صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزاد ی کے حوالے سے لاہور بہت اہم کردار اداکررہاہے ، لاہور کے طلبہ آزادی کشمیر کے لیے جو جدوجہد کر رہے ہیں ان کا جذبہ قابل دید ہے جبکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید دورکے ہتھیارمیڈیا سے بھی لیس ہیں کیونکہ قوم کے یہ بچے جب عملی زندگی میں آئیں گے تو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیر کی آزادی کے لئے ایک مثبت اور اعلی سوچ سے بہترین ماحول پیداکریں گے ۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کولاہورپریس کلب کاگیارہویں مرتبہ صدر منتخب ہونے اورنومنتخب گورننگ باڈی کو مبارکباد دینے کے لئے کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے مزید کہاکہ پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور لاہور پریس کلب کی قیادت میں صحافی ملک وقوم کی بہترین خدمت میں سرگرم عمل ہیں اور یہ ان کی ایمانداری اور اپنے شعبہ سے بے لوث محبت کا نتیجہ ہے کہ تمام صحافی برادری انھیں اپنالیڈردیکھناپسند کرتی ہے ۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبرگورننگ باڈی ہماءمیر، عمران شیخ ، سید رضوان شمسی نے معززمہمان کا کلب آمد پر استقبال کیا ۔ سردارمسعودخان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہاکہ جموں کشمیر کی صورتحال بدستور ہولناک ہے،جموں کشمیر میں کشمیریوں سے انکی ثقافتی حیثیت چھینی جا رہی ہے ،آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے بھارتی باشندوں کی آبادکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے،20 سے 30 لاکھ ہندوﺅں کو بھارت سے لا کر کشمیر میں بسایا جا رہا ہے جہاں ان کی الگ بستیاں بسائی جارہی ہیں ،کشمیریوںکی نسل کشی ہو رہی ہے ، کشمیر کی گلیوں میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے،کشمیریوں سے ان کی زرعی اور غیر زرعی زمین چھین کران کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہاہے ، ان کی زبان ختم کی جا رہی ہے اور ان کے روائتی لباس پر پابندی لگا دی گئی ہے ، پاکستان کی نوجوان نسل کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتی ہے ، نوجوان نسل ذرائع ابلاغ کے ذریعے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کر سکتی ہے، ،نوجوان نسل بھارت کے ظلم وستم کی مذمت کرنا چاہتی ہے ان کے پاس ہتھیار نہیں ہیں ،کشمیری نوجوان اس طرح کا کردار ادا نہیں کر پا رہے ہیں، کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے بیانیے کودنیابھرمیں تقویت مل رہی ہے،برطانوی اور امریکی کانگریس نے بھی کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کی ہے،کچھ لوگ مایوسیاں پھیلا رہے ہیں،خود مختار کشمیر کی آوازیں تو 1947 سے ہیں مگر مہاراجہ ہری سنگھ اور شیخ عبداللہ بھارت سے مل گئے،مایوسی کے بجائے اپنے بیانیے کو مستقل مزاجی سے بیان کرنے کی ضرورت ہے،صرف کشمیر نہیں بھارت کے مسلمان بھی ہندوﺅں کے شر سے محفوظ نہیں،حق و باطل کے معرکے میں حوصلہ کی ضرورت ہے ،کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہااور انھیں کشمیر کابہترین سفیر قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ بین الاقوامی پالیسی ومعاملات کے ماہرہیںاورساری دنیامیں کشمیر کازکے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
Category: کشمیر
-

ایل سی ڈبلیو یو میں کشمیر یکجہتی کانفرنس کا انعقاد!!
ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکشن اورفریڈم فار آل کے اشتراک سےکشمیر یکجہتی کانفرنس کاانعقاد کیاگیا
وفاقی وزیر،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری نے شرکت کی۔کشمیر یکجہتی کانفرنس میں ہیڈآف ڈپارٹمنٹ ماس کمیونیکشن پروفیسرڈاکٹر نجم ضیاء، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریڈم فار آل منظر الہی، چیئرمین کشمیر کمیٹی رائے نواز کھرل نے شرکت کی۔
سینئر وائس پریذیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریچیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن کنیز فاطمہ ،سینٹر جرنلسٹ اینڈ اینالیسٹ سلمان عابد نے شرکت کی۔
چیئرمین کشمیر کمیشن آف پاکستان اور چیئرمین متحدہ کسان محاذ پنجاب نے شرکت کی۔
کانفرس میں شعبہ ماس کمیونیکشن کے فکیلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور "لہو لہو بہشت”کے عنوان سے ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔ فائن آرٹس کی پینٹینگز کی نمائش کی گئی۔
نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کشمیر یکجہتی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیرھ سال سے زائد عرصے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، عالمی برادری اور یو این کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت اور ظلم و ستم پر نوٹس لینا چاہیے،ایل سی ڈبلیو یو نہتے کشمیری بہن ،بھائیوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ -

کشمیریوں کی تحریک کو اگر دبا دیا گیا تو پاکستان میں پانی کی جگہ خون آئے گا،مشعال ملک
کشمیریوں کی تحریک کو اگر دبا دیا گیا تو پاکستان میں پانی کی جگہ خون آئے گا،مشعال ملک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں اسلام آباد ماڈل سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک اب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تحریکوں میں نوجوانوں کا کردار انہتائی اہم ہے،طلباء کا جذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی،سکول کالج دور میں بھی کچھ کرنے کا جذبہ موجود تھا،مقبوضہ کشمیر میں نہتی کشمیری قوم نو لاکھ فوج سے لڑ رہی ہے۔ ستر سال سے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے،تحریک آزادی کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں رائے گاہ نہیں جائے گئی،
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ یسین ملک کے جسم کہ ایک ایک حصے پر زخموں کے نشانات ہیں،کشمیری تاریخ رقم کر رہے ہیں،کشمیر میں نوجوان تحریک آزادی چلا رہے ہیں،کشمیری طلباء بھارتی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں،کشمیر میں بھارتی فوج،نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر رہی ہے۔کشمیر پاکستان کی دفاعی لائن ہے کشمیر سے آنے والا پانی،پاکستان کو سیراب کرتا ہے۔کشمیریوں کی تحریک کو اگر دبا دیا گیا،تو پاکستان میں پانی کی جگہ خون آئے گا،
شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے، بھارت نے فائدہ اٹھا کر مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا، بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کرایا۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ شہ رگ آرٹیکل 370 کے کے خاتمے کے ذریعے کاٹ دی گئی بھارت کشمیر سمیت پاکستان کو تاریکی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔دنیا میں پیلٹ کا استعمال جانوروں پر بھی نہیں کیا جاتا ،بھارتی فوج کشمیریوں سے جانوروں سے بدتر سلوک کر رہی ہے۔
آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ
-

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیویارک میں منعقدہ جموں وکشمیر پر ’او۔آئی۔سی‘ رابطہ گروپ کے سفراء اجلاس
سفراء اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب
معزز مستقل مندوبین حضرات
قابل احترام ساتھیو اور دوستو
السلام وعلیکم
آج نیویارک میں منعقدہ ’او۔آئی۔سی‘ کے جموں وکشمیر رابطہ گروپ کے سفیروں کے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے۔
گزشتہ نومبر میں نیامے میں منعقدہ ’او۔آئی۔سی‘ وزرا خارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس کے دوران جموں وکشمیر رابطہ گروپ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر اجاگر کیاجائے اور رابطہ گروپ کے مسلسل اجلاس منعقد کئے جائیں۔
یہ امر باعث اطمنان ہے کہ رابطہ گروپ کی نیویارک شاخ اس اجتماعی کاوش میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ میں جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے یک جہتی میں امت مسلمہ کی مشترکہ موثر آواز تشکیل دینے میں برادر ممالک آزربائیجان، نائیجر، سعودی عرب اور ترکی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیکریٹری جنرل ’او۔آئی۔سی‘ کی قیادت اس میں یکساں طورپر ممدو معاون رہی ہے۔
نیامے میں منعقد حالیہ وزرا خارجہ کونسل میں ’او۔آئی۔سی‘ کی طرف سے ٹھوس اور دوٹوک حمایت کشمیریوں کے لئے ان کے منصفانہ، ناقابل تنسیخ اور جائز استصواب رائے کے حق کے حصول کی جدوجہد میں تقویت کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں صورتحال عالمی برادری سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی بھارتی اقدامات کے بعد سے مقبوضہ خطہ ’تاریکی کے پردے‘ سے ڈھانپ دیاگیا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیرانسانی محاصرے اور کمیونیکیشن قدغنوں کو عائد ہوئے پہلے ہی 550 سے زائد دن کا عرصہ بیت چکا ہے۔ آج یہ مقبوضہ خطہ دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے۔
بھارتی قابض افواج جو سیاہ اور ظالمانہ قوانین کی بدولت کسی بھی سزا سے مبرا ہیں، کشمیریوں پر ناقابل بیان مظالم ڈھارہی ہیں اور انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا ارتکاب کررہی ہیں۔ نوجوانوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کا کچھ اتہ پتہ نہیں کہ قابض بھارتی افواج نے انہیں کہاں قید کررکھا ہے اور ان کے گھر والے اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
موسم سرما، مقبوضہ خطے میں انسانی مصائب کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ کورونا عالمی وباءکشمیریوں کے لئے ایک نیا عذاب ثابت ہوئی ہے۔
کشمیریوں کی حالت زار پر آنکھیں بند کئے ’آر۔ایس۔ایس‘، ’بی۔جے۔پی‘ حکومت اُن سازشوں میں مصروف عمل ہے جس کے بارے میں کھلم کھلا وہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے لئے ’حتمی حل‘ قرار دینے کی پیشگوئیاں کرتے پھر رہے ہیں۔
اس ’حتمی حل‘ میں سرفہرست یہ ہے کہ آزادی کا حق مانگنے والے کشمیریوں کو جسمانی، سیاسی اور نفسیاتی طورپر کچلنے کے لئے ایک ظالمانہ مہم پوری شدت سے جاری ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 9 لاکھ فوج تعینات کی ہوئی ہے جس سے یہ دنیا میں سب سے زیادہ قابض افواج کی موجودگی والا خطہ بن چکا ہے۔
’حتمی حل‘ کا دوسرا حصہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی پر مشتمل ہے تاکہ اسے مسلم اکثریتی آبادی سے ’ہندتوا‘ غالب خطے میں تبدیل کردیاجائے۔ سکونت اور حق ملکیت اور ڈومیسائل کے نئے قوانین لاگو کئے گئے ہیں تاکہ پوری قوت سے اس نوآبادیاتی منصوبے کو مکمل کرنے میں سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔ آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے یہ ہتھکنڈے عالمی قانون بشمول چوتھے جینیوا کنونشن اور جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
سوم، بھارت پاکستان کو مجبور کرنا چاہتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس کا مسلط کردہ حل تقدیر کا لکھا سمجھ کر قبول کرلے اور اس مقصد کے لئے پاکستان کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی جاتی ہے، ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کرائی جاتی ہے، فساد اور انتشار پھیلانے کے حربے اختیار کئے جاتے ہیں اور معاشی جارحیت کو ہتھیار بنایاجارہا ہے۔ فروری 2019 میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فوجی مہم جوئی پر پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے موثر جواب دیا اور بھارت کا طیارہ مار گرایا جبکہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔ اس کے باوجود پاکستان نے ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا جس سے کشیدہ صورتحال ختم ہوئی۔
انتہاءپسند ’آر۔ایس۔ایس‘،’بی۔جے۔پی‘ کی جھوٹی اطلاعات کوئی نیا تنازعہ بھڑکاسکتی ہیں تاکہ یہ اقتدار پر قابض رہے اور داخلی مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے۔ ’بی۔جے۔پی‘ کی قیادت میں انتخابی وسیاسی فائدے کے لئے فروری 2019 کا جنگی ڈرامہ رچانے کے بارے میں بھارتی میڈیا میں ہونے والے حالیہ انکشافات ان امکانات کے ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کے خلاف کوئی اور ’فالس فلیگ آپریشن‘ رچانے کے بھارتی منصوبوں سے پہلے ہی عالمی برادری کو بارہا خبردار کرچکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان نے تنازعہ جموں وکشمیر پر ایک بھرپور سیاسی اور سفارتی مہم چلائی ہے۔
