Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ

    ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا،ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے نامور وکیل محمد شہزاد کھاکھی کی عیادت کی

    تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا،ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالےلیگی رہنماء محمد اکمل کھاکھی کے بھائی نامور وکیل محمد شہزادکھاکھی ایڈووکیٹ کی عیادت کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،

    خیریت دریافت کی اور دعائے خیر کی اس موقع پر مخدوم سید عامر علی شاہ نے پیرا میڈیکل سٹاف کو زخمی وکیل کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں

    عیادت کرنیوالوں میں شیخ عزیز الرحمان صدر میڈیا کلب احمد پور شرقیہ خالد محمود رانجھا و دیگر دوست و احباب ہمراہ تھے .

  • چولستان میں ٹوبوں کے نام پر محکمہ جنگلات میں کرپشن کاراج،بااثربلاک آفیسربڑے افسروں پر بھاری

    چولستان میں ٹوبوں کے نام پر محکمہ جنگلات میں کرپشن کاراج،بااثربلاک آفیسربڑے افسروں پر بھاری

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )چولستان میں ٹوبوں کے نام پر محکمہ جنگلات میں کرپشن کاراج،بااثربلاک آفیسربڑے افسروںپر بھاری،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورمریم اورنگزیب سینئر وزیر ، وزیر جنگلات سے نوٹس لینے کیلئے درخواست ارسال

    تفصیل کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمدپورشرقیہ کے رہائشی درخواست گذارمحمد اسد ولد اللہ بخش قوم لشاری بلوچ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورمریم اورنگزیب سینئر وزیر ، وزیر جنگلات کو درخواست ارسال کی ہے جس میں اس نے چولستان رینج منیجمنٹ میں ہونے والی کرپشن کی ہوشرباء کی نشاندہی کی ہے ،

    اس نے درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ بندہ چولستان رینج منیجمنٹ ڈویژن بہاولپور سے منسلک ہے جو کہ محکمہ جنگلات کا حصہ ہے۔ اس کا کام چولستان میں ٹوبے کھدوا کر مال مویشیوں کے لیے پانی کا بندو بست کرنا ہوتا ہے لیکن صد افسوس مویشیوں کے نام پر گورنمنٹ کو چونا لگایا جارہا ہے۔ بد نام زمانہ بلاک آفیسر نوید مہر علی جو کہ چمک کے روز پر رینج آفیسر کلر والا لگا ہوا ہے اس پر سابقہ ڈویژنوں میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے 5/6 کیس انکوائریاں چل رہی ہیں نے چولستان میں اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے جس میں مبینہ طور پر DFO رضوان احمد دیگر رینج افسران کے ساتھ شامل ہیں اور حصہ بحساب جثہ وصول کر کے سب اچھا کی رپورٹ ہر ماہ ٹورڈ ائری اورٹو رنوٹ میں دے رہے ہیں۔

    درخواست میں کرپشن کی تفصیل کچھ ا س طرح لکھی ہے کہ چولستان میں فی ٹوبہ 10 لاکھ روپے کا بل پاس کر کے ٹوبہ پرائیویٹ بندے سے 4 لاکھ روپے میںکھدوار ہے ہیں بقیہ 6لاکھ روپے ہضم کر رہے ہیں۔ اب تک تقریبا 4 سے 5 کروڑ روپے کا بجٹ ڈکار چکے ہیں جبکہ موقع پر اس کا آدھا کام بھی نہیں ہواہے کوئی غیر جانبدار ٹیم بھیج کر چک کروالیں۔ بل سرکاری ٹریکٹروں کی جعلی لاگ بک لکھ کر بنائے جاتے ہیں جبکہ سرکاری ٹریکٹروں کے میٹر اتار کررکھے ہوئے ہیں وہ استعمال نہ ہوتے ہیں۔ ٹریکٹر ڈرائیوں کے فرضی بل بنائے جاتے ہیں جبکہ انہیں مٹھائی دیکر وصولیاں ڈلوائی جاتی ہیں، ڈرائیوں نے آجت ک نہ ٹریکٹر دیکھے ہیں نہ ہی ٹوبے۔ ٹریکٹر ڈرائیوں کی ٹوبوں پر موجودگی GO ٹیکینگ سے چیک کی جاسکتی ہے۔

    انچارج فیلڈ عملہ فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر موقع پر کام کی نگرانی کرتے ہیں اور نہ ہی وہاں موجود ہوتے ہیں ان کی ٹوبہ پر موجودگی GO ٹیکینگ سے چیک کی جاسکتی ہے ہر فی ٹو بہ رینج آفیسر سے 60 ہزار اور پرائیویٹ ٹھیکیدار سے 50 ہزار روپے فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر اپنا حصہ لیکر گھر بیٹھے رہتے ہیں صرف ٹو بہ کی نشاندہی کر کے واپس آجاتے ہیں۔ سرکاری ٹریکٹروں کے لیے ڈیزل کی جعلی خرید کی پرچیاں بھاری کمیشن کے عوض پیٹرول پمپ مالکان سے لی جاتی ہیں پھر بغیر پیٹرول خریدے پمپ مالکان کو کمیشن دے کر ان کے نام چیک پاس کروا کرادائیگی کروائی جاتی ہے جو کہ وائٹ کالر جرم ہے۔

    رینج آفیسر نوید مہر علی نے مبینہ طور پر کمیشن کے عوض لاہور سے فنڈ جاری کروائے اور DFO اور اکائونٹینٹ کی ملی بھگت سے بغیر کام کیے بل پاس کروا کر آپس میں پیسے بانٹ لیے جس کا کچھ حصہ پچھلے دنوںجیپ ریلی پر شاہانہ کیمپ لگا کر افسران کی آشیر باد لینے میں خرچ کیا گیا۔ تقریبا یہی صورتحال دیگر تینوں رینجوں بزمان، فورٹ عباس، خانپور میں ہے جس کے رینج آفیسر اپناحصہ لیکر خاموشی سے DFO کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔ چونکہ بھاری کمیشن یا حصہ نیچے سے اوپر تک پہنچ جاتا ہے اس لیے آج تک کسی بڑے افسر نے چولستان کا دورہ کر کے موقع پر کام چیک نہ کیا ہے بلکہ جعلی ٹور ڈائری اور ٹور نوٹ لکھ کر اپنا حصہ کھر اکیاجاتاہے۔

    ریج آفیسر نوید مہر علی DFO رضوان احمد ، اکاونٹینٹ رینج آفیسر عرفان قادر، رینج آفیسر محمد عباس ، رینج آفیسر ایوب وغیرہ نے مل کرخوب مال سمیٹ رکھا ہے اور محکمہ اور لوگوں کی نظروں میں معصوم بنے ہوئے ہیں جبکہ ان کے جرم کی سزا معصوم جانور بھگت رہے ہیں جن کے لیے نہ ٹوبے ہیں نہ ٹوبوں میں پانی ہے اور چولستان میں قحط کی صورتحال ان لوگوں کی پیدا کردہ ہے ۔ فنڈ یہ کھا جاتے ہیں اور جانور غریبوں کے مرتے ہیں۔

    درخواست میں لکھاگیا ہے کہ ہر سال محکمانہ جعلی آڈٹ کروا کر لاکھوں روپے کی رشوت کے عوض سب اچھا کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیتے ہیں،رینج آفیسر نوید مہر علی بہاولنگر سے کرپشن کے کیس میں سسپینڈ ہو کر لال سونہارا نیشنل پارک آیا ،یہاں DFO سے ملی بھگت کر کے رینج آفیسر لاڈم سر پر لگ گیا اس کے پاس چائنہ کا موٹر سائیکل ہوتا تھا اس نے سرکاری فنڈ پر خوب ہاتھ صاف کیے اور کاریں وغیرہ خرید لیں ۔

    لال سوہانرہ میں DFO فضل شاہ سے ناچا کی پر اس نے اسے سسپینڈ کر دیا گیا، کلریکل غلطی کیوجہ سے یہ بحال ہو کر لال سوہانرہ سے چولستان ڈویژن میں کلر والا رینج میں پھر رینج آفیسر لگ گیا اور یہ کرپشن کنگ بن گیا جبکہ چمک کے زور پر اپنی پانچ انکوائریاں ڈی ایف او راجہ جاوید رحیم یارخان کے پاس لگواکر پینڈنگ کرائی ہوئی ہیں اور عقریب پروموشن لینے کے چکروں میں ہے۔ گیارہویں سکیل کا یہ بلاک آفیسرافسروں کیساتھ ملکر OPS کے تحت آرڈر کر وار کررینجوں میں رینج آفیسر کے مزے کر رہا ہے اور عیاشی کی زندگی گزار رہا ہے۔

    درخواست گذار محمد اسد نے درخواست میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے اس کے مطابق جس کام پر چولستان ڈویژن کی حدودمیں چولستانی علاقوں میں محکمہ جنگلات فنڈ ٹوبہ جا ت خرچ کر چکا ہے اور کر رہاہے ،ٹوبہ جانوروں کے پانی پینے والا تالاب ہوتا ہے جسے چولستان کے لوگ ٹوبہ کہتے ہیں، ہرٹوبہ کی پیمائش 100/100 یعنی 100 فٹ چوڑا ، 100 فٹ لمبا اور 8 فٹ گہرا ہوتا ہے اس میں سے کئی ٹوبہ جات اور زیادہ ترایسے ہوتے ہیں جن کی سیلٹ صفائی کی جاتی ہے اگر وہ پہلے سیلٹ سے بھر جائے تو تین یا چارفٹ سیلٹ نکال کر اس کے 10لاکھ روپے چارج کیے جار ہے ہیں اور کیے جاچکے ہیں اس ٹوبہ جات کو کھدوانے کے لیے یا سیلٹ صفائی کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ روپے خرچہ آتا ہے ۔یہ ٹوبے کچے ہوتے ہیں بلکہ پختہ نہیں ہوتے۔

    درخواست گذارنے درخواست میں لکھا کہ بندہ اس محکمہ چولستان میں بطور ملازم رہا ہے اور رینج آفیسر کے دفتری کام بخوبی جانتا ہے او بندہ اس پر درخواست گزار رہا ہے کہ جوٹوبہ جات جس طریقے سے محکمہ جنگلات خود کھدوارہا ہے سرکاری طور پر اسی طریقے سے بندہ خود 4 لاکھ روپے میں کھدوانے کے لیے تیار ہے بقیہ ٹوبہ جات مجھے دیے جائیں موجودہ DFO اور رینج افسران صوبہ پنجاب گورنمنٹ خزانہ فی کس ٹوبہ 6 لاکھ روپے کا ٹیکہ کیوں لگا رہے ہیں درخواست گذارمحمد اسد ولد اللہ بخش قوم لشاری بلوچ نےمطالبہ کیا ہے کہ اس ہونے والی کرپشن پر فوری ایکشن لیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے.

    وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر جنگلات کو دی گئی درخواست کا عکس

  • علی پور:2 اوباشوں کی 9سالہ بچے سے زیادتی،ویڈیو وائرل کردی، بستی چاکر خان رند  میں 6 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    علی پور:2 اوباشوں کی 9سالہ بچے سے زیادتی،ویڈیو وائرل کردی، بستی چاکر خان رند میں 6 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ اوچ شریف تھانہ کے نواحی علاقے رتہرنہرانوالی بستی چاکر خان رند میں چھ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی،ملزم فرار

    تفصیلات کے مطابق علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود شیخانی کے محلہ مخدوماں میں دو اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بچے کے چچا اسد عباس نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے جبکہ آخری اطلاعات تک نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    دوسرے واقعہ میں تھانہ اوچ شریف کے نواحی علاقے رتہرنہرانوالی بستی چاکر خان رند میں محمد عمران نامی شخص نےمزدور کے چھ سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا،

    متا ثر ہ بچے کے والد ین کی شکا یت پر پولیس تھانہ اوچ شریف نے ملزم کے والد کو گرفتار کر کے ملزم محمد عمران کے خلاف مقد مہ در ج کر لیا ہے

    پولیس کے مطابق موضع رتہرنہرانوالی کے رہائشی محمد بلال کا بیٹا محمد انس مسجد قرآن مجید پڑھنے جا رہا تھا کہ ملزم محمد عمران نے پکڑ کر کھیت میں لے جا کر بد فعلی کی اورفرار ہو نے گیا

    متاثرہ بچےکے والدین نے پولیس کو اطلا ع دی، بچے کے میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈ اکٹر وں نے بدفعلی کی تصدیق کی جس پر پولیس نے مبینہ ملزم کے والد کو حراست میں لے کر ملزم محمد عمران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے.

  • اوچ شریف: جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی،کئی جانور بھی ہلاک

    اوچ شریف: جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی،کئی جانور بھی ہلاک

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی جبکہ متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں

    ریسکیو سٹاف کے مطابق جانوروں کے بیوپاری ایک شہزور ڈالہ پر اپنے جانور موضع مڈ رشید سےملتان مویشی منڈی لےکر جا رہے تھے،راستے میں دھوڑ کوٹ میں جلال پور موڑ کے پاس روڈ پر ایک ٹرک کھڑا ہوا تھا شہزور ڈالا اس کے پیچھے جا لگا۔

    جس کے نتیجے میں تین لوگ موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والوں میں محمدندیم ولدعبدالمالک،محمدساجد ولداللہ ڈتہ ساکنان موضع مڈرشید اور محمدزاہدشاہ ولدسیدکرم حسین شاہ سکنہ ضلع راجن پور شامل ہیں جبکہ عبدالمالک ولد اللہ ڈتہ شدید زخمی ہوگیا ہے ،جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ شفٹ کر دیا ہے۔

    ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈیز کو پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا۔

  • اوچ شریف:شدید گرمی،مافیاء ناقص برف بھی 80 روپے کلو بیچنے لگا،شہریوں کااحتجاج

    اوچ شریف:شدید گرمی،مافیاء ناقص برف بھی 80 روپے کلو بیچنے لگا،شہریوں کااحتجاج

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان)گرمی کی شدت کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ، آئس فیکٹری مالکان کے گٹھ جوڑ سے ناقص برف 80 روپے فی کلو میں فروخت،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف اور گردونواح میں گرمی کی شدت کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آئس فیکٹری مالکان کی ملی بھگت سے برف کے کارخانوں سے برف کی سپلائی کم ہو چکی ہے جس کے باعث شہری گرمی سے نڈھال اور ٹھنڈا پانی پینے کو ترس گئے، جب کہ سپلائی کی جانے والی برف کے بلاکس وزن میں کم ہوتے ہیں، کئی بلاکس میں مرے ہوئے چوہے اور حشرات الارض کی باقیات برآمد ہوتے ہیں۔

    آئس فیکٹری مالکان کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس بھی نہیں چلائے جاتے اور زنگ آلود آلات سے ناقص برف تیار کر کے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

    شہر میں برف فی کلو 80 روپے سے 100 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ برف فروشوں نے بتایا کہ اوچ شریف میں موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ برف کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر المیہ یہ ہے کہ شہر میں برف کے صرف چار پانچ کارخانے ہونے کے باوجود آئس فیکٹری مالکان کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے برف کی مصنوعی قلت جان بوجھ کر پیدا کی جا رہی ہے،

    انہوں نے کہا کہ آئس فیکٹری مالکان من مانے ریٹس پر برف فروخت کرتے ہیں اور برف فروشوں کو برف کا جو بلاک دیا جاتا ہے، وہ کاغذ کی طرح پتلا ہوتا ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے اوچ شریف میں برف کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے آئس فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف :مزارات کی تزئین و آرائش، فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور آثار قدیمہ کی بحالی کا منصوبہ منظور

    اوچ شریف :مزارات کی تزئین و آرائش، فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور آثار قدیمہ کی بحالی کا منصوبہ منظور

    اوچ شریف,باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے مزارات کی تزئین و آرائش، فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور آثار قدیمہ کی بحالی کا منصوبہ، والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت 63 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز کی منظوری،

    تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر اوچ شریف میں صوفیاء کرام کے مزارات کی تزئین و آرائش، سڑکوں کی تعمیر، فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور آثار قدیمہ کی بحالی کے ایک جامع ترقیاتی منصوبے کے تحت حکومت پنجاب نے 63 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری ڈے دی ہے۔

    منصوبے کے کنٹریکٹر یوسف علوی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے درگاہ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری، درگاہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت، درگاہ محبوب سبحانی، درگاہ بدرالدین باکھری، درگاہ فضل الدین لاڈلہ اور درگاہ حضرت راجن قتال کی تزئین و آرائش، جامع مساجد کی تعمیر، زائرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے درگاہوں پر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، نئے واش رومز کی تعمیر، آثار قدیمہ کی بحالی اور تاریخی مقامات و مزارات تک آسان رسائی کے لیے شاہرات کے منصوبوں کے لیے والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت 63 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

    یوسف علوی نے کہا کہ سیکرٹری اوقاف پنجاب اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اوچ شریف کی سائٹس کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ اوچ شریف کا بھی دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے آثار قدیمہ اور مزارات کی اصل حالت میں بحالی کے ساتھ ساتھ زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی

  • اوچ شریف:ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی اور سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی  عمرہ کے بعد واپس آ گئے

    اوچ شریف:ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی اور سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی عمرہ کے بعد واپس آ گئے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ایم این اے اور سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف حلقہ این اے 166کے ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی عمرہ کی ادائیگی کے بعد اوچ شریف پہنچ گئے

    عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر شہریوں مخدوم علی حسن گیلانی کو مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری ولی عہد چیف آف سادات اور مخدوم زادہ سید علی حسن خواجہ حسین ڈاکٹر ڈاکٹر نعمان چوہان کے کے علاوہ اور دیگر لوگوں نے مبارک بادیں دی

    مخدوم سمیع الحسن گیلانی ایم این اے کو حنیف خان شمس خان رند ودیگر نے مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی مخدوم سید علی حسن گیلانی مبارکباد دینے والے دوستوں کو اب زم زم اور کھجوریں دیں اور انہوں نے تمام مسلمان بھائیوں کے لئے دعا کی انہوں نے کہا کہ رب العالمین ہر شخص کو اپنے در پر حاضری عطا فرمائے آمین

  • اوچ شریف :پنجند نہر, آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک درختوں کی کٹائی کاسلسلہ جاری

    اوچ شریف :پنجند نہر, آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک درختوں کی کٹائی کاسلسلہ جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) حکومت کا ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا مشکل پنجند نہر, آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک درختوں کا صفایا , اہل علاقہ تشویش میں مبتلا, اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

    تفصیل کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی ملک بھر میں شجر کاری مہم چلائی جارہی ہے, جس پر شجر کاری مہم میں کروڑوں روپے خرچ آتا ہے تاہم اس وقت سر سبز و شاداب بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا مشکل ہے۔ جہاں پنجند نہر آرائیں والی پل تا بیاسی ہزار پل تک ٹمبر مافیا نے درختوں کا صفایا کردیا ہے۔

    پنجند نہر نہر کنارے لگے شیشم کے قیمتی لاکھوں روپے مالیت کے درخت کاٹ کر دوسرے بڑے شہروں میں لکڑی منڈی میں فروخت کرکے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جس سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ محکمہ جنگلات میں ایسی کالی بھیڑیں جو اپنے محکمے کے دشمن ہیں ان کا محکمانہ احتساب کر کے ان کالی بھیڑوں کو قانون کے کاروائی بھی کی جائے اور نوکری سے بر خواست بھی کیا جائے اور ٹمبر مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے

  • اوچ شریف:غیر ملکی سیاحوں کا  تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورہ

    اوچ شریف:غیر ملکی سیاحوں کا تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) غیر ملکی سیاحوں کا اوچشریف کے تاریخی مقامات کا مطالعاتی دورہ ، عالمی شہرت یافتہ مقبرہ بی بی جیوندی کے تاریخی پہلووں کا بغور مشاہدہ کیا ۔

    تفصیل کے مطابق غیر ملکی سیاحوں نے اوچشریف کے متعدد تاریخی مقامات کی سیر کی اور عالمی شہرت یافتہ تاریخی اہمیت کے حامل مقبرہ بی بی جیوندی کا بھی بغور جائزہ لیا اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے گہرے نقوش کو اپنی چشم سے مشاہدہ کیا اور اسلامی فن و ثقافت کی بھر پور تعریف کی

    اس سیاحتی گروپ میں امریکن ،کینڈین ،ساؤتھ افریکن، آسٹریلن اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر یورپین ممالک کے سیاح شامل تھے

    انہوں نے پاکستانی ہسٹوریکل آرکیالوجی میں بھر پور اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مقبرہ بی بی جیوندی کی خوبصورتی کی بھر پور تعریف کی بعد ازاں سیاحتی قافلہ اپنا اوچشریف کامطالعاتی دورہ مکمل کر کے ملتان روانہ ہو گیا.

  • اوچ شریف:بلوچ اتحاد پاکستان ضلع ملتان کی تنظیم سازی مکمل,نوٹیفکیشن جاری

    اوچ شریف:بلوچ اتحاد پاکستان ضلع ملتان کی تنظیم سازی مکمل,نوٹیفکیشن جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بلوچ اتحاد پاکستان ضلع ملتان کی تنظیم سازی مکمل سربراہ بلوچ اتحاد پاکستان سردار اقبال خان پہلوان بلوچ نے منتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کر دیے

    تفصیل کے مطابق ملتان میں ہونے والے بلوچ اتحاد پاکستان کے اجلاس میں ضلع ملتان کی تنظیم سازی پرمشاورت کریم اللہ خان بلوچ کے ڈیرے پرکی گئی اور حتمی فیصلے کے بعد سرپرست ضلع ملتان بلوچ اتحاد پاکستان حمید نواز خان بلوچ، ضلعی صدر ملتان کریم اللہ خان بلوچ، جنرل سیکرٹری ضلع ملتان حسن مصطفی خان بلوچ اور فنانس سیکرٹری شان شوکت خان بلوچ کی کامیابی کا متفقہ طور پر اعلان کر دیا گیا اور باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔

    تقریب میں بلوچ برادران کا اکٹھ ہو اتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ بلوچ اتحاد پاکستان سردار اقبال خان پہلوان بلوچ نے کا کہنا تھا کہ یں بلوچ اتحاد پاکستان کے پلیٹ فارم پر بلوچوں کی نمائندگی کو سراہتا ہوں اور منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ نومنتخب عہدیداران اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینگے اور بلوچوں کے درپیش مسائل کے ساتھ انکی بھر پور معاونت بھی کرینگے۔

    بطور سربراہ میری ذمہ داری ہے کہ میں آپکے شانہ بشانہ ہر جگہ پیش پیش رہوں اور ہرممکن بلوچ اتحاد پاکسان کے نام کا علم بلند رکھوں نومنتخب صدر ضلع ملتان کریم اللہ خان بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم ایک نڈر اور بہادر قوم ہے جب بھی ملک و قوم کو ضرورت پڑی بلوچوں نے بے مثال قربانیاں دیں اور دلیری کی مثال قائم کی

    بطور صدر میں بھی انشاء اللہ بلوچ قوم کو متحد رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہوں گا اور میرا مشن ہے کہ ضلع ملتان میں موجود بلوچ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کروں مزید برآں جنرل سیکرٹری حسن مصطفی بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم بلوچ اتحاد پاکستان کے منشور کے عین مطابق غریب و نادار افراد کے مالی مسائل میں مدد سمیت بیٹیوں کے جہیز کا بندوبست، مستحق اور نادار بلوچ برادری کی تعلیم وتربیت، یتیموں اور بیواؤں بے آسرابلوچ مردو خواتین کے لیے فنڈ ز اور مفت قانونی معاونت و دیگر سہولتوں کا انعقاد جاری کرینگے اور سردار اقبال خان بلوچ کے جھنڈے تلے ایک ہوکر اپنے مشن کومکمل کرینگے اور اجلاس میں بلوچ برادری کی کثیر تعداد شریک تھی۔