Baaghi TV

Category: چکوال

  • تلہ گنگ : محکمہ مال اور رجسٹری برانچ میں کرپشن بے قابو ہوگئی،عوام لٹنے لگی

    تلہ گنگ : محکمہ مال اور رجسٹری برانچ میں کرپشن بے قابو ہوگئی،عوام لٹنے لگی

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) محکمہ مال اور رجسٹری برانچ میں کرپشن بے قابو ہوگئی،عوام لٹنے لگی

    تفصیل کے مطابق محکمہ مال کے پٹواریوں گرداوروں اور ان کے منشیوں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی، گویا کہ موجودہ حکومت نے محکمہ مال کے ملازمین کو کرپشن کے اتھارٹی لیٹر جاری کردئیے ہوں،

    غریب شہری رجسٹریوں، ریکارڈ درستگی اور زمین منتقلی کے نام پر لاکھوں روپے رشوت دینے پر مجبور اعلیٰ حکام کی آنکھیں بند ہیں ، غریب شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،

    اہلیانِ ضلع تلہ گنگ نے محکمہ مال کے پٹواریوں، گرداوروں اور ان کے منشیوں کی لوٹ مار پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ، ڈپٹی کمشنر چکوال، محکمہ اینٹی کرپشن چکوال سمیت اعلیٰ حکومتی حکام سے نوٹس لے کر کرپٹ ملازمین کےخلاف تحقیقات کرنےکا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

  • چکوال. بلیک بیری کی پاکستان میں کاشتکاری کا پہلا کامیاب تجربہ

    چکوال. بلیک بیری کی پاکستان میں کاشتکاری کا پہلا کامیاب تجربہ

    بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک بیری کی پاکستان میں کاشتکاری کا پہلا کامیاب تجربہ کرکے اسے کمرشل بنیادوں پر کاشتکاروں تک پہنچانے کا آغاز کر دیا ہے

    زرعی سائنسدانوں کے مطابق بلیک بیری جیسے نایاب پھل کی کاشت پاکستان میں ممکن بنانے کیلئے 6 سال قبل کیلی فورنیا سے چند پودے لاکر ان پر تجربات کیے گئے، اب بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال نے پہلا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اسے کمرشل بنیادوں پر کاشتکاروں تک پہنچانا شروع کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک بیری کا پودا ایک سال میں چار سے پانچ کلو پھل دینا شروع کر دیتا ہے، عام مارکیٹ میں اس کی قیمت توقع سے بڑھ کرہے، جبکہ خوش ذائقہ بلیک بیری کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤ کا باعث بھی ہے ، آئندہ چند سالوں میں پاکستانی بلیک بیری کے پھل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی یقینی بنا کر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں مدد حاصل ہوسکتی ہے

    بلیک بیری پاکستان میں ہر قسم کے موسم میں کاشت کی جا سکتی ہے ایک کنال سے 23 من پیداوار حاصل کی جا سکتی.کنال میں پودوں کی تعداد 180،بغیر سپرے، کھاد کے تیار،پانی لگائیں دوسرے سال پھل کھائیں.

    بلیک بیری کے فوائد
    تحقیقات سے حاصل کردہ نتائج کے مطابق بلیک بیری کئی امراض کے علاج میں مفید ہے کینسر کے خلاف بھی نہایت فائدہ مند پھل ہے،ترکی کی اوردو یونیورسٹی کے شعبہ زراعت کے پروفیسر ڈاکٹر توران کھارادینیز کا کہنا ہے کہ بلیک بیری میں وافر مقدار میں الاجک ایسڈ پایا جاتا ہے اور تحقیقات کے مطابق یہ ایسڈ کینسر اور ٹیومر کے خلیات میں اضافے کو روکتا ہے، بلیک بیری کینسر اور ٹیومر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کے مختلف حصوں میں سوجن، درد، بلند فشار خون ، ذیابیطس، سینے اور سانس کی بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، اس پھل کو زخموں پر مل کر زخم مندمل کرنے میں مدد ملتی ہے اس کے علاوہ یہ پھل قبض میں مفید ثابت ہوتا ہے، انسان کو سیر رکھنے کی وجہ سے اسے ڈائٹ پروگراموں میں شامل کیا جاتا ہے،بلیک بیری کے پتوں کو ابال کر پیا جائے تو وہ دانتوں اور مسوڑوں کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کی جڑوں کو ابال کر پیا جائے تو وہ گردوں کی پتھری خارج کرنے میں فائدہ مند ہوتا ہے

  • کلر کہار، بس کھائی میں جا گری،3 اموات،15 زخمی

    کلر کہار، بس کھائی میں جا گری،3 اموات،15 زخمی

    کلر کہار: موٹروے پر بارش کے باعث سلپ ہوکر مسافر بس الٹ گئی

    بس الٹنے سے تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،بس اسلام آباد سے فورٹ عباس جا رہی تھی، بس میں 45 مسافر سوا رتھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس سمبل کے قریب بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث سلپ ہوکر قلابازیاں کھا گئی،

    ڈی سی چکوال نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں زخمی مسافروں کی تعداد 15 ہوگئی، 2 شدید زخمی جبکہ 13 معمولی زخمی ہیں، امدادی کاروائیاں جاری ہیں، بس کو بھاری مشینری کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا، ٹراما سینیٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ موقع پر موجود ہے، ابتدائی طور پر بارش کے باعث پھسلن حادثے کی وجہ معلوم ہوئی، اسلام آباد سے فورٹ عباس جانے والی بس میں مجموعی طور پر 45 مسافر سوار تھے، علاج و معالجے کی تمام ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں، دعاؤں کی اپیل

    ٹیکسلا میں مسافر بس حادثے کا شکار،25 افراد زخمی
    دوسری جانب راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی،مسافر بس مارگلہ بائی پاس کے قریب پھسلن کے باعث بس الٹ گئی،حادثے میں مجموعی طور پر 25 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 5 کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بس میں تبلیغی جماعت کے افراد سوار تھے،

  • تلہ گنگ:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    تلہ گنگ:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ محمد ثاقب ترازی کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ذخیرہ اندوزی میں ملوث مختلف گوداموں کو سربمہر کیا اور جرمانہ عائد کیا،

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ قراۃ العین ملک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ محمد ثاقب ترازی ان ایکشن، تلہ گنگ میں ذخیرہ اندوزی میں ملوث مختلف گوداموں کو سربمہر کیا اور جرمانہ عائد کردیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    شہری ذخیرہ اندوزوں کی نشاہدہی میں ہماری مدد کریں۔

  • تلہ گنگ: جماعت اسلامی نے الیکشن کی  نہیں، ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے.پروفیسر طاہر ملک

    تلہ گنگ: جماعت اسلامی نے الیکشن کی نہیں، ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے.پروفیسر طاہر ملک

    تلہ گنگ، باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) جماعت اسلامی صرف الیکشن کی سیاست نہیں کرتی ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے،

    پاکستان یا پاکستان سے باہر الخدمت فاؤنڈیشن نے خدمت کی تاریخ رقم کی ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ پروفیسر طاہر ملک نے لاوہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحقین میں راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    انہوں نے کہا کہ ملک سیلاب ہو کوئی اور مسئلہ الخدمت فاؤنڈیشن نے صف اول کھڑے ہو کر اپنا کردار ادا کیا ،ملک میں یتیم بچوں کے لیے آغوش ہومز سینکڑوں کی تعداد میں رفاعی ہسپتال بنائے گئے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا المیہ غزہ مسلمانوں بھائیوں پر ظلم کی جو تاریخ رقم کی جارہی ہے اس مشکل مرحلے میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستانی قوم کے تعاون سے پورے پاکستان اور امت کی نمائندگی کر رہی ہے

    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی تحصیل لاوہ حافظ عبد الروف، نائب امیر ضلع مولانا عبد الستار، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ملک ثناء اللّٰہ اور دیگر ذمہ داران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

  • تلہ گنگ:مرکزی تنظیم الاعوان پاکستان کے وفد کی کیپٹن احمد بدر اعوان شہید کی تعزیت کےلیے ان کے گھر آمد

    تلہ گنگ:مرکزی تنظیم الاعوان پاکستان کے وفد کی کیپٹن احمد بدر اعوان شہید کی تعزیت کےلیے ان کے گھر آمد

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) مرکزی تنظیم الاعوان پاکستان کے وفد کی کیپٹن احمد بدر اعوان شہید کی تعزیت کےلیے ان کے گھر آمد، کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کرنل (ر) بدر الدین اعوان سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کیا،

    تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم الاعوان پاکستان کے وفد کی صدر ملک طاہر سرفراز اعوان کی قیادت میں کیپٹن احمد بدر اعوان شہید کے گھر آمد ہوئی، وفد میں چیئرمین ملک سعید اختر اعوان، نائب صدر میاں محمد اکرم اعوان، ملک فرار اعوان وائس چیئرمین یوتھ پاکستان، ملک عبدالرؤف اعوان صدر یوتھ ونگ تنظیم الاعوان راولپنڈی ڈویژن، ملک نوشیروان اعوان مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر موجود تھے۔

    جنہوں نے کیپٹن احمد بدر اعوان شہید کے والد کرنل (ر) بدر الدین اعوان سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کیا اور ان کے شہید بیٹے کی جرات و بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

  • تلہ گنگ: تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام

    تلہ گنگ: تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام

    سینئر نائب صدر تنظیم الاعوان پاکستان سابق آئی جی پنجاب پولیس ملک ظفر اقبال اعوان کی جانب سے تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام، مرکزی صدر ملک طاہر سرفراز اعوان، چیئرمین سعید اختر اعوان سمیت دیگر عہدیداران و ممبران کی شرکت،

    تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر تنظیم الاعوان پاکستان سابق آئی جی پنجاب پولیس ملک ظفر اقبال اعوان کی جانب سے تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پُرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،

    جس میں سابق وفاقی سیکرٹری ملک طاہر سرفراز اعوان مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان، سعید اختر ملک مرکزی چیئرمین، ملک اعجاز امجد اعوان سینئر نائب صدر، بریگیڈئر (ر) ملک احمد نواز اعوان نائب صدر، قاضی الطاف حسین اعوان سینئر وائس چیئرمین، میاں محمّد اکرم اعوان نائب صدر، ملک فرخ ندیم اعوان صدر اسلام آباد، ملک نوشیروان اعوان مرکزی کوآرڈینیٹر، انجینیر ملک پرویز اعوان، ملک فراز اعوان وائس چیئرمین یوتھ پاکستان،

    ملک عبدالرؤف اعوان صدر یوتھ راولپنڈی ڈویژن، قاضی معاذ حسین اعوان صدر یوتھ ضلع تلہ گنگ، ملک شوکت اعوان سیکریٹری اطلاعات یوتھ راولپنڈی ڈویژن نے شرکت کی،

    افطار ڈنر کے بعد تنظیم الاعوان پاکستان کا اہم اجلاس زیر صدارت ملک طاہر سرفراز اعوان منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلاً مشاورت کی گئی اور عید کے بعد ضلعی سطح پر تنظیم سازی کرکے کنونشن منعقد کرنے اور اعوان برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کا عزم کیا گیا۔

  • تلہ گنگ :ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی

    تلہ گنگ :ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت علی ملک سے)ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی

    تلہ گنگ ٹمن محلہ بلوچاں 22 رمضان المبارک دن دس بجے گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے محمد جہانگیر بلوچ ولد خان محمد بلوچ کی دو بیٹیاں بارہ سالہ زخیہ بی بی، سات سالہ عنائیہ بی بی گرنے والے برآمدہ کے ملبہ کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئی، جبکہ محمد جہانگیر کی بیوی زکیہ جہانگیر کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔

    برآمدہ گرنے کی دھمک سن کر اڑوس پڑوس کے لوگوں نے بوسیدہ برآمدہ کے ملبہ سے زخیئہ بی بی ،عنائیہ بی بی کو جب نکالا تو دونوں معصوم بچیاں دم توڑ چکی تھیں، جنہیں فوری طور پر انکی ماں سمیت رورل ہیلتھ سنٹر ٹمن پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹرز نے زخیئہ بی بی اور عنائیہ بی بی کی موت کی تصدیق کر دی

    جبکہ زکیہ بی بی زوجہ جہانگیر کی ٹانگ میں ایکسرے پر فریکچر کی تصدیق کی گئی جسے فوری طبی امداد مہیا کی گئی،

    محمد جہانگیر بلوچ ہوٹل پر بطور ٹیبل مین کام کرتا ہے اور ماہ رمضان المبارک میں ہوٹل بند ہونیکی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور کام کر رہا ہے،

    حادثہ کے وقت دونوں بیٹیوں اور انکی ماں زکیہ بی بی نے روزہ رکھا ہوا تھا حادثہ کی خبر ٹمن میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شہر بھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • تلہ گنگ: یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے,ملک عبدالرؤف

    تلہ گنگ: یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے,ملک عبدالرؤف

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک ) وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے، یونین کونسل کوٹگلہ کی عوام نے سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان کو عزت دی انہیں بھی مایوس نہیں کرنا چاہیے، ملک عبدالرؤف

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کسان ونگ راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالرؤف اعوان کا باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یونین کونسل کوٹگلہ کی عوام نے الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے بھاری لیڈ سے سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان کو جتوا کر عزت دی انہیں بھی اب حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کرنا چاہیے،

    یونین کونسل کوٹگلہ اور خصوصاً خوشحال کی بڑی آبادی کو پہلے بھی شہریار اعوان نے بجلی فراہم کی باقی ماندہ آبادی جوکہ بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، پہلی فرصت میں ان آبادیوں کو بھی بجلی فراہم کی جائے،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمد والی کوٹگلہ روڈ جوکہ التوا کا شکار ہے، اس پر تیزی سے کام کروا کر مکمل کیا جائے، اس کے علاوہ ڈھوک ڈھیری تا خوشحال گڑھ تک باقی ماندہ روڈ کو پختہ کرنے کےلیے بھی فنڈز جاری کئے جائیں، علاوہ ازیں خوشحال گڑھ میں بچیوں کی تعلیم کےلیے ایک ماڈل سکول بھی بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یونین کونسل کوٹگلہ کی عوام نے اپنی ووٹ کی پرچی سے حق ادا کیا ہے اب منتخب نمائندوں کا بھی فرض ہے کہ وہ عوامی خدمت کے ذریعے اس کا بدلہ چکا کر حق نمائندگی ادا کریں۔

  • وزیراعظم کیپٹن احمد بدرشہید کے گھر  پہنچ گئے

    وزیراعظم کیپٹن احمد بدرشہید کے گھر پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کے گھرٹمن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر ٹمن پہنچے، شہید کے والد کرنل ر بدر سے ملاقات کی، اور دفاع وطن کے لیے عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن احمد بدر سمیت تمام شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف20 منٹ قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئے، اس موقع پر سابق رکن اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن، رکن پنجاب اسمبلی ملک شہریار اعوان و دیگر بھی موجود تھے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا. مجھ سمیت پوری قوم ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے.شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں.پوری قوم ملک سے دھشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

    واضح رہےکہ کیپٹن احمد بدر وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے، کیپٹن احمد اکیلے بیٹے تھے جبکہ انکی پانچ بہنیں ہیں،انکے والد بھی پاک فوج سے ریٹائرڈ افسر ہیں، اپنے بیٹے کی میت دیکھ کر کیپٹن احمد بدر شہید کے والد نے بے مثال اور قابل دید صبر کا اظہار کیا،کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کا بیٹے کی شہادت پر صبر و ہمت دیکھ کر ہر آنکھ آبدیدہ اور ہر سر فخر سے بلند تھا۔ کیپٹن احمد بدر شہید کے والد نے بیٹے کو شہادت کا رتبہ حاصل ہونے پر مسکراتے لبوں کیساتھ اللّٰہ کا شکر ادا کیا،کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کا کہنا تھا کہ”الحمدللہ مجھے میرے بیٹے پہ فخر ہے کہ وہ عزت سے شہید ہوا کیونکہ مرنا تو ویسے بھی تھا اسلیے مجھے اس بات کی خوشی ہے،آپ سب نے مجھے جتنی عزت دی ہے میں اس کے قابل نہیں تھا، یہ تو میرے بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا ہے”.

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی میر علی، شمالی وزیرستان میں دھشتگرد حملے کے شہداء کے گھر آمد ہوئی ہے،وزیرِ اعظم کی لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے گھر چکلالہ آمد ہوئی،وزیرِ اعظم نے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

    مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی