Baaghi TV

Category: چکوال

  • تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کے لیے ہائی وے اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کر دیا.

    تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کے لیے ہائی وے اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کر دیا.

    تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کے لیے NHA نے ٹینڈر جاری کر دیا،چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی محنت رنگ لے آئی
    یاد رہے کہ کچھ دن قبل صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے تلہ گنگ میانوالی روڈ کی مرمت کیلے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر این ایچ اے نے پہلے فیز کیلے 6 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جبکہ دوسرے فیز کیلے بھی جلد از جلد فنڈز جاری ہونے کی یقین دہانی کر وائی.عوام نے خونی روڈ کی مرمت کے لیے دئیے جانیوالے ٹینڈر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس روڈ کی مرمت سے کئی حادثات سے بچا جا سکے گا.روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں آئے روز حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا.

  • چکوال میں بارش سے تباہی، چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق،جانور بھی دب گئے

    چکوال میں بارش سے تباہی، چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق،جانور بھی دب گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چکوال میں موسلادھاربارش کے باعث دو مکانوں کی چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    چکوال کے علاقے لکھوال میں مکان کی چھت گرنے سے جانی نقصان ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک بچہ اور ایک نوجوان بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثات میں جاں بحق ہونے والی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    گھگھ کی ڈھوک میٹ میں مکان گرنے سے ایک بچہ اور 3 خواتین جان کی بازی ہار گئی ہیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    چکوال کے محلہ عثمان آباد میں چکوال بلڈنگ گرنے سے بھینسیں دب گئیں، ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے کے نیچے جانور دب گئے جن میں سے 4 بھینسوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 01بھینسا دب کر مر گیا۔

    تلہ گنگ شہر میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چچا بھتیجا جاں بحق ، چچی شدید زخمی ہو گئی ہے، ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور رسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

    محلہ صدیق آباد تلہ گنگ بلڈنگ گرنے سے اکوال کا رہائشی 48 سالہ صادق حسین ولد محمد حسین سر پر چوٹ آنے سے موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دو معمولی زخمی ہوئے

    چکوال کے علاقے کوٹ راجہ ڈیم نوجوان ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو وہیکل سمیت 2 ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کی گئیں آپریشن کمانڈر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ کوٹ راجہ کے رہائشی 2 نوجوان نہانے آئے اور ٹیم کو تیرتے ہوئے کراس کیا واپسی پر 22 سالہ کوٹ راجہ کا رہائشی ضل عباس ولد قلب حسین ڈوب گیا جسے دوسرے ساتھی اور وہاں موجود لوگوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے،

    پانی کی گہرائی 50 سے 150 فٹ تک ہے 8 رکنی ریسکیو ٹیم نے 4 گھنٹے سرچ آپریشن جاری رکھا تاہم متاثرہ نوجوان نہیں مل سکا دھند، اور کم روشنی کی وجہ سے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے آپریشن صبح تک روک دیا ہے،

  • قاتل تلہ گنگ میانوالی روڈ،مقامی نوجوانوں نے مرمت کا بیڑہ اٹھا لیا،عوام کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

    قاتل تلہ گنگ میانوالی روڈ،مقامی نوجوانوں نے مرمت کا بیڑہ اٹھا لیا،عوام کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منتخب نمائندوں کو شرم دلانے کیلئے مقامی سماجی تنظیم نے سڑک کی مرمت کا بیڑہ اٹھا لیا

    اسلام آباد سے وزیراعظم عمران خان کے آبائی حلقہ میانوالی کو جانے والی پاکستان کی معروف ترین شاہراہ تلہ گنگ میانوالی روڈ قاتل روڈ بن چکی ہے، اس سڑک پر آئے روز ٹریفک حادثات میں جانیں ضائع ہو رہی ہیں،شہریوں نے کئی بار حکام بالا سے اپیل کی، گجرات سے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین جو اس حلقہ سے 2018 کے ضمنی الیکشن میں جیتے ہیں ان سے بھی متعدد بار اپیل کی گئی تا ہم کوئی شنوائی نہ ہوئی،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی جنہوں نے 2018 کا الیکشن اس حلقے سے جیت کر سیٹ خالی کر دی تھی سے بھی متعدد بار شہریوں نے اپیل کی لیکن کوئی داد رسی نہ ہوئی، تلہ گنگ میانوالی روڈ قاتل روڈ ہی ریا،سڑک پر کڑھے بنے ہوئے ہیں ،حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی

    تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ہونے والے حادثات پر وزیراعظم پاکستان سے بھی متعدد بار اپیل کی گئی، میڈیا کے ذریعے اپیل کی گئی، سٹیزن پورٹل پر بھی درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی کاروائی نہ ہوئی، قاتل خونی روڈ جو بلکسر موٹروے انٹرچینج سے شروع ہو کر میانوالی تک جاتا ہے پر ریسکیو 1122 چکوال کے حکام کے مطابق اتنے حادثات ہو چکے ہیں کہ کوئی اندازہ نہیں، ہر روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا ہے اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، اس روڈ پر ایک دو نہیں بلکہ درجنوں لوگ حادثات میں معذور ہو چکے ہیں، اسکے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی

    اراکین اسمبلی، منتخب نمائندگان اور حکمرانوں سے مایوس ہو کر تلہ گنگ شہر کے نوجوان اس سڑک کی مرمت کے لئے میدان میں نکل چکے ہیں اور چوھدری سالک ،حافظ عمار یاسر سمیت منتخب نمائندگان کے منہ پر طمانچہ رسید کرتے ہوئے روڈ کی مرمت شروع کر دی ہے،

    تلہ گنگ میانوالی روڈ پر معروف ریسٹورینٹ فوڈ ویلی کے قریب موجود گڑھے انسانی جانوں اور گاڑیوں کےلئے خطرہ بن چکے تھے گزشتہ چند دنوں میں کئی ایکسیڈنٹ ہوئے ، گزشتہ روز بھی وہاں ایک حادثہ ہوا،جس کے بعد تلہ گنگ کی سماجی تنظیم الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قیادت تک یہ بات پہنچی تو اپنی ٹیم لے کر روڈ کی مرمت کی غرض سے وہاں پہنچے اور رات کی تاریکی میں روڈ کی مرمت کر کے عوام الناس کو ایک بڑی مصیبت سے بچا لیا.

    الفلاح ویلفئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گزشتہ شام 4 بجے کام سٹارٹ کیا اور اگلے دن صبح فجر تک ساری رات کام کیا، الفلاح ویلفیر فاونڈیشن کے ذمہ دار عرفان صادق کے مطابق ہم نے روڈ کی مرمت کے لئے کسی سے کوئی مدد نہیں لی، شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہم اللہ کی رضا کے لئے کام کر رہے ہیں،اور اس مشن کو جاری رکھیں گے

    الفلاح ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے روڈ پر مرمتی کام کرنے کے احسن اقدام اٹھانے پر اہلیان تلہ گنگ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلکسر میانوالی روڈ کی فی الفور مرمت کی جائے تاکہ گاڑی مالکان اور مسافروں کی مشکلات حل ہو سکیں۔

    تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی و کالم نگار ممتاز اعوان نے الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے روڈ کی مرمت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب تو کم از کم حکمرانوں اور منتخب نمائندوں کے مردہ ضمیر کو جاگ جانا چاہئے، وہ اس روڈ سے مزید کتنی لاشیں اٹھانا چاہتے ہیں، الفلاح فاؤنڈیشن کے کام کے بعد شاید انہیں تھوڑی حیا آ جائے اور وہ علاقے کے عوام کا خیال کریں،لیکن لگتا نہیں ہے کیونکہ گجرات والوں کی تلہ گنگ سے کیا وابستگی ہو سکتی ہے، ہمارے اوپر ایک ایسا ایم این اے مسلط کر دیا گیا جو علاقے کے جغرافیے سے بھی واقف نہیں،اور چودھری سالک نے دو سال ہو گئے ابھی تک کوئی کام حلقے میں نہیں کروایا.

     

  • عید کے ایام میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے ہوا میں،18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

    عید کے ایام میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے ہوا میں،18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے عید کے دنوں‌ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے ہوا میں اڑ گئے، عید کے دنوں میں بیس بیس گھنٹوں‌ کی لوڈشیڈنگ جاری ہے

    حکومت نے اعلان کیا تھا کہ عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن عید سے ایک روز قبل اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں‌ کا جینا محال کر دیا، ہلکی سی بارش کے بعد بجلی غائب ہو جاتی ہے اور اسکے آںے کا کوئی پتہ نہیں ہوتا

    تحصیل لاوہ کی یونین کونسل کوٹگلہ میں گزشتہ روز بارش کے بعد بجلی گئی اور 18 گھنٹے بعد آئی ، اس علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا یہی اصول ہے کہ ہلکی سی بارش کے بعد بجلی چلی جاتی ہے، شہری واپڈا آفس فون کالز کرتے ہیں لیکن کال ریسیو نہیں ہوتیں،

    شہریوں کی جانب سے عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس ڈی او دندہ شاہ بلاول کے خلاف ایکشن لیا جائے، وہ فون نہیں سنتے نہ ہی کوئی جواب دیتے ہیں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس کہ وجہ سے گھروں ،مساجد میں پانی بھی ختم ہو جاتا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

  • چکوال میں شوگر کے مریض کی موت، محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ظاہر کرنے پر لواحقین کی وزیراعظم کو گالیاں

    چکوال میں شوگر کے مریض کی موت، محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ظاہر کرنے پر لواحقین کی وزیراعظم کو گالیاں

    چکوال میں شوگر کے مریض کی موت، محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ظاہر کرنے پر لواحقین کی وزیراعظم کو گالیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چکوال کی ہسپتال انتظامیہ نے شوگر کے مریض کی موت ہونے پر اسے کرونا مریض ظاہر کر دیا جس پر مریض کے لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا ہے

    چکوال میں شوگر اور گردوں کی بیماری میں مبتلا مریض کی موت ہو گئی جسکی ڈیڈ باڈی کو کرونا کی ٹیم لینے آ گئی اس پر مریض کے لواحقین نے احتجاج کیا اور انکو باڈی لے ک جانے سے روک دیا ۔

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں لواحقین پیرا میڈیکل سٹاف کیخلاف احتجاج کررہے ہیں کی مریضہ نگہت یاسمین زوجہ محمد عمران ساکن ارڑ دوران علاج وفات پاگئیں مرحومہ ذیابیطس اور گردے کے امراض میں مبتلا تھیں

    محکمہ صحت کی ٹیم نے مریضہ کی تدفین نے کرونا ایس او پیز کے تحت تدفین کے لئے ٹیم کو بلا لیا جس پر لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاج کیا اس احتجاج میں مرد اور خواتین جمع تھے، احتجاج میں شامل خواتین نے وزیراعظم عمران خان کو گالیاں دیں، مرد حضرات بھی پیچھے نہیں رہے اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

    محکمہ صحت کے افسران کیمطابق مرحومہ کا کوروناء ٹیسٹ بھی لیا گیا تھا لیکن اس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی لیکن مرحومہ میں دوسری بیماریوں کی علامات زیادہ پائی جاتی تھیں

    بعد ازاں مرحومہ نگہت کےبھائی محمد مزمل کیمطابق ان کا ڈاکٹرز کیخلاف احتجاج غلط فہمی کا نتیجہ تھا جو بعدازاں دور کردی گئی مرحومہ کو ان کے آبائی گاوں ارڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے

  • تحریک انصاف کا رہنما شیخ وقار،چکوال پہلوان ریوڑی والا ہوا گرفتار، وجہ کیا؟

    تحریک انصاف کا رہنما شیخ وقار،چکوال پہلوان ریوڑی والا ہوا گرفتار، وجہ کیا؟

    تحریک انصاف کا رہنما شیخ وقار،چکوال پہلوان ریوڑی والا ہوا گرفتار، وجہ کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے پی ٹی آئی چکوال کے مقامی رہنما شیخ وقار علی العمروف پہلوان گروپ والے کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزم شیخ وقار علی صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان کے دست راست ہیں۔ گرفتار ملزم شیخ وقار علی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور سابق صدر چھپٹر بازار بھی ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنرچکوال مظفر مختار کی مدعیت میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقار علی کے خلاف نا قابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر مظفر مختار کا کہنا ہے کہ ملزم شیخ وقار علی نے دوکانات سیل کیے جانے پر مسلح افراد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پر جا کر دھمکیاں دی۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ میرے موبائل پر کال کی اور کہا کہ آج تو بچ گئے ہیں اب دوبارہ چھپڑ بازار نہ آنا۔

    شیخ وقار کو گرفتار کر کے ماڈل تھانہ سٹی چکوال منتقل کر دیا گیا،

    دوسری جانب گرفتار پی ٹی آئی رہنما شیخ وقار علی نے ایک لاکھ رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ کو جعلی کاروائی قرار دے دیا۔

    چکوال کے مقامی ایم این اے اور پی ٹی آئی کی قیادت اپنے ساتھی کو رہا کرانے کے لئے انتظامیہ سے مذاکرات کررہی ہے تا ہم آخری اطلاعات تک انہیں ناکامی کا سامنا ہے

  • چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑا بچہ مدرسے سے بازیاب ،کون کون ہوا گرفتار

    چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑا بچہ مدرسے سے بازیاب ،کون کون ہوا گرفتار

    چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑا بچہ مدرسے سے بازیاب ،کون کون ہوا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں قائم ایک مقامی مدرسہ میں چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑے 14 سالہ طالب علم کو سٹی پولیس نے بازیاب کر کے مدرسہ کے انچارج قاری اور بچے کے والد کو گرفتار کر لیا

    وزیراعلیٰ کی تلہ گنگ آمد پر ایسا کیا ہوا کہ صحافی بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے

    پولیس تھانہ سٹی نے اطلاع ملنے تلہ گنگ شہر میں قائم ایک مدرسہ میں چھاپہ مار کر زنجیروں سے جکڑے 14 سالہ طالب علم فیضان عامر کو بازیاب کرا کر مہتمم مدرسہ قاری رشید کو گرفتار کر لیا – طالب علم فیضان عامر کے مطابق وہ قاری رشید کے تشدد کے وجہ سے اس مدرسہ میں نہیں پڑھنا چاہتا تھاجس پر گزشتہ چار ماہ سے اس کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا – موقع سے گرفتار ہونے والے قاری رشید کا کہنا تھا کہ بچے کو اس کے والد کی مرضی سے زنجیروں میں جکڑا –

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

    قاری رشید کے بیان پر کہ بچے کو اس کے والد عامر اقبال کی مرضی پر زنجیروں سے جکڑا ہے – سٹی پولیس نے بچے کے والد عامر اقبال کو بھی گرفتار کر کے ان کےخلاف 342/109 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

  • پی ٹی آئی این اے پینسٹھ کے نوجوان رہنماء حکیم نثار کی گورنر پنجاب سے ملاقات

    تلہ گنگ(عمران رسول) پی ٹی آئی این اے 65 کے نوجوان و محترک رہنماء حکیم نثار کی گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور اور صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید سے ملاقات

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی این اے 65کے نوجوان رہنماء حکیم نثار نے گزشتہ روز لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید سے الگ الگ ملاقات کی ملاقات میں گورنر پنجاب نے تنظیمی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی تنظیم سازی میں تلہ گنگ اور این اے 65 کو اس کا حق دیا جائے گا گورنر پنجاب نے آمدہ بلدیات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چکوال میں ورکرز کی محنت سے پی ٹی آئی دن بدن مضبوط ہورہی ہے اس لیے بلدیات میں پی ٹی آئی امید ہے بہت زبردست رزلٹ دے گی گورنر پنجاب نے ضلع چکوال میں پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے پر حکیم نثار اور تمام ورکرز کی تعریف کی اور انہیں مزید محنت جاری رکھنے کا کہا حکیم نثار نے گورنر پنجاب کو دورہ تلہ گنگ کی بھی دعوت دی میاں محمود الرشید سے ملاقات میں حکیم نثار نے ان سے ضلع چکوال میں سستے گھر سکیم کو جلد شروع کرنے کی درخواست کی جس پر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اس وقت بڑے اضلاع میں سستے گھر سکیم پر کام جاری ہے انشاءاللہ جلد ضلع چکوال میں بھی سستے گھر سیکم کا جلد افتتاح کریں گے جگہ اور دیگر معملات کے لیے میں جلد چکوال و تلہ گنگ ک دورہ کرو گا اس ملاقات میں حکیم نثار کے ساتھ ان کے دوست اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی بھی موجود تھے۔

  • یہ ہے بدلتا پنجاب، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

    یہ ہے بدلتا پنجاب، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش،ڈاکٹرز کی بے حسی

    ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ریسکیو 1122 چکوال نے پیشہ وارانہ انداز میں بروقت درست فیصلہ لیا جس سے ماں اور بچے کی جان بچائی جا سکی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور ڈاکٹروں کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ اسوقت سامنے آیا جب پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضہ کو دوران علاج جواب دے دیا، تلہ گنگ شہر میں واقع ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضہ کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گاڑی پر تلہ گنگ سے چکوال منتقل کرنے کرنے کے دوران کلمہ چوک کے قریب خاتون کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو وہاں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے فیصلہ کیا کہ یہ مریض ڈی ایچ کیو نہیں پہنچ سکے گی اور ایمبولینس کو واپس تلہ گنگ کی جانب موڑنے کا کہا

    ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گاڑی جونہی لاری اڈا تلہ گنگ کے قریب پہنچی خاتون کی حالت بہت ذیادہ خراب ہو گئی تو ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے ساتھ بیٹھے دو مرد اٹینڈنٹ کو گاڑی سے نیچے اترنے کو کہا اور ایک خاتون اٹینڈنٹ کو ایمولینس میں رہنے کی اجازت دی اور وہاں ہی خاتون کی ڈیلوری ہو گئی، اللہ تعالی کی مہربانی سے خاتون اور بچہ دونوں بالکل محفوظ رہے ڈیلوری ہونے کے بعد مریض کو ریسکیو 1122 کے رضاکار دوبارہ اسی ہسپتال میں واپس چھوڑ کے آئے جہاں سے اسے ریفر کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی سے شہریوں نے اس واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں جلاد بیٹھے ہیں وہ ایک طرف تو ہڑتالیں کرتے نظر آتے ہیں دوسری جانب ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو ایمرجنسی کا کہہ کر پنڈی ریفر کر دیتے ہیں ،اگر مریضوں کو پنڈی ہی منتقل کرنا ہے یا کسی اور ہسپتال بھجوانا ہے تو تلہ گنگ کی ہسپتالوں کو بند کر دیا جائے جہاں ڈاکٹروں کا ہمیشہ ایمرجنسی مریض کو یہی کہنا ہوتا ہے کہ پنڈی ریفر.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال سے جب مریضہ کو ریفر کیا گیا تو اسوقت ڈاکٹر ارم ڈیوٹی پر تھیں، مبینہ طور پر ڈاکٹر ارم نے ہی پہلے مریضہ کو داخل کیا پھر چکوال ریفر کرنے کا کہہ دیا ، مریضہ کی حالت خراب ہونے کے باوجود ڈاکٹر نے مریضہ کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ نہیں کیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو ایسا مریض ریفر کرنا ہی نہیں چاہئے تھا اپنے سر سے اتارنے کےلیے ایڈوانس سہولیات نہ ہونے کا بہانا بنا کرایک خاتون اور بچے کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا ہے، یہ تو اللہ کا کرم ہوا کہ ریسکیور نے کیس سنبھال لیا ورنہ اس کی موت واقع ہو سکتی تھی۔

    اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ کے سرکاری ہسپتالوں میں قابل اور اہل ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں جو مریضوں کو پنڈی ریفر کرنے کی بجائے ان کا مقامی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کریں،اگر یہی مریضہ خاتون کسی پرائیویٹ کلینک پر جاتی تو اسے پنڈی یا چکوال ریفر کرنے کی بجائے ہزاروں روپے لئے جاتے اور کہیں ریفر نہ کیا جاتا، غریب شہریوں کے لئے صحت کی سہولیات سرکاری ہسپتالوں کے سٹاف نے مشکل بنا دی ہیں، اس ضمن میں حکام کو نوٹس لینا چاہئے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تلہ گنگ کا اچانک دورہ کیا تھا جس میں وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بھی گئے تھے جس میں انہیں سب اچھا کی رپورٹ دی گئی تھی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرکاری نمبر 0543411841 پر موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن کسی نے کال ریسیو نہیں کی.

  • ن لیگ کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل کرپشن کیس میں پہنچے جیل

    ن لیگ کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل کرپشن کیس میں پہنچے جیل

    ن لیگ کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل کرپشن کیس میں پہنچے جیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ چھوڑنا اور الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے متفقہ امیدوار کی حمایت بھی کام نہ آئی،مسلم لیگ ن چکوال کے سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،

    سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ اور مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ملک خالد ٹہی اور دیگر ملزمان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے جنہیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کیا تھا،سوموار کے روز ملک خالد ٹہی کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن چکوال نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا.

    میگا کرپشن کیسز،چیئرمین نیب نے کیا لاہور میں اہم فیصلہ

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی .اکتوبر2019 میں 8 ارب 72کروڑ 50 لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی. تقریبا 8ارب59 کروڑ60لاکھ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی. اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں1891 شکایات موصول ہوئیں

    اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 1829 شکایات کوایک ماہ میں حل کیا.ایک ماہ میں 648انکوائریاں لگائیں اور 522جاری انکوائریوں کو مکمل کیا گیا.اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 212 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 147جاری کیسز کا فیصلہ ہوا. اینٹی کرپشن نے162املزنان اور46 اشتہاریوں کو گرفتار کیا