Baaghi TV

Category: کشمیر

  • عید الفطر سے قبل یاسین ملک سمیت تمام گرفتار کشمیریوں کو رہاکیا جائے، میر واعظ

    عید الفطر سے قبل یاسین ملک سمیت تمام گرفتار کشمیریوں کو رہاکیا جائے، میر واعظ

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیا گیا ہے اور آپریشن آل آﺅٹ کی آڑ میں ظلم و جبر اور قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے ،عیدالفطر سے قبل یاسین ملک سمیت تمام گرفتار کشمیریوں کو رہا کیا جائے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر گزشتہ ستر برس سے لٹکا چلا آرہا ہے اور یہ تنازعہ اب تک کشمیرکی کئی نسلیں کھا چکا ہے ۔ میر واعظ کا مزید کہنا تھا کہ کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور نہ جبر و تشدد سے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ کشمیری عوام مخاصمت نہیں بلکہ پر امن طریقے سے مسئلے کا حل چاہتے ہیں ۔میر واعظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حریت قیادت اور کشمیر ی عوام بھی سمجھتے ہیں کہ مار دھاڑ اور قتل و غارت اس مسئلہ کا حل نہیں ۔میرواعظ نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی عید الفطر کے موقع پر رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام او آئی سی کی کوششوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

  • بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    مقبوضہ کشمیر میں سنگ بازوں کا سامنا کرنے کے لئے بھارتی فوج اب روبوٹ کا استعمال کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں اور سنگ بازوں کا مقابلہ کرنے کے لئے روبوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے. بھارتی فوج نہتے کشمیریوں سے ہار چکی ہے. ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے چار برسوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں گولی کا جواب پتھر سے دینے والے کشمیریوں کے پتھراو سے 12 ہزار سے زائد بھارتی فوجی زخمی ہوئے. جس کے بعد بھارتی وزرات دفاع نے مقبوضہ کشمیرمیں روبوٹ استعمال کرنے کی تجویز دی جہاں اب 500 کے قریب روبوٹ مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جا رہے ہیں. باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بھی بڑھنے لگا ہے، بھارتی فوج نفسیاتی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں کیونکہ ان پر ہر وقت موت کا خوف سوار ہوتا ہے. بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی سے گھبراتے ہیں اور کشمیر آنے کی بجائے نوکری چھوڑنے کو ترجیح دیتے ہیں. اس صورتحال سے نکلنے کے لئے مختلف تجاویز سامنے آتی رہیں جن میں سے ایک تجویز روبوٹ کی تھی. اب کشمیر میں بھارتی فوج روبوٹ استعمال کرے گی. ابتدائی مرحلے میں 500 روبوٹ مقبوضہ کشمیر بھیجے جائیں گے. ۔روبوٹ سنگبازی کے دوران آنسو گیس ،پیپرگیس اور گولیاں بھی چلائیں گے اور ان کانشانہ بھی صحیح ہوگا۔ روبوٹ کے استعمال کیلئے وزارت داخلہ نے منظوری دے دی ہے. بھارتی وزارت داخلہ و دفاع کے مطابق 2016میں سنگبازی کے دوران 9235 ، 2017میں 1690اور2018میں 759اور2019کے چار ماہ کے دوران 446 بھارتی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں.

  • شوپیاں میں تین کشمیری شہید

    شوپیاں میں تین کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے آج جمعہ کو تین کشمیریوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا،درگڈ، سوگن نامی گائوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا،

    واضح ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں بھارتی فوج روزانہ کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے

  • بھارت کو ہندو دیش بنانے اور مسلمانوں‌ کے خلاف نفرتیں‌ پھیلانے کی کوششیں‌ کی جارہی ہیں. ڈاکٹر فاروق عبداللہ

    بھارت کو ہندو دیش بنانے اور مسلمانوں‌ کے خلاف نفرتیں‌ پھیلانے کی کوششیں‌ کی جارہی ہیں. ڈاکٹر فاروق عبداللہ

    مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہندو دیش بنانے اور مسلمانوں‌ کے خلاف نفرتیں‌ پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں. اس طوفان کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہم پہلے امتحان میں کامیاب ہوئے اور اب ہمیں دوسرے امتحان اسمبلی انتخابات کا سامناہے. اس امتحان میں سرخرو ہونے کیلئے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہو گی۔ پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی، ہمارے اُمیدواروں کی ہار کو یقینی بنانے کیلئے ہر ایک حربہ اپنا گیا لیکن عوامی ہمدردیوں کی وجہ سے ہمیں شاندار جیت نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں‌ کشمیری عوام کے اعتماد کی لاج رکھنی ہے.

    ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست کے اندر ہماری پارٹی کیخلاف سازشوں کے جال بُنے جارہے ہیں لیکن یہ سازشیں‌ اب کامیاب نہیں‌ہوں‌گی. ہمیں‌ ایسے عناصر کو عوامی صفوں میں بے نقاب کرنا ہوگا جو کشمیر دشمنوں کے اشاروں پر یہاں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاست میں امن و استحکام کی بحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے کام کریگی اور ہر سطح پر لوگوں کی راحت رسانی کیلئے پیش پیش رہے گی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حالیہ الیکشن میں‌کامیابی حاصل کی ہے جبکہ محبوبہ مفتی ہار گئی ہیں.

  • سید علی گیلانی کی کل جمعہ کو یوم القدس اور یوم کشمیر کے طور پر منانے کی اپیل

    سید علی گیلانی کی کل جمعہ کو یوم القدس اور یوم کشمیر کے طور پر منانے کی اپیل

    حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے کل جمعتہ الوداع کو ’’یوم القدس‘‘ اور ’’یومِ کشمیر‘‘ کے طورپر منانے کی اپیل کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد نے کہا کہ امت مسلمہ کے پاس صہیونی اور سامراجی طاقتوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دینے اور منظم ہونے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل اور جموں و کشمیر کی سرزمین پر بھارت کے غیر قانونی ،جبری اور ناجائز قبضے کو ایک ہی سلسلے کی دو کڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ تنازعات کا حل وہاں کے عوام کی خواہشات کے عین مطابق تلاش کرنا امت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل زیادہ دیر تک کشمیر اور فلسطین پر اپنا غاصبانہ قبضہ مسلط نہیں‌ رکھ سکتے. کشمیری اور فلسطینی مسلمان جلد آزادی حاصل کرکے رہیں گے.

  • اوآئی سی رابطہ گروپ اجلاس، صدر آزاد کشمیر نے جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے 9نکاتی فارمولہ پیش کر دیا

    اوآئی سی رابطہ گروپ اجلاس، صدر آزاد کشمیر نے جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے 9نکاتی فارمولہ پیش کر دیا

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں‌کو عالمی سطح‌ پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں. مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن اور خطہ میں‌کشیدگی کم نہیں‌ ہو سکتی. اس سلسلہ میں‌ انہوں نے 9 نکاتی فارمولہ بھی پیش کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے اسلامی تعاون تنظیم کے 14ویں سربراہی اجلاس سے قبل اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو ختم کرانے اور مسئلہ کشمیر کو طاقت سے حل کرنے کی بجائے بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے اپنی قابض فوج کو فوری طور پر انخلاء کرنے کیلئے بھارت کو مجبور کیا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ او آئی سی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے با ضابطہ درخواست کرے کہ وہ مداخلت کر کے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کریں۔ صدر مسعود خان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں او آئی سی کے رکن ممالک کی طرف سے بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری مقرر کرنے کا مطالبہ کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے تجویز کیا کہ او آئی سی بھارت سے مطالبہ کرے کہ وہ بھارت کے رسوا ئے زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک، شبیر احمد شاہ ،آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوبی، ناہیدہ نسرین اور دیگر کو رہا کرے اور حریت کانفرنس کے رہنمائوں سیّد علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور دوسرے رہنمائوں پر قید و بند کی سختیاں ختم کرے۔

    سردار مسعود خاں‌کی طرف سے پیش کردہ نو نکاتی فارمولہ میں‌کہا گیا کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے تمام فریقوں کی مدد اور سہولت فراہم کرے تاکہ وہ باہم بات چیت ، ثالثی ، مصالحت سمیت دیگر پُرامن ذرائع اور کشمیر الجہتی سفارت کاری کے ذریعے تناز عہ کشمیرکا پرُ امن ، منصفانہ اور قابل عمل حل تلاش کر سکیں۔

