Baaghi TV

Category: چارسدہ

  • بلدیاتی انتخابات میں عوام کے تعاون پر مشکور ہیں : ڈپٹی کمشنر

    بلدیاتی انتخابات میں عوام کے تعاون پر مشکور ہیں : ڈپٹی کمشنر

    چارسدہ( ) الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی الیکشن کمیشن کے احکامات پر بلدیاتی انتخابات 2021 کی چارسدہ میں پرامن اور غیر جانبدار انعقاد پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن نے چارسدہ کے عوام سمیت تمام سرکاری محکموں کوخراج تحسین پیش کیا ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری اداروں نے ضلع کی بہتری کے لئے دن رات محنت کرکے پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا ،پولیس اور صحافی برادری سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے اہلکاروں نے بھی ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار اد ا کیا ہے ۔ 

    چارسدہ میں 19دسمبر کو احتتام پذیر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب پرامن اور غیر جانبدار انعقاد پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن نے انتخابات کے انتظامات مکمل کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کے افسران اور دیگر اہلکاروں جن میں تمام ریٹرننگ افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ الیکشن، محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ بلدیات، محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ و پاپولیشن، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ریونیو اہلکاروں سمیت تمام ایل ایچ ڈبلیو کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے گزشتہ چند روز سے مسلسل دن رات محنت کرکے ضلع بھرمیں پرامن اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کوممکن بنائے ۔
     
    ضلع بھر سے 25سو کے قریب امیدواروں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا جبکہ19دسمبر کے دن کے لئے 10لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لی گئی تھے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے چارسدہ پولیس نے ایک بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع میں 732پولنگ سٹیشن جن میں 437 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس تھے کے لئے مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی جبکہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس سے الیکشن میٹرئل کے موقع پر بھی بہترین سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ہزار پولیس اہلکاروں نے انتخابات کی سیکورٹی میں حصہ لیا جس پر ڈپٹی کمشنر اور چارسدہ کے عوام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ آصف بہادر خان کا شکریہ ادا کیا ۔

    اسی طرح چارسدہ کے صحافی برادری نے بھی غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد اور ضلع میں ایک جمہوری عمل مکمل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جس پر ضلعی انتظامیہ ان کی بے حد مشکور ہیں ۔

     دوسری جانب چارسدہ کے عوام نے حصوصی طور پر ضلع انتظامیہ کے ہر آواز پر لبیک کرتے ہوئے پرامن اور ایک ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران ان کے بے حد مشکور ہیں 

  • کامرس کالج چارسدہ کے نئی بلڈنگ کو تعمیر کیا جائے :اسلامی جمعیت طلبہ

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ نے گورنمنٹ کامرس کالج کے نئے بلڈنگ کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    یاد رہے، گورنمنٹ کامرس کالج چارسدہ 1992 میں پلوسہ سرڈھیری کے مقام پر بنا تھا، لیکن 2012 کالج کے مذکورہ بلڈنگ کو باچا خان یونیورسٹی کے حوالہ کیا گیا اور وہاں پر ان کے کلاسسز شروع ہوئے۔
    جبکہ کامرس کالج کو 2012 میں کرایہ پر ایک بلڈنگ لیکر وہاں شروع کیا گیا جو کہ تاحال رینٹ بلڈنگ میں ہے۔
    اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے کامرس کالج کے نئے بلڈنگ کے تعمیر کے لئے احتجاج کی کال دی تھی جو کہ انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ملتوی کیا گیا۔
    محکمہ کے جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں پرنسپل گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز پروفیسر غضنفر علی اور فوکل پرسن کامرس ایجوکیشن پروفیسر امان اللہ خان جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کے نمائندگی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نسیم الرحمن اور ناظم کالجز محمد اشفاق نے کی۔
    مذاکراتی کمیٹی نے مسائل کے حل کے لیے وقت مانگا جس کے وجہ اسلامی جمعیت طلبہ نے وقت دیتے ہوئے ان سے مسائل حل کرنے کے یقین دہانی لی۔
    اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نسیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر مسائل کو حل نہ کیا گیا تو طلباء احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔

  • اسلامی جمعیت طلبہ کا چارسدہ کالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا مطالبہ

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ نے چارسدہ کالج میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس ضمن میں اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز کے ناظم محمد اشفاق نے اپنے ایک اخباری بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چارسدہ کالج میں گیارہویں اور بی ایس کلاسز میں فی الفور سیکنڈ شفٹ شروع کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چارسدہ کالج میں بی ایس کے کل 600 سیٹس ہے جس کیلئے امسال 5 ہزار کے قریب آن لائن اپلائی ہوئی ہیں، جبکہ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے بھی 200 سیٹوں کیلئے ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے اپلائی کیا ہے۔ جبکہ کالج میں طلباء کے لئے محدود سٹیں ہونے کے وجہ زیادہ تر طلباء داخلے سے رہ جاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں سابق پرنسپل پروفیسر عبدالجبار نے کالج میں سیکنڈ شفٹ کے ساتھ ساتھ کالج میں طلباء کے لئے محتص انٹرمیڈیٹ و بی ایس سیٹوں میں اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ پرنسپل نے آتے ہی وہ اضافہ ختم کیا جس سے طلباء بہت متاثر ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلی تعلیم نے صوبے کے 6 کالجز میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں چارسدہ سے کوئی بھی کالج شامل نہیں ہے، جبکہ چارسدہ کی کل آبادی 16 لاکھ کی قریب ہے۔ جبکہ امسال 17 ہزار طلباء نے چارسدہ کے محتلف سرکاری ونجی سکولوں سے میٹرک کے امتحانات دئیے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چارسدہ کالج چونکہ چارسدہ کی واحد بڑا اور پوسٹ گریجویٹ کالج ہے جس میں چارسدہ کے مضافات سے متوسط طبقے کے طلباء و طالبات داخلہ لینے کے متلاشی ہوتے ہیں جبکہ سیٹوں میں کمی کے باعث زیادہ تر طلباء کو داخلے نہیں ملتے جس کے وجہ سے وہ آگے اعلی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اور مزید تعلیم حاصل کرنا چھوڑتے ہیں۔

  • اسلامی جمعیت طلبہ کا 17 نومبر کو اسلام آباد میں کنونشن کا فیصلہ

    اسلامی جمعیت طلبہ کا 17 نومبر کو اسلام آباد میں کنونشن کا فیصلہ

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 17 نومبر 2021 کو اسلام آباد میں حقوق طلبہ کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کے زمہ داران کا اجلاس مرکز اسلامی چارسدہ میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری اسلامی جمعیت طلبہ اعجاز الحق سورانی نے حصوصی شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق سورانی نے کہا کہ صوبائی/ وفاقی حکومت کے تعلیمی پالیسی محض دھوکہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اگر طلبہ کے مطالبات نہ مانے تو 17 نومبر کو پورے ملک سے ہزاروں کے تعداد میں طلباء اسلام آباد لیکر جائنگے۔
    انہوں نے حکومت سے فی الفور طلبہ یونین کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نسیم الرحمن نے مہمانان و صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

    جبکہ انہوں نے اپنے خطاب میں حکومت سے عبدالعلی خان ڈگری اور کامرس کالج کی نئے بلڈنگ بنانے کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر فیصل خان، اشفاق، ذاکر اللہ و دیگر زمہ داران موجود تھے

  • چارسدہ :تھانہ ترناب کے قریب نامعلوم ملزمان کی چلتی موٹر کار پر فائرنگ ،

    چارسدہ :تھانہ ترناب کے قریب نامعلوم ملزمان کی چلتی موٹر کار پر فائرنگ ،

    چار سدہ: فائرنگ بیٹا جاں بحق جبکہ والد زخمی ،

    چارسدہ: جاں بحق نوجوان کی 8 ماں قبل شادی ہوئی تھی ۔زرائع

    چار سدہ:موٹر کار میں دو خواتین و بچوں سمیت چار افراد سوار تھے،

    چارسدہ:موٹرکار میں سوار افراد ڈاکٹر کے کلینک سے واپس اپنے گھر مرزا ڈھیر جارہے تھے ۔

