Baaghi TV

Category: کشمیر

  • لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کی نماز جنازہ مظفر آباد میں ادا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا بڑا اعلان

    لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کی نماز جنازہ مظفر آباد میں ادا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا بڑا اعلان

    لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کی نماز جنازہ مظفر آباد میں ادا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ستان میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ناصر خالد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    شہید کی نماز جنازہ یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عسکری و سول قیادت نے شرکت کی،نماز جنازہ میں صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی

    وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید آزادکشمیر کا قابل فخر سپوت تھا جس نے اپنی جان وطن عزیز پر قربان کر دی آزادکشمیر کے باشندے دفاع پاکستان کے لیے جب بھی ضرورت پڑی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کرینگے

    وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے لیکر ایک سپاہی تک کو یقین دلاتا ہوں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ،وطن عزیز میں تخریب کاری ہے خاتمے کے لیے پاک فوج پولیس سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں شہید کی والدہ اور بھائی ہماری عزت اور ہمارے لیے قابل فخر ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر خالد وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے گزشتہ روز شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے جوان ہمارا کل محفوظ بنانے کے لیے اپنا آج قربان کر دیتے ہیں،اب تک کئی جوان ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اس راہ پر قربان ہو چکے ہیں اور شہادت کا رتبہ حاصل کر چکے ہیں۔اور اب پاک فوج کے ایک اور جوان دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔

    لیفٹیننٹ ناصر خالد وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ ناصر خالد شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجویٹ تھے۔لیفٹیننٹ ناصر خالد کے والد محترم بھی شہادت کے رتبے پر فائض ہیں۔

    پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا، مجاہدین کی فائرنگ سے بھارتی میجر زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا، مجاہدین کی فائرنگ سے بھارتی میجر زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں2 کشمیری نوجوان حریت پسند شہید ہو گئے،جبکہ بھارتی فوج کا ایک میجر زخمی ہو گیا

    مقبوضہ کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میںایک آپریشن کے دوران حریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان تصادم میں دوکشمیری نوجوان حریت پسند شہیدہو گئے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ بارہمولہ کے یدی پورہ علاقے میں فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فورسز نے جمعے کو علی الصبح علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی ۔بھارتی فورسز نے تین منزلہ مکان میں بارودی مواد نصب کردیا تاکہ مکان کو دھماکے سے اڑا دیا جائے۔ مکان میں اعلیٰ مجاہد کمانڈر سمیت 3حریت پسند محمد عمر لون اور حنیف خان موجود تھے۔ایک مجاہدکے شہید ہونے کے بعد دوسرے مجاہد نے مکان کے شیڈ میں پناہ لے کر مقابلہ جاری رکھا۔ لیکن دن 12بجے کے بعد شدید فائرنگ سے وہ شہید ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق علاقے میں3 حریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع تھی۔ اس دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ راستوں کو سیل کردیا گیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق تصادم میں 29 آرآر کا آرمی میجر روہت مشرا زخمی ہواجسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج کے واقعے سے قبل 2000سے اب تک 339مختلف واقعات میں 758افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران 1510مختلف واقعات میں اس ضلع میں 1587 حریت پسندوں اور609عام افراد کو شہید کیا گیا۔اسی دوران 474سیکورٹی اہلکار بھی اس ضلع میں ہلاک ہوئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آج کے واقعے سے قبل رواں سال 2020میں96واقعات میں191کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ، مئی میں 16،جون میں 51، جولائی میں 24اور اگست میں 20کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 45پولیس، اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے107واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے23واقعات میں21شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ17سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں93مختلف واقعات میں 193افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کا نفاذ قبول نہیں،پاکستان بھارتی سازشوں کی بھرپورمذمت کرتا ہے ، دفترخارجہ

    مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کا نفاذ قبول نہیں،پاکستان بھارتی سازشوں کی بھرپورمذمت کرتا ہے ، دفترخارجہ

