قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس، چئیرمین قائمہ کمیٹی ملک احسان اللہ ٹوانہ کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے اراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔ انہوں نے اراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کوافغان طالبان کے نمائندہ وفد سے ہونیوالی ملاقات اور تبادلہ ء خیال کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت پہلے واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے طاقت کا استعمال بے معنی ہو گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان شروع سے اس موقف کا حامی ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل، افغان سربراہی مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ آج دنیا بھارت کو، اسکی ہندتوا سوچ کے سبب تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج کشمیریوں کی جدوجہد کو جبر کے خلاف، سب سے بڑی اندرونی مزاحمت سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
اس موقعہ پراراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر احسن انداز میں اجاگر کرنے اور کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔
Category: کشمیر

آج دنیا بھارت کو، اسکی ہندتوا سوچ کے سبب تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔شاہ محمود قریشی

سرینگر میں 96 فیصد آبادی کاکورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ
سرینگر میں 96 فیصد آبادی کاکورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ
باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کی گئی تو سرینگر میں 96 فیصد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وادی کشمیر میں کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود انتظامیہ نے لاک ڈاون میں کافی نرمی کی ہے جس سے لوگوں کی نقل حرکت بھی بڑھ گئی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی اور سوشل میڈیسن نے کووڈ کے پھیلا وکے متعلق ایک تحقیق کی ہے۔
گزشتہ ہفتوں سے اس کالج میں ڈاکٹر کووڈ-19 کے پھیلا اور اس کے خلاف مریضوں میں مدافعت پیدا ہونے کی جانچ کر رہے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹر انعام کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ہے ان لوگوں میں وائرس لاحق ہونے کا بہت کم خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کریں گے تو پر 100 افراد میں 70 افراد اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں اور ان میں بیشتر بغیر کسی علامت کے ہوں گے، جو تشویش ناک ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات
24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات
سرینگر(باغی ٹی وی )مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اس دوران 21 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔ ان میں سے 18 کا تعلق کشمیر سے تھا۔پیر کے روز کشمیر سے صرف سات اموات کی اطلاع ملی جو کئی دنوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اس طرح جموں و کشمیر میں اموات کی کل تعداد 654 ہوگئی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایس ایم ایچ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ‘بمینہ سرینگر کی ایک 52 سالہ خاتون کو 20 اگست کو سانس کی تکلیف کے باعث ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور منگل کو ان کا انتقال ہوگیا۔
مریض نمونیا میں مبتلا تھا اور اس کی حالت تشویشناک تھی۔’اسی اسپتال میں داخل شہر کے لال چوک سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون نے بھی منگل کی صبح سویرے زندگی کی بازی ہار دی۔ اسے 17 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہیں دو افراد جن کی عمر بالترتیب 52 سال اور 95 برس تھیں، ان کا بھی انتقال منگل کے روز ہوگیا۔منگل کے روز سکمز صورہ میں ایک 45 سالہ سی آر پی ایف اہلکار کو داخل کریا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں کورونا سے متاثر پایا گیا۔ فوت ہونے والا اہلکار ضلع بڈگام کے ہمہما میں تعینات تھا۔ وہ جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والے 11 ویں سکیورٹی اہلکار ہیں۔لولاب کپواڑہ کا ایک 50 سالہ شخص پیر کی رات دیر گئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون بھی اسی اسپتال میں وائرل بیماری کا شکار ہوگئی۔
پلوامہ کے شاہ آباد ترال اور اچگوزا سے تعلق رکھنے والی دو خواتین جن کی عمر 80 برس تھی، کا پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں انتقال ہوگیا۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل چھترگام بڈگام سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون، داخلہ کے دو دن بعد پیر کی رات فوت ہوگئیں۔ منگل کی صبح بڈگام کے ایک اور رہائشی جس کی عمر 65 سال ہے، کی اسی اسپتال میں موت ہوگئی۔ وہ خان صاحب کے علاقے سے تھا۔ایک ڈاکٹرنے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں گاندربل کے تین افراد کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔ ان میں ایک 40 سال کی عمر کی خاتون بھی شامل ہے جو سکمز صورہ میں داخل تھی۔وہیں جموں میں اس دوران تین اموات کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں جی ایم سی جموں میں داخل بخشی نگر کا ایک 53 سالہ شخص بھی شامل ہے۔

