Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر،تیز بارشوں کے بعد سیلاب، تین جاں بحق، کئی علاقے زیر آب

    مقبوضہ کشمیر،تیز بارشوں کے بعد سیلاب، تین جاں بحق، کئی علاقے زیر آب

    مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں سیلاب کی سی صورتحال بن گئی ہے، بانڈی پورہ میں درخت گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشون اور ژالہ باری کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے سے جانی نقصان بھی ہوا ہے. بانڈی پوری کے گاوں چندا جی میں مکان گرنے سے دو خواتین دب کر جاں بحق ہو گئیں، جن کی شناخت شریفہ بیگم اور مبینہ بانو ساکنان چنداجی کے طور پر ہوئی ہے۔ گاندر بل کے علاقے میں درخت گرنے سے ایک گھر میں موجود 37 سالہ محمد یوسف جاں بحق ہوا ہے، جبکہ اس کے دو رشتے دار زخمی ہوئے ہیں. شدید ژالہ باری سے کشمیر میں باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے. شدید بارشوں کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب ہیں ،کئی علاقوں میں پل گرنے سے مقامی آبادیوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے. ٹنگمرگ علاقے میں تیس دیہات کو جوڑنے والا ایک پل گر گیا ہے۔

  • کشمیر میں بھارتی دہشت گردی،ایک اورکشمیری شہید،شہدا کی تعداد 3 ہو گئی

    کشمیر میں بھارتی دہشت گردی،ایک اورکشمیری شہید،شہدا کی تعداد 3 ہو گئی

    کشمیر میں بھارتی دہشت گردی،ایک اورکشمیری شہید،شہدا کی تعداد 3 ہو گئی
    تفصیلات کےمطابق .مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی نے ایک اور جان لے لی، دو روز میں شہدا کی تعداد 3 ہو گئی۔
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ضلع بارمولا کے شہر سوپور میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ ودورا کے علاقے میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے ظالمانہ کارروائی کی۔ علاقے میں بھارتی فوج ابھی بھی گشت کر رہی ہے۔
    ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ گذشتہ روز بھی اننت ناگ میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

  • سوپور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری شہید

    سوپور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور کے واڈورہ پائین بومئی میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، سرچ آپریشن میں بھارتی فوج ،پولیس نے حصہ لیا اس موقع پر سیکورٹی اداروں نے چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا. سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے علاقہ بھر میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کر دی تھی.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا.

  • مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ کشمیریوں کے لواحقین کا احتجاج

    مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ کشمیریوں کے لواحقین کا احتجاج

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے لاپتہ کئے جانے والے کشمیریوں کے لواحقین نے سرینگر میں احتجاج کیا ہے اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں سے کشمیریوں نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کر کے لاپتہ کرنے کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا ہے. احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ افراد کے عزیزو اقارب نے شرکت کی، مظاہرے میں‌خواتین اوربچے بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دوران حراست جبری طور پر لاپتہ کئے گئے افراد کو بازیاب کروایا جائے.

  • شوپیاں میں سرچ آپریشن، دو کشمیری شہید

    شوپیاں میں سرچ آپریشن، دو کشمیری شہید

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریش کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریون کو شہید کر دیا. بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقہ آونیرہ میں سرچ آپریشن کیا،. گھروں کی تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کی جس دوران دو کشمیری شہید ہو گئے. جن کی شناخت سیار احمد بٹ ساکن کولگام اور شاکر احمد وگے ساکن آونیرہ کے طور پر ہوئی. اس موقع پر بھارتی فوج نے علاقہ بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس معطل کر دی

  • جی ٹی بائیکرز نے کون سا بڑا کام کیا؟ بڑی خبر آ گئی

    جی ٹی بائیکرز نے کون سا بڑا کام کیا؟ بڑی خبر آ گئی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح گجرات سے بھی بڑی تعداد میں شہری شمالی علاقہ جات کی سیر مکمل کرنے کے بعد گھروں کو واپس پہنچ گئے جی ٹی بائیکرز ذ کا گروپ وادی نیلم کا 4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گجرات واپس آگیا۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے مزے کو دوبالا کرنے کے لیے ملک کے دیگر حصوں کی طرح گجرات کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوئے اسی طرح گجرات کے جی ٹی بائیکرز کے گروپ نے وادی نیلم کا چار روزہ دورہ کیا اپنے دورے کے دوران وہ کوہالہ،مظفرآباد، اٹھمقام، شاردہ ، کیل اور اڑنگ کیل کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل پر گئے اور جنت نظیر وادی کشمیر کے دلفریب مناظر دیکھے۔ چار روزہ دورے کے بعد جی ٹی بائیکرزکا گروپ بخیر و عافیت گجرات واپس پہنچ گیا۔ گروپ میں طارق محمود، عازب جاوید، عامر اشرف، ساجد بھٹی، آفتاب حسین، خلیل، محمد عامر اور لاہور کے دیگر بائیکرز نے شرکت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے آزاد کشمیر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حالات زندگی معلوم کئے۔ متعد جگہوں پر خوبصورت مناظر اور پاک فوج کے جوانوں کو دیکھ کر بائیکرز نے پاکستان ذندہ باد، آزاد کشمیر ذندہ باد اور پاک فوج کے حق میں پر جوش نعرے بازی کی۔

  • کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین کون مقرر ہوا؟ بڑی خبر آ گئی

    کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین کون مقرر ہوا؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی ریاست دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری عسکریت پسندوں کی مقامی تنظیم نے ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد 30سالہ حمید لیلہ ہاری کو ذاکر موسیٰ کا جانیشن مقرر کیا ہے، حمید لیلہ باری ضلع پلوامہ کے علاقے کاکا پورہ کا رہائشی ہے. وہ ذاکر موسیٰ کے نائب کے طور پر بھی بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار رہا ہے،. اب مقامی تنظیم نے اسے ذاکر موسیٰ کا جانیشن مقرر کیا ہے. حمید لیلہ ہاری عرف ہارون عباس مقامی عسکری تنظیم کے سربراہ ہوں گے. انہوں نے ابتدائی تعلیم پلوامہ سے ہی حاصل کی، مقامی تنظیم کے ترجمان ابوعبیدہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حمید لیلہ ہاری کو ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کیا گیا ہے.

    حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، ذاکر موسیٰ کو خراج عقیدت

    ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر، آٹھ بار نماز جنازہ ادا

    مقبوضہ کشمیر،ذاکر موسیٰ کی شہادت، کشمیری سڑکوں پر

    مقبوضہ کشمیر، ذاکر موسی اور ظہور احمد کی شہادت کے خلاف چوتھے دن بھی ہڑتال

     

    واضح رہے کہ ذاکر موسیٰ کو بھارتی فوج نے چند روز قبل شہید کر دیا تھا جو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید کا قریبی ساتھی تھا، ذاکر موسیٰ کی شہادت کی اطلاع پر کشمیریوں نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا تھا،. ذاکر موسیٰ کی آٹھ بار نماز جنازہ ادا کی گئی تھی.

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، ایک اور کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، ایک اور کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے ایک اور کمشیری کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ اسلام آباد میں سرچ آپریشن شروع کیا اور دوران آپریشن ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا. بھارتی قابض فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا. حریت رہنماوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادایت جو ان کا پیدائشی حق ہے دلوانے کے لئے دنیا کردار ادا کرے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے چار کشمیریوں کو شہید کیا تھا

  • مقبوضہ کشمیر، شہید نوجوانوں‌ میں 24 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والے دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں. بھارتی دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر، شہید نوجوانوں‌ میں 24 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والے دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں. بھارتی دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جاں بحق ہونے والے چار کشمیری نوجوانوں میں‌ دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں‌ جو پلوامہ پولیس لائنز سے لاپتہ ہوئے تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نےد عویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں‌ پولیس اہلکار محض چوبیس گھنٹے قبل پلوامہ پولیس لائنز سے لاپتہ ہوئے تھے تاہم وہ اگلے دن ہی بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں‌ شہید ہو گئے ہیں. شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت شبیر احمد اور سلیمان احمد کے بطور ہوئی ہے. یہ دونوں‌ پلوامہ اور شوپیاں کے رہنے والے تھے جنہوں نے کشمیری جہادی تنظیم میں‌شمولیت اختیار کر لی تھی.

    رپورٹ کے مطابق یہ کھلاڑی اپنی سروس رائفلیں‌ بھی جاتے ہوئے ساتھ لے گئے تھے. بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ شہید ہونےو الے دوسرے کشمیری نوجوانوں‌ میں عرفان احمد بٹ اور عاشق حسین بھی شامل ہیں. شہید نوجوانوں کا تعلق کشمیری جہادی تنظیم جیش محمد سے بتایا جاتا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی عید کے ایام میں بھی دہشت گردی جاری، 4 مزید نوجوان شہید کر دیے

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی عید کے ایام میں بھی دہشت گردی جاری، 4 مزید نوجوان شہید کر دیے

    مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی فوج نے بدترین ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے 4 مزید کشمیری نوجوانوں‌ کو شہید کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں‌ کی شہادت کا یہ واقعہ پلوامہ میں‌ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا ہے. بھارتی فوج نے کشمیریوں‌کے گھروں‌ میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے. اسی دوران نہتے کشمیری نوجوانوں‌ کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا. بھارتی درندگی کے خلاف ہزاروں‌کشمیریوں‌نے شدید احتجاج کیا ہے.

    رپورٹ کے بعد عید کے ایام میں بھی بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا. کشمیری عوام سراپا احتجاج بنے رہے اور اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں‌ نعرے بازی کی جاتی رہی. بھارتی قابض انتظامیہ نے مظاہروں‌پر قابو پانے کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے. بھارتی فورسز کی جانب سے پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن کے چھرے برسانے، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی بھی اطلاعا ت ہیں.