    چارسدہ ،زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا

    ملزمان کی تلاش جاری

  • زبانی تکرار، نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی

    زبانی تکرار، نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی

    چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود لنڈے بازارمیں زبانی تکرارپرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر جان بحق ہوگیا ہے، دو زخمی ہو گئے ہیں، جان بحق ہونے والا راہگیرعبد الرشید سابق پولیس اہلکارتھا، پولیس نے نعش اور زخمیوں کو چارسدہ ہسپتال منتقل کردیا ہے، ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پشاورمنتقل کیا گیا ہے، مزید اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں کئ راہ گیرزخمی ہوئے ہیں، ان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے.

  • کامرس کالج چارسدہ کے نئی بلڈنگ کو تعمیر کیا جائے :اسلامی جمعیت طلبہ

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ نے گورنمنٹ کامرس کالج کے نئے بلڈنگ کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے، کہ گورنمنٹ کامرس کالج چارسدہ 1992 میں پلوسہ سرڈھیری کے مقام پر بنا تھا، لیکن 2012 کالج کے مذکورہ بلڈنگ کو باچا خان یونیورسٹی کے حوالہ کیا گیا اور وہاں پر ان کے کلاسسز شروع ہوئے۔

    جبکہ کامرس کالج کو 2012 میں کرایہ پر ایک بلڈنگ لیکر وہاں شروع کیا گیا جو کہ تاحال رینٹ بلڈنگ میں ہے۔

    اسلامی جمعیت طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور کامرس کالج کے بلڈنگ کو تعمیر کیا جائے بصورت دیگر بھرپور مزاحمت کرینگے۔

  • اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے یوم الفتح منایا

    اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے یوم الفتح منایا

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ مقام چارسدہ نے اہلِ فلسطین اور حماس کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت اسرائیل کی جنگ بندی کے اعلان اور سیز فائر کو یوم الفتح کے طور پر منایا۔

    اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ مقام نے اہل فلسطین کی کامیابی کو بھر پور طریقے سے مناتے ہوئے اس دن کو "یوم الفتح” کے طور پر منایا اور اس مناسبت سے الخدمت فاونڈیشن سکول تا بہلولہ چوک تک ریلی نکالی گئی ۔

    ریلی کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ مقام نسیم الرحمان نے کی۔

    ریلی سے حطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل عالم اسلام کے باہمی اتحاد و یگانگت سے ممکن ہے۔

    اس موقع پر فیصل خان، ظاہر شاہ او ردیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔

  • اے این پی کے رہنما بیگم نسیم ولی خان سپرد خاک کردیا گیا

    اے این پی کے رہنما بیگم نسیم ولی خان سپرد خاک کردیا گیا

    چارسدہ ( )عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان ولی باغ چارسدہ میں سپردخاک کردیا گیا۔
    مرحومہ کی نماز جنازہ مولانا محسن الدین صاحب حق نے پڑھائی۔
    مرحومہ کو ولی باغ چارسدہ میں خان عبدالولی خان اور سنگین ولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔
    نماز جنازہ میں اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی۔
    اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیربہادر خان ہوتی اور اے این پی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
    اے این پی سندھ کے صدر شاہی سیداور حاجی غلام احمد بلور سمیت دیگر قائدین نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
    جنازہ میں پارٹی کارکنان و ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے لوگ اور سیاسی قائدین شریک ہوئے۔
    مسلم لیگ ن خیبر پختونحوا کے صدر امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
    رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جے یو آئی ف کے وفد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
    افغان قونصلیٹ پشاور کے وفد نے بھی بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
    چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
    عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر اور قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف و بانی صدر اے این پی خان عبدالولی خان کی اہلیہ، سابق صوبائی صدر اے این پی بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
    مرحومہ کو ولی باغ چارسدہ میں خان عبدالولی خان اور سنگین ولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ مولانا محسن الدین صاحب حق نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، مرکزی ترجمان زاہد خان، مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، اے این پی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی، صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان، صدر اے این پی سندھ شاہی سید ، جنرل سیکرٹری اے این پی خیبرپختونخوا سردارحسین بابک، جنرل سیکرٹری اے این پی پنجاب امیربہادر خان ہوتی، سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور، لونگین ولی خان ، مسلم لیگ ن خیبر پختونحوا کے صدر امیر مقام، سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، سابق رکن قومی اسمبلی لعل محمد خان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں، پارٹی کارکنان اور عام عوام کے ساتھ ساتھ افغان قونصلیٹ اور جے یو آئی ف کے وفود نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دریں اثنا قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ، صوبائی چیئرمین سکندرحیات شیرپاؤ، رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان، صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان، سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق ڈی آئی جی محمد علی باباخیل سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور وفود فاتحہ خوانی کے لئے ولی باغ چارسدہ تشریف لائے اور مرحومہ کی وفات پر اے این پی کے قائدین سے تعزیت کی۔ بیگم نسیم ولی خان عرصہ دراز سے شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور اتوار کی صبح 08 بجے کے قریب اپنے خالق حقیقی سے جاں ملی تھیں۔

  • عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان ولی باغ چارسدہ میں سپردخاک

    عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان ولی باغ چارسدہ میں سپردخاک

    عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان ولی باغ چارسدہ میں سپردخاک مرحومہ کی نماز جنازہ مولانا محسن الدین صاحب حق نے پڑھائی، مرحومہ کو ولی باغ چارسدہ میں خان عبدالولی خان اور سنگین ولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا

    نماز جنازہ میں اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی
    اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیربہادر خان ہوتی اور اے این پی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نماز جنازہ میں شریک ہوئے

    اے این پی سندھ کے صدر شاہی سیداور حاجی غلام احمد بلور سمیت دیگر قائدین نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، جنازہ میں پارٹی کارکنان و ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے لوگ اور سیاسی قائدین شریک ہوئے

    مسلم لیگ ن خیبر پختونحوا کے صدر امیر مقام کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جے یو آئی ف کے وفد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی

    افغان قونصلیٹ پشاور کے وفد نے بھی بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی
    چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی

    چارسدہ ،عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر اور قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف و بانی صدر اے این پی خان عبدالولی خان کی اہلیہ، سابق صوبائی صدر اے این پی بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحومہ کو ولی باغ چارسدہ میں خان عبدالولی خان اور سنگین ولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ مولانا محسن الدین صاحب حق نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، مرکزی ترجمان زاہد خان، مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، اے این پی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی، صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان، صدر اے این پی سندھ شاہی سید ، جنرل سیکرٹری اے این پی خیبرپختونخوا سردارحسین بابک، جنرل سیکرٹری اے این پی پنجاب امیربہادر خان ہوتی، سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور، لونگین ولی خان ، مسلم لیگ ن خیبر پختونحوا کے صدر امیر مقام، سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، سابق رکن قومی اسمبلی لعل محمد خان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں، پارٹی کارکنان اور عام عوام کے ساتھ ساتھ افغان قونصلیٹ اور جے یو آئی ف کے وفود نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دریں اثنا قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ، صوبائی چیئرمین سکندرحیات شیرپاؤ، رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان، صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان، سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق ڈی آئی جی محمد علی باباخیل سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور وفود فاتحہ خوانی کے لئے ولی باغ چارسدہ تشریف لائے اور مرحومہ کی وفات پر اے این پی کے قائدین سے تعزیت کی۔ بیگم نسیم ولی خان عرصہ دراز سے شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور اتوار کی صبح 08 بجے کے قریب اپنے خالق حقیقی سے جاں ملی تھی