بی جے پی رہنما یشونت سنہا کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کر دیا
سابق بھارتی وزیر ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں وکشمیر کی 5 اگست2019سے پہلے والی حیثیت اوربھارتی آئین کی دفعہ 370اور35Aکی بحالی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں گزشتہ سال بھارتی حکومت نے منسوخ کردیاتھا۔
ساوتھ ایشین وائرکے مطابق یشونت سنہا نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کی 5اگست2019سے قبل کی حیثیت کی بحالی کے جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے عزم کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اورجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ضرور بحال ہو گی اوردفعہ 370 اور35Aکو دوبارہ بھارتی آئین کا حصہ بنایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال
یشونت سنہا نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سابقہ حیثیت کی بحالی کیلئے جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموںو کشمیر کی چھ بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے ہفتہ کے روزمقبوضہ کشمیر کی 5اگست2019سے قبل کی حیثیت کی بحالی کیلئے ایک اتحاد قائم کیا ہے ۔

شہریار آفریدی کا کشمیری صحافیوں کی قربانیوں اور دلیرانہ رپورٹنگ کو خراج تحسین
پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے پیر کو فاشسٹ ہندوستانی حکومت کی دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں دلیرانہ اور بے باک صحافت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شہریار آفریدی نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ کشمیری میڈیا کے وفد میں محمد اشرف وانی ، غلام نبی بیگ ، رئیس احمد ، ہلال احمد ، شبیر حسین اور ظہور احمد صوفی شامل ہیں۔ اس موقع پر شہریار آفریدی نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرا کو پیٹر میکلر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہندوستانی حکومت نے مسرت زہرہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے لیکن بہادر صحافی نے جھکنے سے انکار کرکے صحافتی اقدار کا پاس رکھا ہے۔
شہریار آفریدی نے حال ہی میں پلٹزر ایوارڈ جیتنے والے مختار خان ، ڈار یاسین اور چنی آنند سمیت دیگر کشمیری صحافیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری صحافی مقبوضہ وادی میں بھارتی جبر و استبداد کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کو دنیا کے سامنے ایکسپوز کررہی ہے. انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کشمیر میں جاری جنگی جرائم چھپانے کیلئے ڈھونگ کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور کشمیری صحافی سچائی سامنے لانے کیلئے فقیدالمثال قربانیاں دے رہے ہیں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ درجنوں کشمیری صحافیوں کو ہراساں کرنے کی غرض سے پولیس تھانوں اور مقامی پولیس کے محکمہ فوجداری تحقیقات میں طلب جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں صرف آزاد صحافت پر بندشیں لگانے کے لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف پہلی انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) کا اندراج اظہار رائے کےحق کوروکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یو اے پی اے جیسے مکروہ قوانین کے ذریعہ صحافیوں کوہراساں کرنے اوردھمکانے سے خوف اور انتقام کی فضا پیدا کی جارہی ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے والے صحافی گمنام ہیرو ہیں جو بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کو کشمیر کے بارے میں حقیقت بتا رہے ہیں۔
گوہر گیلانی اور مسرت زہرہ کے خلاف کشمیر سے متعلق حقائق سامنے لانے کے جرم پر دہشت گردی (یو اے پی اے) کے کیسز بنائے گئے۔ ایک اور صحافی قاضی شبلی کو صرف شوپیاں میں جعلی مقابلے کے حقائق کو اجاگر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ صحافی آصف سلطان برہان وانی پر ایک تحریر لکھنے پرتقریبادوسال سے غیرقانونی نظربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس کے محکمہ انسداد انٹیلی جنس کے ذریعہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں صحافی طلب کیے جاتے ہیں اور وہ اپنے ذرائع ظاہر کرنے پرمجبور کئے جاتے ہیں۔یہ سب صرف صحافیوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے ہے کہ وہ کشمیر میں جاری نسل کشی کے بارے میں حقائق کی اطلاع نہ دیں۔ آفریدی نے کہا کہ فاشسٹ ہندوستانی حکومت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کشمیری صحافیوں کو دباؤ کا نشانہ بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ اس فاشسٹ طرز عمل سے کشمیری صحافیوں کو حقائق کو منظرعام پر لانے کے لئے مزید ہمت اور توانائی ملے گی۔انہوں نے عالمی صحافتی تنظیموں جیسی کمیٹی برائے پروٹیکٹ جرنلسٹس ، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس ، انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس ، جرنلسٹس ودآؤٹ بارڈرز اور دیگر عالمی صحافتی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری صحافیوں کو ہراساں کئے جانے کا نوٹس لیں اور اس مقبوضہ کشمیر میں جاری صحافتی بندشوں کے خاتمے کے لئے کارروائی کریں۔