    اسلام آباد :مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کا نفاذ قبول نہیں،پاکستان بھارتی سازشوں کی بھرپورمذمت کرتا ہے ،،طلاعات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کےنفاذکےحکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کرناہے، عالمی برادری غیرقانونی بھارتی اقدام کانوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کو 395 روز ہو چکے ہیں، 364 کشمیری ایک برس میں شہید ہو چکے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عزاداری پر بھارتی قابض فوج کےمظالم کی مذمت کرتاہے، بی جےپی کی حکومت قابض بھارتی افواج کے مظالم کی ذمہ دار ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کےنفاذکےحکم کی مذمت کرتے ہیں، اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کرناہے، عالمی برادری غیرقانونی بھارتی اقدام،طاقت کےاستعمال کانوٹس لے۔

    حفیظ چوہدری نے کہا کہ بی جےپی کے ہندوتوانظریہ کےتحت اقلیتوں پرمظالم پرتحفظات ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دہلی پولیس نے مظاہرین پر رائفل استعمال کیے، فیلڈانویسٹی گیشن رپورٹ پاکستان کے تحفظات کی گواہی دیتی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ بھارتی باشندوں کو یواین پابندیوں کی کمیٹی نےدہشت گرد فہرست میں شامل نہیں کیا، یہ بھارتی باشندے بھارت میں مقیم ہیں اور دہشت گردی میں ملوث ہیں، پاکستان نےسلامتی کونسل کوان باشندوں کے حوالے سے تمام شواہدفراہم کیے۔ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام افغان وزیرخارجہ حنیف اتمر نے وزیر خارجہ سےرابطہ کیا، دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ترجمان نے کہا پاکستان سویڈن کےشہر مالمو اور اوسلو میں قران پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے، فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی بھی شدید مذمت ، آزادی اظہار رائے کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔

    حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی جانب توجہ دلائی، چین سے حالیہ تنازع بھارت بات چیت سے حل نہ کرنے کااشارہ دے رہا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان واحد ہے جس نے شروع سےکہاافغان مسئلےکافوجی حل ممکن نہیں ، پہلے بھی افغان امن عمل کی حمایت کی اب بھی کریں گے ، امید ہے افغان امن عمل جلدبین الافغان مذاکرات کی جانب بڑھے گا، افغانستان میں فریقین افغان امن معاہدے کا اصل شکل میں نفاذ کریں، پاکستان افغان امن عمل کیلئے پر عزم ہے۔

  • جماعت اسلامی کے سربراہ واٹس ایپ کے ذریعے بیٹی کی شادی میں شامل ہوں گے

    جماعت اسلامی کے سربراہ واٹس ایپ کے ذریعے بیٹی کی شادی میں شامل ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ واٹس ایپ کے ذریعے بیٹی کی شادی میں شامل ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جیل میں قید جماعت اسلامی کے سربراہ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر صدر ڈاکٹر عبدالحمید کو ان کی بیٹی کے نکاح کے موقع پر پیرول پر رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    ڈاکٹر عبدالحمید کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس تاشی ربستن نے کٹھوعہ جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ‘ عبدالحمید کو رواں مہینے کی تین تاریخ کو واٹس ایپ کے ذریعے اپنی بیٹی کے نکاح میں شامل ہونے دیں۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

    حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

    عبدالحمید گزشتہ برس پانچ اگست سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں صوبے کے کٹھوعہ جیل میں قید ہیں۔سماعت کے دوران سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار دعوی کیا کہ "عبدالحمید کی اہلیہ لطیفہ بانو نے اس سے قبل بھی انتظامیہ کے سامنے اپنے شوہر کو پیرول پر رہا کرنے کے لیے درخواست پیش کی تھی۔ تاہم درخواست کو منظورِ نہیں ملی۔’ڈار نے عدالت کے سامان گزشتہ مہینے کی 31 تاریخ کو اس حوالے سے ہوئے کاروائی کی نقل بھی پیش کی۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھارت سرکار نے پابندی لگا دی ہے اور اس کے تمام دفاتر بند کئے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں حکومت کی طرف سے ایک نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری کو جماعت اسلامی پر مقبوضہ کشمیر میں پابندی لگائی گئی اور 22 مارچ کو لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی گئی اس لئے مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی سرکاری ملازم ان دونوں تنظیموں کے ساتھ کوئی رابطہ نہ رکھے. نہ ہی ان تنظیموں کی کسی سرگرمی ،پروگرام میں شرکت کرے. اگر کسی کشمیری کی ان دونوں‌ تنظیموں کے ساتھ وابستگی ظاہر ہوئی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی.

  • سرینگر میں پاکستانی خواتین کا مودی سرکار کے خلاف احتجاج ، عمران خان سے کیا بڑا مطالبہ

    سرینگر میں پاکستانی خواتین کا مودی سرکار کے خلاف احتجاج ، عمران خان سے کیا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مقیم پاکستانی خواتین نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں جانے کے لئے سفری دستاویزات کا مطالبہ کیا ہے

    پاکستانی خواتین نے سرینگر میں احتجاج کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت ایسا کرنے سے قاصر ہے تو انہیں اپنے میکوں میں بچوں سمیت واپس روانہ کیا جائے۔ محفوظ راہداری پالیسی کے تحت اپنے سابق جنگجو شوہروں کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے پریس کالونی میں سفری دستاویزات کے مطالبے کو لیکر خاموش احتجاج کرتے ہوئے نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ انہیں میکے جانے کے لئے سفری دستاویزات اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ریاست میں موجود سابق عسکریت پسند کو اسی طرح کی آبادکاری پالیسیوں کے تحت سہولیات فراہم کی جانی چاہیئے جس طرح پنجاب اور شمال مشرقی ریاستوں کے حکومتوں نے اپنی ریاستوں کے سابق جنگجوؤں کے لئے اٹھالئے ہیں۔ احتجاجی خواتین نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں میکے جانے کے لئے سفری دستاویزات اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں، اس کے علاوہ ہمارے بچوں کو مفت تعلیم، آسان داخلہ، حج اور عمرہ کے لئے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر سہولیات بھی پورے کئے جائیں۔ کشمیری نوجوانوں کے ساتھ شادی کرنے کے بعد نہ تو انہیں یہاں کی شہریت دی جاتی ہے اور نہ ہی پاکستان کی۔

    خواتین کا کہنا تھا کہ کہ سرحد پار سے ان کے والدین ترس رہے ہیں، لہٰذا انہیں بھی سفری دستاویزات فراہم کی جائیں۔ احتجاج میں شامل ایک اور خاتون نے کہا اگر بھارتی حکومت انہیں سفری دستاویزات دینے سے قاصر ہیں تو ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے تاکہ جیل میں سزا کاٹنے کے بعد انہیں واپس اپنے میکوں میں بچوں سمیت روانہ کرنے کا راستہ ہموار ہو.

    احتجاج کے دوران مذکورہ خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے ایبٹ آباد پاکستان کی رہنے والی طیبہ نے کشمیری صحافیوں کو بتایا کہ ہم کل ملاکر یہاں350خواتین ہیں،ہم مطالبہ کرتی ہیں کہ ہمیں بھارت کی شہریت فراہم کی جائے۔ہم حکومت ہندوستان اور یہاں کی ریاستی سرکار سے اپیل کرتی ہیں کہ ہمیں سفری دستاویزات فراہم کریں اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو ہمیں واپس پاکستان ہی بھیج دیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ کشمیریوں کی پاکستانی بیویوں نے کہا کہ انہیں آزاد کشمیر میں ان کے گھروالوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی کیونکہ ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہیں۔

    کشمیر، بھارتی فوج نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین کون مقرر ہوا؟ بڑی خبر آ گئی

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا

    2012 میں کشمیر آنے والی پاکستانی خاتون فریدہ کا کہنا ہے کہ کئی بار مطالبے کے باوجود ہمیں دستاویزات نہیں دی جاتیں. کئی خواتین کے والدین فوت ہو گئے وہ ان کی قبر ہر بھی نہیں جا سکیں. کراچی کی رہائشی نائدہ ہوسف نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرآنے کے بعد ان کی زندگی کا سکون ختم ہو گیا ہے کیونکہ بھارت سرکار ہمیں دوبارہ پاکستان نہیں جانے دے رہی.آبادکاری کے نام پر عسکریت پسندوں کے ساتھ دھوکا کیا گیا، پاکستانی خواتین کشمیر آ تو گئیں لیکن بھارت کی حکومت نے ان کے ساتھ دھوکا کیا اور دستاویزات لے لیں ، نو برسوں میں آباد کاری بھی نہیں کی گئی. پاکستانی خواتین نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں کردار ادا کریں.

