تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ ڈھوک چھوئی قبرستان سے ملحقہ قریبی جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی گئی۔
باغی ٹی وی تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ ڈھوک چھوئی قبرستان سے ملحقہ قریبی جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی ہے، ایس ایچ او تھانہ ٹمن انسپکٹر طارق محمود کے مطابق لاش کی حالت انتہائی بوسیدہ ہے جس وجہ سے تاحال شناخت نہیں کی جاسکی، شناخت کےلیے پی ایف ایس اے کی ٹیم نے نمونے حاصل کرلیے ہیں، رپورٹ آنے پر ہی شناخت کی جاسکے گی۔
Category: چکوال

تلہ گنگ:ٹمن کی حدود میں جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ڈی پی او چکوال کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرینگے، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ
تلہ گنگ: پبلک سیکرٹریٹ تلہ گنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے داران کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد۔ڈی پی او چکوال کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرینگے، رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ
باغی ٹی وی: تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے ) تفصیلات کے مطابق پبلک سیکرٹریٹ تلہ گنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدے داران کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، منعقدہ میٹنگ میں، رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سردار ذولفقار علی خان دلہہ، رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ بہرام، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پیر وقار حسین کرولی، سابق ایم پی اے کرنل ر سلطان سرخرو اعوان، حکیم نثار احمد، ملک فدا حسین، میڈم شائستہ اکرام، میڈم خالدہ بلوچ، ملک آفتاب احمد پچنند، نوابزادہ ملک زاہد مبارز، ملک عظمت حیات ٹمن، ملک عابد ڈھرنال سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر تنظیمی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی آزادی مارچ کے موقع پر ڈی پی او چکوال کی سربراہی میں ہمارے عہدے داران و کارکنان کیساتھ جو ظلم و زیادتیوں کی تاریخ رقم کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، کارکنان کو ہراساں کیا گیا اس کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ڈی پی او چکوال کی سربراہی میں کیا گیا جس پر میں اپنی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ چکوال میں ہونے والے جلسے سے قبل ہی ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کا تبادلہ کیا جائے ورنہ کارکنان کی بڑی تعداد لے کر ہم ڈی پی او آفس چکوال کا گھیراؤ کریں گے۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران کی جانب سے خطابات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں تلہ گنگ و لاوہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرکے اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے۔
تلہ گنگ – سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کتابوں سے محروم ، تعلیمی سال ضائع ہونے کاخدشہ
تحصیل تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو درسی کتب تاحال نہ مل سکیں، بچوں کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ
باغی ٹی : تلہ گنگ (نامہ نگار) محکمہ تعلیم پنجاب کی غفلت اور لاپرواہی کی انتہاء تحصیل تلہ گنگ کے سرکاری سکولوں کے بچوں کو تا حال درسی کتب نہ مل سکیں، درسی کتب کی تقسیم میں مار دھاڑ اور بندر بانٹ کا بھی انکشاف، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شعبہ تعلیم صرف بیانات کی حد تک تو نظر آتا ہے لیکن عملی طور پر حکومتوں کے ویژن میں شعبہ تعلیم نہیں ہے جس کی واضح مثال اس طرح ملتی ہے کہ تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے لیکن ابھی تک بچوں کو کتابیں فراہم نہ کی جاسکی، جبکہ یکساں نصاب تعلیم کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین پر دوہرا بوجھ پڑا ہے اور انہیں چار ماہ کے دوران دو دفعہ درسی کتب مارکیٹ سے خریدنا پڑی ہیں۔ سرکاری سکولوں میں بچوں کو کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ بکس بینک کے بار بار چکر لگا چکے ہیں لیکن وہاں موجود عملہ مٹھی گرم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کتابیں فراہم نہیں کر رہا اور مٹھی گرم ہونے پر عملہ فوری طور پر کتابیں مہیا کر رہا ہے، تاہم ہر دو معاملات میں بچوں کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، والدین نے وزیرِ تعلیم پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر ذیشان حنیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس امر کا فوری طور پر نوٹس لے کر بچوں کو درسی کتب کی فراہمی یقینی بنائیں۔
پی ٹی آئی رہنما سردارذوالفقارعلی خان دلہہ نے اپنی ہی لیڈر کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا
صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ،سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیئے سردارذوالفقارعلی خان دلہہ کے پٹرول پمپ پر مہنگے داموں پٹرول کی فروخت جاری-
باغی ٹی وی : تبدیلی کہیں اور آئی یا نہیں چکوال میں ضرور آچکی ہے ،ایک طرف کپتان کے گراں فروشی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے تو دوسری طرف ان کی ٹیم کے اپنے ہی کھلاڑی گراں فروشی میں سب سے آگے ہیں اور عوام کی جیبیں کاٹ پر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے-
حکمران جماعت کے ممبر قومی اسمبلی اپنے ذاتی پٹرول پمپ دلہہ پٹرولیم سروسز (Exceed Petroleum)نزد نیلا دلہہ انٹرچینج پر دو روپے فی لیٹر مہنگا پٹرول بیچ کر عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈال رہے ہیں سرکاری نرخ پس پشت ڈال کرریاستی رٹ چیلنج ،نہ کوئی روکنے والا ،نہ ٹوکنے والا اور نہ ہی پوچھنے والا ہے-
پٹرول پمپ مینجر سے جب کوئی صارف زائد نرخ وصول کرنے کی شکایت کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ یہی قیمت ہے یہی ادا کرنا ہو گی، صارف اگر حکومتی نرخ پر اصرار کرے تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں،کریڈیبل نیوزپاکستان کو موصول ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے-
ملک بھر میں اس وقت پٹرول کی موجودہ قیمت 127.30روپے ہے جبکہ ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر دو روپے کا مزید بوجھ ڈال کر 129.20روپے میں سرعام فروخت کررہے ہیں-
سردار ذوالفقار دلہہ کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں،ان کے پٹرول پمپ پر حکومتی نرخ پر پٹرول کی فروخت ہو رہی ہے آج انہوں نے نرخ چیک کیا، جب انہیں بتایا گیا کہ صارف کی طرف سے بطور ثبوت ویڈیو موجود ہے جو آپ سے شیئر کی جارہی ہے تو انہوں نے فون کاٹ دیا ،ویڈیو دیکھنے کے بعد کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا-
جبکہ ان کے فون نمبر پر متعدد بار رابطے کی کوشش کی مگر انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی اسی پٹرول پمپ کے حوالے سے پٹرول کے سرکاری نرخ سے تین روپے زائدوصولی کی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر چکوال نے زائد نرخ وصولی کے حوالے سے ایکشن لیا تھا ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے جہاں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا وہیں وزیراعظم نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کیا اور سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے کا عندیہ بھی دیا مگر دوسری جانب حکمران جماعت کے ممبر قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت کے مقررہ کردہ نرخ پر پٹرول بیچنے کی بجائے سرعام مہنگے داموں پٹرول فروخت کرکے عوام کی جیبیں کاٹ رہے ہیں –

