Baaghi TV

Category: چارسدہ

  • حکومت نے آج اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی ،مولانا فضل الرحمان

    حکومت نے آج اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی ،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت نے آج اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے،

    مدارس رجسٹریشن پر علما اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بل پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں، بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس ہوا،مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ وفاق اور تنظیمات المدارس کا اجلاس 17 دسمبر کو بلایا ہے،ہم صرف مدارس بورڈ نہیں بلکہ ہر مدرسے اور طالب علم کا تحفظ چاہتے ہیں، ہم مدارس کی رجسٹریشن چاہتے ہیں یہ ہمیں کہیں اور دھکیل رہے ہیں، ہم مدارس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ڈمی حکومت ہے ،پی ڈی ایم حکومت نے دینی مدارس کے بل پر اتفاق رائے کیا تھا ، ہم ریاست سے تصادم نہیں چاہتے، مدارس کو ایک ایکٹ کیساتھ منسلک کیا جارہا ہے، کے پی کے میں امن و امان تباہ ہو چکا ہے، لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے،حکمران ملک بچانے کیلئے فکر مند ہو جائیں، علما کے مقابلے میں علما کو لایا جارہا ہے،ہم ریاست کیساتھ تصادم نہیں چاہتے، ہمیں حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں، جو علما اسلام آباد جمع ہو ئے ہم ان کا بھی احترام کرتے ہیں، یہ علما کو تقسیم کرنےکی سازش ہے، 2019میں دیا گیا نظام صرف ایک معاہدہ ہے، ہم قانون کی بات کر رہے ہیں حکومت اس کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائے، اس وقت تک ہمیں حکومت کی کوئی تجاویز قبول نہیں،

    دینی مدارس کی رجسٹریشن،حکومت نے نیا مسوودہ جے یوآئی کو دے دیا

    دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے،وزیر برائے مذہبی امور

    مدارس رجسٹریشن بل،صدر مملکت کا اعتراض،واپس بھجوا دیا

    مدارس پر تنقید کر کے اصل حقائق نہیں چھپائے جا سکتے۔ترجمان جے یو آئی

    دینی مدارس کے طلبہ عصری تعلیم میں بھی بازی لے گئے

    مدارس،مساجد کی رجسٹریشن کا بل،جے یو آئی سینیٹر کا قائمہ کمیٹی سے واک آؤٹ

    بین المدارس کھیلوں کے مقابلے،ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے جیت اپنے نام کر دی

  • عدالت پیش نہ ہونیوالی بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک

    عدالت پیش نہ ہونیوالی بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہو گئی ہیں

    عدالتیں طلب کر رہی ہیں لیکن بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہو رہی، بشریٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ، آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئین، تا ہم دوسری جانب ڈی چوک سے فرار ہونے کے بعد بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہو چکی ہیں، بشری بی بی نے چارسدہ کا مختصر دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مرنیوالے دو افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔ بشری بی بی نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جرات و قربانیوں کو حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    بشریٰ بی بی نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے جان بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔ اس موقع پر بشری بی بی نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ جاں بحق کارکن تاج الدین کے نام سے ایک گرلز ہائی سکول قائم کریں گی، تاکہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے۔ اس دورے میں بشری بی بی نے چارسدہ کے کارکنوں کے حوصلے کو سراہا اور ان کے عزم کو مستحکم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے مشن میں بھرپور حمایت کا عہد کیا۔

    میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی
    اس موقع پر کارکنان سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی،اسکے بعد بہت سی گاڑیاں آئیں کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرا رہے تھےعمران خان کے لیے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا، میں نے سب کو کہا تھا مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا،لیکن سب نے مجھے اکیلے چھوڑ دیا تھا، بی بی وہاں اکیلی تھی، اور سب لوگ چھوڑ کر جا چکے تھے، بہت سے لوگ اس بات کے گواہ ہیں، جو زبردستی علاقہ خالی کروا رہے تھے وہ بھی گواہ ہیں، میں نہیں جا رہی تھی میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی، پٹھان غیرت مند ہیں، خان کے نام پر جو شہید ہوئے ہیں، خان نے کہا تھاان کے پاس لازمی جانا ہے