ہماری حکومت کی تشکیل کے محض ایک ماہ بعد ہی ستمبر 2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کا مجھے اعزاز حاصل ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کے 2019 میں نیویارک کے دورے کے موقع پر اقوام متحدہ میں ان کی مصروفیات میں کشمیر کے مسئلے کو مرکزی توجہ حاصل رہی۔ وزیراعظم نے ’او۔آئی۔سی‘ رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھارت کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کے نتیجے میں مخدوش علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ستمبر2020 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تہترویں اجلاس سے ورچوئل خطاب میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے عالمی برادری کو ایک بار پھر آگاہ کیا۔
5 اگست 2019 سے جموں وکشمیر پر ’او۔آئی۔سی‘رابطہ گروپ نے تین اجلاس منعقد کئے ہیں جن میں سے دو وزارتی سطح کے اجلاس تھے۔ ’او۔آئی۔سی‘ رابطہ گروپ کے وزارتی اعلامیہ میں عالمی برادری کو حمایت اور یک جہتی کا ٹھوس پیغام دیاگیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اگست 2019، جنوری 2020 اور اگست 2020 میں تین مرتبہ اس معاملے پر غور کیا۔
اس رفتار اور روش کو برقرار رکھنا ازحد ضروری ہے۔ ’او۔آئی۔سی‘ کی طرف سے متحد سیاسی پیغام بھارت کو دینا انتہائی ناگزیر ہے۔ ہمیں پوری قوت سے بھارت سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات واپس لے، انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیاں بند کرے، اقوام متحدہ اور ’او۔آئی۔سی‘ کے آزاد انسانی حقوق کمشن (آئی۔پی۔ایچ۔آر۔سی) کے حقائق معلوم کرنے والے وفود کو مقبوضہ خطے میں جانے کی اجازت دے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کو پرامن حل کرے۔
مجھے اعتماد ہے کہ رابطہ گروپ کا اجلاس اس مقصد کے حصول کے لئے عملی اقدامات کی نشاندہی اور لائحہ عمل کی تیاری میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔
میں آپ کی کامیابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ -

الحمراء آرٹس کونسل کشمیری رنگ میں ڈھل گیا، نمائشیں،واک اورڈرامے کا بھی انعقاد
لاہور الحمراء آرٹس کونسل میں ”عزم یکجہتی کشمیر“ کی سہ روزہ تقریبات جاری ہیں- ان تقریبات میں نمائشیں،واک،ڈرامہ میں کشمیری ثقافتی کے رنگ بکھیرے گئے ہیں جس کی وجہ سے الحمرا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء نے اس موقع پر کہا کہکشمیری پُرامن قوم ہے- منفرد و خوبصورت ثقافتی رسوم و رواج کی حامل یہ قوم دُینا میں اپنی الگ شناخت رکھتی ہے۔

ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے کشمیری ثقافت کو موضوع بحث بناتےہوئے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل کشمیری زبان وادب،تہذیب و ثقافت کو فروغ دے کر کشمیر ی کازاجاگر کر رہا ہے۔ سربراہ الحمراء کے بقول ”عزم یک جہتی کشمیر“کے پہلے روز نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں فن پاروں میں کشمیری قربانیاں،قائدین کشمیر کی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا-

نوجوانوں نے کشمیر ملبوسات زیب تن کر کے منفرد انداز میں واک کی،سٹالز بھی لوگوں کی دل چسپی کا باعث بنے-

سہ روزہ تقریبات آج بھی جاری رہیں گی اوراس میں بڑی تعدا د میں لوگ شرکت کریں گے۔
-

ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہمیں وزیر اعظم نے سکھایا: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرخرم شیر زمان کا بیان
پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نرسری تا مزار قائد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ تین سال سے کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں- سعید آفریدی نے کہا کہ کشمیر کا سودا ماضی کے حکمرانوں نے کیا تھا۔ ا نشاء اللہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ سردار مقصود زمان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے نکالی گئی جو مزار قائد پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ریجن قیادت سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ ریلی کے اختتام پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی خود دیکھ لے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہمارا رویہ کتنا اچھا ہے۔آج کی شاندار ریلی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور محبت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ تین سال سے کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں۔آج اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں آج مسئلہ کشمیر پر بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جو جماعتیں اپوزیشن میں بیٹھی ہیں وہ ماضی میں پاکستان پر حکومت کر چکی ہیں، مولانا، نواز اور زرداری نے کبھی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے پر بات نہیں کی۔ وزیرا عظم عمران خان نے ناموس رسالت ﷺ پر بھی آواز اٹھائی۔ ہمارے ملک میں ایسا لیڈر موجود ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے فخر ہے۔
ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ہمیں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب ریلی کے انعقاد پر انتظامیہ اورپارٹی کارکنان اور کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی ریلی کراچی کی سب سے بڑی ریلی ہے۔ ریلی سے خطاب میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا سودا ماضی کے حکمرانوں نے کیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں آج وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر لگائی جارہی ہیں۔
کشمیر کے عوام نے مسئلے کے حل کے لئے ہمیشہ پاکستان کی طرف دیکھا ہے۔شاندار ریلی کے انعقاد پر پارٹی رہنماوں اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انشاء اللہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما سردار مقصود زمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے ثابت کیا کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ایک رہبر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ظلم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھانا ہمیں وزیر اعظم عمران خان نے سکھایا ہے۔ کشمیر کی آزادی تک پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ کشمیر میں بھارتی ظلم اوربربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہمیں اپنے لیڈر عمران خان پر پورا اعتماد ہے اور پوری پاکستانی قوم اس مسئلے پر وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔
-

مقبوضہ کشمیرتقریروں سے نہیں صرف جہادسے آزاد ہوگا، محمد ثروت اعجاز کا کشمیر ریلی سے خطاب
پاکستان سنی تحریک کی تاجدار صداقت ویکجہتی کشمیر ریلی سے ثروت اعجاز قادری،پیر سید مظفر شاہ،علامہ اشرف گورمانی،ودیگر کا خطاب
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آج پورے ملک نے یوم صدیق اکبر اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی سے واضع کردیا کہ ہم ایک ہیں
ملک میں فرقہ واریت کی طرح سیاسی واریت کو بھی ختم کرنا ہوگا – مقبوضہ کشمیرتقریروں سے نہیں صرف جہادسے آزادہوگا، پاکستانی حکومت آزادیئ کشمیر کیلئے اعلان جہادکرے-پیر سید مظفر حسین نے کہا کہ ملک سے نفرتوں،تعصب وعصبیت کے خاتمہ کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی روشن تعلیمات کو سرکاری سطح پر عام کیاجائے-کراچی میں پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر 5فروری کو یوم تاجدارِ صداقت ویکجہتی کشمیر منایاگیا اور ملک گیرریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور کانفرنسزمنعقد کی گئیں، کراچی میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری،ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین،علامہ اشرف گورمانی علماء ومشائخ اور ثناخواں کی زیرقیادت نمائش چورنگی تا جامع کلاتھ مزارقطب عالم شاہ بخاریؒ تک عظیم الشان تاجدارِ صداقت و یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں علماء ومشائخ،تاجربرادری، سیاسی ومذہبی رہنماؤں سمیت پاکستان سنی تحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی اور کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہناتھاکہ حکومت خلفاء راشدین کے ایام کو سرکاری طور منائے عام طعطیل کا اعلان کرئے، حضرت سیدنا صدیق اکبر تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوتؐ کے پہلے عظیم مجاہدہیں، سیدنا صدیق اکبر ؓ نے اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں پیش کیں- حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ روضہ رسول ﷺ میں آج بھی حضور نبی کریم ﷺ کے پہلومیں آرام فرمارہے ہیں وہ ایسامقدس مقام ہے جہاں پر صبح شام سترستر ہزارفرشتے آتے ہیں اور درود سلام پیش کرتے ہیں، حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی شان میں گستاخی سنگین ترین جرم ہے،حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوجانب داری کا طرز عمل ترک کر کے قانون کی یکساں عملداری کو یقینی بنانا چاہیے، اُمت میں فرقہ وارانہ انتشارکا سبب بننے والوں کا محاسبہ کرنا حکومت کی اوّلین ذمہ داری ہے،پاکستان کو عراق اورشام بنانے کی سازشیں ناکام بنائیں گے،کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے، پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیر کی آزادی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،مقبوضہ کشمیرتقریروں سے نہیں صرف جہادسے آزادہوگا-
پاکستانی حکومت آزادیئ کشمیر کیلئے اعلان جہادکرے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑے گی، عالمی قوتوں کو کشمیر پر بند ر بانٹ نہیں کرنے دیں گے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اہل کشمیر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں انہیں کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،محمدثروت اعجاز قادری نے عالمی برادری کو خبردار کیاہے کہ کشمیر چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان گھرا ہوادنیا کا اہم ترین مسئلہ ہے اور اگر اسے لاکھوں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہ کیا گیا تو خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوں گے،مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کے مسئلے کے حل کے لیے تو اقوام متحدہ اور بڑی طاقتیں حرکت میں آجاتی ہیں لیکن کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالی اوربھارت کے غیر آئینی ہتھکنڈے اور ظلم و ستم پر کوئی حرکت میں نہیں آتا،دنیا مسئلہ کی اہمیت و نزاکت کو سمجھتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے، کشمیر کے حالات ایک متفقہ قومی لائحہ عمل کے متقاضی ہیں، بدقسمتی سے حکومت نے وہ اقدامات نہیں اٹھائے جو اسے اٹھانے چاہئیں تھے، ہمیں دنیا بھر کے فورمز پر کشمیر کی بات کرنی چاہیے،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک جوائنٹ پولیٹیکل ٹاسک فورس تشکیل دی جائے،پاکستانی حکومت نائب وزیر خارجہ برائے کشمیر مقرر کرے، کشمیر کی آزادی کے لیے قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑاہے،بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے سے نہیں روک سکتا-
اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی توبھارت دنیا کے نقشہ سے مٹ جائے گا، مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بن کر رہے گا، اس موقع پر پیر سید مظفر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا ابو بکرؓ کی تعلیمات امور سلطنت کیلئے مشعل راہ ہیں،جناب نبی کریم ﷺ کے ارشاد مبارک کی روشنی میں تما م کے تمام صحابہ کرامؓ ستاروں کی ماند اور جنتی ہیں،تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت رضی اللہ عنہم کیلئے عاشقان رسول تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،ملک سے نفرتوں،تعصب وعصبیت کے خاتمہ کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی روشن تعلیمات کو سرکاری سطح پر عام کیاجائے،اس موقع پر علامہ اشرف گورمانی،علامہ طارق شہزاد المدنی،علامہ عنصر قادری،علامہ محمو د قادری علامہ ذیشان مدنی،علامہ نثار علی اجاگر،،مولانا قاسم جلالی۔سید جنید باپو،اسعد باپو جنیدی،اے این آئی کے سلیم عطاری،عاطف حنیف بلو ثناء خواں حافظ طاہری قادری،محمد ساجد قادری،ودیگر نے بھی خطاب کیا،اور سیدنا صدیق اکبر کی شان میں منقبت اور کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے ترانہ بھی پڑھا۔#
-

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی جہاز مرکزی مستول پر پاکستان و آزادکشمیر کے جھنڈے لہرائے
مقبوضہ کشمیر کے عوام سےحق خود ارادیت کے لئے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز دشت کے افسران اور عملے کے ممبران نے 05 فروری کو پوری قوم میں شمولیت اختیار کرکے کشمیریوں کی جرات مندانہ جدوجہد کا اعتراف کیا جو بھارتی افواج کے سفاکانہ مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔
جہاز کے مرکزی مستول پر پاکستان اور آزادکشمیر کے بڑے جھنڈے لہرائے گئے علاوہ ازیں بینر اور پینا فلیکس آویزاں کیے گئے جو غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہیں۔ صاف ستھری وردی میں ملبوس عملے کےچاق و چوبند ممبران نےہاتھوں میں تھامے ہوئے کشمیری پرچم لہرا کر اس مقصد کی حمایت اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کمانڈنگ آفیسر PMSS DASHT لیفٹیننٹ کمانڈر فرخ احمد نے جہاز کے عملے سے خطاب کیا۔بعد ازاں کمانڈنگ آفیسر نے صحافیوں کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے کشمیری بھائی اور بہن بہادرانہ جدوجہد میں مصروف ہیں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے لئے زبردست قربانیاں دیتے رہے ہیں۔یہ واضح طور پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور مجموعی طور پر پاکستانی قوم کی اصولی اور مشترکہ امنگوں کی علامت ہے۔ جہاز کے کپتان نے وضاحت کی کہ غیر ملکی وفودکی جہاز پر آ مد اور PMSS DASHT کے بیرون ممالک مختلف دوروں کے دوران ، اس مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں میں سے ایک جہاز کا نام کشمیر ہے۔
.کمانڈنگ آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ بحیرہ عرب کے ساتھ پاکستان کی 1000 کلو میٹر سے زیادہ طویل ساحلی پٹی ہے ، اس کے علاوہ ہماری سمندری حدود 350 سمندری میل تک پھیلی ہوئی ہیں۔ہمارا میری ٹائم زون 290,000 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پاکستان کے قوانین کے تحت اور اقوام متحدہ کے 1982 کے سمندر کے قانون (UNCLOS 82) کے کنونشن کے تحت پاکستان کے سمندری خطوں میں پاکستان کی پالیسیاں اور کنونشن نافذ کرتی ہے۔ ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، میری ٹائم زون میں پاکستانی سمندری مفادات کے تحفظ کے علاوہ ، قابض سے آزادی حاصل کرنے کی کوششوں میں کشمیر اور اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کرتا رہے گا۔
-

مسلئہ کشمیرکو کشمیریوں کی امنگوں کی روشنی میں حل کرنا ضروری، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال کی ڈسٹرکٹ کیمپ جیل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت
یورپی معاشرے میں اگر جانور پر بھی ظلم ہوجائے تو کہرام مچ جاتا ہے، مقبوضہ وادی میں گزشتہ 7عشروں سے انسانیت کی تذلیل ہورہی ہے- میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے، خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل نکالنا ہوگا-صوبائی وزیر نے کیمپ جیل میں قیدی بچوں کی تعلیم و تربیت کے عمل بھی جائزہ لیا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے آج ڈسٹرکٹ کیمپ جیل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے کیمپ جیل آمد پر صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔تقریب میں لوک فنکار سائیں ظہور، احمدنوازگلوکاراور دیگر فنکاروں نے ملی نغمے گا کر شرکاء کا لہو گرمایہ۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے اور کشمیریوں کے ساتھ ہمارا دینی اور قلبی رشتہ ہے۔پوری پاکستانی قوم آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کادن منارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یورپی معاشرے میں اگر کسی جانور پر ظلم ہو جائے تو کہرام مچ جاتا ہے۔مقبوضہ وادی میں گزشتہ 7عشروں سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔والدین کے سامنے بچوں اور بچوں کے سامنے والدین کو شہید کیا جارہا ہے۔ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کی عصمت دری ہو رہی ہے۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی بیحسی قابل افسوس ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر بھارتی جبرو ستم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کر نا ہوگا اور خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کے تنازعہ کوکشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو جیلوں میں دیکھ کر دلی دکھ ہوتا ہے۔جیلوں میں اصلاحات کے ذریعے انہیں جرائم کی آماجگاہ کی بجائے اصلاحی مراکز بنانا ہو گا۔قیدیوں کو مختلف فنون کی تربیت کے لئے ٹیوٹا کے ساتھ اشتراک بڑھایا جائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔پنجاب کی مختلف جیلوں میں ٹیوٹا کے اشتراک 15 مختلف کورسز کرائے جارہے ہیں جبکہ 12 ہزار قیدیوں کو ٹیوٹا کے اشتراک سے فنی تر بیت فراہم کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے قیدی بچوں کی تعلیم و تربیت کے مراکز کادورہ کیا اور قیدی بچوں کو دی جانے والی تعلیم و تربیت کے عمل کا جائزہ لیا۔آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،سپرنٹنڈنٹ جییل نورحسن اور دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے-
٭ -

پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ
کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، فردوس عاشق اعوان۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی جان لے چکی،مودی نے 6لاکھ فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر مامور کر دیا
بھارت میں تمام اقلیتیں ہندوتوا مائنڈ سیٹ کا شکار ہیں۔پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا تقریب سے خطاب
لاہور05فروری: اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری بہن بھائیوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا اور احساس دلانا ہو گا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کو انکا حق دلوانے کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کشمیر پاکستان کے وجود کا حصہ ہے اسکے بغیر پاکستان نا مکمل اور ادھورا ہے۔پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ترجمان اور وکیل بن کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وعدہ اپنے جنرل اسمبلی کے خطاب میں وعدہ پورا کیا اور دنیا کو بارآور کروایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کس طرح کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔
ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں بہنوں،بیٹیوں کی عصمت دری کی خوفناک داستانیں رقم کی ہیں اور وہاں نوجوانوں کی پیلٹ گن سے بینائی چھینی جا رہی ہے۔ بھارت کشمیریوں کی بینائی تو چھین سکتا ہے مگر ان سے آزادی کے خواب نہیں چھین سکتا۔ کشمیری عوام کے اظہار رائے پر پابندی لگانے کے باوجود انکی آواز پہلے سے زیادہ گونج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے 6لاکھ سے زائد فوج کو نہتے کشمیریوں پر چڑھائی کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ کشمیر کی آزادی کی خاطر اپنی جائیں قربان کرنے والے شہدا، حریت رہنماؤں کے حوصلے اور ان تمام کشمیریوں کو جنہوں نے آزادی کی شمع روشن رکھنے کیلئے اپنی نسلوں کی قربانی دی، پاکستانی قوم کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں۔ ہندوستان نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر اب یہ ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں کشمیریوں کی آواز کسی صورت دبائی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر بھرپور انداز میں منا رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مہم کی سربراہی کی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کشمیر کے حوالے سے تقریری مقابلوں، ملی نغموں اور مشاعروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بھارت میں تمام اقلیتیں ہندوتوا مائنڈ سیٹ کا شکار ہیں۔مودی کا سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی سے اب دنیا آگاہ ہے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام مودی کو اس کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور لہو کے آخری قطرے اور بندوق کی آخری گولی تک کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔قبل ازیں اپنے ٹویٹر پیغام میں معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے یتیم، 22ہزارخواتین بیوہ ہوچکیں، بھارتی درندہ فوج 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنا چکی ہے مگر مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے چٹانوں سے بھی بلندہیں۔ بعد ازاں ڈسکہ میں فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام عالم اور بالخصوص انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مظلوم کشمیریوں کی چیخ وپکارکیوں سنائی نہیں دیتی ان کو بھارتی فوج کے مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اپنی شہ رگ کو دشمن کی گرفت سے آزاد کرائے بغیر ہر گز آرام نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم اپنی منظور شدہ قرار داد پر عملدرآمد کروائے اور کشمیر یوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلا کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ میں اظہار یکجہتی ریلی کی قیادت کی جو میلاد چوک سے شروع کر بنگلہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان اورکشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الاللہ۔۔۔کے نعرے لگائے
