Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • اوچ شریف: مقامی صحافی شفیق انجم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اوچ شریف: مقامی صحافی شفیق انجم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) مقامی صحافی شفیق انجم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ولیمہ میں سیاسی، سماجی، صحافتی حلقوں اور دوستوں کی بھرپورشرکت

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے مقامی صحافی شفیق انجم شادی کے بندھن میں بندھ گئے انکی شادی کی دعوت ولیمہ گزشتہ شب غوثیہ میرج ہال اوچ شریف میں منعقد ہوئی ،شادی کی تقریب بخیر وعافیت انجام پائی ،جس میں صحافی کمیونٹی ،معزین علاقہ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا

    اس موقع پر صحافی شفیق انجم نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا

  • اوچ شریف: سینئر صحافی حبیب اللہ خان نے جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ کے گھرجاکران کی عیادت

    اوچ شریف: سینئر صحافی حبیب اللہ خان نے جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ کے گھرجاکران کی عیادت

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سینئر صحافی حبیب اللہ خان کی چناب رسول پور میں جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ ھاٸی کورٹ کی رہائشگاہ جام ہاؤس آمد معروف سماجی رہنما سردار محمد رستم کھاکھی بھی انکے ہمراہ تھے ،انہوں نے جام شہزاد کھاکھی کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیۓ دعا کی

    واضح رہےدوہفتے قبل جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ ایک خطرناک ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گۓ تھے ،انکی ٹانگ اور بازؤں میں فریکچر آگیا تھا جس پر انکی دو مرتبہ سرجری بھی کی گئی تھی تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں

    سینئر صحافی حبیب اللہ خان نے انکے گھر جا کر انکی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت کیلیۓ دعا کی ،جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما جام محمد اکمل کھاکھی کے چھوٹے بھائی ہیں.

  • اوچ شریف:بڑی عید پر بجلی کے بلوں میں ہوشرباء اضافہ، بل دیکھ کرعوام کی چیخیں نکل گئیں

    اوچ شریف:بڑی عید پر بجلی کے بلوں میں ہوشرباء اضافہ، بل دیکھ کرعوام کی چیخیں نکل گئیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مہنگی بجلی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، بڑی عید پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا بڑا اضافہ، مبینہ اضافی سر چارج اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لوٹ مار بند کی جائے شہریوں کا حکومت سے مطالبہ،

    تفصیل کے مطابق شہریوں نے بجلی کے بلوں میں لگنے والے ظالمانہ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے حکومت ملکی معیشت اور تاجر برادری سمیت عام آدمی کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ہزاروں روپے سیلز ٹیکس ماہوار لگانا گھریلو صارفین و دکانداروں پر ظلم ہے، روزگار نہ ہونے کی وجہ سے عام شہری اور تاجر برادری پہلے ہی بے حال ہے اوپر سے حکومت بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس عائد کرکے معاشی قتل کر رہی ہے،

    شہریوں کا کہنا تھا کہ غریب عوام پہلے مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے آج ان بدترین حالات معاشی بدحالی، مہنگائی، بیروزگاری اور کاروبار پر جمود کی اصل وجہ یہ غیر مقبول ٹیکسز کا نظام ہی ہے حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک کر تاجروں اور عوام کو ٹیکسوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بھی وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کو نہیں کہتا صرف عوام کا خون نچوڑنے کے احکامات دیتا ہے

    حکمران بھی عوام پر مختلف قسم کے ٹیکس لگاتے ہیں،فیول پرائس ایڈجسمنٹ کا جو ٹیکس بجلی کے بل میں آتا ہے وہ اس قدر زیادہ ہے کہ بجلی کی رقم اصل بل سے بھی زیادہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی رقم ہوتی ہے شہری اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف غریب عوام اور تاجربرداری کے ساتھ ہے اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ نئے ٹیکس فوری واپس لیے جائیں تاکہ عوام اور تاجر سکھ کا سانس لے سکیں

    شہریوں نے اس زیادتی پر شدید تنقید کا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا خاتمہ کیا جائے پہلے ہی عوام دو وقت کی روٹی کا بندوبست نہیں کر پا رہے کیونکہ بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،

    بجلی صارفین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوں میں عوام سے جبراً وہ ٹیکسز بھی وصول کررہی ہے جن کے بارے میں انہیں علم ہی نہیں کہ وہ کس مد میں یہ ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں ایک ماہ کیلئے اضافہ کرنا درحقیقت عوام کو دیوار سے لگانے سے مترادف ہے جبکہ بجلی کے نرخوں میں جو اضافہ ایک ماہ کیلئے کیا جاتا ہے‘ وہ ایک ماہ بعد واپس لیا جاتا ہے یا نہیں‘ اس کا بھی عوام کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کیونکہ جو بل موصول ہوتے ہیں وہ اس قدر پیچیدہ ہوتے ہیں کہ عام آدمی انہیں پڑھنے سے قاصر نظر آتا ہے کہ کونسے اضافی چارجز وہ ادا کر رہا ہے اور کونسے چارجز واپس لئے گئے ہیں۔

    بجلی کے نرخوں میں اضافہ در اضافہ حکومت بالخصوص مسلم لیگ (ن) کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو اپنی انتخابی مہم میں عوام کو 300 یونٹ تک بجلی فری دینے کے دعوے کرتی رہی ہے۔ اگر ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے نرخوں میں اسی طرح اضافہ کیا جاتا رہا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے جو ردعمل کے طور پر سڑکوں پر نکل کر حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی لوٹ مار کا از خود نوٹس لیکر شہریوں کو بچایا جائے.

  • اوچ شریف:حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری کے 660 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا

    اوچ شریف:حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری کے 660 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا

    اوچشریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید جلال الدین حسین المعروف حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری رح کے 660 واں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع ہوگئی ۔

    عرس کے موقع پر دربار کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے اور چراغاں بھی کیا جارہا ہے ۔

    عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زائرین کی کثیر تعداد شریک ہے ۔دربار حضرت سید مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری رح کے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کے ہمراہ دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا ,چادر چڑھائی اور تمام امت مسلمہ اور فلسطین کے لیے دعا کرائی ۔

    دربار پر ملک بھر سے ثناء خوان اور قوال حضرات نے اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

  • اوچ شریف:عید قربان،ٹماٹرٹرپل اور پیازڈبل سینچری کے قریب ،لہسن ،ادرک کے درمیان بھی مقابلہ جاری

    اوچ شریف:عید قربان،ٹماٹرٹرپل اور پیازڈبل سینچری کے قریب ،لہسن ،ادرک کے درمیان بھی مقابلہ جاری

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی ( حبیب خان نامہ نگار)عید قربان،ٹماٹرٹرپل اور پیازڈبل سینچری کے قریب ،لہسن ،ادرک کے درمیان بھی مقابلہ جاری اورسبز مرچ کو پر لگ گئے، مقامی و تحصیل انتظامیہ منظر سے غائب، گرانفروشوں کو کھلی چھٹی، سبزی مافیاء عام آدمی کی کھال اتارنے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر و گردونواح میں گرانفروشی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، عید سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا گیا ہے اس حوالہ سے ضلعی کی پرائس کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی نظر آرہی ہے، عید قریب آتے ہی گھروں میں استعمال ہونے والے خشک مصالحہ جات اور پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن، سبز مرچ ودیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جبکہ جیسے جیسے بکرا عید قریب آرہی ہے ویسے ہی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے،

    مہنگائی سے ستائے شہریوں محمد یاسر، احمد علی، محمد بخش، اللہ وسایا، الٰہی بخش و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی اتنی ہے کہ ہم پریشان ہیں اور اب گرانفروش مافیاء نے غریب عوام کو عید سے پہلے ذبح کرنا شروع کردیا ہے،ٹماٹر300 روپے فی کلو ،پیاز150 روپے فی کلو لہسن ادرک بھی قوت خرید سےباہر ہوگئے

    اسی طرح مختلف اقسام کے مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید قربان کے قریب آتے ہی دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کرکے رکھ دیا ہے، جس کیوجہ سے متوسط اور مزدورطبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر مہنگائی سے بلبلاتے شہریوں کی آہ و بکا پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ہر دکاندار کے اپنے اپنے نرخ ہیں کہیں بھی حکومتی رٹ قائم ہوتی نظر نہیں آرہی،شہریوں نے تاجران کی مبینہ خود ساختہ گرانفروشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

  • سفاک شوہر نے گلہ دبا کر حاملہ بیوی کا چراغ گل کر دیا

    سفاک شوہر نے گلہ دبا کر حاملہ بیوی کا چراغ گل کر دیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ نگار (حبیب خان) اوچ شریف کے محلہ جمال درویش میں سفاک شوہر نے گلہ دبا کر اپنی شریک حیات کا چراغ گل کر دیا