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • ایمل ولی خان کا تحریک انصاف پر دھاندلی اور وسائل کے غلط استعمال کا الزام

    ایمل ولی خان کا تحریک انصاف پر دھاندلی اور وسائل کے غلط استعمال کا الزام

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اہم سیاسی اور انتخابی نکات پر کھل کر بات کی۔ چار سدہ میں ہونے والے اس جلسے میں جے یو آئی رہنما محمد احمد خان کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا گیا، جسے پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو دہشت گرد اور طالبان کی مدد سے کامیاب کیا گیا، اور تحریک انصاف کے بیلٹ بکس بھرے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف کو انتخابی آڈٹ کا چیلنج دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی حلقے کھولے جائیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں ان کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا، تاہم تین ماہ بعد باجوڑ کی صوبائی سیٹ وہ جیت چکے ہیں۔
    سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا کے وسائل کے حوالے سے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ صوبے کے وسائل تخت پنجاب کی جنگ میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے خیبرپختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو "ڈائیلاکی وزیر اعلیٰ” قرار دیا اور چیلنج کیا کہ وہ صوبے میں ایک بھی قابل ذکر پراجیکٹ دکھا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا تقریباً 1800 ارب روپے کا مقروض ہے، اور پی ٹی آئی کی حکومت اس قرضے کو 2800 ارب روپے تک بڑھا دے گی۔ایمل ولی خان نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پختون عوام کو عمران خان کی رہائی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ گزشتہ گیارہ سالوں سے ان کو انتخابات میں شکست دی جا رہی ہے اور ریاستی ادارے بار بار عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمان میں داخلے کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے دو سینیٹرز کو پارلیمان کے دیگر تمام سینیٹرز سے زیادہ مؤثر اور بھاری قرار دیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا یہ بیان پاکستانی سیاست میں ایک نیا باب کھول سکتا ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا میں وسائل کی تقسیم اور انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات میں مزید شدت کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق کے لیے ایک مضبوط مؤقف اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی  کے مرکزی صدر منتخب

    ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب

    اے این پی کی مرکزی کونسل کا اجلاس باچا خان مرکز میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے کی۔سینیٹر ایمل ولی خان متفقہ طور پر اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہوئے ہیں۔ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اے این پی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔امیر حیدر ہوتی نے مرکزی صدارت کیلئے سینیٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا تھا۔گزشتہ روز سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا اور انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔علاوہ ازیں رواں ماہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی کونسل اجلاس میں خیبر پختون خوا میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔باچا خان مرکز کے مطابق میاں افتخار حسین اے این پی کے صوبائی صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ سید عاقل شاہ صوبائی سینئر نائب صدر، حسین شاہ خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔

  • عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سینٹ کے نشست سے مستعفی

    عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سینٹ کے نشست سے مستعفی

    عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ میں نے سینیٹ سے استعفیٰ لکھ دیا ہے،وزارتیں اور عہدے ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔
    ولی باغ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنیٹر بننے سے صاف انکار کیا تھا،میرے انکار پر آصف زرداری نے اسفندیار ولی خان سے رابطہ کیا،اسفندیار ولی خان نے بھی مجھے سینیٹ بھیجنے سے انکار کر دیا تھا ۔آصف زرداری نے مجھے بلوچ اور پختون قوم سمیت محکوم اقوام کی آواز بننے کا کہا۔سنیٹر منتخب کرانے پر صدر آصف زرداری اور اےا ین پی بلوچستان کا شکر گزار ہوں،الیکشن کے بعد ہمیں سینیٹ سمیت گورنر ی کی آفر ز کی گئی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پیسوں کی خاطر ہمیں دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،خطے میں خراب حالات کا اثر براہ راست بلوچستان پہ پڑے گا،ایمل ولی کے کہا کہ چینی باشندے اسلام آباد میں محفوظ لیکن ہمارے صوبے میں غیر محفوظ ہیں ۔شانگلہ واقعہ کی تحقیقات سمجھ سے بالاتر ہے ،واقعہ مالاکنڈ میں ہوتا ہے لیکن ڈی آئی جی ہزارہ ریجن کا ہٹایا گیا،ڈی آئی جی ملاکنڈ آئی جی خیبر پختون خواہ کا بہنوئی ہے،شانگلہ واقعہ پر آئی جی خیبر پختون خواہ کو کیوں معطل نہیں کیا گیا ؟

