Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارتی فوج نے پلوامہ میں دو کشمیری شہید کر دئیے

    بھارتی فوج نے پلوامہ میں دو کشمیری شہید کر دئیے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، آج جمعہ کو بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے

     

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے برائو ،بنڈنہ گائوں میں جمعہ کی صبح سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے. سرچ آپریشن میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف نے حصہ لیا، بھارت سرکار کی جانب سے اس موقع پر تمام علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رکھی گئی تھی

     

    مقبوضہ کشمیر،تیز بارشوں کے بعد سیلاب، تین جاں بحق، کئی علاقے زیر آب

  • پاکستان اور بھارت باہم بات چیت کا آغاز کریں، میر واعظ عمر فاروق کا مطالبہ

    پاکستان اور بھارت باہم بات چیت کا آغاز کریں، میر واعظ عمر فاروق کا مطالبہ

    حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں تعطل کو دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا آغازکریں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی زیر صدارت جمعرات کے دن حریت (ع) فورم کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ دنوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کی شہادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم اور قتل عام کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے سیاسی مذاکرات آگے بڑھنے کاموثر راستہ ہیں۔ میر واعظ کی زیر صدارت اجلاس کے شرکاء نے بھارت اور پاکستان کی قیادت پر زوردیا کہ وہ باہم مذاکرات کے سلسلہ میں قدم آگے بڑھائیں۔

    اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیاکہ کشمیری عوام کودہائیوں سے جاری تنازعے کے سنگین نتائج سامنا ہے اور ہر روز کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں‌ کو شہید کیا جارہا ہے. یاد رہے کہ پچھلے چھتیس گھنٹے میں بھی تین کشمیریوں‌ کو شہید اور متعدد کو زخمی کیا گیا ہے.

  • شیو سینا نے مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلیٰ‌ لانے کا مطالبہ کر دیا

    شیو سینا نے مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیر اعلیٰ‌ لانے کا مطالبہ کر دیا

    جموں‌ کشمیر میں‌ ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے مقامی عہدیدار منیش ساہنی نے مقبوضہ کشمیر میں‌ ہندو وزیر اعلیٰ لانے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق منیش ساہنی کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ وزیر اعلیٰ جموں‌ سے ہونا چاہیے. اب وہ دن دور نہیں ہے جب جموں کو اپنا پورا حق ملے گا۔ یہ بات انہوں نے ایک تقریب کے دوران کی جس میں‌ یش پال کھجوریہ ،وکاس، راجو چودھری، اشوک کمار،پنکج ساہنی،بلونت سنگھ ،سکندر سنگھ ،دلجیت سنگھ ودیگر ہندوانتہاپسند بھی موجود تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ہندوانتہاپسندوں‌کی جانب سے جموں‌ کے ہندوؤں‌ کو خاص طور پر یہ کہہ کر بھڑکایا جارہا ہے کہ جموں‌ کشمیر کا وزیر اعلیٰ اب ہندو ہونا چاہیے.

  • مودی کی زیر صدارت اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں‌ صدارتی راج کی مدت میں‌ 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی

    مودی کی زیر صدارت اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں‌ صدارتی راج کی مدت میں‌ 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی

    بھارت میں نریندر مودی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی مقبوضہ کشمیر میں نافذ صدارتی راج میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں‌کشمیر کے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے صدر راج بڑھانے کیلئے تجویز پیش کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ گورنر کی تجویز کو پارلیمنٹ سے منظور کروانے کیلئے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔ صدارتی راج کی آڑ میں بھارتی فورسز کو ظلم و دہشت گردی کی کھلی چھوٹ حاصل ہے اور نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کشمیریوں کی بڑی تعداد کو گھروں سے اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

    ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت نئی دہلی میں منعقدہ حکومتی کابینہ کے اجلاس کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کشمیر میں صدر راج کی میعاد 2جولائی کو ختم ہو رہی ہے جبکہ گورنر ستیہ پال ملک نے وہاں صدر راج کی مدت چھ ماہ بڑھانے کی سفارش کی تھی جسے کابینہ نے منظور ی دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گورنرستیہ پال ملک کی تجویر کو پارلیمنٹ کی منظوری کیلئے اسکے دونوں ایوانوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس 20جون کو بھارتی صدر کی منظوری کے بعد گورنر راج نافذ کیا گیا تھا۔ گورنر نے مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد اسمبلی کو قریباً چھ ماہ تک زیر التوا رکھنے کے بعد گزشتہ برس 21نومبر کو تحلیل کر دیا تھا۔ گورنر راج کی چھ ماہ کی مدت دسمبر میں پوری ہونے کے بعدہندوستانی آئین میں اسے مزید بڑھانے کا التزام نہ ہونے کی وجہ سے وہاں چھ ماہ کیلئے صد راج نافذ کیا گیا تھا۔امت کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے صدارتی راج کی آڑ میں کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اور کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کشمیری نوجوانوں کونام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید نہ کیا جاتا ہو۔

  • معصوم آصفہ بانو کیس، سید علی گیلانی کا انتہاپسند مجرموں‌ کوپھانسی دینے کا مطالبہ

    معصوم آصفہ بانو کیس، سید علی گیلانی کا انتہاپسند مجرموں‌ کوپھانسی دینے کا مطالبہ

    حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی نے معصوم آصفہ بانو زیادتی اور قتل کیس میں مجرموں‌ کی پھانسی کا مطالبہ کیا اور پٹھان کوٹ عدالت کے فیصلہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ معصوم بچی کو جس درندگی سے عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا ،اُس نے ریاست کے عوام کو ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہا کہ غریب اور مفلس طبقے سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو ایک گہری اور سوچھی سمجھی سازش کے تحت وہاں سے بھگانے کے منصوبے پر عمل کرنے کیلئے ہولناک واردات انجام دی گئی جس سے پوری انسانیت شرمسار ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں‌ نے مطابلہ کیا کہ معصوم آصفہ بانوں‌ سے درندگی اور قتل کے مجرموں‌ کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ’’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاو‘‘ کے نعرے لگانے والے کمسن بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کی رعایت کیسے برت سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں ایک خاص طبقے کے افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے کو لاکھوں ووٹوں کی اکثریت سے پارلیمنٹ میں بھیجا جائے، اس پارلیمنٹ میں ایسے ہی قوانین بننے کی اُمید کی جاسکتی ہے۔

    بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے اس افسوسناک واقعہ کے اصل ماسٹر مائنڈ کو شک کا فائدہ دیے جانے پر بھی افسوس کا اظہا رکیا اور کہا ہے کہ کسی مجرم اور درندے کو کوئی رعایت نہیں‌ ملنی چاہیے.

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ قانون عالمی انصاف کے خلاف ہے. بھارت سرکار نے کشمیریوں کی‌آواز کو دبانے کے لئے ہزاروں کشمیریون کو اس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہوا ہے. عدالتوں سے رہائی کے فیصلے کے بعد بھی کشمیریوں کو رہا نہیں کیا جاتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 44 صفحات پر کشمیر کے حوالہ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2012 سے 2018 کے دوران 210 کشمیری قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لیا ، جن میں سے ستر فیصد مقدمات میں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حریت رہنما مسرت عالم جو ابھی تک جیل میں‌ہیں عدالت نے 28 بار ان کی نظربندی ختم کی اور رہا کرنے کا حکم دیا لیکن بھارت سرکار نے مسرت عالم کو رہا نہیں کیا، کشمیر کے مقامی وکلاء نے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار کشمیریون کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہی گرفتار کرتی ہے کیونکہ اس میں عدالت میں زیادہ جواب نہیں دینا پڑتا.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی شاخ کے سربراہ آکر پٹیل کا کہنا ہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ قانون کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ اس سبب قیدیوں کا منصفانہ ٹرائل نہیں ہوتا، قیدیوں کو مسلسل سلاخوں کے پیچھے رکھنے کے لیے ان پر نت نئے مقدمات میں پی ایس اے عائد کیا جاتا ہے .

    واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس رپورٹ سے متعلق سری نگر میں پریس کانفرنس کرنا تھی، مگر ایمنسٹی انٹرنیشنل کو اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میڈیا کو جاری کر دی .

    واضح رہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ بھارت سرکار کا بنایا گیا ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو کوئی تسلیم شدہ جرم کئے بغیر نظر بند رکھا جاتا ہے. بھارتی سپریم کورٹ نے بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کوغیرقانونی قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت سرکار کشمیر مین یہ قانون استعمال کر رہی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر: آزادی پسند مجاہدین کو اہم کامیابی حاصل

    مقبوضہ کشمیر: آزادی پسند مجاہدین کو اہم کامیابی حاصل

    مقبوضہ کشمیر آزادی پسند مجاہدین میں 3 فورسز اہلکار ہلاک، پولیس آفیسر سمیت 5زخمی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں بدھ کو کشمیری مجاہدین کے ایک حملے میں 3سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔
    اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او, ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
    ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو وہاں مردہ حالت میں پہنچایاگیا۔
    اطلاعات کے مطابق کم سے مزید تین اہلکار اور ایک راہ چلتی لڑکی بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
    اطلاعات میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ قصبہ کے کے پی روڑ پر پیش آئے اس واقعہ میں ایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا ہے تاہم اس کی بھی حکام نے تصدیق نہیں کی ہے۔

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سری نگر میں تقریب منعقد کرنے سے روک دیا گیا، تنظیم کی مذمت

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سری نگر میں تقریب منعقد کرنے سے روک دیا گیا، تنظیم کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں غاصب ہندوستانی انتظامیہ کی طرف سے انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی انڈیا میں موجود شاخ کو سری نگر میں پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا چیپٹر نے سری نگر میں‌ تقریب کا انعقاد کرنا تھا تاہم بھارتی انتظامیہ کے اجازت نہ دینے پر تقریب منسوخ کر دی گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری نگر کی ضلعی انتظامیہ نے انہیں انسانی حقوق سے متعلق تقریب کا انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی انتظامیہ کے اس رویہ کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت سرکار غیر ملکی صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں‌ کو مقبوضہ کشمیر جانے کی پہلے بھی اجازت نہیں دیتی.

  • مقبوضہ کشمیر،تیز بارشوں کے بعد سیلاب، تین جاں بحق، کئی علاقے زیر آب

    مقبوضہ کشمیر،تیز بارشوں کے بعد سیلاب، تین جاں بحق، کئی علاقے زیر آب

    مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں سیلاب کی سی صورتحال بن گئی ہے، بانڈی پورہ میں درخت گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشون اور ژالہ باری کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے سے جانی نقصان بھی ہوا ہے. بانڈی پوری کے گاوں چندا جی میں مکان گرنے سے دو خواتین دب کر جاں بحق ہو گئیں، جن کی شناخت شریفہ بیگم اور مبینہ بانو ساکنان چنداجی کے طور پر ہوئی ہے۔ گاندر بل کے علاقے میں درخت گرنے سے ایک گھر میں موجود 37 سالہ محمد یوسف جاں بحق ہوا ہے، جبکہ اس کے دو رشتے دار زخمی ہوئے ہیں. شدید ژالہ باری سے کشمیر میں باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے. شدید بارشوں کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب ہیں ،کئی علاقوں میں پل گرنے سے مقامی آبادیوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے. ٹنگمرگ علاقے میں تیس دیہات کو جوڑنے والا ایک پل گر گیا ہے۔

  • کشمیر میں بھارتی دہشت گردی،ایک اورکشمیری شہید،شہدا کی تعداد 3 ہو گئی

    کشمیر میں بھارتی دہشت گردی،ایک اورکشمیری شہید،شہدا کی تعداد 3 ہو گئی

    کشمیر میں بھارتی دہشت گردی،ایک اورکشمیری شہید،شہدا کی تعداد 3 ہو گئی
    تفصیلات کےمطابق .مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی نے ایک اور جان لے لی، دو روز میں شہدا کی تعداد 3 ہو گئی۔
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ضلع بارمولا کے شہر سوپور میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ ودورا کے علاقے میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے ظالمانہ کارروائی کی۔ علاقے میں بھارتی فوج ابھی بھی گشت کر رہی ہے۔
    ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ گذشتہ روز بھی اننت ناگ میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