سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال ملک کی پاکستان کو دھمکی ،پاکستان سے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا .گورنر نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو ان حریت پسندوں کی خفیہ معلومات دینے کا پابند ہے. چند قبل مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے فدائی حملے کو روکنے میں اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ،برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک بھی ایسے حملے روکنے میں ناکام رہے ہیں. پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے گورنر ستیا پال ملک نے کہا کہ پاکستان اگر بھارت سے تعاون نہیں کرے گا تو پھر پاکستان کو بھی اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا اور پاکستان اپنی سر زمین پر بم اور دہشت گردانہ حملے روک نہیں پائے گا.
Category: کشمیر

کشمیرمیں فوجیوں کی مسلسل ہلاکتوں پربھارتی میڈیا چیخ اٹھا، کہا کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ کانگریس کا بھی احتجاج
مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری مجاہدین کے مسلسل حملوں سے ہونے والی ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا ہے ۔ متعصب میڈیا نے ہندوستانی ایجنسیوں، مودی حکومت اور جموں کشمیر کی کٹھ پتلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ کب تک بھارتی فوجی افسران اور اہلکاروں کی لاشیں یونہی اٹھائی جاتی رہیں گی۔ ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے کشمیری مجاہدین کے حملے روکنے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
Congress slams govt over militants attacks in J&K, demands answer for ‘intel failure’ https://t.co/3mK86yPRw4 pic.twitter.com/T1O7sb7o1M
— Kashmir Reader (@Kashmir_Reader) June 19, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پر بڑھتے ہوئے حملوں پرہندوستانی میڈیا کی جانب سے مودی حکومت اور بھارتی ایجنسیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نیوز نے کشمیری مجاہدین کی جانب سے پچھلے دو دنوں میں اسلام آباد(اننت ناگ) اور پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملوں کے نتیجہ میں ہندوستانی میجر کیٹن شرما سمیت متعدد افسروں و اہلکاروں کی ہلاکت اورشدید زخمی ہونے پر بھارتی ایجنسیوں اور مودی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔ اے بی نیوز کی خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں اور حکومت بتائیں کہ کب تک لاشوں پر لاشیں اٹھائی جائیں گی، یہ وہ سوال ہے جو بھارت سرکار اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دینا پڑے گا۔
بھارتی خاتون اینکر نے کہاکہ روزانہ لاشیں اٹھانا پڑ رہی ہیں کیوں نہیں بھارت سرکار ان لوگوں کے اہل خانہ کو سنتی جن کے لوگ مارے جارہے ہیں۔ کیا حکومت کی پلاننگ میں کوئی کمی ہے یا حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی۔ اس موقع پر خاتون اینکر نے پاکستان کے خلاف بھی الزام تراشی کی اور کہا کہ جب انڈیا کو معلوم ہے کہ پاکستان ایسے باز نہیں آئے گا تو پھر اس کے باوجود بھارت پاکستان کے خلاف آخری چوٹ کیوں نہیں لگا رہا؟ یہ میرا چھبتا ہوا سوال ہے جس کا جواب بھارت سرکا رکو دینا ہو گا؟
سوشل میڈیا پر بھی بھارتی دانشوروں، صحافیوں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حالیہ پلوامہ حملہ پر شدید احتجاج کیا اور اسے انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک صحافی کا کہنا تھا کہ 2018ءمیں پلوامہ حملہ کو نظر انداز کیا گیا اس لئے ایک اور پلوامہ حملہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک بھارتی صحافی نے لکھا کہ جموں کشمیر کے گورنر نے بھی پلوامہ حملہ میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
J&K Governor admitted Intelligence failure in Pulwama attack. IG, Kashmir Police warned of IED attack, via Signal sent on 8 Feb, 2018. It was ignored. The result was Pulwama attack, where 44 of our Jawans sacrificed their lives in IED blast.
— Digvijaya Singh (@digvijaya_28) June 19, 2019
بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں عسکریت پسندی کینسر بن چکی ہے۔ ایک شہیدہوتا ہے تواس کی جگہ مزیدنوجوان کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ آخر کب رکے گا۔
بھارٹی ٹی وی نے مرنےو الے ہندوستانی اہلکار کے والد کی گفتگو بھی دکھائی جس نے احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت سے سوال کیا کہ آج میرا بیٹا گیا ہے کل کو کسی اورکا مارا جائے گا۔ حکومت بتائے وہ ایکشن کیوں نہیں لیتی جس سے روز انہ کا معاملہ ختم ہو جائے۔ کتنے فوجی مزید مروائے جائیں گے۔
بھارتی این ڈی ٹی وی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں میں ہندوستانی فوج کو اپنے دس اہلکاروں کو کھونا پڑا ہے۔ادھر کانگریس نے چوبیس گھنٹوں میں پانچ فوجی افسر اور اہلکار مارے جانے پر مودی حکومت پر سخت تنقید کی اور ان ہلاکتوں کا سبب انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیاہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد(اننت ناگ) میں میجر کیتن شرما کی ہلاکت کی طرح ایک اور میجر راہول ورما بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

کانگرس کی حکومت پر فوجی مرنے پر سخت تنقید
مقبوضہ کشمیر 5 بھارتی فوجی ہلاک ہونے پر کانگرس نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتےہوئے آڑے ہاتھوں لیا ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق..دہلی کی لوگ سبھا میں مقبوضہ کشمیر 5 بھارتی فوجی ہلاک ہونے پر کانگرس نے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران یہ 5 فوجی ہلا ک ہو چکے ہییں.
واضح رہے کہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے اچھہ بل میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا.بھارتی فوج نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تو عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ کی گئی، اس دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران تین بھارتی اہلکار زخمی ہو گئے.زخمیوں میں بھارتی فوج کا میجر راہل ورما بھی شامل ہے .

سرینگر میں پاکستانی خواتین کا بھارت سرکار کے خلاف احتجاج ، عمران خان سے مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی خواتین نے ایک پھر بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان جانے کے لئے سفری دستاویزات دی جائیں
کشمیر، بھارتی فوج نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو شہید کر دیا
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی
پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقہ سرینگر میں پاکستانی خواتین نے ایک بار پھر بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کیا ، خواتین کا کہنا تھا کہ سال 2010 میں کشمیری عسکریت پسندوں کی آبادکاری پالیسی کے تحت کشمیر آئی تھیں لیکن یہاں بھارت سرکار نے ہمارے تمام اہم دستاویزات لے لیں جس کی وجہ سے ہم پاکستان نہیں جا سکتیں، دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اپنے والدین ،رشتے داروں کو نہیں مل سکتیں اور نہ ہی کسی خوشی غمی کی تقریب میں شرکت کر سکتی ہیں. خواتین کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارا بنیادی حق دیا جائے، نو برس گزر گئے لیکن ابھی تک ہمیں پاکستان نہیں جانے دیا گیا،
پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران
ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ
کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین کون مقرر ہوا؟ بڑی خبر آ گئی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا
2012 میں کشمیر آنے والی پاکستانی خاتون فریدہ کا کہنا ہے کہ کئی بار مطالبے کے باوجود ہمیں دستاویزات نہیں دی جاتیں. کئی خواتین کے والدین فوت ہو گئے وہ ان کی قبر ہر بھی نہیں جا سکیں. کراچی کی رہائشی نائدہ ہوسف نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرآنے کے بعد ان کی زندگی کا سکون ختم ہو گیا ہے کیونکہ بھارت سرکار ہمیں دوبارہ پاکستان نہیں جانے دے رہی.آبادکاری کے نام پر عسکریت پسندوں کے ساتھ دھوکا کیا گیا، پاکستانی خواتین کشمیر آ تو گئیں لیکن بھارت کی حکومت نے ان کے ساتھ دھوکا کیا اور دستاویزات لے لیں ، نو برسوں میں آباد کاری بھی نہیں کی گئی. پاکستانی خواتین نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں کردار ادا کریں.

مقبوضہ کشمیر بی ایس ایف اہلکار نے خودکشی کر لی، ایک دن میں دو اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
مقبوضہ کشمیر کے پٹن علاقے میں منگل کے دن بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے. کشمیری مجاہدین کےحملوں کے خوف کی وجہ سے بھارتی اہلکاروں کی خودکشیاں معمول بن چکا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق خودکشی کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کا تعلق 70ویں بٹالین سے تھا۔ ہلاک ہونے والا اہلکار بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کا رہنے والا تھا. جب اس کے ساتھیوں نے گولی چلنے کی آواز سنی تو فوری طور پر اسے زخمی حالت میں فوجی ہسپتال پہنچایا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ آج کے دن میں کسی فورسز اہلکار کی خود کشی کا دوسرا واقعہ تھا۔ قبل ازیں صبح شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا. بھارتی فوجیون کے بڑھتے ہوئے خودکشیوں کے واقعات پر بھارتی فوجی حکام اور بی جے پی سرکار میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے.

مقبوضہ کشمیر، لاپتہ تین نوجوانوں کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل، کشمیری مجاہدین کی صفوں میں شامل
مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع سے لاپتہ ہونے والے تین نوجوانوں کی ہتھیاروں سمیت تصاویر منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان تینوں نوجوانوں کے نام ناظم احمد، ارشاد احمد اور رفیق احمد بتائے گئے ہیں جو پلوامہ کے رہنے والے ہیں. مذکورہ نوجوانوں سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ یکم جون کو کشمیری مجاہدین کی صفوں میں شامل ہوئے تھے. کشمیری نوجوان ناظم سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ گذشتہ چار روز سے جبکہ ارشاد اور رفیق گذشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔
تینوں نوجوانوں کے گھروالوں نے پولیس کے پاس گمشدگی کی شکایات درج کرائی ہیں۔ ادھر بھارتی فورسز اہلکاروںکا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصاویر کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مقامی نوجوان بڑی تیزی سے تحریک آزادی میں شامل ہو رہے ہیںجس پر بھارتی عسکری حکام اور حکومت سخت پریشان ہے. مق

مقبوضہ کشمیر، پہلگام میں ریفٹنگ کشتی الٹنے سے 2 جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے
مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کو دریائے لدر میں ایک ریفٹنگ کشتی ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے ہیں ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریفٹنگ کشتی میں آٹھ افراد سوار تھے. کشتی دریائے لدر کی تیز لہروں کو برداشت نہ کرتے ہوئے اچانک اُلٹ گئی۔ اس حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئں تاہم دو افراد کو نہیں بچایا جاسکا اور وہ پانی کی تیز لہروں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت سیاحتی محکمہ کے ایک ملازم رینکو راجہ پنڈتا اور ایک خاتون سنجانا جموں کے طور ہوئی ہے۔ دونوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن بلاک میڈیکل آفیسر سلر ڈاکٹر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ انہیں مردہ حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ بھی کہا کہ زخمیوں میں ایک کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ پانچ زخمیوں کا علاج وہیں کیا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ دریائے لدر میں پہلے بھی ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور کئی مرتبہ سیاحوں کو نقصان پہنچا ہے. پہلگام جنوبی کشمیر کا بہت خوبصورت سیاحتی مقام ہے اور یہاں سیاحوںکی آنے والی بڑی تعداد دریائے لدر میں کشتی پر بھی سوار ہونے کا شوق رکھتی ہے.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے کی اپنی ہی رائفل سے خودکشی
مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی
بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی
بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقہ سادھو گنگا میں تعینات بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، بھارتی فوج کا تعلق فوج کی 47 آر آر یونٹ سے تھا، گولی کیآواز سننے پر اس کے ساتھی بھاگ کر آئے اور قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ ہلاک ہو گیا
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ بھارتی فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 429 ہوگئی ہے.

کشمیر، بھارتی فوج نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو شہید کر دیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران کشمیری طالب علم کو شہید کر دیا
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے علاقے اچھہ بل میں بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کےد وران کشمیری طالب علم کو بھی شہید کر دیا. اچھہ ہل کے رہائشی 23 سالہ نثار احمد میر ولد فیاض احمد میر کو بھارتی فوج نے آپریشن کےد وران شہید کیا.نثار گورنمنٹ ڈگری کالیج اننت ناگ میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا ،کشمیری طالب علم کی شہادت کی اطلاع پر علاقہ میں کہرا م مچ گیا، طلبا نے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی. بھارتی فوج نے دوعسکریت پسندوں کو بھی شہید ہوا تھا، اس جھڑپ میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے بعد میں میجر دوران علاج ہلاک ہو گیا تھا .
پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پولیس اہلکار پر تشدد کے بعد کشمیر میں پولیس نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا ہے
پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے علاقے نوگام میں بھارتی فوج نے پولیس اہلکار مدثر احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا جو بالہامہ کا رہائشی ہے، بھارتی فوج نے سویلین گاڑی کو جانے اور فوجی گاڑی کو روکنے کی بنا پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں چھوڑ گئے بعد ازاں پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر کشمیر میں پولیس اہلکاروں نے بھارتی فوج کے اس روئیے پر شدید احتجاج کیا ہے،
مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک








