چارسدہ ( ) جماعت اسلامی چارسدہ کے زونل امراء نے اپنے ذمہ داریوں کا حلف اٹھالیا۔
تفیصلات کے مطابق جاوید خان کو جماعت اسلامی سٹی زون، نوید خان نے شولگرہ زون جبکہ جمیل الرحمن نے دوآبہ زون کے امیر کے حثیت سے حلف اٹھالیا۔
اسی طرح پی کے 58 کیلئے تحسین اللہ فاروقی، اور پی کے 57 کیلئے فواد احمد نے بھی اپنے اپنے ذمہ داریوں کا حلف لیا جبکہ سیف الرحمن نے پی کے 56 کے امیر کے حثیت سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ ان تمام ذمہ داران کی تقرری دو سالوں کیلئے کئی گئی ہیں۔
یاد رہے
Category: چارسدہ
-
جماعت اسلامی چارسدہ کے زونل امراء نے حلف اٹھایا لیا۔
-
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چارسدہ تبدیل
چارسدہ ( ) ڈی ای او جہانگیر خان خان کو نوشہرہ تبدیل خبکہ ڈی ڈی او مردان حمایت شاہ ڈی ای او چارسدہ تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہانگیر خان کا تبادلہ نوشہرہ ہوگیا ہے وہ بحیثیت پرنسپل جی ایچ ایس خشگی نوشہرہ تعینات ہوئے جبکہ حمایت شاہ مردان سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چارسدہ تعینات ہوئے اس سے پہلے وہ ایس ڈی ای او تنگی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ -

اسلامی جمیعت طلبہ نے تعلیمی ریفرنڈم کا انعقاد کیا
چارسدہ : اسلامی جمیعت طلبہ چارسدہ نے گورنمنٹ کالج چارسدہ اور گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج میں تعلیمی ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔
اس ریفرنڈم میں طلبہ کی کثیر تعداد نے اپنا بیلٹ کاسٹ کئیں، بیلٹ پر ارباب احتیار سے محتلف قسم کے مطالبے درج تھے، جس میں طلبہ یونین کی بحالی، فیسوں میں کمی، ایٹا/پی ایم سی کی بحالی وغیرہ شامل تھے۔
اس موقع پر جمیعت کے ناظم ذاکر اللہ شاہین کا کہنا تھا کہ جمیعت ہر سال طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے تعلیمی ریفرنڈم کا انعقاد کرتی ہیں، جس میں طلبہ کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہیں ۔ -

چارسدہ ڈسٹرکٹ بار کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
چارسدہ : خیبرپختونخواہ بار کونسل کے ہدایات پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ مجیب الرحمن ایڈوکیٹ کی زیر قیادت ضابطہ دیوانی میں عوام دشمن ترامیم کے خلاف مردان روڈ پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ مجیب الرحمن ایڈوکیٹ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ترامیم سے عوام پر زیادہ بوجھ پڑے گا، اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ترامیم کے وجہ سے کیسوں کے حل میں مزید مسائل پیدا ہونگے، اور مطالبات کے منظوری کیلئے ہر حد تک جائینگے۔
اس موقع پر جنرل سکرٹری ڈی بی اے عالمزیب خان ایڈوکیٹ اور بار کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ -

مولانا کو مان گئے، اپوزیشن جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی
چارسدہ میں اے این پی کے سابق صوبائی وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کرلی۔ مولانا فضل الرحمان نے خود انہیں پارٹی ٹوپی پہنائی اور انکا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔
جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک چل پڑی ہے اور اسے آخری حد تک پہنچا کر دم لیں گے،آئین کی حکمرانی اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں ،ہمیں وہاں نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو،دھاندلی سے حکمران بنا ہے ہم دھاندلی کے خلاف نکلے ہیں اور پاکستان کو اسٹیبلشمنٹ سے آزاد کرینگے
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ آج جس دور سے گزر رہے ہیں اس کے حکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ ہے حکمرانوں نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور لوگ خود کشیوں پر اتر آئے ہیں غریب اپنے بچے فروخت کرنے کیلئے بازار لاتے ہیں ہم خطے میں تنہا ہیں ملک کسی کے ایجنڈے ہر چلاتے ہیں ہم خبردار کرتے ہیں کہ آپ اپنا خیر تلاش کرتے ہیں تو انکے پشت سے ہٹ جائے .مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے ،ہم لوہے کے چنے ہیں ہمیں چبانا اور نگلنا مشکل ہے ،پاکستان کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج بانی جے یو آئی مولانا مفتی محمود کی چالیسویں برسی ہے مفتی محمود مرحوم کے قافلے کو پہلے سے زیادہ مقبولیت حاصل ہےاور مفتی محمود مرحوم کا نظریہ اور تحریک پوری طرح فعال ہے جے یو آئی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان
ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی
شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا
ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس
الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید
مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا
پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب
حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سولہ اکتوبر کو گجرانولہ میں عوام کا سمندر ہو گا۔ ہم انکو دسمبر نہیں دیکھنے دینگے اور قانوں اور آئین کے اندر کنگ کر رہے ہیں۔ نالائق حکومت کے خلاف تحریک شروع ہو چکی ہے اور اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے
نیب طلبی کی خبر کیوں چلائی؟ مولانا کا میڈیا کی آزادی کا دعویٰ پھر بھی میڈیا کو نوٹس بھجوا دیئے
-

ڈھائی سالہ زینب زیادتی و قتل کیس کا ملزم گرفتار
چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب قتل کیس کا معمہ حل، ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ پولیس نے ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شیخ کلے سردریاب سے اغواء ہونے والی ڈھائی سالہ بچی زینب جبہ کورونہ سے مردہ حالت میں برآمدہوئی تھی۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل درانتی، Sexual Tabletاور بچی کی جوتی برآمد کر لی گئیمورخہ 6اکتوبر 2020کو رات کے 9:30بجے اختر منیر ولد نصیر اللہ سکنہ شیخ کلے نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی زینب جوکہ دوپہر 1بجہ گھر سے کھیل کود کے لئے نکلی اور تاحال لاپتہ ہے۔ اختر منیر کی مدعیت پرمقدمہ علت412 جرم 364A رجسٹر ہوئی اور تفتیش شروع ہوئی۔دوران تفتیش صبح بچی کی لاش جبہ کورونہ کے کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ موقع پر ڈاکٹروں نے بچی کی لاش کاسرسری ملاحظہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں بچی کے جسم سے ڈی این اے کے لئے نمونے لے کر پو سٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے دوران بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی۔ ایف آئی آر میں بچی سے جنسی زیادتی اور قتل کی دفعات کا اضافہ کیا گیا۔
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختوخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ریجنل پولیس آفیسر مردان شیر اکبر خان کی زیر نگرانی ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی سربراہی میں ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ درویش خان، ایس پی انوسٹی گیشن مردان محمد آیاز خان،ایس پی انوسٹی گیشن صوابی بنارس خان، ڈی ایس پی سٹی بشیر خان یوسفزئی، ڈی ایس پی تنگی خالد خان، ایس ایچ او سٹی ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان،سی ائی او انسپکٹر بشیر خان، اے ایس ائی کلیم خان، اے ایس ائی موسی خان، اے ایس ائی مجیب خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں ٹیم تشکیل دی۔
جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے388گھروں کی پروفائلنگ کی اور60سے 70مشتبہ افرادکے علاوہ مقتولہ کی لاش کی اطلاع دینے والے اسرار خان ولد عمرگل ساکن مشتا ق آباد حال شیخ کلے کو شامل تفتیش کیا۔اس دوران تفتیشی ٹیم نے اصل ملزم لعل محمد عرف بدا تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزم لعل محمد عرف بدا نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تمام حقائق بیان کئے۔گرفتار ملزم کا تعلق زینب کے گاؤں شیخ کلے سے ہے۔ملزم کی نشاندہی پر آلہٰ قتل درانتی، بچی کے جوتے، موبائل فون جبکہ مزیدتین عدد Sexual Tablet برہان الدین سکنہ شیخ کلے کے دوکان سے برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف تھانہ پڑانگ میں 364A-302-376-53-37CPA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
-

چارسدہ میں 3 سگے بھائی قتل
چارسدہ کے علاقے گڑھی حمید گل میں لین دین کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھا ئی جا ں بحق ہو گئیجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چارسدہ کے علاقے گڑھی حمید گل میں لین دین کے تنازعے پر مخالفین نیفائرنگ کر کے3 سگے بھائیوں کو قتل کردیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان اور جاں بحق افراد کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، ملزمان نے چاروں بھائیوں کو ان گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمی کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
-

ٹیکسی ڈرائیوروں کو لڑکیوں کے ذریعے ورغلا کر اغوا کرنے والا گروپ گرفتار
چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ سے تھانہ سٹی کی حدود میں دو مختلف واقعات رونما ہوئے جن میں دو ٹیکسی ڈرائیوروں کو راولپنڈ ی اسلام آباد سے بک کرکے چارسدہ لایا گیا اور گاڑی چھین کر ڈرائیوروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا. ایک واقعہ میں ضلع دیر کا رہائشی ڈرائیور عمر خان ولد خانزادہ جنکی لاش پولیس کو تھانہ سٹی کی حدود قلفی کورونہ میں ملی تھی جبکہ دوسرا ڈرائیور سوات لعل قلعہ کا رہائشی راحت اللہ ولد مسرت گل تھا. انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان کو واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جن پر تین مختلف ٹیکنیکل، سرولنس اور آپریشن ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ چارسدہ پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کے ذریعے مختلف اہداف کو شارٹ لیز کرتے ہوئے سرولنس شروع کی اور آپریشن ٹیم کے ذریعے پکڑ دھکڑ شروع کی اور قلیل مدت میں واقعات کو ٹریس کرکے دونوں واردات میں چھینی گاڑیوں کو برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتا ر ملزمان میں 4 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں. ملزمان اپنے خاندان کے نوجوان لڑکیوں کے ذریعے ٹیکسی ڈرائیوروں کو ورغلا کر راستے میں اغواء کرتے اور اسلحہ کی نوک پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے قتل کرتے تھے۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ پہلے واردات میں امجد علی اور اس کی بیوی شاہ بیگم، مرکزی ملزم صدیق اللہ، کامران اور مستری اعجاز کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسری واردات میں ملوث عائشہ زوجہ عمر فاروق، مسماة مکینہ دختر سمیع اللہ اور شیبہ دختر بختیار گل ساکن سردریاب کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے دونوں واردات کا اعتراف کر لیا جن سے واردات میں چھینی گئی دو گاڑیاں اور پستول بھی برآمد کر لی گئی جبکہ مزید 4 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں. -

چارسدہ تھانہ سٹی پولیس وین پرفائرنگ
چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس وین پر ملزمان کی جانب سے فائیرنگ کی گئی ہے جس میں ایک اہلکار زخمی ہے
ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے بھاگنے کے کوشش میں پولیس کی سیکنڈ ون وین سے ٹکرا دی۔
ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے خاتون اور پولیس اہلکار اجمل زخمی ہوئے ۔
ملزمان کے قبضہ سے 8کلوگرام ہیروئن 6کلوچرس اور1کلوافیوان برآمد ہوئی ہیں ۔ملزمان میں لائق ذادہ ،لائیبہ اور روبینہ سکنہ ماشوخیل شامل ہیں ۔پولیس -

پختون گلوکارہ ثناء عمر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل
سوات : سوات کی پختون گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ء عمر کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیاہے۔ ثناء عمر کا تعلق سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے بنڑ سے بتایا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق گلوکارہ و رقاصہ ثناء عمر نے گزشتہ شب محفل موسیقی میں پیسے کمائے تھے جس کے بعد صبح ان کے بھائی کے ساتھ پیسوں پر جھگڑا ہوا جس میں اسکے بھائی نے اپنی بہن کو چھری کے وار سے شدید زخمی کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد ثناء عمر کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیاتھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسیں۔مینگورہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