Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • اوچ شریف: پرنس بہاول عباس خان عباسی نے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی عیادت کی

    اوچ شریف: پرنس بہاول عباس خان عباسی نے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی عیادت کی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) پرنس بہاول عباس خان عباسی سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی عیادت اور نیک خواہشات کا اظہارکیا.

    تفصیلات کے مطابق مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ غوثیہ حضرت محبوب سبحانی کئی دنوں سے اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے سلپ ہو گئے تھے اور ٹانگ میں فریکچرآگیاتھا

    مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی لاہور مخدوم ہاؤس میں رہائش پزیر ہیں جن کی عیادت کرنے پرنس بہاول عباس خان عباسی انکی رہائش گاہ پہنچ گئے اور انکی مزاج پرسی کی اور انکی صحت و تندرستی کے لئیے دعا کی

  • اوچ شریف: انٹرنیشنل کرکٹر حیدر علی  کی نیو کرکٹ اسٹیڈیم اوچ شریف آمد،خانزادہ کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

    اوچ شریف: انٹرنیشنل کرکٹر حیدر علی کی نیو کرکٹ اسٹیڈیم اوچ شریف آمد،خانزادہ کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)انٹرنیشنل کرکٹرحیدر علی کی نیو کرکٹ اسٹیڈیم اوچ شریف آمد خانزادہ کرکٹ اکیڈمی کا دورہ اور اوچ شریف ٹینس بال کرکٹ لیگ ایڈیشن 6 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

    تفصیلات کے مطابق خانزادہ کرکٹ اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو یوسف خانزادہ کی خصوصی دعوت پر کرکٹرحیدر علی نیو کرکٹ اسٹیڈیم اوچشریف میں خانزادہ کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، حیدر علی جب اوچشریف اسٹیڈیم پہنچے تو شائقین کرکٹ کی طرف سے ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، حیدر علی اوچشریف میں جاری کرکٹ لیگ کے مہمان خصوصی بھی بنے

    حیدر علی کی طرف سے اکیڈمی کے لیے نیٹس اور کلر کٹ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ،حیدر علی نے نیٹس میں جا کر بچوں کو پریکٹس بھی کروائی اور کرکٹ کے حوالے سے لیکچر بھی دیا،

    حیدر علی نے اپنی کرکٹ کا آغاز پاکستان سے کیا تھا،اب حیدر علی یو اے ای کی طرف سے کرکٹ کھیلتے ہیں یو اے ای میں حیدر علی T10 لیگ اور ILT20 لیگ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں

    حیدر علی نے اپنے خصوصی انٹرویو میں اوچشریف کے پلیئرز کی تعریف کی ان کا یہ مزید کہنا تھا کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اور جہاں بھی ان پلیئرز کو ضرورت ہوئی تو وہ ان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں

    اوچ شریف آمد پر خانزادہ کرکٹ اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو یوسف خانزادہ محمد اکمل،سپورٹس جرنلسٹ غلام فرید،اکبر ستار،عمیر خان لالا اور ماموں طارق کی طرف سے انٹرنیشنل پلیئر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا اور ساتھ پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے

  • اوچ شریف: میپکو حکام کی نااہلی، جھولتی تاریں موت کے پھندوں میں تبدیل

    اوچ شریف: میپکو حکام کی نااہلی، جھولتی تاریں موت کے پھندوں میں تبدیل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )اوچ شریف میں میپکو حکام کی نااہلی، جابجا جھولتی تاریں موت کے پھندوں میں تبدیل، کھمبوں پر لگے بجلی کے ان گنت میٹر صارفین کے لئے وبال جان بن گئے،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں میپکو حکام کی مبینہ غفلت اور نااہلی کے باعث جابجا جھولتی تاریں شہریوں کے لیے موت کے پھندوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جب کہ کھمبوں پر لگے بجلی کے میٹر اور تاروں کے گچھے بھی صارفین کے لیے وبال جان اور اذیت کا سبب بن کر رہ گئے ہیں،

    شہریوں نے میپکو حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جھولتی تاروں اور کھمبوں پر لگے بجلی کے میٹروں کے باعث کئی نقصانات ہو چکے ہیں، ایک میٹر جل جائے تو اس کے اردگرد لگے میٹر بھی متاثر ہوتے ہیں، جس کا بھاری مالی نقصان صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے جبکہ دفتروں کا طواف علیحدہ کرنا پڑتا ہے،

    شہریوں کاکہنا ہے کہ متعدد بار میپکو حکام کو شکایات درج کرانے کے بعد بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔

  • اوچ شریف:میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،دکان داروں کو بھاری جرمانے،ریڑھیوں کے ٹائرکاٹ ڈالے

    اوچ شریف:میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،دکان داروں کو بھاری جرمانے،ریڑھیوں کے ٹائرکاٹ ڈالے

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا تجاوزات کے خلاف اپریشن، دکان داروں کو بھاری جرمانے، قبضے میں لی جانے والی درجنوں ریڑھیوں کے ٹائروں پر ”کاتیاں ” چلا دیں،

    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوچ شریف فیصل احمد کے زیرنگرانی میونسپلٹی عملے نے الشمس چوک، مین بازار، خیر پور ڈاہا روڈ اور عباسیہ روڈپر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکان داروں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور برلب سڑک پر موجود سامان بھی تحویل میں لے لیا،

    آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی اور خریداری کے لیے بازار آنے والی خواتین و دیگر راہگیروں کے پیدل چلنے میں رکاوٹ اور پریشانی کا سبب بننے والے درجنوں ریڑھیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا،

    اس موقع پر میونسپل کمیٹی کی طرف سے بار بار وارننگ دینے اور تجاوزات ختم نہ کرنے والے عادی ریڑھی بانوں کی ریڑھیوں کے ٹائرز ٹیوب چھریوں سے کاٹ کر ناکارہ بنا دیے گئے،

    اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے حوالے سے ریڑھی بانوں اور دکان داروں کو ریلیف فراہم کرنے اور ہر بار وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ متعدد بار تجاوزات ختم کرنے اور سامان دکانوں کے اندر رکھنے کا کہا گیا ہے لیکن ریڑھی بان اور دکان دار حضرات قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،

    انہوں نے کہا کہ تاریخی شہر اوچ شریف سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے اور شہر کی اصل خوبصورتی کو ہر صورت بحال کریں گے۔

    دریں اثناء ریڑھی بانوں نے اپنے موقف میں بتایا کہ ہم غریب لوگ روزانہ کرائے پر ریڑھیاں لے کر شدید گرمی میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے بھی کئی بار جرمانے ادا کر چکے ہیں اور اپنے کنڈے بھی ضبط کرا چکے ہیں۔ دھوپ میں پڑے پڑے سارا سامان خراب ہو جاتا ہے، ٹائروں کو ناکارہ کر دینے سے ہم ریڑھی مالکان کو معاوضہ کہاں سے اور کیسے ادا کریں گے؟

  • اوچشریف: خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی دو سال کا بچہ جاں بحق،متعددبچے اس خطرناک وباء میں مبتلا

    اوچشریف: خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی دو سال کا بچہ جاں بحق،متعددبچے اس خطرناک وباء میں مبتلا

    اوچشریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی دو سال کا بچہ جاں بحق،متعددبچے اس خطرناک وباء میں مبتلا

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ موضع مانجھی والی میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی ہے اس متعدی بیماری اب تک کئی بچے مبتلا ہوچکے ہیں ،خسرہ کے باعث دو سال کا بچہ حسن رضا جاں بحق ہو گیا مزید بچوں کی حالت اس وقت تشویش ناک ہے ،علاقہ میں خطرناک جان لیوا بیماری سے والدین شدید پریشان ہیں

    خسرہ سے متعلق جب ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرسے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ بیماری کی ابتدائی علامات جیسے بخار، کھانسی، ناک بہنا اور آشوب چشم کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا اور مریض ہسپتالوں میں صرف اس وقت آتے ہیں جب علامات سنگین ہوجاتی ہیں۔

    ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرنے والدین کو مشورہ دیاکہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین لگوائیں، اگر پہلے سے ویکسین لگواچکے ہیں تو یقینی بنائیں کہ ان کے قریبی لوگ بھی ویکسین لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ خسرہ میں پیچیدگیاں خود وائرل انفیکشن یا سیکنڈری بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتی ہیں جو کہ بہت خطرناک ہے۔

    ڈاکٹرمحمدعثمان ظفرنے بتایا کہ خسرہ کی بیماری کے ساتھ جب کوئی مریض کھانستا یا چھینک مارتا ہے تو متاثرہ شخص کے نہایت چھوٹے آلودہ قطرے پھیل کر ارد گرد کی اشیا پر گر جاتے ہیں اور یہ بیماری ہوا اور سانس لینے سے پھیلتی ہے، جس وجہ سے ایک مریض متعدد افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔

  • اوچ شریف :چار اور پانچ جون کی درمیانی شب عوام پر بھاری،ڈاکوؤں کاراج

    اوچ شریف :چار اور پانچ جون کی درمیانی شب عوام پر بھاری،ڈاکوؤں کاراج

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) چار اور پانچ جون کی درمیانی شب ضلع بہاول پور کے عوام پر بھاری گزری، احمد پور شرقیہ میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ نوجوان پر ڈاکوؤں کی فائرنگ دوسرے کو بٹ مارے گئے، نیو سبزی منڈی بہاول پور ایریا میں ڈاکوؤں نے کلینک پر آ کر ڈاکٹر کی ٹانگ پر گولی مار کر نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے، پولیس ضابطہ کی کارروائی میں مصروف،

    ریسکیو 1122 سٹاف نے زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کر دیا، شہریوں کا ڈی پی او بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اور پولیس گشت کو مؤثر بنانے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوکی موڑ تحصیل احمد پور شرقیہ میں چار جون کی رات تقریباً سوا دس بجے موٹر سائیکل سوار جہانگیر ولد غوث بخش بعمری 28 سال، سکنہ موضع فیض پور احمد پور شرقیہ کو موٹر سائیکل کی ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر کولہوں پر گولی مار دی جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار محمد یوسف ولد مرید خان بعمری 33 سال، سکنہ موضع نوشہرہ احمد پور شرقیہ کو سر میں بٹ مار کر زخمی کر دیا۔

    تاہم دوسرے واقعہ میں نیو سبزی منڈی بہاول پور کے علاقہ میں پانچ جون رات ساڑھے بارہ بجے (Early) ڈاکٹر شوکت مامون ولد محمد شفیع بعمری 63 سال، کے کلینک المامون پر کچھ نا معلوم لوگ آئے اور انہوں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور جاتے ہوئے ڈاکٹر کے بائیں پاؤں کے کولہوں کے جائنٹ پر گولی مار دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    تاہم اطلاع پر متعلقہ پولیس نے اپنے اپنے علاقوں کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ریسکیو 1122 سٹاف نے دونوں علاقوں سے مضروبین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے متعلقہ ہسپتالوں میں شفٹ کر دیا ہے۔

    دوسری جانب شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع بھر میں پولیس گشت کو مزید فعال اور مربوط و مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بن سکے۔

  • ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ

    ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا،ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے نامور وکیل محمد شہزاد کھاکھی کی عیادت کی

    تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا،ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالےلیگی رہنماء محمد اکمل کھاکھی کے بھائی نامور وکیل محمد شہزادکھاکھی ایڈووکیٹ کی عیادت کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،

    خیریت دریافت کی اور دعائے خیر کی اس موقع پر مخدوم سید عامر علی شاہ نے پیرا میڈیکل سٹاف کو زخمی وکیل کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں

    عیادت کرنیوالوں میں شیخ عزیز الرحمان صدر میڈیا کلب احمد پور شرقیہ خالد محمود رانجھا و دیگر دوست و احباب ہمراہ تھے .

  • چولستان میں ٹوبوں کے نام پر محکمہ جنگلات میں کرپشن کاراج،بااثربلاک آفیسربڑے افسروں پر بھاری

    چولستان میں ٹوبوں کے نام پر محکمہ جنگلات میں کرپشن کاراج،بااثربلاک آفیسربڑے افسروں پر بھاری

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )چولستان میں ٹوبوں کے نام پر محکمہ جنگلات میں کرپشن کاراج،بااثربلاک آفیسربڑے افسروںپر بھاری،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورمریم اورنگزیب سینئر وزیر ، وزیر جنگلات سے نوٹس لینے کیلئے درخواست ارسال

    تفصیل کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمدپورشرقیہ کے رہائشی درخواست گذارمحمد اسد ولد اللہ بخش قوم لشاری بلوچ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورمریم اورنگزیب سینئر وزیر ، وزیر جنگلات کو درخواست ارسال کی ہے جس میں اس نے چولستان رینج منیجمنٹ میں ہونے والی کرپشن کی ہوشرباء کی نشاندہی کی ہے ،

    اس نے درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ بندہ چولستان رینج منیجمنٹ ڈویژن بہاولپور سے منسلک ہے جو کہ محکمہ جنگلات کا حصہ ہے۔ اس کا کام چولستان میں ٹوبے کھدوا کر مال مویشیوں کے لیے پانی کا بندو بست کرنا ہوتا ہے لیکن صد افسوس مویشیوں کے نام پر گورنمنٹ کو چونا لگایا جارہا ہے۔ بد نام زمانہ بلاک آفیسر نوید مہر علی جو کہ چمک کے روز پر رینج آفیسر کلر والا لگا ہوا ہے اس پر سابقہ ڈویژنوں میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے 5/6 کیس انکوائریاں چل رہی ہیں نے چولستان میں اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے جس میں مبینہ طور پر DFO رضوان احمد دیگر رینج افسران کے ساتھ شامل ہیں اور حصہ بحساب جثہ وصول کر کے سب اچھا کی رپورٹ ہر ماہ ٹورڈ ائری اورٹو رنوٹ میں دے رہے ہیں۔

    درخواست میں کرپشن کی تفصیل کچھ ا س طرح لکھی ہے کہ چولستان میں فی ٹوبہ 10 لاکھ روپے کا بل پاس کر کے ٹوبہ پرائیویٹ بندے سے 4 لاکھ روپے میںکھدوار ہے ہیں بقیہ 6لاکھ روپے ہضم کر رہے ہیں۔ اب تک تقریبا 4 سے 5 کروڑ روپے کا بجٹ ڈکار چکے ہیں جبکہ موقع پر اس کا آدھا کام بھی نہیں ہواہے کوئی غیر جانبدار ٹیم بھیج کر چک کروالیں۔ بل سرکاری ٹریکٹروں کی جعلی لاگ بک لکھ کر بنائے جاتے ہیں جبکہ سرکاری ٹریکٹروں کے میٹر اتار کررکھے ہوئے ہیں وہ استعمال نہ ہوتے ہیں۔ ٹریکٹر ڈرائیوں کے فرضی بل بنائے جاتے ہیں جبکہ انہیں مٹھائی دیکر وصولیاں ڈلوائی جاتی ہیں، ڈرائیوں نے آجت ک نہ ٹریکٹر دیکھے ہیں نہ ہی ٹوبے۔ ٹریکٹر ڈرائیوں کی ٹوبوں پر موجودگی GO ٹیکینگ سے چیک کی جاسکتی ہے۔

    انچارج فیلڈ عملہ فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر موقع پر کام کی نگرانی کرتے ہیں اور نہ ہی وہاں موجود ہوتے ہیں ان کی ٹوبہ پر موجودگی GO ٹیکینگ سے چیک کی جاسکتی ہے ہر فی ٹو بہ رینج آفیسر سے 60 ہزار اور پرائیویٹ ٹھیکیدار سے 50 ہزار روپے فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر اپنا حصہ لیکر گھر بیٹھے رہتے ہیں صرف ٹو بہ کی نشاندہی کر کے واپس آجاتے ہیں۔ سرکاری ٹریکٹروں کے لیے ڈیزل کی جعلی خرید کی پرچیاں بھاری کمیشن کے عوض پیٹرول پمپ مالکان سے لی جاتی ہیں پھر بغیر پیٹرول خریدے پمپ مالکان کو کمیشن دے کر ان کے نام چیک پاس کروا کرادائیگی کروائی جاتی ہے جو کہ وائٹ کالر جرم ہے۔

    رینج آفیسر نوید مہر علی نے مبینہ طور پر کمیشن کے عوض لاہور سے فنڈ جاری کروائے اور DFO اور اکائونٹینٹ کی ملی بھگت سے بغیر کام کیے بل پاس کروا کر آپس میں پیسے بانٹ لیے جس کا کچھ حصہ پچھلے دنوںجیپ ریلی پر شاہانہ کیمپ لگا کر افسران کی آشیر باد لینے میں خرچ کیا گیا۔ تقریبا یہی صورتحال دیگر تینوں رینجوں بزمان، فورٹ عباس، خانپور میں ہے جس کے رینج آفیسر اپناحصہ لیکر خاموشی سے DFO کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔ چونکہ بھاری کمیشن یا حصہ نیچے سے اوپر تک پہنچ جاتا ہے اس لیے آج تک کسی بڑے افسر نے چولستان کا دورہ کر کے موقع پر کام چیک نہ کیا ہے بلکہ جعلی ٹور ڈائری اور ٹور نوٹ لکھ کر اپنا حصہ کھر اکیاجاتاہے۔

    ریج آفیسر نوید مہر علی DFO رضوان احمد ، اکاونٹینٹ رینج آفیسر عرفان قادر، رینج آفیسر محمد عباس ، رینج آفیسر ایوب وغیرہ نے مل کرخوب مال سمیٹ رکھا ہے اور محکمہ اور لوگوں کی نظروں میں معصوم بنے ہوئے ہیں جبکہ ان کے جرم کی سزا معصوم جانور بھگت رہے ہیں جن کے لیے نہ ٹوبے ہیں نہ ٹوبوں میں پانی ہے اور چولستان میں قحط کی صورتحال ان لوگوں کی پیدا کردہ ہے ۔ فنڈ یہ کھا جاتے ہیں اور جانور غریبوں کے مرتے ہیں۔

    درخواست میں لکھاگیا ہے کہ ہر سال محکمانہ جعلی آڈٹ کروا کر لاکھوں روپے کی رشوت کے عوض سب اچھا کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیتے ہیں،رینج آفیسر نوید مہر علی بہاولنگر سے کرپشن کے کیس میں سسپینڈ ہو کر لال سونہارا نیشنل پارک آیا ،یہاں DFO سے ملی بھگت کر کے رینج آفیسر لاڈم سر پر لگ گیا اس کے پاس چائنہ کا موٹر سائیکل ہوتا تھا اس نے سرکاری فنڈ پر خوب ہاتھ صاف کیے اور کاریں وغیرہ خرید لیں ۔

    لال سوہانرہ میں DFO فضل شاہ سے ناچا کی پر اس نے اسے سسپینڈ کر دیا گیا، کلریکل غلطی کیوجہ سے یہ بحال ہو کر لال سوہانرہ سے چولستان ڈویژن میں کلر والا رینج میں پھر رینج آفیسر لگ گیا اور یہ کرپشن کنگ بن گیا جبکہ چمک کے زور پر اپنی پانچ انکوائریاں ڈی ایف او راجہ جاوید رحیم یارخان کے پاس لگواکر پینڈنگ کرائی ہوئی ہیں اور عقریب پروموشن لینے کے چکروں میں ہے۔ گیارہویں سکیل کا یہ بلاک آفیسرافسروں کیساتھ ملکر OPS کے تحت آرڈر کر وار کررینجوں میں رینج آفیسر کے مزے کر رہا ہے اور عیاشی کی زندگی گزار رہا ہے۔

    درخواست گذار محمد اسد نے درخواست میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے اس کے مطابق جس کام پر چولستان ڈویژن کی حدودمیں چولستانی علاقوں میں محکمہ جنگلات فنڈ ٹوبہ جا ت خرچ کر چکا ہے اور کر رہاہے ،ٹوبہ جانوروں کے پانی پینے والا تالاب ہوتا ہے جسے چولستان کے لوگ ٹوبہ کہتے ہیں، ہرٹوبہ کی پیمائش 100/100 یعنی 100 فٹ چوڑا ، 100 فٹ لمبا اور 8 فٹ گہرا ہوتا ہے اس میں سے کئی ٹوبہ جات اور زیادہ ترایسے ہوتے ہیں جن کی سیلٹ صفائی کی جاتی ہے اگر وہ پہلے سیلٹ سے بھر جائے تو تین یا چارفٹ سیلٹ نکال کر اس کے 10لاکھ روپے چارج کیے جار ہے ہیں اور کیے جاچکے ہیں اس ٹوبہ جات کو کھدوانے کے لیے یا سیلٹ صفائی کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ روپے خرچہ آتا ہے ۔یہ ٹوبے کچے ہوتے ہیں بلکہ پختہ نہیں ہوتے۔

    درخواست گذارنے درخواست میں لکھا کہ بندہ اس محکمہ چولستان میں بطور ملازم رہا ہے اور رینج آفیسر کے دفتری کام بخوبی جانتا ہے او بندہ اس پر درخواست گزار رہا ہے کہ جوٹوبہ جات جس طریقے سے محکمہ جنگلات خود کھدوارہا ہے سرکاری طور پر اسی طریقے سے بندہ خود 4 لاکھ روپے میں کھدوانے کے لیے تیار ہے بقیہ ٹوبہ جات مجھے دیے جائیں موجودہ DFO اور رینج افسران صوبہ پنجاب گورنمنٹ خزانہ فی کس ٹوبہ 6 لاکھ روپے کا ٹیکہ کیوں لگا رہے ہیں درخواست گذارمحمد اسد ولد اللہ بخش قوم لشاری بلوچ نےمطالبہ کیا ہے کہ اس ہونے والی کرپشن پر فوری ایکشن لیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے.

    وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر جنگلات کو دی گئی درخواست کا عکس

  • علی پور:2 اوباشوں کی 9سالہ بچے سے زیادتی،ویڈیو وائرل کردی، بستی چاکر خان رند  میں 6 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    علی پور:2 اوباشوں کی 9سالہ بچے سے زیادتی،ویڈیو وائرل کردی، بستی چاکر خان رند میں 6 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ اوچ شریف تھانہ کے نواحی علاقے رتہرنہرانوالی بستی چاکر خان رند میں چھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،ملزم فرار

    تفصیلات کے مطابق علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود شیخانی کے محلہ مخدوماں میں دو اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بچے کے چچا اسد عباس نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے جبکہ آخری اطلاعات تک نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    دوسرے واقعہ میں تھانہ اوچ شریف کے نواحی علاقے رتہرنہرانوالی بستی چاکر خان رند میں محمد عمران نامی شخص نےمزدور کے چھ سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا،

    متا ثر ہ بچے کے والد ین کی شکا یت پر پولیس تھانہ اوچ شریف نے ملزم کے والد کو گرفتار کر کے ملزم محمد عمران کے خلاف مقد مہ در ج کر لیا ہے

    پولیس کے مطابق موضع رتہرنہرانوالی کے رہائشی محمد بلال کا بیٹا محمد انس مسجد قرآن مجید پڑھنے جا رہا تھا کہ ملزم محمد عمران نے پکڑ کر کھیت میں لے جا کر بد فعلی کی اورفرار ہو نے گیا

    متاثرہ بچےکے والدین نے پولیس کو اطلا ع دی، بچے کے میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈ اکٹر وں نے بدفعلی کی تصدیق کی جس پر پولیس نے مبینہ ملزم کے والد کو حراست میں لے کر ملزم محمد عمران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے.

  • اوچ شریف: جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی،کئی جانور بھی ہلاک

    اوچ شریف: جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی،کئی جانور بھی ہلاک

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی جبکہ متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں

    ریسکیو سٹاف کے مطابق جانوروں کے بیوپاری ایک شہزور ڈالہ پر اپنے جانور موضع مڈ رشید سےملتان مویشی منڈی لےکر جا رہے تھے،راستے میں دھوڑ کوٹ میں جلال پور موڑ کے پاس روڈ پر ایک ٹرک کھڑا ہوا تھا شہزور ڈالا اس کے پیچھے جا لگا۔

    جس کے نتیجے میں تین لوگ موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والوں میں محمدندیم ولدعبدالمالک،محمدساجد ولداللہ ڈتہ ساکنان موضع مڈرشید اور محمدزاہدشاہ ولدسیدکرم حسین شاہ سکنہ ضلع راجن پور شامل ہیں جبکہ عبدالمالک ولد اللہ ڈتہ شدید زخمی ہوگیا ہے ،جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ شفٹ کر دیا ہے۔

    ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈیز کو پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا۔