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں رہنے والے سینکڑوں کشمیری مہاجرین جنہوں نے پاکستان میں شادیاں کر رکھی تھیں بھارتی حکومت کے گھر واپسی منصوبہ کے اعلانات سے متاثر ہو کر مقبوضہ کشمیرکا رخ کیا تاہم اب وہاں جانے والی پاکستانی خواتین سخت مشکل میں ہیں اور یہ خواتین اور ان کے بچے بھارتی شہریت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے شہری حقوق سے بھی محروم ہیں۔

    سرینگر میں پاکستانی خواتین کا بھارت سرکار کے خلاف احتجاج ، عمران خان سے مطالبہ

  • کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کا معاملہ: بھارتی سفارت خانے نے کوئی جواب نہیں دیا

    کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کا معاملہ: بھارتی سفارت خانے نے کوئی جواب نہیں دیا

    کلبھوشن کیلئے قونصل کی تقرری کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کل ہو گی۔سماعت لاجر بنچ پر مشتمل چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کے حکم نامے پر بھارتی سفارت خانے نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ہائیکورٹ نےگزشتہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے وکلا مقرر کر دیے تھے۔تاہم عدالتی معاونین عابد حسین منٹو، حامد خان، مخدوم علی خان، اٹارنی جنرل نے بھی کوئی جواب داخل نہیں کرایا۔ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت میں عدالت نے معاونین عدالت سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں معاونت کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ کل کی سماعت وزارت قانون کی جانب سے دائر درخواست بھارتی جاسوس کلبوشن جادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کیلئے ہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت پاکستان کو ایک بار پھر کمانڈر جادیو کے حقوق کیلئے بھارت سے رابطہ کرنے کا حکم دیا تھا۔آج ہائی کورٹ کے اوقات کار کے وقت میں بھارتی ہائی کمیشن نے کوئی وکالت نامہ جمع نہیں کرایا۔ کل کلبوشن جادیو کیس پر سماعت کے لئے ہائی کورٹ نے سیکورٹی پلان جاری کر دیا،

  • مہوش حیات کا ظلم کے خلاف مزاحمت پر کشمیری عوام کو خراج تحیسن پیش

    مہوش حیات کا ظلم کے خلاف مزاحمت پر کشمیری عوام کو خراج تحیسن پیش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امیتاز اداکارہ مہوش حایت نے یوم عاشورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پیلیٹ گن کے بے رحمانہ استعمال کو بڑا ظلم قرار دیتے ہوئے کیشمیریوں کے بلند حوصلوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے اپنے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یوم عاشورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں نکالے جانے والے جلوس پر بھارتی فوج کی جانب سے پیلیٹ گن کا استعمال کیا گیا نتیجے میں ایک نوجوان سر پر چھرہ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا۔

    مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی نوجوان کے سر سے چھرہ نکالنے کی کوشش کی۔ زخمی نوجوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لوگوں نے شدید دُکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا اور نہتے اور معصوم کشمیریوں پر پیلیٹ گن کے استعمال کو بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔


    مہوش حیات نے زخمی کشمیری نوجوان کی ویڈیو شئیر رکتے ہوئے لکھا کہ وہ ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کو سلام پیش کرتی ہیں –

    اداکارہ نے کہا کہ اگر عالمی برادری انہیں فراموش کردے تب بھی ان کشمیریوں کی صدا ہمیشہ ان پر مسلط کردہ جنگی جرائم سے بلند ہی رہے گی۔

    مہوش حیات نے کشمیریوں کے بلند حوصلوں اور صبر پر فیض احمد فیض کی شاعری کے چند اشعار لکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا:

    بول کے لب آزاد ہیں تیرے

    بول زباں اب تک تیری ہے

    تیرا ستواں جسم ہے تیرا

    بول کہ جاں اب تک تیری ہے

    کراچی کے حالات پر مہوش حیات اور انوشے اشرف کی حکام بالا پر شدید تنقید

    زندگی کو بھرپور طریقے سے جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے مایا علی

