Baaghi TV

Category: تازہ ترین

  • یہ سازش محض فوج کے خلاف نہیں پاکستان کے وجود کے خلاف بھی ہے، کامران خان نے بڑی بات کہہ دی

    یہ سازش محض فوج کے خلاف نہیں پاکستان کے وجود کے خلاف بھی ہے، کامران خان نے بڑی بات کہہ دی

    یہ سازش محض افواج پاکستان کے خلاف نہیں یہ پاکستان کے وجود کے خلاف سازش ہے، کامران خان نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ پہلے نواز شریف کی پاک فوج قیادت پر تسلسل سے گولہ باری پھر ایاز صادق کی کل تین مختلف مقامات پر پاکستان کی بھارت پر فیصلہ کن فوجی فتح کو مودی کی جھولی میں ڈالنے کے بیانات گہری سازش کا پتہ دیتے ہیں یہ سازش محض افواج پاکستان کے خلاف نہیں یہ پاکستان کے وجود کے خلاف سازش ہے.

    خیال رہے کہ ایازصادق نے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے ایک اہم میٹنگ میں ابھینندن کے معاملے پر کہا تھا کہ اگر اسے رہا نہ کیا گیا تو بھارت رات کو پاکستان پر حملہ کردے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی موجودگی میں کی جبکہ اس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت ہر ایشو پر ہم نے حکومت کا ساتھ دیا۔ ہم نے ابھینندن کے معاملے پر بھی حکومت کو سپورٹ کیا۔ کلبھوشن پر تو عالمی عدالت میں کیس چل رہا ہے، ان کا بس چلے تو اسے بھی بھیج دیں۔

    واضح رہے کہ ایاز صادق کے اس بیان پر ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کل ایک ایسابیان دیاگیا جس میں حقائق کومسخ کیا گیا ،پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کومنہ کی کھانا پڑی ،دشمن نے رات کی تاریکی میں بد حواسی میں پہاڑوں پربم گرائے ،پاکستان نے اعلانیہ دن کی روشنی میں جواب دیا اللہ کی مدد سے ہمیں دشمن پرواضح فتح نصیب ہوئی ،پاکستان نے ایسا حملہ کیا انڈیا حواس باختہ ہو گیا ان کا جہاز ہم نے گرایا اور انہوں نے اپنا ہیلی-کاپٹر گرایا اسی کو خوف کہتے ہیں پاکستان کی عوام کے ساتھ ملکر پاکستان کے ہر دشمن کو شکست دیں گے.

    ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتح کوپوری دنیا نے تسلیم کیا ، پاکستان نے امن کوموقع دیتے ہوئے ابھی نندن کورہا کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی قیادت اورافواج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارتھی ،منفی بیانیے کے اثرات قومی سلامتی پر ہوتے ہیں،،ابھی نندن کی رہائی کسی اورصورتحال سے جوڑنا افسوسناک ہے،ایسا بیان پاکستان کی فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے،ذمہ دارانہ طور پر ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،قوم کی مدد سے پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے

  • پاکستان کےقیام کےمخالفین کی جنگ1947سےجاری،مکتی باہنی والا کھیل کھیلا جارہا ہے:برگیڈیئررنادرمیر

    پاکستان کےقیام کےمخالفین کی جنگ1947سےجاری،مکتی باہنی والا کھیل کھیلا جارہا ہے:برگیڈیئررنادرمیر

    لاہور:پاکستان کےقیام کےمخالفین کی جنگ1947سےجاری،ن لیگ مکتی باہنی کا دوسراروپ،یہ ملک وقوم کےلیےآزمائش ہیں،برگیڈیئررنادرمیرنے بھارت نوازسیاسی جماعت کے منصوبوں سے خبردارکردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرلائیو ٹرانسمیشن کے دوران برگیڈیئرریٹائرڈ نادرمیرنے انکشاف کیا ہےکہ پاکستان کے خلاف جو پراکسی وار آج کھیلی جارہی ہے یہ توقیام پاکستان سے بھی پہلے تھی ، بھارت اوربھارت نوازپاکستان کے قیام کے مخالف تھے اورآج وہی عناصراس کوکمزورکررہے ہیں‌

    برگیڈیئرریٹائرڈ نادرمیر کہتے ہیں کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جوقومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہو، یہ وہ جمہوری نظام نہیں قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہو

     

    https://www.youtube.com/watch?v=BYzJCz9EF_g

    ان کا مزید کہنا تھ اکہ وہ خود حیران ہیں کہ یہ سیاستدان کس کے مفاد کے لیے کام کررہے ہیں ، ان کویہ نہیں پتہ؟ کہ ان کی اس ریاست مخالف سیاست سے ان کی اپنی نسلوں کو معاف نہیں کرے گی

    سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک میں اس قسم کی جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں یہ ملک کے لیے ناسور بنتی جارہی ہے

    برگیڈیئرنادرمیر کہتے ہیں کہ اس میں حکومت بھی ذمہ دارہے حکومت کوان جیسے ملک دشمن عناصرکواتنی آزادی دینی نہیں چاہیے تھی ، ان کولگام ڈال کر رکھنا چاہیے تھا

    گفتگو کے دوران مبشرلقمان نے خوبصورت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوبھی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی اور باتوں باتوں میں معاملات کونہیں سنوارنا ہوگا بلکہ عملی کام کرنا ہوگا

  • ارطغرل کے علیار بے اور عبدالرحمن کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی

    ارطغرل کے علیار بے اور عبدالرحمن کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی

    ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے اداکار جیم اوچان اور عبدالرحمنٰ غازی کا کردار نبھانے والے تُرک اداکار جلال نے اپنے امت مسلمہ اور مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ماہ ربیع الاوّل میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان اپنے آقا محمد ﷺ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور اپنے گھروں ،مساجد اور بازاروں کو سجاتے ہیں محافل میلا د کا انعقاد کرتے ہیں اسی حوالے سے حکومت نے 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے۔

    ترک ادکار جیم اوچان نے بھی عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک اور پُر مسرت موقع پر امت مسلمہ اور مداحوں کو خاتم النبیین ﷺ کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کی ہے-

    ترک اداکار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پیغام کے ذریعے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے مبارک باد کا میسیج ترک زبان میں شئیر کیا ہے۔

    جیم اوچان حال ہی میں پاکستانی اداکار عمران عباس سے بھی ملاقات کرچکے ہیں اس ملاقات پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    دوسری جانب ارطغرل غازی میں عبدالرحمنٰ غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پیغام شئیر کیا ہے اور امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی ہے-

    واضح رہے کہ جلال اکثر وبیشتر اپنے پاکستانی مداھوں کے لئے پیغامات شئیر کرتے ہیں اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پاکستان اور پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چُکے ہیں-

    خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر نے مداحوں کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی ہے-

  • چئیرمین نیب نے  ہاؤسنگ سکیم کے سلسلے میں‌عوام کے ا ربوں لوٹنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا

    چئیرمین نیب نے ہاؤسنگ سکیم کے سلسلے میں‌عوام کے ا ربوں لوٹنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا

    چئیرمین نیب نے ہاؤسنگ سکیم کے سلسلے میں‌عوام کے ا ربوں لوٹنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا

    قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے بلیو ورلڈ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی جانب سے عوام الناس سے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے کی شکایا ت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلیو ورلڈپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم نے آر ڈی اے سے لے آؤٹ پلان اور NOC کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی نہ صرف بکنگ جاری رکھی بلکہ بڑے پیمانے پر تشہیر کر کہ عوام الناس سے مبینہ طور پر اربوں روپے لوٹے۔
    مزید بر آں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین طارق محمود مرتضیٰ نے بھی بلیو ورلڈ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی غیر قانونی سر گرمیوں، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے اور آر ڈی اے کی طر ف سے کئے گئے اقدامات سے نیب کو آگاہ کیا ہے۔
    چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب کو ہدایت کی ہے کہ بلیو ورلڈ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کے علاوہ عوام کی لوٹی ہوئی رقوم کی بر وقت واپسی کے لئے تما م قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔
    چئیرمین نیب نے عوام سے بھی کہا ہے کہ وہ کسی بھی ہاوسنگ سوسائٹی میں سرمایہ داری سے پہلے اس بات کی اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیں کہ آیا متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے قواعد وضوابط کے مطابق قانونی طور پر لے آؤٹ پلان اور NOCحاصل کر رکھی ہے یا نہیں۔اگر متعلقہ سوسائٹی کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہ ہوں تو سرمایہ کاری سے گریز کیا جائے۔ نیب نے میڈیا اور تما م اشتہاری ایجنسیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سوسائٹی کی تشہیر سے پہلے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی قانونی حیثیت کے بغیر اشتہارت کو شائع کرنے سے گریز کریں تاکہ عوام الناس کو دھوکہ دہی اور مالی نقصان سے بر وقت بچایا جا سکے۔

  • ایازصادق،صادق نہیں رہے،اپنی ساری زندگی کا بھرم چند منٹوں میں دفن کردیا :بھارت کی زبان بولی ہے،جنرل غلام مصطفیٰ‌ کا انکشاف

    ایازصادق،صادق نہیں رہے،اپنی ساری زندگی کا بھرم چند منٹوں میں دفن کردیا :بھارت کی زبان بولی ہے،جنرل غلام مصطفیٰ‌ کا انکشاف

    لاہور:ایازصادق،صادق نہیں رہے،اپنی ساری زندگی کا بھرم چند منٹوں میں دفن کردیا :بھارت کی زبان بولی ہے،جنرل غلام مصطفیٰ‌ کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرخصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ‌ نے انکشاف کیا ہے کہ ایازصادق ،صادق نہیں جھوٹے ترین شخص ہیں جونوازشریف کے ایجنڈے کوآگے بڑھا رہے ہیں‌

    سنیئرصحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں جنرل غلام مصطفیٰ نے کہا کہ یہ سب چورکرپٹ عناصراب فوج کے خلاف ایک محاذ گرم کئے ہوئے ہیں اوراس کا مقصد پاک فوج کے حوصلوں کوپست کرنا ہے

    مبشرلقمان نے ایک بھارتی جنرل کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ کہتےہیں کہ پاکستان کے سیاستدان وہ جنگ لڑرہے ہیں جوبھارت کوبڑا جانی ومالی نقصان بردادشت کرکے لڑنا تھی ،

     

    https://www.youtube.com/watch?v=BYzJCz9EF_g

    جنرل غلام مصطفیٰ نے مبشرلقمان کے ایک خوبصورت جملے کے جواب کوتسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو یہ خیال تھا کہ شاید ن لیگ کے چند لوگ محب وطن ہوں لیکن آج پتہ چلا کہ نہیں یہ سب چوراپنے مفادات کی خاطر اکھٹے ہیں

    جنرل غلام مصطفیٰ نے مزید کہاکہ ساری اپوزیشن جماعتوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے ، لیکن اب پاک فوج ان چند باغیوں‌کا گھیرا تنگ کرے گی اورپھران کو سامنے لائے گی

  • حوثیوں کے حملے تیز ہوگئے سعودی عرب کا اعتراف

    حوثیوں کے حملے تیز ہوگئے سعودی عرب کا اعتراف

    حوثیوں کے حملے تیز ہوگئے سعودی عرب کا اعتراف

    باغی ٹی وی : سعودی ذرائع نے تسلیم ‌کیا ہے کہ حوثی دہشت گردوں نے ’’مارب اور الجوف کے میدان جنگ میں پہنچنے والے بھاری نقصان کی وجہ سے پیدا ہونے والی قابل رحم مایوسی کی وجہ سے سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’سعودی بحریہ اور دفاعی افواج اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث ایسے حملے ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی مارب اور الجوف کے محاذ جنگ میں اپنی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد نے بدھ کو یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور چھے مسلح ڈرونز کو تباہ کیا ۔ عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے ان ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جبکہ بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب داغا گیا تھا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’دہشت گرد ملیشیا نے بموں سے لدے بغیر پائیلٹ طیاروں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے معاندانہ کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔اس کو یمن کی دو گورنریوں مآرب اور الجوف میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس کے ردعمل میں اس نے مایوسی کی حالت میں اب سعودی شہریوں کے خلاف ڈرون حملے تیز کر رکھے ہیں۔‘‘

    ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کے زیر قبضہ صنعاء میں ایرانی پاسداران انقلاب کے احکامات دوٹوک اور واضح ہیں۔ ان کے مطابق حوثی ملیشیا، القاعدہ اور داعش کے درمیان تعلق واضح ہے

  • ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

    ترک عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر نے تمام امت مسلمہ اور مداحوں کو خاتم النبیین کا یوم ولادت عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ماہ ربیع الاوّل میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان اپنے آقا محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ، اسی حوالے سے حکومت نے 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مسجد نبوی اور اسم پاک محمد ﷺ کی تصاویر مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے مبارک باد کا میسیج ترک زبان میں تحریر کیا ہے۔


    اپنے ٹوئٹر پیغام میں براق نے سورۃالتوبۃ کی آیت نمبر 128 کا ترجمہ لکھا کہ بلاشبہ یقیناً تمہارے پاس تمہیں میں سے ایک رسول ﷺ آیا ہے ، اس پر بہت شاق ہے کہ تم مشقت میں پڑو تم پر بہت حرص رکھنے والا ہے ، مومنوں پر بہت شفقت رکھنے وال مہربان ہے-

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے تمام امت مسلمہ اور مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد بھی پیش کی-


    براق نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں سورۃ التوبۃ کی آخرہ دو آیات 128 اور 129 بھی شئیر کیں جن کا ترجمہ یوں ہے: کہ بلاشبہ یقیناً تمہارے پاس تمہیں میں سے ایک رسول ﷺ آیا ہے ، اس پر بہت شاق ہے کہ تم مشقت میں پڑو تم پر بہت حرص رکھنے والا ہے ، مومنوں پر بہت شفقت رکھنے وال مہربان ہے-(128)

    پھر اگر وہ منہ موڑ دیں تو کہہ دے مجھے اللہ ہی کافی ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں ،میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہی عرش عظیم کا رب ہے-

    واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

    تاہم اب ترکش شیف رواں ماہ پاکستان آئیں گے دورہ پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو ں گی لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات ہو گی علاوہ ازیں براق آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کے لئےخصوصی انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں-

    ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

    باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

    شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

    میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

    تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

    ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

    عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

    میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

    عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

  • پنجاب حکومت کی طرف سے حفیظ سینٹر کے متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدام کرنے پر انتظامیہ کا اظہار تشکر

    پنجاب حکومت کی طرف سے حفیظ سینٹر کے متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدام کرنے پر انتظامیہ کا اظہار تشکر

    پنجاب حکومت کی طرف سے حفیظ سینٹر کے متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدام کرنے پر انتظامیہ کا اظہار تشکر

    با غی ٹی وی پنجاب کے وزیر فائنانس جواں‌بخت نے کہا ہے کہ پنجاب بنک نے مختصر وقت میں حفیظ سنٹر کے متاثرین کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں.حفیظ سنٹر کے قریب بنک آف پنجاب کا ڈیسک بنایا گیا ہے.متاثرین ڈیسک پر بنک فنانسنگ کی معلومات لے سکتے ہیں۔گورنمنٹ کی سبسڈی کے ساتھ بنائے گئے سستے اور آسان ترین پیکج تیار کئے گئے ہیں

    بنک آف پنجاب نے اپنی ملکیت کی دوکانیں بھی آفر کر دی ہیں .کامیاب جوان کے پیکج میں ڈھائی کروڑ اس کے علاوہ 20 کروڑ کے پیکج اناونس کئے گئے ہیں.انسٹالمنٹس پر دوکانیں 8 سال کے پروگرام کے ساتھ کسی بھی سیکیورٹی کے بغیر دی جائیں گی.حفیظ سنٹر واقعے کے دوران چیف منسٹر نے کہا کہ فورا انکے لئے پیکج تیار کریں .پرائم منسٹر اور چیف منسٹر کا فوکس لیکوڈٹی فراہم کرنا ہے : ہاشم جواں بخت

    200 ارب اسان قسطوں پر چھوٹی انڈسٹری کو دیا جائے گا.کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہیں،سیمنٹ سیکٹر اوپر جا رہا ہے، اکانومی چلنے کے کئے تیار ہے .کوئی ایسا بجٹ نہیں تھا جس میں 57 ارب کا ٹیکس ریلیف پیکج دیا. سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آپکے ایڈوانس ٹیکس اور دوسرے مسائل دور کئے جائیں گے. حکومت نے تمام بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے..13 اکنامک زونز پنجاب میں بنائے جا رہے ہیں:بہاولپور میں سپیشل اکنامک زونز جلد انونس کیا جائے گا

    کرونا سے متاثر 13 سیکٹر ز پر ڈیوٹی 16 فیصد سے 0 پر لے آئے ہیںحفیظ سنٹر کے تاجروں کی بحالی کا کام خود دیکھ رہا ہوں.انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی کے روابط بہتر کیا جائے گا.تعاون پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں
    ترجمان حفیظ سنٹر نے کہا ،پیکج اناونس کرنے کے لیے اپکا شکریہ ادا کرتے ہیں: حفیظ سنٹر کے تاجر دوسری جگہ شفٹ نہیں ہونا چاہتی:

    ہم پر داغ لگایا گیا کہ ہم ٹیکس نہیں دیتے .چھوٹے ٹیکس ریلیز کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں.فرانزک رپورٹ کے فورا بعد پلازے کی رینوویشن شروع کر دی جائے .جتنا حصہ اگ سے محفوظ ہے کھول کر باقی کو رینوویٹ کرنے کی اجازت دی جائے.
    : پیکج اناونس کرنے کے لیے اپکا شکریہ ادا کرتے ہیں: حفیظ سنٹر کے تاجر دوسری جگہ شفٹ نہیں ہونا چاہتی ہم پر داغ لگایا گیا کہ ہم ٹیکس نہیں دیتے .چھوٹے ٹیکس ریلیز کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں

    فرانزک رپورٹ کے فورا بعد پلازے کی رینوویشن شروع کر دی جائے جتنا حصہ اگ سے محفوظ ہے کھول کر باقی کو رینوویٹ کرنے کی اجازت دی جائے.

  • افواج پاکستان میں شدید غصہ،ہم پاکستان کی خاطر سیاسی بیانات پر خاموش ہیں،ترجمان پاک فوج

    افواج پاکستان میں شدید غصہ،ہم پاکستان کی خاطر سیاسی بیانات پر خاموش ہیں،ترجمان پاک فوج

    افواج پاکستان میں شدید غصہ،ہم پاکستان کی خاطر سیاسی بیانات پر خاموش ہیں،ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ای پی آر میجر جنرل بابر افتخارنے پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بیانات پر افواج پاکستان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے،

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی خاطر سیاسی بیانات پر خاموش ہیں،محمد زبیر کی ملاقاتوں پر جو میں نے کہا وہ سچ ہے،فوج خود کو سیاسی معاملات سے دور رکھے ہوئے ہے

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ یہی بیانیہ بھارت اپنی ہزیمت کو کم کرنے کیلئے استعمال کررہاہے ،پلوامہ واقعہ کے بعد 26فروری2019کو بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ،افواج پاکستان کے چوکنا اوربروقت رسپانس نے دُشمن کے عزائم کوناکام بنا دیا،افواج پاکستان نے قوم کے عزم کےمطابق دشمن کوسبق سکھانے کا فیصلہ کیا،اس فیصلے میں پاکستان کی تمام سول ملٹری قیادت یکجا تھی

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں پاک فوج پر تنقید کی جا رہی ہے، نواز شریف لندن بیٹھ کر پاک فوج پر تنقید کر رہا ہے تو مریم نواز سمیت دیگر پی ڈی ایم کے کئی رہنما پاک فوج پر تنقید کرتے رہتے ہیں

  • ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کر لی

    ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے منگنی کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل رحمت اجمل نے ایک سادہ سی تقریب میں منگنی کرلی جس میں صرف چند دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی-

    باغی ٹی وی: ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے اپنے گھر میں منعقد ایک تقریب میں منگنی کر لی منگنی کی تقریب میں دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    رواں برس مقبول ترین اور مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائشہ نامی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی رحمت اجمل کے منگیتر نے انہیں انگوٹھی پہنائی ان کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

    رحمت اجمل کی بہن نے اداکارہ کے ساتھ منگنی کی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میری بہن کی منگنی-

    پاکستانی ماڈل کے منگیتر کا نام طیب سلیم ہے اور دونوں شادی کب کرنے جارہے ہیں اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    رحمت اجمل نے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کی 2 میوزک ویڈیوز ’دل لگائیں’ اور ‘دل کی خیر میں اداکاری کی علاوہ ازیں انہوں نے رواں برس مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے والے ڈرامے میں مہوش (عائزہ خان) کی دوست عائشہ کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس کے ساتھ ہی وہ ایک آن لائن کلاتھنگ اینڈ ڈیکور اسٹور رہسٹور (Rehstore) کی چئیر پرسن بھی ہیں۔