Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • 18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان

    18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان

    18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان

    نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے سیکرٹری انفارمیشن علی نواز ملک، سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ، کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور اور ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا عباس کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں انٹرنیشنل ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام 18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد 07 سے 12 فروری 2023کو چولستان صحرا میں قلعہ دراوڑ میں ہو گا۔ ریلی کا فاصلہ 500کلو میٹر پر محیط ہو گا جس میں 150سے زیادہ تجربہ کار پروفیشنل ڈرائیورز ریلی میں اپنی مہارت آزمائیں گے۔

    عامر میر نے کہا کہ ریلی کی نو کیٹگریز ہوں گی جن میں سے آٹھ سٹاک،پریپیڈ گاڑیوں کی جبکہ نویں کیٹگری خواتین کی ہو گی۔ ریلی کی کل انعامی رقم 50لاکھ روپے سے زیادہ ہو گی جو کہ نو کیٹگریز میں جیتنے والوں میں تقسیم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ڈرائیورز اور بین الاقوامی ڈرائیورز بھی ریلی کا حصہ ہوں گے جبکہ بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع ریلی کے روٹ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کے علاوہ کلچر نائٹ، آتش بازی، ٹینٹ ویلج، اونٹ ریس، کبڈی اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے جبکہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں پیرا گلائیڈرز کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔

     معروف اداکار فیروز خان نے پندرہویں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی

    16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، کون رہا فاتح

     پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے عملی طور پر کام کر رہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ ریلی سے قلعہ دراوڑ اور چولستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد قلعہ دراوڑ اور چولستان کے رہن سہن کو سیاحوں کی نظروں میں اجاگر کرنا ہے۔ ریلی سے جنوبی پنجاب کو موسم سرما کے ریزارٹ کے طور پر سیاحوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا انٹر نیشنل ڈیزرٹ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ بن چکا ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ آرمی، رینجرز اور پولیس سکیورٹی فراہم کریں گے جبکہ تمام متعلقہ محکموں جن میں ریسکیو1122، محکمہ صحت، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 5 لاکھ لوگ ریلی دیکھنے آئیں گے جبکہ 3 ہزار سے زیادہ پولیس فورس سکیورٹی فراہم کرے گی۔

  • اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کوریلیف نہیں دے سکتی،،مریم نواز

    اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کوریلیف نہیں دے سکتی،،مریم نواز

    ن لیگی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کارکن ہی جماعت کی اصل طاقت اور سرمایہ ہوتے ہیں،ایسی جماعت کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس کی قیادت بھی شیر ہے اور کارکن بھی خود کو پارٹی کا کارکن سمجھتی ہوں، آپ کا ساتھ ہی پارٹی کی طاقت ہے،تنظیمی دوروں کا مقصد آپ سے مشاورت اور تجاویز کا حصول ہے، تنظیمی جائزہ ضروری ہے تاکہ جماعت کی قوت میں مزید اضافہ ہو، پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاوں گی کارکنوں کی بات سننا ہی جمہوریت ہے،کارکن کی طر ح کام کرکے مجھے تسلی ہوئی ہے ،نوازشریف آنے والے چند ہفتوں میں وطن واپس آئیں گے،عمران خان کو اقتدار کی کرسی تک پہنچنے کیلئے بیساکھیوں کی ضرورت تھی،ہم صرف حقائق پر بات کرینگے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سے نکلتے ہی تنقید شروع کردی،صحافیوں کیساتھ آج بھی کھڑی ہوں، ٹکٹ کنفرم ہونے تک نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے ،ن لیگ بیساکھیوں کا سہارانہیں لے گی، کچھ لوگوں نے صحافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے،ہم پی ٹی آئی کا طرز رویہ نہیں اپنا ئیں گے تمام طبقات کو رضاکارانہ طور پرآگے آنا چاہیے،اگر ملک میں آج مہنگائی ہے تو عمران خان کی وجہ سے ہے،جب سے لندن سے آئی ہوں عوام کےبیچ میں ہوں عوام کو پتہ ہے کہ 4 سال ملک کس کے پاس تھا،نوازشریف دور میں ملک ٹیک آف کررہا تھا توکس کو تکلیف تھی،آئی ایم ایف معاہدے نے حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں آئی ایم کا معاہدہ عمران خان نے کیا تھا، عمران خان اگر معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں تو عوام پر بوجھ نہ آتا ،اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کوریلیف نہیں دے سکتی،اگر آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے دیرینہ ساتھی ہیں،شاہد خاقان عباسی میرے بھائی اور ہمارے خاندان کا حصہ ہیں،شاہد خاقان عباسی سے متعلق مخالفین کو جو چاہیے وہ ان کو نہیں ملے گا،شاہد خاقان عباسی کہہ چکے کہ وہ مجھے کام کرنے کے لیے اسپیس دے رہے ہیں،میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملاقات کروں گی ،ان سے دل کی باتیں کروں گی ،میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر سینئر سے رہنمائی لوں گی،ہماری حکومت 28 نومبر کے بعد شروع ہوئی، اگر کسی نے جرم کیا ہے تو کارروائی ہونی چاہیے،عمران خان کو توشہ خانہ یا فارن فنڈنگ پر سزا ملتی ہے تو اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے، انہوں نے 4 سال میں ملک کو تباہ کر دیا، انہوں نے 12سال اقتدار میں رہنے کا پلان بنایا ہوا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھی، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے،

     بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

  • جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھی،مریم نواز

    جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھی،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین سمجھتے تھے کہ ن لیگ دب گئی ہے، اب مسلم لیگ ن کی باری ہے نواز شریف نے کہا کہ تنظیم کا آغاز بہاولپور سے ہوگا،مسلم لیگ ن کے نوجوانوں کے ونگ کو اور مضبوط کریں گے،مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے،برے وقت میں جس طرح عوام نے نواز شریف کا ساتھ دیا میں سلام پیش کرتی ہوں پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،ملک میں ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے، انہوں نے 4 سال میں ملک کو تباہ کردیا،انہوں نے 12سال اقتدار میں رہنے کا پلان بنایا ہوا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھی، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 5لوگوں کاٹولہ ملکرملک کو لوٹ رہا تھا،اگر5 کاٹولہ بیٹھا رہتا تو سوچیں ملک کا کیا حال ہوتا، میرے عہدوں کی بات ہوتی ہے میں عہدوں کی محتاج نہیں،جب ن لیگ آئی ایم ایف پروگرام میں گئی تو پیٹرول مہنگا نہیں کیا تھا،نوازشریف کے دور میں روٹی 2روپےاورچینی 50روپے کلو بکتی تھی،ن لیگ کی حکومت نے آئی ایم ایف کاپروگرام مکمل کیا،پھر کون تھا جس نے آئی ایم ایف پروگرام کو واپس لایا،

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

  • مریم نواز کی جمہوریت اور پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں،رانا ثناء اللہ

    مریم نواز کی جمہوریت اور پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نوازکو بہاولپور میں خوش آمدید کرتا ہوں تنظیمی اجلاس جلسے کی صورت اختیارکرگیا ہے،عوام کا اتنی زیادہ تعداد میں آنا ن لیگ کی مقبولیت کا بتاتا ہے،مریم نواز نے پنجاب سے پارٹی تنظیمی دورے کا آغازبہاولپورسے کردیا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کو متحرک کریں گی،مریم نوازپارٹی کو متحرک اور منظم کریں گی،مسلم لیگ ن کے ورکرزکا جذبہ دیدنی ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ گیس اور بجلی کے بل بڑھے ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا،گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے پرعمل کرنا ہماری مجبوری ہے،نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا،سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدارسے ہٹایا گیا،مسلم لیگ پہلے کی طرح اب بھی ملک کو بحران سے نکالے گی، عمران خان اپنی جھوٹی مقبولیت کا دعوی کرتا ہے،عمران خان نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، نوازشریف کو نکال کر2018میں نااہل ٹولے کو اقتدار میں لایا گیا،عمران خان ملک کیلئے ایک فتنہ ہے،عوام کو چاہیے عمران خان کے فتنے کو رد کریں،عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے،شیر کا نشان پاکستان کی ترقی کا نشان ہے،عمران خان نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ عوام کا سمندر لے کراسلام آباد آوں گا، مریم نواز کی جمہوریت اور پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں،جب ہمارے سینئررہنما جیلوں میں تھےتو مریم نوازنے پارٹی کو سنبھالا،

