Baaghi TV

Category: کشمیر

  • یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام آزادی مارچ کا انعقاد

    یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام آزادی مارچ کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) یوتھ آف شیخوپورہ کے زیر اہتمام آزادی مارچ و یکجہتی کشمیر کارواں کا انعقاد کیا گیا
    آزادی مارچ بتی چوک سے شروع ہوا اور پریس کلب شیخوپورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں یوتھ قائدین نے خطابات کیے اور یوتھ کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے
    شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اور کشمیری پرچم تھام رکھے تھے اور پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے
    پریس کلب پہنچ کر مارچ اختتام پذیر ہوا صدر یوتھ آف شیخوپورہ ملک شیرافگن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا حصول محض زمین کے ٹکرے کا حصول نہیں تھا بلکہ یہاں اسلام کا عملی نفاذ مقصود تھا
    ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 139 احسان اللہ گجر کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی کسی بھی قوم کا اصل اثاثہ ہوتے ہیں
    صدر یوتھ آف شیخوپورہ پی پی 139 طلحہ عثمان کا کہنا تھا کہ ہندو نیچ ذہنیت کا حامل ہے جس سے ہمارے آباء و اجداد نے آزادی لی تھی، اب وقت آن پہنچا ہے کہ کشمیریوں کو بھی اس کمینہ فطرت ہندو سے آزادی دلائی جائے
    سٹی میڈیا سیکرٹری عاکف حمید کا کہنا تھا کہ اگر اقوام عالم نے توجہ اور سنجیدگی نہ دکھائی تو ہم طاقت و قوت رکھتے ہیں کہ بزور بازو کشمیر حاصل کر لیں
    ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ آف شیخوپورہ محمد فہیم شاکر کا کہنا تھا کہ قوم کو یوم آزادی مبارک لیکن آزادی کی قدر کرنے والی اقوام ہی سر بلند رہتی ہیں ہم نوجوان نسل کو منشیات کی عادتِ بد اور سمارٹ فون کے نشے سے نکال کر کھیل کے میدان میں لانا چاہتے ہیں تاکہ یہ نوجوان خون ضائع ہونے کی بجائے ملک کی تعمیر و ترقی میں استعمال ہو

  • مقبوضہ کشمیر،پاکستان کے یوم آزادی پر مجاہدین کے حملوں کا خوف، بھارتی فوجی نے کی خودکشی

    مقبوضہ کشمیر،پاکستان کے یوم آزادی پر مجاہدین کے حملوں کا خوف، بھارتی فوجی نے کی خودکشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی

    مقبوضہ کشمیر میں ایک فوجی اہلکار نے جمعہ کے روز ضلع بڈگام کے رنگریتھ علاقے میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ساوتھ ایشین وائر کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس فوجی کی شناخت لانس نائک اوم پرکاش کے نام سے ہوئی ہے جس نے اولڈ ایر فیلڈ میں اپنی سروس رائفل سے خودکشی کرلی۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ ادھر ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    قبل ازیں گزشتہ ماہ جولائی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے اہلکار نے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

    سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کے مطابق ‘ہیڈ کانسٹیبل پنٹو ماڈل نیصبح سرینگر کے رام باغ علاقے میں واقع نیم فوجی دستے کے گروپ سینٹر میں خودکشی کی۔’ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پنکج سنگھ نے کہا کہ ‘منڈل نے اپنی سروس بندوق سے خود کو گولی ماری جس کے بعد ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

    قابل ذکر ہے کہ جولائی کے مہینے میں نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کی جانب سے کی گئی دوسری خودکشی ہے۔ اس سے قبل جولائی کی 17 تاریخ کو ڈل گیٹ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔

    مقبوضہ کشمیر،سی آر پی ایف کے افسر کی خودکشی کی کوشش

  • مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھی یوم آزادی بھرپور جوش و جزبے سے منا رہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھی یوم آزادی بھرپور جوش و جزبے سے منا رہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھی یوم آزادی روایتی جوش و جزبے سے منا رہے

    باغی ٹی وی : پاکستان کا74 واں یوم آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری 14 اگست کو یومِ تشکر کے طور پر منارہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے گھروں میں تیار کیے ہیں۔

    کشمیری ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں، اور آزادی کشمیر کی جدوجہد کو تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا سمجھتے ہیں۔

    صدر اور وزیراعظم پاکستان نے بھی یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

    صدرمملکت نے قوم کے نام پیغام میں قوم کو یوم ازادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بھارت تین دہائیوں سے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور تمام اقلیتوں کونشانہ بنا کر ہندوتوا کانظریہ مسلط کرناچاہتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ایک سال سےفوجی محاصرے جاری ہے۔ قوم کےبیٹوں نےاس دھرتی اوراس کے نظریہ کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔ آزادی کے موقعے پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، اُن کے لیے ہمارے دل غمزدہ ہیں کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے فوجی محاصرے کا سامنا کررہے ہیں، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ہر دستیاب فورم پر اُن کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے.

    یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں امن کا پیغام دیا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، سی پیک سےخطے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔
    ۔

  • یوم آزادی،حریت رہنما سید علی گیلانی کوپاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

    یوم آزادی،حریت رہنما سید علی گیلانی کوپاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دیا گیا

    پاکستان کے یوم آزاد کے موقع پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔ یہ اعزاز پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا۔ یہ اعزاز اسلام آباد میں حریت رہنماوں نے وصول کیا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اسی ماہ وزیراعظم عمران خان نے 14 اگست کو بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔ 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والے 88 سالہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔

    ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔

    پاکستان کا یہ سب سے بڑا اعزاز9 نومبر 1959کو ایرانی بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کو دیا گیا تھا

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

    یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایورڈز کا اعلان کردیا،مرحوم صادقین ،احمد فراز ، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت 6 شخصیات کیلئے نشان امتیاز ،سابق پروڈیوسر پی ٹی وی اور ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کیلئے ستارہ امتیازکا اعلان کیا گیا

    علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم عطا کیاجائے گا،مولانا طارق جمیل کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا،مایہ نازصوفی گلوکارہ عابدہ پروین کیلئے نشان امتیاز کا اعلان،بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا،فاروق قیصر ،نعیم بخاری اور کرکٹرعبدالقادر مرحوم کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا،سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس،ہمایوں سعید،علی ظفراورمہہ جبین قزلباش کیلئے بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا

    تمام شخصیات کو ایوارڈ 23 مارچ کو دیئےجائیں گے،24شخصیات کو ستارہ شجاعت عطا کیاجائےگا،27شخصیات کو ستارہ امتیازعطا کیا جائے گا،44شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا

    ہم معیشت بہتر کرکے مسلم امہ کی قیادت حاصل کرسکتے ہیں،صدر مملکت

  • یوم آزادی پاکستان ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ،دو ہلاک

    یوم آزادی پاکستان ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ،دو ہلاک

    یوم آزادی پاکستان ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرینگر کے وسطی علاقے نوگام میں عسکریت پسندوں کے پولیس پارٹی پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اور اہلکار زخمی ہوا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کو واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ مشتبہ مسلح افراد نے جمعہ کی صبح سری نگر کے نوگام بائی پاس کے علاقے میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ حملے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں دو میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ایک پولیس افسر نے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اشفاق احمد اور فیاض احمد کی ہلاکت کے بارے میں تصدیق کی ہے ۔

    حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے فورسز نے پورے علاقے کو سیل کردیا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سال 2000سے اب تک مقبوضہ کشمیرمیں 3462سیکورٹی اہلکار ہلاک کئے گئے ہیں۔ جبکہ سرینگر میں اسی عرصے کے دوران 728 واقعات میں 389اہلکار ہلاک ہوئے ہیں

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

    پاکستان کا یوم آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری 14 اگست کو یومِ تشکر کے طور پر منارہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے گھروں میں تیار کیے ہیں۔

    کشمیری ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں، اور آزادی کشمیر کی جدوجہد کو تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا سمجھتے ہیں۔ کشمیری گھرون کی چھتوں پر پاکستانی پرچم لہرانے کی بھی اطلاعات ہیں،بھارتی فوج نے علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے،

    یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

  • آزاد کشمیر کی میڈیکل ڈگری پر ہندوستان میں پابندی عائد

    آزاد کشمیر کی میڈیکل ڈگری پر ہندوستان میں پابندی عائد

    بھارت نے آزاد کشمیر میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو ڈاکٹر ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے میڈیکل کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے طالب علم ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس نہیں کرسکتے ہیں ۔ ایم سی آئی نے اس سلسلے میں 10 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا کہ پورا جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ تاہم پاکستان نے خطے کے کچھ حصوں پر غیر قانونی اور جان بوجھ کر قبضہ کیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں واقع کوئی میڈیکل کالج اور لداخ کے ان حصوں کو انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کے تحت تسلیم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے زیر قبضہ میڈیکل کالج آف کشمیر سے حاصل کردہ ڈگری یافتگان ، میڈیکل کونسل آف انڈیا ایکٹ 1956 کے تحت ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس کے لئے اندراج کے اہل نہیں ہوں گے۔
    بھارتی وزارت صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق آزاد کشمیر کے کالج سے میڈیکل ڈگری یافتہ ایک شخص نے جموں و کشمیر میڈیکل کونسل سے پریکٹس کی اجازت مانگی تھی ۔ ڈگری کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ جس میڈیکل کالج سے اس نے ڈگری حاصل کی تھی ، وہ منظور شدہ نہیں ہے ۔ اسی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • وزیر خارجہ کا ازبک ہم منصب کوفون، بھارت کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

