باغی ٹی وی :تلہ گنگ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ رضا اللّٰہ خان نے تھانہ لاوہ کے مقدمہ نمبر 132/21 میں ملزم ظفر اللّٰہ خان ولد غلام رسول ساکن ڈھوک پھکرڈی داخلی ڈھرنال کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے کا حکم سنایا۔ جبکہ دوسرے ملزم غلام رسول ولد شیر باز ساکن ڈھوک پھکرڈی کو 10سال قید اور تین لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی پر دونوں ملزمان کو مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہو گی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ رضا اللّٰہ خان نے مسمات سحر بی بی زوجہ ظفر اللّٰہ کو قتل کرنے پر ایک سال کے اندر ایک مختصر مدت میں فیصلہ سنایا، یاد رہے ملزم ظفر اللّٰہ نے اپنی بیوی سحر کو 30 اکتوبر 2021 کو اپنے والد غلام رسول کے ساتھ ملکر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔
Category: چکوال
-

تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کے نواحی علاقے کوٹیڑہ میں وڈیروں اور پولیس کی سرپرستی میں جوئے اڈے قائم
تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کے نواحی علاقے کوٹیڑہ میں وڈیروں اور پولیس کی سرپرستی میں جوئے کی محفلیں دھڑلے سے جاری،تھانہ ٹمن پولیس خاموش تماشائی، اعلیٰ پولیس افسران بھی دفتروں تک محدود، نوجوان نسل کے تباہ ہونے کا خدشہ.
باغی ٹی وی :تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹمن کے نواحی علاقے کوٹیڑہ میں وڈیروں اور پولیس کی سرپرستی میں جوئے کی محفلیں سرعام دھڑلے سے جاری ہیں، سیاسی سرپرستی میں سجائی جانے والی جوئے کی محفلوں سے اپنا حصہ بقدر جثہ وصول کرنے کے بعد وڈیروں اور پولیس نے جواریوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ نوجوان نسل کو جوئے کی لت میں ڈال کر گھروں کے گھر اجڑ رہے ہیں مگر تھانہ ٹمن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ اعلیٰ پولیس افسران بھی دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اہلیانِ علاقہ نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او چکوال سے ملوث عناصر کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
-

سفاکیت کی انتہا،قتل سے قبل نوجوان کی آنکھیں نکال کرجسم میں سوراخ کر دیئے گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم مسلسل بڑھ رہے ہیں آئے روز قتل، اغوا، زیادتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر پاتی
پنجاب کی تحصیل لاوہ کے علاقے پچنند میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، نوجوان کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، قتل سے قبل نوجوان کی آنکھیں نکالی گئیں، تین دن تک بھوکا پیاسا رکھا گیا، پیچ کس سے جسم میں سوراخ کئے گئے، ہفتے سے زائد گزر چکا ملزمان کو پولیس نہیں پکڑ سکی
محمد ایوب ولد محمد خان ساکن ڈھوک جلو داخلی پچنند نے تھانہ ٹمن پولیس کو بتایا کہ اس کا21 سالہ بیٹا محمد بلال گوجرانولہ کے ایک شادی ہال میں ملازم تھا جس کو دھوکہ دہی کے ذریعے فون پر ملزمہ عشرت سلطانہ زوجہ ظفر علی ساکن ڈھوک جلو نے گھر بلوایا جہاں پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزمان لیاقت، ظفر، شوکت اور عشرت سلطانہ نے پکڑ لیا اور بہیمانہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا وجہ عناد ملزمان کو میرے بیٹے کے ملزمہ عشرت سلطانہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
لڑکی سے تعلقات کا شبہہ،نوجوان پر بہیمانہ تشدد ،ڈرل مشین سے جسم میں سوراخ بھی کر دیئے
مدعی محمد ایوب نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ظالموں نے میرے بیٹے کو تین دن بھوکا پیاسا رکھا،بعد میں آنکھیں نکال لیں اور پیچ کس کے ذریعے سارے جسم میں سوراخ کئے اور پلاس سے ناخن تک اتارے اور پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا ،بعد ازاں لاش کو تھانہ ٹمن کی حدود کوٹگلہ کے ویرانے میں پھینک دیا۔ لاش ہمیں تین دن کے بعد ملی،
محمد ایوب کا کہنا تھا کہ محمد بلال میرا بڑا بیٹا تھا بہیمانہ قتل کے بعد اس کی ماں اور بہن صدمہ سے وش و حواس کھو بیٹھی ہیںپولیس تھانہ ٹمن ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ اب مدعی ہونے کی وجہ سے مجھے بھی ملزمان سے اپنی جان کو خطرہ ہے۔ مدعی مقدمہ محمد ایوب نے چیف جسٹس آف پاکستان اورآئی جی پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
-

ان حالات میں کون اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جاتا ہے، عمران خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون میں میری قوم نے مجھے 14 ار ب روپے دیئے،
چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں بہت سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں،سندھ میں جہاں پانی کھڑا ہو گیا وہاں فصلیں تباہ ہو گئی ہیں،سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت 14 سال سے چل رہی ہے، ہمارے دور میں دریائے سندھ کے کنارے سیہون تک نہر مکمل کی گئی، سندھ حکومت نے سیہون سے آگے نہر نہیں بننے دی،شہباز شریف کی بے حسی ایسی ہے کہ وہ ملک سے باہر کے دورے کر رہے ہیں ملک میں اتنا بڑا عذاب آیا ہوا ہے اقوام متحدہ میں جانے کی کیا ضرورت تھی؟بلاول بھٹو بھی بیرون ملک چلے گئے،ان حالات میں کون اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جاتا ہے، اگر باہر چلے ہی گئے تھے تو ملک کی عزت میں اضافہ ہی کر دیتے، میں چاہتا ہوں کہ میں حقیقی آزادی کی تحریک میں چکوال آپ کو شامل کروں۔ جب میں کال دوں گا تو آپ سب نے اپنے ملک کو آزاد کرنے کے لیے نکلنا ہے۔ یہ لوگ اپنے ملک کے مفاد کے لیے کبھی نہیں سوچتے ،یہ صرف اپنے کیسز ختم کرانے اتے ہیں ،پاکستان کو لوٹ کے پیسے باہر لے جاتے ہیں چکوال آپ کے جنون کو سلام
چکوال میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے شرکت کی، چکوال کی سب تحصیلوں سے ق لیگی رہنما بھی جلوس لے کر جلسے میں آئے، حافظ عمار یاسر سمیت دیگر رہنما بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے،
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے
عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج
-

تلہ گنگ:ٹمن کی حدود میں جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ ڈھوک چھوئی قبرستان سے ملحقہ قریبی جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی گئی۔
باغی ٹی وی تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ ڈھوک چھوئی قبرستان سے ملحقہ قریبی جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی ہے، ایس ایچ او تھانہ ٹمن انسپکٹر طارق محمود کے مطابق لاش کی حالت انتہائی بوسیدہ ہے جس وجہ سے تاحال شناخت نہیں کی جاسکی، شناخت کےلیے پی ایف ایس اے کی ٹیم نے نمونے حاصل کرلیے ہیں، رپورٹ آنے پر ہی شناخت کی جاسکے گی۔ -

ڈی پی او چکوال کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرینگے، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ
تلہ گنگ: پبلک سیکرٹریٹ تلہ گنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے داران کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد۔ڈی پی او چکوال کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرینگے، رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ
باغی ٹی وی: تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے ) تفصیلات کے مطابق پبلک سیکرٹریٹ تلہ گنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے داران کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، منعقدہ میٹنگ میں، رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سردار ذولفقار علی خان دلہہ، رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ بہرام، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پیر وقار حسین کرولی، سابق ایم پی اے کرنل ر سلطان سرخرو اعوان، حکیم نثار احمد، ملک فدا حسین، میڈم شائستہ اکرام، میڈم خالدہ بلوچ، ملک آفتاب احمد پچنند، نوابزادہ ملک زاہد مبارز، ملک عظمت حیات ٹمن، ملک عابد ڈھرنال سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر تنظیمی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی آزادی مارچ کے موقع پر ڈی پی او چکوال کی سربراہی میں ہمارے عہدے داران و کارکنان کیساتھ جو ظلم و زیادتیوں کی تاریخ رقم کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، کارکنان کو ہراساں کیا گیا اس کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ڈی پی او چکوال کی سربراہی میں کیا گیا جس پر میں اپنی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ چکوال میں ہونے والے جلسے سے قبل ہی ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کا تبادلہ کیا جائے ورنہ کارکنان کی بڑی تعداد لے کر ہم ڈی پی او آفس چکوال کا گھیراؤ کریں گے۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران کی جانب سے خطابات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں تلہ گنگ و لاوہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرکے اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے۔ -

تلہ گنگ – سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کتابوں سے محروم ، تعلیمی سال ضائع ہونے کاخدشہ
تحصیل تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو درسی کتب تاحال نہ مل سکیں، بچوں کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ
باغی ٹی : تلہ گنگ (نامہ نگار) محکمہ تعلیم پنجاب کی غفلت اور لاپرواہی کی انتہاء تحصیل تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں کے بچوں کو تا حال درسی کتب نہ مل سکیں، درسی کتب کی تقسیم میں مار دھاڑ اور بندر بانٹ کا بھی انکشاف، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شعبہ تعلیم صرف بیانات کی حد تک تو نظر آتا ہے لیکن عملی طور پر حکومتوں کے ویژن میں شعبہ تعلیم نہیں ہے جس کی واضح مثال اس طرح ملتی ہے کہ تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے لیکن ابھی تک بچوں کو کتابیں فراہم نہ کی جاسکی، جبکہ یکساں نصاب تعلیم کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین پر دوہرا بوجھ پڑا ہے اور انہیں چار ماہ کے دوران دو دفعہ درسی کتب مارکیٹ سے خریدنا پڑی ہیں۔ سرکاری سکولوں میں بچوں کو کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ بکس بینک کے بار بار چکر لگا چکے ہیں لیکن وہاں موجود عملہ مٹھی گرم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کتابیں فراہم نہیں کر رہا اور مٹھی گرم ہونے پر عملہ فوری طور پر کتابیں مہیا کر رہا ہے، تاہم ہر دو معاملات میں بچوں کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، والدین نے وزیرِ تعلیم پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر ذیشان حنیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس امر کا فوری طور پر نوٹس لے کر بچوں کو درسی کتب کی فراہمی یقینی بنائیں۔ -

پی ٹی آئی رہنما سردارذوالفقارعلی خان دلہہ نے اپنی ہی لیڈر کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا
صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ،سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیئے سردارذوالفقارعلی خان دلہہ کے پٹرول پمپ پر مہنگے داموں پٹرول کی فروخت جاری-
باغی ٹی وی : تبدیلی کہیں اور آئی یا نہیں چکوال میں ضرور آچکی ہے ،ایک طرف کپتان کے گراں فروشی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے تو دوسری طرف ان کی ٹیم کے اپنے ہی کھلاڑی گراں فروشی میں سب سے آگے ہیں اور عوام کی جیبیں کاٹ پر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے-
حکمران جماعت کے ممبر قومی اسمبلی اپنے ذاتی پٹرول پمپ دلہہ پٹرولیم سروسز (Exceed Petroleum)نزد نیلا دلہہ انٹرچینج پر دو روپے فی لیٹر مہنگا پٹرول بیچ کر عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈال رہے ہیں سرکاری نرخ پس پشت ڈال کرریاستی رٹ چیلنج ،نہ کوئی روکنے والا ،نہ ٹوکنے والا اور نہ ہی پوچھنے والا ہے-
پٹرول پمپ مینجر سے جب کوئی صارف زائد نرخ وصول کرنے کی شکایت کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ یہی قیمت ہے یہی ادا کرنا ہو گی، صارف اگر حکومتی نرخ پر اصرار کرے تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں،کریڈیبل نیوزپاکستان کو موصول ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے-
ملک بھر میں اس وقت پٹرول کی موجودہ قیمت 127.30روپے ہے جبکہ ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر دو روپے کا مزید بوجھ ڈال کر 129.20روپے میں سرعام فروخت کررہے ہیں-
سردار ذوالفقار دلہہ کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں،ان کے پٹرول پمپ پر حکومتی نرخ پر پٹرول کی فروخت ہو رہی ہے آج انہوں نے نرخ چیک کیا، جب انہیں بتایا گیا کہ صارف کی طرف سے بطور ثبوت ویڈیو موجود ہے جو آپ سے شیئر کی جارہی ہے تو انہوں نے فون کاٹ دیا ،ویڈیو دیکھنے کے بعد کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا-
جبکہ ان کے فون نمبر پر متعدد بار رابطے کی کوشش کی مگر انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی اسی پٹرول پمپ کے حوالے سے پٹرول کے سرکاری نرخ سے تین روپے زائدوصولی کی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر چکوال نے زائد نرخ وصولی کے حوالے سے ایکشن لیا تھا ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے جہاں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا وہیں وزیراعظم نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کیا اور سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے کا عندیہ بھی دیا مگر دوسری جانب حکمران جماعت کے ممبر قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت کے مقررہ کردہ نرخ پر پٹرول بیچنے کی بجائے سرعام مہنگے داموں پٹرول فروخت کرکے عوام کی جیبیں کاٹ رہے ہیں –
-

پریس کلب چکوال متنازع الیکشن :چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر کے خلاف عدالت نے بڑا حکم سنا دیا
چکوال: ۔پریس کلب چکوال کے غیر آئینی غیر قانونی اور متنازع الیکشن کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپیل کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال افتخار البنی کی عدالت میں ہوئی عدالت نے شیخ ارشد محمود عباسی چیئرمین چکوال پریس کلب ذوالفقار میر جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر محمد شفیق ملک ولد حاجی ہدایت خان کے خلاف اخبار اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
فاضل جج افتخار النبی نے روزنامہ دنیا اسلام آباد میں طلبی کے لئے حتمی موقعہ دے کر اشتہار شائع کرانے اور اپیل کی سماعت 8 ستمبر 2021 تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں اپیلانٹ و مدعی چوہدری عمران قیصر عباس اصالتاء اور خواجہ بابر سلیم امیدوار برائے چیئرمین اپنے کونسل خواجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔
8 ستمبر 2021 کو شیخ ارشد محمود عباسی چیئرمین چکوال پریس کلب ۔ذوالفقار میر جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر شفیق ملک کی عدم موجودگی پر اپیل میں ان کے پیش ہونے کا قانونی حق ختم ہو جائے گا اور یک طرفہ سماعت عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ یاسین چوہدری صدر چکوال پریس کلب۔چیف الیکشن کمشنر ساجد حسین بلوچ اور امیدوار برائے چیئرمین خواجہ بابر سلیم پیش ہو چکے ہیں اپیلانٹ و مدعی اپیل چوہدری عمران قیصر عباس نے اپنے اس عزم کا بھرپور اظہار کیا ہے کہ چکوال پریس کلب کا الیکشن جلد کالعدم ہو جائے گا۔
-

آر پی او راولپنڈی کا دورہ چکوال،زیر تفشیش مقدمات کا جائزہ
آر پی او راولپنڈی عمران احمر کا دورہ چکوال (more…)