پاکستان اور چین سی پیک کا نام تبدیل کررہے ہیں، بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا نے دعوی ہے کہ پاکستان اور چین ایک نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت سی پیک کا نام تبدیل کر کے اس کا نام ہمالیائی راہداری رکھا جائے گا۔ ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کی کوشش ہے کہ سی پیک کا دائرہ کار نیپال تک بڑھایا جائے۔ چین اس سلسلے میں پاکستان کی مدد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ چین کے صدر پاکستان کے دورے کے دوران اس کا اعلان کر سکتے ہیں۔ چین کی خواہش کے مطابق پاکستان کی کوشش ہے کہ نیپالی وزیر اعظم پاکستان کا دورہ کریں اور یہ دورہ اس وقت ہو جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق نیپال کے وزیراعظم اگر پاکستان میں چینی صدر کی موجودگی میں پاکستان پہنچ گئے تو نہ صرف یہ کہ سی پیک کا دائرہ کار نیپال تک پھیل جائے گا بلکہ نیپال کی خواہش کے مطابق نیپال تک پھیلنے والے اس منصوبے کا نام ہمالیائی راہداری رکھا جائے گا۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی اس مضحکہ خیز رپورٹ کو چئیرمین سی پاک لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو بھیجا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا

بھارت نےپاکستان اورچین کے درمیان سی پیک اورکشمیرپرمعاہدوں کومسترد کردیا
نئی دہلی :بھارت نےپاکستان اورچین کے درمیان سی پیک اورکشمیرپرمعاہدوں کومسترد کردیا ،اطلاعات کےمطابق بھارت نے پاکستان اورچین کے درمیان ہونے والے سی پیک اورکشمیرکے حوالے سے معاہدوں کو مسترد کردیا ہے، اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے اپنا سخت ردعمل بھی دے دیا ہے
باغی ٹی وی کےمطابق بھارت کے معروف دفاعی اورمعاشی تجزیہ نگارسدھنت سنابل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان اورچین کے درمیان ہونے والے تمام معاہدوں کونہ صرف مسترد کررہا ہےبلکہ وہ پاکستان اورچین کے درمیان ہونے والے ان معاہدوں کے بارے میں اپنا سخت ردعمل بھی رکھتا ہے ،
MEA reaction to Kashmir being mentioned in Pak China joint statement: https://t.co/0Ip7bbk97Q pic.twitter.com/MWBc3FmkPG
— Sidhant Sibal (@sidhant) August 22, 2020
سندھنت نے کہا ہےکہ بھارت کو ویسے تو سی پیک پرہی بہت زیادہ تحفظات ہیں لیکن کشمیرسے متعلقہ کسی بھی معاہدے کو بھارت قبول کرنے کےلیے تیارنہیںان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے اپنا ردعمل واضح کردیا ہے

مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان شہید کر دیا
مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان شہید کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے بارہ مولہ میں آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا گیامقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سلوسا میں آپریشن کے دوران ہفتے کے روز حریت پسندوں اور بھارتی سرکاری فوج کے مابین فائرنگ کے دوران ایک کشمیری نوجوان حریت پسند شہید ہو گیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس ، بھارتی فوج کے 44 آر آر اور سی آر پی ایف نے علاقے میں کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کرنے کے بعد نوجوان حریت پسند کو شہید کر دیا ۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس جگہ پر دو سے تین عسکریت پسندموجود ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں 1988 سے اب تک 15140عام شہری، 25159 حریت پسند،418نامعلوم افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 6984بھارتی فورسز اور پولیس و نیم فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔ ضلع شوپیاں میں 2000 سے لیکر اس واقعے سے قبل تک 130مختلف واقعات میں 54شہری، 196حریت پسند اور 2نامعلوم افراد شہید ہوئے جبکہ بھارتی فورسز کے 39اہلکار ہلاک ہو ئے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں رواں سال اس واقعے سے قبل تک 91مختلف واقعات میں 20شہری، 159حریت پسندشہید ہوئے جبکہ بھارتی فورسز کے 42اہلکار ہلاک ہو ئے۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج میں خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ،دو مزید اہلکاروں نے کی خودکشی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی
مجاہدین کے حملوں کا خوف، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ اور پونچھ میں دو بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کر لی۔
کپوڑاہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کی 169ویں بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل کندن رام کمار نے ضلع کے علاقے بنواری میں اپنی سروس رائفل سے خودکشی کی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دوسرے فوجی نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں خود کشی کی۔
قبل ازیں رواں ماہ 14 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ایک فوجی اہلکار نے ضلع بڈگام کے رنگریتھ علاقے میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ساوتھ ایشین وائر کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس فوجی کی شناخت لانس نائک اوم پرکاش کے نام سے ہوئی ہے جس نے اولڈ ایر فیلڈ میں اپنی سروس رائفل سے خودکشی کرلی۔انہوں نے بتایا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
قبل ازیں گزشتہ ماہ جولائی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے اہلکار نے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کے مطابق ‘ہیڈ کانسٹیبل پنٹو ماڈل نیصبح سرینگر کے رام باغ علاقے میں واقع نیم فوجی دستے کے گروپ سینٹر میں خودکشی کی۔’ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پنکج سنگھ نے کہا کہ ‘منڈل نے اپنی سروس بندوق سے خود کو گولی ماری جس کے بعد ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے سی آر پی ایف اہلکار سمیت 11 افراد کی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے سی آر پی ایف اہلکار سمیت 11 افراد کی موت ہوئی ہے
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے 11 افراد میں سی آر پی ایف کا ایک جوان بھی شامل ہے۔ ان اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 594 ہوگئی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک صحت اہلکار نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار جو سرینگر شہر کے شیو پورہ علاقے میں تعینات تھا، انہیں تشویشناک حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا اور کچھ ہی گھنٹوں بعد اس کی موت ہوگئی۔ مزکورہ مریض کو نمونیا اور شدید سانس کی تکلیف تھی۔ وہ دسواں فورسز کا اہلکار ہے جو وادی کشمیر میں اس وائرس کاشکار ہوا۔ فوت ہونے والا سی آر پی ایف اہلکار ریاست ہریانہ سے تعلق رکھتا تھا۔
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا، 28 اہلکار مثبت، ایک کی ہوئی ہلاکت
سرینگر کے رہائشی اس وائرس کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ان میں راج باغ کا ایک 80 سالہ شخص جسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لال بازار کا 56 سالہ شخص اور سرینگر کا 57 سالہ شخص شامل ہیں۔حکام کے مطابق اس دوران بارہمولہ کے دو رہائشیوں کی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ان میں گانٹمولہ کا ایک 62 سالہ شخص تھا جسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور مراز گنڈ برہما پورہ کا ایک 70 سالہ شخص جسے ایس کے آئی ایم ایس صورہ میں داخل کرایا گیا تھا۔
ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں بڈگام کے بامرو مگام سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ شخص کی موت ہوگئی جبکہ ایک اور بڈگام کی 75 سالہ خاتون جس کا تعلق ضلع کے چٹر گام علاقے تھا اس کا بھی انتقال ہوگیا۔