    وزیر خارجہ کا ازبک ہم منصب کوفون، بھارت کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ‏ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ۔ دونوں راہنماوں کے درمیان اہم معاملات خصوصاکرونا عالمی وبائی صورتحال ،دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ مراسم ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر خارجہ نے کرونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے موثر اقدامات سے ازبک ہم منصب کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس عالمی وبا کے دوران، تاشقند سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی معاونت پر ازبک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس،وبائی صورت حال معمول پر آنے کے بعد جلد اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ وزیر خارجہ نے اپنے ازبک ہم منصب کو بھارت کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مظلوم، نہتے کشمیری گذشتہ سال 5اگست سے بدترین بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کا اغواء، ماورائے عدالت قتل، اور بلاجواز گرفتاریاں معمول بن چکی ہیں۔ بھارت ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے درپے ہے جو سیکورٹی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور 4th جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت، اقلیتوں بالخصوص ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کو، کرونا وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیکر ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھے ہوئے ہے عالمی برادری کو بھارت کے اس ہتک آمیز رویے کی پھرپور مذمت کرنی چاہیے۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں نہتے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کی نفرت پر مبنی پالیسیاں، نہ صرف خطے کیلئے بلکہ عالمی امن کیلئے خطرات کا باعث ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، مشترکہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار، خلوص نیت سے ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ قطر میں عنقریب شروع ہونیوالے بین الافغان مذاکرات سے افغانستان میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو گی۔

    اس موقعہ پر دونوں وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہو جب کہ ازبک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ء ازبکستان کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، ازبک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حالات معمول پر آنے کے بعد جلد دورہ ازبکستان کا عندیہ دیا۔

  • مقبوضہ کشمیر،سی آر پی ایف کے افسر کی خودکشی کی کوشش

    مقبوضہ کشمیر،سی آر پی ایف کے افسر کی خودکشی کی کوشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بدھ کے روز نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے افسر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے

    ساوتھ ایشین وائر کو ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 141 بٹالین کے سی آر پی ایف انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار کی شناخت انسپکٹر ایم دامودر کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے فوری طور پر علاج کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سی آر پی ایف اہلکار کی جانب سے اس طرح کے انتہائی اقدام اٹھانے کے اسباب کے بارے میں پوچھے جانے پر افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    قبل ازیں گزشتہ ماہ جولائی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے اہلکار نے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

    سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کے مطابق ‘ہیڈ کانسٹیبل پنٹو ماڈل نیصبح سرینگر کے رام باغ علاقے میں واقع نیم فوجی دستے کے گروپ سینٹر میں خودکشی کی۔’ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پنکج سنگھ نے کہا کہ ‘منڈل نے اپنی سروس بندوق سے خود کو گولی ماری جس کے بعد ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

    قابل ذکر ہے کہ جولائی کے مہینے میں نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کی جانب سے کی گئی دوسری خودکشی ہے۔ اس سے قبل جولائی کی 17 تاریخ کو ڈل گیٹ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔

  • پلوامہ:آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک حریت پسند شہید ،ایک بھارتی فوجی  ہلاک

    پلوامہ:آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک حریت پسند شہید ،ایک بھارتی فوجی ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ:آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک حریت پسند شہید اور ایک بھارتی فوجی جوان ہلاک ہو گیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کمریزپورہ گاوں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک حریت پسند شہید اور ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

    یہ تصادم رات میں 2 بج کر 30 منٹ پر پلوامہ کے ایک گاوں میں شروع ہوا تھا جو علی الصبح ختم ہو گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کمریزپورہ گاں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو درمیانی رات کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    تلاشی کارروائی کے دوران دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جائے تصادم کے پاس سے ایک اے کے 47، گرینیڈز اور کئی دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

  • بھارتی فوج نے 16 سالہ کشمیری لڑکے کو شہید کردیا

    بھارتی فوج نے 16 سالہ کشمیری لڑکے کو شہید کردیا

    بھارتی فوج نے 16 سالہ کشمیری لڑکے کو شہید کردیا

    باغی ٹی و ی : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے .، حالیہ جعلی مقابلے میں 16 سالہ کشمیری لڑکے کو شہید کردیا ہے.بھارت نے معصوم کشمیری خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی،پاکستانی ہونے کا جھوٹا اور من گھڑت الزام لگا کر 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    دوسری طرف شہید کشمیریوں کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ 18 سالہ ابرار کھٹانہ، 21 سالہ امتیاز احمد اور 25 سالہ ابرار احمد 16 جولائی کو کام کی تلاش میں سری نگر جانے کے لیے اپنے گھروں سے نکلے تھے، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر دنیا خاموش ہے، 3 کشمیری مزدوروں کے لواحقین کو کون انصاف دے گا؟ کوئی نہیں جانتا، جو بھی آزادی کے لئے نعرہ لگاتا ہے بھارتی فوج اسے جعلی انکاؤنٹر میں شہید کر دیتی ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے

    قبل ازیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے منگنر میں سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا ہے

    مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے دو اے کے 47 رائفلیں اور چار میگزین بر امد کئے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ رمیش انگرل نے کہا کہ ‘ہمارے پاس مخصوص ان پٹ تھی اور اسی بنیاد پر اسپیشل آپریشن گروپ پونچھ اور مقامی فوج کے یونٹ نے سرچ آپریشن شروع کیا۔