے پی مہیشوری نے میڈیا کو بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ سے متعلق پریس بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر ریاستی چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامینم، وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری برائے جموں وکشمیر گنیش کمار اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اے پی مہیشوری نے کہا کہ ہندوستانی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جمعرات کی صبح ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری مجاہدین کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ اسی طرح ٹیرر فنڈنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

    بھارتی وزیر داخلہ بظاہر امرناتھ سکیورٹی امور کے حوالہ سے تھا تاہم کشمیری امور سے تعلق رکھنے والے دانشوروں‌ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ان دنوں کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں سے سخت پریشان ہے اور بھارت کے اندر انہیں‌ اس سلسلہ میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، کولگام میں پراسرار دھماکہ، ایک کشمیری جاں بحق، دو زخمی

    مقبوضہ کشمیر، کولگام میں پراسرار دھماکہ، ایک کشمیری جاں بحق، دو زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے کولگام ضلع میں پراسرار دھماکہ ہوا ہے جس میں‌ ایک کشمیری جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں. یہ دھماکہ ایک گھر میں ہوا ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی کشمیریوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پورا گاؤں دہل کر رہ گیا. بتایا گیا ہے کہ جس مکان میں دھماکہ ہوا ہے یہاں‌ رہنے والے افراد کباڑ کا کام کرتے ہیں. انہوں نے حال ہی میں بعض اشیاء خریدی تھیں جن سے چھاڑ چھاڑ کے دوران زوردار دھماکہ ہو گیا.

    دھماکہ میں نذر احمد نامی کشمیری جاں بحق اور عباس بٹ زخمی ہوئے ہیں‌ جنہیں‌ اسلام آباد(اننت ناگ) ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے.
    مقبوضہ کشمیر پولیس کا کہنا ہےکہ اس نے مذکورہ واقعہ سے متعلق تحققیات شروع کر دی ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر، خوفناک حادثہ میں 9 لڑکیوں‌ سمیت 11 جاں بحق، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر، خوفناک حادثہ میں 9 لڑکیوں‌ سمیت 11 جاں بحق، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں افسوسناک حادثہ میں 9 لڑکیوں سمیت 11 افراد جاں بحق چھ زخمی ہو گئے ہیں. گاڑی میں ایک پرائیویٹ سینٹر سے وابستہ طلباء‌ سوار تھے اور وہ سیر و سیاحت کی غرض سے دبجن جارہے تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق یہ ہولناک حادثہ شوپیاں میں تاریخی مغل روڈ پر پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں‌ کے مطابق پونچھ سے دبجن علاقہ کی کی طرف ایک ٹیمپو ٹراؤلر گاڑی جارہی تھی کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ گہری کھائی میں جا گری. اس حادثہ میں‌ 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں‌ جس پر پورے کشمیر میں‌ جمعرات کے دن غم کی فضا رہی.

    حادثہ میں زخمی ہوئے وابے بعض طلباء اور طالبات کی حالت نازک ہے جس پر اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے. پانچ زخمیوں‌کو شوپیاں سے سری نگر کے صدر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے. مقبوضہ کشمیر کی ضلعی انتظامیہ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

  • بھارتی فوج نے زخمی کشمیری کو کیا گرفتار

    بھارتی فوج نے زخمی کشمیری کو کیا گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری زخمی ہو گیا جسے بھارتی حکام نے عسکریت پسند قرار دے کر گرفتار کر لیا

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کمشیر کے علاقے بجہارہ میں سرچ آپریشن کے دوران سرہامہ گاوں کے قریب فائرنگ کی جس سے مقامی کشمیری زخمی ہو گیا ، بھارتی فوج نے زخمی ہونے والے کشمیری کو عکسریت پسند قرار دے کر اسے گرفتار کر لیا، زخمی کی شناخت عارف حسین بٹ ساکن فتحپورہ کے طور پر ہوئی، جس کی ٹانگ میں گولی لگی.

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    واضح رہے کہ بھارتی فوج سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیتی ہے اور احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برساتی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں دس سے زائد کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا ہے، حریت رہنماوں‌کو بھی بھارت سرکار نے نظربند و گرفتار کر رکھا ہے.

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے ترال علاقہ میں‌ بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسا دیے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں. یہ مظاہرے بھارتی وزیر داخلہ کی کشمیر میں‌ موجودگی کے دوران ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ترال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کئے جانے کے بعد سے جھڑپوں‌ کا سلسلہ جاری ہے. کشمیری نوجوانوں‌ کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں ہندوستانی فوجی گاڑیوں پر زبردست پتھراؤ کیا گیا. اس دوران بھارتی فوج نے اندھا دھند لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کے چھرے برسائے گئے.

    بھارتی فوج کی شیلنگ اور پیلٹ لگنے سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں جنہیں‌ ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے آج صبح‌ ترال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا جس کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی ہے.

  • بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر پہنچ گئے، سری نگر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر پہنچ گئے، سری نگر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ مقبوضہ کشمیر کے دوروزہ دورے پر سری نگر پہنچ گئے ہیں. آج بدھ کے دن سے شروع ہونے والے دو روزہ دورہ کے دوران وہ ریاستی گورنر سمیت فوجی کمانڈروں اور بی جے پی کے مقامی رہنماؤں‌ سے ملاقاتیں کریں گے. ب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق امیت شاہ کا وزیر داخلہ کے بننے کے بعد یہ مقبوضہ کشمیرکا پہلا دورہ ہے. ہندوستانی وزیر داخلہ کی کشمیر آمد پر سخت ترین سکیورٹی انتظاما ت کئے گئے ہیں. اس موقع پر سول اور عسکری حکام موجود رہے.

    امیت شاہ کا دورہ بظاہر امرناتھ گپھا پر پوجا پاٹ کیلئے ہے تاہم حقیقت ہے کہ حالیہ دنوں‌ میں‌ کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں‌سے حکومت سخت پریشان ہے اور کانگریس سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے. بھارتی وزیر داخلہ سری نگر میں سیکورٹی گرڈ کی میٹنگ کی صدارت بھی کرینگے۔

    واضح رہے کہ امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر سری نگر سمیت دیگر علاقوں‌ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر کے رکھا گیا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا

    چار کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، علاقہ میں مکمل ہڑتال

    سرینگر سے کشمیری صحافی کیا بھارت سرکار نے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا. بھارتی فوج کے ساتھ سرچ آپریشن میں سی آرپی ایف نے بھی حصہ لیا اس موقع پر علاقہ بھر مٰیں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی.

    موئے مقدس کے محافظ خاص،درگارہ حضرت بل سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر مٰیں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج گھروں‌پر چھاپے مارتی ہے اور احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو شہید کر دیتی ہے

  • سری نگرسے گرفتار سینئر صحافی غلام جیلانی قادری ضمانت پر رہا

    سری نگرسے گرفتار سینئر صحافی غلام جیلانی قادری ضمانت پر رہا

    مقبوضہ سری نگر میں دہائیوں‌ پرانے مقدمہ میں گرفتار کئے گئے سینئر صحافی غلام جیلانی قادری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے. انہیں گزشتہ روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران رہائش گاہ پر چھاپہ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا. غلام جیلانی قادری سری نگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ ‘آفاق ‘کے پرنٹر، پبلشر ہیں۔

    بھارتی فورسز نے 62 سالہ صحافی کی گرفتاری کے دوران ان کے اہل خانہ کو بھی ہراساں‌کیا. عدالت نے ان کے کیس کی سماعت 31 جولائی تک مقرر کی ہے. ان کی گرفتاری نوے کی دہائی میں ایک کیس کے سلسلہ می کی گئی ہے. یہ مقدمہ 1992 میں اس وقت کیا گیا تھا جب وہ” جموں کشمیر نیوز” نام کی ایک نیوز ایجنسی چلارہے تھے.

    واضح رہے کہ ان کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی صحافتی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا تھا.

  • بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں‌ گے

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں‌ گے

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل بدھ 26 جون کو مقبوضہ کشمیر کا دوروزہ دورہ کریں‌ گے. حالیہ دنوں‌ میں کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں‌ پر بھارتی حکومت اور عسکری حکام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ دورہ 30جون کو طے تھا تاہم اب وہ چند دن پہلے آر ہے ہیں. وہ مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کریں گے.

    امیت شاہ سری نگر میں اعلیٰ‌ سطحی میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے. اسی طرح وہ اپنے دورہ کے دوران بی جے پی کی مقامی قیادت اور انتہاپسند کارکنان سے بھی ملاقات کریں‌ گے. جموں‌کشمیر کے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے بھی ان کی ملاقات طے ہے.

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ بننے کے بعد مقبوضہ کشمیر کیلئے ان کا یہ پہلا دور ہے.

  • بھارت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا سنجیدگی سے جواب دے، میر واعظ‌ عمر فاروق

    بھارت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا سنجیدگی سے جواب دے، میر واعظ‌ عمر فاروق

    حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مذاکرت کیلئے کی جانے والی پیش کش پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں‌ نے کہاکہ حریت کانفرنس نے ہمشہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خاطر مذاکرات کی حمایت کی ہے. یو این کی قراردادوں‌ کے مطابق اس متنازع مسئلہ کے حل کیلئے بھارت، پاکستان اور کشمیریوں کی حقیقتی قیادت پر مشتمل مذاکرات سے ہی تنازع کشمیر حل کرنا ممکن ہے.

    انہوں‌ نے کہاکہ حریت کانفرنس کے موقف میں‌ کوئی تبدیلی نہیں‌ آئی، ہم سمجھتے ہیں‌ کہ اس مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں‌ ہے کہ بلکہ اسے صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے.

    واضح رہے کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات کے حوالہ سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور اب بھی پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب نہیں‌ دیا جارہا.