Baaghi TV

Category: تازہ ترین

  • ایک طرف امریکہ میں انتخابات عروج پر تودوسری طرف پولیس فائرنگ سے سیاہ فام کی موت، پرتشدد مظاہرے جاری

    ایک طرف امریکہ میں انتخابات عروج پر تودوسری طرف پولیس فائرنگ سے سیاہ فام کی موت، پرتشدد مظاہرے جاری

    واشنگٹن :ایک طرف امریکہ میں انتخابات عروج پر تودوسری طرف پولیس فائرنگ سے سیاہ فام کی موت، پرتشدد مظاہرے جاری ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں پولیس کی گولی سے ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے تازہ واقعے کے بعد فلاڈیلفیا میں دوسری رات بھی پرتشدد مظاہرے اور لوٹ مار کے واقعات پیش آئے۔

    امریکا میں صدارتی انتخابات سے ٹھیک چند روز پہلے پہلے فلاڈیلیفیا میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک سیاہ فام شخص کی موت ہو گئی، جس کے بعد سینکڑوں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے پرتشدد مظاہرے کیے اور متعدد دکانوں کو لوٹ لیا۔ مظاہروں میں پولیس کے اہلکاورں سمیت کئی درجن افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    محکمہ پولیس نے ٹویٹر پر لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تقریباً 1000 افراد پر مشتمل ایک ‘بڑا ہجوم‘ کاسٹر اور ارامنگو علاقے میں دکانوں کو لوٹ رہا ہے۔ اس لیے شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے پرہیز کریں۔

    اے ایف پی کے ایک رپورٹر کے مطابق مغربی فلاڈیلفیا میں بھی تقریباً 1000 افراد جمع تھے اور پولیس انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھیاں برسا رہی تھی۔

    پولیس کی طرف سے سیاہ فام باشندوں کے ساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری مبینہ ظالمانہ طرز عمل کے خلاف تازہ مظاہروں کا آغاز پیر 25 مئی کو چھیالیس سالہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے بعد ہوا۔ ایک پولیس افسر نے فلوئڈ کو منہ کے بل گرا کر اس کے ہاتھوں میں ہتھ کڑی ڈالنے کے باوجود اس کی گردن کو اپنے گھٹنے سے مسلسل دبائے رکھا۔ اس کی وجہ سے فلوئڈ سانس گھٹنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔

    کشیدگی اور تشدد کا یہ تازہ واقعہ 27 سالہ والٹر ویلیس کی موت کے بعد پیش آیا ہے۔ والٹر کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی امراض کا شکار تھا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے والٹر کو چاقو پھینکنے کے لیے کہا تھا لیکن جب اس نے ایسا نہیں کیا تو اسے گولی مار دی گئی۔

     

     

    والٹر کی موت کے بعد پیر کی رات سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور لاٹھیاں برسائیں اور اس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں 30 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جب کہ پولیس نے 90 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کی ترجمان تانیا لٹل نے بتایا کہ پولیس کو پیر کے روز اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص ہاتھ میں ہتھیار لیے ہوئے ہے۔ اس کے بعد پولیس افسر کرابس کریک علاقے میں پہنچے، جہاں ان کا سامنا والٹر ویلیس سے ہوا۔ اس کے ہاتھ میں ایک چاقو تھا۔ پولیس نے اسے چاقو پھینک دینے کے لیے کہا۔ پولیس ترجمان کے مطابق والٹر پولیس افسران کی طرف بڑھ گئے جس کے بعد دونوں افسران نے ‘کئی مرتبہ‘ گولی چلائی۔ ویلیس کے کندھے اور سینے پر گولی لگی۔ ایک افسر نے ویلیس کو ہسپتال پہنچایا، جہاں انہیں مردہ قراردے دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ مئی میں مینی سوٹا میں جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔والٹر ویلیس کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے پولیس پر نسل پرستی اور بے رحمی سے کارروائی کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔

    صدر ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے پیٹر ویلیس کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  • اسلام آباد میں بلیک میلنگ اور ریپ کا سلسلہ نہ تھم سکا

    اسلام آباد میں بلیک میلنگ اور ریپ کا سلسلہ نہ تھم سکا

    اسلام آباد میں بلیک میلنگ اور ریپ کا سلسلہ نہ تھم سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں بلیک میلنگ اور ریپ کا سلسلہ نہ تھم سکا

    صدر سرکل کی حدود تھانہ ترنول گاون ڈورا میں محفوظ زوجہ احسان علی جو کہ شادی شدہ ہے اور اس کے چار بچے بھی ہیں جس کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ،عورت کے خالہ زاد بھائی جس کا نام عاقب ہے نے دو افراد سے مل کر جن کے نام حارث اور شہزاد نے زیادتی کی ہے

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے میرے خالہ زاد بھائی جو کہ میرا بہنوئی بھی ہے اس نے مجھ سے پانچ لاکھ روپے رقم ادھار لی .واپس مانگنے پر ٹال مٹول سے کام لینے لگا اس نے کچھ عرصہ قبل مجھے شہزاد جو کہ منشیات کا کام کرتا ہے اس کے گھر بلایا گیا جب میں شہزاد کے گھر پہنچی تو گن پوائنٹ پر مجھ سے زبردستی ریپ کیا گیا اور میری ویڈیو بنا لی گئی جس سے میں ڈر گئی اور یہ لوگ مسلسل مجھے بلیک میل کرتے رہے

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

    دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

    بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

    خاتون نے کی 11 برسوں میں 8 افراد سے شادی، سب کو دیا دھوکہ

    خاتون کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی طرف سے رقم کا تقاضا دن بدن بڑھنے لگا جس سے میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی میں کیا کروں ،ان ظالم درندوں نے مجھ سے کم و بیش 70 لاکھ روپے کے قریب رقم بٹور لی تنگ اگر میں نے قانون کا سہارا لینا چاہا دو ماہ سے میں انصاف کے لئے دربدر ذلیل ہو رہی ہوں پولیس مکمل طور پر ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے پولیس ملزمان کو بچانے پر لگی ہوئی ہے

    خاتون کا کہنا تھا کہ میری آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلی حکومتی نمائندوں سے اپیل ہے ایسے ظالم درندوں کے ساتھ سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے ،تھانہ ترنول کی پولیس جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر ان کو تحفظ دینے میں لگی ہوئی ہے

    واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تا ہم پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی کاروائی سامنے نہیں آئی

    بیوی اور دوست کو گھر میں حالت غیر میں دیکھ کر شوہر نے کیا کام کیا؟

  • اگر صدر ٹرمپ ہارتے ہیں توکیا امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی آئے گی،حالات کیا کہتے ہیں ؟اہم رپورٹ

    اگر صدر ٹرمپ ہارتے ہیں توکیا امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی آئے گی،حالات کیا کہتے ہیں ؟اہم رپورٹ

    لاہور:اگر صدر ٹرمپ ہارتے ہیں توکیا امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی آئے گی،حالات کیا کہتے ہیں ؟اس صدارتی انتخابات کو امریکا کا اہم ترین صدارتی انتخاب قرار دیا جا رہا ہے اور دنیا بھر کی نظریں اس الیکشن پر ٹکی ہیں۔ یہ الیکشن دراصل صدر ٹرمپ کی صدارت کافیصلہ کرنے جارہا ہے

    جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب ترآتے جارہے ہیں دنیا کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے، اوراب امریکی صدارتی الیکشن اب چار دن کی دوری پر ہیں۔ 66 لاکھ سے زائدچ امریکی ارلی ووٹنگ میں اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔مگرفیصلہ نومبرکے پہلے ہفتے میں ہوگا

    دنیا جانتی ہےکہ امریکی انتخابات مٰیں اصل مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار صدر ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار سابق نائب صدر جوبائیڈن کے درمیان ہے اور دونوں کی توجہ کا مرکز سوئنگ سٹیٹس ہیں۔ ابھی تک کے سروے کے مطابق جوبائیڈن کو اپنے مدمقابل پر سبقت حاصل ہے۔

    دوسری طرف ڈیموکریٹکس کے مقابلے میں ریپبلکن پارٹی مجموعی طور پر سرمایہ داروں کی طرف داری کرتی ہے۔ بڑی کارپوریشنوں اور کاروباری افراد کو ٹیکس کی چھوٹ دیتی ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی، کارپوریشنوں اور امیر افراد کو ٹیکس کی چھوٹ کم دیتی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے پروگرام جیسے کہ ہیلتھ اور تعلیم میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

    ویسے تو بہت سے ایشوز اس وقت سیاسی ٹرینڈ کے طورپراستعمال ہورہے ہیں لیکن فی الحال سب سے اہم ایشو کووڈ 19، ہیلتھ کئیر ، ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتی نسلی پرستی ہے جس نے امریکہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ ان مسائل پر ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن، صدر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ جوبائیڈن کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کووڈ انیس سے پیدا ہونی والی صورتحال سے نمٹنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے سائنس دانوں کی طرف سے دی گئی حفاظتی تدابیر کا مذاق اڑاتے ہیں۔

    ادھر امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک 220,000 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ موسم سرما کی آمد آمد ہے اور ایک بار پھر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں تیزی آ رہی ہے بلکہ ایک دن میں 75 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    موجودی امریکی صدرٹرمپ کہتے ہیں‌ کہ وائرس سے پہلے امریکی معیشت ترقی کی بلند ترین سطح پر تھی اور بیروزگاری کی شرح کم ترین سطح یعنی 3.5 فیصد تھی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کورونا وائرس کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں اور یہ ملک کی اکانومی کو بند کرنے کے در پے ہیں جبکہ میں اس کو کھولنا چاہتا ہوں اور ایک بار پھر امریکی معیشت کو نو ماہ پہلے والی سطح پر لانا چاہتا ہوں تاکہ ملک میں جاری بے روزگاری ختم ہو سکے۔

    امریکی عوام کا بڑا مسئلہ نظام صحت ہے ۔ سابق صدر اوباما نے اپنے دور میں ایک تاریخ ساز قانون افورڈ ایبل کئیر ایکٹ، جسے اوباما کئیر بھی کہا جاتا ہے، پاس کیا تھا۔ اس کے تحت ہر امریکی شہری کو ہیلتھ انشورنس کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا اور ہر شخص کو اس کی آمدنی کے حوالے سے انشورنس کی رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔ زیادہ آمدنی والے زیادہ اور کم آمدنی والے کم انشورنس ادا کرتے ہیں اور جو غریب ہے ان کی انشورنس ریاست کی طرف سے ادا کی جاتی ہے۔

    ادھر امریکی موسمیات کے ماہرین کا تسلیم کرنا ہےکہ 2019 اور 2020 میں امریکا کو تاریخ کی شدید ترین وائلڈ فائر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سائنسدان اسے ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دے رہے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ ایسی کسی بھی وارننگ پر دھیان دینے کو تیار نہیں۔ جب پہلے صدارتی مباحثے میں صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کو کیسے ختم کریں گے تو انہوں نے ایک بلین درخت لگانے کا منصوبہ پیش کیا جبکہ صدر بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کئی بلین ڈالر پر مبنی کلین انرجی پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے، جس سے نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جا سکے گا بلکہ اس کے نتیجے میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

    یہ انتخابات امریکا کے 59ویں صدارتی انتخابات ہیں اور آج تک کسی بھی صدارتی امیدوار نے اس کی شفافیت پر سوال نہیں اٹھایا۔ لیکن صدر ٹرمپ بڑے پیمانے پر دھاندلی کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ اسے ایک فراڈ کہتے ہیں۔

    اس کے حوالے سے وہ پہلے صدارتی مباحثے میں جب ماڈریٹر نے پوچھا کہ کیا آپ انتخابی نتائج کو تسلیم کریں گے تو انہوں نے کہا ’میں دیکھوں گا کہ انتخابات کتنے شفاف ہوئے ہیں۔‘ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اگر صدر ٹرمپ ہارتے ہیں تو حالیہ امریکی تاریخ میں ایک نیا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

  • ترکی پر امریکہ کی طرف سے سنگین پابندیاں‌لگانے کی تیاریاں

    ترکی پر امریکہ کی طرف سے سنگین پابندیاں‌لگانے کی تیاریاں

    ترکی پر امریکہ کی طرف سے سنگین پابندیاں‌لگانے کی تیاریاں

    باغی ٹی وی : امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمے دار کے مطابق ترکی کی جانب سے روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کے بعد ترکی پر امریکی پابندیوں کا خطرہ "حقیقت کا روپ دھارنے کے بہت قریب” آ چکا ہے۔

    وزارت خارجہ میں ہتھیاروں کی فروخت کے ذمے دار کلارک کوپر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ترکی پر پابندیوں کی تجویز بڑی حد تک قابل عمل ہوتی دکھائی دے رہی ہے”۔ یہ موقف ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے گذشتہ ہفتے ہونے والے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایردوآن کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے 16 اکتوبر کو روسی فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔ادھر واشنگٹن کا موقف ہے کہ یہ اقدام نیٹو اتحاد میں ترکی کی رکنیت کے خلاف جاتا ہے۔

    روسی دفاعی نظام ایس 400 نے امریکی ایف سولہ کوناکارہ بنادیا،امریکہ سخت پریشان


    کوپر نے بتایا کہ واشنگٹن گذشتہ برس سے انقرہ کو آگاہ کر چکا ہے کہ ترکی کی جانب سے 2017ء میں روس سے خریدے گئے S-400 نظام کو چلانا امریکا کی نظر میں سرخ لکیر کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم انقرہ کو واضح کر چکے ہیں کہ S-400 نظام کے میزائلوں کا تجربہ قطعا ناقابل قبلو ہے”۔ کوپر کے مطابق امریکی انتظامیہ ابھی تک اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ ترکی کو مذکورہ میزائل نہ چلانے پر قائل کیا جائے
    ترکی کا روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام خرید کرنے پر امریکا سے تنازع پیدا ہوگیا تھا۔ امریکا نے ترکی سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس میزائل نظام کو خرید نہ کرے کیونکہ یہ نیٹو کے دفاعی نظام سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

    تاہم ترکی نے امریکا کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا اور اس نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے مختلف پلیٹ فارمز کے درمیان ابلاغ کی جانچ کے لیے یہ میزائل خرید کیے ہیں تاکہ وہ حادثاتی طور پر اپنے ہی لڑاکا جیٹ کو نہ مار گرائیں۔

    ترکی میں روسی ساختہ اس میزائل دفاعی نظام نے اپریل تک فعال ہونا تھا لیکن ابھی تک ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ یہ نظام فعال ہوچکا ہے۔

  • زارا شیخ ’رقصِ بسمل‘ سے ڈراموں میں ڈیبیو کریں گی

    زارا شیخ ’رقصِ بسمل‘ سے ڈراموں میں ڈیبیو کریں گی

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا شیخ اب پہلی بار چھوٹی اسکرین پر اداکاری کے جلوے د کھائیں گی-

    باغی ٹی وی :فلم نگری کی نامور اورباصلاحیت اداکارہ زاراشیخ چھوٹی سکرین پر ڈرامہ ’رقصِ بسمل‘ سے ڈیبیو کریں گی شوبز ویب سائٹ گلیکسی کی رپورٹ کے مطابق زارا شیخ نے ڈراموں میں ڈیبیو کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کیا کرتے تھے کہ میں ڈراموں میں کام کیوں نہیں کیا کرتی جس پر میرا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوا کرتا تھا کہ میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جوکہ بہت ہی پرجوش اور مجھے اپنی بہترین صلاحیت دکھانے کا موقع دے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت سے ڈراموں میں کام کی آفرز کی ہوئیں لیکن بطور اداکارہ میں ایسے اسکرپٹ سے مطمئن نہیں تھی لیکن جب ڈرامہ ’رقص بسمل‘ کی آفر ملنے کے بعد اسکرپٹ پڑھا تو اس میں وہ تمام باتیں موجود تھیں جوکہ میں نے سوچ رکھیں تھیں اور یہی وجہ تھی کہ میں اس آفر کو انکار نہیں کر سکی۔

    زارا شیخ نے ڈرامہ رقص بسمل‘ میں اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ اس آنے والے ڈرامے میں میرا کردار واقعی دلچسپ ہے۔ ٹیم بھی اچھی ملی ہے اس لئے کام کرنے میں بھی مزہ آئے گا۔

    عمران اشرف (موسیٰ)
    واضح رہے کہ ’رقص بسمل‘ کے ہدایتکار وجاہت رؤف ہیں اور اس کو معروف مصنف ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے اس ڈرامے میں عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے – ’رقص بسمل‘ میں سارہ خان زہرا اور عمران اشرف موسیٰ کا کردار ادا کر رہے ہیں-

    سارہ خان (زہرا)

  • شیخ رشید کو کیسے پتا چل گیا کہ دہشت گردی کا واقعہ ہوگا،مشاہد اللہ خان

    شیخ رشید کو کیسے پتا چل گیا کہ دہشت گردی کا واقعہ ہوگا،مشاہد اللہ خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں ن لیگی رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پشاور مسجد دھماکے کے وقت حکومت کہیں نظر نہیں آتی،

    مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پشاور کیوں نہیں گئے؟ آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ دہشت گردی کا واقعہ ہونے والا ہے،شیخ رشید کو کیسے پتا چل گیا کہ دہشت گردی کا واقعہ ہوگا،

    مشاہد اللہ کی تقریر کے دوران سینیٹر عتیق کی کورم کی نشاندہی پر اپوزیشن نے احتجاج کیا،مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پشاور کے واقعے پر تقریر ہورہی ہے اور یہ کورم کی نشاندہی کر رہے ہیں،

    عتیق شیخ نے کہا کہ میں اپنے ایجنڈے کےانتظار میں بیٹھا ہوں اورکورم نہیں ہے ،عتیق شیخ اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،عتیق شیخ نے کہا کہ ذاتیات کی بات نہ کریں نہیں تو بات بہت دور تک جائے گی،

    سینیٹ میں کورم پورا نہ نکلا، اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا

    سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے نے اے پی ایس سانحے کا زخم تازہ کردیا ہے، مدرسے کے علما کو انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا،خدشات کے باوجود مدرسے کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، دھماکہ کے باوجود وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور گورنر وہاں نہیں گئے،

    سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدرسوں کو سیکیورٹی دیں ،وزیر اعظم کو شہید بچوں کا حساب دینا ہوگا ہماری مساجد، مدرسے رسک پر ہیں،

    وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وہ پہلے پیسے دیں، ہم انہیں پوری سیکیورٹی دیں گے،پشاور کے سانحے پر پورا پاکستان رنجیدہ ہے، ہمیں اپنے اداروں کو سپورٹ کرنا ہے، ایسے بیانیہ نہیں دینا چاہیے جو جس سے ملک میں افراتفری ہو،

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ آپ کے سیکرٹریٹ میں انصاف اور شفافیت نہیں ہے،پشاور واقعےکے فورا بعد27 تاریخ کو تحریک التوا پیش کی ہے،آپ کہتے ہیں قانون کے مطابق آئیں، پشاور واقعے پر تحریک التوا جمع کی،آج آپ کے ایجنڈے پر وہی تحریک التوا ہونی چاہیے تھی، چیئرمین صاحب یہ واقعہ اچانک نہیں ہوا، مدرسے والوں کو تین دن پہلے حملے کا بتایا گیا تھا،شبلی فراز نے کہا ہم ایشو پر بات کرنا چاہتےہیں مجھے یقین تھا پشاور سانحہ پر بات کریں گے مجھے حیرانی ہوئی کہ انھوں نے گوجرانوالہ کی بات کی، لیکن پشاور کی بات نہیں کی، کیا حکومت کا فرض نہیں تھا کہ مدرسہ اور مسجد کو سیکیورٹی دیتے،

    ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

    مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

    یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

    پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

    پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

    پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا

    مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف

    وفاقی کابینہ اجلاس، پشاور مدرسہ حملے بارے کیا ہوئی بات؟

    واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 8 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں

  • عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ثبات ڈرامے میں حارث کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارعثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری پیغام میں اطلاع دی کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں-

    اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر ایس او پی بنائی ہے-

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے ۔ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند کردیئے جائیں گے۔

    عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ضروری سروسز میڈیکل اسٹورز، کلینکس اور اسپتال کھلے رہیں گےجبکہ پبلک پارکس بھی شام چھ بجے بند کردئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز صبح ساڑھے 9 بجے تک 28 اکتوبر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 330200 تھی جبکہ 311814 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 6759 کی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں-

  • صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن  بریگیڈ ریٹائرڈ محمد خالد سجاد اور ماری پٹرولیم کےسی ای او فہیم حیدر کی اہم ملاقات

    صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈ ریٹائرڈ محمد خالد سجاد اور ماری پٹرولیم کےسی ای او فہیم حیدر کی اہم ملاقات

    صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈ ریٹائرڈ محمد خالد سجاد اور ماری پٹرولیم کے سی ای او فہیم حیدر کی اہم ملاقات

    با غی ٹی وی : صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈ ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کھوکھر نے آج اسلام آباد میں ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او فہیم حیدر سے ملاقات کے لئے ماری پیٹرولیم ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور قومی کھیل کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

    میٹنگ کے دوران ہاکی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جیسے قومی سطح کے ہاکی کے بیشتر ایونٹس جو ایم پی سی ایل ہاکی گراؤنڈ ایوب پارک راولپنڈی میں ہوں گے۔ ایم پی سی ایل گھریلو اور بین الاقوامی ہاکی مقابلوں اور ایم پی سی ایل اور پی ایچ ایف کے مابین طویل مدتی شراکت کی سرپرستی کرے گا۔

    صدر پی ایچ ایف نے پاکستان میں نیشنل گیم کی بحالی کے لئے ماری پٹرولیم کی کاوشوں اور شراکت کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر ایک بہترین ٹیم بنانے کے لئے ماری کی پاکستان ہاکی بنانے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے جونیئر ایشیاء ہاکی ٹورنامنٹ کے تربیتی کیمپ میں ماری پیٹرولیم کے 11 جونیئر کھلاڑیوں کی بڑی شراکت پر ماری پٹرولیم کے ایم ڈی / سی ای او کو مبارکباد پیش کی۔

    منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ماری پٹرولیم فہیم حیدر نے تجاویز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور فروغ میں تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی۔

  • فرانس:چرچ  میں حملے سے 2 شہری ہلاک، متعدد زخمی

    فرانس:چرچ میں حملے سے 2 شہری ہلاک، متعدد زخمی

    پیرس :فرانس کے شہر نائس کے چرچ میں حملے سےدو شہری ہلاک، متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق جنوبی فرانسیسی شہر نائس میں چرچ کے قریب چاقو کے حملے کے بعد دو شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، فرانسیسی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

     

     

    ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ جائے وقوع سے فرار ہوگئے تھے جب یہ حملہ ہوا۔

    فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارامنین نے بتایا کہ شہر میں پولیس آپریشن جاری ہے ، جبکہ نائس میئر کرسچن ایسٹروسی نے بتایا کہ اس حملے کے پیچھے مشتبہ شخص – جسے ایسٹروسی نے بتایا تھا کہ یہ ایک دہشت گرد واقعہ کی طرح لگتا ہے

  • فرانس:ترکوں پرآرمینی نژاد شہریوں کے حملے ،5 زخمی

    فرانس:ترکوں پرآرمینی نژاد شہریوں کے حملے ،5 زخمی

    پیرس :فرانس میں 5 ترک باشندے آرمینی نژاد شہریوں کے حملے میں زخمی ،اطلاعات کے مطابق جنوبی فرانس کے شر اسیرے میں آرمینی نژد مظاہرین نے کام پر جانے والے ترک شہریوں پر حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق عینی شاہدین نے انادولو ایجنسی کو بتایا ہے کہ آرمینی 300 تا 400 مظاہرین نے اے۔7 ہائی وے کو دو طرفہ آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔علی الصبح لیون اور مارسیلیا کی جانب سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    عوام اور مظاہرین کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا تو آرمینی نژاد مظاہرین نے ان پر ر د عمل کا مظاہرہ کرنے والے ترک باشندوں کے ایک گروہ پر دھاوا بول دیا۔جس دوران 5 ترک نژاد شہری ز خمی ہو گئے جن میں سے ایک بری طرح زخمی ہے۔

    دوسری طرف اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شائع مناظر میں مظاہرین کی طرف سے 2 افراد پر ڈنڈے برسانے کا مشاہدہ ہوتا ہے۔