پریس کلب چکوال متنازع الیکشن :چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر کے خلاف عدالت نے بڑا حکم سنا دیا
چکوال: ۔پریس کلب چکوال کے غیر آئینی غیر قانونی اور متنازع الیکشن کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپیل کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال افتخار البنی کی عدالت میں ہوئی عدالت نے شیخ ارشد محمود عباسی چیئرمین چکوال پریس کلب ذوالفقار میر جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر محمد شفیق ملک ولد حاجی ہدایت خان کے خلاف اخبار اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
فاضل جج افتخار النبی نے روزنامہ دنیا اسلام آباد میں طلبی کے لئے حتمی موقعہ دے کر اشتہار شائع کرانے اور اپیل کی سماعت 8 ستمبر 2021 تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں اپیلانٹ و مدعی چوہدری عمران قیصر عباس اصالتاء اور خواجہ بابر سلیم امیدوار برائے چیئرمین اپنے کونسل خواجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔
8 ستمبر 2021 کو شیخ ارشد محمود عباسی چیئرمین چکوال پریس کلب ۔ذوالفقار میر جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر شفیق ملک کی عدم موجودگی پر اپیل میں ان کے پیش ہونے کا قانونی حق ختم ہو جائے گا اور یک طرفہ سماعت عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ یاسین چوہدری صدر چکوال پریس کلب۔چیف الیکشن کمشنر ساجد حسین بلوچ اور امیدوار برائے چیئرمین خواجہ بابر سلیم پیش ہو چکے ہیں اپیلانٹ و مدعی اپیل چوہدری عمران قیصر عباس نے اپنے اس عزم کا بھرپور اظہار کیا ہے کہ چکوال پریس کلب کا الیکشن جلد کالعدم ہو جائے گا۔

آر پی او راولپنڈی کا دورہ چکوال،زیر تفشیش مقدمات کا جائزہ
آر پی او راولپنڈی عمران احمر کا دورہ چکوال (more…)

نوجوانوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو، پولیس کا سخت ایکشن
نوجوان پر تشدد والی وائرل ویڈیو کا معاملہ
24 گھنٹے کے اندر 4 نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا.
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال کو ھدایات جاری کیں کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو فوری طور پر گرفتار کیا جائے.
7 ملزمان کے خلاف تشدد کا مقدمہ تھانہ صدر چکوال میں درج ہوچکا ہے.
زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کی انتھک محنت کرکے تشدد کیس کے 4 ملزمان جن میں 1۔ غلام قاسم ولد خادم حسین قوم بدھوانی 2. مجاھد عرف عبدالحمید 3۔ فیصل عرف سیفل ولد محمد افضل عرف اجو خان سکنائے سید پور تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ 4. عمران شاہ ولد غلام حسین قوم سید ساکن کوٹ سلطان تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکر لیا گیا ہے.
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری پر تمام ٹیم کو بھرپور شاباش.
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بقیہ 3 ملزمان کو بھی انشاء اللہ جلد گرفتارکر کے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائیگا.

عید منانے کا انوکھا اقدام، عوامی حلقوں میں پذیرائی
تلہ گنگ کے گاؤں جبی شاہ دلاور میں عید انوکھے انداز سے منائی گئی.
قاری محمد فیروز صدیقی صاحب کی تجویز پر اہلیان جبی شاہ دلاور نے عید کی چھٹیاں قبرستان کی صفائی میں گزاریں.
عوام نے قبرستان کی صفائ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
قبرستان صفائی مہم کی خبر وائرل ہونے کے بعد دیگر علاقوں کے لوگوں نے قبرستان صفائی مہم کو سراہا.
مہم کے سبراہ نے باقی لوگوں سے بھی گزارش کی کہ اس مہم شامل ہوں اوراپنے پیاروں کی قبروں کو بارشی پانی کے نقصان سے بچائیں۔
انھوں نے کہا کہ ارد گرد کے گاوں بھی اپنے اپنے مقامی قبرستانوں میں ایک دن ایسی مہم ضرور کریںآج آپ کریں گے کل کوئ آپ کے لئے کرے گا۔
اہلیان جبی کے اس نیک عمل پر دیگر علاقے کے لوگوں نے اس مہم کو سراہا اور اس نیک عمل کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا اعلان کیا.

سپروائزر کا فارم میں مزدوروں پر تشدد، ویڈیو وائرل
تلہ گنگ کے علاقے دھرابی کے قریب فارم میں غریب مزدور پر ظلم کی انتہا.
دو مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا.
تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے علاقے دھرابی میں ایک فارم کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو ڈنڈوں سے دو لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے.
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فارم سپروائزر نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے.
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

تلہ گنگ کے موضع بھرپور پیرناڑہ دربار پر تالاب میں ٹہی کے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق 01 شخص زخمی ہسپتال منتقل:
تلہ گنگ کے موضع بھرپور پیرناڑہ دربار پر تالاب میں ٹہی کے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق 01 شخص زخمی ہسپتال منتقل: ریسکیو 1122چکوال
(تلہ گنگ) بھرپور روڈ پیر ناڑہ کے مقام پر نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی.ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق ٹہی کے رہائشی 3 نوجوان عید کے تیسرے روز سیروتفریح اور نہانے بھرپور روڈپیر ناڑہ دربار گئے جہاں تالاب نما جگہ پر نہانے کے دوران 3 نوجوان ڈوب گئے اور موقع پر جانبحق ہو گئے.
جنہیں بچانے علاقہ کا ایک اور شخص ڈیم میں اترا جو انہیں بچاتے ہوئے زخمی بھی ہوا.
ریسکیو ٹیم نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد ڈیڈ باڈیز نکالیں.
زخمی شخص اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔









