Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • چڑیا گھر کی انٹری فیس بھی بڑھا دی گئی

    چڑیا گھر کی انٹری فیس بھی بڑھا دی گئی

    محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے حیران کن طور پر بہاولپور چڑیا گھر میں داخلہ ٹکٹ کی قیمت 6 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردی ہے، بچوں کی ٹکٹ 4 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کردی ھے، جبکہ افسوسناک پہلو یہ بھی ھے کہ سہولیات میں کوئی خاطر خواہ اظافہ نہیں کیا گیا ہے، جانوروں کی محدود سی تعداد ہے، صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، کمزور اور لاغر جانوروں کی موجودگی ہے، سیاحوں کے لئے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ہے، رہی سہی کسر ٹکٹ کی قیمتوں میں 8 گنا اضافے نے پوری کردی ھے، یہ قدم سیاحت کو فروغ دینے کی بجائے سیاحوں کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے.

    چوہدری محمد کامران، جہانگیر بٹ، جام وقاص فرید اور دیگر نے باغی نیوز کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے اس قدم پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے.

    غلام محمد قریشی باغی نیوز بہاولپور

  • تعلیم اور صحت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، عمران خان

    تعلیم اور صحت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، عمران خان

    وزیرِ اعظم عمران خان نے بہاولپور ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی کارکردگی و تعمیر پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدات کی اور مقامی ارکانِ قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کی ہے.

    وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، طارق بشیر چیمہ، سید فخر امام، معاونِین خصوصی جمشید اقبال چیمہ، ڈاکٹر شہباز گِل، ملک عامر ڈوگر، سینیٹر عون عباس بپی، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، رکنِ قومی اسمبلی کنول شوزیب اور دیگر ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ہے، اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بہاولپور ڈویژن کی مجموعی صورتحال جس میں معاشی، سماجی، تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے اور خصوصی طور پر زراعت کی پیداوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ بہاولپور ڈویژن رقبے کے لحاظ سے پنجاب کی سب سے بڑی ڈویژن ہے، جس میں پسماندگی کی شرح پورے پنجاب میں دوسرے نمبر پر ہے جس کو دور کرنے کیلئے حکومت نے جامع حکمتِ عملی تیار کر لی ہے. جنوبی پنجاب پیکیچ میں تمام اضلاع میں صحت تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں. مزید اس ڈویژن میں پنجاب کی 50 فیصد کپاس کی پیدوار ہوتی ہے جس کو مزید بہتر کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں تحقیقی اداروں کا قیام، اچھے بیج کی فراہمی، کسانوں کی معاونت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور پانی کے مسائل کے حل شامل ہیں.

    صنعتوں کی ترقی کیلئے صنعتی زونز میں کام کی رفتارکو بڑھانے اور موجودہ صنعتوں میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئ. علاوہ ازیں اجلاس کو بتایا گیا کہ چولستان اور بہاولپور کے ماسٹر پلان پر تیزی سے کام جاری ہے. چولستان میں سکولوں کو سولرائز کرنے، ہسپتالوں کی تعمیر اور بہاولپور کو سی پیک سے ملانے کیلئے شاہراہ کے منصوبے پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی ہے.

    جنوبی پنجاب کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ رولز آف بزنس پر کام مکمل کرلیا گیا ہے، جن کی جلد منظوری حاصل کر لی جائے گی، 40 میں سے 15 صوبائی محکموں کو جنوبی پنجاب میں منتقل کر دیا گیا ہے، پچھلے چھ ماہ سے ایڈیشنل چیف سیکٹری سیکریٹریٹ کے امور دیکھ رہے ہیں، جنوبی پنجاب کی ملتان اور بہاولپور میں عمارتوں کی تعمیر پر پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا، رواں مالی سال بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے 189 ارب روپے کی رقم سے 2491 منصوبے شامل ہیں، جن میں سے 91 فی صد کی منظوری بھی ہوچکی ہے، سرکاری نوکریوں میں کوٹہ کیلئے مختلف تجاویز پرغور کیا جا رہا ہے، جسکے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد لے لیا جائے گا.

    وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے کسی بھی قسم کا اقدام اٹھانے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشاورت کی جائے گی، پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور اس خطے میں زراعت کی اہمیت کے پیشِ نظر پانی سے متعلق تمام مسائل کو حل کیا جائے گا، پاکستان میں پہلی دفعہ ٹیکس کی مد میں ریکارڈ محصولات اکیل ہوئی ہیں، جو عوام کے حکومت پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، تعلیم صحت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے.

    اس موقع پر قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں عوام کو درپیش مسائل اور انکے تدارک کیلئے تجاویز پیش کیں.

  • وزیراعظم نے اسلامیہ یونیورسٹی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے اسلامیہ یونیورسٹی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا

    وزیرِ اعظم نے یونیورسٹی میں عالمی معیار کی تدریسی سہولیات سے آراستہ نرسنگ کالج کا افتتاح کیا ہے، نرسنگ کالج نہ صرف خطے میں نرسنگ کے حوالے سے موجود افرادی قوت کی استعداد بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدگار ثابت ہوگا.

    وزیرِ اعظم نے کرکٹ کی فروغ کیلئے قائم کئے جانے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے بغداد الجدید کیمپس میں کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا ہے، وزیرِ اعظم نے اسلامیہ یونیورسٹی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 2.5 میگا واٹ کے سولر منصوبے کا بھی افتتاح کیا ہے، منصوبہ نہ صرف یونیورسٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کی استعداد رکھتا ہے بلکہ اس سے ملنے والی اضافی بجلی کو میپکو کو فراہم کیا جائے گا. منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی کا یونٹ صرف 1.7 روپے میں میسر آئے گا اور 25 سال کی مدت میں یہ منصوبہ مجموعی طور پر قومی خزانے کو 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کا فائدہ پہنچائے گا، یہ ناصرف دوسرے اداروں کیلئے مشعلِ راہ ہوگا بلکہ یونیورسٹی میں طلبہ کو عملی تعلیم و مشاہدے کا موقع بھی فراہم کرے گا.

    بہاولپور ڈویژن میں کپاس کی فصل کی اہمیت کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم نے اسلامیہ یونیورسٹی میں نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا. ادارہ کپاس کی فصل میں کم وسائل سے ذیادہ پیداوار پر تحقیق کے ذریعے کپاس کی کاشت میں جدتیں لا رہا ہے. تحقیق شدہ اقسام میں اب تک 40 فی صد کم پانی، 50 فی صد کم کیڑے مار ادویات کے استعمال، 35 فی صد کم مجموعی لاگت سے پیداوار میں 20 فی تک صد اضافہ کیا گیا ہے، جسکو 40 فی صد کم لاگت سے 30 فی صد پیداوار میں اضافے تک لانے کیلئے کام جاری ہے.

    اسکےعلاوہ وزیرِ اعظم نے انٹر کراپنگ ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا جہاں ابتدائی طور پر سٹرپ انٹر کراپنگ (Strip Intercropping) کے ذریعے سویا بین اور مکئی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تحقیق کی جا رہی ہے، مزکورہ تکنیک مکئی کی کاشت کو متاثر کئے بغیر سویابین کی پیداوار میں اضافے میں معاون ثابت ہوگی. سویا بین کی پیداوار میں اضافے سے کسان کی آمدن میں اضافہ، درآمدات میں کمی اور خوردنی تیل میں پاکستان کافی حد تک خود کفیل ہو سکے گا.

  • وزیراعظم عمران خان کل  بہاولپور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل بہاولپور کا دورہ کریں گے

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کل بہاولپور کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان کا استقبال کریں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کا استقبال کرنے کے لیے بہاولپور پہنچ گئے ہیں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ تمام تقاریب میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان جب اسلامیہ یونیورسٹی میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب ان کے ہمراہ ہوں گے وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اورانٹر کروپنگ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بھی وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سولر پاور پراجیکٹ، نرسنگ کالج اور کرکٹ اسٹیڈیم پویلین کا افتتاح بھی ہوگا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کل وزیراعظم بہاولپور کے دورے پر آ رہے ہیں وزیر اعظم کا یہ دورہ بطور خاص کسانوں کے لیے ہے وزیراعظم کل کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔

    شہباز گل نے کہا تھا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے لیے کیا کیا ہے؟ وزیراعظم کل بتائیں گےانہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ 7/8 سال میں پہلی مرتبہ کاٹن کی فصل بھی بہتر ہو رہی ہے۔ہماری حکومت نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے     شہباز گل

    پاکستان مسلم لیگ ن کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے شہباز گل

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں شہباز گل نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم بہاولپور کے دورے پر آ رہے ہیں وزیر اعظم کا یہ دورہ بطور خاص کسانوں کے لیے ہے وزیراعظم کل کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔

    شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے لیے کیا کیا ہے؟ وزیراعظم کل بتائیں گےانہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا۔ ا

    انہوں نے ن لیگ کو ازل سے کسانوں کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے-

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ 7/8 سال میں پہلی مرتبہ کاٹن کی فصل بھی بہتر ہو رہی ہے۔ہماری حکومت نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کل بہاولپور کا دورہ کریں گے جہاں وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کریں گے-

    اس سے قبل شہباز گل نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ جون 2020 میں برآمدات 1.599 ارب ڈالر جبکہ جون 2021 کے دوران برآمدات 1.130 ارب ڈالر اضافہ سے 2.729 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جون 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران مجموعی برآمدات میں %70.67 جبکہ مئی 2021 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران برآمدات میں %63.32 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ معیشت کے جعلی افلاطون آئے روز بھاشن بازی کیلئے آن وارد ہوتے ہیں حالانکہ انہی نالائقوں نے معیشت کو دگرگوں حالت میں پہنچایا تھا آج وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ہےملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے-

  • بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا عادی ملزم گرفتار

    بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا عادی ملزم گرفتار

    بہاولپور میں درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والے عادی ملزم گرفتارکرلیاگیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانے کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کوبہاولپور سے گرفتار کیا گیا پولیس کے مطابق ملزم انصر موٹر سائیکل پر مرغیوں کے چوزے فروخت کرتا تھا-

    پولیس کی گرفت سے اشتہاری ملزم کیسے بچ نکلا؟ وجہ سامنے آگئی

    بچوں کو ورغلا کر ان کو گھروں سے دور لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتا تھا جب کہ ملزم کے خلاف بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں مقدمات درج تھے۔

    بہاولپور میں‌ کونسا ترقیاتی کام ہونے جا رہا ہے؟ ٹینڈر نوٹس بھی جاری

  • بہاولپور میں‌ کونسا ترقیاتی کام ہونے جا رہا ہے؟ ٹینڈر نوٹس بھی جاری

    بہاولپور میں‌ کونسا ترقیاتی کام ہونے جا رہا ہے؟ ٹینڈر نوٹس بھی جاری

    بہاولپور میں دو اہم سڑکیں بنانے کے لئے ٹینڈر نوٹس جاری ہوگیا ہے، منصوبہ کے مطابق ایک دو رویہ سڑک دبئی محل کالج روڈ سے شروع ہو کر دبئی چوک احمدپور روڈ سے نکلتی ہوئی وسیب بینکوئٹ ہالز، محمد بن قاسم روڈ ماڈل ٹاؤن اے سے ہوتی ہوئی ویلکم چوک تک پہلا فیز مکمل ہوگا، جسکی تکمیل کا دورانیہ 12 ماہ یعنی ایک سال ہے.

    جبکہ دوسرے فیز میں ویلکم چوک سے غلہ منڈی چوک کی جانب سے ایک روڈ شاہدرہ چوک تک جبکہ دوسرا روڈ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سامنے سے ریلوے روڈ سے مل جائے گا، اسی طرح اس چوک سے غلہ منڈی کے سامنے سے ہوتا ہوا کلمہ چوک سے سیدھا بوہڑ گیٹ ملتان روڈ پر اختتام ہوگا.

    یہ منصوبہ بہاولپور سے ممبر پنجاب اسمبلی سمیع چودھری کے پرپوزل پر بنایا جارہا ہے، جبکہ دوسرا اہم منصوبہ کانجو چوک سے سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال ( سول ہسپتال) تک 2 اعشاریہ ایک کلو میٹر کی سڑک ہے جو حماتیاں، سیٹلائٹ ٹاؤن اور ارد گرد کی آبادی کو ہسپتال تک رسائی دے گی، یہ منصوبہ گو کہ پچھلی گورنمنٹ کا تھا لیکن اس ک لئے اس وقت کے ممبران اسمبلی فنڈ ریلز نہ کراسکے یہ منصوبہ بھی اب برادرم سمیع اللہ چودھری کی محنت کا نتیجہ ہے، ان منصوبوں سے شہریوں کو آمد و رفت میں یقیناﹰ سہولت پیدا ہوگی.

    غلام محمد قریشی باغی نیوز بہاولپور

  • مون سون کی بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

    مون سون کی بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

    ملک میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ہر سال کی طرح پانی کی نکاسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، ب بھی بارش ہوتی ہے واسا کہ ذمہ داروں کی کارکردگی کا پول کھل کرسامنے آجاتا ہے، حالیہ مون سون کی بارشوں میں بھی واسا کی کارکردگی صفر دیکھی گئی ہے، گلی محلوں میں بارش کا پانی کھڑ ہے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، پانی کی ناکاسی کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے.

    بہاولپورشہرمیں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کی سڑکیں دریا کا منظرپیش کررہی ہیں، سیوریج سسٹم کئ سال سے ناکارہ ہے.

    فلم سٹارعباس قریشی نے باغی نیوزکے نمائندے کو اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کو سیوریج سسٹم کے نظام کو جلد از جلد بحال کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں، شہرمیں جگہ جگہ پانی کے جمع ہونے سے کئی قسم کی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    غلام محمد قریشی باغی نیوز بہاولپور

  • مائیں رستہ دیکھتی رہ گئیں بچے سکول سے جنت چلے گئے۔۔۔!!

    مائیں رستہ دیکھتی رہ گئیں بچے سکول سے جنت چلے گئے۔۔۔!!

    بہالپور، خیرپور ٹامیوالی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مائیں دیکھتی رہ گئیں اور بچے سکول سے جنت چلے گئے ، خیرپورٹامیوالی اسرانی اسٹیشن کے پاس آرمی پبلک سکول جانے والی وین اور ٹرک میں خوفناک حادثہ پیش آیا3 طالبعلم سعد اکرم چک 24 اور اویس بستی کھرلہ اور سفیان ولد طاہر عمر 10سال جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 زخمی جن میں سے 2 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ، ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا، آخر ان سڑکوں پر چلنے والے غیر قانونی ٹرکوں کو جو موت کے سوداگر ہیں اور ائے روز لوگوں کی جانیں لیتے ہیں کون روکے گا

    خیرپورٹامیوالی آرمی پبلک سکول اسرانی جاتے ہوئے شہید ہونے والے 3 طلبہ کو سپردخاک کر دیا گیا۔ تینوں جنازوں میں اسسٹنٹ کمشنر کامران افضل بخاری سمیت شہر کے تمام سیاسی اور سماجی شخصیت نے شرکت کی..سوال یہ کہ جس کیری ڈبےمیں 6 سواریوں کی گنجائش ہواوراس میں16بٹھائی گئی ہوں تواس گاڑی کاتوازن برقراررہ سکتا ہے؟انتہائی افسوس اور سوگ کا دن ، کیری ڈبہ سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو اللہ صبر جمیل عطا فرمائے آمین

  • ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    ڈاکو راج تاحال برقرار ، پولیس تھانوں اور مخصوص ٹھکانوں پر رشوت بٹورنے میں مصروف

    قصور میں قانون کے رکھوالے بھنگ پی کر سوگئے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس کی ملی بھگت سے پریشان شہری تھانے کی ناک تلے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ڈکیتی تھانہ کھڈیاں خاص سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر واقع جگہ پر ہوئی ہے۔ جس پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے-

    پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر پہنچ گئے ڈکیتی کی واردات پر اظہار افسوس ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. متاثرہ خاندان سے گفتگو. پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی قصبہ کھڈیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نذیر بلوچ کے گھر گئے انکے گھر 50 لاکھ کے قریب ھونے والی ڈکیتی پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع کوآرڈینیٹر سردار عباس ڈوگر، سردار عابدجمال،جواد ابراہیم دیگر بھی انکے ھمراہ تھے. ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے اور لوٹے گئے زیورات نقدی وغیرہ برآمد کروائی جائے گی. بعد ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے اس سلسلہ میں ڈی پی او قصور سے ملاقات کی اور ڈاکٹر نذیر بلوچ کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے، لوٹاگیا مال برآمد کرنے اور ذمہ داران قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)