Baaghi TV

Category: خواتین

  • گرتے بالوں کے لئے آسان گھریلو نسخے

    ب÷الوں کو گرنے سے روکنے کے لیے کچھ احتیاطیں اور مختلف بالوں مکں مفید گھریلو۔ٹپس درج ذیل ہیں ان پر عمل کر کے کسی حد تک اس مشکل پر قا بو پایا جا سکتا ہے
    بالوں کا علاج ہمیشہ انتہائی دھیمے انداز مکمل کرنا چاہیےجب بھی بال گرنے کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو بال بہت کمزور ہو جاتے ہیں چنانچہ لاپروائی سے برش یا کنگھی کا استعمال صورتحال کو اور بھی متاثر کرتا ہے ایسے میں سر میں سخت قسم مساج بھی منع ہوتا ہےکیونکہ اس سے مزید نقصان ہوتا ہےبال گرتے ہوں تو کھلے دندانوں والی کنگھی استعمال کریں اور اسے بھی بار بار استعمال نہ کریں برش کا استعمال۔ایسی صورتحال میں بند کر دینا چاہیے بالوں کو روز روز دھونا کبھی نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ تیز قسم کے شیمپو ضرور نقصان پہنچاتے ہیں اسی لیے بالوں کو ہفتہ میں کم۔از کم دو بار دھوئیں بالوں کو جھٹک کر سکھانے کی بجائے تھوڑی دیر تولیہ سر پر نرمی سے لپیٹ لیں جھٹک کر بال سکھانے سے بڑیں اور بھی کمزور ہوتی ہیں نہ ہی گیلے بالوں میں برش کریں سر کا مساج روزانہ خوب ملائمت سے کریں سر کی جلد کو متحرک کرنے کے لیے انگلیوں کی پُوریں سے دائروں کی شکل میں مساج کریں کنگھی یا برش غلط طریقے سے کرنے پر بھی خشکی پیدا ہو جاتی ہے اس لیے کنگھی اس طرح کریں کہ اس کے دندانے سر کی جلد کو چھوئیں تاکہ چکنائی پیدا کرنے والے غدود متحرک ہو سکیں اگر بال۔زیادہ چکنے ہیں تو برش یا کنگھی کا بے جا استعمال نہ کریں اپنی خوراک میں انڈے دودھ مچھلی اور سبز پتو۔ والی سبزیوں کا استعمال۔زیادہ کریں مساج کے لیے تیل اتنا بھی نہ استعمال کریں کہ بالوں کی جڑوں میں ہوا نہ لگے نہ ہی بال بہت زیادہ کس کر باندھیں÷÷÷÷

  • بال کیوں گرتے ہیں؟

    عام طور پر بالوں کے گرنے کا سبب تناو بھری زندگی ہے داخلی بیماریاں اور ادویات کا ردعمل اور غذائی عدم توازن جیسے عمومی اسباب ہیں عورتوں کے بال ان کی زندگی کے مختلف ادوار میں جب ان میں ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے تب جھڑتے ہیں عمومًا ماہانہ نظام کی خرابی یا زچگی کے کچھ ماہ بعد عورتوں کے بال بہت زیادہ تعداد میں گرتے ہیں سر کی جلد کا بیکٹیریا یا فنکل انفیکشن بھی بالوں کے نقصان کی وجہ بن سکتا ہے پرانا نزلہ۔یا خشکی بھی بال جھڑنے کی وجہ بن سکتے ہیں ہر بال کی۔اوسط عمر چار سال۔ہوتی ہے جب اس کی زندگی ختم۔ہو جاتی ہے تو یہ جھڑ جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا بال لے لیتا ہے جب بال گرنے کی مقدار بال اگنے کی مقدار سے زیادہ ہو جاتی ہے تو زیادہ چھدرا پن پیدا ہو جاتا ہے بال کم۔ہو حاتے ہیں اس کے علاوہ بالوں کو بہت زیادہ کس کے یا ہر وقت باندھنے سے ان کی جڑوں کو ہوا نہیں لگتی اس سے بھی بال گرنے لگ جاتے ہیں زیادہ دیر تک ہیئر ڈرائیر کا استعمال یا اکثر ہئیر ڈرائیر سے باک خشک کرنا یا اکثر ان کو بلیچ کرنا بالوں کی ساخت کو متاثر کر دیتا ہے اور بال کمزور ہو کر گرنا شروع ہو جاتے ہیں آئے روز شیمپو بدل بدل۔کر استعمال کرنے سے بھی بال کمزور ہو کر جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں بعض خواتین کے بال ان کی اپنی بے توجہی اے بھی گرنا شروع ہو جاتے ہیں بالوں کو جلدی صاف نہ کرنا یا ان کو ترتیب سے رکھنے میں لاپرواہی برتتی ہیں جب بال تھوڑے گرتے ہیں تب ہی خیال نہیں کرتیں جب معاملہ بگڑ جاتا ہے بال زیادہ گرنے لگ جاتے ہیں تو دواوں اور شیمپووں کا استعمال شروع کردیتی ہیں

  • موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟

    موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟
    پھل اور سبزیاں کم کیلوریز والی غذائیں ہیں لہذا زیادہ وزن والے افراد کو ان کازیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے زیادہ وزن والے افراد کو نمک زیادہ استعمال کرنے سے بچنا چاہیے نمک وزن کو بڑھانے کا عنصر ہو سکتا ہے دودھ سے بنی مصنوعات مثلاً پنیر مکھن چکنائی والے دودھ وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ ان میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے مصالہ جات خشک ادرک دار چینی لونگ میتھی لہسن اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں کڑوی قسم کی سبزیاں مثلاً کریلہ وغیرہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں شہد کا استعمال موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام فعال میں توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ایک ٹیبل چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے بہترین نتائج کے لیےاس میں لیموں کا رس بھی شامل کیا جا سکتا ہے

    ایک یا دو پکے ہوئے ٹماٹروں کو روزانہ ناشتے میں استعمال کریں اس کو تین سے چار ماہ استعمال کریں۔اس سے موٹاپا اور وزن دونوں کم ہو جائیں گے یہ انتہائی مفید نسخہ ہے

    بند گوبھی کا استعمال موٹاپا کم کرنے کے لیے انتہائی کارآمد سمجھا جاتا ہے جدید ریسرچ کے مطابق بند گوبھی میں موجود ایک کیمیائی مادہ ٹارٹارک ایسڈ شوگر اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو فیٹس یعنی فاضل چربی میں بدلنے سے روکتا ہے جسکی وجہ سے موٹاپا نہیں ہوتا
    پیٹ چھوٹا کرنے کے لیے صبح جب آپ بستر سے اٹھیں تو اسی وقت پیٹ کے نیچے تکیہ رکھ کر الٹا لیٹ جائیں یہ عمل دس پندرہ منٹ کے لیے چند روز تک کریں چند ہفتوں میں ہلکا ہو جائے گا

  • لہسن کا استعمال وزن میں حیرت انگیز حد تک کمی کا باعث

    لہسن کا استعمال وزن میں حیرت انگیز حد تک کمی کا باعث
    لہسن کو کھانوں کو لذیذ اور مزیدار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں۔جن میں سب سے بڑا فائدہ وزن کم کرنا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول۔کیا جا سکتا ہے بلکہ کولیسٹرول بھی کم ہوتا ہے اور دل کی بیمارکاں بھی ختم۔ہوتی ہیں اس کے علاوہ جسم۔کا امیون سسٹم۔یعنی مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرے گا جسم سے زہریلے مادے خارج ہوں گے اس کے علاوہ پیاز اور لہسن ملا کر کھانے سے کیمو تھراپی سے ہونے والے نقصانات کم۔کیے جاسکتے ہیں ماہرین صحت کے مطابق لہسن کو کچا استعمال کرنا نہایت مفید ہے کیونکہ پکا نے سے اس کے فائد کم۔ہو جاتے ہیں اس میں موجود ایلیسن پکنے کی۔وجہ سے کم۔ہو جاتی ہے لہسن کو ہیس کر اسے پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں اس سے اس میں موجود ایلیسین بہتر طریقے سے کام۔کرے گی اس طرح سے لہسن کھانے کا۔زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور صبح نہار منہ کھانا زیادہ فائدہ دیتا ہے اس کے علاوہ لہسن کی دو تریاں پیس کر شہد میں ملا کر ہر روز صبح کھانے سے جسم میں توانئی کے ساتھ وزن بھی کم ہوگا اس کے علاوہ پانی بھی زیادہ مقدار میں پینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور جلد بھی گلو کرتی ہے