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    دوسری جانب مریم نواز بہاولپور پہنچیں تو انکا کارکنان کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا،مریم نواز دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی 10 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا 15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی 16 فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا 23 فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی 24 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا

  • جنوبی ایشیاء شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی لپیٹ میں ہے، ڈاکٹر کلیم عباسی

    جنوبی ایشیاء شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی لپیٹ میں ہے، ڈاکٹر کلیم عباسی

    جنوبی ایشیاء شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی لپیٹ میں ہے، ڈاکٹر کلیم عباسی

    وہ گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ آف ایگر و انڈسٹری اینڈ اینوائرمنٹ، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے کلائمیٹ چینج کے افتتاحی سیشن سے بطور مہمان مقرر خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹر کلیم عباسی نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور کئی بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جو گلوبل وارمنگ کا شاخسانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال صوبہ سندھ،بلوچستان اور دیگر مقامات پر حالیہ مون سون کی بارشیں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو بڑے جانی و مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا اورقومی معیشت کو 30ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

    رئیس جامعہ کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ زراعت جو پاکستانی معیشت کا اہم جزو ہے ان ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے جو پریشان کن حقیقت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں مگر جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور آزادکشمیراس کے نشانے پر ہیں۔ڈاکٹر کلیم عباسی نے کہا کہ حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں کھڑی فصلوں کو بے پناہ نقصان پہنچایا جس کے ایک زرعی ملک پر اثرات ناقابل تلافی ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف بہاولپور کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو اس اہم موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس اہم مسئلے کی طرف فوری توجہ دیں اور طویل المدتی حکمت عملی کے ذریعے اپنے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔

    افتتاحی سیشن میں میزبان وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، وائس چانسلر سند ھ مدرستہ السلام کراچی پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل اور چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف ایگر و انڈسٹری اینڈ اینوائرمنٹ ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ کلائمیٹ چینج ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے اور اس کے دیرپا حل کے لیے اسے اپنی اقدار کا حصہ بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اب انسانی بقاء کا مسئلہ بن چکی ہیں جن کے حل کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

  • دلہا سے تلخ کلامی پر لڑکی والوں نے موقع پر موجود دوسرے لڑکے سے بیٹی کی شادی کرادی

    دلہا سے تلخ کلامی پر لڑکی والوں نے موقع پر موجود دوسرے لڑکے سے بیٹی کی شادی کرادی

    بہاولپور:دلہا اورباراتیوں سے تلخ کلامی پر موقع پر موجود لڑکے سے دلہن کا نکاح کراکر رخصت کردیا گیا۔ دلہے نے الزام عائد کیا کہ لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کرانےکی خواہش کی لیکن ان کی غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی۔

    ان کا کہنا تھاکہ لڑکی والوں نے مارپیٹ کرکے ہمیں شادی ہال سے نکال دیا اور شادی میں شریک ایک لڑکے سے نکاح کراکر لڑکی کو رخصت کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    ادھرسرائے سدھو میں محبوبہ نے شادی سے انکار پر منشیات فروش کو مال اور ساتھی سمیت گرفتار کرادیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سرائے سدھو کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ علاقے کی ایک خاتون نے منشیات فروش ابرار سے متعلق پولیس کو مخبری کی کہ وہ منشیات سپلائی کررہا ہے اور اس کے ساتھ اس کا دوست بھی موجود ہے۔

    پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ابرار کو اس کے ساتھی عدیل موہانہ کے ہمراہ گرفتار کرلیا جن سے چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی تاہم پولیس نے ہیروئن کی برآمدگی ظاہر نہیں کی اور صرف تین کلوگرام چرس برآمدگی کا مقدمہ درج کردیا۔

    دریں اثنا واقعے سے متعلق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اطلاع دینے والی خاتون، منشیات فروش ابرار کی سابقہ محبوبہ ہے جس نے ابرار کی جانب سے شادی سے انکار کرنے پر اسے سبق دینے کے لیے پولیس کو یہ اطلاع دی۔

     

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    لاہور: کوٹ لکھپت میں کزن کے ہاتھوں پیٹرول کی آگ سے جھلسنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم خرم کی رشتہ دار 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا۔

    جے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں وحید اور تنویر کے ہمراہ کرن کے گھر میں گھس کر اس پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی اور موقع سےفرار ہو گئے۔

    کرن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیادہ جھلس جانے کے باعث دم توڑ گئی۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا کرن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب بہاولپور میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے دلہن اور خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    تیزرفتارڈمپراورباراتیوں کی گاڑی کے درمیان تصادم، دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں…

    بہاولپورکی تحصیل حاصل پور میں 29 سالہ نبیل نامی لڑکے نے پسند کی شادی نہ ہونے پر21 سالہ لڑکی کو اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب لڑکی دلہن بنی اپنی بارات کے انتظار میں تھی لڑکی کو مارنے کے بعد لڑکے نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    نبیل نامی لڑکے کا تعلق لاہور سے ہے اور اپنی ماموں زاد کزن کو پسند کرتا تھا تاہم رشتہ نہ ہونے پر لاہور سے حاصل پور لڑکی کی شادی میں شرکت کے لئے آیا تھا۔

    پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا لیکن لواحقین نے نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

    چونیاں : ریسٹ ہاؤس کے قریب چھانگا مانگاروڈ پر 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ ،درجنوں راہگیرلٹ گئے

  • بہاولنگر:لڑکیوں سےزیادتی کےواقعات میں مسلسل اضافہ:حوا کی ایک اوربیٹی درندگی کی شکار

    بہاولنگر:لڑکیوں سےزیادتی کےواقعات میں مسلسل اضافہ:حوا کی ایک اوربیٹی درندگی کی شکار

    بہاولنگر : بہاولنگر:لڑکیوں سےزیادتی کےواقعات میں مسلسل اضافہ:حوا کی ایک اوربیٹی درندگی کی شکارہوگئی ہے، بہاولنگرسے آمدہ اطلاعات مین بتایا گیا ہے کہ علاقے کی غریب محنت کش کی 14 سالہ بیٹی کو اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر درنگی کا نشانہ بناڈالا

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    پولیس کے مطابق غریب کی بے بس بیٹی کی حالت بگڑنے پر برہنہ حالت میں چھوڑ کر اوباش نوجوان موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق لڑکی کی چیخ و پکار کر اہل علاقہ جمع ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی

    بہاولنگر سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکی کو میڈیکل رپورٹ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، میڈیکل رپورٹ کے بعد صورت حال واضح ہونے پرمجرم کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونےکا امکان ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ لڑکی کی حالت سنبھل چکی ہے اوروہ اب ہسپتال سے اپنے گھر پہنچ چکی ہے ،

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    مقامی ذرائع کی طرف سے یہ بھی خبریں وائرل ہورہی ہیں‌کہ مقامی پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، لیکن دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    متاثرہ بچی کی بہن نے وزیراعلیٰ‌ پنجاب ،آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ میری بہن کو ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم کوگرفتارکرکے اس کو سخت سےسخت سزا دی جائے

  • سیلاب کا سب سے بڑا فائدہ،عمران خان متاثرین کی امداد کی بجائے سیلاب کے فضائل بتا آئے

    سیلاب کا سب سے بڑا فائدہ،عمران خان متاثرین کی امداد کی بجائے سیلاب کے فضائل بتا آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیراعظم عمران خان سیلاب متاثرہ علاقے میں گئے تو سیلاب متاثرین کی مدد کی بجائے انکو سیلاب کے فائدے بتانے لگے

    عمران خان نے آج جنوبی پنجاب کا دورہ کیا، عمران خان راجن پور گئے، سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا،روجھان میں میڈیا سے گفتگو کی جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب یہ پانی اترے گا تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے جب لوگ زمین میں گندم کاشت کریں گے تو فصل بڑی زرخیز ہو گی۔

    عمران خان نے سیلاب کا فائدہ بتایا تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا،باغی ٹی وی کے سینئر اینکر ،ڈائریکٹر پروگرام عبدالرؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آل یوتھ اس کے فضائل میں بھی کتب تحریر کر دیں گے۔۔۔۔سیلاب کے فوائد پر جلس کتاب بنی گالہ سے ریلیز ہو گی اور آل یوتھ کی سوشل میڈیا بریگیڈ پھر اس پر دھمال ڈالیں گے۔۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وسیم قریشی کا کہنا تھا کہ لوگ مر گئے گھر اجڑ گئے فصلیں تباہ ہو گئیں مویشی سیلاب میں بہہ گے اور جب پانی اترے گا تو لاشیں برآمد ہونگی تو کیا ہوا ؟اس سال سیلاب کی وجہ سے گندم بہت اچھی ہو گی – عمران خان ،یہ انسان پاگل ہے

    https://twitter.com/wasimsh0565534/status/1566059690747887618

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے تو ترقی کو بھول جائیں۔ ہم سب کو اکٹھے ہو کر ملک میں انصاف کا انقلاب لانا ہے، ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

    وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا مطلب انصاف ہے، بنانا ری پبلک میں انصاف نہیں ہوتا، ملک میں طاقت ور اور کمزورکے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ جب تک طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے تو ترقی کو بھول جائیں، دنیا میں امیر اور غریب ممالک میں فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں، 26 سال سے ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہا ہوں، انصاف ہو گا تو ملک میں کرپشن ختم ہو گی۔ غریب ممالک سے پیسہ چوری کر کے لندن میں بڑے، بڑے محلات خریدے جاتے ہیں، پہلے آپ کو جہاد کو سمجھنا ہوگا ورنہ آپ لوگ خودکش حملہ کر دیں گے، بڑے ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے لانا ہو گا،

     

    غیر ملکی فنڈز کی رقم 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی میڈیا مہم کے لیے استعمال کی گئی

     

    انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کرملک کوحقیقی طورپرآزادی دلانی ہے،مجھ پر اب تک 16 مقدمات درج ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں پر رات کو دوبجے چھاپے مارے گئے، مریم نواز کا لانگ مارچ بھی ہوا جو کسی راستے میں ہی گم ہو گیا تھا، تحریک انصاف کی حکومت میں کبھی مخالفین کے گھروں پر چھاپے نہیں مارے گئے تھے، 25 مئی کو خواتین، بچوں کو شیلنگ کا نشانہ بنایا گیا، ہمارا آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے،صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، نجی چینل کی نشریات کی بحالی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے شکر گزار ہیں، حلیم عادل شیخ کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، زرداری، شریف خاندان مافیا ہے ڈیموکریٹ نہیں، انصاف کی جنگ کے لیے مجھے وکلا برادری کی ضرورت ہے۔

     

    پاک فوج کے جوانوں نے جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو ریسکیو کیا،ترجمان پاک فوج

     

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پر شوگرمافیاز، لینڈ مافیاز کا قبضہ ہے، ہم سب کو اکٹھے ہو کر ملک میں انصاف کا انقلاب لانا ہے، ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، اگرکسی نے کوئی جرم کیا ہے تواسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، صحافیوں کے خلاف مقدمات،جیلیں،بیرون ملک جارہے ہیں یہ جمہوریت نہیں ہے۔ وکلا برادری جسے مرضی ووٹ دے مجھے فرق نہیں پڑتا،وکلا برادری قانون کی بالادستی کے لیے میرا ساتھ دے،انشااللہ انصاف کا انقلاب لیکرآنا ہے،جانوروں اورانسانوں کےمعاشرے میں اصل انصاف کا ہی فرق ہے،میں سرکس والے نہیں اصل شیروں کی بات کررہا ہوں۔

    اس سے قبل روجھان میں سیلابی صورت حال پر بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے۔ کتنا نقصان ہوا ڈیٹا اکھٹا کرنا ہوگا۔ پی ڈی ایم اے کو نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کرناچاہیے، بحالی کے کاموں میں مدد ملے گی۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین پانی میں ڈوب چکی ہے، متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔ قدرتی آفت بڑا چیلنج ہے مگر متحد ہو کر مشکل سے نمٹیں گے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھر دانیاں فراہم کی جائیں۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے کہتاہوں متاثرہ علاقوں میں جائیں، متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سیلاب سے متاثر ہے۔ ہمیں ڈیموں کی ضرورت ہے ۔ کارکن نعرے نہ لگائیں، یہ جلسہ نہیں ہے۔ اللہ نے ہمیں بڑے امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہر جگہ پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، تاہم جب یہ پانی اترے گا تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے جب لوگ زمین میں گندم کاشت کریں گے تو فصل بڑی زرخیز ہو گی۔اس وقت لوگوں پر حقیقی معنوں میں مشکل وقت آیا ہوا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں چاہیے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی، حکومت اور میں، سب مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

    اسی دوران صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آئندہ کے لیے ہم چاہتے ہیں کہ 2 ڈیموں کا بننا بہت ضروری ہے۔ اگر ڈیم بنے ہوتے تو سیلاب آنے پر بھی دو تین سال تک لوگوں کا نقصان نہ ہوتا، ہمیں نئی ڈرین کا بھی بندوبست کرنا پڑے گا جو زیادہ پانی کی نکاسی میں مددگار ثابت ہو گا۔

  • ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کر گئے

    ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان انتقال کر گئے

    بہاولپور: پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : مطیع اللہ خان کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    اولمپیئن مطیع اللہ خان نے تین اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، مطیع اللہ خان کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

    مطیع اللہ روم اولمپکس کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی تھے جنھوں نے لطیف الرحمن جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی کی جگہ لی تھی۔ مطیع اللہ کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ ُمڑے بغیر کراس لگاتے تھے اور گیند پنالٹی سٹروک کے نشان اور گول کیپر کے درمیان میں جایا کرتی تھی، یہی خوبی بعد میں سمیع اللہ کے کھیل کا حصہ بنی۔

    آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے

    مطیع اللہ ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ خان اور کلیم اللہ خان کے چچا ہیں سمیع اللہ خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میرے دو چچا اولمپیئن مطیع اللہ اور امان اللہ زمانہ طالب علمی میں ایتھلیٹک میٹ میں حصہ لیا کرتے تھے-

    ان کا کہنا تھا کہ چچا مطیع اللہ مجھے پچاس میٹر اور پھر سو میٹر کی سپرنٹ لگوایا کرتے تھے۔ وہ جب بھی پریکٹس کے لیے جاتے تھے میں ان کے ساتھ جایا کرتا تھا اور دیکھا کرتا تھا کہ وہ کس طرح ہٹ لگاتے ہیں اور کس طرح گیند روکتے ہیں۔ وہ کہتے تھے کہ تم اس وقت تک اچھے کھلاڑی نہیں بن سکتے جب تک صحیح طریقے سے گیند نہ روک سکو۔

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد