Baaghi TV

Category: کشمیر

  • چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے حکومت کا زبردست اعلان،طلبا کے والدین کا زلفی بخاری کے وعدے پراطمنان،خوش ہوگئے

    چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے حکومت کا زبردست اعلان،طلبا کے والدین کا زلفی بخاری کے وعدے پراطمنان،خوش ہوگئے

    اسلام آباد: چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے حکومت کا زبردست اعلان،طلبا کے والدین کا زلفی بخاری کے وعدے پراطمنان،خوش ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور وزارت خارجہ کے تعاون سے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے حکمت عملی مرتب کی۔چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں موجود طلبہ کی واپسی کے لیے 18 مئی کو حکومت پی آئی اے کی خصوصی پرواز بھی چلائے گی، وطن واپسی آنے والے طلبہ سے ٹکٹ کی قیمت پچاس ہزار روپے وصول کی جائے گی۔

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’چین میں موجود 300طلبہ کو وطن واپس لایاجائےگا‘۔ معاونِ خصوصی نے اس بات کا اعلان طلبہ کے والدین سے ملاقات کے بعد کیا اور انہیں حکومتی سہولتوں کے حوالے سے اعتماد میں بھی لیا۔ جس پر انہوں نے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیر مقدم بھی کیا۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان میں موجود طلبہ نے سب سے زیادہ مشکل وقت برداشت کیا، 6ماہ میں طلبہ اور والدین نے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، مشکل وقت میں والدین کیساتھ رابطے میں رہے ہیں، کم قیمت پرٹکٹ کی فراہمی سے طلبہ اور والدین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

  • بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پھنسی پاکستانی خاتون انتقال کر گئی. انصار برنی کا انکشاف

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پھنسی پاکستانی خاتون انتقال کر گئی. انصار برنی کا انکشاف

    اقوام متحدہ میں سابقہ مشیر خاص برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ انصار برنی نے انکشاف کیا ہےکہ گزشتہ دس سے پندرہ سال کے دوران بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں سے شادیاں کرکے کشمیر میں جانے والی تین سو سے زائد پاکستانی خواتین ان کے بچے اور مرد انتہائی برے حالات میں زندگی بسر کر رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ وہاں پھنسنے والوں میں سے ایک خاتون امبرین انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئی ہے جسے مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی حکام نے سپرد خاک کر دیا ہے. جب کہ اس کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کو بھی مطلع نہیں کیا گیا.انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاون اور کرفیو کی وجہ سے وہاں پر موجود کئی پاکستانی خواتین کو اپنے شوہروں کے بارے میں یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ کہاں پر ہیں جب کہ کچھ شوہروں کو اپنی خواتین کا پتہ نہیں کہ وہ کہاں اور کن حالات میں ہیں. بھارتی حکومت کی طرف سےمقبوضہ کشمیر میں طویل عرصہ سے نافذ کئے گئے کرفیو اورلاگ ڈاونکافی عرصہ بیت گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں خوراک اور جان بچانے والی ادویات کی کمی کے باعث ہزاروں کشمیریوں بشمول خواتین و بچوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور دن بدن انسان مرنے کے اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں لیکن پاکستانی حکومت نے وہاں پر پھنسے پاکستانیوں کی رہائی پر پوری طرح خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور خواتین بچوں مردوں کی عملی مدد کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے جو انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی آئین اور نئے قانوں کے تحت مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 15 سال سے پھنسے پاکستانیوں کو وہاں کی شہریت نہیں مل سکتی اور جب شہریت نہیں ملتی تو ٹریولنگ کاغذات نہیں ملیں گے ان کی کوئی دادرسی نہیں کرتاانہوں نے کہاکہ جب بھارت میں انسانیت کی خلاف ورزی پر ہم کھلے عام مذمت کرتے ہیں آیا پاکستان میں کوئی ایسا وزیر کوئی ایسا شخص نہیں جو اس مسئلہ پر دو الفاظ بلند کرے،انصار برنی نے حکومت پاکستان سے انسانیت کے ناطے ایک مرتبہ پھر پر زور اپیل کی کہ خدارا بھارت سے احتجاج کیا جائے کہ
    کشمیر میں پھنسی تین سو سے زائد پاکستانی خواتین، ان کے بچوں اور شوہروں کی واپسی کیلئے فوری طور پراقدامات کئے جائیں.

  • مقبوضہ کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جھڑپیں شروع

    مقبوضہ کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جھڑپیں شروع

    پلوامہ :مقبوضہ کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جھڑپیں شروع ،اطلاعات کےمطابق جمعہ کی سہ پہر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے رہمو کے علاقے میں زبردست جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق متعدد افراد سڑکوں پر نکل آئے اور رہمو میں احتجاج کیا کہ انہیں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بیرونی ریاستوں میں شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تو ہمیں مساجد میں نماز پڑھنے کی اپنی مذہبی ذمہ داری کو کیوں ادا کرنے اجازت نہیں دی جارہی ہے؟
    پولیس اور سی آر پی ایف نے آنسو کنستروں پر فائرنگ کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

    مظاہرین نے فورسز پرپتھراو کیاتو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ کا سہارا لیا۔آخری بار اطلاعات آنے تک احتجاج جاری تھا۔جھڑپوں میں کسی شخص کے زخمی ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ دریں اثنا ، کچھ لوگوں نے موران کے قریب سی آر پی ایف کی گاڑیوں پر پتھراو بھی کیا۔

  • شاہ محمود قریشی کا جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی سے ٹیلیفونک رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی سے ٹیلیفونک رابطہ

    پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وبائی چیلنج اور اس کے مضمرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا. قریشی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاپانی حکومت کی جانب سے کیے گئے بروقت اور موثر اقدامات کی تعریف کی. انہوں نے کرونا وبا کے باعث جاپان میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاپانی وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ موجودہ وبائی چیلنج، اس صدی میں انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے. وزیر خارجہ نے کرونا وبا اور ٹڈی دل حملے کے دوران، پاکستان کی معاونت پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان، اپنے محدود وسائل کے ساتھ ایک طرف کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور دوسری جانب اپنے عوام کو بھوک سے بچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہا ہے. وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور اس مشکل وقت میں، ترقی پذیر ممالک کیلئے معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے، وزیر اعظم عمران خان کے مجوزہ "گلوبل ڈیٹ ریلیف” کے خدوخال سے جاپانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا. انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ جاپان جی 7 اور جی 20 کا اہم رکن ہونے کے ناطے، اس گلوبل ڈیٹ ریلیف، تجویز کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا. وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دنیا کرونا وبا سے نمٹنے میں مصروف عمل ہے تو دوسری طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے. انہوں نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 9 ماہ سے جاری بدترین کرفیو کے خاتمے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ 80 لاکھ نہتے، مظلوم کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ممکن ہو سکے. وزیر خارجہ نے بھارتی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کو کرونا وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینے اور ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات پر،جاپانی وزیر خارجہ کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا. دونوں وزرائے خارجہ کے مابین پاک جاپان تعلقات کے فروغ اور سفارتی تعلقات کی سترہویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے پربھی اتفاق کیا گیا.

  • بھارت ڈومیسائل کےذریعےکشمیریوں کواقلیت میں بدل رہا ہے،کشمیریوں کےآزادی کےنظریےکونہیں بدل سکتا: شاہ محمود

    بھارت ڈومیسائل کےذریعےکشمیریوں کواقلیت میں بدل رہا ہے،کشمیریوں کےآزادی کےنظریےکونہیں بدل سکتا: شاہ محمود

    اسلام آباد:بھارت ڈومیسائل قانون تبدیل کرکے کشمیریوں کو اقلیت میں بدل رہا ہے،کشمیریوں کے آزادی کے نظریے کو نہیں بدل سکتا: شاہ محمود نے بھارت پرچڑھائی کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے قوانین میں تبدیلی لائی جا رہی ہے جو اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

    سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری نو ماہ سے ملٹری لاک ڈاؤن کا شکار ہیں اور ہر کشمیری خوف کی حالت میں زندگی بسر کر رہا ہے، انہیں بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے، ہندوستان نے اپنے جمہوری اور سیکولر چہرے کو بگاڑا ہے اور ہندوتوا سوچ نے بھارت کا جمہوری سیکولر چہرہ بےنقاب کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کو تیار نہیں، کشمیر کی صورتحال بہت خراب ہے، رپورٹس ہیں کہ وہاں نوجوان کو اغوا کرکے ان پر تشدد کیا جاتا ہے تاکہ پورا علاقہ خوف میں مبتلا ہو جائے، ان کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں، اس ماحول میں کشمیری کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں، وہاں ادویات دستیاب نہیں اور کورونا سے متاثرین اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سرکار اتنے خوف میں مبتلا ہوچکی ہے کہ وہ ہندو توا کا نظریہ پورے علاقے خصوصی طور پر کشمیر میں مسلط کرنا چاہتی ہے، مسلم علاقوں کے ناموں کو ہندو ناموں سے منسوب کیا جا رہا ہے، کشمیر میں ڈومیسائل کے قوانین میں تبدیلی لائی جا رہی ہے، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارت میں مہم جاری ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کیا جائے اور تاثر دیا جا رہا ہے کہ کورونا پھیلنے کا ذمہ دار مسلمان ہے، وہاں کورونا جہاد سے بھارت کو محفوظ کرنے کی باتیں اصطلاح استعمال کی جا رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی کیفیت کے حوالے سے مسلم ممالک کے وزراء خارجہ کو خط لکھے ہیں، پاکستان کے سفارتی اقدمامات کے نتائج سامنے آرہے ہیں، بین الاقوامی برداری بھارت پر تنقید کررہی ہے جو ماضی میں نہیں دیکھا گیا، ہندوستان کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جو سرکار کی پالیسی پر احتجاج کر رہے ہیں، او آئی سی کی انسانی حقوق کی تنظیم نے ہماری نشاندہی پر کشمیر میں مظالم کی مذمت کی ہے، سیکورٹی کونسل 3 مرتبہ کشمیر کی صورت حال کو زیر بحث لا چکی ہے، ہم کہتے ہیں آزاد مبصرین کو کشمیر بھیجا جائے، وہاں لاک ڈاؤن کو ختم کرکے قیدیوں کو رہا کیا جائے، اور پانچ اگست کے اقدامات کو واپس لیا جائے۔

  • کشمیر کا علم رکھنے والے کو یہ ذمّہ داری دینی چاہیے تھی ، ملیحہ لودھی نے شہریار آفریدی کی تعیناتی پر اعتراض اٹھا دیا

    کشمیر کا علم رکھنے والے کو یہ ذمّہ داری دینی چاہیے تھی ، ملیحہ لودھی نے شہریار آفریدی کی تعیناتی پر اعتراض اٹھا دیا

    اسلام آباد:کشمیر کا علم رکھنے والے کو یہ ذمّہ داری دینی چاہیے تھی ، ملیحہ لودھی نے شہریار آفریدی کی تعیناتی پر اعتراض اٹھا دیا،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے شہریارآفریدی کے کشمیرکمیٹی کے چیئرمین بننے پراعتراض کردیا ہے ،

     

    باغی ٹی وی کےمطابق اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں ملیحہ لودھی نے دبے دبے لفظوں‌ میں اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا علم رکھنے والوں کوکشمیرکمیٹی کا چیئرمین بنانا چاہیے تھا ،شہریارآفریدی کے بارے میں‌گفتگوکرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو کشمیرکمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا جوکشمیر سے متعلق بہت زیادہ علم نہیں رکھتا

    باغی ٹی وی کےمطابق ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایسے شخص کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانا چاہیے تھا جو بہترین انداز سے اس معاملے کو پیش کرسکے ، بہترین ترجمان ہواورعالمی حالات کا علم بھی رکھتا ہو

  • بھارتی قونصل خانے سفارتکاری کے بجائے ’را‘ کے بیس کیمپ بن گئے، جرمنی میں ایجنٹ گرفتار

    بھارتی قونصل خانے سفارتکاری کے بجائے ’را‘ کے بیس کیمپ بن گئے، جرمنی میں ایجنٹ گرفتار

    برلن: بھارتی قونصل خانے سفارتکاری کے بجائے ’را‘ کے بیس کیمپ بن گئے، جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار دنیا کا کوئی بھی ملک بھارتی خفیہ ایجنسی را کی شرانگیزی سے محفوظ نہیں، جرمن دارالحکومت فرینکفرٹ میں را کا ایجنٹ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم فرینکفرٹ میں کشمیری اور سکھ کمیونٹی کی جاسوسی کرتا تھا اور بھارتی قونصل خانے کو رپورٹ کرتا تھا۔

    تفصلات کے مطابق بھارتی قونصل خانے سفارتکاری کے بجائے انڈین خفیہ ایجنسی را کے بیس کیمپ بن گئے۔ افغانستان، ایران، اور کینیڈا کے بعد اب جرمنی میں بھی بھارتی قونصل خانہ جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث نکلا۔جرمن حکام نے فرینکفرٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک ایجنٹ کو بے نقاب کیا ہے جو کشمیری اور سکھ کمیونٹی کی جاسوسی کرتا تھا ملزم کو فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے سے کنٹرول کیا جارہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے، مقدمے کی کارروائی رواں سال 25 اگست سے شروع ہو گی۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی فرینکفرٹ سے بھارتی میاں بیوی گرفتار ہوئے تھے جو را کے لیے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے

    اس سے پہلے کینیڈا میں بھی راکے ایک جاسوس کا پردہ فاش ہوا تھا جو 2009 سے کینیڈین سیاستدانوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ تحریک آزادی کشمیر اور خالصتان تحریک کو کمزور کیا جاسکے۔ کینیڈین کورٹ میں ملزم کے خلاف مقدمہ جاری ہے۔ایران میں بھارتی قونصل خانے بھی جاسوسی ملوث ہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے جو بھارتی بزنس مین کے جعلی پاسپورٹ سے پاکستان میں گھستے ہوئے گرفتار ہوگیا تھا۔

    افغانستان میں بھارتی قونصلے خانے تو براہ راست دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں، افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے لیے بھارتی قونصل خانوں اور کالعدم ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

  • کشمیرکے حوالے سے وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے سفرا کو اہم ٹاسک دے دیا

    کشمیرکے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سفرا کو اہم ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی مظالم کے بڑھتے واقعات، شاہ محمود قریشی نے سفرا کو اہم ٹاسک دے دیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور بھارت میں اسلامی فوبیا کے بڑھتے رجحان کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔

    ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں ویڈیولنک اجلاس ہوا جس میں کرونا چیلنج، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، معاشی بحالی، وزیراعظم کے ڈیٹ ریلیف اقدامات سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال اور غور کیا گیا۔اجلاس میں امریکا میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور مستقل مندوب منیر اکرم جبکہ جینیوا میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے تمام سفرا اور مندوبین کو ہدایت کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو عالمی فورمز پر اجاگر کریں جبکہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے واقعات کو بھی بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ محدودمعاشی و سائل کے باوجودکرونا کے خلاف اقدامات اٹھا رہےہیں، پاکستان جیسےترقی پذیرممالک کوبہت سی مشکلات کاسامناہے۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا کے ساتھ ساتھ معاشی بحران سےبھی نکلنے کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔

  • پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں پیر مہراج الدین کے قتل کی شدید مذمت،بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوچکے

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں پیر مہراج الدین کے قتل کی شدید مذمت،بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوچکے

    اسلام آباد :پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں پیر مہراج الدین کے قتل کی شدید مذمت،بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوچکے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں پیر مہراج الدین کے قتل کو دہشت گردی کا تازہ واقعہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق دنیا کورونا وائرس کی وبا کے خلاف نبردآزما ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بدترین تشدد کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بڈگام میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں پیر مہراج الدین کا قتل دہشت گردی کا تازہ واقعہ ہے۔

    دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں عوام کے ارادوں کو توڑ سکتا ہے اور نہ ہی کبھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے انمول حق کو حاصل کرنے کے عزم کو دبانے میں ہی کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم پر اس کا محاسبہ کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جبکہ پاکستان کی جانب متعدد مرتبہ بھارت سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے رکاوٹیں ختم کرے تاکہ مقبوضہ وادی میں کیسز کی تعداد معلوم ہوسکے اور انہیں ضروری اجناس اور ادویات فراہم کی جاسکیں۔

    6 مئی کو مقبوضہ جموں اور کشمیر کی انتظامیہ نے جموں کے تین اضلاع اور پوری وادی کشمیر کو کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقہ یا ریڈ زورن قرار دے دیا تھا۔بھارت کی وزارت صحت نے 3 اضلاع سری نگر، باندی پورہ، اننت ناگ اور شوپیاں کو ریڈ زورن سے قرار دیا تھا۔

    3 مئی کو بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ حملے میں کرنل سمیت 5 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے.

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں رجواڑ کے مقام پر پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم اس دوران ہونے والے حملے میں بھارتی فوج کے کرنل، میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت کرنل آشوتوش شرما، میجر انوج، لانس نائیک، رائفل مین اور پولیس سب انسپکٹر شکیل قاضی کے ناموں سے ہوئی تھی.

    بعدازاں 6 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو ساتھی سمیت جاں بحق ہو گیا تھاکشمیر کے آئی جی پولیس وجے کمار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ وہ ایک گھر میں پھنس گئے تھے اور ایک مسلح تصادم کے دوران وہ اور ان کا ساتھی مارا گیا۔

  • ن لیگ کشمیرپرپھریوٹرن لے گئی ، کشمیرکمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے کشمیرمخالف قوتوں کو خوش کردیا

    ن لیگ کشمیرپرپھریوٹرن لے گئی ، کشمیرکمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے کشمیرمخالف قوتوں کو خوش کردیا

    اسلام آباد:ن لیگ کشمیرپرپھریوٹرن لے گئی ، کشمیرکمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے کشمیرمخالف قوتوں کو خوش کردیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے آج پھرکشمیرکے معاملے پریوٹرن لے کراپنے یوٹرن کے اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کا ایک تاریک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کشمیرکمیٹی کا اہم اجلاس ہورہا تھا

    کمیٹی میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رکن سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، حکومت بغیر اتفاق کے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کروانا چاہتی تھی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے انتخاب پر اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر حکومت غیر سنجیدہ ہے، دنیا نے پاکستانی مؤقف سے آنکھیں موند لی ہیں، شہریار آفریدی کو تجربہ نہیں کہ انہیں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے۔

    وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔فخر امام نے وفاقی وزیر بننے کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ شہریار آفریدی کو پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر میں شامل کیا گیا تھا۔آج پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس ہوا جس میں شہریار آفریدی کو چیئرمین منتخب کیا گیا تاہم اس دوران اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

    پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی بائیکاٹ کی درخواست پرعمل کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ، جس کے بعد پی پی کی رہنما شیری رحمان کا اجلاس کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹیاں ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اور ہر پارلیمانی روایت کو حکومت توڑ رہی ہے جس کے باعث ہمیں مجبوراً پارلیمانی کشمیر کمیٹی سے واک آؤٹ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی اہم ترین ہے اور ہمیشہ سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا اتفاق رائے سے انتخاب کیا گیا

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے کیلئے اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکی، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین کشمیر کمیٹی پر اتفاق پیدا کریں۔خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان شامل ہیں۔