  • چیف جسٹس اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنائیں اور الیکشن کی تحقیقات کریں، ایمل ولی خان

    چیف جسٹس اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنائیں اور الیکشن کی تحقیقات کریں، ایمل ولی خان

    چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ چیف جسٹس اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنائیں، وہ ان افراد کو پیش کریں گے جن سے پیسے مانگے گئے اور لیے گئے تھے۔ رہنما اے این پی نے مزید کہا کہ ہم اس ریاست اور قوم کے لیے کبھی نہیں جھکے، ہم آج بھی دہشت گرد کو دہشت گرد کہتے ہیں، پاکستان میں جنگ وسائل اور اختیار کی ہے، ہمیں گونگے بہرے لولے لنگڑے نہیں چاہئیں، ہمیں وہ نہیں چاہیے جو نمائندگی کے بجائے غلامی کرے، ایک گھڑی چور اور توشہ خانہ چور ہوتے ہیں۔

    ایمل ولی خان نے کہا کہ میں 8 فروری کے الیکشن میں ناکامی پر مایوس نہیں، ہم امن بانٹنے والے عدم تشدد کے علمبردار ہیں، ہم 100 سال سے اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، یہاں ایک تھپڑ پر لوگ وفاداریاں بدلتے ہیں۔ایمل ولی نے مزید کہا کہ اے این پی قوم کا حق پارلیمان کے راستے سے جیتنا چاہتی ہے، ذاتی لالچ کیلئے پارلیمان میں جانا نہیں چاہتے، مصیبتیں اور مشکلات قوم کی خاطر برداشت کرتا ہوں، اگر کوئی گرفتار کرنا چاہتا ہے تو ٹیلی فون کرے ہم خود حاضر ہوں گے، لیکن خیال رکھیں رات کو گھروں پر چھاپے مت ماریں، ہم گرفتاری سے ڈرنے یا بھاگنے والے نہیں۔

  • چارسدہ : الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداروں کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اے این پی کا مطالبہ

    چارسدہ : الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداروں کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اے این پی کا مطالبہ

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا۔ الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداروں کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ منظم طریقے سے دھاندلی میں سرکاری اہلکار شامل تھے۔ ہم اس الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دھاندلی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ نجانے ہمیں کن لوگوں کا سامنا ہے، یہ ہمیں بچے سمجھتے ہیں، ہمارے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔
    اے این پی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں مرضی کے نتائج کےلیے پختونخوا میں نتائج تبدیل کیے گئے۔ ایک بندے کو وزیراعظم بنانے کےلیے کتنے حربے استعمال کیے گئے۔ ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں یہ جمہوریت کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں مختلف پارٹیوں کے احتجاج ہو رہے ہیں۔ قوم کو انتخابات کے نام پر تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا ووٹ کو اتنا بے قدر کر دیا گیا کہ آج کوئی حکومت بنانے کے لیے تیار نہیں۔ اگر پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو اس قسم کی سیاست سیکھنی ہے، ہم اس ملک کے وفادار تھے اور رہیں گے۔ میاں افتخار حسین کے مطابق ہم اپنا حق چھین سکتے ہیں، آپ نے پارلیمنٹ کے راستے بند کر دیے ہیں، اب مقابلہ میدان میں ہوگا۔

  • خیبر پختونخوا: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

    خیبر پختونخوا: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

    ہری پور: این اے 18 ہری پور آزاد امیدوار عمر ایوب 3713 کے ساتھ آگے جبکہ پی ایم ایل این بابر نواز خان 2174 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
    سوات: 16 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ۔ 3892 ووٹ سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ڈاکٹر امجد علی خان پہلے، پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر حیدرعلی خان 2350 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ 1870ووٹ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے امیر مقام تیسرے نمبر پر

    کوہاٹ : کوہاٹ این اے 35، 491 پولنگ سٹیشن 2 کے نتائج، عباس آفریدی ن لیگ 1570 کوہاٹ۔ گوہر سیف اللہ جے یو آئی 1040 دوسرے نمبر پر
    باجوڑ: پی کے 21 باجوڑ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول والئی شاہ بتائی کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق اجمل خان (پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار) 234 ووٹ لیکر آگے جبکہ سردار خان امیدوار جماعت اسلامی 129 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے

    مردان: این اے 22 اور 23 عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی 236 ووٹ سے آگے ، جبکہ آزاد امیدوار عاطف خان 230 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

    ڈی آئی خان: پی کے 112 ڈیرہ اسماعیل خان نتیجہ: 147 میں سے 15 پولنگ اسٹیشن ڈی آئی خان سمیع اللہ لزئی جمعیت علماء اسلام 2289 ووٹ لے کر آگے ڈی آئی خان۔پاکستان پیپلز پارٹی احمد کریم کنڈی 2187 ووٹ لے کر دوسرے پر جبکہ علی امین گنڈاپور 2087 ووٹ لے کر تیسرے پر ہے،. پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان
    نتیجہ: 169 میں سے 10 پولنگ اسٹیشن ڈی آئی خان۔ازاد امیدوار سردار علی امین خان گنڈاپور 1744 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر عزیز اللہ خان پاکستان پیپلز پارٹی 1689 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ کفیل احمد نظامی 1481 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے

    شمالی وزیرستان: این اے 40 اب تک 6 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائجہ محسن داوڑ NDM ووٹ۔878 جبکہ پی ٹی ائی کے ہمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک اورنگزیب۔431 ووٹ کے ساتھ دوسرے جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مفتی مصباح الدین 426 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

    چارسدہ : این اے 25 چارسدہ 2 فضل محمد خان 1598 ووٹ سے آگے جبکہ اے این پی کے ایمل ولی خان 1050 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،

    لوئر دیر: این 6 لوئر دیر 1 میں آزاد امیدوار محمد بشیر خان 1،907 کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 1،049 ووٹ پر دوسرے نمبر پر ہے،
    صوابی : جے یو آئی ف کے نور الاسلام 181 ووٹ سے پیچھے

  • پی ٹی آئی کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے ،پرویز خٹک

    پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کےمرکزی سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی نظریہ نہیں، وہ اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار تھا۔ پی ٹی آئی میں 2010 کے بعد کوئی صیح الیکشن نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس پلان ’’اے‘‘ ہے نہ پلان ’’بی یا سی‘‘، ان کا قصہ ختم ہوگیا ہے۔ الیکشن 2024ء کے دوران پارٹی ٹکٹ اور جھنڈے کی بجائے اب آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گےکہ قوم کے مجرموں کی وجہ سے ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ لوٹ مار حکمران کرتے ہیں بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں۔ چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ ان کی وجہ سے ہم ڈوب گئے، یہ غریبوں کے دشمن ہیں۔
    پرویز خٹک نے کہا خیبر پختونخوا میں میری بہترین حکومت کے باعث مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی۔ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے ترقیاتی کاموں سے کوئی ووٹ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں جیسے ڈاکو کبھی نہیں دیکھے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ایک لیڈر نے مجھے بھی دھوکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حکومت میں خیبر پختونخوا میں ایک یونیورسٹی نہیں بنی۔ پی ٹی آئی حکومت میں باہر سے ڈالر نہیں آئے۔ ہم نے 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

  • فائرنگ کے مختلف واقعات ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    فائرنگ کے مختلف واقعات ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    بنوں: تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔

    باغی ٹی وی: بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، وارد ات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا،مرنے والےاہلکار کی شناخت اشرف خان ولد ملک نیاز کے نام سےہوئی، جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا-

    الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے،شہباز شریف

    دوسری جانب صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہےماچھکہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، مقتولین گنے کی کٹائی کے لیے کچے کے علاقے میں گئے ہوئے تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہےاہل علاقہ کے مطابق جاںبحق افراد گنے کی کٹائی کیلئے کچےکےعلاقے گئے تھے، کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت جیل میں کیسز کی سماعت کرے …