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے محلہ جمال درویش میں سفاک شوہر خلیل احمد بڈانی نے گھریلو ناچاقی پر 30 سالہ حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر کر قتل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ ملوکاں بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی اور سفاک شوہر ملزم خلیل احمد کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کر دی

  • اوچشریف:مبینہ طورپر غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کی کمپنی کی دوائیں فروخت کرنے پر ایک ملزم گرفتار

    اوچشریف:مبینہ طورپر غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کی کمپنی کی دوائیں فروخت کرنے پر ایک ملزم گرفتار

    اوچشریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ بہاولپورکی کارروائی، مبینہ غیر رجسٹرڈ زرعی کمپنی کی ادویات فروخت کرنے پر ایک ملزم گرفتار،ایک لاکھ روپے کی زرعی ادویات برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ دائر،

    تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ احمد نوید احسن کی سربراہی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین کی زیر نگرانی پیسٹی سائیڈز انسپکٹر عاقل قریشی اور عبدالرحیم نے دھوڑکوٹ میں کامیاب چھاپہ مارکر 1لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی زہریں برآمد کرلیں اور موقع سے 1ملزم کو بھی گرفتار کروادیا۔

    ملزم غیر رجسٹرڈ پیسٹی سائیڈز کمپنی کی زہریں فروخت کررہا تھا۔اس موقع پرڈائریکٹر پیسٹ وارننگ احمد نوید احسن نے کہا کہ وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پر جعلی زرعی مداخل تیار و فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

    پیسٹی سائیڈز انسپکٹر  نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شبیر اور شیراز کیخلاف غیر رجسٹرڈ پیسٹی سائیڈز کمپنی کی زہریں فروخت کرنے کے جرم میں پیسٹی سائیڈز آرڈیننس کے تحت تھانہ دھوڑکوٹ تحصیل احمد پور شرقیہ میں مقدمہ کے اندارج کیلئے استغاثہ دائر کردیا جبکہ پیسٹی سائیڈز قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردیں۔موقع پر زرعی زہروں کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھی بھجوا دئیے گئے ہیں،

  • سی او ہیلتھ بہاولپور ڈاکٹر تنویر احمد شاہ کا اوچ شریف کا دورہ،پولیومہم کو چیک کیا

    سی او ہیلتھ بہاولپور ڈاکٹر تنویر احمد شاہ کا اوچ شریف کا دورہ،پولیومہم کو چیک کیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بہاول پور میں بھی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم 10جون تا 14جون تک جاری رہے گی،اس دوران ضلع بھر میں متعین کردہ ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلارہی ہیں۔ضلع کی سب تحصیلوں میں بھی پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہے ہیں، دوسری طرف پولیو ٹیموں کی انسپکشن کا عمل بھی جاری ہے،

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے گزشتہ روز اوچ شریف شہر رورل ہیلتھ سنٹر اور مضافات کے علاقوں رسول پور، بدھو والی بی ایچ یو کا وزٹ کیا پولیو ورکرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا،انہوں نے مختلف مقامات پر ایسے بچے جن کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے تھے ان کی فنگر اور ڈور مارکنگ کی پڑتال بھی کی،

    انہوں نے کہا کہ پولیو فری وطن عزیز کیلئے سب سے اہم ذمہ داری والدین کی ہے جن کے تعاون کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے،والدین اپنے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے حفاظتی قطرے پلوائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سخت گرمی ہونے کے باوجود ہمارے پولیو ورکرز موسمی سختیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں،پولیو ورکرز کی محنت ضرور رنگ لائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس مہم کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،جو بچے رہ جائیں انکی نشان دہی کی جائے،ہماری ٹیمیں ان تک ہرصورت پہنچیں گی

    سی ای او صحت ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے پولیو ایریا انچارج نمائندگان کو کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سابقہ مہم کی طرح محنت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے سوفی صداہداف کو یقینی بنایاجائے انسداد پولیومہم کی کامیابی کے لیے ملازمین محض اپنی ڈیوٹی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں پر فوکس کیاجائے، انہوں نے مزید کہا کہ سپروائزر انسداد پولیو ٹیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں انسدا پولیو ٹیموں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے ڈور مارکنگ اور فنگر مارکنگ دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق کی جائے

  • اوچ شریف:مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی

    اوچ شریف:مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف و گردونواح علاقوں میں مہنگائی کا طوفان مویشی منڈی پر بھی اثر انداز ہونے لگا،مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں،مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی

    تفصیلات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئےہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور 10 ہزار روپےمہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لئےمویشی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے، مویشی منڈی میں بکروں، بیل کی کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے بہت دور ہیں تاہم شہریوں کا اجتماعی قربانیوں کی جانب رحجان بڑھنے لگا ہے،

    جب کہ دوسری جانب لوٹ مار کرنے کے لیے قصابوں نے بھی چھریاں اور ٹوکے تیز کر لیے جیسے جیسے عید قرباں قریب آرہی ہے ویسے ہی اشیا ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، 30 کلو وزن رکھنے والا بکرا اور دنبہ کا ریٹ 80 سے 85 ہزار روپے جب کہ 30 سے زائد وزن کے جانوروں کی قیمتیں بیوپاری ایک لاکھ تک ڈیمانڈ کر رہے ہیں

    چھوٹے جانوروں کی قیمتیں بھی عام آدمی کے دسترس سے باہر ہونے لگیں جس کے باعث شہریوں کی زیادہ تر تعداد اجتماعی قربانی میں ہی حصہ ڈالنے کو ترجیح دے رہی ہیں،سرکاری سطح پر لگائی جانے والی مویشی منڈی کا جائزہ لیا جائے تو قربانی کا اکا دکا جانور تو موجود ہے مگر خریدار منظر سے غائب ہیں جبکہ شہریوں کو جانوروں کی خریداری کروانے کے لیے ٹاؤٹ بھی مویشی منڈی میں موجود دکھائی دے رہے ہیں

    مہنگائی نے عید قربان کی خوشیاں بھی ماند کردی ہیں جانوروں کی کثیر تعداد مختلف شہروں میں پہنچنا شروع ہوگئی ہے مگر خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے ان حالات میں گھریلو اخراجات پورے کریں یا پھر قربانی کریں کیونکہ قربانی کے جانور گزشتہ سال کی نسب ڈبل ریٹ پر بھی نہیں مل رہے ہیں مہنگائی نے جہاں ہر چیز کو متاثر کیا ہے وہاں پر عید قرباں بھی متاثر ہوئی ہے

  • اوچ شریف :عید الاضحٰی کی آمد مہنگائی کا طوفان،سبزاورخشک مصالحہ جات عوام کی پہنچ سے دور

    اوچ شریف :عید الاضحٰی کی آمد مہنگائی کا طوفان،سبزاورخشک مصالحہ جات عوام کی پہنچ سے دور

    اوچ شریف، باغی ٹی وی نامہ نگار ( حبیب خان سے) عید الضحی سے قبل مہنگائی کا طوفان، مصالحہ جات، ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، سبز مرچ مزید مہنگی، گرانفروشی عروج پر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ "مال” بنانے میں مصروف، مافیاء کے ڈیروں پر شام کے وقت فروٹس کے شاپرز پہنچاۓ جانے لگے، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ بارے انتظامیہ خاموش تماشائی، غریب آدمی کیسے سالن پکا سکتا ہے؟ شہری پھٹ پڑے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونواح میں ریڑھی بانوں اور دوکانداروں نے عید سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے، اس حوالہ سے ضلع کی پرائس کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ حسبِ سابق خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی نظر آرہیں ہیں، شہریوں نے تاجران کی خود ساختہ گرانفروشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،

    بکرا عید قریب آتے ہی گھروں میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن، سبز مرچ و دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ہیں،جبکہ جیسے جیسے بکرا عید قریب آرہی ہے ویسے ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، مہنگائی سے ستائے شہریوں محمد یاسر، احمد علی، محمد بخش، اللہ وسایا، الٰہی بخش و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی اتنی ہے کہ ہم پریشان ہیں کہ بچوں کے کپڑوں کی خریداری کیسے کریں، کیونکہ مہنگائی کے طوفان نے زندگی اجیرن بنادی ہے اور ہمارے لیےقربانی کرنا بھی بہت مشکل ہوچکا ہے،

    مویشی منڈی میں جانوروں کےریٹ بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں جنہیں خریدنا بہت مشکل ہے۔ مہنگائی نے غریب عوام کو عید سے پہلے ذبح کرنا شروع کردیا ہے پیاز ٹماٹر لہسن ادرک آلو مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیا سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے، اسی طرح مختلف اقسام کے مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    اس مہنگائی کے طوفان کا نوٹس لینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر مہنگائی سے بلبلاتے شہریوں کی آہ و بکا سنتے ہو ئے بھی تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،کہیں بھی حکومتی رٹ قائم ہوتی نظر نہیں آرہی.