  • پیٹ کی چربی کم کرنے کا انتہائی آسان اور مجرب طریقہ

    پیٹ کی چربی کم کرنے کا انتہائی آسان اور مجرب طریقہ
    تیز رفتار زندگی فاسٹ فوڈ اور ورزش نہ کرنے کا نتیجہ پیٹ کی چربی کی صورت میں نکلتا ہے اس سے انسان بد ہئیت لگتا ہے اور ساتھ ہی بڑھا ہوا پیٹ امراض قلب بلڈ پریشر اور اس کے علاوہ کئی بیماریوں کا۔سبب بن سکتا ہے گھریلو طریقہ جات سے ہیٹ کم۔کرنے کے کئی طریقے ہیں جن پر عمل کر کے پیٹ اور سینے کو ایک حد تک ایک ہی سطح پر لایا جا سکتا ہے لیکن اس میں مستقل مزاجی اور صبر کی نہایت ضرورت ہے کیونکہ نہ ہی تو پیٹ ایک ہفتے میں بڑھتا ہے اور نہ ہی اسے اس عرصے میں کم کیا جا سکتا ہے پیٹ کم کرنے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں
    لیموں کا رس : اپنے دن کی شروعات لیموں کے رس سے کریں ایک گلاس نیم گرم پا۔ی میں لیموں کا رس شامل۔کر کے چٹکی بھر نمک ڈال کر مکس کریں اور پی لیں اس کا روزانہ۔استعمال جسمانی افعال کو بہتر رکھنے کے ساتھ ساتھ رفتہ رفتہ بڑھے ہوئے پیٹ کو بھی کم۔کرتا ہے
    پانی کا۔زیادہ استعمال: پیٹ کم کرنے کے لیے زیادہ پانی پینا بھی ایک بہترین ٹوٹکا ہے پانی خون میں شامل ہو کر چکنائی کے سالمات کو گھلا دیتا ہے اس کے ساتھ زیادہ ہانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں
    میٹھی چیزوں سے پرہیز: شکر اور اس سے بنی اشیاء سے پرہیز بہت ضروری ہے سافٹ ڈرنکس بھی انہی اشیاء میں۔شامل ہیں جو اپنے اندر چینی کی۔اچھی خاصی مقدار رکھتی ہیں اور شکر والے مشروبات میں تیل موجود ہوتا ہے جو پیٹ اور رانوں سمیت جسم کے کئی مقامات پر چربی بڑھاتا ہے
    تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال: سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال۔کرنے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتا ہے اسی لیے ہر موسم کی۔سبزی اور پھل کو اہنی لوراک کا حصہ ضرور بنائیں ان میں موجود وٹامن معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس آپ کو ترو تازہ رکھتے ہیں اور غذا کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور روغنی غذاوں سے دور رہ کر آپ اسمارٹ رہیں گے
    مصالہ۔جات کا۔مناسب استعمال: پاک و ہند کے مصالے کادووئی خواص رکھتے ہیں ہلدی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہیں کالی۔مرچ دھنیا ادرک اور میتھی کا۔مناسب استعمال خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی دور رکھتا ہے سفید چاولوں کی جگہ بھورے چاول۔استعمال کریں اس کے علاوہ براون بریڈ جو اور دلیہ اپنی خوراک کا حصہ بنائیں جس سے فائبر کی کمی دور ہوگی اور چربی پگھلانے میں بھی مدد ملے گی

  • خواتین کے لئےخوبصورتی کے راز

    آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے زیتون کا تیل اتل میں ڈال لیں اور رات کو سُرمہ سلائی سے آنکھوں میں لگائیں ا÷÷÷س سے آنکھیں چمکدار نظخواتین کی خوبصورتی کے راز
    آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے زیتون کا تیل اتل میں ڈال لیں اور رات کو سُرمہ سلائی سے آنکھوں میں لگائیں اس سے آنکھیں چمکدار نظر تیز اور پلکیں لمبی ہوتی ہیں اور خشکی بھی ختم ہو جاتی ہے صبح اُٹھ کر ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھو لیں
    سفید رنگت کے لیے کھیرے کا رس نکال لیں پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ عرق گلاب اور آدھا چائے کا چمچ۔گلیسرین ملا کر چہرے پر لگائیں اس سے چہرے کا رنگ سفید ہو جائے گا
    چار چمچ۔دودھ دو چمچ بیسن اور ایک چمچ شہد لے لیں ان تمام چیزوں کو مکس کر کے چہرے ہر دس منٹ لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں انشاءاللہ رنگ گورا ہو جائے گا شادی بیاہ یا کسی تقریب میں جانے سے پہلے یہ لازمی استعمال کریں
    ایک چائے کا چمچ ملک پاوڈر ایک چائے کا چمچ شہد ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور آدھا چائے کا چمچ بادام کا تیل اس میں مکس کریں اس کا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں دس سے پندرہ منٹ بعد چہرہ دھولیں چہرے پر چمک آئے گی اور داغ دھبے دور ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گی

  • ترو تازہ اور حسین چہرہ لیکن کیسے؟

    ترو تازہ اور حسین چہرہ لیکن کیسے؟
    صاف اورملائم جلد کے لیے دو بادام گرائینڈ کر لیں اس میں تھوڑا لیموں کا رس اور شہد ملائیں اب اسے چہرے پر لگائیں اور کچھ منٹ بعد چہرے پر لگادیں
    بیسن میں دہی مکس کر کے بلیچ کے طور پر استعمال۔کرنے سے چہرہ صاف ہوتا ہے
    میتھی کے پتوں کو گرائنڈ کر کے اس میں لیموں کا رس مکس کر کے لگانے سے چہرے سے دانے اور کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں
    مولی کے پتوں کا رس ایک ہفتے لگاتار لگانے سے کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں چھاچھ سے منہ دھونے سے چہرے کے تمام سیاہ داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں
    تلسی کے پتوں کے رس میں لیموں یا ادرک کا جوس ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو پانی سے دھو لیں اس سے چہرے کے سیاہ داغ ختم ہو جاتے ہیں
    بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے ہر لگائیں جب یہ ہلکا خشک ہو جائے تو اسے ہاتھ کی مدد سے کھرچ کر اتار لیں اس سے چہرے کے فالتو بال جڑ سے نکل آئیں گے پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر ملیں تقریباً ایک ہفتے کے باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہو جائیں گے

  • چہرے کے نکھارکے لیے نہایت آزمودہ ماسک

    جلد کی رنگت نکھارنے کے لیے آلو کا ماسک لگائیں اس کے لیے کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں رات کو سونے سے پہلے لگائیں تمام رات میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا صبح روئی کے پھائے کو پانی میں ڈ بو کر اس سے چہرہ صاف کر لیں اس کے بعد منہ دھو لیں
    شلجم اور گاجر پانی میں ابال کر انہیں کچل لیں اور اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر آدھا گھنٹہ تک جذب ہونے دیں آدھے گھنٹے بعد دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرے کو صاف کر ڈالئے یہ آپ کے چہرے کی میل صاف کرکے رنگ کو نکھار دے گا
    کیل مہاسوں کے لیے
    ایک کھانے کے چمچ شہد کو ہلکا سا گرم کرکے اس میں ہم وزن دہی پھینٹ کر زیادہ ایکنی والے حصوں پر لگائیں پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھوئیں یہ ماسک تمام اقسام کی جلد کے لیے مفید ہے
    ایک چائے کا چمچ۔بیسن دو چائے کے چمچ دودھ اور دو سے تین قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اسکے بعد منہ دھولیں چار ہفتوں تک اسے روزانہ۔استعمال کریں اس کے بعد ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کریں رنگت بالکل گوری ہو جائے گے

  • رنگت نکھارنے کے لیے نہایت آزمودہ پیسٹ

    اجزاء:
    لیمن دو عدد
    کھیرا ایک عدد
    دودھ . دوچمچ
    سرکہ دو چائے کے چمچ
    کارن فلور دو چائے کے چمچ
    آلو ابلا ہوا ایک عدد
    ترکیب :
    آلو ابال لیں اور کھیرا باریک پیس لیں بادم رات بھر کے لیے بادام بھگو لیں اور چھلکا اتار لیں تمام چیزوں کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں
    طریقہ استعمال:
    ہفتے میں تین دن یہ پیسٹ چہرے پر لگا لیں اور تقریباً آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں جب خشک ہو جائے تو رگڑ کر اتار لیں اور چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں رنگ گورا ہونے کے ساتھ ساتھ داغ دھبے بھی ختم ہو جائیں گے
    کلینزنگ
    دہی اور شہد کو ملا کر چہرے پر دس منٹ تک مساج کریں چہرے کی خشکی اور داغ دھبے دور ہوں گے بند مسام کھل جائیں گے چہرے کی جلد سخت ہو جائے گی رنگت صاف ہو جائے گی

  • کلینزنگ کا بہترین طریقہ

    کلینزنگ کا بہترین طریقہ

    کلینزنگ کرنے کا بہترین طریقہ
    کلینزنگ کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ٹھنڈے دودھ سے روئی کی مدد سے چہرہ صاف کریں اسکے بعد دو کھانے کے چمچ عرق گلا ب ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ دہی ملا کر مکس کر لیں اور یہ مکسچر پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگا لیں پھر دھو لیں اور ہفتے میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل کرنے سے جلد تروتازہ رہے گی
    جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے
    صبح سویرے نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر پئیں صابن بالکل استعمال نہ کریں سب سے پہلے اپنے چہرے پر نیم گرم پانی اور فیس واش سے مساج کریں پھر ٹھنڈے ہا۔ی سے منہ دھو لیں کسی کا تولیہ استعمال نہ کریں میک اپ اتارنے کے بعد اپنا چہرہ اچھی طرح صاف کریں ایسا کوئی کاسمیٹک استعمال نہ کریں جو آپ کی جلد خراب کرتا ہو دن میں دو مرتبہ منہ ضرور دھوئیں میک اپ اتارنے کے بعد ہمیشہ کلینزنگ کریں
    باجرے کا آٹا اور پنیر ٹماٹروں کے جوس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں اسے تقریباً بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں اس سے آپ کے چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور رنگت گوری ہو جائے گی