Baaghi TV

Category: کشمیر

  • ویلڈن وزیراعظم عمران خان، آپ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق اداکردیا ، مہندرپال سنگھ

    ویلڈن وزیراعظم عمران خان، آپ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق اداکردیا ، مہندرپال سنگھ

    لاہور:ویلڈن وزیراعظم عمران خان، آپ نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق اداکردیا ، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں سکھ طبقے سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مودی سرکار کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم پرآوازاٹھانے پرخراج تحسین پیش کیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی مہندرپال سنگھ نے بھارت میں ہونے والے مظالم پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ وقت ہےکہ بھارت میں ہونے والے مظالم پرآواز بلند کی جائے ، مودی، آر ایس ایس اور شیو سینا نے جو ظلم ڈھانے شروع کئے ہیں دنیا کو متوجہ کرنے کی ضرورت ہے

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں مہندرپال سنگھ نے کہا ہےکہ بلا شبہ ہندوستان اپنے ڈھائے ظلم سے خود تباہ ہوگا لیکن ہمیں انسانیت کی خاطر ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں کی آواز کو اٹھانا ہوگا

    سکھ رہنما نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم نے بھارت میں ہونے والے اقلیتوں پرمظالم کے خلاف آواز بلند کرکے حق ادا کردیا ہے، وزیراعظم نے بھارتی مظالم کی جس طرح مذمت کی ہے اوراسے عالمی سطح پراٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے

  • بھارت اپنی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، عالمی برادری نوٹس لے :عمران خان

    بھارت اپنی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، عالمی برادری نوٹس لے :عمران خان

    اسلام آباد: بھارت کشمیریوں‌ پرہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا فلیگ آپریشن کرناچاہتا ہے ،عالمی دنیا نوٹس لے ،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کرفالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے اور اپنی ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے بھارتی عزائم کو بھانپتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کےلیے کوئی بھی گھٹیا سے گھٹیا حرکت کرسکتا ہے، وزیراعظم نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بھارت کے عزائم کا نوٹس لے اورمقبوضہ کشمیر میں بھارت کو مظالم کرنے سے روکے ،

     

     

     

     

    وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرہنگامی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہےاورظلم وبربیت سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت پاکستان کے خلاف بہت خطرناک عزائم رکھتا ہےاورکسی بھی وقت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے ،

     

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے دوسرے پیغام میں کہا ہےکہ ظالم قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز 15 مکانات کو نذر آتش کیا گیا ، عمران خان نے کہا کہ 9لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے کی بالادستی کے لیے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کے لیے وہاں ڈومیسائل کے نام پربہت بڑا سازشی کھیل کھیل رہا ہے ، اوریہ سرا سر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے

    یاد رہےکہ اس سے پہلے اتوار کو بھی سماجی رابطے کی سائیڈ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے قبضے کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کیا، مودی سرکار کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کررہی ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم کرنا چاہتا ہے کشمیریوں کو انسانیت سے بھی کم تردرجہ دیا جا رہا ہے اور انہیں طاقت کے ظالمانہ استعمال سے دبایا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوخورک اورادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا جارہا ہے اور نوجوان نسل کی وسیع پیمانے پرگرفتاریاں جاری ہیں،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مواصلات بند کرکے کشمیریوں کوباقی دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کودہشتگردی سے منسلک کررہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد قانونی ہے اور اس کی جنرل اسمبلی نے گارنٹی دی ہے۔

  • او آئی سی کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں  ڈومیسائل قوانین کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صد رآزاد کشمیر

    او آئی سی کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل قوانین کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صد رآزاد کشمیر

    مظفرآباد: او آئی سی کی طرف سے ڈومیسائل قوانین کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صد رآزاد کشمیر ،اطلاعات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی مذمت کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طویل عرصے سے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی قرار دادوں کو حقارت سے ٹھکراتا آیا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری خاص طور پر اسلامی دنیابھارت کے ساتھ اپنی سفارتی اور اقتصادی تعلقات پر نظر ثانی کرے اور بھارت کو یہ پیغام دے کہ کشمیر اور بھارت کے مسلمان شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو اب مذید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل انسانی حقو ق کے کمیشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق نئے ڈومیسائل قوانین کو مسترد کرنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے ان قوانین کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی حکومت ہندو توا نظریہ کو آگے بڑھانے کے لیے اور کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کا منصوبہ لے کر آئے ہیں جس کا مقصد بالکل واضح ہے۔

    صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے ڈومیسائل قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی ہندووں کو آباد کر کے اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اور کشمیریوں کا یہ مصمم ارادہ اور عزم ہے کہ وہ بھارت کے ان نا پاک منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ اس وقت جب پوری دنیا کرونا وائرس کی وبا سے لڑنے میں مصروف ہے بھارت اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر کشمیریوں کی نسل کشی میں اور قوانین تبدیل کر کے کشمیریوں پر اپنے نا جائز اور غیر قانونی قبضہ کو دوام بخشنے کی کوشش میں مصروف ہے جو ایک شرمنا ک عمل ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں اُنہیں عسکریت پسند قرار دے کر شہید کیا جا رہا ہے۔ صدر سردار مسعود خا ن نواکدل سرینگر میں بھارتی قابض فوج کے ساتھ دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پانے والے جنید صحرائی اور اُن کے ساتھی طارق احمد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنید صحرائی اور لاکھوں شہداء کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کے لاکھوں شہیدوں کی عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر اس وقت پوری دنیا میں اُجاگر ہو رہا ہے۔ اور انشاء اللہ وہ قت دور نہیں جب ان قربانیوں کے صدقے بھارت کو کشمیر چھوڑ کر جانا ہو گا اور کشمیریوں کو آزادی دینی ہو گی۔ صدر آزاد کشمیر نے آزاد ی و حریت کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے جنید صحرائی کے والدین اور عزیز و اقارب سے بھی اس عظیم نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

  • کشمیری نوجوانوں کا بھارتی مظالم کے خلاف اعلان جہاد ، دوسیکورٹی اہلکاراپنے انجام کوپہنچ گئے

    کشمیری نوجوانوں کا بھارتی مظالم کے خلاف اعلان جہاد ، دوسیکورٹی اہلکاراپنے انجام کوپہنچ گئے

    سرینگر:کشمیری نوجوانوں کا بھارتی مظالم کے خلاف اعلان جہاد ، دوسیکورٹی اہلکاروں کو قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے وسطی ضلع گاندربل کے پاندچھ میں بدھ کی شام عسکریت پسندوں کے حملے میں بی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملہ آور ہلاک شدہ جوانوں کے ہتھیار بھی اڑا کر لے گئے ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بدھ کی شام ضلع گاندربل کے باندچھ علاقے میں 37 بٹالین بی ایس ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید پر زخمی ہوئے۔عسکری تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا عسکریت پسند، جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، نے بی ایس ایف اہلکاروں سے ان کے ہتھیار بھی چھین لئے ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے فورا بعد جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔یہ حملہ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی کی شہادت کے ایک روز بعد ہوا ہے۔

    اس سے قبل اس ماہ کے اوائل میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے بیگہ پورہ علاقے میں حزب کے چیف کمانڈر آپریشنز ریاض نائیکو کو ایک اور عسکریت پسند کے ساتھ شہید کردیا تھا۔

    جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وسطی کشمیر کے تین اضلاع سرینگر، بڈگام اور گاندربل میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد 13 سے 14 ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ ‘وسطی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد 13 سے 14 ہے۔

    سرینگر میں زیادہ نہیں ہیں۔ جب آتے ہیں تو ہمیں خبر مل جاتی ہے۔ عسکریت پسندوں کی تعداد تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی نیا لڑکا اس راستے پر چل پڑے۔ سال کے شروع میں جتنی تعداد تھی اس سے کم ہوچکی ہے۔ ابھی سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد 240 کے آس پاس ہے’۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےنئے ڈومیسائل قانون کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ،او آئی سی

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےنئے ڈومیسائل قانون کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ،او آئی سی

    جدہ:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسائل قانون کو سختی سے مسترد کر تے ہیں ،او آئی سی ،اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا ہے۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون او آئی سی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری ڈومیسائل قانون واپس لینے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

    اسلامی تعاون کی تنظیم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد یقینی بنوائے۔اس سے قبل گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان جموں کشمیر گرانٹ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پروسیجر 2020 مسترد کرتا ہے،نیا ڈومیسائل قانون غیرقانونی ،یوا ین سلامتی کی قراردادوں کے منافی ہے۔

    یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں سول سروسز ایکٹ لاگو کیا گیا ہے جس کے مطابق جو جموں وکشمیر میں 15 سال سے مقیم ہے وہ اپنے ڈومیسائل میں مقبوضہ علاقے کو اپنا آبائی علاقہ قرار دے سکیں گے۔

    ایکٹ میں واضح کیا گیا کہ ڈومیسائل میں مقبوضہ علاقے کو اپنا آبائی علاقہ قرار دینے والے شخص کے لیے ضروری ہے کہ اس نے جموں و کشمیر کے وسطی علاقے میں 15 سال تک رہائش اختیار کی ہو یا 7 سال کی مدت تک تعلیم حاصل کی ہو یا علاقے میں واقع تعلیمی ادارے میں کلاس 10 یا 12 میں حاضر ہوا ہو اور امتحان دیے ہوں۔

  • مقبوضہ کشمیر،حزب المجاھدین کا ایک مجاہد گرفتار

    مقبوضہ کشمیر،حزب المجاھدین کا ایک مجاہد گرفتار

    مقبوضہ کشمیر،حزب المجاھدین کا ایک مجاہد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، رمضان میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور مجاہدین کی جانب سے کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں‌ آئی ہے

    بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر سے حزب المجاہدین کے کے ایک عسکریت پسند رستم علی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے این آئی اے نے ہنجرالہ کے علاقے سے گرفتار کیا ہے

    این آئی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ رستم علی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما چندر شرما کو گزشتہ برس قتل کیا تھا ، اسی کیس میں بھارتی پولیس حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسندوں‌ کو پہلے گرفتار کر چکی ہے جو جیل میں ہیں.

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک جھڑپ کے دوران تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی شہید ہو گئے ہیں جن کی غائبانہ نماز جنازہ انکے آبائی علاقے میں ادا کی گئی ، بھارتی فوج نے شہید کی لاش ورثا کے حوالے نہیں کی.

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

  • ‏مہندر سنگھ دھونی کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوتے ہی کشمیریوں نے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگا دیئے۔

    ‏مہندر سنگھ دھونی کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوتے ہی کشمیریوں نے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگا دیئے۔

    سری نگر: دھونی کے کشمیر میں داخل ہوتے ہی کشمیریوں نے بوم بوم آفریدی کے نعرے ،باغی ٹی وی کےمطابق ایم ایس دھونی کو دورہ کشمیرمہنگا پڑگیا، شاہد آفریدی کے کشمیر کے حق میں بیان کے بعد کشمیری نوجوانوں نے ایم ایس دھونی کے سامنے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگا دیئے۔

    سابق کپتان ایم ایس دھونی بھارتی فوج کی جانب سے منعقد کردہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جموں کشمیر پہنچے تو وہاں موجود کشمیر ی عوام نےایم ایس دھونی کا ’’بوم بوم آفریدی ‘‘ کے نعروں سے بھرپور استقبال کر دیا۔

     

    https://twitter.com/IamYasif/status/1262306851686940672

     

     

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے منعقد کردہ ایک ٹورنامنٹ میں سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو مہمان خصوصی کے طور پر کشمیر دعوت دی گئی ۔دنیا کی نظر مقبوضہ کشمیر پر توجہ دلوانے کیلئے کشمیر ی نوجوانوں کو زبردستی گرائونڈ میں اکٹھا کیا گیا

     

     

     

     

     

     

     

     

    کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دنیا کو دکھانے کیلئے کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد کو زبردستی گراؤنڈ میں اکھٹا کیا تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ وادی میں حالات نارمل ہوگئے ہیں، جیسے ہی مہندرا سنگھ دھونی گراؤنڈ میں داخل ہوئے تماشائیوں میں موجود چند نوجوانوں نے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگانا شروع کردیا۔

     

     

     

    جیسے ہی بھارتی فوج کی جانب سے نعرہ لگانے والے نوجوانوں کو چپ کروانے کی کوشش کی گئی یہ نعرہ پورے میدان میں موجود نوجوانوں کی زبانوں پر آگیا اور چند نوجوانوں کی سرگوشیوں میں کہا جانے والا بوم بوم آفریدی پورے میدار میں نعرہ بن کر گونجنے لگا۔

    نعرے کو سن کر بھارتی آرمی افسران کے چہرے پر پریشانی کی شدید تاثرات ابھرنے لگے لیکن کشمیری نوجوانوں نے اپنی آواز کو کم نہیں کیا اور پوری کوشش کی کہ وہاں موجود ہر بھارتی کے کان میں یہ آواز پہنچ جائے۔

    یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے آزاد کشمیر میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جاری مظالم کے خلاف بیان دیئے تھے جس کے بعد بھارتی کرکٹرز کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہربھجن سنگھ سمیت دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

  • حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈرجنید صحرائی کی شہادت سمیت 6 بڑے کمانڈروں کی شہادت ،کشمیرمیں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے

    حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈرجنید صحرائی کی شہادت سمیت 6 بڑے کمانڈروں کی شہادت ،کشمیرمیں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے

    سرینگر:حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈرجنید صحرائی کی شہادت سمیت 6 بڑے کمانڈروں کی شہادت ،کشمیرمیں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیرٰی حریت پسند کمانڈروں کی شہادت کے خلاف وادی میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں‌،

    ادھر ذرائع نے جنید صحرائی کی شہادت کے اسباب بیان کرتے ہوئے کہا ہےکہ مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس نے پیر کی رات دیر گئے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں تکنیکی معلومات کے بعد آپریشن شروع کیا۔

    ایک اعلی ذرائع نے بتایا کہ جنید صحرائی کے فون کی وجہ سے سکیورٹی ایجنسیوں نے ان کا سراغ لگایا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے بتایا کہ دو ہفتے قبل انہیں کنگن میں ٹریس کیا گیا تھا جہاں وہ دو عسکریت پسندوں کے ساتھ آیا تھا۔ اس نے ان کا موبائل ہاٹ سپاٹ استعمال کیا۔ جب گھیرائو اور تلاشی شروع کی گئی تب وہ فرار ہوگیا۔ پیر کے روز بھی ، جنید ایک ملاقات کے لئے سری نگر تھے۔

    صبح 2 بجے سے کچھ دیر پہلے ، ایک کورڈن اور سرچ آپریشن کیا گیا۔ صبح تین بجے کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قریب پہنچنے پر ایک دستی بم پھینک دیا گیا ، جس سے رابطے کی تصدیق ہوگئی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابقاندھیرے میں علاقے میں ، جموں و کشمیر پولیس نے ایس او پی کی پیروی کی اور، اس علاقے میں موبائل انٹرنیٹ اور وائس کالز معطل کردی گئیں۔ صبح کے وقت ، دونوں عسکریت پسندوں کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔
    جنید کی شہادت کے ساتھ ہی ، وادی میں عسکریت پسند تنظیموں کے تمام اعلی چھ کمانڈروں کو سیکیورٹی فورسز نے ختم کردیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے نئے ایس او پی کے مطابق کنبے کو جنید کی لاش نہیں دی جائے گی۔ دونوں لاشوں کو بارہمولہ میں دفن کیا جائے گا۔

    جنید صحرائی اور ان کے ساتھی کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت پر سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں زبردست بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔القمرآن لائن کے مطابق جنید کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی لوگ علاقے میں نافذپابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔

    بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پرپیلٹ برسائے اور آنسو کے گولے داغے جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے جواب میں بھارتی فورسز پر پتھرا وکیا۔ آخری اطلاعات آنے تک بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں ۔ قابض حکام نے احتجاجی مظاہروں کوروکنے کے لیے سرینگر اوردیگر علاقوںمیں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

  • چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

    جنید صحرائی کون تھے ؟کشمیر کی عسکری تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی سرکردہ رہنما کے فرزند نے عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہو،جنید صحرائی چند ایسے عسکریت پسندوں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہ قدم اٹھایا

    سرینگر کے نوا کدل میں جھڑپ میں حزب المجاہدین کے کمانڈرجنید صحرائی اپنے ایک اور ساتھی سمیت شہید ہو گئے۔ سرینگر کے شہر خاص میں منگل کی صبح نوا کدل علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرہ میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جو گولیوں کے تبادلوں کے ساتھ ہی چھڑپ میں تبدیل ہوگیا۔ دوپہر تک جاری رہنے والے اس تصادم میں چند رہائشی مکانات بھی دھماکوں سے تباہ ہو گئے ۔