    انہوں نے مسلم ملکوں‌پر زور دیا کہ مظلوم کشمیریوں‌ کو یو این کی قراردادوں کے مطابق بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی دلانے کے حوالہ سے ان پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں‌ اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

  • بھارتی فوج نے کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید کر دیے، ہزاروں کشمیریوں کا شدید احتجاج

    بھارتی فوج نے کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید کر دیے، ہزاروں کشمیریوں کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر کے سوپور علاقہ میں جمعرات کو بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں‌ کو شہید کر دیا ہے جس پر ہزاروں‌کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بارہمولہ میں آج صبح شروع ہونے والے سرچ آپریشن میں دو کشمیریوں‌کو گولیاں‌ماری گئیں جن کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں. بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان ایک جھڑپ میں‌شہید ہوئے ہیں اور معرکہ آرائی کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شہید نوجوانوں کی شناخت کی جارہی ہے. بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز اہلکاروں نے آج صبح ضلع بارہمولہ میں سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھرتلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران کئی گھنٹوں کی تلاشی کے بعد چھپے کشمیری مجاہدین نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں اور یوں وہاں معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو دو کشمیریون کی شہادت پر ختم ہوئی۔

    یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں میں بھارتی فوج نے ایک درجن کے قریب کشمیریوں‌کو شہید کیا ہے.

  • بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، بارہمولا میں نوجوان شہید

    بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، بارہمولا میں نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے علاقے‌ڈانگر پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا. بھارتی فوج، سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ضلع بارہمولہ کے علاقے ڈانگر پورہ میں گھر گھر سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پیلٹ گن کے چھرے آنکھوں میں‌ لگنے سے ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ہوئے ہیں جن کی بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے. کولگام میں پیلٹ برسانے اور فائرنگ کے بعد نوے سے زائد کشمیری زخمی ہوئے تو کشمیری نوجوانوں‌کی بڑی تعداد ہسپتال بلڈ دینے کیلئے پہنچ گئی. اس دوران کشمیریوں‌کی طرف سے بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا. کشمیریوں نے اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی.

    یاد رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے روزانہ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑی میں نہتے کشمیریوں‌کو شہید کیا جارہا ہے.

  • جموں‌ میں‌ دو کشمیری گرفتار، بھارتی فوج کا پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام

    جموں‌ میں‌ دو کشمیری گرفتار، بھارتی فوج کا پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام

    مقبوضہ جموں‌ میں بھارتی فوج نے ایک فوجی کیمپ کے باہرسے دو افراد کو گرفتار کر کے ان پر مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں‌کشمیریوں‌کو مبینہ طور پر ہندوستانی فوجی کیمپ کے باہر تصاویر لیتے اور ویڈیو بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے. بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوجی اہلکاروں نے دونوں کو مشکوک حالت میں پارا منڈل موہر کے نزدیک رتنا چوک ملٹری سٹیشن کے آس پاس دیکھ کر حراست میں‌لیا. بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ دونوں‌ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے.

    رپورٹ‌کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کشمیری نوجوانوں‌ میں سے ایک کا تعلق کٹھوعہ اور دوسرے کا ڈوڈہ سے ہے.

  • بھارتی فوج نے شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا، 20 سے زائد زخمی

    بھارتی فوج نے شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا، 20 سے زائد زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں علاقہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے جس پر ہزاروں‌کشمیریوں‌نے شدید احتجاج کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے نوجوان کی شہادت کے بعد پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں‌پر زبردست فائرنگ بھی کی جس سے 20 سے زائد کشمیری زخمی ہو گئے. شہید نوجوان کا نام سجاد احمد پرے بتایا جاتا ہے.

    یہ جھڑپیں شوپیاں کے مضافات میں واقع پنجورہ ،گگہ لرو نامی گائوں میں اُس وقت شروع ہوئیں جب ہندوستانی فورسز نے یہاں کشمیری مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا تاہم یہاں‌سے کسی کشمیری مجاہد کی موجودگی کی اطلاع نہیں‌ ملی.