Baaghi TV

Category: چارسدہ

  • عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان ولی باغ چارسدہ میں سپردخاک

    عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان ولی باغ چارسدہ میں سپردخاک

    عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان ولی باغ چارسدہ میں سپردخاک مرحومہ کی نماز جنازہ مولانا محسن الدین صاحب حق نے پڑھائی، مرحومہ کو ولی باغ چارسدہ میں خان عبدالولی خان اور سنگین ولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا

    نماز جنازہ میں اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی
    اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیربہادر خان ہوتی اور اے این پی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نماز جنازہ میں شریک ہوئے

    اے این پی سندھ کے صدر شاہی سیداور حاجی غلام احمد بلور سمیت دیگر قائدین نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، جنازہ میں پارٹی کارکنان و ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے لوگ اور سیاسی قائدین شریک ہوئے

    مسلم لیگ ن خیبر پختونحوا کے صدر امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جے یو آئی ف کے وفد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی

    افغان قونصلیٹ پشاور کے وفد نے بھی بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی
    چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی

    چارسدہ ،عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر اور قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف و بانی صدر اے این پی خان عبدالولی خان کی اہلیہ، سابق صوبائی صدر اے این پی بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحومہ کو ولی باغ چارسدہ میں خان عبدالولی خان اور سنگین ولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ مولانا محسن الدین صاحب حق نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، مرکزی ترجمان زاہد خان، مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، اے این پی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی، صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان، صدر اے این پی سندھ شاہی سید ، جنرل سیکرٹری اے این پی خیبرپختونخوا سردارحسین بابک، جنرل سیکرٹری اے این پی پنجاب امیربہادر خان ہوتی، سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور، لونگین ولی خان ، مسلم لیگ ن خیبر پختونحوا کے صدر امیر مقام، سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، سابق رکن قومی اسمبلی لعل محمد خان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں، پارٹی کارکنان اور عام عوام کے ساتھ ساتھ افغان قونصلیٹ اور جے یو آئی ف کے وفود نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دریں اثنا قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ، صوبائی چیئرمین سکندرحیات شیرپاؤ، رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان، صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان، سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق ڈی آئی جی محمد علی باباخیل سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور وفود فاتحہ خوانی کے لئے ولی باغ چارسدہ تشریف لائے اور مرحومہ کی وفات پر اے این پی کے قائدین سے تعزیت کی۔ بیگم نسیم ولی خان عرصہ دراز سے شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور اتوار کی صبح 08 بجے کے قریب اپنے خالق حقیقی سے جاں ملی تھی

  • اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے عید الفطر کو یوم القدس کے طور پر منایا

    اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے عید الفطر کو یوم القدس کے طور پر منایا

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے عید الفطر کو یوم القدس کے طور پر منایا۔

    ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی کے ہدایت پر اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے امسال عید الفطر کو یوم القدس کے طور پر منایا۔

    اس سلسلے میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے کارکنان جمعیت کے ہمراہ مختلف مساجد کا دورہ کیا اور آئمہ کرام کے ساتھ ملاقات کرکے ان کو فلسطینیوں پر جاری مظالم سے آگاہ کیا اور عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر ان مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے دعا کی درخواست کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ "آج کا دن ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور منار ہے ہیں”۔

    دریں اثناء انہوں نے مساجد میں فلسطینی بھائیوں کے لئے فنڈز بھی اکٹھے کیں۔

    یاد رہے کہ مذکورہ فنڈز اسلامی جمعیت طلبہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے فلسطین کے مظلوموں تک پہنچائیں گی۔

  • اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کا تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف مظاہرہ

    اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کا تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف مظاہرہ

    چارسدہ : اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام تعلیمی اداروں کے بندش کے خلاف پریس کلب سے فاروق اعظم چوک تک مظاہرہ ہوا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نسیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے۔
    مظاہرے سے پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی نائب صدر جاوید، ضلعی صدر نفیس اللہ اور جنرل سکرٹری طاہر آمین نے بھی خطاب کیا۔
    پین کے عہدیداروں نے یکم اپریل سے تعلیمی اداریں کھولنے کا اعلان کیا۔

  • اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کے زہراہتمام تقریب منعقد کیا گیا۔

    اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کے زہراہتمام تقریب منعقد کیا گیا۔

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز چارسدہ کے زیر اہتمام لائٹ ہاوس ڈگری کالج میں CSS-2K21 Post Event پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں چارسدہ سٹوڈنٹس سمٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء/طالبات میں شیلڈز تقسیم کئے گئے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نسیم الرحمن نے پروگرام میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے طلباء/طالبات کو مبارکباد دیں،اور ان کے سامنے جمعیت کا تعرف پیش کیا۔

    پروگرام سے کالج پرنسپل عمیر نوید اور ناظم علاقہ کالجز براداسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز چارسدہ کے زیر اہتمام لائٹ ہاوس ڈگری کالج میں CSS-2K21 Post Event پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں چارسدہ سٹوڈنٹس سمٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء/طالبات میں شیلڈز تقسیم کئے گئے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ برادر نسیم الرحمن نے پروگرام میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے طلباء/طالبات کو مبارکباد دیں،اور ان کے سامنے جمعیت کا تعرف پیش کیا۔

    پروگرام سے کالج پرنسپل عمیر نوید اور ناظم علاقہ کالجز محمد اشفاق نے بھی خطاب کیا۔

    تقریب میں طلباء/طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کیں۔

    تقریب میں طلباء/طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب میں طلباء/طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کیں۔

    تقریب میں طلباء/طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

  • 6 نامعلوم افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا  اور  ویڈیو  بھی بناتیے رہے

    6 نامعلوم افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتیے رہے

    پنڈدادن خان, تھانہ للہ کے نواحی گاوں لنگر میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ سات افراد کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی ملزمان ویڈیو بناتے رھے. واقعہ گذشتہ روز پیش ایا مقدمہ درج چار ملزمان گرفتار فرانزک ٹیمیں جاے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی۔
    تھانہ للہ ٹاون کے نواحی گاوں لنگر میں (ش) خاتوں سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ ملزمان مبینہ طور پر زیادتی کے دوران ویڈیو بناتے رھے متاثرہ خاتوں (ش) نامی عورت نے بتایا کہ میں دربار مائی توکاں پر سلام کرنے آئی جہاں سے کامران نامی نوجوان مجھے اپنے ڈیرے پر لے گیا جہاں پر دیگر 6 نامعلوم افراد موجود تھے جنھوں نے مجھے سے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور میری ویڈیو بناتے رھے تھانہ للہ ٹاون پولیس نے مقدمہ نمبر 36 / 21 بجرم 376/ 2 درج کر چار ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جبکہ فرانزک ٹیمیں جاے وقوعہ کا معاہنہ کرنے کے سمپل اکٹھے کرنے کے لنگر روانہ ھو گی ہیں متاثرہ خاتوں کا تعلق رتوکالا بھلوال سے بتایا جاتا ھے پولیس نے تفتش شروع کر دی ھے مذید انکشافات کی توقع ہے

  • چارسدہ میں یوم حیاء منایا گیا۔

    چارسدہ : اسلامی جمیعت طلبہ چارسدہ کالج کے زیر اہتمام حیاء واک کا اہتمام کیاگیا۔

    واک کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز محمد اشفاق نے کی۔

    واک سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمیعت طلبہ علاقہ کالجز محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ حیاء ایمان کا شعبہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اس دور جدیدیت میں طلبا کے فکری اصلاح میں مگن ہے۔

  • اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کی تنظیم نو مکمل، نسیم الرحمن ناظم منتخب

    چارسدہ ( ) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخواہ کلیم اللہ نے اراکین چارسدہ جمعیت سے استصواب کے بعد نسیم الرحمن کو سیشن 2021-22 کیلئے ناظم مقرر کیا۔

    اسی طرح نو منتحب ناظم نسیم الرحمن نے اراکین کے ساتھ مشاورت کے بعد درج ذیل ساتھیوں فیصل خان کو متعمد مقام، حمزہ فرمان کو صدر بزم شاہین، جبکہ محمد خطاب، محمد اشفاق اور ذاکر اللہ کو بالترتیب ناظم علاقہ سٹی، کالجز اور عمرزئی مقرر کیا۔

  • باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ نے عبایا لازمی قرار دیدیا

    باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ نے عبایا لازمی قرار دیدیا

    چارسدہ: خیبرپختونخوا میں باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ نےعبایا لازمی قرار دے دیا ہے اور اونچی ایڑی والی جوتی(ہیل) پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔اکیڈمک کونسل اجلاس میں فیکلٹی ممبران اورطلبہ کے لیے لباس کے قواعد وضوابط کے متعلق مزید سفارشات بھی مرتب کر لی گئی ہیں۔

    ترجمان باچا خان یونیورسٹی کے مطابق طالبات کے میک اپ کرنے اور سکن ٹائٹس پہننے پربھی پابندی کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ سفارشات کی حتمی منظوری سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی جائے گی۔سفارشات کی روشنی میں طالبات کے لیے کالے رنگ کا ڈھیلا عبایا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کالے رنگ کے ہموار چپل پہننے اور یونیورسٹی کارڈ گلے میں آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔

    جینز، ٹائٹس، ٹی شرٹس، ٹراوزرز، میک اپ جیولری، فینسی پرس اور ہیلز پہننے پر پابندی ہوگی۔

    قبل ازیں خیبر پختونخوا کی ہزارہ ہونیورسٹی کے طلبا کیلئے بھی نئے ڈریس کوڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ طالبات کو زیادہ میک اپ اور زیورات پہننے سے بھی منع کیا گیا ہے جبکہ طلبہ کے لیے بھی مختصر لباس جیسا کہ شارٹس، کانوں میں بالیاں، پاؤں میں چپل اور سینڈل پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔طالبات کو صرف مخصوص رنگ کے عبایا، دوپٹے اور سکارف پہننے کی اجازت ہو گی جبکہ طلبہ کو صرف پینٹ شرٹ اور قمیض شلوار پہننے کی اجازت ہو گی۔

  • چارسدہ کالج میں قائد اعظم ڈے منایا گیا

    چارسدہ کالج میں قائد اعظم ڈے منایا گیا

    چارسدہ ( ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں محکمہ امور نوجوانان کے تعاون سے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج پرنسپل محمد رضا شاہ اور ضلع یوتھ آفیسر زبیر خٹک نے قائد اعظم محمد علی جناح کے کردار، سیاسی بصیرت اور ان کے خدمات پر روشنی ڈالی ۔
    اس موقع پر شعبہ مطالعہ پاکستان کے اساتذہ، طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔

  • تنگی گرلز ڈگری کالج میں طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

    چارسدہ ( ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تنگی میں تھرڈائیر کی سیٹیں نہ ہونے کے باعث طالبات کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ، والدین نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں تھرڈائیر کے سیٹں بڑھا کر طالبات کو داخلہ دینے کا مطالبہ کردیا۔اس حوالے سے طالبات کے والدین نوشاد علی، ناصر خان، اویس خان سمیت دیگر والدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنگی کالج انتظامیہ سیٹں مکمل ہونے کا بہانہ بنا کر طالبات کو باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں داخلہ لینے کا کہتے ہیں جوکہ طالبات کے ساتھ نہ صرف ظلم وناانصافی ہے بلکہ ان پر تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہے اور روزانہ کے بنیاد پر اپنے بچیوں کے آنے جانے کے احراجات برداشت نہیں کرسکتے۔حکومت ایک طرف تعلیمی ایمر جنسی کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسرے طرف طالبات تعلیم کے حصول سے محروم ہورہے ہیں انہوں نے حکومت صوبائی وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم سے فوری طور پر گورنمنٹ گرلزڈگری کالج تنگی کے تھرڈائیر کے سیٹں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