    جنید صحرائی نے 24 مارچ 2018 کو حزب المجاہدین میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 2018 میں جنید مارچ کے مہینے میں برزلہ سے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد انکے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں انکے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی تھی، تاہم چند روز بعد ہی ان کی، ہاتھوں میں بندوق لیے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    2016 کے بعد کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ شامل ہونے والے نوجوان ہاتھوں میں بندوق تھامے اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شائع کرکے عسکری صفوں میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق26 سالہ جنید صحرائی سرکردہ علیحدگی پسند رہنما محمد اشرف صحرائی کے فرزند ہیں۔ اشرف صحرائی علیحدگی پسند تنظیم تحریک حریت کے چیئرمین ہیں اور سید علی گیلانی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

    کشمیر کی عسکری تاریخ میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جب کسی سرکردہ رہنما کے فرزند نے کسی عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہو۔اشرف صحرائی شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے سرینگر کے باغات برزلہ میں رہائش پزیر ہیں۔

    جنید صحرائی نے کشمیر یونیورسٹی میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی اور اسکے ایک سال بعد ہی وہ حزب المجاہدین میں شامل ہوئے تھے۔جنید صحرائی کی حزب میں شمولیت پر اس وقت کے پولیس سربراہ ایس پی وید نے انکے والد اشرف صحرائی کو میڈیا کے ذریعے کہا تھا کہ وہ اپنے فرزند کو عسکریت کا راستہ ترک کرکے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کریں، جس کو اشرف صحرائی نے مسترد کر دیا تھا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنید صحرائی چند ایسے عسکریت پسندوں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہ قدم اٹھایا تھا۔ اس سے قبل ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے سے تعلق رکھنے والے منان وانی اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے محمد رفیع عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوئے تھے۔

    منان وانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے جبکہ محمد رفیع کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ سماجیات میں بطور کنٹریکچول اسسٹنٹ پروفیسر کام کر رہے تھے، یہ دونوں عسکریت پسند گزشتہ برسوں میں دو مختلف معرکہ آرائیوں میں شہید ہوئے ۔

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

     

    جنید صحرائی حالیہ دنوں میں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کمانڈر ریاض نائیکو کے قریبی ساتھی بھی مانے جاتے ہیں۔ جنید صحرائی ریاض نائیکو کے ساتھ جنوبی کشمیر میں بھی سرگرم تھے۔

    حزب المجاہدین کے جنید صحرائی سرینگر انکاؤنٹر میں دیگر دو ساتھیوں سمیت شہید

     

  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسایل قانون کویکسر مسترد کر دیا

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسایل قانون کویکسر مسترد کر دیا

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نئے ڈومیسایل قانون کویکسر مسترد کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ گرانٹ آف جموں و کشمیر پروسیجر ایکٹ کشمیریوں کو حقوق سے محروم کرنے کی سازش ہے، نیا ڈومیسائل قانون غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متصادم ہے،قانون عالمی قوانین بشمول 4تھ جنیوا کنونشن اور دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسائل کا قانون کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش ہے،قانون کشمیری عوام کی حق خور ارادیت کی جدوجہد کو ناکام بنانے کے لیے لایا گیا،بھارت جان لے اقدامات سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری متنازعہ معاملہ قرار دے چکے ہیں،

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل (رہائشی)کی نئی تعریف مقرر کی گئی ہے اور ملازمت کے لیے نئے ضابطے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

    کورونا وبا کے بحران کے درمیان مقبوضہ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیے نیا ڈومیسائل قانون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس نئے ڈومیسائل قانون کے تحت بھارت سے پولیس فورس میں ملازمت کے خواہاں سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقامی سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

    بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں منقسم کرنے کے 8 ماہ بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔اس سے قبل حکومت نے اس مرکزی علاقے میں ڈومیسائل ضابطے نافذ کیے تھے، جس پر متعدد سیاسی جماعتوں نے نکتہ چینی کی تھی۔

    سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ ڈومیسائل قانون اتنا کھوکھلا ہے کہ اس کے لیے لابنگ کرنے والی جماعت بھی اس کی مخالفت کررہی ہے، نکتہ چینی کے ایک روز بعد اس قانون میں ترمیم بھی کی گئی تھی۔ اس قانون میں کہا گیا تھا کہ جو بھی شخص جموں و کشمیر میں پندرہ برس تک رہائش پذیر رہا ہو یا جس نے وہاں سات برس تک تعلیم حاصل کی ہو اور دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات وہیں کے کسی ادارے سے دیے ہوں وہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا حقدار ہوگا۔ ایسا شخص سرکاری ملازمتوں کا اہل اور غیرمنقولہ جائیداد کا مالک بھی بن سکتا ہے۔