Baaghi TV

Category: خیبر پختونخواہ

  • پرندوں کا شکار کب سے شروع ہوگا؟

    پرندوں کا شکار کب سے شروع ہوگا؟

    ‎خیبر پختونخوا میں آبی پرندوں کے شکار کا سیزن 15 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جو 15 مارچ تک جاری رہے گا، تاہم اس کے لیے محکمہ وائلڈ لائف نے چند شرائط پر سختی سے عمل درآمد کو لازمی قرار دیا ہے۔
    ‎محکمہ وائلڈ لائف کے اعلامیے کے مطابق شکار کے لیے باقاعدہ شوٹنگ لائسنس ضروری ہوگا، جس کی فیس 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شکار کی اجازت صرف ہفتہ اور اتوار کو دی جائے گی۔
    ‎اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک شکاری کو ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پانچ آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہوگی، جبکہ ایم پی تھری یا کسی بھی الیکٹرانک آلے کے ذریعے شکار مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
    ‎محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق لوئر اور اپر چترال کے چند علاقوں میں شکار پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ شندور جھیل، بروغل، تورکھو اور دیگر مخصوص مقامات پر بھی آبی پرندوں کا شکار ممنوع رہے گا۔
    ‎محکمہ وائلڈ لائف نے شکاریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام حکومتی قواعد و ضوابط پر عمل کریں، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

    کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

    کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں-

    پاکستان کی بڑی توانائی کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں باراگزئی ایکس-01 (سلینٹ) تحقیقی کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، یہ دریافت ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ہوگی۔

    او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بتایا کہ ’نشپا ایکسپلوریشن لائسنس‘ کے تحت او جی ڈی سی ایل نے 65 فیصد حصہ دار کے طور پر، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) 30 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) 5 فیصد کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں Samana Suk اور Shinawari فارمیشنز میں تیل اور گیس دریافت کی۔

    کمپنی کے مطابق’کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ‘ کے دوران کنویں سے روزانہ 3,100 بیرل تیل اور 8.15 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوئی۔ یہ کنواں 30 دسمبر 2024 کو کھودا گیا اور Kingriali فارمیشن تک 5,170 میٹر کی گہرائی میں مکمل ہوا پچھلے ٹیسٹ Kingriali اور Datta فارمیشنز میں بھی تیل اور گیس کی دریافت کر چکے ہیں، یہ نئی دریافت ملکی توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرے گی اور کمپنی کے ہائیڈروکاربن ذخائر کے ساتھ ساتھ ملک کے مجموعی توانائی کے ذخائر میں بھی اضافہ کرے گی۔

  • شمالی وزیرستان میں پولیو کا کیس رپورٹ

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا کیس رپورٹ

    خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے ایک نئے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ن (این آئی ایچ ) میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق پولیو کا حالیہ کیس 2025 میں شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہونے والا 5واں کیس ہے،جس کے بعد گزشتہ برس ملک بھر سے رپورٹ ہونیوالے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

    لیبارٹری کے مطابق یہ وائرس شمالی وزیرستان کی یونین کونسل سپین وام-2 سے تعلق رکھنے والی 4 ماہ کی بچی میں پایا گیا بچی میں دسمبر کے مہینے میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد لیے گئے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی، اس طرح یہ 2025 کا 31واں پولیو کیس قرار پایا۔

    اجیت ڈوول نے مسلم دشمنی کی انتہا کر دی

    گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی طور پر 20 کیسز خیبر پختونخوا، نو سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا،2025 میں جنوبی خیبر پختونخوا پولیو سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ رہا، جہاں ملک کے 31 میں سے 17 کیسز سامنے آئے،سیکیورٹی چیلنجز کے باعث جنوبی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں، خصوصاً شمالی وزیرستان میں، پولیو ٹیموں کی مسلسل رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔

    
بنگلہ دیش کا بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کا مؤقف برقرار، آئی سی سی کو آگاہ

  • خیبر میں دلہے کی گاڑی کو  حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت  5 دوست جاں بحق

    خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بابِ خیبر کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، دلہا کی آج شادی ہونے والی تھی اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہا کو سیلون میں تیار کرنے کے بعد اس کے دوست اسے واپس گھر لے جا رہے تھے، حادثے کے نیتجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی جمرود اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

    آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

  • جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگرد حملہ، جے یو آئی کے مولانا حافظ سلطان محمد شہید

    جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگرد حملہ، جے یو آئی کے مولانا حافظ سلطان محمد شہید

    جنوبی وزیرستان کے وانا میں خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے-

    آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے مولانا حافظ سلطان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے،خارجی دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو وانا میں نشانہ بنایا۔

    پولیس نے بتایا کہ وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی صدر مولانا سلطان محمد وزیر کو نشانہ بنانے کے لیے ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو ایک دینی مدرسے کے قریب نصب کیا گیا تھا،یں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    جنوبی وزیرستان (لوئر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد طاہر شاہ وزیر نے تصدیق کی کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے جمع کیے گئے شواہد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

    ‎کراچی ائیرپورٹ پر جعلی برطانیہ ای ویزا کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں،جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں۔

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنوبی وزیرستان (لوئر) میں ہونے والے بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے مخلص اور جری رہنما مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

    سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مخلص اور جری ساتھی مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے جمعیت علما اسلام اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینا پڑیں،قومی سلامتی کے ادارے فوری طور پر امن قائم کرنے اور علما کرام کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اور دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

  • منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

    باجوڑ میں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل کردیے گئے ۔

    ڈی پی او باجوڑ نے بتایا کہ معطل پولیس اہلکار میں منشیات فروشوں سے پیسے وصولی اور دیگر تعلقات رکھنے میں ملوث پائے گئے تھے معطل پولیس اہلکاروں پر طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی، ڈی پی او باجوڑ نے پچھلے ماہ بھی منشیات فروشوں سے تعلق میں 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا تھا، انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ بالکل بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    پی ایس ایل پر اعتماد کی وجہ سےٹیموں کیلئے اتنی بڑی بولی لگی ہے،محسن نقوی

    بنگلہ دیش نے بھارت میں ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

    لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

  • خیبر پختونخوا میں  نئی موٹر ویز کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے

    خیبر پختونخوا میں نئی موٹر ویز کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے

    خیبر پختونخوا میں نئی موٹر ویز کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت روڈ سیکٹر کے فلیگ شپ منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سوات موٹروے فیز ٹو، ڈی آئی خان موٹروے اور دیر موٹروے کے منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سوات موٹروے فیز ٹو پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، اس لیے تمام تکنیکی اور انتظامی مسائل بلا تاخیر حل کیے جائیں، 80 کلومیٹر طویل سوات موٹرو ے فیز ٹو چکدرہ انٹرچینج سے فتح پور تک تعمیر کی جا رہی ہے جس میں 9 انٹرچینجز اور دریائے سوات پر مختلف مقامات پر 7 پل شامل ہیں۔

    پاکستان میں سپر مون کا چند منٹ بعد آغاز

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے منصوبے کا بھی جلد سنگِ بنیاد رکھنے کا عندیہ دیا۔ 365 کلومیٹر طویل ڈی آئی خان موٹروے میں 19 انٹرچینجز اور 2 ٹنلز تعمیر کیے جائیں گے جبکہ یہ منصوبہ اور سوات موٹروے فیز ٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیے جا رہے ہیں۔

    اوکاڑہ: ڈی پی او کے مختلف مقامات کے دورے، سیکیورٹی، سروس ڈلیوری اور پولیس ویلفیئر کا جائزہ

    اجلاس میں دیر موٹروے منصوبے کے حوالے سے اصولی فیصلہ کیا گیا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر صوبائی وسائل سے تعمیر کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عملی کام کے آغاز کے لیے تمام قانونی و انتظامی تقاضے تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت دور دراز علاقوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائے گی۔

  • کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت

    کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت

    خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔

    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کے مطابق ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا اور یہ ذخیرہ نشپا بلاک میں واقع برگزئی ایکس او ون نامی کنوئیں سے دریافت ہوا ہے، ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 4100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ تیل کیساتھ اس کنویں سے یومیہ 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل ہوگی، تیل و گیس کی دریافت کیلئے زمین میں 5ہزار 170 میٹر کی کھدائی کی گئی، منصوبے میں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شراکت دار ہیں-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری

    ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل،2 شہری ہلاک متعدد زخمی

  • خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید

    خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید

    خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے برقمبر خیل میں ان کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

  • سوات: چیئرلفٹ میں 4 افراد پھنس گئے

    سوات: چیئرلفٹ میں 4 افراد پھنس گئے

    سوات میں چیئرلفٹ اچانک بند ہونے کے باعث اس میں سوار 4 افراد پھنس گئے تاہم ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو سوات کے سیاحتی علاقے بحرین میں چیئرلفٹ میں فنی خرابی کے باعث 4 افراد پھنس گئے چیئرلفٹ میں پھنسنے والوں میں بچہ اور خاتون بھی شامل تھیں،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی۔ ریسکیو آپریشن میں ڈیزاسٹر، واٹر اور میڈیکل ٹیموں نے حصہ لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مؤثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا جب کہ کسی بھی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