چکوال (اے پی پی) مسلم لیگ ق کے رہنما ملک حفیظ انجم کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ غربی قبرستان میں ادا کردی گئی۔نمازہ جنازہ میں چکوال کی سیاسی سماجی و سرکاری شخصیات کی شرکت۔ جن میں راجہ عثمان ہارون، ہارون انچارج منسٹر ہاوس، میاں خاور سلیم،میاں افتخار حسین سابق نائب ناظم،میاں خرم کامران، ملک غلام مرتضی صدر چکوال چیمبر،حاجی نزیر سلطان،حاجی نور سلطان، سابق صدر چیمبر خواجہ عارف یوسف،چوھدری وسیم ظفر ایڈووکیٹ، ملک ذوالفقار علی، چوھدری عابد، چوھدری سجاد، ضلع کونسل، جمیل اختر بالم،عزیز اختر بالم ملک غضنفر رہنماء تحریک انصاف، افتخار حسین بھٹی صدر انجمن قصاباں، میاں شوکت نثار، ملک دوریز، طارق گولڈن ساجد نذیر آڑھتی،سیٹھ مبشر رشید شیخ ریاض فاروقی کے علاوہ عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Category: چکوال

حاصل بزنجو کے آئی ایس آئی چیف پر الزامات، صحافی کا مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع
تلہ گنگ کے شہری عارف ملک نے قومی و عسکری ادارے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر بے بنیاد الزامات لگانے پر سینیٹر میر حاصل بزنجو کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ کی عدالت میں 22A 22B کی پٹیشن دائر کر دی ہے۔
حاصل بزنجو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ڈی پی او چکوال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

تلہ گنگ بار اور ضلع چکوال کے معروف قانون دان چودھری شیر افضل ایڈووکیٹ پٹیشنر کی طرف سے پیروی کر رہے ہیں۔ چونکہ قومی و عسکری ادارے کے سربراہ کا تعلق ضلع چکوال سے ہے اور پٹیشنر کو بھی ضلع چکوال کے عوامی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اس لیے ضلع بھر میں یہ معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے اور لوگوں کی نظریں عدالت کے فیصلے پر لگ گئی ہیں۔ پٹیشنر عارف ملک کو اس معاملے میں تلہ گنگ شہر کی معروف عسکری شخصیت کی بھرپور رہنمائی حاصل ہےعارف ملک صحافی ہیں .
حاصل بزنجو نے بھارت کی زبان بولی، غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، وفاقی وزیر
واضح رہے کہ حاصل بزنجو نے الزام لگایا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے جن چودہ لوگوں نے حکومت کو ووٹ دئیے وہ مبینہ طور پر جنرل فیض کے بندے تھے
حاصل بزنجو کے بیان پر ڈی جی آئی ای پی آر نے بھی رد عمل دیا تھا اور کہا تھا کہ جس طرح انہوں نے زہر آلود بیان دیا یہ کوئی جمہوریت کی خدمت نہیں.ذرا سے سیاسی فائدے کے لیے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا ایک بہت غلط سوچ ہے. اس بیان سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا . میر حاصل بزنجوکی طرف سے یہ الزام بے بنیاد ہیں
حاصل بزنجو کے مبینہ الزام پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک میدان میں آ گئے

تلہ گنگ، بس کھائی میں جا گری، پندرہ افراد زخمی
پنجاب کے شہر لیہ سے راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں گرنے سے 15 افراد زخمی ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیہ سے راولپنڈی جانے والی بس تلہ گنگ روڈ پر فوڈ ویلی کے قریب کھائی میں جا گری اطلاع ملتے ہی چکوال سے ریسکیو 1122اسٹیشن سے 5 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پرپہنچیں ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے بس حادثہ کی مانیٹرنگ خود کی
بشیربلور، ہارون بلور کو قتل کیا، اب آپ کی باری، بلور خاندان کو کس ملک سے دھمکی ملی؟
انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے نتیجہ میں 15 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا آپریشن کمانڈر کا کہنا تھا کہ شدید زخمی افراد کو ایڈوانس ٹریٹمنٹ کےلیے ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا حادثہ کے بعد ڈرائیور بھئ موقع پر ہی موجود رہا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ کی نتیجہ میں کو جانی نقصان نہیں ہوا۔
کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے
بس حادثہ میں زخمی ہونے والے 15 متاثرین کا تعلق لیہ اور بھکر سے ہے
عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم



