Baaghi TV

Category: چارسدہ

  • چارسدہ میں خوارج کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا

    چارسدہ میں خوارج کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا

    چارسدہ میں خوارج کے خلاف عوامی ردِعمل میں نمایاں شدت دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں شہریوں نے مختلف مقامات پر دیواروں پر خوارجی دہشتگرد نور ولی کے چہرے پر “لعنت” لکھ کر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عناصر نے نہ صرف ملک کے امن کو نقصان پہنچایا بلکہ مذہبی شخصیات، مساجد اور معصوم شہریوں کو بھی مسلسل نشانہ بنایا۔مقامی ذرائع کے مطابق مولانا شیخ ادریس کی شہادت کے بعد علاقے میں خوارج کے خلاف جذبات مزید بھڑک اٹھے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علما پر حملے دراصل دین اسلام اور امن دشمنی کا کھلا ثبوت ہیں۔ مختلف علاقوں میں عوام نے دہشتگردی کے خلاف نعرے لگائے اور خوارج کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن سمیت متعدد مذہبی علما کی جانب سے خوارج کے خلاف اعلانِ جنگ کے بعد عوامی بیانیے میں بھی سختی دیکھی جا رہی ہے۔ مذہبی رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ معصوم انسانوں کا قتل، مساجد پر حملے اور علما کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔

    عوامی و مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ خوارج نے اپنی کارروائیوں سے خود کو اسلام اور انسانیت دونوں کا دشمن ثابت کیا ہے، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • مولانا محمد ادریس پر حملہ کرنے والوں میں سے ایک کی شناخت،افغانی نکلا

    مولانا محمد ادریس پر حملہ کرنے والوں میں سے ایک کی شناخت،افغانی نکلا

    خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میںجمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد ادریس پر حملہ کرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے

    پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا محمد ادریس اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ حملہ آوروں نے گاڑی پر عقب سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث چار دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت کر لی گئی ہے، جس کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق شناخت ہونے والے ملزم کی مدد سے پورے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔

    دوسری جانب واقعے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانہ مردان میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کانسٹیبل شیر عالم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے، جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مولانا محمد ادریس گاڑی میں دو پولیس اہلکاروں اور ڈرائیور کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے پیچھے سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

  • چارسدہ، ڈانس پارٹی پر چھاپہ، تین خواتین اور دس مرد گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد

    چارسدہ، ڈانس پارٹی پر چھاپہ، تین خواتین اور دس مرد گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

    اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں سروکلے پولیس نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سروکلے آصف خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موضع باڈی کور میں قائم ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران تین خواتین ڈانسرز مسماتہ (ص)، مسماتہ (کا) اور مسماتہ (ک) جبکہ دس مرد تماش بین جن میں واجد، یونس، زیشان، گلستان، نعیم، محمد جان، سائر، مثل خان، ادریس اور عابد علی شامل ہیں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے موقع سے چار عدد پستول اور گیارہ شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور غیر قانونی و غیر اخلاقی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاشرے کے امن کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ عوامی شکایات پر فوری کارروائی چارسدہ پولیس کی اولین ترجیح ہیں۔

  • چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز  کی موت

    چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز کی موت

    چارسدہ: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں افسوسناک فائرنگ کے ایک واقعے میں سرکاری اسکول کی دو خاتون اساتذہ جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اسکول ڈیوٹی پر جانے والی خواتین پر فائرنگ کردی۔پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں مقتول خواتین گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ملازم تھیں اور روزانہ کی طرح آج بھی فرائض انجام دینے کے لیے اسکول جا رہی تھیں کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اس واردات کے محرکات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا، تاہم ابتدائی معلومات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ شہریوں نے خاتون اساتذہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

  • چارسدہ میں فائرنگ،جے یو آئی رہنما مولانا عبدالسلام چل بسے

    چارسدہ میں فائرنگ،جے یو آئی رہنما مولانا عبدالسلام چل بسے

    چارسدہ میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق ہو گئے

    تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ پر حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن مولانا عبدالسلام کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ جاں بحق ہونے والے مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی انگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے۔

    مرکزی مسلم لیگ خیبر پختوںخوا کے رہنما عارف اللہ خٹک کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں جے یو آئی رہنما مولانا عبدالسلام پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں،جے یو آئی کی صوبائی شوریٰ کے رکن مولانا عبدالسلام کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،خیبر پختونخوا حکومت امن وامان کے قیام میں سنجیدہ نہیں ،مذہبی رہنما ٹارگٹ بن رہے،علماء کرام کو ٹارگٹ کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کی جائےمولانا عبدالسلام کیلئے دعائے مغفرت،لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں.

  • خیبر پختونخوا میں امن وامان اور  حکومت نام کی کوئی چیز  نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    خیبر پختونخوا میں امن وامان اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس ڈمی اسمبلی میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں، جہاں لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے خیبر پختونخوا میں امن و امان ہے نہ حکومت نام کی کوئی چیز ہے۔

    خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ اس ملک کے ساتھ صرف علمائے کرام نے وفاداری کی ہے، ہم اس پاکستان میں امن چاہتے ہیں، ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو ہمارے لیے نظام حیات بنایا ہے، ہمارا ملک سرتاپا سود میں ڈوبا ہوا ہے، سارے ادارے اور بینک سودی نظام پر چل رہے ہیں جب کہ مدارس ختم کرنے کی خواہش اور سازش انگریزوں کی بھی تھی، عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے مدارس مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو بڑی تباہی آتی، حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا۔حکومت کے آئینی مسودے میں فوجی عدالتوں کو مضبوط کیا گیا اور اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات محدود کیے گئے تھے، اس ڈمی اسمبلی میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں، جہاں لوگ ووٹ کسی اور کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے۔ہمارے وسائل پر ہمارا اختیار ہے، یہ وسائل کسی کا باپ بھی ہم سے نہیں چھین سکتا۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مضبوط حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، معیشت کے اشاروں سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکمران بتائیں کہ کیا آلہ دین کا چراغ ملا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے۔

    مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

    ریلوے پولیس میں بھرتی ، ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل

    49 پارکس کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

    کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب

  • اس ملک کے ساتھ صرف علمائے  کرام نے وفاداری کی ہے،مولانا فضل الرحمان

    اس ملک کے ساتھ صرف علمائے کرام نے وفاداری کی ہے،مولانا فضل الرحمان

    چارسدہ: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں، ہم نے بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو۔

    باغی ٹی وی : چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں، مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کےساتھ بہت ظلم کیا ہے یہ ملک کسی کےباپ کی جاگیرنہیں، صنعت کار، جاگیردار، بیوروکریٹس اور عام پاکستانی کی ایک حیثیت ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں اس ملک کے ساتھ صرف علمائے کرام نے وفاداری کی ہے ہم اس پاکستان میں امن چاہتے ہیں ہم نے دلیل اور محبت سے بالادست قوتوں کو سمجھایا ہے۔ جھوٹ موٹ اور دھاندلی کے الیکشن سے حسینہ واجد بھی جیتی تھی شرافت سے ہماری بات مان لو۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ختم نبوت کے عقیدے کا تحفظ کی ،مدارس پر ہر طرف سے حملے شروع ہو چکے ہیں مدارس کے خلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں دنیا چاہتی ہے کہ مدارس کا سلسلہ ختم ہو جائے جب کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کے باوجود مدارس مزید مضبوط ہو رہےہیںمدارس ختم کرنے کی خواہش اور سازش انگریز وں کی بھی تھی اللہ تعالیٰ نے اسلام کو ہمارے لیے نظام حیات بنایا ہے۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اگر26 ویں آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو بڑی تباہی آتی حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اورانسانی حقوق کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا۔ اس میں فوجی عدالتوں کو مضبوط کیا گیا اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات محدود کیے گئے تھے ہمارا ملک سرتاپا سود میں ڈوبا ہوا ہے سارے ادارے اور بینک سودی نظام پر چل رہے ہیں اس ڈمی اسمبلی میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل پر ہما را اختیار ہے یہ وسائل کسی کا باپ بھی ہم سے نہیں چھین سکتا خیبر پختونخوا میں امن و امان یا حکومت نام کی کوئی چیز نہیں مضبوط حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا نااہل حکمران بتائیں کہ کیا الٰہ دین کا چراغ ملا ہے؟ حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے۔

  • حکومت نے آج اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی ،مولانا فضل الرحمان

    حکومت نے آج اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی ،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت نے آج اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے،

    مدارس رجسٹریشن پر علما اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بل پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں، بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس ہوا،مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ وفاق اور تنظیمات المدارس کا اجلاس 17 دسمبر کو بلایا ہے،ہم صرف مدارس بورڈ نہیں بلکہ ہر مدرسے اور طالب علم کا تحفظ چاہتے ہیں، ہم مدارس کی رجسٹریشن چاہتے ہیں یہ ہمیں کہیں اور دھکیل رہے ہیں، ہم مدارس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ڈمی حکومت ہے ،پی ڈی ایم حکومت نے دینی مدارس کے بل پر اتفاق رائے کیا تھا ، ہم ریاست سے تصادم نہیں چاہتے، مدارس کو ایک ایکٹ کیساتھ منسلک کیا جارہا ہے، کے پی کے میں امن و امان تباہ ہو چکا ہے، لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے،حکمران ملک بچانے کیلئے فکر مند ہو جائیں، علما کے مقابلے میں علما کو لایا جارہا ہے،ہم ریاست کیساتھ تصادم نہیں چاہتے، ہمیں حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں، جو علما اسلام آباد جمع ہو ئے ہم ان کا بھی احترام کرتے ہیں، یہ علما کو تقسیم کرنےکی سازش ہے، 2019میں دیا گیا نظام صرف ایک معاہدہ ہے، ہم قانون کی بات کر رہے ہیں حکومت اس کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائے، اس وقت تک ہمیں حکومت کی کوئی تجاویز قبول نہیں،

    دینی مدارس کی رجسٹریشن،حکومت نے نیا مسوودہ جے یوآئی کو دے دیا

    دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے،وزیر برائے مذہبی امور

    مدارس رجسٹریشن بل،صدر مملکت کا اعتراض،واپس بھجوا دیا

    مدارس پر تنقید کر کے اصل حقائق نہیں چھپائے جا سکتے۔ترجمان جے یو آئی

    دینی مدارس کے طلبہ عصری تعلیم میں بھی بازی لے گئے

    مدارس،مساجد کی رجسٹریشن کا بل،جے یو آئی سینیٹر کا قائمہ کمیٹی سے واک آؤٹ

    بین المدارس کھیلوں کے مقابلے،ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے جیت اپنے نام کر دی

  • عدالت پیش نہ ہونیوالی بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک

    عدالت پیش نہ ہونیوالی بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہو گئی ہیں

    عدالتیں طلب کر رہی ہیں لیکن بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہو رہی، بشریٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ، آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئین، تا ہم دوسری جانب ڈی چوک سے فرار ہونے کے بعد بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہو چکی ہیں، بشری بی بی نے چارسدہ کا مختصر دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مرنیوالے دو افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔ بشری بی بی نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جرات و قربانیوں کو حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    بشریٰ بی بی نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے جان بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔ اس موقع پر بشری بی بی نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ جاں بحق کارکن تاج الدین کے نام سے ایک گرلز ہائی سکول قائم کریں گی، تاکہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے۔ اس دورے میں بشری بی بی نے چارسدہ کے کارکنوں کے حوصلے کو سراہا اور ان کے عزم کو مستحکم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے مشن میں بھرپور حمایت کا عہد کیا۔

    میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی
    اس موقع پر کارکنان سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی،اسکے بعد بہت سی گاڑیاں آئیں کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرا رہے تھےعمران خان کے لیے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا، میں نے سب کو کہا تھا مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا،لیکن سب نے مجھے اکیلے چھوڑ دیا تھا، بی بی وہاں اکیلی تھی، اور سب لوگ چھوڑ کر جا چکے تھے، بہت سے لوگ اس بات کے گواہ ہیں، جو زبردستی علاقہ خالی کروا رہے تھے وہ بھی گواہ ہیں، میں نہیں جا رہی تھی میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی، پٹھان غیرت مند ہیں، خان کے نام پر جو شہید ہوئے ہیں، خان نے کہا تھاان کے پاس لازمی جانا ہے

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • ایمل ولی خان کا تحریک انصاف پر دھاندلی اور وسائل کے غلط استعمال کا الزام

    ایمل ولی خان کا تحریک انصاف پر دھاندلی اور وسائل کے غلط استعمال کا الزام

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اہم سیاسی اور انتخابی نکات پر کھل کر بات کی۔ چار سدہ میں ہونے والے اس جلسے میں جے یو آئی رہنما محمد احمد خان کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا گیا، جسے پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو دہشت گرد اور طالبان کی مدد سے کامیاب کیا گیا، اور تحریک انصاف کے بیلٹ بکس بھرے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف کو انتخابی آڈٹ کا چیلنج دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی حلقے کھولے جائیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں ان کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا، تاہم تین ماہ بعد باجوڑ کی صوبائی سیٹ وہ جیت چکے ہیں۔
    سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا کے وسائل کے حوالے سے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ صوبے کے وسائل تخت پنجاب کی جنگ میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے خیبرپختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو "ڈائیلاکی وزیر اعلیٰ” قرار دیا اور چیلنج کیا کہ وہ صوبے میں ایک بھی قابل ذکر پراجیکٹ دکھا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا تقریباً 1800 ارب روپے کا مقروض ہے، اور پی ٹی آئی کی حکومت اس قرضے کو 2800 ارب روپے تک بڑھا دے گی۔ایمل ولی خان نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پختون عوام کو عمران خان کی رہائی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ گزشتہ گیارہ سالوں سے ان کو انتخابات میں شکست دی جا رہی ہے اور ریاستی ادارے بار بار عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمان میں داخلے کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے دو سینیٹرز کو پارلیمان کے دیگر تمام سینیٹرز سے زیادہ مؤثر اور بھاری قرار دیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا یہ بیان پاکستانی سیاست میں ایک نیا باب کھول سکتا ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا میں وسائل کی تقسیم اور انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات میں مزید شدت کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق کے لیے ایک مضبوط مؤقف اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