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز میں خود کشی کے واقعات میں اضافہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز میں خود کشی کے واقعات میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز میں خود کشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد عائد پابندیوں کی وجہ سے جہاں جموں و کشمیر کے لوگ ذہنی دباو میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں وہیں وادی میں تعینات فوجی اور پولیس اہلکار بھی موجودہ صورتحال کی وجہ سے خودکشی اور ساتھی اہلکاروں کی طرف سے ہلاک کرنے کے واقعات کا شکار ہو رہے ہیں۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق "گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد وادی میں تعینات نیم فوجی دستوں کے 20 اہلکاروں نے خودکشی کی ہے جبکہ چھ اہلکار وں کے انہیں کے ساتھیوں نے ہلاک کیا۔بھارتی فوج میں بھی خودکشی کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ابھی تک کل ملا کر 29 اہلکار خودکشی یا پھر یا اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    سرینگر میں تعینات سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کے مطابق "ہر معاملے کی ایک الگ وجہ ہوتی ہے۔ ان معاملوں میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ چھٹی نہ ملنا اس کی وجہ نہیں ہے۔ جہاں تک میری نجی رائے ہے کہ وادی کے ماحول میں کام کرنا آسان نہیں۔ نیم فوجی دستے عسکریت پسند مخالف سرگرمیوں کے علاوہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے بھی تعینات کیے جاتے ہیں۔ ذمہ داری بہت ہے اور ڈیوٹی کا وقفہ بھی کافی لمبا۔

    "ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایک اہلکار صبح سات بجے تعینات ہوتا ہے اور شام سات بجے تک وہیں کھڑا رہتا ہے۔ وہ بھی انسان ہے۔ ذہنی دباو ہونا تو لازمی ہے۔ سی آر پی ایف کے انتظامیہ اپنے اہلکاروں کے لیے کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

    افسران اپنے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافے کی وجہ وقت پر چھٹی نہ ملنے کے بجائے وادی کی صورتحال کو ٹھہرا رہے ہیں۔ بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جوانوں کی ذہنی تندرستی کے لیے کافی عرصے سے مہم چلا رہے ہیں۔ایک سینئر آرمی آفیسر نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ "نیم فوجی دستوں میں خودکشی کے معاملے زیادہ ہیں۔ فوج میں ایک یا دو ہی رواں برس سامنے آئے ہوں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فوج کا نظام اور کام کرنے کا طریقہ کافی مختلف ہے۔ "ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایک فوجی ہر حالت میں کام کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے یہ پتہ ہوتا ہے کی پیشہ ورانہ دبا اور گھریلو دباو سے کیسے نمٹا جائے۔ نیم فوجی دستوں کے بارے میں زیادہ نہیں کہہ سکتا لیکن میں نے سنا ہے کہ وہ بھی کافی اقدامات اب اٹھا رہے ہیں اور ماہرین کی مدد بھی لے رہے ہیں۔

    "سرینگر شہر میں تعینات کچھ سی آر پی ایف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ” گھر سے دور رہتے ہیں۔ یہاں کے حالات ٹھیک نہیں۔ اور جب گھر پر کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو فکر مند ہوجاتے ہیں۔ جس وجہ سے اکثر اپنے سینئر یا ساتھیوں سے بحث ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں یہ واقعات پیش آتے ہیں۔ "دفعہ 370 اور 35 اے منسوخی کے بعد جہاں وادی کی زمینی صورتحال کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا۔ ہمارے گھر والے کس حال میں تھے یہ پریشانی ہر وقت ذہن میں تھی۔ فون بھی نہیں چل رہے تھے۔ اور ان دنوں تو چھٹیاں بھی نہیں مل رہی تھی۔ اب ایسے میں ذہنی دباو تو پڑے گا ہی اور پھر کسی نہ کسی پہ تو نکلے گا۔ یا تو پھر خود پر ہی نکلے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج کے جوانوں کو کافی بہتر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ اور ان کا کام بھی ہم سے کافی آسان ہے۔ ہم سے تو بس کام لیا جاتا ہے ہمارے بارے میں سوچا نہیں جاتا۔ اور جب بھی کوئی ہمارے بارے میں بات کرتا ہے تو اسے نوکری سے نکال دیا جاتا ہے۔

    2018 میں بارڈر سکیورٹی فورس کے جوان تیج بہادر یادو، جو جموں وکشمیر کے سرحدی علاقے میں تعینات تھا، نے فیس بک پر دعوی کیا تھا کہ انہیں ملنے والا کھانا غیر معیاری ہے۔ جس کے بعد اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔ یادوں جیسے کئی اور سپاہی ہیں جنہوں نے جب بھی سوال کئے ہیں انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

    ماہر نفسیات ڈاکٹر جنید نبی کا ماننا ہے کہ "نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کے ساتھ ہمیشہ سختی کی جاتی ہے۔ یہاں تعینات اہلکار اکثر دیگر ریاستوں کہ ہوتے ہیں۔ اپنے دوستوں سے رشتے داروں سے دور ہوتے ہیں۔ گھر کے مسائل سیدھے ان کے ذہن پر دبا ڈالتے ہیں۔ نیم فوجی دستوں کو چاہیے کہ وہ سینئر اور جونیئر رشتے میں بہتری لائے۔ کمیونیکیشن گیپ دور کریں۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ "دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد یہاں کا مواصلاتی نظام بند تھا۔ ہم تو یہاں کے رہنے والے ہیں ہمارے گھر والے فکر مند ہو جاتے تھے۔ لیکن جو دیگر ریاستوں سے یہاں آئے ہیں ان کے گھر والے کتنے پریشان ہوں گے اور وہ کتنے پریشان ہوتے ہوں گے۔ اس سے دبا وبڑھتا ہے کم نہیں ہوتا۔

    ڈاکٹر جنید کا کہنا تھا کہ "آپس میں میل جول رکھنے سے، ہنسی مذاق کیجیے، موسیقی اور دیگر چیزوں میں ملوث رہیں۔ کبھی بھی خالی نہ بیٹھے۔ کسی الجھن میں ہوں تو دوسروں سے بانٹیں۔ گھریلو مسائل کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اور جب بھی ضرورت ہو ماہرین سے رابطہ کریں۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایک شخص خودکشی کیسے کرتا ہے؟ اس کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ پہلا اچانک سے۔ اس معاملے میں متاثر کو بچانا آسان ہوتا ہے۔ لیکن جو دوسرا ہے وہ زیادہ خطرناک ہے۔ کیونکہ وہ شخص پورا ارادہ اور تمام تیاری کر کے خودکشی کرتا ہے۔ اسی لئے ہمیں چاہئے کی ماہرین کی مدد ہروقت لینی چاہیے اور کچھ بھی دل میں دبا کے نہیں رکھنا چاہیے

  • چین سے سخت کشیدگی:بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اورقومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوال سے ہنگامی ملاقات ، ممکنہ ٹکراو پربات چیت

    چین سے سخت کشیدگی:بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اورقومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوال سے ہنگامی ملاقات ، ممکنہ ٹکراو پربات چیت

    نئی دہلی:چین سے سخت کشیدگی:بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اورقومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوال سے ہنگامی ملاقات ، ممکنہ ٹکراو پربات چیت ،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے لداخ کے پنگونگ تسو جھیل علاقہ کے قریب حقیقی کنٹرول لائن (ایل او سی) سے متصل ہند چین سرحدکی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے یہ دوسری بار اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا تھا۔

    قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوال نے بھی کل چینی فوج کے ساتھ مختصر ٹکراؤ کے بعد اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ میں ایل اے سی کے حالات کا جائزہ لیا۔

    چین کے ساتھ جاری کمانڈر سطح کے اجلاس پر بھی ڈوال نظر رکھے ہیں۔حالات کا جائزہ لینے کے لیے دوبھال نے جو اہم اجلاس کیا اس میں ہوم سکریٹری اور خفیہ ایجنسیون کے سربراہ بھی موجود تھے۔خفیہ ایجنسیوں نے چین کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ڈو ال کو تفصیل بتائی۔ چو شول میں صبح دس بجے سے کمانڈر سطح کے مذاکرات چل رہے ہیں۔

    پینگونگ میں چین کے مقابلہ ہندوستانی فوج زیادہ بہتر حالت میں ہے۔چین نے ہندوستان پر حقیقی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور 29/30اگست کی درمیانی شب پینگونگ میں چین کے ساتھ ہندوستانی فوجیوں کی جھڑپ ہوئی تھی ۔

    پینگونگ میں ہند چین جھڑپ پر چین کے سفارت خانہ سے ایک بیان جاری کیا گیا تھاجس میں ہندوستان پر ایل اے سے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔ جبکہ اس شب لداخ کے پینگونگ جھیل کے جنوبی ساحل پر چین کے فوجیوں نے کچھ علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔

    چین کے تقریباً500فوجی اس غیر قانونی قبضہ کے لیے آئے تھے ۔ان فوجیوں کے پاس رسیاں اور چرھانئی میں کام آنے والے آلات و دیگر اوزار تھے۔

    رات کی تاریکی میں بلیک ٹاپ اور تھاکونگ چوٹیوں کے درمیان ٹیبل ٹاک علاقہ پر چینی فوجیوں نے چڑھائی شروع کی لیکن ہندوستانی فوجیں وہاں پہلے ہی سے مستعدتھیں۔ہندوستانی فوج نے چینی فوجیوں کو پہلے روکا اور پھر چین کو پیچھے ہٹنے کے لیے مجبو کر دیا۔

  • ہندوستان اورچین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی :ہندوستان نے جنگی نوعیت کی اہم چوٹی پر مورچہ سنبھال لیا

    ہندوستان اورچین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی :ہندوستان نے جنگی نوعیت کی اہم چوٹی پر مورچہ سنبھال لیا

    لیہہ:ہندوستان اورچین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی :ہندوستان نے جنگی نوعیت کی اہم چوٹی پر مورچہ سنبھال لیا،اطلاعات کے مطابق پانگ گونگ تسو جھیل کے جنوبی کنارے پر رونما واقعہ کے بعد ہندوستان اور چین مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن(ایل اے سی)پربریگیڈ کمانڈر سطح کے مذاکرات کر رہے ہیں۔

    یہ فوجی مذاکرات جو پنگ گونگ جھیل کے جنوبی ساحل کی، جس کا کچھ حصہ ہندوستانی علاقہ لداخ میں آتا ہے،صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منگل کی صبح چوشول /مولدو میں شروع ہوئے ۔

    یہ مذاکرات جھیل کے شمالی ساحل پر تنازعہ کی چھاؤں میں پینگونگ تسو کے جنوبی ساحل کی موجودہ ہئیت کو بدلنے کی چینی فوج کی کوشش ناکام بنانے کی روشنی میں کیے جارہے ہیں۔

    کل ہندوستانی فوج نے کہا تھا کہ چینی فوجیوں نے 29اور30اگست کی درمیانی شب میں اشتعال انگیز فوجی نقل و حرکت کی اور پینگ گونگ تسو کی،جہاں ابھی تک دونوں ملکوں کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں تھا، اصل حالت کو بدلنے کی کوشش کی۔

    ہمہ وقت مستعد اور چاق و چوبند رہنے والے ہندوستانی فوجیوں نے پیپلز لبریشن آرمی کی پیش بندی دیکھ کر فوری کارروائی کی اور چینی فوج کا ہندوستانی علاقہ پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ در حقیقت ہندوستانی فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر مقبوضہ چوٹی پر مورچہ بندی کر لی جو اب ہندوستان کے لیے چین کے خلاف جنگی نوعیت سے نہایت اہم اورسود مند بن گیا ہے۔

    کل ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل امن آنند نے کہا تھا کہ 29/30اگست کی درمیانی شب میں پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) کے فوجیوں نے گذشتہ دنوں مشرقی لداخ میں جاری تعطل اور موجودہ حالت بدلنے کے لیے چین کے فوجیوں کی اشتعال انگیز نقل و حرکت کے دوران فوجی و سفارتی مذاکرات میں ہونے والے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی تھی۔

    ہندوستانی فوج نے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کی اور چینی ارادوں کو ناکام بنا دیا۔ کرنل امن نے کہا کہ ہندوستانی فوج مذاکرات کے توسط سے امن و سکون برقرار رکھنے کی پابند ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اپنی علاقائی یکجہتی کے تحفظ کے لیے سب کچھ کر گذرے گی۔